صبح نیہان فریش ہوکر ڈریسنگ کے سامنے آکر کھڑا ہوا ”ناشتہ کرنے کی بھی نہیں جانا ہے کیا“ نیہان اسے بیڈ پر بیٹھا دیکھ کر مرر سے اس کے چہرے پر نظریں جمائے پوچھنے لگا ”میرا نیچے جانا پسند نہیں آئے گا کسی کو تم جاؤ“ آرمش نے دھیمے لہجے میں اسے رنجیدگی سے کہا ”کسی کو لگے یا نہ لگے مگر مجھے اچھا لگے گا اٹھو“ نیہان اس کی طرف بڑھتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام کر زبردستی اسے اٹھانے لگا آرمش نے سر اٹھا کر اسے دیکھا اور نا چاہتے ہوئے بھی اس کے ساتھ نیچے چل پڑی ”گڈ مارننگ“ نیہان اور آرمش ڈائننگ پر پہنچتے ہی نیہان نے سب پر نظر ڈال کر بولا ”مارننگ“ سلطان نور نے خوش گوار لہجے میں ان دونوں کو دیکھتے ہوئے جواب دیا وہ دونوں اپنی اپنی کرسی سنبھال گئے اور ناشتہ شروع کر دیا ”نیہان ناشتے سے فارغ ہوکر آرمش کو شوپنگ پر لے جاؤ تاکہ وہ کل کے فنکشن کی اپنی پسند کا سب کچھ لے“ سلطان نور نیہان کو مخاطب کیے اسے نرم لہجے میں کہنے لگے ”جی ڈیڈ“ وہ اثبات میں سر ہلا کر ہامی بڑھ گیا اور ایک نظر آرمش پر ڈالی جو خاموش تھی سلطان نور کی تو بات سے اس نے کبھی بھی انکار نہیں کیا تھا۔
”کچھ ڈھنگ کا ڈریس لانا“ ناصرہ محترمہ نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے منہ بنا کر بولا جس پر وہ دونوں ہی خاموش رہے۔۔
ناشتے سے فارغ ہوکر وہ دونوں شوپنگ کرنے کی نکل پڑے آرمش ڈریسز دیکھنے میں مصروف تھی جبکہ وہ خاموشی سے جیب میں ہاتھ ڈالے سائیڈ پر کھڑا تھا گھنٹہ ہونے کو تھا مگر آرمش تھی جسے کوئی ڈریس پسند نہیں آ رہا تھا ”اگر پسند نہیں آ رہے ہیں تو کہیں اور چلتے ہیں“ نیہان اس کے عقب میں آکر کھڑا ہوتا کہنے لگا آرمش کا دھیان اس کی طرف گیا ”نہیں پسند تو سارے آ رہے ہیں کنفیوز ہو رہی ہوں کون سا لوں“ آرمش معصومیت سے اسے دیکھتے ہوئے بتانے لگی ”میں ہیلپ کروں؟ ”
نیہان نے اس سے پوچھنا ضروری سمجھا ”کرلو ویسے بھی کون سا سب کچھ میری مرضی سے ہو رہا ہے“ آرمش نے کندھے اچکا کر مایوسی سے کہا جس پر نیہان نے گہرا سانس خارج کیا ”تمہیں عازل یا“ ”نام مت لینا اس کا تم“ آرمش اس کے الفاظ مکمل ہونے سے پہلے ہی فوراً سے اسے ٹوک گئی وہ خاموش ہو گیا ”زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی اس انسان پر یقین کرنا تم ڈریس پسند کرو“ آرمش سینے پر بازو باندھ کر سامنے دیکھتی رنجیدگی سے کہنے لگی نیہان نے اس کی آئس بلیو کلر کی میکسی پانچ کی اس کے بعد آرمش نے جوتے لیے اور وہ دونوں واپس گھر کی چل دیے
***
عازل آج ہفتے بعد سب کیساتھ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر ڈنر کر رہا تھا اسے موجود پاکر جواد صاحب حد سے زیادہ خوش ہوئے گفی ”میں سوچ رہی ہوں بھائی خود بلانے آئے ہیں کل کے ایونٹ کے لیے جواد کیوں نا ان سب کی س لے کر جائیں“ سلمہ محترمہ نے جواد صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھنا چاہا۔
