Chapter 1: اسلام آباد کی سردی

نومبر کا مہینہ شروع تھا اور اسلام آباد میں اس وقت بہت سردی تھی گھڑی اس وقت صبح کے دس بجا رہی تھی اس کا الارم تین سے چار بج چکا تھا مگر مجال ہے کہ وہ لڑکی ٹس سے مس بھی ہوئی ہو ”آرمش“ مہرین محترمہ اس کے کمرے کے باہر پہنچتی اس کا نام پکارتی دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوئی ہمیشہ کی طرح وہ مزے سے سونے میں مصروف تھی مہرین محترمہ نفی میں سر ہلا گئی اور بے دھیانی میں نظر کمرے میں گھمائی کمرے کی حالت دیکھ کر ان کو اپنا سر چکراتا ہوا محسوس ہوا کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی ”آرمش“ مہرین محترمہ نے اب کی بار خاصا غصے سے اس کا نام پکارا وہ ہڑبڑا کر اپنے اوپر سے بلینکٹ ہٹاتی پریشان سی انہیں دیکھنے لگی ”مام صبح صبح کون ڈراتا ہے یار“ آرمش اپنے چہرے سے سیاہ سلکی خوبصورت بال ہٹاتی منہ بنا کر ان سے کہنے لگی ”کب تم اپنے بچپنے سے باہر نکلو گی بیس سال کی ہو گئی ہو تم اور کوئی طور طریقہ نہیں ہے یہ کیا کمرے کا حشر کیا ہوا ہے“ مہرین محترمہ اسے جھڑکتے ہوئے کہتی کمرے کی چیزیں درست کرنے لگی وہ اپنے سفید خوبصورت پاؤں پر سلیپرز پہنتی بیڈ سے اتر کر منہ کے زاویے بگاڑ تی باتھروم کی طرف بڑھنے لگی ”فریش ہوکر یہ کمرا بلکل نیٹ کرکے ناشتے کی نیچے آنا سمجھیں“ مہرین محترمہ اسے سختی سے آرڈر دیتے ہوئے کہنے لگی درمیانہ قد لمبے سیاہ سلکی خوبصورت بال چھوٹی چھوٹی ڈارک براؤن آنکھیں تیکھی ناک گلابی لب سفید رنگت چہرے پر معصومیت سجائے وہ اثبات میں سر ہلا گئی مہرین محترمہ کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی ”اللہ تعالیٰ آپ نے مجھے مام کی جگہ ہٹلر دے دی“ آرمش شکوہ بھرے لہجے میں اوپر کی طرف دیکھ کر بولتی باتھروم میں گھس گئی۔۔

