Chapter 15: میں نے تم سے کہا تھا سلمہ

”میں نے تم سے کہا تھا سلمہ مجھے نہیں کرنا عازل کا رشتہ اس لڑکی سے“ جواد صاحب گھر میں داخل ہوتے ہی بے حد غصے سے سلمہ محترمہ سے کہنے لگے وہ خاموش کھڑی تھی جبکہ عازل اپنے کمرے میں چلا گیا تھا اور نساء آنسو بہا رہی تھی ”اب دیکھ لو اپنے دونوں بچوں کا حال”

جواد صاحب نساء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے افسردہ سے کہنے لگے سلمہ محترمہ روتی ہوئی نساء کو دیکھنے لگی ”نہ میری بچی ایسے روتے نہیں ہیں“ سلمہ محترمہ اسے گلے سے لگاتی خاموش کروانے لگی اور جواد صاحب اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے عازل کمرے میں داخل ہوا اپنے سر پر ہاتھ رکھے وہ بیڈ پر بیٹھتا اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی کوشش کر رہا تھا وہ لڑکی جھوٹی تھی آرمش جس سے اس نے محبت کی تھی اس نے اسے دھوکہ دیا تھا یہ سوچ ذہن میں آتے ہی اسے خود پر شدید غصہ آ رہا تھا ”تم نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا آرمش اور نیہان میں تم دونوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا“ عازل خود سے کہتے ساتھ بیڈ پر لیٹ گیا آرمش کیساتھ گزرا ہوا وقت یاد کرتا وہ کرب سے آنکھیں میچ گیا ”میرے ساتھ تو تم لنچ کرنا پسند نہیں کر رہی اور نیہان کیساتھ تم پوری رات باہر گزار کر آئی”

عازل کے ذہن میں یہ بات آتے ہی وہ اسے مزید تکلیف میں مبتلا کرگئی۔۔

***

گھر میں ہی نکاح کا انتظام کیا گیا تھا گھر کے لوگ اور مولوی صاحب موجود تھے مہرین محترمہ نے آرمش کو مجبوراً سفید رنگ کا فراک پہنایا اور سر پر لال ڈوپٹہ سیٹ کیے وہ اسے نیچے لائی جہاں نیہان شلوار قمیض میں ملبوس صوفے پر پہلے سے بیٹھا ہوا وہ مہر صاحب کی خاطر یہ نکاح کر رہی تھی مہرین محترمہ نے اسے نیہان کیساتھ کچھ فاصلے پر بٹھا دیا نیہان نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا ناصرہ محترمہ جھوٹی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے کھڑی ہوئی تھی زُنیسہ خاموش کھڑی یہ سب دیکھ رہی تھی اسے دونوں کی بے حد برا لگ رہا تھا مگر اس کے اختیار میں بھی کچھ نہیں تھا ”تمہیں کبھی خوش نہیں رہنے دوں گی میں آرمش تم نے مجھ سے میرا بیٹا چھینا ہے“ ناصرہ محترمہ اس پر نظریں جمائے دل میں خود سے عہد کرتی کہنے لگی ”مولوی صاحب نکاح شروع کروائیں“ سلطان نور نے مولوی صاحب سے کہا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئے ”آرمش مہر ولد مہر نور آپ کا نکاح نیہان سلطان ولد سلطان نور سے تہ پایا جاتا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے“ مولوی صاحب کے پوچھنے پر اس کی آنکھوں کے سامنے عازل کا چہرہ لہرایا جسے وہ فوراً سے جھٹک گئی ”قبول ہے“ کانپتے لہجے اور بےدلی سے وہ جواب دے گئی آج وہ اس انسان کے نکاح میں موجود تھی جس کا تصور اس نے کبھی زندگی میں نہیں کیا تھا مگر وہ اب اپنا آپ نیہان سلطان کے نام کر گئی تھی قسمت کو بھی شاید یہی منظور تھا۔۔

