نساء اپنے کمرے میں خاموش میں مایوس بیٹھی نظریں زمین پر جمائے ہوئے تھی ”نساء“ سلمہ محترمہ اسے پکارتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئی ”کیا ہوا ہے آج میرے ساتھ چائے پینے کا ارادہ نہیں ہے“ سلمہ محترمہ اس کے پاس بیٹھتی نرمی سے پوچھنے لگی نساء نے سر اٹھا کر ان کی طرف دیکھا ”دل نہیں ہے میرا“ نساء دھیمے لہجے میں جواب دینے لگی سلمہ محترمہ مایوسی سے اسے دیکھنے لگی ”تم نیہان کو پسند کرتی تھی ؟ “ سلمہ محترمہ نے کسی سوچ کے تحت اس سے سوال کیا نساء ان کے سوال پر گھبرائی ”نہیں“ نساء نے انہیں دیکھے بغیر جھوٹ بولا ”میں تمہاری مام ہوں مجھے سب پتہ لگ جاتا ہے دیکھو نساء بچے شاید ان دونوں بچوں کا نصیب ہی ایک دوسرے سے جڑا ہوا تھا یہی سمجھ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرو عازل سے بھی یہی بولا ہے میں نے مگر وہ تو کمرے سے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا“ سلمہ محترمہ سنجیدگی سے نساء کو بتانے لگی ”جب پسند کرتے تھے تو یہ سب ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی“ نساء نے غصے سے اونچا لہجہ اختیار کیے کہا سلمہ محترمہ نے حیرانگی سے نساء کی جانب دیکھا ”نساء تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی مجھے تم ایسی تو بات نہیں کرتی ہو“ سلمہ محترمہ نے خفگی سے اسے بولا جس پر وہ گہرا سانس خارج کر گئی ”مام میں اس وقت بات کرنے کی کنڈیشن میں نہیں ہے“ نساء اپنا لہجہ واپس دھیمہ کیے انہیں سمجھانے لگی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر خاموشی سے کمرے سے باہر چلی گئی ان کے جاتے ہی نساء کے آنسو بہنے لگے اور اس کے زور سے رونے لگ گئی دو راتوں سے وہ سو نہیں سک رہی تھی نیہان کو وہ ناجانے کتنے عرصے سے پسند کرتی تھی اور ایکدم کسی اور کا ہوجانا اسے بہت تکلیف پہنچا گیا تھا
***
”میں آجاؤ آرمش ؟ “ زُنیسہ دروازہ ناک کرتے ہوئے اس سے اجازت مانگنے لگی ”ضرور آجاؤ“ آرمش نے دروازے کی طرف نظریں اٹھائے اسے خوشدلی سے جواب دیا وہ مسکراتے ہوئے اندر آئی ”تمہارے لیے چائے لائی ہوں یونیورسٹی سے آتے ہی تم کمرے میں ہی بند ہو گئی مجھے لگا ضرورت ہوگی تمہیں“ زُنیسہ اس کی طرف چائے کا کپ لیے فکرمند سی بولی ”تمہارا بہت شکریہ“ آرمش کپ تھام کر دل سے اس کا شکریہ ادا کرنے لگی زُنیسہ کی مسکراہٹ گہری ہوئی ”تم ٹھیک ہو آرمش ؟ “ کچھ دیر کی خاموشی کے بعد زُنیسہ نے اس سے سوال کیا ”نہیں“ آرمش نے لفظی جواب دیا جس پر زنیسہ اس کی حالت سمجھتی بغیر کچھ بولے اسے گلے سے لگا گئی شاید آرمش کو بھی اس وقت اس کی ضرورت تھی ”میں تمہیں سمجھ سکتی ہو لیکن سوری میں تمہارے لیے چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتی“ زُنیسہ اسے گلے سے لگائی افسردگی سے کہنے لگی ”تم نے کچھ نہ کر کے بھی بہت کچھ کر لیا ہے زُنیسہ تم واقع بہت اچھی ہو“ آرمش نے اسے نرمی سے کہا تو زُنیسہ شکریہ بول گئی اور وہ دونوں الگ ہوئے ”تم اپنا بہت خیال رکھنا کسی بھی چیز کی ضرورت ہو مجھے بتادینا“ زُنیسہ اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھے اسے اچھا محسوس کرواتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی آرمش ہلکا سا مسکرا دی۔۔
