Chapter 10: آرمش کمرے میں آئی اور فوراً سے

آرمش کمرے میں آئی اور فوراً سے دوپٹہ بیڈ پر پھینک کر بالوں کا جوڑا بنانے لگی۔

”افففف بہت مشکل ہے ایسے کپڑوں میں رہنا“ آرمش خود سے بولتے ساتھ نائٹ ڈریس لیتی باتھروم کی طرف بڑھی کچھ دیر میں وہ ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس باہر آئی اب وہ پرسکون محسوس کر رہی تھی اس نے سائیڈ ٹیبل پر پڑے فون کو اٹھا کر دیکھا تو سامنے سامنے ہی عازل کا میسیج آیا ہوا تھا آرمش کے ہونٹوں پر ایکدم مسکراہٹ نمودار ہوئی ”مبارک ہو آپ کو“ آرمش نے میسیج ریڈ کیا تو چہرے کی مسکراہٹ گہری ہو گئی ”خیر مبارک“ آرمش نے میسیج ٹاپ کرکے اسے سینڈ کر دیا تبھی عازل کی کال آنے لگی آرمش نے آس پاس نظر گھمائی اور کال اٹینڈ کرتی اپنی پيلکونی میں چلی گئی ”بہت خوبصورت لگ رہی تھی آج“ رسمی سلام دعا کے بعد عازل نے اس کی تعریف کی جس پر آرمش کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی ”آپ نے کہاں دیکھا؟ “ آرمش کنفیوز سی اس سے پوچھنے لگی ”نساء نے تصویر بھیجی تھی“ عازل نے اسے جواب دیا آرمش مسکرائی ”رشتہ تو نساء اور نیہان کا بھی ہو گیا ہے“ آرمش نے اسے بتانا چاہا جس پر وہ ہنسنے لگ گیا ”اچانک سے“ عازل ہنستے ہوئے اسے کہنے لگا آرمش بھی ہنسنے لگ گئی تبھی آرمش کی نظر نیچے لان میں ٹہلتے ہوئے نیہان پر گئی ”عازل مجھے نیند آ رہی ہے ہم کل بات کرتے ہیں اللہ حافظ“ آرمش نیہان پر نظریں مرکوز کیے اسے کہنے لگی جس پر عازل بھی اللہ حافظ کہتے ساتھ فون بند کرگیا آرمش کمرے میں آتی فون بیڈ پر پھینک کر کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی ”اوہ ہیرو یہاں کیا کر رہے ہو؟ “ آرمش لان میں آتے ہوئے اسے اونچی آواز میں مخاطب کرتی اپنی طرف متوجہ کرگئی نیہان کا دھیان اس کی طرف گیا ”ویسے ہی نیند نہیں آ رہی“ نیہان نے اسے دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے جواب دیا جس پر آرمش نے تفتیشی نگاہوں سے اسے دیکھا ”دیکھ رہی ہوں میں جب سے رشتے کی بات ہوئی ہے تمہارے زیادہ ایيییوڈ آ گیا“ آرمش ناک پھلا کر اسے خفگی سے بولتے ساتھ سینے پر بازو باندھ کر اس کے ساتھ آکر کھڑی ہوئی ”ایسی کوئی بات نہیں آرمش بس سوچ رہا ہوں گھر والوں کی نساء کو قبول تو کر لیا کیا میں اسے خوش رکھ سکوں گا؟ “ نیہان نے اسے دیکھتے ہوئے بے حد پریشانی سے بتایا آرمش نے بھی اس کی طرف دیکھا ”تم ضرور رکھ سکو گے اسے خوش نیہان تم ایسا کیوں سوچ رہے ہو تم نہیں رکھ سکو گے“ آرمش نے بھی اب کی بار سنجیدہ لہجے میں اس سے کہا نیہان خاموش رہا ”تم کہتے ہو تمہاری لائف میں کوئی لڑکی نہیں ہے جب تمہاری لائف میں کوئی لڑکی نہیں ہے تو پھر نساء کو اس دل میں جگہ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ “ آرمش اس کے سامنے آکر کھڑی ہوتی سوالیہ نظریں اس پر جمائے بولی نیہان نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا ”بچپن سے اس دل میں تم ہو آرمش اس دل میں کسی اور کو جگہ دینا میرے لیے بہت مشکل ہو جائے گا“ نیہان اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے دل میں اسے جواب دینے لگا ”کہاں کھوئے گئے؟ “ آرمش چٹکی بجا کر اسے ہوش میں لاتی پوچھنے لگی ”نہیں کہیں نہیں مجھے نیند آ رہی ہے سونے جا رہا ہوں“ نیہان اسے کہتے ساتھ اندر کی طرف قدم بڑھا گیا آرمش اسے جاتا دیکھنے لگ گئی جو آج معمول کی نسبت بجھا بجھا سا لگ رہا تھا وہ کندھے اچکا کر خود بھی اندر کی طرف بڑھ گئی۔۔۔

