آرمش چائے کا کپ ہاتھ میں لیے پيلکونی میں کھڑی گہری سوچوں میں گم تھی تبھی اس کا فون بجا اس کا دھیان موبائل کی طرف گیا وہ کمرے میں آئی اور نظر فون پر ڈالی ِحبا کی کال دیکھ کر اس نے فوراً سے اٹینڈ کی ”آرمش یہ سب کیا ہو گیا ہے یار تمہاری اور نیہان کی تصویریں پودے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے اور تمہیں کتنی دفعہ کال کی مگر تم اٹھا ہی نہیں رہی تھی“ ِحبا اس کے کال اٹھاتے ہی فکرمند سی اس سے کہنے لگی آرمش نے گہرا سانس بھرا ”لمبی کہانی ہے پھر کبھی سناؤ گی“ آرمش نے رنجیدہ لہجے میں اسے جواب دیا ”یہ سب کا کا کہا دھرا ہے مجھے تو لگتا ہے کسی جاننے والے کا کیا ہوا ہے میری بات پر غور ضرور کرو“ ِحبا کمرے میں ٹہلتے ہوئے اسے آگاہ کرنے لگی ”ہمم مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے مجھے لگتا ہے یہ سب نیہان نے کیا ہے تم صحیح کہتی تھی وہ مجھے پسند کرتا ہے“ آرمش نے اسے ساری بات تفصیل سے بتائی ”جتنا میں نیہان کو جانتی ہوں وہ تمہارے ساتھ کبھی بھی ایسا نہیں کرسکتا ہے مر کر بھی نہیں ایک بات یاد رکھنا آرمش میں نے اس کی آنکھوں میں تمہارے لیے پیار دیکھا ہے اور اس کا پیار اتنا ہے کہ اسے اپنی جان سے بڑھ کر پیاری ہو تم“ ِحبا نے اس کا دل نیہان کے متعلق سے صاف کرنا چاہا اس کی بات آرمش کچھ پل سوچ میں چلی گئی ”میں تم سے بعد میں بات کرتی ہون”
آرمش کہتے ساتھ کال بند کرگئی اور ِحبا کے کہنے پر اس نے اپنا نیٹ آن کیا اور اسے بہت سے ٹپف نوکیسیس آئے اس نے واٹس ایپ آن کی وہاں یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے اسے اس کی اور نیہان کی تصویریں بھیجی ہوئی تھی ”ان تصویروں اور ویڈیو سے تو کوئی اندھا بھی دیکھ کر رہی وہی سمجھے جو ہم سمجھیں ہیں تم دونوں نے ہمارے خاندان کی عزت مٹی میں ملا دی ہے“ آرمش کے کانوں میں جواد صاحب کے کہے گئے الفاظ اس وقت ہتھوڑے کی مانند لگے اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ہر لڑکی کی طرح آرمش کو بھی اپنی عزت جان سے زیادہ پیاری تھی نیہان کمرے میں داخل ہوا تو اسے بیڈ پر خاموش بیٹھے پایا وہ تھوڑا پریشان ہوا اور اس کی طرف بڑھا ”آرمش تم رو رہی ہو؟ “ نیہان اس کے قریب آکر بیٹھتا فکرمند سا بولا آرمش نے اس کے سامنے موبائل سکرین کی ”دیکھو اس سب کے بعد کیا ایک لڑکی ہنسے گی مجھے بھی اپنی عزت بہت زیادہ پیاری ہے نیہان مگر اب لوگوں کی نظر میں ایک بدکردار لڑکی بن گئی ہو جو ایک نامحرم کیساتھ پوری رات باہر گزار کر آئی ہے“ آرمش اس وقت شدید تکلیف میں جو منہ میں آیا اسے بول گئی ”تم ہوش میں نہیں لگ رہی مجھے اپنے لفظوں پر