”نیہان سلطان ولد سلطان نور آپ کا نکاح آرمش مہر ولد مہر نور سے کیا جاتا ہے آپ کو یہ نکاح قبول ہے“ مولوی صاحب نے اب کی بار نیہان سے پوچھا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گیا سلطان نور نے خدا کا شکر ادا کیا ان دونوں نے نکاح نامے پر سائن کیے اور مولوی صاحب چلے گئے ”مبارک ہو بھائی“ مہر نور سلطان نور کے گلے مبارک باد دینے لگے مہرین محترمہ ناصرہ محترمہ سے ملی وہ دونوں بے تاثر سے بیٹھے ہوئے تھے ”نیہان اور آرمش مجھے آپ دونوں سے بات کرنی ہے“ سلطان نور سامنے والے صوفے پر بیٹھ کر دونوں کو اپنی جانب متوجہ کرگئے ”مجھے آپ دونوں پر پورا بھروسہ ہے میرے بچوں اس وقت یہ نکاح بہت ضروری تھا اگر نیہان آپ سے نکاح نہ کرتا تو لگ ہزاروں باتیں بناتے اور سب سے پہلے تو یہ سوچنا چاہیے ہمیں کہ وہ تصویریں لینے والا شخص کون ہے اس نے آخر ایسا کیوں کیا ہے سمجھ رہے ہو نا میری بات”

سلطان نور نے نرم لہجے میں ان دونوں کو دیکھتے ہوئے کہا ”جی ڈیڈ“ نیہان نے جواب دیا جبکہ آرمش خاموش رہی ”میں جانتا ہوں آرمش آپ خوش نہیں ہوں اس نکاح سے مگر اللہ کو شاید یہی منظور تھا میں چاہتا ہوں آپ جلد از جلد اس رشتے کو قبول کرلو ہم سب کی اچھا ہے“ سلطان نور نے اسے پیار سے دیکھتے ہوئے کہا وہ مجبوراً سر کو خم دے گئی ”جلد ہی ہم اس شخص کا پتہ کروا لیں گے اور آپ دونوں پر لگے الزام کو ختم کرلیں گے“ سلطان نور نے ان دونوں کو تسلی دی جس پر وہ دونوں اب کی بار سر کو خم دے گئے۔ نیہان اٹھ کر سلطان صاحب کے گلے لگا ”شکریہ ڈیڈ یقین مجھ پر یقین کرنے کے لیے“ وہ مسکراتے ہوئے اسے ان سے کہنے لگا جس پر وہ بھی مسکرائے اور اس کی پیٹھ تھپتھپائی ”زنیسہ اپنی بھابی کو نیہان کے روم میں لے کر جاؤ“ ناصرہ محترمہ شریر لہجے میں زُنیسہ کو مخاطب کیے مسکرا کر بولی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر آرمش کی طرف بڑھی آرمش خاموشی سے اٹھ کر اس کیساتھ نیہان کے کمرے کا رخ کر گئی

