وہ باہر آئی تو عازل گاڑی سے پشت ٹکائے جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا تھا آرمش کی نظر اس پر گئی ہارٹ بیٹ مس ہوئی وہ نظریں جھکا گئی اور اس کی طرف بڑھی ”گڈ مارننگ“ وہ مسکراتے ہوئے اسے کہتے ساتھ گاڑی کا دروازہ کھول گیا ”مارننگ“ آرمش نے بھی مسکرا کر اسے جواب دیا اور گاڑی میں بیٹھنے لگی عازل نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی آرمش کی نظر سامنے پڑے ایک گفٹ باکس پر گئی اس نے نظر اٹھا کر عازل کو دیکھا جو مسکرا رہا تھا آرمش نے مسکراتے ہوئے وہ باکس اٹھایا اور کھولا اس میں ایک خوبصورت سی بریسلیٹ موجود تھی ”بہت خوبصورت ہے آپ کو کیسے پتہ مجھے بریسلیٹ بہت پسند ہے یقیناً نیہان نے بتایا ہوگا“ آرمش اس کی طرف دیکھتی تعریف کرکے مسکراتے ہوئے اندازہ لگانے لگی ”نہیں مجھے اچھی لگی تو میں نے آپ کی لے لی“ عازل گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے میں اسے جواب دینے لگا ”اوہ اچھا نہیں نیہان کو میرے بارے میں سب پتہ ہے نا اسی وجہ سے میں نے بولا بائے دا وے تھینک یو سو مچ“ آرمش مسکراتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کرتی بریلسیٹ پہننے لگی عازل مسکرا گیا۔
”جلدی پہنچا دیں بہت آہستہ چلا رہے ہیں نیہان ہوتا تو کب کی پہنچ چکی ہوتی“ کچھ دیر کی خاموشی کے بعد وہ ریسٹ واچ پر نظر ڈالتی اسے کہنے لگی عازل نے ایک چیز آج نوٹ کی تھی اس کی ہر بات میں نیہان کا ذکر لازمی ہوتا تھا جو اسے کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا عازل نے گاڑی یونیورسٹی کے باہر روکی آرمش اپنا بیگ اٹھاتی کندھے پر ڈال کر گاڑی سے باہر نکلی ”تھینکیو مجھے ڈراپ کرنے کی بھی اور اس بریلسیٹ کی بھی اللہ حافظ“ آرمش اسے جاتے جاتے شکریہ ادا کرتی مسکرا کر بولتی اندر کی طرف بڑھ گئی عازل اسے دیکھنے لگا جب وہ یونیورسٹی کے گیٹ سے اندر بڑھ گئی عازل اپنی گاڑی سٹارٹ کرتا سڑک پر دوہرا گیا۔۔
***
آرمش یونیورسٹی سے آکر سوگئی اور اب شام کے وقت فریش ہوکر ٹی وی لاؤنچ میں آئی تو نساء کو موجود پایا ”تم کب آئی؟ “ آرمش اسے دیکھ کر چہرے پر مسکراہٹ سجائے اس سے ملتی پوچھنے لگی ”ابھی تھوڑی دیر پہلے میں اور زُنیسہ باتیں ہی کر رہے تھے اور تمہارا انتظار“ نساء اس سے ملتے ہوئے خوشگواری سے کہنے لگی ”میرا انتظار اب ختم ہوا“ آرمش صوفے پر بیٹھتی ہنستے ہوئے بولی تو وہ دونوں بھی ہنس دی۔