”ضرور کیوں نہیں“ جواد صاحب نے ان کی بات پر ہاں کردی جس پر سلمہ محترمہ مسکرا دی ”کیا واقع ماموں آئے تھے ؟ “ عازل نے سلمہ محترمہ کی جانب دیکھتے ہوئے بے یقینی سے پوچھا ”جی عازل بچے وہ خود آئے تھے کل ریسپشن رکھا ہے نیہان اور آرمش کا ہم سب کو انوائیٹ کرکے گئے ہیں“ سلمہ محترمہ نے اسے ساری بات سے آگاہ کیا جس پر وہ سر کو خم دے گیا ”تم چلو گے نا؟ “ سلمہ محترمہ نے اس کی طرف نظریں کیے گئے پوچھنا چاہا ”نہیں“ عازل نے صاف منع کر دیا جواد صاحب نے اسے دیکھا ”کیا ساری زندگی ان لوگوں کا سامنا نہیں کرو گے تم غلطی تمہاری نہیں آرمش کی تھی تمہیں معلوم ہے“ جواد صاحب نے سرد لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے بتانا ضروری سمجھا ”غلطی آرمش کی بھی نہیں تھی ان دونوں کیخلاف کسی نے سازش کی ہے ورنہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میرا آرمش کیساتھ رشتہ کروانے میں سب سے آگے نیہان تھا غلطی میری ہے کہ میں نے آرمش پر اعتبار نہیں کیا“ عازل بھی غصے سے جواد صاحب سرد آنکھوں سے دیکھتا بولا جواد صاحب نے پریشان نگاہوں سے اسے دیکھا ”کس کی سازش ہے بتاؤ مجھے؟ “ جواد صاحب نے اس سے بےاختیار پوچھنا چاہا ”مجھے نہیں معلوم لیکن مجھے اتنا ضرور معلوم ہے وہ دونوں ایسا کچھ نہیں کرسکتے ہیں جذبات میں آکر میں نے بہت بڑی غلطی کردی“ عازل نے سر جھکائے افسردگی سے کہا جواد صاحب خاموش رہے ”لیکن عازل تمہیں جانا چاہیے ہے بچے اگر تم شرمندہ ہو تو تم آرمش سے معافی مانگنا وہ تمہیں ضرور معاف کردے گی دیکھنا“ سلمہ محترمہ نے اپنے مخصوص نرم انداز میں اسے سمجھایا مگر وہ کچھ کہے بغیر وہاں سے اٹھ کر چلا گیا۔
”ان دونوں کے خلاف کون سازش کرے گا نیہان کا تو شروع سے لگتا تھا وہ اس میں انٹرسٹڈ ہے پھر بھی امید لگائے ہوئے تھی میں اور میری امید کو زیادہ بڑھایا آرمش نے تمہیں اس کی کبھی معاف نہیں کروں گی میں آرمش“ نساء دل ہی دل میں خود سے اندازے لگاتی کھانا کھانے میں مصروف ہو گئی
***
نیہان نے اپنے روم کا دروازہ کھولا تو نظر سامنے گئی تو وہی ٹھہر سی گئی ڈریسنگ ٹیبل کے پاس کھڑی وہ آئس بلیو کلر کی کام دار میکسی میں ملبوس سر پر سلیقے سے ہم رنگ دوپٹہ سیٹ کیے لائٹ سے میک آپ لٹ میں ہونٹوں پر ٹی پنک سيک لگائے وہ اس وقت بے حد حسین لگ رہی تھی نیہان کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی ہاں ایک آرمش ہی تو ہمیشہ سے اس کی دھڑکنوں پر اختیار رکھتی آئی تھی ”ایسے کیا دیکھی جا رہے ہو“ آرمش نے گردن موڑ کر نیہان کو ساکت کھڑا پاکر کہا نیہان ہوش میں آیا ”کچھ نہیں“ نیہان نفی میں سر ہلاتا اس کی طرف بڑھا ”خوبصورت لگ رہی ہو”
