بالآخر وہ دونوں گھر پہنچ گئے تھے آرمش کے چلتے قدم ایک دم تھم گئے نیہان نے اسے دیکھا ”کیا ہوا؟؟ “ نیہان اسے دیکھتے ہوئے آئبرو اچکا کر پوچھنے لگا ”مجھے ڈر لگ رہا ہے“ آرمش ہاتھ مسلتے ہوئے اسے دیکھتی گھبراتے دل کیساتھ کہنے لگی ”ڈونٹ وری کوئی تمہیں کچھ نہیں بولے گا میں سب سنبھال لوں گا“ نیہان اسے مسکراتے ہوئے تسلی دینے لگا اور پھر وہ دونوں اندر کی طرف بڑھ گئے ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوئے تو جواد صاحب ناصرہ محترمہ عازل نساء کو موجود پاکر وہ دونوں پریشان ہوئے ”وقت دیکھا ہے تم دونوں نے“ سلطان نور سرد نگاہوں سے ان دونوں کو دیکھتے ہوئے پوچھنے لگے ”ڈیڈ میں آپ کو سب بتاتا ہوں ہمارے ساتھ ایک بہت حادثہ ہوا“ نیہان نے حقیقت بتانا چاہا جواد صاحب ایکدم بول اٹھے ”اچھی کہانی سوچ کر آئے ہو کیا حادثہ یہ تھا”
جواد صاحب طنزیہ لہجے میں کہتے ساتھ ان دونوں کو وہ تصویریں دیکھانے لگے نیہان اور آرمش بے یقینی سے ان تصویروں کو دیکھنے لگے ”آپ کے پاس کہاں سے آئی یہ پکچرز ؟ “ نیہان نے فوراً سے سرد لہجے میں جواد صاحب سے پوچھنا چاہا ”پورے سوشل میڈیا میں پھیل چکی ہیں یہ تصویریں“ وہ نیہان کو سنجیدگی سے جواب دینے لگے عازل سرد نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا جس پر نیہان نے سب پر نظر ڈالی اور ان کے چہرے کے تاثرات سے وہ صاف اندازہ لگا سکتا تھا وہاں موجود ہر شخص ان دونوں کو غلط سمجھ چکا تھا ”محبت کرتا تھا نا تو آرمش سے؟ “ وہ اس کا گریبان پکڑے سرد نگاہوں سے اس پر مرکوز کیے تیش سے چلایا ”ہاں میں اس سے محبت کرتا تھا اور کرتا ہوں“ نیہان گریبان سے اس کا ہاتھ ہٹاتا اطمینان سے جواب دینے لگا اور وہاں کھڑی آرمش کو لگا جیسے اسے سننے میں غلطی ہوئی ہے ”کیا بول رہے ہو تم تم سچ کیوں نہیں بتارہے ہو نیہان“ آرمش فوراً سے اس کے سامنے آتے ہوئے نم آنکھیں لیے اس کا رخ اپنی جانب کرتی اونچی آواز میں کہنے لگی ”فائدہ نہیں ہے کیونکہ اس وقت یہاں موجود ہر انسان کی آنکھوں میں پٹی بندھ چکی ہے“ نیہان نے بے تاثر انداز میں اسے بغیر دیکھے جواب دیا کیونکہ وہ اس وقت اس سے نظریں نہیں ملا سکتا تھا ”ان تصویروں اور ویڈیو سے تو کوئی اندھا بھی دیکھ کر رہی وہی سمجھے جو ہم سمجھیں ہیں تم دونوں نے ہمارے خاندان کی عزت مٹی میں ملا دی ہے اور معافی مانگنے کے بجائے سینہ چوڑا کر رہا ہے ہمارے سامنے“ جواد صاحب غصے سے تیش بھرے لہجے میں نیہان سے چیخ کر شرمندگی کرنے کی اسے بولے ”جو بولنا ہے مجھ سے بولیں اگر کسی نے آرمش کی عزت پر بات کی تو خدا کی قسم میں لحاظ نہیں کروں گا“ شہادت والی انگلی اٹھائے وہ آنکھوں میں سرخی سجائے وارن کرگیا سب لوگ تھوڑا سا گھبرائے کیونکہ اس کا غصہ تو پورے خاندان میں بے حد مشہور تھا ”کیوں نہ کرے بات ہاں عزت خراب کردی خاندان کی اب کون اسے اپنائے گا کون بنائے گا اسے اپنے گھر کی عزت بتاؤ سب سے نظریں کیسے ملائیں گے ہم؟ “ سلمہ محترمہ نیہان کے سامنے آکر کھڑی ہوتی ایک حقارت بھری نگاہ آرمش پر ڈالتی اس سے سوال کرنے لگی ”اگر آرمش کی عزت پر بات آئے گی تو میری جان بھی حاضر ہے اپنانا ہے نا میں اسے اپنانے کی تیار ہوں میں آرمش سے نکاح کرنے کی تیار ہوں ابھی اور اسی وقت“ نیہان نے سنجیدہ نگاہوں سے ناصرہ محترمہ کو دیکھتے ہوئے ان کے سوال کا جواب ان کے منہ پر دے مارا جس پر وہ خاموش ہو گئی نساء نے افسوس بھری نگاہوں سے نیہان کو دیکھا اورباقی سب لوگ بھی خاموشی اختیار کرگئے آرمش بے یقینی سے نیہان کو دیکھنے لگی۔
”یہ تم کیا بول رہے ہو نیہان“ ناصرہ محترمہ ہوش میں آتی سرد لہجے میں اسے کہنے لگی ”میں بلکل ٹھیک کہ رہا ہوں مام“ نیہان سرخ آنکھوں سے عازل کو گھورتے ہوئے جواب دینے لگا ”ہمیں بھی یہ رشتہ مزید نہیں رکھنا منع کیا تھا میں نے تم لوگوں کو مگر تم سب نے میری نہیں سنی چلو ہمیں یہاں سے چلنا چاہیے“ جواد صاحب تیش سے چلا کر کہتے ساتھ وہاں سے چلے گئے سلطان نور مہر نور دونوں خاموش کھڑے تھے آرمش امید بھری نگاہوں سے عازل کو دیکھ رہی تھی شاید وہ اس کا یقین کرے مگر وہ بھی خاموشی سے سر جھکائے چلا گیا سلمہ محترمہ اور نساء بھی اس کے پیچھے گئے ”صبح ہوتے ہی تم دونوں کا نکاح ہوگا سمجھ آئی“ سلطان نور گرجدار آواز میں بولتے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئے آرمش ان کی سرد آواز پر سہم گئی ناصرہ محترمہ ایک نخوت بھری نظر آرمش پر ڈالتی خاموشی سے چلی گئی ”ڈیڈ“ مہر نور کو خاموش کھڑا دیکھ کر آرمش ہمت کرتی پکارتے ساتھ ان کی طرف بڑھی ”میرا یقین کریں یہ سب سچ نہیں ہے آپ جانتے ہیں نا اپنی آرمش کو“ آرمش آنکھوں میں آنسو لیے ان کے پیروں پر بیٹھی وضاحت دینے لگی اس کی آنکھوں میں موجود آنسو نیہان کو ناگوار گزر رہے تھے مگر وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسک رہا تھا ”منع کیا تھا میں نے تمہیں مگر تم نے نہیں سنی اب جو ہو رہا ہے اسے ہونے دو آرمش“ مہر نور افسردگی سے اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ چلے گئے مہرین محترمہ روتے ہوئے اسے دیکھ رہی تھی ”سب ٹھیک ہو جائے گا میری بچی“ مہرین محترمہ اس کی طرف بڑھتے ہوئے پیار سے اٹھاتی گلے سے لگا گئی کب سے ضبط کیے ہوئے آنسو اب آرمش کی آنکھوں سے بہنے لگے۔
”اللہ کہ مرضی سمجھ کر اسے قبول کرلو“ وہ اسے خود سے الگ کرتی آنسو صاف کرتے ہوئے سمجھانے لگی وہ جواباً خاموش رہی ”زنیسہ اسے روم میں لے جاؤ بیٹا“ مہرین محترمہ نے نرم لہجے میں زنیسہ کو مخاطب کیا وہ اثبات میں سر ہلا کر اس کی طرف بڑھی مہرین محترمہ اپنے روم میں چلی گئی آرمش نے اپنی نظریں نیہان کی طرف اٹھائی جو خاموشی سے اسی پر نظریں جمائے ہوئے تھا آرمش غصے بھری نگاہوں سے اسے گھورتی زنیسہ کیساتھ چلی گئی۔۔