”میں تم دونوں کی چائے بنا کر آتی ہوں پھر باتیں کرتے ہیں“ زُنیسہ ان دونوں پر باری باری نظر ڈال کر کہتے ساتھ کچن کی طرف بڑھ گئی نساء اور آرمش باتیں کرنے لگی ”میں تم سے خاص طور پر ملنے آئی ہو آرمش جب سے میرے اور نیہان کے رشتے کی بات ہوئی ہے اس نے مجھے ایک کال تو کرنا دور ایک میسیج بھی نہیں کیا تم تو بہت کلوز ہو اس کے کیا وہ دل سے رضامند ہے اس رشتے کی“ نساء آرمش کو دیکھتے ہوئے تھوڑا پریشان سی اس سے پوچھنے لگی ”بلکل وہ دل سے رضامند ہے بزی ہے نا واپس آئے گا دیکھنا پھر تمہیں کال کرے گا ٹینشن مت لو“ آرمش نے اسے فوراً سے تسلی بخشی نساء نے اسے دیکھا ”پکا“ نساء نے پھر سے کنفرم کرنا چاہا آرمش اس کے دوبارہ پوچھنے پر نفی میں سر ہلا گئی ”پکا میری پیاری کزن پکا“ آرمش اسے مسکراتے ہوئے کہنے لگی تو نساء کو واقع تسلی ہوئی تبھی عازل آیا تو دونوں اس کی طرف دیکھنے لگے عازل نے مسکراتی نگاہوں سے آرمش کو دیکھا آرمش پلکیں جھکا گئی ”زنیسہ عازل بھائی بھی آ گئے ہیں ان کی بھی چائے بنانا“ نساء وہی بیٹھے ہوئے زُنیسہ کو آگاہ کر گئی زُنیسہ عازل کا نام سن کر ایکدم نروس ہوئی اس کی ہارٹ بیٹ تیز ہو گئی۔۔
کچھ دیر میں وہ ہاتھ میں ٹرے لیے خود کو نارمل کیے ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوئی نظریں جھکائے وہ خاموشی سے ٹیبل پر ٹرے رکھتی نساء کیساتھ بیٹھ گئی مہرین محترمہ اور ناصرہ محترمہ ان دونوں سے مل کر اپنے کاموں میں مصروف ہو گئی ”چائے تو بہت مزیدار ہے“ عازل چائے کا گھونٹ بھرتے ہوئے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا زُنیسہ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”ہماری زونی تو چائے بناتی ہی لاجواب ہے“ آرمش فوراً سے مسکراتے ہوئے کہنے لگی عازل کے ہونٹوں پر گہری مسکراہٹ نمودار ہوئی ”تو مجھے اچھی چائے پینے کی روزانہ یہاں آنا ہوگا“ عازل شوخیہ لہجے میں کہنے لگا زنیسہ تھوڑا پزل بیٹھی تھی ”صاف صاف کہیں نا آرمش کو دیکھنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں آپ“ نساء نے اسے مسکراتے ہوئے چھیڑا عازل خاموش ہو گیا آرمش شرم سے نظریں چرا گئی جبکہ زُنیسہ کے چہرے پر اداسی سج گئی۔۔۔
***
نیہان آج دو دن بعد واپس گھر آیا تھا سب سے ملنے کے بعد وہ فریش ہونے کی کمرے کی طرف بڑھ گیا۔
کچھ دیر میں وہ فریش ہوکر ڈائننگ ٹیبل پر آیا اور آرمش کیساتھ والی کرسی سنبھال گیا ”آج سب کچھ میں نے نیہان کی پسند کا بنایا ہے“ ناصرہ محترمہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر بتانے لگی جس پر جواباً وہ بھی ہلکا سا مسکرا گیا ”بہت جلدی خیال نہیں آ گیا ہے گھر کا تمہیں ؟ “ آرمش اس کی جانب جھکتی آہستگی سے منہ بسور کر کہنے لگی ”صرف دو دن ہی کے لیے تو گیا تھا“ نیہان نے اسے دیکھے بغیر نرمی سے جواب دیا ”تمہیں معلوم ہے نا تمہارے بغیر ایک دن مجھے ایک مہینے کی طرح لگتا ہے نیہان سلطان“ آرمش نے منہ لٹکا کر معصومیت سے اسے بولا نیہان نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا وہ اس وقت نیہان کو بے حد پیاری لگی۔
