Chapter 17: عازل ابھی تک نہیں اٹھا“ جواد صاحب

”عازل ابھی تک نہیں اٹھا“ جواد صاحب سلمہ محترمہ نساء تینوں ڈائننگ ٹیبل پر خاموش بیٹھے تھے جب جواد صاحب نے اس خاموشی کو توڑا ”وہ کل سے کمرے میں ہی ہے”

سلمہ محترمہ نے رنجیدہ لہجے میں انہیں بتایا ”تو کیا اب ساری زندگی ایسے ہی رہنا کیا موو آن کرنا چاہیے جائیں بلا کر لائیں اسے“ جواد صاحب غصے سے بولے جس پر سلمہ محترمہ خاموشی سے اٹھ کر عازل کے کمرے کی طرف بڑھ گئی ”عازل“ دروازہ ناک کرکے اس کا نام پکارتی وہ کمرے کے اندر داخل ہوئی تو عازل کو بیڈ پر لیبا پایا ”تمہاری طبیعت ٹھیک ہے بیٹا“ سلمہ محترمہ اس کے پاس بیڈ پر آتے ہوئے اس سے پوچھتی اس کے سر پر ہاتھ رکھ گئی اسے بہت تیز بخار تھا ”عازل تمہیں تو بہت تیز ٹمپریچر ہے“ سلمہ محترمہ فکرمند سی کہنے لگی اس نے لاپرواہی سے نفی میں سر ہلا دیا ”اتنا بھی نہیں ہے ٹھیک ہوجاؤ گا“ وہ آنکھیں کھول کر انہیں تسلی دینے لگا سلمہ محترمہ اسے دیکھ رہی تھی ”عازل میں تم سے کچھ کہوں بیٹا میں نیہان اور آرمش کو بچپن سے جانتی ہوں وہ دونوں ایسے نہیں ہے مجھے لگتا ہے وہ دونوں سچ بول رہے تھے ان کو واقع کسی نے کیڈنیپ کیا ہوگا“ سلمہ محترمہ اسے نرم لہجے میں کہنے لگی جس پر عازل بمشکل اٹھ کر بیٹھتا ہیڈ بورڈ سے پشت ٹکا گیا ”مام آپ صحیح کہ رہی ہیں مجھے بھی ایسا لگتا ہے اس وقت غصے میں آ گیا تھا مگر اب سمجھ آ گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں نیہان نے آرمش سے نکاح کر لیا ہے“ وہ۔ سر جھکائے آنکھوں میں آئی نمی کو چھپاتا مایوسی سے بولا ”تمہیں کس نے بتایا“ سلمہ محترمہ بھی افسردہ سی اس سے پوچھنے لگی ”زُنیسہ نے بتایا“ عازل نے مختصر سا جواب دیا ”اللہ تمہیں صبر دے میرے بچے تم آرام کرو میں ناشتہ لاتی ہوں تمہارے لیے“ سلمہ محترمہ اسے پیار سے کہتے ساتھ اس کی پیشانی پر بوسہ دیتی کھڑی ہوئی ”مجھے کچھ وقت اکیلا رہنا ہے“ عازل کہتے ساتھ واپس سے لیٹ گیا سلمہ محترمہ ایک اداس نگاہ اس پر ڈالتی خاموشی سے کمرے سے باہر آ گئی ”طبیعت نہیں ٹھیک ہے اس کی کچھ دیر اکیلے رہنا چاہتا ہے“ سلمہ محترمہ ڈائننگ پر آتی جواد صاحب کی نظریں اپنی طرف دیکھ کر آگاہ کرنے لگی جواد صاحب خاموش رہے نساء بے دلی سے ناشتہ کر رہی تھی

