Chapter 20: عازل آج تین چار دن بعد خود

عازل آج تین چار دن بعد خود کو بہتر محسوس کروانے کی گھر سے باہر نکلا تھا تبھی اس کی نظر نیہان پر گئی جو شاید اپنے دوست کے ساتھ بیٹھا تھا ”نیہان“ عازل اس کی طرف بڑھتا اس کا نام پکارتا نیہان کو اپنی طرف متوجہ کروایا ”تم تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے سامنے آنے کی“ نیہان چہرے پر سرد تاثرات سجائے غصے سے غرایا ”مجھے تم سے بات کرنی ہے نیہان پلیزز ریلیکس ہو جاؤ پہلے“ عازل اسے جذباتی ہوتا دیکھ کر تحمل بھرے لہجے میں کہنے لگا ”ریلیکس ہوجاؤ میں نے تمہیں پہلے ہی وارن کیا تھا عازل جواد اگر میری آرمش کو تم نے تکلیف پہنچائی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا“ نیہان سرخ آنکھیں اس پر مرکوز کیے عازل کا گریبان پکڑتا یاد دہانی کروانے لگی ”نیہان مجھے معاف کردو”

عازل ابھی بول رہا تھا جب نیہان نے اسے ٹوک دیا ”مجھے تمہاری کوئی بات نہیں ہے بہتر ہے یہاں سے چلے جاؤ اور آئندہ مجھے یا آرمش کو اپنی شکل دیکھانے کی کوشش مت کرنا وہ پہلے ہی تمہاری وجہ سے بہت تکلیف میں ہے سمجھے“ نیہان اس کا کالر چھوڑتا سرد لہجے میں اسے کہنے لگا ”نیہان مجھے آرمش“ نیہان اس کے منہ سے آرمش کا سن کر اپنا قابو کھوتا ہاتھوں کی مٹھیاں بھینچے زوردار مکہ اس کے منہ پر جھڑ دیا ”اپنی زبان سے میری بیوی کا نام بھی تم مت لو“ نیہان نے اسے کھا جانے والی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے درخت لہجے میں وارن کرنے لگا عازل نے بھی جواباً مکے سے حملہ نیہان اس کی بلکل تیار نہیں تھا اور اس کا ہونٹ پھٹ گیا اور خون کی ایک بوند نکلی ”میں واقع شرمندہ ہوں جذبات میں آکر میں نے بہت غلط فیصلہ کر لیا اور سوری اس کی مجھے غصہ آ گیا تھا“ عازل اسے کہتے ساتھ وہاں سے چلا گیا نیہان اسے ناگوار نظروں سے اسے دیکھنے لگا اس انسان کی وجہ سے اس کی آرمش کی آنکھوں میں آنسو آئے تھے اور بچپن سے ہی کسی نے بھی آرمش کو تکلیف پہنچائی تھی نیہان کو اس شخص سے شدید نفرت ہوجاتی تھی۔۔۔

ریسٹورنٹ کے بعد وہ سیدھا گھر آیا تھا کمرے میں آیا تو کتابوں میں منہ دیے پڑھنے میں مصروف تھی تبھی نیہان کی موجودگی کا احساس ہوتے ہی اس نے سر اٹھا کر اس پر نظریں کی ”نیہان یہ تمہارے چہرے پر کیا ہوا ہے؟ ”