نیہان اس وقت کے بعد کمرے میں نہیں آیا تھا آرمش نے وال کلاک پر نظر ڈالی جہاں گھڑی پانچ بجا رہی تھی وہ پیروں پر چپل پہنتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھی زینے اتر کر وہ نیچے آئی تو اسے نیہان کہیں بھی نظر نہیں آیا ”اماں آپ نے نیہان کو دیکھا ہے؟ “ آرمش کی نظر اماں پر گئی تو ان سے پوچھنے لگی ”اس کمرے میں جاتے دیکھا تھا بچے“ اماں آرمش کو اشارہ کرتے ہوئے بتانے لگی آرمش سر کو خم دیتی اس طرف بڑھی وہ اس کمرے میں داخل ہوئی نیہان ہر نظر گئی جو ثبحبگ بیگ میں پر باکسنگ کر رہا تھا ”میرا غصہ اس پر کیوں اتار رہی ہو“ آرمش سینے پر بازو باندھے منہ بنا کر اسے کہنے لگی اس کی آواز پر اس کے حرکت کرتے ہاتھ رکے اور اس نے گردن موڑ کر اسے دیکھا ”تم یہاں سے چلی جاؤ میں اکیلے رہنا چاہتا ہوں“ نیہان ٹھنڈے لہجے میں اسے جواب دیتے ساتھ واپس سے اپنے کام میں مصروف ہو گیا ”مجھے بھی بہت غصہ کے تو کیا میں یہ کرکے اپنا غصہ کم کرلوں“ آرمش نے سنجیدہ لہجے میں اس سے پوچھنا چاہا اس کی بات پر نیہان نفی میں سر ہلا گیا ”تم یہ کرسکتی ہو ؟ “ نیہان نے اس کی طرف دیکھ کر سپاٹ لہجے میں پوچھا ”میں سب کرسکتی ہوں سمجھیں“ آرمش ناک سکیڑ کر اسے غصے سے جواب دینے لگی نیہان نے باکسنگ گلوز اس کی طرف اچھالے آرمش نے پکڑ لیے ”پہنو میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں آخر کو کہ تم کیا کیا کرسکتی ہو“ نیہان سنجیدہ نگاہوں اس پر جمائے کہنے لگا آرمش خاموشی سے گلوز پہن گئی ”اب دیکھنا”
آرمش کانفیڈنس سے اسے دیکھتے ہوئے کہتے ساتھ پبحبگ بیگ کی طرف بڑھی اور مکہ بنا کر اس پر مارا مگر وہ صرف دو انچ کی ہل سکا نیہان کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”یہ صرف ٹرائی کی ہے میں نے“ آرمش اس کی مسکراہٹ دیکھتی اسے اترا کر کہنے لگی نیہان سر کو خم دے گیا آرمش نے سب کی پوری طاقت سے پبحبگ بیگ پر مکہ مارا وہ تھوڑا دور گیا آرمش فاتحانہ مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے نیہان کو دیکھنے لگی۔ تبھی ثبحبگ بیگ واپس آیا اور آرمش کے منہ پر آ کر لگا آرمش اس چیز کی بلکل تیار نہ تھی اور زمین پر جاگری ”آہہہہ“ آرمش درد سے کراہ کر چیخی نیہان فوراً اس کی طرف بڑھا ”تمہیں عقل نہیں ہے وہ واپس بھی آتا ہے“ نیہان نے اس کے پاس آکر بیٹھتا خفگی سے اسے کہنے لگا آرمش نے سرد نگاہوں سے اسے گھور کر دیکھا ”یہ سب تمہاری وجہ سے تمہاری وجہ سے میں گری ہوں نا اب دیکھو“ آرمش غصے سے اسے گھورتے ہوئے اونچی آواز میں کہتے ساتھ اسے پنچ مار گئی نیہان بے یقینی سے اسے دیکھنے لگی ”آرمش“ نیہان نے اسے پکارا آرمش