”آرمش“ نیہان کمرے میں داخل ہوکر اسے بیڈ پر بیٹھا پاکر نام سے پکارا ”مجھے معلوم ہے تم بھی مجھ مجھے یہی بولنے آئے ہو کہ میں نے غلط کیا لیکن میں غلط نہیں ہوں سب کچھ اس کی مرضی سے نہیں ہوگا“ آرمش سر اٹھا کر خود پر قابو نہ پاتی تیزی سے بولی ”میں نے ایسا کچھ نہیں کہا“ نیہان نے سنجیدہ نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے خفگی سے کہا ”ہمت کیسی ہوئی اس کی مجھے چھونے کی شکر کرے وہ کہ تھپڑ مارا ہے میں نے صرف ورنہ کوئی گارنٹی نہیں تھی وہ انسان میرے ہاتھوں ضائع بھی ہو سکتا تھا ڈھٹائی تو دیکھو“ آرمش ایک ہی سانس میں نان سٹاپ بولتی جا رہی تھی جب نیہان نے اس کے ہونٹوں پر اپنی شہادت والی انگلی رکھ کر اسے خاموش کروایا وہ پریشان نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی calmdown ”تم نے بلکل ٹھیک کیا ہے ناؤ“ نیہان دوسرے ہاتھ سے اس کی گال سہ لاتا گھمبیر لہجے میں اسے کہتے ساتھ پرسکون کرنے لگا آرمش ہوش میں آتی شرمندگی سے نظریں جھکا گئی نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”مجھے چینج کرلینا چاہیے ہے“ آرمش نروس سی بغیر اسے دیکھے نظریں جھکائے آہستگی سے کہتے ساتھ دور ہوتی باتھروم کی طرف قدم بڑھا گئی نیہان نے ریسٹ واچ اُتاری جوتے اتارے ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کی کہ تبھی وہ پنک کلر کے لان کے پرنبد سوب میں باہر آئی اور خاموشی سے بیڈ کی طرف بڑھتی لیٹ گئی نیہان نے ایک نظر اسے چپپچپب دیکھا اور پھر چ کرنے کے غرض سے چيگ روم کی جانب بڑھ گیا ”اس انسان کو واقع کیا مجھ پر غصہ نہیں آتا ہے اتنا برداشت کرنے والا تھا تو نہیں“ آرمش نیہان کو جاتے ہوئے دیکھ کچھ لمحے پہلے والا منظر یاد کرتی اس کے متعلق سوچنے لگی۔
تبھی وہ چینج کرکے روم میں آیا اور بیڈ کی دوسری آ کر لیٹ گیا۔
”سوئی نہیں؟ “ نیہان اسے جاگتا ہوا پاکر نظریں اس پر مرکوز کیے پوچھنے لگا آرمش اس کی آواز سے ہوش میں آئی ”نیند نہیں آ رہی ہے”
آرمش نے نفی میں سر ہلا کر کہا ”تم سے ایک بات پوچھوں؟ “ آرمش نے اس کے چہرے پر نظریں جمائے اس سے اجازت لینا چاہی نیہان اثبات میں سر ہلا گیا ”تمہیں مجھ پر غصہ نہیں آتا ہے کیا جب چیختی ہوں“ آرمش نے کسی سوچ کے تحت اس سے سوال کیا ”نہیں“ نیہان نے بغیر سوچے سمجھے جواب دیا آرمش کی نظریں اسی پر جمی ہوئی تھی ”تم نے کیوں پوچھا مجھ سے“ نیہان نے آئبرو اچکا کر اسے سے پوچھنا چاہا ”نہیں تم کسی کی بھی اونچی آواز میں کوئی بات برداشت نہیں کرتے تھے اسی لیے“ آرمش نے اسے جواب دیا وہ ہلکا سا مسکرا دیا ”تم کسی نہیں ہو“ نیہان نے نرمی سے اسے بتانا ضروری سمجھا ”مطلب؟ “ آرمش نے ناسمجھی سے الجھے ہوئے انداز میں اس سے پوچھا ”کچھ نہیں تم سوجاؤ گڈ نائٹ”
نیہان اسے کہتے ساتھ سامنے نظریں کرگیا آرمش ایک نظر اس پر ڈال کر کندھے اچکا کر سونے کی کوشش کرنے لگی۔۔