آرمش کی نظر جیسے ہی اس کے خون پر گئی فکرمند سی پوچھنے لگی ”کچھ نہیں“ نیہان نے اسے بتانا ضروری نہیں سمجھا آرمش بیڈ سے اتر کر اس کی طرف بڑھی ”کس سے جھگڑا کیا ہے تم نے ؟ “ آرمش اسے تفتیشی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگی ”بس ہو گیا ایک لڑکے سے جھگڑا“ وہ کہتے ساتھ ہونٹ سے خون صاف کرنے لگا وہ خفا نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی ”بیٹھو میں اس پر کچھ لگاتی ہوں“ آرمش اسے کہتے ساتھ فرسٹ ایڈ باکس اٹھانے کی بڑھی نیہان محبت بھری نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا آرمش کا اس کی فکرمند ہونا نیہان کی اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہو سکتی تھی ”بیٹھو“ آرمش اسے کھڑا دیکھ کر اشارہ کرتے ہوئے بولی وہ خاموشی سے بیٹھ گیا آرمش کپاس سے اس کا خون صاف کرتی اس جگہ پر ائنٹمنٹ کریم لگا گئی نیہان کی نظریں اس کے چہرے پر مرکوز تھیں ”بلاوجہ مت جھگڑا کیا کرو نیہان“ آرمش نے اسے سنجیدہ لہجے میں بولا ”جہاں تک مجھے یاد ہے آرمش کو تو جھگڑا دیکھنا اور کرنا بے حد پسند تھا“ نیہان مسکراتے ہوئے اسے یاد کروانے لگا جس پر اس کے چہرے پر مایوسی چھائی ”مجھ میں اب پہلی آرمش والی کوئی بات نہیں رہی“ وہ رنجیدگی سے کہتے ساتھ فرسٹ ایڈ باکس اٹھا کر جگہ پر رکھنے لگی ”میرا وعدہ کے میں بہت جلد تمہیں پہلے جیسا کردوں گا“ نیہان اس کی پشت پر نظریں جمائے دل میں خود سے عہد کرگیا تبھی آرمش کا فون بجا اس کا دھیان فون پر گیا ِحبا کی کال اس نے اٹینڈ کر لی ”آرمش یار تمہاری اور نیہان کی ساری پکچرز سوشل میڈیا سے ہٹ گئی ہے اور یونیورسٹی کے جس گروب پر شبیر ہوئی تھی وہاں پر بھی شو نہیں ہو رہی“ ِحبا نے خوش ہوتے ہوئے اسے آگاہ کیا آرمش کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ نمودار ہوئی ”کیا واقع؟؟ “ آرمش نے جیسے کنفرم کرنا چاہا جس پر ِحبا نے ہاں بولا ”شکر اللہ کا“ آرمش تشکر بھرے لہجے میں بولی ِحبا سے کچھ دیر بات کرتی فون بند کرگئی ”نیہان تمہیں پتہ ہے کیا ؟ “ آرمش مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی نیہان نفی میں سر ہلا گیا ”کیا؟ “ نیہان نے اس سے پوچھنا چاہا ”ہماری پکچرز سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ ہو گئی ہے فائبلی“ آرمش نے چہک کر اسے بتایا جس پر نیہان کھڑا ہوا ”ہاں واقع تمہیں یقین نہیں ہو رہا نا یہ دیکھو“ آرمش گروپ کی چیٹ اوپن کرکے دیکھانے لگی جہاں تین بار دن سے بس ان دونوں کے متعلق ہی بات ہو رہی تھی ”خوش ہوں میں کافی“ آرمش کہتے ساتھ خوشی کے مارے نیہان کے گلے لگ گئی نیہان اپنی جگہ ساکت ہو گیا ہارٹ بیٹ یکدم تیز ہو گئی اور اس نے آرمش کی پشت اپنے دونوں ہاتھ حائل کرلیے اس کا لمس محسوس ہوتے ہی اسے اپنی حرکت پر حد سے زیادہ غصہ آیا کانوں سے دھوئے نکلنے لگے ”پیچھے ہو“ آرمش اس سے الگ ہوتی اس کی گرفت میں مچلتی کہنے لگی ”قریب تم خود آئی ہو اب دور میں اپنی مرضی سے کروں گا“ نیہان شوخ لہجے میں اس کے چہرے کے قریب جھکتا آنکھ دبا کر بولا آرمش کی آنکھیں بے یقینی سے بڑی ہوئی ”میں تمہارا منہ بھی توڑ دوں گی اگر میرے ساتھ چھ چھوڑا پن کرنے کی کوشش کی“ آرمش شرم اور غصے کے باعث سرخ چہرہ لیے دانت پیس کر اسے گھورتی بولی ”چھچھورا پن اپنی بیوی کیساتھ ہی کر رہا ہوں“ نیہان پراسرار مسکراہٹ لبوں پر سجائے کہتا اسے مزید تپا گیا تبھی آرمش نے اس کے بازو پر زور سے مکہ مارا اور اس کی گرفت سے آزاد ہوئی ”مجھ سے دور رہو مسٹر نیہان اسی میں بھلائی ہے ورنہ تمہیں معلوم ہے میرا کوئی بھروسہ نہیں میں تمہارا سچ میں منہ بھی توڑ دوں گی“ آرمش برہم لہجے میں سینے پر بازو باندھ کر اسے وارن کرنے لگی نیہان کے ہونٹوں پر موجود مسکراہٹ گہری ہوئی ”مجھے منظور ہے“ شیریر لہجے میں کہتے ساتھ وہ باتھروم میں گھس گیا آرمش اسے غصے سے بس گھور سکی

