Chapter 3: عازل آفس جانے کی ریڈی ہورہا تھا

عازل آفس جانے کی ریڈی ہو رہا تھا ڈریس شرٹ اور پینٹ میں ملبوس بالوں کو نفاست سجائے ہلکی ہلکی بئیرڈ میں وہ خاصا ہینڈسم لگ رہا تھا ہاتھوں میں برینڈڈ گھڑی پہنے وہ خود پر پرفیوم چھڑکتا کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گیا ”گڈ مارننگ“ ڈائننگ پر آتے ہی وہ مسکراتے ہوئے کہتا کرسی سنبھال گیا ”ماشاء اللہ میرا ہینڈسم بیٹا اللہ تمہیں ڈھیروں کامیاب عطا کرے اچھے سے دل لگا کر کام کرنا ہے تم نے “ سلمہ محترمہ اس کی نظر اتارتے ہوئے بے حد پیار سے بولی ”مام میں نے ڈیڈ کا آفس ہی جوائن کیا ہے تو بےفکر رہیں“ عازل انہیں جتانے والے انداز میں بتانے لگا وہ اثبات میں سر ہلا گئی ”مگر پھر بھی تم دل لگا کر کام کرنا کام تو کام ہوتا ہے نا“ سلمہ محترمہ نے سادہ سے لہجے میں اسے سمجھایا وہ اثبات میں سر ہلا گیا ”مام تو مجھے بھول ہی گئی ہیں جب سے بھائی آئے ہیں“ نساء منہ بسور کر خفگی سے کہتے ساتھ تینوں کو اپنی طرف متوجہ کرگئی ”کوئی بات نہیں آپ کے ڈیڈ ہے نا یاد رکھنے کو”

جواد صاحب اسے گلے سے لگائے پیار سے کہنے لگے وہ مسکرا دی ”مجھے اپنی بیٹی سے بھی بہت محبت ہے“ سلمہ محترمہ نے فوراً سے کہا جس پر نساء کی مسکراہٹ گہری ہوئی اور اس نے اترا کر عازل کو دیکھا جس پر وہ بھی مسکرا گیا۔۔

***

وہ دونوں دوسرا لیکچر لے کر کلاس سے باہر آئے تھے نیکسٹ ان کا فری تھا آرمش اور ِحبا نے کینٹین میں جانے کا سوچا وہ دونوں اس طرف بڑھنے لگی ”اوئے ہوئے آج تو کیا حسین لگ رہی ہو آرمش“ یونیورسٹی کا لڑکا گزرتے ہوئے اسے سر تا پیر دیکھ کر کم پاس کرنے لگا آرمش کے چہرے پر ایکدم سرد تاثرات سج گئے ”تیری تو رک“ آرمش اپنی شرٹ کے بازو اوپر کرتی سرد نگاہوں سے اسے گھورتی اس کی طرف بڑھی ِحبا گھبرا گئی کہ تبھی نیہان فوراً وہاں پہنچا ”دفعہ ہو یہاں سے“ نیہان انتہائی سخت لہجے میں اس شخص کو گھور کر کہنے لگا وہ گھبرا کر بھاگ گیا ”اس کا قیمہ بننا تھا میرے ہاتھوں سے کیوں جانے دیا“ آرمش نیہاب کی طرف بڑھ کر اسے خفگی سے کہنے لگی نیہان اس کا ہاتھ تھامے اپنے ساتھ اسے لے جانے لگا اور ِحبا خاموشی سے اکیلے ہی کینٹین کی طرف بڑھ گئی ”ہر جگہ غنڈا گردی نہیں کرنی ہوتی یونیورسٹی سے اگر تمہیں نکال دیتے پھر“ نیہان اسے گراؤنڈ میں لاتا سنجیدہ لہجے میں سمجھانے لگا آرمش نے اسے آنکھیں چھوٹی کیے دیکھا ”تو اس کی پھوپھو کی بیٹی لگتی تھی میں جو مجھ پر کم کر رہا تھا“ آرمش سینے پر بازو باندھے خود بھی سنجیدہ ہوتی نیہان سے سوال کرنے لگی نیہان نے اسے دیکھا ”میں نے بھیج دیا تھا نا اسے“ نیہان نے اسے پرسکون کرنا چاہا آرمش غصے سے بیٹھ گئی نیہان بھی اس کے ساتھ بیٹھا ”لڑکے ہوتے ہی ایسے ہیں گھر کی لڑکی پر بات آ جائے تو ان کی عزت پر بن جاتی ہے اور دوسروں کی بیٹیاں یا بہنوں کی عزت تو ان کی کوئی کچھ نہیں ہوتی ہے بھول جاتے ہیں وہ بھی کسی کی بہنیں یا بیٹیاں ہیں افسوس ہے ایسے مردوں پر“ آرمش نفی میں سر ہلاتے ہوئے افسوس بھرے لہجے میں کہنے لگی بات تلخ تھی مگر سچ تھی ”مجھے ان میں شامل مت کرو مجھے معلوم ہے لڑکی کی عزت کا پھر چاہے وہ باہر کی ہو یا گھر کی“ نیہان نے فوراً سے اسے کہا آرمش نے اس کی جانب دیکھا ”تمہیں میں جانتی ہوں یار اچھی بات ہے اگر کوئی پسند آئے تو سیدھا نکاح کرنا یہی اصل مرد ہوتا ہے“ آرمش نے اسے بےاختیار جواب دیا جس پر نیہان کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”ٹھیک ہے میڈیم اب چلو کچھ کھا لو تم نے ناشتہ بھی نہیں کیا“ نیہان اس کی فکرمند ہوتا کہتے ساتھ کھڑا ہوا آرمش بھی کھڑی ہوئی جو بھی تھا وہ زیادہ دیر اس سے خفا نہیں رہ سکتا تھا یہ سوچ کر آرمش مسکرا دی۔