نیہان نے مسکراتے ہوئے سر تا پیر مکمل اس کا جائزہ لیے دل سے تعریف کی ”طبیعت ٹھیک ہے نا؟ “ آرمش نے تھوڑا حیرانگ سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھنا چاہا ”مجھے کیا ہونا ؟ “ نیہان نے بدلے میں آئبرو اچکا کر سوال کیا ”میری تعریف کر رہے ہو یاد ہے جب بھی کوئی میری تعریف کرتا تھا تم کہتی تھی اس کی آنکھیں خراب ہیں حیرانگی تو ہوگی نا“ آرمش نے اسے مسکراتے ہوئے یاد کروایا اس کو مسکراتا دیکھ کر نیہان کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ نمودار ہوئی اور نفی میں سر ہلا کر باتھروم کی طرف بڑھ گیا ”کتنا بورنگ ہو گیا ہے نا یہ بلکل بھی اب نہیں لڑتا مجھ سے“ آرمش منہ بنا کر خود سے بڑبڑاتے ہوئے شیشے میں خود کو دیکھنے لگی کچھ دیر بعد وہ چینج کیے کمرے میں آیا تو آرمش بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی ”مجھے تمہیں کچھ بتانا تھا”
نیہان ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے آکر کھڑا ہوتا برش اٹھا کر بال سیٹ کرتا بولا ”کیا؟ “ آرمش نے بےاختیار اس سے پوچھا ”پھوپھو بھی آئے گی آج تو ہو سکتا ہے عازل بھی ساتھ ہو“ جھ چ نیہان نے سنجیدہ لہجے میں اس کی جانب نظریں کیے تھوڑا ھکبے ہوئے اسے بتایا ”تو پھر میں کیا کروں ؟ “ آرمش نے بظاہر خود کو لاپرواہ ثابت محسوس کروایا ”تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہے“ نیہان اس کے چہرے کو غور سے دیکھتا پوچھنے لگا ”میرے اعتراض کرنے سے کیا وہ نہیں آئے گے”
آرمش نے اب کی بار اس کی جانب نظریں کیے بدلے میں پوچھا ”نہیں”
نیہان نے فوراً سے کہا آرمش مسکرانے لگ گئی ”مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے“ آرمش نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے اسے جواب دیا نیہان خاموش ہو گیا۔۔
***تمام مہمان آنا شروع ہو چکے تھے جواد صاحب کی فیملی بھی آ چکی تھی نساء اور عازل بھی نا چاہتے ہوئے اس تقریب میں شامل ہو گئے تھے عازل رسمی سلام دعا کرکے سیڑھیوں کی طرف بڑھتا ایک سائیڈ پر جا کر کھڑا ہو گیا اسی وقت زُنیسہ سلور کلر کے لانگ فراک میں نیچے آتی دیکھائی دی وہ آخری سٹیپ اتر رہی تھی جب اس کا فراک اسی کے پیر سے اڑا وہ ان بیلنس ہوئی اس سے پہلے وہ گرتی عازل نے فوراً سے اس کا بازو تھام کر گرنے سے بچایا زُنیسہ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا اس کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی۔
”ھپيکیو“ زُنیسہ اپنا بازو اس سے چھڑواتی سنجیدہ لہجے میں کہتے ساتھ آگے کی طرف قدم بڑھا گئی عازل اس کی پشت کو دیکھنے لگا اور دوبارہ سے اپنی آنکھیں سامنے کرگیا۔۔
سپاٹ لائٹ کا فوکس آرمش اور نیہان پر گیا آرمش نیہان کے بازو میں ہاتھ ڈال کر نیچے اترتی نظر آئی وہ دونوں اس وقت نیچے موجود کر ایک فر کی آنکھوں کا مرکز بنے ہوئے تھے عازل جو وہی سیڑھیوں کے پاس کھڑا تھا اس کی نظر بھی ان دونوں پر گئی ناجانے کیوں مگر اسے آرمش اور نیہان کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت برا لگا وہ خاموشی سے باہر کی طرف بڑھ گیا اور وہ دونوں نیچے اتر کر اسٹیج کی طرف قدم بڑھا گئے۔