غور کرو“ نیہان اس کے الفاظ پر بمشکل ضبط کیے ٹھنڈے لہجے میں اسے بولا جبکہ حقیقت سے وہ دونوں بہت اچھے سے واقف تھے ”میں نے لوگوں کی زبان ہی بولی ہے“ آرمش بھرائی ہوئی آواز میں اسے خفگی سے کہنے لگی ”لوگوں کو چھوڑو آرمش ہمارا اللہ جانتا ہے ہم دونوں بےقصور ہیں جب اسے سب معلوم ہے تو کوئی کیا سوچے فرق نہیں پڑتا“ نیہان اس کے آنسو نرمی سے پونچھتے ہوئے اسے پیار سے سمجھاتا وہاں سے اٹھ کر کمرے سے باہر چلا گیا آرمش اسے جاتا دیکھنے لگ گئی اسے اپنے کہے گئے الفاظ سوچتے ہوئے واقع شرمندگی محسوس ہوئی ________ _ آرمش کی باتوں کی وجہ سے نیہان کا دماغ اس وقت حد سے زیادہ گرم ہوا ہوا تھا مگر وہ اس پر ہرگز غصہ نہیں ہونا چاہتا تھا اسلیے اپنے آپ کو وہ پرسکون کرنے کی اس وقت اپنے دوست زید کے گھر میں موجود سگریٹ پینے میں مشغول تھا ”معاملہ بتاؤ گے بھابی اور تمہاری تصویریں پورے سوشل میڈیا میں پھیلی ہوئی ہے“ زید اس کے پاس آتا اسے سگریٹ پیتے دیکھ کر سنجیدہ لہجے میں سوال کرنے لگا نیہان آرمش کی سوچوں سے باہر آتا زید کی طرف متوجہ ہوا ”مجھے خود سمجھ نہیں آ رہی ہے اچانک کیا ہوا“ نیہان نے اسے بتایا زید نے ساری بات دھیان سے سنی ”جہاں تک معاملہ میں سمجھا ہوں یہ کسی انسان کی سوچی سمجھی سازش ہے“ زید نے پرسوچ انداز میں اسے بتایا جس پر نیہان سر اثبات میں ہلا گیا ”وہ بعد میں پتہ لگاؤ گا اس وقت مجھے صرف ایک کام کرنا ہے مجھے کسی بھی طرح کرکے اپنی اور آرمش کی تصویروں کو سوشل میڈیا سے ہٹانا ہے“ نیہان مضطرب سا سر جھٹک کر بولا زید نے اسے دیکھا ”یہ کام تو میں تمہارا کرسکتا ہوں“ زید نے کندھے اچکا کر اسے کچھ یاد دلانا چاہا نیہان نے سر اٹھا کر اسے دیکھا وہ کیسے بھول گیا کہ زید ہیکر ہے اور یہ کام بآسانی کرسکتا ہے۔
”میرے ذہن سے ہی یہ بات نکل گئی تم ہی یہ کرسکتے ہو صبح تک یہ تصویریں مجھے سوشل میڈیا پر نظر نہیں دیکھنی چاہیے“ نیہان نے زید کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر کہا زید اس کی مسکراہٹ دیکھ کر نفی میں سر ہلا گیا ”تمہارا بہت شکریہ یار“ نیہان اس کے گلے لگ کر کہنے لگا جس پر زید نے بھی اس کی پیٹ تھپتھپائی ”مجھے تمہارے لیے یہ کرکے خوشی ہوگی“ زید اس کے گلے لگے کہتے ساتھ مسکرا دیا۔