***

یونیورسٹی سے آنے کے بعد وہ سو گئی تھی اور اب اس کا سر شدید درد کر رہا تھا اور اسے اس وقت چائے کی طلب ہو رہی تھی وہ کمرے سے باہر آتی زینے اتر کر کچن کی طرف بڑھ گئی۔

”اماں چائے بنا دے ایک کپ“ کچن میں داخل ہوتی ناصرہ محترمہ کو نظرانداز کیے اپنی میڈ کو نرمی سے مخاطب کیے چائے کا کہتی وہ واپس جانے کی پلٹ گئی ”آرمش اب تم بڑی ہو گئی ہو چائے تو خود بنا سکتی ہو“ ناصرہ محترمہ نے فوراً سے پکار کر سختی سے کہا آرمش کے چہرے پر مسکراہٹ غائب ہوئی اور واپس رخ ان کی جانب کیا ”آپ کو معلوم ہے نا تائی مجھے کچن کے کاموں میں ایک پرسبب انٹرسٹ نہیں ہے اور ویسے بھی مجھے اماں کے ہاتھ کی چائے بہت پسند ہے“ آرمش نے انہیں دیکھتے ہوئے زبردستی ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے جواب دیا وہ نفی میں سر ہلا گئی ”سسرال میں بھی یہی جواب دو گی؟ “ ناصرہ محترمہ نے اب کی بار طنزیہ اندازہ میں کہا ”آپ میرے سسرال کی فکر مت کریں انہیں میں خود ہی ہینڈل کرلوں گی“ آرمش کندھے اچکا کر انہیں دوٹوک جواب دیتی باہر کی طرف بڑھ گئی ”زبان تو رکتی نہیں ہے نا اس لڑکی کی سب نے پیار کرکے سر پر ہی چڑھا دیا ہے“ ناصرہ محترمہ اس کی باتوں سے آگ بگولہ ہوتی بڑبڑاتے ہوئے کام میں واپس مصروف ہو گئی۔۔

