ناصرہ محترمہ اس وقت اپنے کمرے میں موجود تھی انہوں نے جواد صاحب کے نمبر پر فون کیا ”اسلام و علیکم کیسی ہو ناصرہ“ جواد صاحب کال اٹینڈ کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں پوچھنے لگے ”میں بلکل بھی ٹھیک نہیں ہوں بھائی جان آپ نے تو کہا تھاکہ آپ کی بہو زُنیسہ بنے گی“ ناصرہ محترمہ نے خفگی سے انہیں یاد دلایا جس پر جواد صاحب گہرا سانس خارج کرگئے ”میں نے زُنیسہ کو ہی بہو بنانا تھا مگر عازل کو آرمش پسند آ گئی اور پھر اس نے ضد کر لی کہ وہ آرمش کے علاؤہ کسی اور سے شادی نہیں کرے گا زبردستی نہیں کرسکتا تھا میں اس کے ساتھ“ جواد صاحب نے ناصرہ محترمہ کو ساری بات سے آگاہ کیا جس پر ناصرہ محترمہ کو شدید غصہ آیا ”تو ٹھیک ہے بھائی پھر نیہان اور نساء کا بھی رشتہ ختم سمجھیں جب آپ میری بیٹی کو اپنی بہو تو میں بھی آپ کی بیٹی کو اپنی بہو نہیں بنا سکتی“ ناصرہ محترمہ نے انہیں صاف بولا جس پر جواد صاحب پریشان ہوئے ”تم ایسا کچھ نہیں کرو گی ناصرہ بچوں کی خوشی میں ہمیں خوش ہونا چاہیے میں تم سے وعدہ کرتا ہوں میں زُنیسہ کی بہت اچھا رشتہ ڈھونڈوں گا“ جواد صاحب نے انہیں سمجھانا چاہا جس پر ناصرہ محترمہ نے گہرا سانس خارج کیا ناصرہ محترمہ نے بغیر کچھ کہے فوٹ بند کر دیا جواد صاحب فون کو دیکھنے لگ گئے۔۔
اس ویکیيڈ پر سلطان نور مہر نور ناصرہ محترمہ اور مہرین محترمہ جواد صاحب کے گھر نیہان اور نساء کے رشتے کی بات کرنے گئے تھے جس پر جواد صاحب اور سلمہ محترمہ کو کوئی اعتراض نہیں تھا انہوں نے ہامی بڑھ دی اور اسی طرح ان دونوں کا بھی رشتہ طہ ہو گیا نساء اس خبر سے بہت زیادہ خوش تھی جس کی اس نے چاہ کی تھی اللہ نے وہی انسان اس کے نصیب میں لکھ دیا۔
”ہاں ہیرو صاحب آج تو پھر رشتہ کنفرم ہو گیا ہے“ آرمش اس کے پاس آکر بیٹھتے ہوئے اسے تنگ کرتی مسکرا کر کہنے لگی نیہان جو کسی سوچ میں گم تھا اس کی آواز پر ہوش میں آتا آرمش کی جانب متوجہ ہوا اور اثبات میں سر ہلا گیا ”اتنی سڑی ہوئی شکل بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہو تم بلکل خوش نہیں ہو جھوٹا نہ ہو تو دل میں لڈو پھوٹ رہے ہیں تمہارے“ آرمش اسے مزید تنگ کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بولی۔
”ہو گیا؟ “ نیہان نے اکھڑے ہوئے انداز میں اسے دیکھتے ہوئے کہا آرمش منہ بنا گئی۔
”شوخے نہ ہو تو“ آرمش اسے کہنی مارتے ہوئے خفگی سے بولتی وہاں سے اٹھ کر چلی گئی۔۔
***
نور ہاؤس میں سوائے نیہان کے سب لوگ بیٹھے اس وقت ڈنر کرنے میں مصروف تھے ”آرمش بیٹا آپ کل یونیورسٹی سے اوف کرنا کیونکہ کل نہ ہی نیہان ہے اور نہ ڈرائیور“ مہرین محترمہ نے اسے نرمی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ”نہیں مام میرا کل جانا بہت ضروری ہے میں اوف نہیں کرسکتی ہوں ڈرائیور کیوں نہیں ہوگا کل؟ “ آرمش نے ان سے پوچھنا چاہا ”وہ گاؤں گیا ہوا ہے کل تک آئے گا“ مہرین محترمہ نے اسے بتایا جس پر وہ سر جھکا گئی ”نیہان صاحب کو آج ہی اپنے دوستوں کیساتھ جانا تھا لاہور اب کیا کروں میں“ آرمش پریشان سی کھانا چھوڑتی سوچنے لگی۔