زُنیسہ گارڈ سے پھولوں کا بکے لیتے ہوئے واپس اندر کی طرف بڑھنے لگی جب اس کی نظر باہر کھڑے عازل ہر گئی اس کے چہرے کے تاثرات پر زُنیسہ نے غور کیا تو اسے اس کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں لگی ”آپ ٹھیک ہیں ؟ ”
زُنیسہ اس کی طرف بڑھتی تھوڑی پریشان سی پوچھنے لگی عازل کا دھیان اس کی طرف گیا اور وہ سر کو خم دے گیا زُنیسہ بھی کچھ کہے بغیر اندر کی طرف بڑھنے لگی ”زُنیسہ”
عازل کے پکارنے پر وہ جو اندر کی طرف بڑھ رہی تھی اس کے بڑھتے قدم رکے اور اس کا دل زور سے دھڑکا تھا ”جی؟ “ زُنیسہ پلٹ کر اسے خود کو نارمل ظاہر کرواتے ہوئے پوچھنے لگی ”اگر تمہیں میرا ٹچ کرنا برا لگا تو سوری میں صرف ہیلپ کر رہا تھا“ عازل نے اسے نرم لہجے میں وضاحت دینا چاہی ”ایسی کوئی بات نہیں ہے“ زُنیسہ مختصر سا جواب دے کر بات ختم کرتی اندر کی طرف قدم اٹھا گئی۔۔
نیہان اپنے دوستوں کیساتھ کھڑا تھا جبکہ آرمش زُنیسہ کیساتھ کھڑی باتیں کر رہی تھی عازل اندر داخل ہوا تو نظر آرمش اور زُنیسہ پر گئی آرمش کی نظر بھی اس پر گئی اس کی آنکھوں کے سامنے اس رات کا سارا منظر لہرایا ”مجھے بات کرلینی چاہیے“ عازل خود سے کہتے ساتھ ہمت پیدا کیے آرمش کی طرف قدم بڑھا گیا ”آرمش“ عازل اس کے پاس آتا اس کا نام لے کر اسے پکارا آرمش کا دھیان اس جانب گیا اور بغیر کچھ کہے وہ وہاں سے جانے لگی ”مجھے تم بات کرنی ہے صرف دو منٹ“ عازل اسے جاتا دیکھ کر فوراً سے کہتے ساتھ آرمش کا ہاتھ تھام کر اسے روک گیا زنیسہ کیساتھ کیساتھ یہ منظر نیہان بھی دیکھ چکا تھا آرمش پلٹی اور بغیر ادھر ادھر دیکھے اپنا ہاتھ اس کی کلائی سے چھڑواتی ایک زوردار تھپڑ اس کی گال پر مار گئی فنکشن میں ایکدم سناٹا سا چھا گیا عازل سمیت سب ساکت ہو گئے ”ڈونٹ ٹچ می آگین“ آرمش غصے سے آنکھیں بڑی کیے چیخ کر بولی نیہان فوراً اس کی طرف بڑھا ”میں صرف تم سے سوری کرنا چاہتا تھا اس دن کی“ عازل سر جھکائے شرمندہ سا اسے کہنے لگا لوگ ہلکی ہلکی آوازوں میں باتیں بنانے لگ گئی ”تمہاری سوری مائی فٹ آئندہ جتنا ہو سکے مجھ سے دور رہنا سمجھیں“ آرمش شہادت والی انگلی دی کھاتی پوری قوت سے چیخی عازل خاموشی سے وہاں سے چلا گیا اس کے پیچھے جواد صاحب نساء سلمہ محترمہ بھی خاموشی سے چل پڑے سب لوگ آرمش کے اس قدر غصے میں آنے سے گھبرا گئے تھے اور آہستہ آہستہ ہر کوئی خاموشی سے جاتا گیا اچھی خاصی تقریب خراب ہو گئی تھی ”تمہیں ذرا ہماری عزت کی پرواہ نہیں ہے نا آرمش“ ناصرہ محترمہ نخوت سے اسے دیکھتی کہنے لگی آرمش کوئی جواب دیے بغیر اپنے روم کی طرف قدم بڑھا گئی۔۔
”اپنی بیوی کو تھوڑی عقل دو جو دل کرتا ہے وہ کرلیتی ہے“ ناصرہ محترمہ نیہان کی طرف دیکھتے ہوئے غصے بھرے لہجے میں کہنے لگی ”اس نے بلکل ٹھیک کیا ہے ناصرہ عازل کو ہاتھ نہیں پکڑنا چاہیے تھا اس کا“ سلطان نور بیچ میں مداخلت کرتے آرمش کی حمایت میں بولے جس پر ناصرہ محترمہ خاموش ہو گئی نیہان بھی اپنے روم کی طرف چل دیا