آرمش لان میں منہ سجا کر بیٹھی تھی کہ تبھی اس کے ساتھ نیہان آکر بیٹھا اس کے چہرے سے وہ اس کے موڈ کا اندازہ لگا سکتا تھا ”تمہیں مام نے پھر کچھ بولا ہے؟ “ نیہان اندازہ لگاتا سنجیدہ لہجے میں اس پر نظریں مرکوز کیے سوال کرنے لگا ”مجھے اس وقت کسی سے بات نہیں کرنی تم پلیزز جاؤ یہاں سے“ آرمش سامنے دیکھتے ہوئے افسردہ لہجے میں اسے بولی کليپ ”اچھا پھر میں چاس زُنیسہ کو دے دیتا ہوں“ کليی نیہان چاس جان کر اس کے سامنے کرتا کہتے ہوئے اٹھنے لگا کليیکليی ”چاس نیہان کے بچے تمہیں معلوم تھا نا کہ چاس میری کمزوری ہیں“ آرمش فوراً سے جھپٹا مارتی گھور کر اسے دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگی نیہان اسے دیکھنے لگ گیا اس لڑکی کے موڈ کا بھی نہیں پتہ لگتا تھا ”بیٹھ جاؤ اب تم“ چاکلیٹ مزے سے کھاتے ہوئے وہ اسے بیٹھنے کا اشارہ کرنے لگی تو نیہان اس کے پہلو میں واپس بیٹھ گیا کليی چاس آرمش کا موڈ سکینڈز میں بدل دیتا تھا نیہان اسے کھاتے ہوئے دیکھ رہا تھا ”ایسے مت دیکھو کوئی ہم دونوں کو دیکھے تو کپل سمجھے گا“ آرمش اس کی نظریں محسوس کرتی اسے آنکھیں چھوٹی کہنے لگی ”تم بیوقوف کی بیوقوف ہی رہنا“ نیہان نفی میں سر ہلا کر کہتے ساتھ اٹھ کر اندر کی طرف بڑھ گیا آرمش اسے جاتا دیکھنے لگ گئی اور کندھے اچکا گئی نور ہاؤس میں اس وقت گھر کے سبھی افراد ڈنر کی ڈائننگ پر موجود تھے ”کل بھائی نے سب کو دعوت پر بلایا ہے“ ناصرہ محترمہ موقع دیکھ کر سب کو آگاہ کرنے لگی ”جی سلمہ کی کال ہمیں بھی آئی تھی“ مہر صاحب نے اثبات میں سر ہلا کر بولا جس پر وہ مسکرا دی ”ضرور جانا چاہیے انہوں نے دل سے بلایا ہے“ سلطان صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا جس پر سب لوگ متفق ہوئے

***

سب لوگ سلمہ محترمہ اور جواد صاحب کے گھر جانے کی ریڈی کھڑے تھے اور آرمش کا انتظار ہو رہا تھا زنیسہ گرین کلر کے ٹراؤزر شرٹ پر دوپٹہ اچھے سے لیے لائٹ سے میک ایپ میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھی۔

نیہان جینز شرٹ میں موجود بالوں کو نفاست سے سجائے بڑھی ہوئی ہاتھوں میں برینڈڈ گھڑی وہ بھی بہت اچھا لگ رہا تھا ”آرمش بچے جلدی کرلو بیٹا ہم آپ کا ہی ویٹ کر رہے ہیں“ مہرین محترمہ نے نرمی سے اسے آواز لگائی ”بس آ گئی“ آرمش کہتے ساتھ کمرے سے باہر نکل کر نیچے کی طرف بڑھی وہ زینے اترنے لگی کہ سب کی نظر اس پر گئی اور سب بے یقینی نگاہوں سے اسے دیکھ رہے تھے سیاہ رنگ کے سادہ شلوار قمیض میں ملبوس ساتھ میں ملیسيڈ کلر کا دوپٹہ کیے آدھے بالوں کو کیچر میں قید کیے لائٹ سے میک ایپ میں وہ اس وقت نظر لگ جانے کی حد تک حسین لگ رہی تھی نیہان کی نظر بے دھیانی پر اس پر گئی اور وہ اس سے نظریں ہٹانا بھول گیا ”ماشاء اللہ”