”کچھ وقت تک جب تمہاری شادی ہوجائے گی پھر کیا کرو گی؟ “ نیہان نے اسی کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے آئبرو اچکا کر پوچھنے لگی ”تو میں روز آیا کرو گی نا“ وہ مسکرا کر نیہان کو بولی نیہان نفی میں سر ہلا گیا اور کھانا کھانے لگ گیا آرمش منہ کے زاویے بگاڑ تی خود بھی کھانا کھانے میں مصروف ہو گئی ناصرہ محترمہ سرد نگاہیں ان دونوں پر جمائے ہوئے تھی۔۔
”سب کچھ بہت مزیدار بنا ہے مام“ نیہان ناصرہ محترمہ کی جانب متوجہ ہوتا تعریف کرنے لگا جس پر ناصرہ محترمہ لبوں پر زبردستی مسکراہٹ سجا گئی۔۔
***
وہ لان میں کھڑا ٹہل رہا تھا تبھی آرمش ہاتھ میں کافی کا مگ لیے اس کے پاس آئی ”تمہاری کافی“ آرمش اس کی پشت پر نظریں جمائے اس کی طرف مگ کرتے ہوئے بولی نیہان فوراً سے پلٹا ہاتھ میں موجود سگریٹ اس نے فوراً سے پھینک دیا آرمش اسے غصے سے گھورنے لگی ”اوہ پھر میں یہ خود پی لیتی ہوں آپ جناب تو سگریٹ پی رہے ہیں“ آرمش خفگی سے منہ بنا کر کپ واپس اپنی جانب کرتی بولی ”نہیں میں کافی پیوں گا“ نیہان اس کے ہاتھ سے کپ لیتا فوراً سے کہنے لگا آرمش سرد نگاہوں سے گھورنے لگی ”ذرا شرم نہیں ہے نا تم میں کوئی فکر نہیں ہے پتہ بھی ہے یہ صحت کی بلکل اچھی نہیں مگر پھر بھی تم پی رہے ہو“ آرمش اسے سختی سے کہنے لگی جس پر نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”تم تو میرا اماں بنتی جا رہی ہو“ نیہان مسکراتے ہوئے اس کے چہرے پر نظریں ٹکائے بولا جس پر۔ آرمش نے بھی مسکرا دی ”اب بیسٹ فرینڈ بنایا ہے تو بیسٹ فرینڈ بننا بھی پڑے گا“ آرمش نے سینے پر بازو باندھ کر کندھے اچکا کر اسے بولا نیہان کافی کا کپ لبوں سے لگا گیا ”فرسٹ ٹائم بنائی ہے تمہارے لیے کیسی ہے؟ “ آرمش نے تجسس بھرے انداز میں پوچھا ”اچھی بنی ہے”
نیہان نے مسکرا کر بولا آرمش بھی مسکرا دی کہ اچانک نظر آرمش کی کلائی پر گئی ”یہ کس نے دی؟ “ نیہان نے آنکھوں سے کلائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پوچھنا چاہا ”عازل نے اچھی ہے نا“ آرمش اس کے سامنے کلائی کرتے ہوئے خوشی سے بتانے لگی نیہان اثبات میں سر ہلا گیا ”اب تمہیں بھی نساء کی کوئی گفٹ لینا چاہیے اسے رنگز بہت پسند ہے کیوں نا ہم اس کی رنگ لیں“ آرمش نے فوراََِ سے اس سے مشورہ دیا نیہان کے چہرے پر موجود مسکراہٹ سمٹ گئی ”میں تھکا ہوا ہوں پھر کبھی لیں لیں گے“ نیہان نے منع کرنے کی بہانا بنایا جس پر آرمش خفگی سے اسے دیکھنے لگ گئی ”نیہان سلطان ہم چل رہے ہیں اور میں انکار نہیں سنو گی تم مجھے دینا میں نساء کو رنگ دے دوں گی“ آرمش نے اسے ٹھوس لہجے میں کہا جس پر نیہان نے گہرا سانس خارج کیا ”کیا بول کر جائیں گے گھر والوں کو؟ “ نیہان نے اس سے پوچھنا ضروری سمجھا ”وہ تم مجھ پر چھوڑ دو میں وہ کرلوں گی بس تم جلدی سے کافی ختم کرو پھر چلتے ہیں“ آرمش اسے جواب دیتے ساتھ تیزی سے اندر کی طرف قدم اٹھا گئی وہ خاموش نظروں سے اسے جاتا دیکھنے لگ گیا۔۔
”لیکن آرمش آپ کل چلے جانا بچے اس وقت آٹھ بج رہے ہیں آپ وقت دیکھو“ مہر صاحب نے اسے پیار سے سمجھانا چاہا آرمش چہرے پر معصومیت سجائے انہیں دیکھ رہی تھی ”میں اکیلے تو نہیں جا رہی نا ڈیڈ نیہان کو ساتھ لے کر جا رہی ہوں اور مجھے بوکس لازمی چاہیے ہے کچھ دنوں تک میرے پیپرز سٹارٹ ہیں ہم جلدی واپس آ جائیں گے پلیزز پلیزز ڈیڈ“ آرمش اپنی باب پر ڈٹی اسرار کرنے لگی جس پر مہر صاحب اسے دیکھنے لگے ”مہر وہ اپنی ِضد پوری کرکے رہے گی تم جانے دو اسے“ ناصرہ محترمہ بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے منہ بنا کر بولی جس پر مہر صاحب نے اجازت دے دی ”تھینکیو تھینکیو ڈیڈ“ وہ خوشی سے ان کے گلے لگتی کہتے ساتھ نیہان کیساتھ چل دی ”میں نے تم سے بڑی ڈرامہ کوئن نہیں دیکھی ہے“ نیہان ڈرائیونگ کرتے ہوئے نفی میں سر ہلا کر اسے کہنے لگا آرمش ہنسنے لگ گئی۔
”دیکھو گے بھی نہیں نیہان سلطان“ وہ اترا کر بالوں کو کھٹکتی مسکرا کر بولی نیہان کے لبوں پر بھی مسکراہٹ نمودار ہوئی۔
”کہاں جانا ہے؟ “ نیہان نے اس سے پوچھنا چاہا آرمش سوچنے لگی ”میرے خیال سے مال کی جگہ ہمیں جیولری شاپ جانا چاہیے“ آرمش اسے بولی تو نیہان اپنی گاڑی کا رخ جیولری شاپ کی طرف کرگیا کچھ دیر بعد وہ لوگ جیولری شاپ میں موجود تھے وہ دونوں شاپ کے اندر داخل ہوا ”جی میم میں آپ کی کیا ہیلپ کرسکتا ہوں؟ “ شاپ والا آرمش کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہنے لگا نیہان کو اس شاپ والے کا آرمش کو مسکرا کر دیکھنا سخت ناگوار گزرا ”ہمیں بہت اچھی رنگز کلیکشن دیکھائے“ آرمش نے اسے بتایا جس پر وہ اسے اپنی شاپ کی خوبصورت سے خوبصورت رنگ دیکھانے لگا ”یہ والی پیاری ہے نا تمہیں کیسی لگ رہی؟ “ آرمش ان میں سے ایک رنگ اٹھا کر ستائشی نظروں سے اسے دیکھتی بولتے ساتھ نیہان سے پوچھنے لگی نیہان نے بس اثبات میں سر ہلا دیا ”نیہان تم واقع بہت بورنگ ہو گئے ہو“ آرمش اس کے اثبات میں سر ہلانے پر منہ بنا کر اسے بولی اور رنگ اپنی تیسری انگلی میں ڈال کر دیکھنے لگی وہ آرمش کے انگلی میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھی ”پیاری لگ رہی ہے نا؟ “ آرمش اپنا ہاتھ اس کے سامنے کرتے ہوئے پوچھنے لگی نیہان نے اس کے ہاتھ پر نظر ڈالی ”کاش یہ رنگ میں تمہارے لیے لے رہا ہوتا“ نیہان اس کے ہاتھ پر نظریں جمائے دل میں کہنے لگا نیہان نے اس کا ہاتھ تھام کر اوپر کی طرف کیا آرمش پریشان نظروں سے اسے دیکھنے لگی ”ہمم اچھی ہے“ نیہان آرمش کی آنکھوں کا مفہوم سمجھتا خود کو ہوش میں لاتا کہتے ساتھ بولا کہ تبھی کسی نے ان دونوں کی تصویر کھینچ لی اور ایک سائیڈ پر چھپ گیا آرمش نے فوراً نیہان کے ہاتھ سے ہاتھ نکلوایا ”یہی دے دیں“ آرمش بہت ساری رنگز دیکھنے کے بعد اسے فائنل کرتی شاپ والے سے کہنے لگی ”آپ دونوں کی شادی ہونے والی ہے“ شاپ والا رنگ اٹھاتے ہوئے مسکرا کر ان دونوں سے پوچھنے لگا ”نہیں ایسا کچھ نہیں ہے“ اس سے پہلے نیہان کچھ بولتا آرمش نے جھٹ سے جواب دیا جس پر وہ خاموش ہو گیا۔۔
رنگ لیتے لیتے ان دونوں کو گھنٹہ ہو گیا تھا وہ دونوں اب واپس جانے کی باہر آئے شاپ سے نکلتے ہوئے آرمش کا پاؤں ان بیلنس ہوا اس سے پہلے وہ گرتی نیہان نے اسے فوراً سے پکڑا آرمش نیہان کے بے حد قریب تھی فوراً اسی شخص نے ان دونوں کو اس طرح کھڑے پاکر تصویر کھینچ لی اور سائیڈ پر ہو گیا ”تھینکیو“ آرمش اس کے کندھے پر اپنے ہاتھوں کا دباؤ دیتی سیدھی کھڑی ہوکر تھوڑا کنفیوز سی اسے دیکھے بغیر بولی نیہان بھی تھوڑا نروس ہوا اور وہ دونوں گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے تبھی کوئی پیچھے سے آیا اور نیہان کے سر پر ڈنڈا مار گیا نیہان کے سر میں ٹھیس سی اٹھی نیہان اچانک ہوئے حملے پر خود کو سنبھال نہیں سکا اور وہ سر پر ہاتھ رکھ کر پلٹنے لگا کہ تبھی ایک اور ڈنڈا اسے اپنے سر پر محسوس ہوا اور اب کی بار نیہان کو اپنا سر گھومتا ہوا محسوس ہوا اور وہ بھاری سر کے ساتھ زمین پر ڈھے گیا آرمش پریشان سی کھڑی یہ سب دیکھ رہی تھی اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا ”نیہان“ آرمش اسے ںےہوش دیکھ کر اس کی طرف بڑھتے ہوئے پریشانی سے اسے پکارنے لگی تبھی اس شخص نے آرمش کا بازو پکڑا آرمش نے غصے سے اپنا بازو نکلوایا اور سرد آنکھوں سے اس شخص کو دیکھنے لگی ”کون ہو تم؟ “ آرمش نے سرد لہجے میں سر نگاہیں اس پر جمائے پوچھا تبھی اس شخص نے ذبردستی اس کے منہ پر رومال رکھ دیا آرمش نے مزاحمت کی مگر کچھ ہی دیر میں وہ بھی بےہوش ہو گئی ”لے کر جاؤ ان دونوں کو اور تب تک نہیں چھوڑنا جب تک ان دونوں کی تصویریں ان کے گھر والوں تک نہیں پہنچ جاتی“ وہ آدمی ان دونوں کو آرڈر دیتے ساتھ اپنی گاڑی میں بیٹھتا آگے کی طرف بڑھ گیا اور اس کے ملازم اسے اپنے اڈے پر لے آئے اور ایک جگہ پر بےہوشی کی حالت میں پھینک دیا۔۔