کچھ دیر میں وہ جینز اور گھٹنوں سے اوپر آتی شرٹ میں ملبوس کمرے میں داخل ہوئی کمرے کو نیٹ کرکے وہ مرر کے سامنے آکر کھڑی ہوئی اپنے کھلے ہوئے بالوں کو ٹیل پونی میں قید کیے وہ مسکراتی ہوئی نگاہ مرر پر ڈالتی نیچے کی طرف بڑھ گئی۔۔ ”گڈ مارننگ“ وہ ڈائننگ پر آتی مسکراتے ہوئے کہتے ساتھ مہر صاحب کے گلے میں ہار کی طرح بازو ڈال کر سن سے بوسہ لیتی کرسی کھسکا کر بیٹھ گئی سوائے ناصرہ محترمہ کے سب نے مسکرا کر اس کی مارننگ کا جواب دیا ”مہرین اب چھوٹی بچی نہیں ہے آرمش جوان ہو گئی ہے اسے تھوڑی عقل دو کس قسم کے کپڑے پہنتی ہے یہ“ ناصرہ محترمہ نے تھوڑا سرد لہجے میں مہرین محترمہ سے کہا کیونکہ ان کے مطابق آرمش سے بات کرنا فضول تھا انہیں وہ بے حد بدتمیز لگتی تھی ”تائی جان ان کپڑوں میں کیا برائی ہے مجھے تو ان میں کوئی برائی نہیں لگتی“ اس سے پہلے مہرین محترمہ جواب دیتی آرمش چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھے انہیں تمیز کے دائرے میں رہ کر بولی مہرین محترمہ نے اسے آنکھیں دیکھائی مہر صاحب خاموشی سے ناصرہ محترمہ کو دیکھ رہے تھے جو ہمیشہ ہی آرمش کو باتیں سنانے کا موقع ڈھونڈتی تھی ”میں نے تم سے بات نہیں کی آرمش“ ناصرہ محترمہ سرد لہجے میں اسے بولی ”کر تو میرے بارے میں رہی تھی نا“ آرمش نے خاموش رہنے کے بجائے منہ بنا کر انہیں کہا جس پر وہ نفی میں سر ہلا گئی ”کیا ہو گیا ہے ناصرہ بچی ہے تھوڑی بڑی ہوگی تو سمجھ جائے گی“ سلطان صاحب نے آرمش کی حمایت کرتے ہوئے نرمی سے کہا جس پر آرمش مسکرا دی اور ناصرہ محترمہ نے سلطان صاحب کو دیکھا ”خیر ہمارے بڑے صاحب زادے کہاں ہے“ سلطان صاحب نے بات کو بدلتے ہوئے اپنے بیٹے کا پوچھنا چاہا ”جیسے مجھے تو بتا کر جاتا ہے کہیں گیا ہوگا دوستوں کے ساتھ“ ناصرہ محترمہ نے انہیں ناراضگی سے جواب دیا جس پر وہ خاموش ہو گئے ”ارے تایا ابو سنڈے ہے تو اس کی بائیک ریس تھی آپ کو معلوم تو ہے آپ کے بیٹے کو ریس لگانے کا کتنا شوق ہے“ آرمش چائے بناتے ہوئے سلطان صاحب کو آگاہ کرنے لگی ”سنڈے کے دن بھی یہ لڑکا گھر نہیں رک سکتا ہے“ سلطان صاحب تھوڑے غصے سے کہتے ساتھ ناشتہ کرنے لگ گئے۔۔

سر پر ہیلمٹ کیے ہیوی بائیک پر بیٹھتا وہ ریس دیتا اپنے مقابل والے لڑکے کی جانب دیکھنے لگا اور اسے آنکھ مار گیا تبھی گولی چلی اور وہ بائیک تیز رفتار سے سڑک پر دوہرا گیا نیہان اپنی بائیک کو مزید ریس دیتا اور تیز رفتار کرگیا اس کا مقابل اس کے ساتھ آنے کی کوشش کر رہا تھا مگر نیہان تو کسی اور اسپیڈ سے ہی بائیک چلا رہا تھا ہمیشہ کی طرح یہ ریس بھی وہ جیت گیا بائیک کو بریک لگا کر وہ بائیک سے اترا لمبا قد سر سے ہیلمٹ اتارتا وہ اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگا جو گردن تک آتے تھے چہرے پر پراسرار مسکراہٹ سجائے وہ اپنے مقابل والے لڑکے کو دیکھنے لگا جو حسد بھری نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا بڑھی ہوئی بئیرڈ سیاہ چمکتی آنکھیں وہ دیکھنے میں مردانہ وجاہت کی خوبصورت مثال تھا ”مجھ سے جیتنا ممکن ہی نہیں نامکمن ہے“ اس کی طرف بڑھتا کندھے پر ہاتھ رکھے اعتماد بھرے لہجے میں کہنے لگا وہ شخص خاموشی سے وہاں سے