***

آرمش نیہان کے کمرے میں موجود غصے سے ٹہلتے ہوئے وقفے وقفے سے دروازے پر نظر ڈال رہی تھی وہ تھا جو آنے کا نام نہیں لے رہا تھا ”یہ سب کرکے کیا ملا تمہیں ہاں“ آرمش اس کے آتے ہی نیہان کے سر پر پہنچتی سرد لہجے میں اس سے سوال کرنے لگی ”میں نے تمہارے لیے کیا“ نیہان اس کی حالت کو سمجھتا نرمی سے مختصر سا جواب دیتا آگے کی طرف بڑھنے لگا ”تم نے میرے لیے تم نے اپنے لیے کیا ہے تم نے میرا بھروسہ توڑا ہے نیہان سلطان شرم نہیں آئی یہ سب کرتے ہوئے“ آرمش نے اس کا گریبان پکڑ کر اسے روکا اور کسی جنگلی بلی کی طرح اس کے قریب ہوئی نیہان نے خاموشی سے نظر اپنے گریبان پر ڈالی آرمش نے اس کے چہرے کے تاثرات کو نظرانداز کیا ”کیوں کیا ہے یہ سب تم نے مجھے جواب چاہیے ہے“ آرمش نے اپنا سوال پھر سے دوہرایا ئہيای اب کی بار اپنی سرد نگاہیں اس کے چہرے پر مرکوز کر گیا ”تم مجھے سمجھ نہیں رہی“ نیہان نے افسوس سے ٹھنڈے لہجے میں اسے جواب دیا ”میں بہت اچھے سے سمجھ رہی ہوں صاف صاف بولو نا نیت خراب ہو گئی تھی تمہاری“ آرمش غصے کی باعث جو منہ میں آیا بولتی چلی گئی اور نیہان اس کی بات پر اپنی مسکراہٹ بمشکل ضبط کرسکا ”نیت تو اس وقت تمہاری ٹھیک نہیں لگ رہی ہے مجھے مسز نیہان سلطان“ نیہان اپنا چہرہ اس کے قریب لاتا شوخیہ لہجے میں تنگ کرنے کی آنکھ دبا کر بولا آرمش اس کی بات پر ایکدم بھوک لا گئی اور اس سے دور ہوئی نیہان قہقہ لگاتے ہوئے آگے کی طرف قدم بڑھا گیا نیہان فریش ہوکر واپس روم میں آیا اور سر تا پیر مکمل جائزہ لیا سفید رنگ کے فراک میں وہ اس وقت اس کے صبر کا امتحان بنی کھڑی تھی آرمش کی نظر اس پر گئی اسے نظر انداز کرتی وہ چینج کرنے کی باتھروم کی طرف بڑھ گئی۔ نیہان بیڈ کی طرف کرگیا کل سے وہ پریشان تھا مگر اب جا کر وہ کچھ پرسکون ہوا تھا تبھی وہ واپس روم میں آئی ”آرمش مجھے تم سے بات کرنی ہے ہم آرام سے بھی تو بات کرسکتے ہیں“ نیہان اسے آتا دیکھ کر اب کی بار نرم لہجے میں اسے بولا ”مجھے تم سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کرنی ہے نیہان مجھے تو لگتا ہے کل جو سب ہوا اس کے پیچھے تمہارا ہاتھ ہے کیونکہ مجھے تم سے اب کسی قسم کے اچھے کی امید نہیں رہی“ آرمش سرد لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ کاؤچ کی طرف بڑھنے لگی جب وہ بیڈ سے اتر کر اس کے سامنا آیا. ”تمہیں واقع ایسا لگتا ہے ؟ “ نیہان نے بے یقینی سے اسے دیکھ کر پوچھا جس پر آرمش نے اسے دیکھا ”کیوں کہا تم نے کہ تم مجھ سے نکاح کرو گے بولو میں ہینڈل کرلیتی تمہیں یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں تھی تمہاری باتوں اور ان سب سے تو مجھے یہی لگتا ہے نیہان کہ یہ سب کرنے والے تم ہو تاکہ میرا اور عازل کا رشتہ ٹوٹ“ آرمش بغیر سوچے سمجھے کچھ بولے جا رہی تھی اور اس کی آخری بات پر نیہان کا دماغ گھوما ”جسٹ شیٹ آپ آرمش میں تمہیں کوئی وضاحت نہیں دوں گا مگر میں یہ ثابت ضرور کروں گا کہ یہ سب میں نے نہیں کیا“ نیہان سرد لہجہ اختیار کیے چیخا آرمش سہم کر دو قدم پیچھے ہوئی۔۔

”میرے لیے تمہاری عزت میری محبت سے بھی بڑھ کر ہے آرمش سمجھیں“ نیہان اس کی بازو پر سخت گرفت حائل کیے اسے اپنے قریب کیے بھاری سرد لہجے میں بولتا آرمش کا حلق تر کر گیا وہ نم آنکھوں اسے دیکھ رہی تھی اس میں سے آتی خوشبو نیہان سلطان کو اس کی طرف مائل کر رہی تھی ایکدم سرد تاثرات نرم تاثرات میں تبدیل ہوئے نیہان اپنا ہاتھ اس کے چہرے کی طرف بڑھاتا گال سہلانے لگا آرمش اس کے لمس پر آنکھیں میچ گئی ”آئی ایم سوری“ نیہان اپنے روڈ ہونے پر فوراً سے کہنے لگا کہ آرمش ہوش میں آتی اسے خود سے دور کرگئی ”میرے قریب مت آنا تم“ سرخ چہرہ لیے وہ اسے گھورتے ہوئے وارن کرتی کاؤچ کی طرف بڑھ گئی نیہان نے گہرا سانس خارج کیا۔۔

نیہان ایک نظر کاؤچ پر لیٹی آرمش پرڈال کر باہر کی طرف بڑھ گیا آرمش کی کہی گئی باتوں نے اسے مزید پریشان کر دیا تھا وہ اس کے بارے میں ایسا سوچ بھی کیسے سکتی تھی اس نے تو ہمیشہ اس کی خوشی چاہی تھی شاید حالات اور غصے کی وجہ سے وہ یہ سب بول گئی یہ سب سوچتے ہی نیہان کو شدید سر درد محسوس ہوا اس نے جیب سے سگریٹ نکال کر پینے لگ گیا مگر اس سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑا اب وہ جانتا تھا اس کی بےچینی کیسے ختم ہو گی وہ واپس کمرے میں آتا باتھروم کی طرف بڑھ گیا۔۔