***

”یہ ہمارے گھر کا راستہ نہیں ہے“ آرمش سڑک پر نظریں جمائے نیہان سے بولی ”ہم گھر نہیں جا رہے ہیں“ نیہان ایک نظر اس پر ڈال کر گاڑی ٹرن کرتا اسے بتانے لگا آرمش نے فوراً اسے دیکھا ”تو ہم کہاں جا رہے ہیں“ آرمش سوالیہ نظریں اس پر جمائے پوچھنے لگی ”جب پہنچے گے تو پتہ لگ جائے گا“ نیہان ڈرائیونگ پر دھیان دیتا اسے کہنے لگا جس پر وہ بس اسے دیکھ سکی ”تمہارے ہاتھ سے خون بہ رہا ہے ہمیں پہلے بینڈچ کروانی چاہیے ہاتھ کی“ زامیش اس کے ہاتھ پر نظر ڈالتی فکرمند سی اسے بولی نیہان نے مسکرا کر اسے دیکھا ”ایسی چھوٹی موٹی چوٹوں سے درد نہیں ہوتا ہے مجھے فکر نہ کرو“ نیہان لاپرواہ سا کندھے اچکا کر اسے دیکھتے ہوئے نرمی سے بولا آرمش نظریں سامنے کر گئی نیہان نے سی سائیڈ پر گاڑی روکی آرمش کی نظر سمندر پر گئی اسے بچپن سے ہی سمندر بہت پسند تھا اور یہ بات نیہان سلطان کو بہت اچھے سے معلوم تھی آرمش نے اس کی طرف دیکھا ”تم یہ کیوں کر رہے ہو میرے لیے“ آرمش ناسمجھی سے اسے دیکھتی سوال کرنے لگی ”میں نے وعدہ کیا ہے آرمش تم سے کہ زندگی کے ہر وقت میں تمہیں میں تمہارے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا میں بس وہی وعدہ نبھا رہا ہوں“ نیہان اس کے چہرے پر نظریں ٹکائے اسے یاد کروانے لگا آرمش ہلکا سا مسکرا دی ”تھینک یو“ آرمش کہتے ساتھ گاڑی سے اترتی سمندر کی طرف بڑھی نیہان بھی اس کے پیچھے آیا وہ اس جگہ آکر واقع خود کو پرسکون محسوس کر رہی تھی یہ کچھ وقت اس کی زندگی کا بہت برا وقت ثابت ہوا تھا اور ناجانے ابھی اس نے کیا کچھ فیس کرنا تھا آرمش سمندر کے کنارے کھڑی اس پر نظریں جمائے ہوئے تھی نیہان بھی اس کے ساتھ کھڑا اسے دیکھ رہا تھا سمندر کی لہریں آرمش کے پیروں سے ٹکرا رہی تھی وہ پرسکون سی آنکھیں بند کر گئی ”میرے خیال سے اب چلنا چاہیے ہے“ کچھ دیر بعد خود کو بہتر محسوس کرتی آرمش نیہان سے کہتے ساتھ واپس جانے کی مڑی تو اس کا پیر ان بیلنس ہوا اس سے پہلے وہ گرتی نیہان نے فوراً سے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی جانب کھینچا آرمش اس کے سینے سے آ لگی ”دھیان سے“ نیہان اس کے چہرے سے بال ہٹاتا خوفزدہ سا بولا آرمش اپنی رکی ہوئی سانس بحال کرنے لگی آرمش اس سے دور ہوئی اور وہ دونوں واپس جانے کی بڑھ گئے۔

وہ دونوں ٹی وی لاؤنچ میں داخل ہوئے تو ناصرہ محترمہ جو کمرے سے باہر آ رہی تھی ان کی نظر اندر آتے نیہان اور آرمش پر گئی ”نیہان تم نے آرمش کو شوپنگ نہیں کروائی ہے میں نے تم سے صبح بولا بھی تھا“ ناصرہ محترمہ نیہان کی طرف نظریں کیے سنجیدگی سے پوچھنے لگی ”سوری میں بیچ میں بول رہی ہوں مگر تائی میں انہیں کپڑوں میں کمفرٹیبل ہوں اور مجھے لگتا ہے یہ کہ یہ میرا فیصلہ ہونا چاہیے ہے کسی اور کا نہیں“ آرمش نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے دھیمے لہجے میں ان سے کہا ناصرہ محترمہ نے سرد نگاہوں سے اسے دیکھا ”آرمش اب تم میری بھتیجی نہیں ہو بہو تو اپنی زبان کو قابو میں رکھو سمجھیں تمہاری یہ بدتمیزیاں میں ہرگز برداشت نہیں کروں گی“ ناصرہ محترمہ سرد نگاہوں مرکوز کیے غصے سے بولی ”مام مگر آرمش نے آپ سے کوئی بدتمیزی نہیں کی“ آرمش سے پہلے ہی نیہان نے ناصرہ محترمہ کو جواب دیا ”تمہیں آرمش کبھی غلط لگی ہے نیہان“ وہ جلن بھرے لہجے میں نیہان کی طرف کیے سے کہنے لگی ”آرمش جہاں غلط ہوگی میں اسے بھی غلط کہوں گا مام وہ صحیح بول رہی ہے یہ اس کی مرضی ہونی چاہیے میں اس کی ساتھ زبردستی نہیں کرسکتا ہوں“ نیہان کہتے ساتھ اوپر کی طرف چل دیا آرمش بھی جانے لگی ”میرے بیٹے کو شروع سے تم نے اپنی مٹھی میں کیا ہوا ہے“ ناصرہ محترمہ زہر خند لہجے اس کو نخوت سے دیکھ کر بولی آرمش کے بڑھتے قدم رکے ”کاش تائی مجھے یہ سب آتا ہو“ آرمش نے اب کی بار بھی انہیں تمیز کے دائرے میں رہ کر جواب دیا ”آکڑ تو دیکھو اس کی احسان مانو ہمارا کہ ہم نے تمہیں بہو کی صورت میں قبول کیا ورنہ تم اس قابل نہیں تھی“ ناصرہ محترمہ طنزیہ لہجے میں اسے جتلانے لگی آرمش کی برداشت اب ختم ہوئی ”میں نے نہیں کہا تھا کہ مجھ“ آرمش سرد لہجے میں ابھی بول رہی تھی مہرین محترمہ کی آواز پر اس کے الفاظ منہ میں رہ گئے ”خاموش رہو آرمش چھوٹی بچی نہیں رہی تم ایک تو غلطی کرتی ہو اوپر سے بدتمیزی بھی کرتی ہو“ مہرین محترمہ سرد نگاہوں سے اسے گھورتے ہوئے جھڑکنے لگی ”مام مگر آپ تائی کی باتیں بھی تو سنے“ آرمش نے مہرین محترمہ سے کچھ بولنا چاہا ”ٹھیک بول رہی ہیں وہ احسان مند ہی ہونا چاہیے تمہیں سمجھیں آئندہ میں تمہیں بدتمیزی کرتا مت دیکھو اپنے آپ کو بدلو“ مہرین محترمہ اسے سختی سے سمجھانے لگی آرمش انہیں خالی نظروں سے دیکھتی اپنے آنسوؤں کو ضبط کرتی اوپر کی طرف بڑھ گئی ناصرہ محترمہ مسکراتے ہوئے اسے جاتا دیکھنے لگی ”اپنی بیٹی کو اپنی زبان میں سمجھا دو“ ناصرہ محترمہ مہرین محترمہ کو ٹھنڈے لہجے کہتی کچن کا رخ کر گئی