نیہان آرمش پر نظریں جمائے دل میں بےاختیار یہی بول گیا کچھ لوگوں کو خدا بڑی فرصت سے بناتا ہے یہی سوچ اس وقت آرمش کو دیکھ کر نیہان کے ذہن میں آئی ”چلیں“ وہ نیچے آتی مسکرا کر سب سے کہنے لگی ”ماشاء اللہ میری بچی بہت پیاری لگ رہی ہے“ مہر صاحب اس کے سر پر ہاتھ رکھتے پیار سے کہنے لگی وہ مسکرا دی اور وہ سب باہر کی طرف بڑھ گئے نیہاپ آرمش اور زُنیسہ ایک کار میں جا رہے تھے اور بڑے دوسری کار میں آ رہے تھے ”زُنیسہ تم آگے بیٹھ جاؤ“ آرمش گاڑی کی طرف بڑھتی اسے مخاطب کیے نرمی سے بولی ”نہیں نہیں تم بیٹھ جاؤ کوئی مسئلہ نہیں“ زُنیسہ نے بھی اسی انداز میں اسے جواب دیا ”ویسے تم بہت پیاری لگ رہی ہو“ آرمش فرنٹ سیٹ پر بیٹھتی اس کی تعریف کرنے لگی ”تم سے کم”

زنیسہ نے بھی مسکراتے ہوئے اسے کہا نیہان ان دونوں کو دیکھنے لگ گیا ”ایک دوسرے کی تعریفیں ہو گئی ہوں تو چلیں“ نیہان باری باری دونوں پر نظر ڈالتا بولا جس پر وہ دونوں اثبات میں سر ہلا گئی اور وہ گاڑی سٹارٹ کرتا سڑک پر دوہرا گیا۔

کچھ دیر کی ڈرائیو کے بعد وہ لوگ پہنچ گئے تھے رسمی سلام دعا ہوا اور ایک دوسرے سے ملنے کے بعد وہ لوگ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھ گئے ”اسلام و علیکم آرمش“ آرمش جو نساء سے مل رہی تھی عازل کے نرم لہجے پر اس طرف متوجہ ہوئی اور اپنی جانب بڑھے ہاتھ پر گئی ”وعلیکم اسلام“ آرمش بھی مسکرا کر اس کا ہاتھ تھا متی اسے جواب دینے لگی نیہان اور زُنیسہ ساتھ ہی موجود تھے ناجانے کیوں مگر آرمش کا عازل کو ہاتھ ملانا نیہان کو ناگوار سا گزرا۔