***

سلطان نور اور مہر نور دونوں سلمہ محترمہ کے گھر موجود تھے اتفاق سے جواد صاحب بھی آج گھر ہی تھے ”میں تم سے اور جواد سے بات کرنے آیا ہوں ریسپشن ہے اس ہفتے نیہان اور آرمش کا مجھے خوشی ہوگی اگر تم دونوں بھی اس تقریب میں آؤ“ سلطان نور نے نرمی سے مسکراتے ہوئے سلمہ محترمہ سے بولا سلمہ محترمہ نے جواد صاحب کی جانب دیکھا ”جو ہو گیا ہے سو گیا آپ بڑے ہوکر آئے ہیں یہی کافی ہم ضرور آئے گے“ جواد صاحب نے بھی اسی انداز میں جواب دیا جس پر سلمہ محترمہ سمیت سلطان نور اور مہر نور مسکرادیے نساء جو ان لوگوں کی چائے لے کر آ رہی تھی ان کی باتوں سن کر قدم تھم گئے مگر اگلے ہی پل اپنے چہرے کے تاثرات نارمل کیے وہ چائے ان کے آگے رکھتی تیز قدم اٹھائے کمرے کا رخ کرگئی ”بچپن سے میں نے چاہا تھا اسے اور آرمش تم نے مجھ سے چھین لیا نیہان جب پسند کرتی تھی اسے تو میرے دل میں امید کیوں پیدا کی تم نے“ کمرے میں آتے ہی نساء خود سے ہمکلام ہوتی اداسی سے کہنے لگی ”دوست سمجھا تھا میں نے تمہیں اپنا نگر تم تو دشمن نکلی میری“ آرمش کے متعلق خود سے سوچتی وہ سر جھکا گئی۔۔

***

”پڑسوں ریسپشن رکھا گیا ہے میرا اور نیہان کا کسی نے مجھے بتانا ضروری بھی نہیں سمجھا“ آرمش ٹی وی لاؤنچ میں زُنیسہ کیساتھ بیٹھی تھی اس کے بتانے پر وہ حیرانگی سے کہنے لگی ”تو اب پتہ لگ گیا ہے نا اس پر اتنا چیخنا تو نہیں بنتا“ ناصرہ محترمہ نے فوراً سے اسے سرد لہجے میں جواب دیا ”میرے خیال سے تائی میرا ریسپشن ہے“ آرمش نے بھی غصے سے انہیں بولا جس پر ناصرہ محترمہ نے گھور کر اسے دیکھا ”میں صرف اور صرف تمہیں اپنے بیٹے کی وجہ سے برداشت کر رہی ہوں“ ناصرہ محترمہ نے طنزیہ لہجے میں بولا ”آرمش تمہاری ضرورت کی سب چیزیں موجود ہوگی اس دن تو اب خاموش رہو“ مہرین محترمہ نے سرد لہجے میں اسے آنکھیں دیکھاتے ہوئے کہنے لگی ”مجھے سمجھ نہیں آتا ہے آپ لوگوں کو مجھ سے اس قدر مسئلہ ہے تو بول دیا کریں اپنے کمرے سے باہر نہ آیا کرو نہیں آؤ گی“ آرمش کی یہ تلخ اور سرد رویے اب برداشت سے باہر تھے ”دماغ جب تک ٹھیک نہیں ہوجاتا نہیں نکلا کرو“ مہر نور اور سلطان نور ابھی گھر میں داخل ہوئے تو آرمش کی بات سن کر انہوں نے سختی سے کہا اور آرمش نم آنکھوں سے مہر نور کو دیکھتی اوپر کی طرف بڑھ گئی رات کے وقت وہ کمرے میں آیا تو وہ بیڈ کراؤن سے سر ٹکائے آنکھیں بند کیے بیٹھی تھی ”ڈنر کرنے کا ارادہ نہیں ہے کیا؟ “ نیہان اس پر نظر ڈالتا نرم لہجے میں اس سے پوچھنے لگا ”نہیں“ آرمش نے آنکھیں کھول کر مختصر سا جواب دیا ”کیوں؟ “ نیہان نے بےاختیار سوال کیا آرمش نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”میرا نیچے کسی کو نہیں پسند تو اسی لیے نہیں جاؤں گی“ آرمش اسے ٹھنڈے لہجے میں بتاتے ساتھ خود پر بلیيک ڈال کر لیٹ گئی نیہان سمجھ گیا کہ اسے ناصرہ محترمہ نے پھر کچھ نہ کچھ غلط بولا وہ بھاری قدم اٹھائے نیچے کی طرف بڑھا ”مام“ ڈائننگ پر آتا ناصرہ محترمہ کو مخاطب کرگیا ”بولو نیہان“ ناصرہ محترمہ نے پیار سے اس سے پوچھا ”آپ نے آرمش سے کیا بولا ہے؟ “ نیہان نے سرد لہجے میں سینے پر بازو باندھے ان سے پوچھنا ضروری سمجھا ”میں نے تو بس یہی بولا تمہاری خاطر اس کی بدتمیزیاں برداشت کر رہی ہوں“ ناصرہ محترمہ نے پریشانی سے اسے آگاہ کیا نیہان نے اپنی داڑھی کھجائی ”میں اسے بہت اچھے سے جانتا ہوں مام اس نے آج تک آپ سے کبھی بدتمیزی نہیں کی ہے میں پہلی اور آخری دفعہ یہ بات بول رہا ہوں میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی بات ہرگز برداشت نہیں کروں گا“ نیہان سب پر اپنی بھوری آنکھیں جمائے لفظوں پر زور دیے کہتے ساتھ واپس کمرے کی طرف بڑھ گیا ناصرہ محترمہ بس اسے جاتا دیکھتی رہ گئی سلطان نور نیہان کی بات پر مسکرا دیے۔

