عازل کے ذہن میں صرف اور صرف آرمش گردش کر رہی تھی کہ تبھی اس کے ذہن میں نیہان کی کی گئی باتیں یاد آئی۔
”تم بےفکر ہوجاؤ میں اور آرمش اچھے دوست ہیں بچپن سے ساتھ رہے ہیں تو اچھی بونڈگ ہے تمہارا یہ کام میں کردوں گا“ نیہان کے کہے گئے الفاظ یاد آتے ہی عازل ایکدم اٹھ کر بیٹھا ان دونوں کا رشتہ کروانے والا تو نیہان خود تھا تو پھر وہ کیسے آرمش میں انٹرسٹڈ ہو سکتا تھا یہ بات اس کے ذہن میں کیوں نہیں آئی عازل کو اپنے جذباتی پن میں شدید غصہ آیا اور اس نے فون اٹھا کر وقت دیکھا تو گھڑی اس وقت تین بجا رہی تھی ”ڈیم اٹ“ وہ غصے سے ہاتھ کی مٹھیاں بھینچے کہتے ساتھ سر جھٹک گیا نیند اس کی آنکھوں میں دور دور تک نہیں تھی ”کیا ان دونوں کا نکاح ہو گیا ہوگا؟ “ عازل کے ذہن میں ایکدم خیال آیا یہ خیال آتے ہی اس کا دل حد سے زیادہ بےچین ہوا وہ آرمش کو سچے دل سے چاہتا تھا مگر شاید اس نے اپنے ہاتھوں سے آرمش کو گنوا دیا تھا ”اللہ تعالیٰ پلیزز ان دونوں کا نکاح نہ ہوا ہو“ عازل کے دل نے یہی دعا کی اور اس کی آنکھ سے ایک موتی ٹوٹ کر رخسار پر گرا مرد اپنی من پسند عورت کو کھونے سے روتا ہے عازل نے ویٹس آپ آن کیا پہلے آرمش کی چپب اوپن کی آن لائن نہیں تھی نیہان کی چبٹ اوپن کی وہ بھی آن لائن نہیں تھا کچھ سوچ کر اس نے زُنیسہ کی چبٹ اوپن کی وہ آن لائن تھی. ”نیہان اور آرمش کا نکاح ہو گیا ہے؟ “ عازل نے اسے ٹائپ کرکے میسیج سینڈ کیا اور اس کے ریپلائے کا ویٹ کرنے لگا ”جی“ ایک منٹ بعد زُنیسہ نے اسے ریپلائے دیا اور آف لائن ہو گئی عازل اس کے جواب پر کچھ دیر موبائل سکرین پر نظریں مرکوز کیے بیٹھا رہا اس کی آنکھوں کے سامنے آرمش کیساتھ گزرا ہوا وقت لہرانے لگا ”میں یہی ڈزرو کرتا تھا“ عازل نم آنکھوں سے کہتے ساتھ فون سائیڈ پر رکھتا واپس لیٹ گیا آرمش اس کے دل و دماغ سے نکل ہی نہیں رہی تھی اس نے جو آرمش کیساتھ کیا تھا اس کا پچھتاوا اسے اب ساری زندگی رہنا تھا۔۔
***
رات کو اس کی آنکھ بہت مشکل سے لگی تھی وہ نیند سے جاگا اور سائیڈ ٹیبل پر موجود فون کو اٹھا کر وقت دیکھا جہاں آٹھ بج رہے تھے تبھی اس کی نظر باتھروم سے باہر آتی آرمش پر گئی وہ نیہان کو نظرانداز کرتی ڈریسنگ کے سامنے آکر کھڑی ہوتی بالوں کو برش کرکے اس کی ٹیل پونی بنانے لگی ”کہیں جا رہی ہو؟ “ نیہان اٹھ کر بیٹھتا ہیڈ بورڈ سے پشت ٹکائے اس سے سوال کرنے لگا ”یونیورسٹی“ آرمش نے مرر سے اسے دیکھتے ہوئے مختصر سا جواب دیا ”کچھ وقت کی تم نہیں جاؤ تو بہتر ہے“ نیہان نے سنجیدہ لہجے میں اسے بولا آرمش نے پلٹ کر اسے دیکھا ”کیا مطلب میں نہیں جاؤ اب ان سب کی وجہ سے میں اپنی پڑھائی بھی چھوڑ دوں میں جاؤں گی اور تم مجھے روکنے والے ہوتے کون ہو؟ “ آرمش ٹھنڈے لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی ”تم بتاؤ میں تمہارا کون ہوں؟ “ نیہان نے آئبرو اچکا کر بدلے میں اس سے سوال کیا ”کچھ بھی نہیں ہو اب تم میرے سمجھے میرے بہت اچھے دوست تھے مگر اب تم میرے لیے وہ بھی نہیں رہے“ وہ سرد لہجے میں اسے کہتے ساتھ بالوں میں ہونی پہنتی باہر کی طرف بڑھنے لگی ”میں تمہارا شوہر ہوں تم مانو یا نہ مانو مگر بدقسمتی سے میں ہی ہوں تو اس بات کو اپنے اس چھوٹے سے ذہن میں بٹھا لو بہتر ہے تمہارے لیے“ نیہان بھی اسی کی طرح روڈ انداز میں بولتا فریش ہونے کی باتھروم کی طرف بڑھ گیا ”ٹون تو دیکھو اس جناب کی شوہر ہے میرا مان ہی نہ لوں کہیں تمہیں اپنا شوہر میں“ آرمش باتھروم کے دروازے کو گھورتے ہوئے چلا کر کہتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی۔۔