سنی ان سنی کرتی ایک کے بعد ایک پنچ اسے مارتی گئی ”ایک تو گری ہوں اوپر سے مجھ پر غصہ ہو رہے ہو رکو تم“ آرمش مسلسل اسے مارتے ہوئے غصے سے بول رہی تھی ”میں لوہے کا نہیں ہو آرمش ٹھیک ہے بس“ نیہان کہتے ساتھ اس کے دونوں ہاتھ اپنی گرفت میں لیتا اسے جانب کھینچ گیا جس سے وہ دونوں ایک دوسرے کے بے حد قریب ہوئے دونوں کی نظریں آپس میں ٹکرائیں نیہان کے دل نے بیٹ مس کی آرمش کی ناک سے نیہان کی سٹرونگ خوشبو ٹکرائی جو اس کی حالت غیر کر رہی تھی وہ نا چاہتے ہوئے بھی اپنی پلکیں جھکا گئی نیہان اس کے نقوش کو غور سے دیکھتا اس کے چہرے کے قریب اپنا چہرہ لانے لگا ”نیہان سر“ تبھی ملازم دروازے پر دستک دیتا اس کا نام پکار گیا آرمش فوراً اس سے اپنے ہاتھ چھڑواتی دور ہوئی اور یہ دستک نیہان کو ناگوار لگی ۔
”بولو“ نیہان آرمش کے چہرے پر نظریں جمائے سرد لہجے میں جواب دیا ”سلطان سر آپ کو اپنے روم میں بلا رہے ہیں“ ملازم اسے سلطان نور کی کہی بات بتانے لگا ”ٹھیک ہے میں آ رہا ہوں“ نیہان ابھی بھی اسی پر نظریں مرکوز کیے کہنے لگا ملازم چلا گیا ”کیا دیکھ رہے ہو جاؤ“ آرمش مسلسل اسے خود کو دیکھتا پاکر آنکھیں سکیڑ کر کہتے ساتھ باکسنگ گلوز اتارنے لگی نیہان خاموشی سے باہر کی طرف بڑھ گیا ”ایيییوڈ دیکھا رہا ہے مجھے“ آرمش اس کے جواب نہ دینے پر تپ کر کہتے ساتھ گلوز وہی رکھتی خود بھی اس روم سے باہر آ گئی۔۔
***
”ڈیڈ آپ نے بلایا؟؟ “ نیہان سلطان نور کے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے پوچھنے لگا ”جی نیہان بچے آؤ“ سلطان نور اسے آتا دیکھ کر مسکراتے ہوئے بولے وہ کرسی پر بیٹھ گیا ”میں جانتا ہوں تمہارا اور آرمش کا نکاح اچانک سے ہوا مگر اب سب کو بتانا بھی ضروری ہے اسی لیے میں سوچ رہا ہوں کہ ایک چھوٹا سا فنکشن گھر میں ہی ارینج کرلیتے ہیں“ سلطان نور نے اسے دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بتاتے ساتھ اس کی رائے جاننا چاہی ”کیا ضرورت ہے لوگ طرح طرح کی باتیں کریں گے کس قسم کی لڑکی کو ہم نے اپنی بہو بنالیا وہ تو اس قابل ہرگز نہیں تھی“ ناصرہ محترمہ کمرے میں داخل ہوتے ہوئے اپنے مخصوص تلخ انداز میں کہنے لگی نیہان نے سر اٹھا کر انہیں دیکھا ”مام آپ کو کوئی حق نہیں کسی کی عزت پر بات کرنے کا“ نیہان نے سرد لہجے میں انہیں فوراً سے بولا جس پر سلطان نور نے ناصرہ محترمہ کو غصے سے دیکھا ”تم خاموش رہو ناصرہ تو بہتر ہے نیہان بتاؤ تم کیا کہتے ہو اس بارے میں ؟ “ سلطان نور ناصرہ محترمہ کو غصے سے کہتے ساتھ نیہان کی طرف متوجہ ہوئے وہ غصے سے دونوں کو دیکھنے لگ گئی۔۔
”ڈیڈ اگر آپ کو ایسا کرنا ٹھیک لگ رہا ہے تو ٹھیک ہی ہوگا“ نیہان نے ان کی بات پر رضامندی شامل کی جس پر وہ مسکرادیے ”خوش رہو اور اس رشتے کو جتنا جلدی ہو سکے سمجھ لو آپ کی یہی بہتر ہے“ سلطان نور نے اسے سمجھایا وہ اثبات میں سر ہلا کر کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گیا