***

آرمش اور زُنیسہ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھی باتیں کر رہی تھی سلطان صاحب اور مہر صاحب بھی وہی موجود تھے تبھی وہ مغرور چال چلتا ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوا ”کہاں تھے تم؟ “ سلطان صاحب بارعب لہجے میں اسے دیکھ کر سوال کرنے لگے نیہان کے بڑھتے قدم رکے ”ڈیڈ بائیک ریس تھی“ نیہان نے پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالے انہیں جواب دیا ”ایک دن چھوٹی کا ہوتا ہے اگر اس دن تم اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کرو تو زیادہ بہتر ہوگا اگلی دفعہ تم مجھے گھر دیکھو“ سلطان نے اسے سرد لہجے میں حکم دینے والے انداز میں کہا ”جی ڈیڈ“ نیہان شرافت سے اثبات میں سر ہلا کر ہامی بڑھ گیا آرمش کی نظر اس پر گئی اس کے چہرے پر موجود شرافت دیکھ کر وہ کانوں پر ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گئی نیہان کمرے کی طرف بڑھ گیا کچھ دیر بعد وہ شاور لے کر کپڑے تبدیل کیے نیچے واپس آیا صوفے پر آرمش بیٹھی تھی اور زُنیسہ ٹی وی پر شو دیکھنے میں مصروف تھی ”چہرے پر کیوں بارہ بجائے ہوئے ہیں پوچھ سکتا ہوں؟ “ نیہان اس کے ساتھ آکر بیٹھتے ہوئے چہرے کے تاثرات دیکھتا اس سے سوال کرنے لگا آرمش نے اسے نظرانداز کیا ”کان خراب ہو گئے ہیں کیا سنائی نہیں دے رہا“ نیہان نے اب کی بار اونچی آواز میں اس سے بولا کہ آرمش اپنے کانوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گئی ”مجھ سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے“ آرمش منہ بنا کر خفگی سے کہتے ساتھ منہ پھلی کا دانہ منہ میں ڈال گئی ”اوکے ٹھیک ہے“ نیہان کندھے اچکا کر لاپرواہی سے کہتے ساتھ منہ پھلی اٹھانے لگا ”ہاتھ پیچھے“ آرمش اس کے ہاتھ پر تھپڑ مارتی پیچھے کرگئی نیہان اسے دیکھنے لگا ”روک سکتی ہو تو روک لو“ نیہان منہ پھلی اٹھاتے ہوئے برہم سا کہتے ساتھ کھانے لگ گیا آرمش نے اسے گھورا ”اب بتانا پسند کریں گی کیوں مجھ سے ناراض ہیں؟ “ نیہان نے کچھ دیر کے بعد پھر اس سے وہی سوال کیا آرمش نے ایک نظر اسے دیکھا ”تمہاری بھولنے کی بیماری کسی نہ کسی دن میرے ہاتھوں تمہارا قتل کروائے گی ہم نے آج ناشتہ ڈھابے پر کرنے جانا تھا“ آرمش دانت پیس کر اسے یاد دلانے لگی کہ نیہان کو ایکدم چپ لگی ”نیکسٹ سنڈے پکا“ نیہان اسے دیکھتے ہوئے فوراً سے کہنے لگا ”رہنے دو تم پچھلے تین ہفتوں سے تم یہی کہ رہے ہو مجھے“ آرمش اس کی بات پر بے حد غصے سے کہتے ساتھ وہاں سے اٹھتی پیر پٹک کر جانے لگی کہ نیہان نے اپنی آگے کی آرمش کا پاؤں اس کی ٹانگ سے اڑا اور وہ گر پڑی ”نیہان“ آرمش اس کی حرکت پر شدید تیش میں آتی کشن اٹھا کر اسے مارنے لگی نیہان ہنسنے لگ گیا ”اسلام و علیکم”

تبھی جواد صاحب اور سلمہ محترمہ آتے ہوئے سلام کرکے سب کو اپنی موجودگی کا احساس دلانے لگے ان کی آواز پر آرمش اور نیہان دونوں ٹھیک ہوئے آرمش نے کشن جگہ پر رکھا ”اسلام و علیکم پھوپھو“ آرمش مسکراتے ہوئے کہتے ساتھ ان کی جانب بڑھتی گلے سے لگ گئی ”وعلیکم اسلام پھوپھو کی جان“ وہ بھی پیار سے اسے کہنے لگی اس کے بعد آرمش جواد صاحب سے ملی رسمی سلام دعا کے بعد سب گھر والے ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھ گئے نور منزل میں اتوار کے دن ایسے ہی رونق لگتی تھی سلمہ محترمہ کا ہر اتوار کو چکر لگانا لازمی ہوتا تھا جواد صاحب بھی اسی بہانے اپنی بہن ناصرہ محترمہ سے ملنے آجاتے تھے۔۔