”کچھ نہ کچھ ہوجائے گا تم ڈنر کرو پھر دیکھتے ہیں“ مہرین محترمہ اسے پریشان دیکھ کر سمجھاتے ہوئے بولی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر کھانا کھانے لگ گئی۔۔
کھانے سے فارغ ہوکر وہ کمرے میں داخل ہوئی اس دن کے بعد سے عازل اور آرمش کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی نہ ہی تو اس کی طرف سے میسیج آیا تھا نہ ہی آرمش نے اسے میسیج کیا تھا آرمش کو لگا تھا شاید وہ اس سے ناراض ہے مگر اس نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی ”اگر ناراضگی نہ ہوتی تو عازل کو میسیج کردیتی مگر میں کیوں کرو“ آرمش خود سے منہ بنا کر کہتے ساتھ لیٹنے لگی تبھی اس کے فون پر کال آئی آرمش نے فوراً سے موبائل پر نظریں کی عازل کی کال دیکھ کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی آرمش نے دھڑکتے دل کیساتھ اس کی کال اٹینڈ کی ”اسلام و علیکم“ آرمش نے کال اٹینڈ کرکے فون جیسے ہی کان سے لگایا عازل کی بھاری سوفٹ آواز کانوں سے ٹکرائی ”وعلیکم اسلام“ آرمش نے بھی نارمل انداز میں اسے جواب دیا ”آرمش میں اس دن کی آپ سے سوری کرتا ہوں مجھے واقع آئیڈیا نہیں تھا آپ کو یہ سب پسند نہیں آئی ایم سوری“ عازل کے لہجے سے صاف ظاہر تھا وہ خاصا شرمندہ ہے ”اٹس اوکے مجھے معلوم ہے آپ کو آئیڈیا نہیں ہوگا“ آرمش اس کی سوری قبول کرتی مسکرا کر بولی عازل کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”کیا کر رہی تھیں آپ”
عازل نے اب کی بار نرمی سے اس سے پوچھا ”سونے کی تیاری کر رہی تھی آپ کی ایک ہیلپ چاہیے مجھے“ آرمش ہیڈ بورڈ سے پشت ٹکائے اپنی منہ پر ہاتھ رکھے کہنے لگی ”جی بولو؟ “ عازل نے بےاختیار اس سے بولا ”نیہان صاحب جو ہے وہ دوستوں کیساتھ لاہور گئے ہوئے ہیں اس کے دوست کی شادی ہے اور ڈرائیور نہیں ہے اور میرا کل یونیورسٹی جانا بہت ضروری ہے اگر آپ مجھے لے لیں”
آرمش نے اسے ساری بات تفصیل سے بتا کر پوچھنا چاہا ”مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے میں چھوڑ دوں گا“ عازل اس کی بات پر فوراً سے ہامی بڑھتے ہوئے بولا جس پر آرمش مسکرا دی ”ٹھیک ہے پھر صبح ملاقات ہوتی ہے ابھی مجھے بہت نیند آ رہی ہے میں سونے لگی ہوں اللہ حافظ“ آرمش اسے کہتے ساتھ فون بند کر گئی عازل بھی ایک نظر فون پر ڈال کر بیڈ پر آکر لیٹ گیا