*********ہ* * زُنیسہ اس وقت اپنے کمرے میں ہیڈ بورڈ سے پشت ٹکائے آنکھوں میں آنسو لیے مسلسل روئے جا رہی تھی ”میں نے کچھ زیادہ ہی آگے کا سوچ لیا تھا کیوں میں نے مام کی باتوں میں آکر عازل کے متعلق سوچنا شروع کر دیا اور اس دل میں اسے جگہ دے بیٹھی کاش مجھے کبھی اس سے محبت نہیں ہوتی“ زُنیسہ اپنا سر گھنٹوں پر ٹکائے سسکیاں لیتے ہوئے خود سے شکوہ کرنے لگی ”مجھے موو آب کرنا ہوگا مجھے اس دل سے عازل کو نکالنا ہی ہوگا ورنہ تکلیف صرف مجھے ہی ہوگی کچھ بگیچ دنوں تک امبٹ ہوجائے گی ان دونوں کو اور اس کے کچھ عرصے بعد شادی وہ دونوں ہی اس رشتے سے خوش ہیں مجھے پیچھے ہٹ جانا چاہیے خود کو اذیت نہیں دینی چاہیے“ زُنیسہ اپنے آنسو پونچھتے ہوئے بولتے ساتھ فیصلہ کرگئی ”میں عازل کو بھولنے کی کوشش کروں گی میں ان دونوں کی خوشیوں کے درمیان ہرگز نہیں آؤ گی“ زُنیسہ کہتے ساتھ گہرا سانس بھرتی بیڈ پر لیٹ کر سونے کی کوشش کرنے لگی مگر آنکھوں سے نیند کوسوں دور تھی ”اللہ تعالیٰ مجھے ہمت دینا“ زُنیسہ دل میں بولتے ساتھ آنکھیں بند کرگئی۔۔

***

آرمش کی صبح آنکھ کھلی تو وہ اٹھ کر ہیڈ بورڈ سے پشت ٹکاتی فون اٹھا کر وقت دیکھنے لگی جہاں سات بج رہی تھی اس نے فون آن کیا ”گڈ مارننگ“ عازل کا میسیج موبائل سکرین پر جگمگا رہا تھا آرمش کے ہونٹوں پر خودبخود مسکراہٹ نمودار ہوئی ”بندہ تو بڑا صحیح ہے یار“ آرمش خود سے کہتے ساتھ اس کو جواب دیتی فون سائیڈ پر رکھتی فریش ہونے کی چلی گئی کچھ دیر میں وہ یونیورسٹی کی تیار کمرے سے باہر کی طرف بڑھی اور زینے اتر کر ڈائننگ ہال کا رخ کرگئی ”گڈ مارننگ ایوری ون“ آرمش ہمیشہ کی طرح اونچی آواز میں خوشی سے کہتے ساتھ سب کو اپنی جانب متوجہ کرگئی۔

”گڈ مارننگ بچے“ مہر نور اور سلطان نور نے اس کو جواب دیا وہ نیہان کیساتھ والی کرسی کھسکا کر بیٹھ گئی ”اب تو تمہارا رشتہ ہو گیا آرمش اب تو نیہان سے فاصلہ رکھا کرو“ ناصرہ محترمہ نے سرد لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے کہا ”تائی ہمارے درمیان فاصلہ ہے یہ دیکھیں تین انچ کا“ آرمش نیہان اور اپنے بیچ فاضلہ انگلی سے کرتی انہیں مسکرا کر کہنے لگی نیہان سمیت سب اپنی مسکراہٹ بمشکل ضبط کرسکا اور ناصرہ محترمہ کو اس کی حرکت پر شدید غصہ آیا ”تم سے بات کرنا ہی فضول ہے“ وہ غصے سے کہتے ساتھ خاموشی سے ناشتہ کرنے لگی آرمش بھی بغیر کوئی جواب دیے ناشتہ کرنے لگ گئی ”تمہیں مام سے ڈر نہیں لگتا اگر وہ مجھ سے دور رہنے کا کہتی ہے تو مان لو نا بات ان کی”

نیہان گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے اس پر ایک نظر ڈال کر بولا ”اوہ ابھی تو نساء سے رشتہ ہوا ہے صرف تو اتنی چيگ جب وہ آئے گی تب تو نیہان سلطان میری طرف دیکھیں گے بھی نہیں“ آرمش اس کی بات پر خاصا بدمزہ ہوکر منہ بنا کر بولی چيلس ”تمہیں کیوں ی ہو رہی ہے“ نیہان اس کے چہرے کے تاثرات کو دیکھتا جان کر تنگ کرنے لگا چيلس ”مجھے کوئی ی نہیں ہو رہی ہے مگر دوستی ہم دونوں کی ویسی ہی رہنی چاہیے جیسی ہے ہماری دوستی کے درمیان کوئی نہیں آنا چاہیے“ آرمش نے اسے سرد نگاہوں سے گھورتے ہوئے لفظوں پر زور دیے بتانا ضروری سمجھا ”تمہیں لگتا ہے میں ہم دونوں کی دوستی کے درمیان کسی کو آنے دوں گا؟ “ نیہان ڈرائیونگ پر دھیان دیتا اس سے سوال کرنے لگا ”باتوں سے تو ایسا ہی لگ رہا ہے تمہارے نیہان سلطان“ آرمش ناراضگی سے کہتے ساتھ نظریں ونڈ سکرین کے باہر مرکوز کرگئی ”تم میری دوستی پر شک کر رہی ہو آرمش“ نیہان نے اب کی بار سنجیدگی سے اسے بولا آرمش نے فوراً سے اسے دیکھا ”تمہاری دوستی پر تو سب سے زیادہ بھروسہ ہے نیہان میرا بھروسہ کبھی نہ توڑنا“ آرمش اس کے چہرے پر نظریں جھکائے مان سے کہنے لگی نیہان کے ہونٹوں پر ایکدم مسکراہٹ نمودار ہوئی ”کبھی نہیں“ نیہان مسکراتے ہوئے اسے بولا آرمش بھی مسکرا دی۔۔

