”نیہان اور آرمش کو دیر نہیں ہو گئی ؟ “ سلطان صاحب دونوں کی پریشان ہوتے ہوئے مہر نور سے کہنے لگے ”جی ڈیڑھ گھنٹہ ہونے والا ہے میں فون کرتا ہوں“ مہر نور نے کہتے ساتھ نمبر ڈائل کیا تو فون بند جا رہا تھا جس سے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ”کیا ہوا؟ “ سلطان نور انہیں فون ٹیبل پر رکھتا پاکر پوچھنے لگے ”فون بند جا رہا ہے“ وہ پریشان سے سر جھکائے جواب دینے لگے جس پر سلطان نور بھی حد سے زیادہ پریشان ہوئے ”یہ لڑکا بہت غیر ذمہ دار ہے“ سلطان نور غصے سے کہنے لگے ”آپ نیہان پر ہمیشہ غصہ مت ہوا کریں آرمش زبردستی اسے ساتھ لے کر گئی ہے اپنے“ ناصرہ محترمہ فوراً سے سب آرمش پر ڈالتی سلطان نور سے کہنے لگی ”آرمش کے نمبر پر کال کرو شاید وہ کال اٹینڈ کرلے“ سلطان نور ناصرہ محترمہ کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے مہر صاحب سے بولے جس پر انہوں نے آرمش کا نمبر ڈائل کیا وہ بھی سوتچڈ اوف جا رہا تھا مہر نور سلطان نور کو دیکھتے ہوئے نفی میں سر ہلا گئے اب تو مہرین محترمہ کو بھی پریشان ہونے لگ گئی تھی۔
***
وہ دونوں بےہوش ہی تھے کہ تبھی نیہان کی آنکھ کھلی اسے اپنا سر بھاری بھاری سا محسوس ہوا اچانک اسے آرمش کا خیال آیا وہ بھی تو اس کے ساتھ تھی اس نے پریشانی سے اپنی دائیں جانب دیکھا وہ بےہوش حال میں زمین پر پڑی ہوئی تھی نیہان اس کی طرف بڑھا آرمش کے چہرے پر آئے بالوں کو اپنے ہاتھ کی انگلیوں کی مدد سے ہٹانے لگا اور اس کے چہرے پر ہاتھ رکھا ”تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا میں“ چيب نیہان نے کہتے ساتھ اس کے چہرے کو تھپتھپایا آرمش آنکھوں پر س دیتی آنکھیں کھول گئی نظر نیہان پر گئی ”نیہان تم ٹھیک ہو؟ “ آرمش فکرمند سی اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا نیہان اثبات میں سر ہلا گیا ”نیہان یہ لوگ کون ہے اور ہمیں یہاں کیوں رکھا ہوا ہے“ آرمش بے حد خوفزدہ سی اس سے نم آنکھوں سے پوچھنے لگی ”مجھے نہیں معلوم آرمش مگر ڈونٹ وری میں تمہیں یہاں سے جلدی نکال لوں گا“ نیہان اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے اسے پرسکون کرتے ہوئے کہنے لگا آرمش اثبات میں سر ہلا گئی نیہان نے اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھاما اور وہ دونوں کھڑے ہوئے ”ہمیں بہت احتیاط سے یہاں سے نکلنا ہوگا“ نیہان اسے آہستہ آواز میں سمجھاتے ہوئے ارد گرد نظر ڈالتا آگے کی طرف بڑھنے لگا وہ دونوں اس جگہ سے باہر آئے تو سامنے چار آدمیوں کو کرسیوں پر بیٹھے پایا دونوں کے قدم تھم گئے اور ایک دوسرے کو دیکھا وہ چاروں اس وقت نشہ کر رہے تھے ”وہ ہے سامنے راستہ“ نیہان اسے باہر کا راستہ دیکھانے لگا اور دونوں دبے دبے قدموں سے چلتے ہوئے اس طرف بڑھنے لگے ”صاحب وہ دونوں بھاگ رہے ہیں“ ایک آدمی کی نظر ان دونوں پر گئی تو اونچی آواز میں بتانے لگا اس کی آواز پر آرمش گھبرا گئی ”رکو نہیں بھاگو