***
”کیا ہوا ہے تمہیں کیوں اس طرح ایک سائیڈ پر بیٹھے ہوئے ہو ناکام عاشق بن کر“ زید اس کا دوست نیہان کے پاس آتے ہوئے اسے خاموش بیٹھا دیکھ کر مذاحیہ انداز میں کہنے لگا ”رشتہ پکا ہو گیا ہے میرا“ نیہان نے اسے بغیر تاثرات کے جواب دیا ”کیا واقع آرمش بھابی بھی تمہیں پسند کرتی ہیں؟ “ زید نیہان کا دوست اندازہ لگاتے ہوئے خوشی سے اس سے پوچھنے لگا ”نہیں آرمش کا رشتہ عازل سے ہوا ہے اور میرا نساء سے“ نیہان نے بےدلی سے اسے بتانا چاہا زید کی مسکراہٹ ایکدم غائب ہوئی فيلپيگ ”کیا مطلب تو نے بھابی سے اپنی ر شبیر نہیں کی؟ “ زید نے اس کے چہرے کو غور سے دیکھ کر ایک اور سوال کیا ”نہیں کیونکہ میں اسے کھونا نہیں چاہتا تھا اور مجھے جس چیز کا ڈر تھا وہی ہوا وہ عازل کو پسند کرنے لگ گئی تھی“ نیہان نے رنجیدہ لہجے میں نظریں پر جمائے اسے جواب دیا زید ایکدم خاموش ہو گیا ”تم ڈرپوک رہنا کب سے بول رہا ہو نیہان سلطان جاؤ آرمش بھابی کو اپنے دل کی بات بتادو مگر تم نے نہیں بتائی اب دیکھو انہیں کسی اور کا ہوتا“ زید غصے سے نیہان کو دیکھتے ہوئے بولا ”تم نہیں سمجھ سکتے زید میں اپنی زندگی میں صرف آرمش کو ہی کھونے سے ڈرتا ہوں میں اس کی ناراضگی یا نفرت برداشت نہیں کرسکتا“ نیہان اضطرابی کیفیت میں نظریں سامنے جمائے کہنے لگا ”تو اب بھی تو وہ تم سے دور ہی جا رہی ہے“ زید نے اسے بتانا ضروری سمجھا نیہان نے سرد آہ بھری ”اس کی خوشی عازل میں ہے اور میرے لیے اس کی خوشی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے”
نیہان نے اسے وجہ بتائی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گیا ”میرے بھائی پھر میں یہی دعا کرسکتا ہوں اللہ تجھے صبر دے“ زید اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتا اس کی حالت کو سمجھتا مایوسی سے کہنے لگا نیہان جواباً خاموش رہا ۔
***
آرمش تیار ہوکر نیچے آئی مہرین محترمہ کی نظر اس پر گئی ”ناشتہ دے دیں مجھے لیٹ ہوجائے گا ورنہ“ آرمش ڈائننگ پر آکر بیٹھتی مہرین محترمہ سے کہنے لگی ”کس کیساتھ جاؤ گی ڈیڈ اور تایا تو فیکٹری جا چکے ہیں تم کیسے جاؤ گی“ مہرین محترمہ ٹیبل پر اس کی ناشتہ لگاتے ہوئے پوچھنے لگی ”عازل سے بولا تھا میں نے انہوں نے کہا تھا وہ ڈراپ کردیں گے“ آرمش بریڈ پر بٹر لگاتے ہوئے مہرین محترمہ کو بتانے لگی ”کیا آہستہ بولو اگر تمہاری تائی نے سن لیا تو باتیں سنا دیں گی“ مہرین محترمہ نے اسے آنکھیں دیکھاتے ہوئے خاموش رہنے کا بولا ”میں نہیں ڈرتی ہوں کسی سے“ آرمش لاپرواہی سے جواب دیتے ساتھ کندھے اچکا گئی مہرین محترمہ نفی میں سر ہلا گئی تبھی عازل کا میسیج آیا آرمش ہاتھ صاف کرتی جوس کا گلاس جلدی سے پیتی کھڑی ہوئی ”میں جا رہی ہوں اللہ حافظ“ آرمش کہتے ساتھ باہر کی طرف بڑھ گئی مہرین محترمہ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی ”کس کیساتھ گئی ہے چچی یہ؟ “ زُنیسہ مہرین محترمہ کے پاس آتے ہوئے پوچھنے لگی ”وہ اس کی یونیورسٹی فرینڈ ہے نا ِحبا وہی لینے آئی“ مہرین محترمہ نے زُنیسہ سے جھوٹ بولا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی مہرین محترمہ برتن سمیٹتی کچھ کی طرف بڑھ گئی۔۔۔