آرمش پانی پی کر پلٹی اپنے عقب میں عازل کو پاکر اس کی سانس سینے میں اٹک گئی وہ گھبرا گئی ”آپ یہاں کچھ چاہیے“ آرمش خود کو نارمل کرتی سائیڈ پر ہوکر اس سے پوچھنے لگی ”جی پانی“ عازل نے اسے ہاں میں سر ہلا کر کہا آرمش پانی کی بوتل فرج سے نکالتی گلاس میں پانی ڈال کر اسے تھما گئی عازل نے گلاس تھام تے ہوئے آرمش کو ہاتھ کو چھوا آرمش نے اس کی طرف دیکھا ”تھینک یو“ وہ مسکرا کر کہتے ساتھ پانی پی گیا آرمش کچن سے باہر کی طرف بڑھ گئی پانی پی کر عازل بھی باہر آیا ان دونوں کو کچن سے ایک ساتھ باہر نکلتے ہوئے جواد صاحب نے دیکھ لیا ان کے ذہن میں کئی سوال آئے مگر خاموش رہے۔ ”بور ہو رہے ہیں کیوں نہ کرکٹ کھیلیں جائے“ زُنیسہ سب کو خاموش بیٹھا کر مشورہ دیتے ہوئے کہنے لگی ”واہ واہ بہت اچھا آئیڈیا کیوں نہیں“ آرمش زُنیسہ کے مشورے پر پرجوش سی بولی جس پر وہ پانچوں باہر کی طرف بڑھ گئے ”دیکھنا مسٹر نیہان سلطان ہر بار کی طرح میں ہی میچ جیتو گی“ آرمش اس کے سامنے آکر کھڑی ہوتی سینے پر بازو باندھے اترا کر اسے کہنے لگی نیہان مسکرا دیا۔
”دیکھتے ہیں آرمش مہر“ نیہان اسی کے انداز میں کہنے لگا ان پانچوں کے ساتھ آرمش کے ڈیڈ مہر صاحب نے بھی کھیلنے کا فیصلہ کيپيب ایک ٹیم کا کیپٹن نیہان اور دوسرپ ٹیم کی ی آرمش تھی نیہان کی ٹیم میں نساء اور مہر صاحب تھے جبکہ آرمش کی ٹیم میں زُنیسہ اور عازل تھے۔
”ٹوس کرتے ہیں“ نیہان جیب سے کوئن نکالتے ہوئے کہنے لگا سب لوگ ارد گرد کھڑے تھے ”کوئی ٹوس نہیں ہو رہا ہے میری ٹیم بیٹنگ کریں گی اور یہ تمہاری سزا ہے میری نہ بات ماننے کی“ آرمش اسے ٹوس کرتا دیکھ کر صاف منع کرتی بڑی آنکھیں کیے کہنے لگی ”یہ کیا بات ہے یہ چيیيگ ہے“ نساء فوراً سے بیچ میں بولی نیہان نے اس کی جانب دیکھا ”کوئی بات نہیں آرمش کی ٹیم بیٹنگ کرے گی“ نیہان نساء کی بات کو مکمل نظرانداز کرتا آرمش کو دیکھ کر کہنے لگا آرمش کھلکھلا اٹھی اور آرمش کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی تو نیہان سلطان کچھ بھی کرسکتا تھا۔۔
سب بڑے بھی لان میں بچوں کا میچ دیکھنے کی آ گئے میچ شروع ہو چکا تھا اوپننگ کرنے عازل اور آرمش ہی آئے اور پہلا نیہان کروانے لگا نیہان نے پہلی بال کروائی تو وہ سیدھا وکٹ پر جا کر لگی ”آؤٹ“ نساء اور مہر صاحب اونچی آواز میں چلائے ”کوئی آؤٹ نہیں یہ ٹرائے بال تھی ہے نا نیہان ٹرائے بال تھی نا“ آرمش کچھ دیر تو وکٹ کو دیکھتی رہی پھر فوراً سے نیہان کے سر ہوئی نیہان نے ایک نظر مہر صاحب اور نساء پر ڈالی اور پھر آرمش پر جو چہرے پر بلا کی معصومیت سجائے اسے دیکھ رہی تھی ”وہ ریڈی نہیں تھی میچ اب سٹارٹ ہوگا“ نیہای اس کی معصوم چہرے کو دیکھ کر بات مان گیا وہ پھر سے ایک بار مسکرا دی وہ اس کا شکریہ ادا کرتی واپس جگہ پر جا کر کھڑی ہوئی عازل نے نیہان کی جانب دیکھا وہ آرمش کی ہر بات مانتا تھا کیا آرمش اسے بھی اچھی لگتی تھی ناصرہ محترمہ آرمش کو سرد نگاہوں سے گھور رہی تھی جس نے ان کے بیٹے پر پورا قبضہ کیا ہوا تھا آرمش نے شاٹ کھیلی اور وہ رن کی بھاگنے لگی وہاں سے عازل بھی بھاگا دونوں ایک دوسرے کو دیکھے بغیر