***
”کیا ضرورت تھی تمہیں اس کا ہاتھ پکڑنے کی“ گھر میں داخل ہوتے ہی جواد صاحب نے سرد لہجے میں عازل کو دیکھتے ہوئے بولا ”میں اس سے معافی مانگ رہا تھا“ عازل نے انہیں دیکھے بغیر سنجیدہ لہجے میں جواب دیا ”مگر بیٹا تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا یہ مناسب حرکت نہیں تھی“ سلمہ محترمہ نے اپنے مخصوص نرم لہجے میں اسے سمجھانا چاہا ”سمجھاؤ اپنے مغرور بیٹے کو یہ لندن نہیں ہے پاکستان ہے یہاں یہ سب حرکتیں اچھی نہیں سمجھیں جاتی“ جواد صاحب سلمہ محترمہ کی جانب دیکھتے ہوئے غصے سے بولے عازل بغیر کچھ کہے کمرے کی طرف بڑھ گیا پہلے ہی اس کے سر میں شدید درد ہو رہا تھا مزید باتیں سن کر وہ اور درد نہیں کروانا چاہتا تھا سلمہ محترمہ اور جواد۔ صاحب اسے جاتا دیکھتے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئے اور نساء بھی خاموشی سے اپنے کمرے میں چلی گئی۔۔
***
آرمش کی آنکھ کھلی تو اس کی نظر وال کلاک پر گئی جہاں گھڑی گیارہ بجا رہی تھی معمول کے مطابق آج اسے اٹھنے میں دیر ہو گئی تھی وہ بلینکٹ سے نکلتی باتھروم کی طرف بڑھی فریش ہوکر کپڑے چینج کیے کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی وہ نیچے آتے ہی کچن کا رخ کر گئی ”صبح ہو گئی تمہاری“ ناصرہ محترمہ نے سرد نگاہ اندر آتی آرمش پر جمائے پوچھا ”جی“ آرمش نے مختصر سا جواب دیا ”اماں میرے لیے ایک کپ چائے اور ساتھ بریڈ بنا دے“ آرمش وہاں کھڑی کک کو نرم لہجے میں کہتے ساتھ کچن سے باہر کی طرف بڑھنے لگی ”ویسے تمہیں اپنے خاندان کی بے عزتی کروانا کا بہت شوق ہے ؟ “ ناصرہ محترمہ اسے جاتا دیکھ کر غصے سے کہنے لگی آرمش نے گردن موڑ کر انہیں دیکھا ”میں سمجھیں نہیں آپ کی بات“ آرمش ناسمجھی سے نفی میں سر ہلا گئی ”کل اچھا خاصا فنکشن تمہاری اس فضول حرکت کی وجہ سے برباد ہو گیا ہے ناجانے لوگ کیا کیا بول رہے تھے تم ایک انتہائی بدتمیز لڑکی ہو بندہ تھوڑا لحاظ ہی کر لیا تھا جتنی تمہارے کردار کے اوپر انگلی اٹھ چکی تھی نا کوئی بھی خاندان کا لڑکا تم سے شادی نہیں کرتا یہ تو تمہارے تایا اور میں ہیں جو تمہیں بہو کی حیثیت دے دی ہے اور میرے بیٹے نے ہمدردی میں آکر تم سے نکاح کر لیا کچھ تو خیال کرو مگر تمہیں ذرا پرواہ نہیں ہے اپنے تایا کی عزت کی“ ناصرہ محترمہ نے اسے تلخ لہجے میں سنائی ”میں ہرگز غلط نہیں تھی تائی اور آپ خود ایک عورت ہے میری جگہ خود کو رکھ کر دیکھیں تو“ آرمش مضبوط لہجے میں سینے پر بازو باندھے اونچی آواز میں بول رہی تھی کہ تبھی ایک زوردار تھپڑ اس کی گال پر پڑا اور اس کے الفاظ منہ میں رہ گئے ”ہوش میں آؤ بولنے سے پہلے لہجہ تو دیکھ لیا کرو سامنے کون کھڑا ہے آرمش تمہارے جیسی اولاد سے اچھا ہے مجھے اولاد ہی نہ ہوتی کوئی خیال نہیں تمہیں کسی کی بھی عزت کا نہ خاندان کی نہ اپنی اور نہ ہی اپنے ماں باپ“ میری۔ محترمہ اسے سختی سے جھڑک گئی اور آرمش بے یقینی سے اپنی ماں کو دیکھ رہی تھی اس کی ماں یہ سب کیسے بول سکتی تھی زنیسہ بھی شور کی آواز پر وہاں آئی ناصرہ محترمہ کے لبوں پر فاتحانہ مسکراہٹ نمودار ہوئی وہ غصے سے تیز قدم اٹھائے اپنے کمرے کا رخ کر گئی مہرین محترمہ کو گھبراہٹ سی محسوس ہوئی زُنیسہ فوراً ان کی طرف بڑھ کر انہیں سہارا دے گئی اور ناصرہ محترمہ کام میں مصروف ہو گئی۔