آرمش“ نیہان اسے رکا دیکھ کر کہتے ساتھ تیزی سے بھاگنے لگا ”پکڑو دونوں سالوں کو“ ان کا صاحب نشے میں حکم دینے لگا وہ تینوں اٹھ کر ان دونوں کے پیچھے بھاگے ”تھینک گاڈ ہم نکل آئے“ آرمش پھولا ہوا سانس بحال کرتی کہنے لگی نیہان نے اسے دیکھا ”وہ ہمارا پیچھا کریں گے ہمیں کہیں چھپنا ہوگا آرمش“ نیہان ایک نظر ان کے ڈیرے پر ڈال کر آرمش سے کہنے لگا وہ اسے دیکھنے لگی تبھی نیہان نے آرمش کا ہاتھ تھاما اور وہ لوگ پیچھے والی گلی میں چھپ گئے تبھی وہ تینوں باہر نکلے اور آس پاس نظر گھمانے لگا ان میں سے ایک کا فون بجا ”تم دونوں ہر جگہ نظر ڈالو جہاں ملے پکڑ لینا“ وہ باقی دو آدمیوں سے کہتے ساتھ فون اٹھا گیا ”جی سر“ اس غنڈے نے بڑے احترام سے کہا ”جو کام کرنا ہے وہ فوراً کرو“ دوسری طرف سے ایک بھاری آواز آئی جس پر وہ جی ٹھیک ہے سر کہتے ساتھ فون بند کر گیا۔۔۔
”ہم کب تک یہاں چھپے رہیں گے نیہان ؟ “ آرمش اس کی جانب دیکھتے ہوئے پریشان اور تھکاوٹ سے پوچھنے لگی ”جب تک ان لوگوں کو یقین نہیں ہوجاتا ہم یہاں نہیں ہیں“ نیہان بھی اسی پر نظریں جمائے سرگوشیانہ انداز میں بولا وہ خاموش ہو گئی تبھی اسے اپنے پیر پر کچھ محسوس ہوا اس نے نظر نیچے کی جانب کی ”آہہہ“ کتے کو دیکھ کر آرمش کے حلق سے بےاختیار چیخ نکلی کہ تبھی نیہان نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا وہ خوف سے آنکھیں بڑی کیے اسے دیکھنے لگی نیہان نے اسے قریب کیا سس ”س آرام سے کھڑی رہو“ نیہان اس کے کان میں بولتے ساتھ اس کے بال ٹھیک کرنے لگا وہ اسے دیکھنے لگی آرمش اور نیہان میں اس وقت ایک انچ کا بھی فاضلہ نہیں تھا اس کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی نیہان کی گرم سانسوں کی تپش اپنے چہرے پر محسوس کرکے وہ کنفیوز ہوئی تھی آج پہلی بار وہ نیہان کیساتھ خود کو ان کمفرٹیبل محسوس نہیں کر سک رہی تھی آرمش کی نظریں نیہان پر مرکوز تھیں تبھی وہ کتا وہاں سے چلا گیا نیہان نے اسے خود سے الگ کیا ”مجھے غلط مت سمجھنا میں بس تمہیں ریلیکس کر رہا تھا“ نیہان فوراً سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے نظریں سامنے مرکوز کیے وضاحت دینے لگا ”ن۔۔نہیں میں نے تو کچھ پوچھا ہی نہیں“ آرمش بھی تھوڑا نروس سی اس سے نظریں چراتے ہوئے بولی ”مگر میں تمہیں جانتا ہوں آرمش“ نیہان اب کی بار اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے کہنے لگا وہ شرمندگی سے نظریں جھکا گئی ”صاحب وہ دونوں کہیں بھی نہیں“ وہ دونوں پھولے ہوئے سانس کے ساتھ آتے ہوئے اس تیسرے آدمی کو بتانے لگے ”خیر ویسے بھی کام ہو گیا ہے“ تیسرا آدمی مسکرا کر کہتے ساتھ واپس ڈیرے کی طرف بڑھ گیا اور وہ دونوں بھی اس کے پیچھے آئے۔۔