ہ ************ * ”تمہیں بھی ایسا لگتا ہے زُنیسہ میں اور نیہان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں ؟ “ آرمش بیڈ پر بیٹھی زمین پر نظریں جمائے زُنیسہ سے پوچھنے لگی ”نہیں مجھے معلوم ہے آرمش تم دونوں بےقصور ہو مگر لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں آنکھوں دیکھا سچ سمجھ لیتے ہیں“ زُنیسہ سنجیدگی سے اسے بولی جس پر وہ اپنے گال سے انسو پونچھنے لگی ”میں تمہارے بھائی کو کبھی معاف نہیں کروں گی میں بھروسہ کرتی تھی اس پر اس نے میرا بھروسہ توڑا ہے“ آرمش کو جیسے ہی نیہان کا خیال آیا غصے سے سرخ چہرہ لیے وہ کہنے لگی ”تم نے نکاح کا کیا سوچا ہے ؟ “ زُنیسہ نے اس کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے تعجب سے پوچھا ”میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اگر انکار کرتی ہوں تو ڈیڈ مجھ سے مزید ناراض ہوجائے گے اور جو محبت کا دعویٰ کر رہا تھا اسے تو مجھ پر ذرا اعتبار نہیں رہا کیا خاک محبت کرتا تھا“ آرمش رنجیدگی سے بولتے ہوئے آخر میں طنزیہ مسکراہٹ لبوں پر سجا گئی ”ہو سکتا ہے نا آرمش یہ تمہارے لیے اچھا ہو“ زُبپسہ نے اسے پیار سے سمجھانا چاہا اس نے نم آنکھوں سے زُنیسہ کی طرف دیکھا اور اس کو گلے لگ گئی زُنیسہ بھی مایوس ہو گئی ہمیشہ ہنسنے شرارتیں کرنے والی بہت افسردہ ہو گئی تھی تبھی دروازے پر دستک ہوئی دونوں کا دھیان اس طرف گیا زُنیسہ آرمش کو خود سے الگ کرتی اٹھ کر دروازے کی طرف بڑھی ”بھائی آپ ؟ “ نیہان کو سامنے کھڑا دیکھ کر وہ حیرانگی سے بولی ”مجھے آرمش سے بات کرنی ہے زُنیسہ“ نیہان اسے کہتے ساتھ کمرے کے اندر داخل ہونے لگا ”اس وقت وہ آپ پر بہت غصہ ہے بھائی آپ کل تک کا انتظار کریں شاید اس کا غصہ کچھ کم ہو جائے“ زُنیسہ نے اسے پریشانی سے بتایا نیہان نے گہرا سانس خارج کیا تبھی آرمش دروازے پر آئی اور نظر نیہان پر گئی ”آرمش“ نیہان کی نظر اس پر گئی اسے پکارنے لگا آرمش اس کی سنے بغیر دروازہ بند کرگئی وہ دونوں بند دروازے کو دیکھنے لگے ”ہاں میں اس سے محبت کرتا تھا اور کرتا ہوں“ آرمش کے کانوں میں نیہان کے کہے گئے الفاظ گونجے ”جھوٹا دھوکے باز انسان“ آرمش اپنی بازوؤں کی مٹھیاں بھینچے کہتے ساتھ وہی بیڈ پر بیٹھ گئی اس وقت اسے اپنا سر پھٹتا ہوا محسوس ہو رہا تھا ایک دم اس کی زندگی نے کیسا پلٹا کھایا تھا وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس کے ساتھ یہ سب ہو سکتا تھا یہی سوچیں وہ اپنے ذہن میں لیے مسلسل آنسو بہاتی رہی۔۔