”نیہان تمہیں معلوم ہے عازل کے پاس بھی پیرِ کامل کی کتاب ہے“ آرمش چہک کر نیہان کی طرف بڑھتی اسے بتانے لگی ”تو پھر میں کیا کروں“ نیہان نے لاپرواہی سے کندھے اچکا کر اس سے کہا آرمش نے گھور کر اسے دیکھا ”تم جیسا انسان کیا جانے اس ناول کی کیا اہمیت ہے میری زندگی میں“ آرمش نفی میں سر ہلا کر دانت پیس کر غصے سے بولی ”جی جی بلکل اب آپ جا کر پھوپھو کی مدد کروائیں“ نیہان چہرے پر بڑی سی مسکراہٹ سجائے کچن کی طرف اشارہ کیے بولا وہ خاموشی سے کچن کی طرف بڑھ گئی ”کوئی مدد کی ضرورت ہو تو مجھے بتاؤ ؟ “ آرمش کچن میں آتی نساء کو دیکھتی کہنے لگی پليی ”یہ س اٹھا کر ڈائننگ پر لے آؤ“ نساء نے اسے مسکرا کر کہا وہ اٹھا گئی اور دونوں ڈائننگ ایریا کی طرف بڑھنے لگی وہ دونوں جب ڈائننگ ایریا کی طرف بڑھ رہی تھی نساء کی نظر نیہان پر گئی اس کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی جو آرمش نے بخوبی غور کیا ”مجھے معلوم ہے تم نیہان کو پسند کرتی ہو“ آرمش کے کہی گئی بات پر نساء نے چونک کر اسے دیکھا ”نہیں ایسی بات نہیں ہے“ نساء گھبرا کر نفی میں سر ہلا گئی آرمش مسکرا دی ”مجھ سے کیا چھپانا بتادو“ آرمش اسے کہنی مارتے ہوئے کہنے لگی نساء کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”لیکن مجھے لگتا ہے وہ نہیں کرتا“ نساء نے اپنی رائے اسے بتانا ضروری سمجھا ”ارے وہ تو ہے ہی بونگا بےفکر رہو جلدی اسے اس بات کا احساس ہوگا تم اس کے قریب رہا کرو نا اس کے قریب ہوگی تبھی تو وہ اپنے دل میں تمہیں جگہ دے گا“ آرمش نے مسکراتے ہوئے اسے مشورہ دیا نساء خاموشی سے اس کی بات سن رہی تھی تبھی سب لوگ ڈائننگ ٹیبل پر آنے لگ گئے وہ دونوں خاموش ہو گئی۔۔۔
سب لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے ”پھوپھو آپ کے ہاتھ کی بریانی کا کوئی جواب نہیں“ آرمش سلمہ محترمہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی وہ مسکرا دی ”تمہارے لیے خاص طور پر بنائی ہے“ سلمہ محترمہ اس کی تعریف پر مسکراتے ہوئے اسے جواب دینے لگی جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرگئی باقی خاموشی سے ڈنر کر رہے تھے کھانے سے فارغ ہوکر وہ لوگ کچھ دیر مزید بیٹھے اور پھر واپسی کی اٹھ کھڑے ہوئے سلمہ محترمہ اور جواد صاحب سے ملنے کے بعد وہ لوگ باہر کی طرف بڑھ گئے۔۔
***
”پتہ نہیں تمہیں کیا ہوجاتا ہے کسی کے گھر جا کر نیہان“ آرمش فرنٹ سیٹ پر اس کیساتھ بیٹھی منہ بنا کر اسے کہنے لگی ”میری چھوڑو تمہاری تو کافی اچھی بن گئی ہے عازل کے ساتھ“ نیہان اس کی۔ اے کو نظرانداز کرتا ہوا تھوڑا سرد لہجے اختیار کیے کہنے لگا پچھلی سیٹ پر زُنیسہ خاموش بیٹھی تھی ”پلکل اس کی نیچر ہی اتنی اچھی ہے میں کیا کوئی بھی لڑکی اس سے بات کرتے ہوئے کمفرٹیبل رہے ہے نا زُنیشہ“ آرمش نے سنجیدہ لہجے میں اسے جواب دیا اور زُٹیسہ سے بھی پوچھا وہ اثبات میں سر ہلا گئی ”اور میں تمہاری طرح نہیں ہوں بلاوجہ کا ایيییوڈ دیکھاؤ کہیں اور جا کر ناجانے پھوپھو عازل نساء کیا سوچ رہے ہوں گے کس بات کا غرو“ آرمش مذاق میں نان سٹاپ اسے بولنے لگی ”میرے لیے وہ لوگ اتنے اہم نہیں میرے لیے تم اہمیت رکھتی ہو سمجھی“ نیہان اس کی بات کاٹ کر تیزی سے سخت لہجے میں کہتے ساتھ اسے خود