”راستہ صاف ہمیں جانا چاہیے یہ جگہ گھر سے بہت دور ہے جاتے جاتے بھی ہمیں گھنٹہ لگ جائے گا“ نیہان آرمش سے کہتے ساتھ اس گلی سے باہر آیا ”مگر ہم جائیں گے کس پر ؟ “ آرمش نے پریشانی سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا ”تھوڑا آگے چل کر کیا پتہ کوئی ٹیکسی مل جائے“ نیہان جیب میں ہاتھ ڈالے چلتے ہوئے اسے کہنے لگا ”ڈیڑھ بج رہا ہے بہت مشکل ہے اس وقت تو ٹیکسی ملنا“ آرمش ہاتھ میں پہنی گھڑی پر وقت دیکھتی اسے بتانے لگی نیہان خاموش رہا ”گھر میں سب پریشان ہو رہے ہوں گے کیا بتائیں گے انہیں“ آرمش گھر والوں کا سوچتے ہوئے حد سے زیادہ فکرمند ہوتی بولی ”سچ بتائیں گے“ نیہان نے لاپرواہی سے اسے کندھے اچکا کر جواب دیا آرمش خاموش ہو گئی
***
سلطان نور نے ناصرہ محترمہ سے فون کرکے نیہان اور آرمش کا پوچھنا چاہا انہیں لگا شاید وہ وہاں نہ چلے گئے ہو مگر وہ دونوں تو وہاں بھی نہیں گئے تھے اور ناصرہ محترمہ بھی ان دونوں کی خبر نہ ملنے پر پریشان سی رات کے اس پہر اپنی فیملی کے ساتھ ان کے گھر آ گئی ”میں تو کہتی ہوں پولیس میں رپورٹ کرتے ہیں“ ناصرہ محترمہ سلطان نور کو دیکھتے ہوئے کہنے لگی ”وہ دونوں بچے نہیں ہے ناصرہ ہم ایسے رپورٹ نہیں کرسکتے“ سلطان نور نے انہیں بتایا جس پر وہ خاموش ہو گئی تبھی عازل کے فون کی رنگ بھی اس نے فون نکال کر میسٹ دیکھا ویٹس آپ پر چر آئے ہوئے تھے اس نے چیٹ اوپن کی تو کسی نے نیہان اور آرمش کی کچھ مختلف تصاویر بھیجی ہوئی ایک میں وہ اس کا ہاتھ تھامے کھڑا تھا اور دوسری تصویر میں اسے کمرے سے پکڑ کر کھڑا تھا اور تیسری تصویر پر اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے مسکرا کر دیکھ رہا تھا یہ تصویریں دیکھنے کے بعد عازل کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا ”پتہ نہیں دونوں بچے ٹھیک ہوں گے بھی یا نہیں“ مہرین محترمہ آنکھوں میں آنسو لیے فکرمند سی بولی ”وہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں اور ایک ساتھ گھوم رہے ہیں“ عازل نے کہتے ساتھ ان سب کے سامنے وہ تصویریں کردیں اور سب یہ تصاویر دیکھ کر حیران ہوئے ”کوئی غلط فہمی ہوگی ایسا نہیں ہے“ سلطان نور ان تصاویر پر یقین نہ کرتے ہوئے بولے نساء نے بھی تصویریں دیکھی اور اسے یہ تصویریں دیکھنے کے بعد رونے کا دل کیا ”غلط فہمی نہیں ہے صاف پتہ لگ رہا ہے یہ اصل تصویریں ہیں بھائی صاحب“ جواد صاحب تھوڑے سرد لہجے میں کہنے لگے مہر نور تو خاموش تھے ”اللہ اللہ مجھے تو ویسے ہی پہلے سے دونوں پر شک تھا اگر پسند کرتے تھے تو ہمیں بتا دیتے ہم شادی کروا دیتے“ ناصرہ محترمہ کانوں کو ہاتھ لگائے جان کر کہنے لگی ناصرہ محترمہ نے انہیں دیکھا ”ایڈیٹنگ ہو سکتی ہے“ زُنیسہ نے بھی بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے باب سنبھالنا چاہی ”یہ کہیں سے بھی ایڈیٹنگ نہیں لگ رہی ہے زُنیسہ کل پکچرز ہے“ عازل نے انتہائی غصے سے اسے بولا جس پر وہ خاموش ہو گئی۔۔
”مجھے اس قسم کی امید نہیں تھی نیہان اور آرمش سے“ وہ افسوس سے کہتے ساتھ گھڑی پر نظر ڈالنے لگا جہاں اس وقت تین بجنے والی تھی ٹی وی لاؤنچ میں ایکدم خاموشی چھا گئی تھی