بھاگ رہے تھے کہ بری طرح ٹکرائے اس سے پہلے آرمش گرتی عازل نے اسے گرنے سے بچایا آرمش اسے دیکھنے لگی اس کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی عازل نے اسے سیدھا کھڑا کیا وہ دونوں ہی ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے ”آرمش ٹھیک ہو تم“ نیہان فوراً اس کی طرف آتا فکرمند سا پوچھنے لگا عازل اور آرمش دونوں ہوش میں آئے آرمش نے نیہان کی جانب دیکھا اور اثباپ میں سر ہلا گئی نیہان کو تسلی ہوئی عازل آؤٹ ہو گیا تھا اور زُنیسہ اور آرمش اب کھیل رہی تھی آرمش رننگ والی سائیڈ پر کھڑی تھی سٹرائیک پر زنیسہ تھی ”اوئے نیہان مجھے آہستہ بول کروانا تمہیں ہماری بچپن کی دوستی کا وعدہ ابھی تک ففٹی رنز بھی نہیں بنے میری ٹیم کے دو تین چوکے مار کر ہیروئن بن جاؤ گی“ آرمش آہستہ آواز میں نیہان کو بلیک میل کرتی بولی نیہان نے اسے دیکھا "چیبر مجھے بولتی ہو اور سب سے بڑی خود ہو“ نیہان جو فیلڈنگ پر کھڑا تھا نفی میں سر ہلا کر اسے کہنے لگا آرمش نے اسے بیٹ مارا ”تمہیں ہماری دوستی سے بڑھ کر ہے یہ میچ“ آرمش نے آنکھیں چھوٹی کیے اس سے پوچھنا چاہا نیہاٹ اس کی چالاکی پر بس اسے دیکھتا رہ گیا اور پھر آرمش رن کی بھاگ گئی آرمش کی ٹیم نے سسٹی سکور بنایا تھا اور اب باری نیہان کی ٹیم کی تھی۔ نیہان کی ٹیم نے رنز سات اوورز میں ہی بنا لیے تھے اور اب وہ جیتنے کی خوشی منا رہے تھے "شٹ ہار گئے“ عازل آرمش کے ساتھ کھڑا بولا اور نظر آرمش پر ڈالی جو مسکرا رہی تھی ”تم خوش ہو ہارنے پر“ عازل اسے خوش دیکھ کر تھوڑا اداسی سے کہنے لگا آرمش نے اسے دیکھا ”ہارنے پر خوش نہیں ہوں لیکن اپنے دوست کی جیت پر خوش ہوں“ آرمش اسے جواب دیتے ساتھ ان سب کے بیچ جا کر ان کیساتھ مل بھنگڑا ڈالنے لگی اور نیہان کو کہنی ماری نیہان نے اسے دیکھا ”اوہ ہیرو مبارک ہو“ آرمش بلے بلے کرتی خوشی سے اسے کہنے لگی نیہان اس کی حرکت پر مسکرانے لگ گیا وہ واحد لڑکی تھی جس کے ساتھ رہنے سے نیہان سلطان اس قدر خوش رہتا تھا عازل ان دونوں کو دیکھ رہا تھا ”شاید جو میں اس کی فیل کرتا ہوں وہ نیہان کی کرتی ہے“ عازل خود سے سوچتے ہوئے دل میں بولا اور سر جھٹک گیا
***
میچ سے فارغ ہوکر سب لوگ ڈنر کرنے کی ڈائننگ ہال میں موجود تھے آرمش کے ساتھ والی کرسی خالی تھی جہاں ہمیشہ نیہان بیٹھتا تھا مگر آج وہ جگہ عازل سنبھال گیا نیہان ہاتھ دھو کر وہاں آیا تو آرمش کے ساتھ موجود کرسی پر عازل کو بیٹھا پاکر اس کے چہرے کی مسکراہٹ سمٹ گئی اور وہ خاموشی سے دوسری کرسی سنبھال گیا کھانا کھاتے ہوئے آرمش اور عازل مسکراتے ہوئے ساتھ ساتھ بات چیت بھی کر رہے تھے اس کذ نرم مزاج آرمش کو خاصا متاثر کر گیا تھا اس نے کھانے کے دوران ایک دفعہ بھی نظر نیہان پر نہیں ڈالی یا اسے مخاطب نہیں کیا تھا جو چیز نیہان کو حد سے زیادہ محسوس ہوئی تھی وہ کرسی کھسکا کر اٹھ کھڑا ہوا سب اس کی طرف متوجہ ہوئے ”کیا ہوا نیہان ؟ “ نساء نے اسے کھڑا پاکر فوراً سے پوچھنے لگی ”میرا ہو گیا“ نیہان سنجیدہ لہجے میں کہتے ساتھ بھاری قدم اٹھائے وہاں سے چلا گیا اور باقی سب لوگ واپس کھانے میں مصروف ہو گئے آرمش نے ایک نظر اسے جاتے ہوئے دیکھا جواد صاحب کی فیملی واپس گھر جا چکی تھی اور گھر کے سبھی فرد بھی آرام کرنے کی اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے تھے آرمش اپنے بیڈ پر ہیڈ بورڈ سے ٹیک لگائے سونے کی کوشش کر رہی تھی مگر ناجانے کیوں اس کے سیيلی ذہن میں ایکدم عازل کا خیال آیا اس کا نرم لہجہ اس کی پری آرمش خاصی متاثر ہوئی تھی آرمش کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اس کی نظروں کے سامنے آج اس کے ساتھ گزرے ہوئے لمحے لہرانے لگے آرمش کے چہرے پر موجود مسکراہٹ گہری ہوئی مگر اگلے ہی پل وہ ہوش میں آتی نفی میں سر ہلا گئی ”مجھے سونا چاہیے ہے“ آرمش خود سے کہتے ساتھ لیٹ کر آنکھیں بند کر گئی اور کچھ ہی دیر میں وہ دنیا سے بے خبر مزے سے سو رہی تھی۔۔
عازل بھی اپنے روم میں بیٹھا کیا کشش تھی اس لڑکی میں عازل سمجھ ہی نہیں سکا وہ خودبخود اس سے بات کرنے اس کے قریب ہو رہا تھا ایسا تو نہیں تھا وہ سوچنے پر مجبور ہو گیا اس نے ہمیشہ صرف اپنے کام پر دھیان دیا ہے مگر آج آرمش سے مل کر اسے واقع بے حد اچھا لگا اس کا دل کیا وہ لڑکی ایک سکینڈ کی اس کی نظروں سے دور نہ ہو اپنی دلی کیفیت کو سمجھنے سے قاصر وہ آرمش کے متعلق سوچتا مسکرا گیا۔۔
***
”مجھے دیر ہو رہی ہے مام خدا حافظ“ نیہان کے مسلسل ہارن بجانے پر وہ جلدی سے ٹوسٹ اٹھاتی باہر کی طرف بھاگی اور گاڑی میں آکر فرنٹ سیٹ پر بیٹھتی اسے گھور کر دیکھنے لگی ”دو منٹ کا سکون نہیں ہے تمہیں آ رہی تھی صبر نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے مگر وہ نیہان سلطان کو کیا معلوم کیا ہوتی ہے“ آرمش نان سٹاپ اس کو سناتی ٹوسٹ کھانے لگی نیہان خاموشی سے گاڑی سٹارٹ کرتا گراج سے باہر نکال کر سڑک پر دوہرا گیا اس کے جواب نہ دینے پر آرمش نے حیرت سے اسے دیکھا ”کیا ہوا ہے تمہیں چہرے پر بارہ کیوں بجائے ہوئے ہیں؟ “ آرمش اس کے سنجیدہ چہرے پر نظریں مرکوز کیے پوچھنے لگی ”کچھ نہیں“ نیہان اسے دیکھے بغیر سپاٹ لہجے میں جواب دیتا ڈرائیونگ پر دھیان دینے لگا ”ٹھیک ہے نہیں بتانا نہ بناؤ لڑکیوں کی طرح نکھرے کر رہے ہو بچو میں بھی اپنی پرسنل کوئی بھی بات تمہیں نہیں بتاؤ گی دیکھنا“ آرمش اس کے دو لفظ کے جواب پر خاصا غصہ ہوتی سرد لہجے میں کہنے لگی نیہان نے ایک نظر اس پر ڈالی اور نفی میں سر ہلاتا واپس سے سامنے دیکھنے لگ گیا بیس منٹ کی ڈرائیو کے بعد وہ لوگ یونیورسٹی پہنچ گئے جس میں وقفے وقفے سے وہ اسے سناتی رہی جو نیہان خاموشی سے سنتا رہا۔
”کیا ہوا ہے تمہیں ؟ “ آرمش کلاس میں داخل ہوئی اس کی دوست ِحبا اس کا سجا ہوا منہ دیکھ کر سوال کرنے لگی ”اس نیہان کی وجہ سے پتہ نہیں کیا ہوا ہے اسے مجھ سے بات ہی نہیں کر رہا“ وہ چہرے پر دائیں بائیں دونوں گال پر ہاتھ رکھتی اسے جواب دینے لگی ”تو تم دونوں کا روز کا ہے دیکھنا ابھی کچھ وقت تک وہ تم سے نارمل بات کر رہا ہوگا معلوم تو ہے تمہیں بلاوجہ پریشان ہوتی ہو“ ِحبا نے اسے نرمی سے سمجھایا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی تبھی سر کلاس میں آ گئے اور وہ دونوں لیکچر پر دھیان دینے لگی۔۔۔