”اٹھو آرمش کھانا کھا لو“ نیہان ٹرے ہاتھ میں لیے کمرے میں داخل ہوتا آرمش کے سوئے ہوئے وجود کی جانب نظریں کیے اسے کہنے لگا ”مجھے بھوک نہیں ہے”

آرمش بلینکٹ میں ہی اسے جواب دے گئی ”تمہیں یاد ہے پہلے جب تمہیں بھوک ہوتی تھی یا نہیں ہوتی تھی تم لازمی کھایا کرتی تھی“ نیہان ٹرے ٹیبل پر رکھتا اس کے پاس آکر کھڑے ہوئے اسے یاد کروانے لگا ”میرا مذاق اڑانے کی ضرورت نہیں ہے“ آرمش تپ کر بلینکٹ سے منہ نکالتی بڑی آنکھوں سے گھورتے ہوئے اسے بولی نیہان کی نظر اس کے چہرے کے تاثرات پر گئی اور نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیلی ”چلو اٹھو تم نے ناشتہ بھی ٹھیک سے نہیں کیا تھا“ نیہان نے اس کے اوپر سے بلینکٹ ہٹانا چاہا آرمش کو مجبوراً اٹھنا پڑا ”تم یہ سب کیوں کرتے ہو میرے لیے نیہان مت کیا کرو میں بہت عجیب ہوئی ہوں ویسے بھی آج کل“ آرمش پیروں پر چپل گھساتی سر اٹھا کر اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگی ”تم جیسی بھی ہوجاؤ مجھے ہر حال میں اچھی ہی لگو گی“ نیہان اس کے چہرے پر اپنی آنکھیں جمائے بڑبڑایا ”کچھ کہا تم نے؟ “ آرمش کھڑی ہوتی آئبرو اچکا کر اس سے سوال کرنے لگی ”نہیں“ نیہان نفی میں فوراً سر ہلا گیا اُسے بتا کر اپنا منہ تھوڑی تڑوانا تھا آرمش ٹیبل کی طرف بڑھ گئی نیہان بھی اس کے ساتھ آکر بیٹھا اور دونوں کھانا کھانے لگ گئے۔۔

”تمہیں معلوم تھا ریسپشن کا؟ “ آرمش کو جیسے ہی خیال آیا سنجیدہ لہجے میں اس سے پوچھنے لگی نیہان کے بڑھتے ہاتھ ایکدم رکے اور اثبات میں سر ہلا گیا ”اور تم نے بھی مجھے بتانا ضروری نہیں سمجھا“ وہ سرد لہجے میں اسی پر نظریں مرکوز کیے بولی ”ایسی بات نہیں ہے تم پہلے ہی کافی ڈسٹرب تھی تو اسی لیے نہیں بتایا اور شاید سب گھر والوں نے بھی اسی لیے تمہیں یہ ساری بات نہیں بتائی“ نیہان نے صاف گوئی سے کہا آرمش جواباً خاموش رہی ”مجھے نیند آ رہی ہے مجھے سونا چاہیے”

آرمش کہتے ساتھ اٹھ کر بیڈ کی طرف بڑھتی لیٹ گئی اور نیہان بھی لیٹ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.