کو دیکھنے پر مجبور کرگیا ”اچھا ریلیکس میں تو بس مذاق کر رہی تھی ہم دونوں تو بیسٹ فرینڈز ہے نا یار ڈونٹ وری تمہاری اور میری دوستی کے بیچ کوئی تیسرا نہیں آئے گا“ آرمش اسے اس قدر غصے میں دیکھ پرسکون کرنے کی کوشش کرنے لگی نیہان نے اس کی جانب دیکھا ”میں آنے بھی نہیں دوں گا“ نیہان نے پر اعتماد لہجے میں اس پر نظریں مرکوز کیے جواب دیا آرمش مسکرا دی ”سامنے دیکھ کر چلاؤ مجھے مرنے کا کوئی شوق نہیں ہے“ آرمش اسے خود کو دیکھتا پاکر فوراً سے اسے کہنے لگی پیچھے بیٹھی زُنیسہ ہنسنے لگ گئی۔
***
نیہان اس وقت اپنے کمرے میں نماز ادا کر رہا تھا سلام پھیر کر اس نے دعا کی ہاتھ اٹھائے جہاں اس وقت ہر کوئی سونے میں مصروف تھا نیہان خدا کو راضی کر رہا تھا ”اللہ تعالیٰ آپ نے مجھے ہر ایک نعمت سے نوازا ہے الحمدللہ میں اپنے لیے تو کچھ نہیں چاہتا ہوں بس میں یہ چاہتا ہوں آپ آرمش کو دنیا کی ساری خوشیاں دینا جس کی وہ حقدار ہے آمین اس کی تمام خواہشات کو قبول کردینا آمین مجھے وہ بہت عزیز ہے اور میرے لیے یہی بہت ہے کہ آرمش ہمیشہ خوش رہے“ نیہان دل سے اس کی دعا کرتا چہرے پر ہاتھ پھیر گیا دنیا کو نظر آنے والا مغرور انسان اپنے خدا کے سامنے اس قدر عاجزی سے جھکا ہوا تھا کوئی دیکھتا تو واقع حیران رہ جاتا اس نے جائے نماز اٹھا کر جگہ پر رکھی نظر سائیڈ ٹیبل پر موجود فوٹو فریم پر نظر گئی جہاں آرمش اور نیہان مسکرا رہے تھے نیہان کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ نمودار ہوئی اور وہ سونے کی بیڈ کی طرف بڑھ گیا
***
”ہائے اللہ بارش“ وہ ٹی وی لاؤنچ کی گلاس کے سامنے زُنیسہ کے ساتھ کھڑی کافی پی رہی تھی کہ تبھی بارش پر چہک کر کہنے لگی ”چلو زُنیسہ بارش میں بھیگتے ہیں“ آرمش نے جوش سے اسے کہا زنیسہ نے اس کی جانب دیکھا ”نہیں مام ڈانٹے گی مجھے“ زُنیسہ نفی میں سر ہلا کر صاف منع کرگئی ”میں تو جا رہی ہوں“ آرمش منہ بنا کر بولتی باہر کی طرف بڑھ گئی زُنیسہ اسے جاتا دیکھنے لگی وہ بھی آرمش کی طرح بننا چاہتی تھی مگر ناصرہ محترمہ کی روک ٹوک کی وجہ سے وہ چپ رہتی تھی ”آرمش واپس آجاؤ مام کی نظر تم پر گئی تو خوامخواہ ہی تمہیں ڈانٹ دیں گی“ زُنیسہ نے اسے مسکراتے ہوئے کہا جو بارش میں مزے سے بھیگ رہی تھی ”تائی کی ڈانٹ تو روز سنتی ہوں بارش پتہ نہیں پھر کب ہوگی اور میری جان زندگی ایک ہی دفعہ ملتی ہے تو جو دل چاہے وہ کرنا چاہیے“ آرمش ہنستے ہوئے اسے دیکھ کر بولی زُنیسہ نفی میں سر ہلا گئی جیسے کہنا چاہ رہی ہو تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا اور وہاں سے چلی گئی۔۔
تبھی پورچ میں گاڑی رکی اور نیہان گاڑی سے باہر نکلا ”اوئے ہیرو“ آرمش نے سٹی بجا کر اسے پکارا تو نیہان کا دھیان اس پر گیا آرمش نے اسے اپنی پاس آنے کا اشارہ کیا وہ نفی میں سر ہلا گئی آرمش گھور کر اسے دیکھتی اس کی طرف بڑھی اور اس کا بازو کھینچ کر زبردستی اپنے ساتھ لان میں لے آئی ”میں اکیلی کیوں بھیگو تم بھی میرے ساتھ بھیگو گے تمہیں لا سکتی ہوں کیونکہ تم پر حق ہے“ آرمش چہرے پر مسکراہٹ ویسے ہی برقرار رکھے اسے کہنے لگی نیہان نفی میں سر ہلا گیا اور سینے پر بازو باندھ کر اسے دیکھنے لگا ”آ رہا ہے نا مزا“ آرمش اسے کہنے لگی وہ ہاں میں سر ہلا گیا ”زبان