***

کلاس لے کر ِحبا اور آرمش باہر کی طرف بڑھے تبھی آرمش کا فون بجا اس نے فون جیب سے نکالا عازل کی کال دیکھ کر وہ کسی سوچ کے تحت کال اٹینڈ کرگئی ”کیا کر رہی ہو“ عازل نے اس سے پوچھنا چاہا آرمش گراؤنڈ کی طرف بڑھنے لگی ِحبا بھی اسے خاموشی سے دیکھ رہی تھی ”کلاس لے کر فری ہوئی ہوں“ آرمش نے اسے زینے اترتے ہوئے جواب دیا۔

”گیٹ کے پاس آسکتی ہو“ عازل کی بات پر اس نے ایک نظر فون اور دوسری نظر سامنے ڈالی ”آپ میری یونیورسٹی ہے؟ “ آرمش نے تھوڑا حیرانگی سے اس سے پوچھا ”باہر آؤ“ عازل نے کہتے ساتھ کال بند کردی ِحبا اسے ہی دیکھ رہی تھی ”میں ایک منٹ آئی“ آرمش کہتے ساتھ یونیورسٹی کے مین گیٹ کی طرف قدم بڑھا گئی ِحبا وہی کھڑی اسے جاتا دیکھنے لگ گئی ”آرمش کہاں ہے ؟ “ نیہان ِحبا کے پاس آکر کھڑا ہوتا آرمش کو نہ دیکھ کر پوچھنے لگا ”وہ عازل بھائی آئے ہیں تو ان سے ملنے گئی ہے“ ِحبا نے اسے سنجیدگی سے آگاہ کیا نیہان بھی مین گیٹ کی طرف قدم بڑھا گیا ”آپ یہاں کیا کر رہے ہیں عازل“ آرمش اس کی جانب بڑھتے ہوئے آئبرو اچکا کر سوال کرنے لگی۔

”میرا فری ٹائم ہے تو سوچا آج لنچ باہر کر لیتے ہیں دونوں ایک ساتھ“ عازل پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالے اسے جواب دینے لگا آرمش سنجیدہ نظروں سے اسے دیکھنے لگ گئی۔

”عازل مجھے یہ سب نہیں پسند مانا ہمارا رشتہ ہوا ہے مگر نکاح نہیں برا مت ماننا میں آپ کیساتھ نہیں آ سکتی ہوں“ آرمش اسے نرم لہجے میں منع کرنے لگی عازل خاموشی سے اسے دیکھنے لگ گیا۔

”آپ کو آفس جانا چاہیے ہے“ آرمش اسے کہتے ساتھ رخ موڑ گئی عازل بھی خاموشی سے واپس چلا گیا ”کیا ہوا؟ “ نیہان اس کی طرف بڑھتے ہوئے ساتھ چلتے ہوئے پوچھنے لگا ”میں اسے اچھا لڑکا سمجھتی تھی ابھی رشتہ پکا ہوئے دو دن نہیں ہوئے اور لنچ پر لے جا رہا تھا مجھے“ آرمش غصے سے چلتے ہوئے سخت لہجے میں اسے بتانے لگی نیہان اسے دیکھنے لگ گیا ”تو کیا جواب دیا تم نے“ نیہان تجسس بھرے لہجے میں اس سے پوچھنے لگا ”منع کر دیا ہے تمہیں معلوم ہے یہ مجھے پسند نہیں“ آرمش اسے جواب دیتے ساتھ کیفے ٹیریا کی طرف بڑھ گئی نیہان بھی اس کے ساتھ چل رہا تھا۔۔

”میرے ساتھ تم کہیں بھی چل لیتی ہو“ نیہان نے اسے بولا آرمش کے بڑھتے قدم رکے اور اس نے پلٹ کر نیہان کی طرف دیکھا ”تمہاری بات الگ ہے ہم دونوں کا رشتہ نہیں ہوا ہے اس کیساتھ رشتہ ہوا ہوا ہے“ آرمش نے اسے بڑی آنکھیں کیے دانت پیس کر بولی نیہان اثبات میں سر ہلا گیا ”ٹھیک ہے میں سمجھ گیا“ نیہان اسے ریلیکس کرنے کی نرمی سے کہنے لگا جس پر آرمش نے گہرا سانس خارج کیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.