”آرمش تم تو آج بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی ہو“ نساء اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی ”اتنی بھی بات نہیں ہے“ آرمش مسکراتے ہوئے تھوڑا خجل سی اسے جواب دینے لگی ”ویسے نساء نے سچ ہی بولا ہے“ عازل بےاختیار بول گیا جس پر آرمش کی نظر اس پر گئی اور جواباً وہ ہونٹوں پر مسکراہٹ سجا گئی اور پھر وہ پانچوں بھی ایک طرف بیٹھ گئے نیہان اور آرمش ایک صوفے پر موجود تھے نساء سنگل صوفے پر جبکہ زُنیسہ اور عازل ایک ساتھ بیٹھے تھے ”اور کیا پڑھ رہی ہیں آپ آرمش ؟ “ آرمش جو نیہان کے ساتھ بات کر رہی تھی اس کے مخاطب کرنے پر اسے دیکھا ”میں بی ایس ان انگلش کر رہی ہوں“ آرمش نے اس کے سوال کا جواب دیا ”ڈیٹس گریٹ“ وہ مسکرا کر اثبات میں سر ہلا کر کہنے لگا جس پر آرمش نے بھی سر کو خم دیا ”اور نیہان ؟ “ عازل نیہان کو خود کو دیکھتا پاکر رسمی طور پر اس سے بھی پوچھنے لگ گیا ”یہ تو اچيیرنگ کر رہا ہے بس لاسٹ ائیر ہے“ نیہان کی جگہ آرمش نے جواب دیا جس پر عازل خاموش ہو گیا ”آپ ہمیں انگلینڈ کے بارے میں بتائیں کیسا ملک ہے؟ “ زُنیسہ نے اب کی بار عازل سے سوال کیا اس کی نظر زُنیسہ پر گئی ”اچھا ہے انگلینڈ لیکن اپنے پاکستان کی تو بات ہی الگ ہے“ عازل نے مسکراتے ہوئے اپنے مخصوص نرم لہجے میں اسے جواب دیا ”ہے نا پاکستاب اپنی جان ہے“ اس سے پہلے زُنیسہ کچھ بولتی عادتاً آرمش بیچ میں بول پڑی عازل اس کی بات پر مسکرا دیا زُنیسہ خاموش ہو گئی کچھ دیر یوں ہی بات چیت ہوتی رہی وہ پانچوں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے ”اوپر چلتے ہیں“ نساء زُنیسہ اور آرمش پر باری باری نظر ڈال کر بولی تو وہ دونوں رضامند ہو گئی ”نیہان تم بھی چلو“ نساء اسے وہی بیٹھا پاکر پلٹ کر کہنے لگی نیہان نفی میں سر ہلا گیا ”کیوں نہیں آ رہے ہو؟ “ آرمش بھی اس کے سر پر پہنچتی پوچھنے لگی ”ویسے ہی تم لوگ جاؤ“ نیہان نے سنجیدگی سے اسے جواب دیا وہ گہرا سانس خارج کرگئی کسی اور جگہ پر آکر نیہان میں بڈھی روح آجاتی تھی وہ لوگ اوپر کی طرف بڑھے اور نساء کے کمرے کا رخ کرنے لگے تبھی آرمش کی نظر راستے میں عازل کے کمرے پر گئی جہاں بہت ساری کتابیں موجود تھیں ”یہ آپ کا روم ہے؟ “ آرمش اندازہ لگاتے ہوئے عازل پر نظریں کیے کہنے لگی وہ اثبات میں سر ہلا گیا اس سے پہلے جب بھی وہ پھوپھو گھر آتی تھی تو یہ کمرا لاک ہوتا تھا آرمش عازل کے روم کی جانب بڑھ گئی زُنیسہ اور نساء نساء کے کمرے میں چلے گئے آرمش کی نظر اس کے کمرے میں گئی ہر چیز اپنی جگہ پر موجود تھیں اور جتنا خوبصورت وہ کمرا ڈیکور ہوا ہوا تھا آرمش کا تو اس کمرے میں دل ہی آ گیا تھا ”آپ ناولز بھی ریڈ کرتے ہیں“ آرمش بک شیلف کی طرف بڑھتے ہوئے کتابوں پر نظر ڈالتی اس سے پوچھنے لگی ”جی وہ ناولز جن سے کچھ سیکھنے کو ملے“ عازل جیب میں ہاتھ ڈالے اسے بتانے لگا آرمش نے اسے دیکھا ”میرا تو پسندیدہ ناول پیرِ کامل ہے“ آرمش پیرِ کامل کی کتاب ہاتھ میں تھامے اسے آگاہ کرنے لگی عازل کے ہونٹوں مسکراہٹ نمودار ہوئی اس کے لہجے سے اندازہ ہو رہا تھا اسے ناولز کتنے پسند ہیں ”عازل سر میڈیم آپ لوگوں کو کھانے کی نیچے بلا رہی ہیں“ ملازمہ دروازہ ناک کمرے سلمہ محترمہ کا پیغام دیتی واپس چلی گئی اور وہ دونوں بھی نیچے کی طرف بڑھ گئے نساء اور زُنیسہ پہلے سے ہی نیچے آ چکے تھے ان دونوں کو ایک ساتھ نیچے آتا دیکھ کر جواد صاحب اور ناصرہ محترمہ کی نظر ان پر گئی ”بھائی جو میں سمجھ رہی ہوں آپ بھی وہی سمجھ رہے ہیں ؟ “ ناصرہ محترمہ جواد صاحب کو دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجے میں پوچھنے لگی ”تم بےفکر رہو میری بہو زُنیسہ ہی بنے گی“ جواد صاحب انہیں تسلی بخشتے ہوئے بولے جس پر ناصرہ محترمہ مسکرا دی ”اور میری نساء“ ناصرہ محترمہ نے بھی بےاختیار کہا اور وہ دونوں مسکرا دیے۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.