نور صاحب کی تین اولادیں تھیں سب سے بڑے سلطان نور دوسرے نمبر پر مہر نور تیسرے نمبر سلمہ محترمہ سلمہ محترمہ کی شادی ان کے کزن جواد سے ہوئی ہوئی تھی اور جواد صاحب کی بہن ناصرہ محترمہ کی شادی سلطان نور سے ہوئی ہوئی تھی اور مہرین محترمہ غیروں سے آئی ہوئی تھی مگر انہوں نے اس گھر کو ہمیشہ اپنا سمجھا اور ان گھر والوں نے بھی ہمیشہ انہیں پیار سے رکھا۔۔

”نساء نہیں آئی بھابی؟ “ ناصرہ محترمہ سلمہ محترمہ کو مخاطب کیے پوچھنے لگی ”عازل کل ہی انگلینڈ سے آیا ہے یہی سرپرائز تو دینے آئی تھی میں آپ لوگوں کو مجھے خود بھی اس نے سرپرائز دیا ایکدم آکر دونوں بس آتے ہی ہوں گے ہمارے ساتھ ہی نکلے تھے“ سلمہ محترمہ نے مسکرا کر جواب دیا جس پر وہ ہاں میں سر ہلا گئی۔۔

تبھی وہ دونوں بھی پہنچ گئے لمبا قد ہلکی ہلکی داڑھی دیکھنے میں وہ خاصا ہینڈسم تھا وہ مسکراتے ہوئے باری باری سب سے ملا ”کیسے ہو عازل میں نیہان“ نیہان اس کے آگے ہاتھ کرتے ہوئے گرم جوشی سے کہنے لگا عازل نے بھی مسکرا کر اسے جواب دیا اور اس کی نظر نیہان کیساتھ کھڑی لڑکی پر گئی پینٹ شرٹ میں ملبوس بالوں کو ٹیل پونی میں قید کیے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آئی عازل کچھ پل اسے دیکھتا رہا ”شاید آپ آرمش ہو؟ “ عازل نے اندازہ لگاتے ہوئے اس پر نظریں جمائے کہا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی اور ان دونوں نے ایک دوسرے سے رسمی سلام دعا کیا ”جتنی نساء نے تعریف کی تھی اس سے کئی زیادہ پیاری ہیں آپ“ عازل بلاجھجک اس کی مسکرا کر تعریف کرگیا آرمش تھوڑا کنفیوز ہوئی اور جواباً شکریہ کہ گئی ”آنکھیں خراب لگتی ہیں اس کی“ نیہان آرمش کے کان میں جھک کر سرگوشی کرنے لگا آرمش نے اسے کہنی ماری۔

”میں زنیسہ“ عازل کو اپنی طرف متوجہ نہ ہوتا دیکھ کر اس نے خود ہی اپنا تعارف کروایا عازل کا دھیان اس طرف گیا ”اوہ کیسی ہو زنیسہ“ عازل نے اس سے بھی دوستانہ انداز میں پوچھا جس کا جواب اس نے ٹھیک ہے دیا اور پھر وہ پانچوں علیحدہ سے بیٹھ گئے آرمش نساء اور زُنیسہ سے باتیں کر رہی تھی عازل اور نیہان گپ شپ لگا رہے تھے مگر بات کرتے دوران عازل کی نظریں مسلسل آرمش پر تھی آرمش بھی اس کی نظریں خود پر محسوس کرسکتی تھی مگر ناجانے کیوں اسے غصہ آنے کے بجائے گھبراہٹ ہو رہی تھی دل میں عجیب سی کیفیت ہو رہی تھی وہ خاموشی سے اٹھ کر کچن کا رخ کرگئی عازل اٹھ کر اس کے پیچھے آیا نیہان عازل کا مسلسل آرمش گھورنا بخوبی نوٹ کرگیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.