***

آرمش کمرے میں داخل ہوئی تو وہ باتھروم سے باہر نکلا آرمش سرد نگاہوں سے اسے گھورتی اس کی طرف بڑھتی اس کے سامنے آکر کھڑی ہوئی ”مجھے ڈیوارس دو تم ابھی کے ابھی“ آرمش ناصرہ محترمہ کا غصہ نیہان پر نکالنے لگی اس کے الفاظ پر نیہان کے سنجیدہ تاثرات سرد تاثرات میں تبدیل ہوئے ”کیا؟ “ نیہان نے پریشان نگاہوں سے اسے دیکھا ”کیا کیا سنائی نہیں دیتا ہے کیا میں نے تم سے بولا مجھے ڈیوارس دو“ آرمش اس پر اپنی نظریں گاڑے سخت لہجے میں پھر سے بولی ”آئندہ یہ بات مت کرنا“ نیہان اپنے غصے پر ضبط کرتا سنجیدہ لہجے میں اسے کہتے ساتھ وہاں سے آگے بڑھنے لگا ”ڈیوارس دو مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے تمہیں مجھے تمہارا کسی قسم کا احسان نہیں“ آرمش غصے سے سرخ آنکھیں لیے چلا کر اسے بول رہی تھی نیہان اپنا ضبط توڑتا اپنا بھاری ہاتھ اس کے ہونٹوں پر جما کر اس کی پشت دیوار سے لگا گیا وہ حیرت زدہ نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی ”آرمش میں تمہاری ہر بدتمیزی ہر بات برداشت کروں گا مگر آئندہ یہ الفاظ تمہارے منہ سے نکلے تو پھر انجام کا قصوروار مجھے مت کہنا“ نیہان اس کے چہرے کے قریب چہرہ لائے اسے وارن کرنے لگا آرمش کی سانس سینے میں اٹک گئی اس کے تاثرات دیکھ کر وہ نازک جان واقع میں خوفزدہ ہوئی ”ک۔ کیا کرو گے تم اور کیوں نہیں کرو گے ایسا جواب دو“ آرمش اس کا ہاتھ ہونٹوں سے ہٹا پاکر ہمت لیے اسے گھورتے ہوئے پوچھنے لگی ”تم اب میرے نکاح میں ہو اور آرمش نیہان میرا تمہیں اس رشتے سے آزاد کرنے کا ہرگز ارادہ نہیں ہے“ نیہان نے پر اپنی سنجیدہ نگاہیں مرکوز کیے سخت لہجے میں آگاہ کرنے لگا آرمش دو پل اسے دیکھتی رہ گئی ”بہت جلد تم سے الگ ہوں گی یاد رکھنا کیونکہ یہ نکاح میں نے اپنے حوش و ہواس میں نہیں کیا ہے صرف مجبور تھی“ آرمش مضبوط لہجے میں اس کی آنکھوں میں آنکھیں جمائے کہتے ساتھ اس کے غصے کو ہوا دے رہی تھی ”لیکن تم سے میں نے یہ رشتہ اپنے پورے حوش و ہواس میں جوڑا ہے مسز نیہان سلطان“ نیہان نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں جمائے مسز نیہان سلطان پر زور دیے وہ بھاری قدم اٹھائے باہر کی طرف بڑھ گیا اور نیہان کا یہ والا روپ بھی اسے حیران کرگیا وہ اسی پوزیشن میں کھڑی اسے جاتا دیکھ رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.