زامیش نیچے آئی ڈائننگ ٹیبل پر گھر کے سب فرد موجود تھے ناصرہ محترمہ کی نظر اس پر گئی گھنٹوں سے اوپر آتی فراک میں ملبوس ساتھ میں جینز کی پینٹ پہنے گلے میں سٹالر کیا ہوا تھا آرمش خاموشی سے کرسی کھسکا کر بیٹھ گئی ناصرہ محترمہ نے ایک سنجیدہ نگاہ اس پر ڈالی ”آپ یونیورسٹی جا رہی ہو آرمش بچے؟؟ “ سلطان صاحب کی آواز پر اس نے سر اٹھا کر انہیں دیکھا ”جی“ آرمش مختصر سا جواب دیتی چائے کا کپ اٹھا کر لبوں سے لگا گئی تبھی نیہان ڈائننگ ٹیبل پر آتا گڈ مارننگ کہتے ساتھ آرمش کیساتھ والی کرسی سنبھال گیا ”نیہان یونیورسٹی کے بعد اپنی بیوی کو شوپنگ پر لے جانا کیونکہ اب یہ شادی شدہ ہے اور اس طرح کے کپڑے پہننا اچھی بات نہیں“ ناصرہ محترمہ ٹھنڈے لہجے میں نیہان سے مخاطب ہوئے بولی آرمش نے سر اٹھا کر انہیں دیکھا ”جی ٹھیک ہے مام“ نیہان انہیں جواب دیتے ساتھ ناشتہ شروع کرگیا آرمش نے نظریں نیہان کی طرف گھمائی ”میں انہیں کپڑوں پر کمفرٹیبل ہوں“ زامیش اس پر نظریں مرکوز کیے سرد لہجے میں بتانے لگی مہرین محترمہ اور مہر صاحب دونوں نے اسے دیکھا ”آرمش خاموش رہو تو زیادہ بہتر رہے گا“ مہر صاحب نے اسے سخت لہجے میں ڈانٹا جس پر وہ خاموش ہو گئی مہر صاحب نے آج پہلی بار اس سے اس لہجے میں بات کی تھی ان کا یہ لہجہ آرمش کی تکلیف دہ تھا ناشتے سے فارغ ہوکر وہ دونوں یونیورسٹی کی چل دیے ”یہ رشتہ مجبور ہوکر قبول کیا ہے میں نے نیہان تو بہتر ہے نہ تم میرے معاملوں میں انٹرفئیر اور نہ میں تمہارے“ آرمش ونڈ سکرین سے باہر نظریں جمائے سپاٹ لہجے میں اسے بولی نیہان خاموش رہا ”میں تم سے بات کر رہی ہوں“ زامیش نے نظریں اس کی طرف کرتے ہوئے سرد لہجے میں کہا وہ سر کو خم دے گیا ”تو جب میں نے بات کی ہے تو جواب تو دو“ آرمش اس کے جواب نہ دینے پر تپ گئی نیہان نے گہرا سانس بھرا ”میرے پاس تمہاری بات کا کوئی جواب نہیں ہے“ نیہان بھی اسی کے انداز میں جواب دیتا ڈرائیونگ پر دھیان دینے لگ گیا وہ نظریں واپس روڈ پر جما گئی۔۔۔
دونوں یونیورسٹی میں داخل ہوئے آرمش اور نیہان دونوں گراؤنڈ کراس کرکے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹس کی طرف بڑھنے لگے ”ارے دیکھو وائرل کپل یہاں موجود ہے پورے سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں ہی پھیلی ہوئی ہے“ ایک سٹوڈنٹ کی آواز پر آرمش اور نیہان دونوں کے بڑھتے قدم رک گئے سب لوگ ان دونوں کے متعلق باتیں کرنے لگے ”یونیورسٹی کی سب سے بریو لڑکی جو کسی بھی لڑکے کو اپنے قریب نہیں آنے دیتی تھی اپنے کزن کیساتھ ایک پوری رات باہر گزار کر آئی ہے چھ چھ چھ سنا ہے ان کے پیرینٹس نے ان دونوں کا نکاح بھی اس سب کے بعد کیا تھا“ آرمش یہ سب باتیں سر