***
نیہان ایک بجے کے قریب گھر واپس آیا اور سیدھا کمرے کا رخ کیا وہ کمرے میں داخل ہوا تو کمرے خالی تھا آرمش وہاں موجود نہیں تھی نیہان کے ماتھے پر سلوٹیں نمودار ہوئی تبھی اس کی نظر یيلکونی کے دروازے کی طرف گئی جو کھلا تھا وہ اپنے قدم پيلکونی کی طرف بڑھا گیا آرمش کو وہاں موجود پاکر اس کے ماتھے پر موجود سلوٹیں سیدھی ہوئی ”سوئی نہیں ؟ “ نیہان اس کے ہمراہ آکر کھڑا ہوتا سنجیدہ لہجے میں سامنے نظریں جمائے پوچھنے لگا ”نیند نہیں آئی“ آرمش نیہان کی آواز پر اس کی طرف متوجہ ہوتی جواب دینے لگی ”تم کہاں تھے اب تک؟ “ آرمش نے آنکھیں چھوٹی کیے سینے پر بازو باندھ کر سوال کیا ”تمہیں بتانا ضروری ہے؟ “ نیہان اپنی آنکھیں اس کے چہرے پر کرتا آئبرو اچکا کر بدلے میں پوچھنے لگا ”مجبوراً ہی صحیح مگر بیوی تو ہوں“ آرمش نے منہ بنا کر اس سے نظریں چراتے ہوئے کہا نیہان کے لبوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی ”اپنے دوست زید کے گھر تھا“ نیہان نے اسے نرم لہجے میں بتایا آرمش نے نظریں اوپر کی طرف اٹھا کر اسے دیکھا اس کے سامنے وہ کس قدر نرم لہجے میں بات کر رہا تھا اور یونیورسٹی والا اس کا روپ کتنا مختلف تھا اسے واقع نیہان پر حیرانگی ہوئی ”مجھے تم سے سوری کرنی تھی“ آرمش نے بھی اب کی بار دھیمہ لہجہ اختیار کیے شرمندگی سے کہنے لگی۔۔
”ضرورت نہیں ہے اس کی“ نیہان نے بےاختیار اسے بولا ”ہے پڑی میں نے بہت فضول بول دیا تھا“ آرمش سرد لہجے میں کہتے ساتھ کمرے کی طرف بڑھنے لگی جب نیہان نے اس کا ہاتھ تھام لیا آرمش کے بڑھتے قدم رک گئے۔
”آرمش ہم دونوں کب سے اتنے فارمل ہوکر ایک دوسرے سے بات کرنے لگ گئے“ نیہان اس کے سامنے آکر کھڑا ہوتا لہجے میں تھوڑی خفگی لیے اس کی آنکھوں پر نظریں ٹکائے پوچھنے لگا آرمش نروس ہوتی پلکیں جھکا گئی ”جب سے مجھے اس بات کا احساس ہوا ہے کہ تم میرے لیے انجان ہو“ آرمش اسے جواب دیتے ساتھ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑواتی بغیر اسے دیکھے کمرے میں چلی گئی نیہان خاموشی سے اسے جاتا دیکھنے لگ گیا۔۔
***
”بھائی سلمہ کا ہونا بھی ضروری ہے اس تقریب میں“ شام کی چائے پر گھر کے سب فرد موجود تھے تبھی مہر نور نے بات کا آغاز کیا ”بلکل میں اسے کال کرکے کہ دوں گا“ سلطان نور نے سنجیدہ لہجے میں ان سے بولا ”نہیں بھائی غلط فہمی ہوئی ہے میرے خیال سے ہمیں گھر جا کر اسے ختم کرنا چاہیے کیا پتہ سب ٹھیک ہو جائے“ مہر نور نے سلطان نور کو سمجھانے والے انداز میں کہا سلطان نور نے ان کی طرف دیکھا ”ٹھیک بول رہا ہے بلکل اکلوتی بہن ہے آپ لوگوں اسے منانا تو ضروری ورنہ لوگ ناجانے کیا سوچیں گے“ ناصرہ محترمہ عادت سے مجبور بات میں مداخلت کرتی سلطان نور کو سمجھانے لگی ”ٹھیک ہے پھر ہم کل جائیں گے سلمہ کے گھر“ کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا جس پر مہر نور ناصرہ محترمہ اور مہرین محترمہ تینوں خوش ہوئے جبکہ زُنیسہ اور آرمش خاموشی سے چائے پینے میں مصروف تھے اور نیہان گھر پر نہیں تھا۔۔