کرائے پر دے کر آ گئے ہو کیا“ آرمش اسے خاموش دیکھ کر خفگی سے کہنے لگی نیہان ہنسنے لگ گیا ناصرہ محترمہ کی نظر ان دونوں پر گئی وہ فوراً باہر کی طرف بڑھی ”میں نے بھیگ لیا ہے بارش میں اب میں جاؤ“ نیہان نے اس سے اجازت لینا چاہی اس سے پہلے آرمش کچھ بولتی ”نیہان اور آرمش“ ناصرہ محترمہ کی سرد آواز پر دونوں کو دھیان اس طرف گیا ”تم دونوں اب چھوٹے بچے نہیں ہو اس طرح بھیگنے اچھا لگتا ہے کیا اور تم آرمش جاؤ کیا حلیہ ہے تمہارا کوئی عقل نام کی چیز ہے ایسے ہی کسی غیر مرد کے سامنے کھڑی ہو“ ناصرہ محترمہ انتہائی سختی سے آرمش کو سنانے لگی ”تائی نیہان غیر نہیں ہے میرا کزن ہے“ آرمش نے انہیں فوراً سے جواب دیا ”جو بھی ہے ہے تو نامحرم یہ تو سنے گی نہیں بدتمیزی کرے گی نیہان تم ہی اندر چل لو“ ناصرہ محترمہ اسے نخوت سے دیکھتی نیہان سے مخاطب ہوئی ”مام آپ آرام سے بات کیا کریں آرمش سے کوئی بدتمیزی نہیں کی کے آ رہا ہوں اندر“ نیہان انہیں دھیمے مگر سرد لہجے میں بولا جس پر وہ خاموش ہو گئی اور نیہان اندر کی طرف بڑھ گیا آرمش بھی خاموشی سے اندر کی طرف بڑھ گئی
***”میں آپ کو ہٹلر کہتی ہوں تائی جان آپ سے بڑی ہٹلر ہیں کھڑے کھڑے اتنی سنا دی“ آرمش اپنے بال خشک کرتے ہوئے مہرین محترمہ کو منہ بسور کر بولی ”تمہارے بہتری کی ڈانٹتی کیا غلط بولا انہوں نے انہوں نے کچھ غلط بات نہیں کی“ مہرین محترمہ نے ناصرہ محترمہ کی حمایت میں بولا ”جی کی دنیا میں سب غلط کام تو آرمش مہر ہی کرتی ہے ہے نا آپ اپنی پیاری جیٹھانی کی ہی سائیڈ لیں مجھے تو لگتا سڑک سے اٹھا کر لائی تھی“ آرمش مزید منہ سجاتی جان کر انہیں سنانے لگی جس پر مہرین محترمہ نفی میں سر ہلا گئی ”بہت فضول بولتی ہو تم کم چلایا کرو زبان“ مہرین محترمہ سر پر چٹ اسے لگاتے ہوئے کہتے ساتھ کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی۔۔
نور ہاؤس میں سوائے نیہان کہ گھر کے سب افراد کھانے کی ڈائننگ ٹیبل پر موجود تھے ”نیہان کہاں ہے؟ “ سلطان نور ڈائننگ ٹیبل پر نظر دوہرا کر نیہان کو موجود نہ پاکر پوچھنے لگے ”کمرے میں ہے کھانا بھی دینے گئی مگر اس نے لینے سے منع کر دیا بخار ہو گیا ہے اسے بہت تیز“ ناصرہ محترمہ نے سلطان نور کو جواب دیتے ساتھ سرد نگاہوں سے آرمش کو دیکھا آرمش نیہان کے بخار کا سن کر ایکدم کھڑی ہوئی سب کا دھیان اس کی طرف گیا ”کیا ہوا آپ کو؟ “ مہر نور آرمش کے ایکدم کھڑے ہونے پر تھوڑا فکرمند سے آرمش کو دیکھتے ہوئے کہنے لگے ”اسے بخار میری وجہ سے ہوا میں دیکھتی ہوں اسے جا کر تائی آپ یہ ڈش مجھے دے دیں“ آرمش پریشان سی جواب دیتے ساتھ نرمی سے ناصرہ محترمہ سے مخاطب ہوئی ”نہیں اس نے کھانے سے منع کر دیا“ ناصرہ محترمہ نے صاف انکار کیا جس پر آرمش نے گہرا سانس خارج کیا ”مجھے منع نہیں کرے گا وہ“ آرمش نے اعتماد سے مسکرا کر انہیں کہا جس پر وہ اسے جلن بھری نگاہوں سے دیکھنے لگی ”صحیح تو بول رہی ہے تم دے دو آرمش کھلا دے گی اسے“ سلطان نور مداخلت کرتے ہوئے ناصرہ محترمہ سے بولتے ساتھ ڈش آرمش کو تھما گئے آرمش نیہان کے کمرے کا رخ کرگئی باقی سب لوگ خاموشی سے کھانا کھانے میں مصروف ہو گئے ”ناجانے کب اس لڑکی سے جان چھوٹے گی“ ناصرہ محترمہ دل ہی دل میں میں کہتے ساتھ کھانا کھانے لگ گئی