جھکائے خاموشی سے سن رہی تھی اس کا دل کر رہا تھا وہ خود کو ختم کرلے اس نے زور سے آنکھیں میچ لی ”اپنی بکواس بند کرو تم سمجھے ورنہ بولنے کے قابل نہیں رہو گے“ نیہان اس شخص کی طرف بڑھتا سرخ آنکھوں سے اسے گھورتا گریبان پکڑے غرایا آرمش اس کی آواز پر گھبرا کر سر اٹھا کر اسے دیکھنے لگی ”میری عزت ہے وہ اور اگر کسی نے آرمش کے متعلق کوئی گٹھیا بات کی تو اس کی زبان کاٹ دوں گا سمجھ گئے“ نیہان اس کے منہ پر مکہ جھڑتا تیش سے کہتے ساتھ سب کو گھبرانے پر مجبور کرگیا اس کا یہ روپ آرمش کی بھی نیا تھا وہ حیران سی آنکھیں بڑی کیے اسے دیکھ رہی تھی ”ہم نے کون سا جھوٹ بولا ہے ہاں سچ ہی تو بولا تمہاری بیوی کے با“ وہ شخص ابھی بول رہا تھا جب نیہان اس کی طرف جھپٹا سب لوگ ہڑبڑا گئے ایک کے بعد ایک مکہ اس کے منہ پر کسی جنوبی انداز میں مارتا اس کا منہ خون و خون کرگیا سب لوگ پریشان ہوئے وہ شخص بےجان سا زمین پر پڑا تھا ”آئندہ اپنی اس گھٹیا زبان سے میری بیوی کا نام بھی لیا نہ تو تیرے بچنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے“ نیہان اس کے خون و خون چہرے پر اپنی سرد سرد نگاہیں گاڑھے چیخ کر کہتے ساتھ ایک اور مکہ اس کے منہ پر مارنے لگا ”نیہان بس کرو“ آرمش کی اونچی آواز پر نیہان کا اس کی طرف بڑھتا ہاتھ ایک دم رکا اور اس نے سر اٹھا کر آرمش کو دیکھا آرمش اس کی طرف بڑھی اس کا خون سے بھرا ہاتھ تھا متی اسے اپنے ساتھ لے جانے لگی نیہان سمیت سب لوگ اسے دیکھ رہے تھے۔۔
آرمش اسے یونیورسٹی سے باہر گاڑی کے قریب لاتی اس کا ہاتھ چھوڑ گئی ”یہ سب کیا تھا نیہان“ آرمش سنجیدہ نظروں سے اسے دیکھتی سینے پر بازو باندھے سوال کرنے لگی ”تمہارے بارے میں کوئی ایسی بکواس کرے گا تو میرا اپنا صبر کھو بیٹھوں گا“ نیہان اپنے بال درست کرتا سرد لہجہ اختیار کیے بولا آرمش بس اسے دیکھتی رہ گئی ”اور کیوں؟؟ “ آرمش نے آئبرو اچکا کر اس سے سوال کیا۔
”میں تمہارے معاملے میں بہت حساس ہوں آرمش“ نیہان اسی کے چہرے پر نظریں مرکوز کیے شدت بھرے لہجے میں کہتا اسے کنفیوز کرگیا وہ جواباً خاموش رہی۔
”اس لیے منع کر رہا تھا میں تمہیں“ نیہان اس کے خاموش ہونے پر بات کا رخ بدلتا کہنے لگا ”یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں تھی مجھے اب ان سب کی عادت ڈالنی لینی چاہیے ہے اب دنیا کا ہر انسان یہی بولے گا تو کیا تم دنیا کے ہر انسان کیساتھ جھگڑا کرو گے“ آرمش بے تاثر انداز میں اسے کہتے ساتھ گاڑی کی طرف بڑھنے لگی ”تمہارے لیے پوری دنیا سے بھی لڑنا پڑا تو میں لڑوں جاؤں گا میں تم میرے لیے سب سے زیادہ اہم ہو آرمش تم پر لگا یہ داغ میں ہر حال میں مٹا کر رہوں گا وعدہ کرتا ہوں میں تم سے“ نیہان اس کا ہاتھ تھام کر اپنے قریب کرتا اسے بولا آرمش اسے سنجیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھی ”جس دن تم نے یہ داغ مٹا دیا اس دن تمہیں تمہاری دوست آرمش واپس مل جائے گی ہمیں گھر چلنا چاہیے ہے“ آرمش اسے بولتی گاڑی کا دروازہ کھول کر بیٹھ گئی نیہان اسے بیٹھتا دیکھ کر خود بھی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال گیا۔۔