کچھ دیر میں وہ وضو کیے کمرے میں واپس آیا اور کبرڈ سے جائے نماز اٹھا کر بچھا تا دو نفل کی نیت باندھ کر نماز شروع کرگیا۔۔

زامیش جو بےچین سی کروٹیں بدل رہی تھی کہ ایکدم اس نے چہرے سے ہاتھ ہٹایا اور نظر نیہان پر گئی اسے نماز پڑھتا پاکر آرمش کی نظر اس پر ٹھہر سی گئی وہ نماز پڑھتے ہوئے بہت خوبصورت لگ رہا تھا نیہان نے سلام پھیرا آرمش کی نظریں خود پر محسوس کرتا وہ اس کی جانب نظریں اٹھا گیا ”حیران کیوں ہو؟ “ نیہان اس کے چہرے کے تاثرات دیکھتا مسکرا کر کہنے لگا وہ نفی میں سر ہلا گئی ”جب زیادہ پریشان ہوتا ہوں تو نماز پڑھ لیتا ہوں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے“ نیہان اسے نرم لہجے میں جواب دیتے ساتھ دعا کی اٹھا گیا آرمش کچھ دیر اسے دیکھتی رہی اور کاؤچ سے اٹھ کر وہ بھی باتھروم کا رخ کر گئی۔

”میں بھی خود کو بہت بےچین محسوس کر رہی ہوں“ آرمش کچھ دیر میں وضو کیے سر حجاب کی صورت دوپٹہ لیے اس کے سامنے آکر کھڑی ہوتی بولی نیہان جائے نماز سے اٹھ کھڑا ہوا ”تم پڑھو دیکھنا تم بھی اچھا محسوس کرو گی“ نیہان اسے سنجیدہ لہجے میں بولا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی اور دو نفل کی نیت باندھ کر نماز شروع کرگئی نیہان بیڈ پر آکر بیٹھتا نظریں اس کے چہرے پر جما گیا۔۔

زامیش نماز پڑھ کر سلام پھیر تی دعا کی ہاتھ اٹھا گئی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ”اللہ تعالیٰ آپ جانتے ہیں میرا قصور نہیں ہے اس وقت میں اپنے آپ کو حد سے زیادہ بےبس محسوس کر رہی ہوں میرے کردار پر لگا داغ مٹا دے آمین میں اس بوجھ کیساتھ زندگی نہیں گزار سکتی“ آرمش آنکھوں میں بےتحاشہ آنسو لیے خدا سے گفتگو کرنے لگی اس کے رونے میں شدت پیدا ہوئی تو سسکیوں کی آواز خاموش کمرے میں گونجی نیہان اس کی سسکیاں سن کر فوراً بیڈ سے اتر کر اس کے پاس گھٹنوں کے بل جا کر بیٹھا اور تھوڑی پر ہاتھ رکھتا اس کا سر اوپر کی طرف اٹھا گیا آنسو سے تر چہرہ لیے وہ اسے دیکھ رہی تھی ”تمہیں معلوم ہے آرمش مجھے تمہاری آنکھوں میں آنسو بلکل بھی نہیں پسند“ نیہان اس کی آنکھوں سے آنسو پونچھتے ہوئے بولا آرمش آنکھیں بند کر گئی ”اگر نہ روتی تو دل پھٹ جاتا اب میرا“ وہ بھرائی ہوئی آواز میں اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگی نیہان اس کی حالت سمجھتا اس کا سر اپنے سینے پر رکھ دیا ”شش ایسے نہیں کہتے ہیں ریلیکس ہوجاؤ“ نیہان اسے پرسکون کرتے ہوئے فکرمند سا کہنے لگا کچھ دیر وہ اس کے سینے پر سر رکھے خاموشی سے آنسو بہاتی رہی جب آنسو بہا بہا کر جب دل بھر گیا تو وہ ایکدم اس کے سینے سے سر اٹھا گئی ”مجھے نیند آ رہی ہے“ آرمش اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہتے ساتھ اٹھ کر کاؤچ کی طرف بڑھ گئی ”تم بیڈ پر سوجاؤ میں کاؤچ پر سوجاؤ گا“ نیہان اسے کاؤچ پر جاتا دیکھ کر بےاختیار بولا آرمش نے پلٹ کر اسے دیکھا ”نہیں میں کاؤچ پر ٹھیک ہوں“ وہ اسے سپاٹ لہجے میں جواب دیتے ساتھ لیٹ گئی نیہان خاموش ہو گیا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.