***
”مام میں اریبہ کیساتھ شوپنگ میں چلی جاؤں ویسے بھی گھر کے ماحول سے گھبراہٹ ہو رہی ہے“ زُنیسہ ناصرہ محترمہ کے کمرے میں آتی تھوڑی خوفزدہ سی اجازت مانگنے لگی اریبہ اس کی بچپن کی دوست تھی۔
”چلی جاؤ لیکن جلدی واپس آ جانا“ ناصرہ محترمہ نے اثبات میں سر ہلا کر اجازت دے دی وہ بھی سر کو خم دیتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی۔
زُنیسہ اور اریبہ نے مل کر شوپنگ کی تھی اس کے بعد وہ لوگ کچھ کھانے کی ریسٹورنٹ چل پڑے تھے ”آپ یہاں“ مال کے قریب ہی ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی زنیسہ کی نظر سامنے سامنے بیٹھے عازل پر گئی ”تم یہاں کیسے ؟ “ عازل زُنیسہ کی آواز پر اس کی طرف متوجہ ہوتا پریشان سا سوال کرنے لگا ”اپنی فرینڈ کیساتھ آئی تھی“ زُنیسہ نے اسے اریبہ کی طرف اشارہ کیے بتایا ”بیٹھو“ عازل اسے کھڑا دیکھ کر فوراً سے کہنے لگا زنیسہ نے اریبہ کی طرف دیکھا ”زُنیسہ تم فری ہوکر آجانا میں تب تک آرڈر کرتی ہوں“ اریبہ کہتے ساتھ ٹیبل پر جا کر بیٹھ گئی تو زنیسہ بھی عازل والی ٹیبل جہاں کرسی خالی تھی وہی بیٹھ گئی۔
”آپ ٹھیک ہیں ؟ “ زُنیسہ نے غور سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھنا چاہا ”کل جو ہوا کیا اس کے بعد میں نارمل ہو سکتا ہوں“ عازل نے اسے سنجیدہ لہجے میں اسے دیکھتے ہوئے جواب دیا وہ اپنی نظریں جھکا گئی ”آرمش ایسی ہی ہے شروع تھوڑی کم عقل ہے اسے صرف اور صرف نیہان بھائی ہی سمجھ سکتے ہیں“ زُنیسہ نے دھیمے لہجے میں اسے بتانا چاہا ”میں یہی ڈزرو کرتا تھا میں نے ٹرسٹ نہیں کیا اس کا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے,“ عازل نے درد بھرے انداز میں سر جھکائے کہا زنیسہ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”آپ کو ایک دفعہ آرمش کی بات سننی چاہیے تھی مگر غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں آپ کو اپنی غلطی پر شرمندگی یہ بھی بہت بڑی بات ہے“ زُنیسہ نے اسے دیکھتے ہوئے نرمی سے کہا عازل کی نظریں اس کے چہرے پر مرکوز رہیں ”تم کافی سمجھدار ہو اتنی سی عمر میں“ عازل نے مصنوعی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے اسے بولا ”سمجھدار بننا پڑتا ہے“ زُنیسہ نے بےاختیار اسے جواب دیا وہ اثبات میں سر ہلا گیا ۔
”میں نے اپنی محبت کو اپنے ہاتھوں سے گنوایا اور محبت کو کھونے کی تکلیف ناقابل برداشت ہوتی ہے“ زُنیسہ اس کے لہجے میں موجود اذیت صاف محسوس کرسکتی تھی جس اذیت میں اس وقت وہ تھا وہ بھی کچھ وقت پہلے اسی اذیت میں تھی مگر صبر آ ہی جاتا ہے۔
”میرپ دوست میرا انتظار کر رہی ہے مجھے جانا چاہیے“ زُنیسہ اسے کہتے ساتھ کرسی سے کھڑی ہوئی وہ اس کی جانب متوجہ ہوا ”تم سے بات کرکے اچھا لگا“ عازل اس کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہوئے نرم لہجے میں مسکرا کر بولا زُنیسہ نے ایک نظر اس کے ہاتھ اور پھر اس پر ڈال کر ہاتھ ملا کر جواباً مسکرائی اور اریبہ والی ٹیبل کی طرف بڑھ گئی۔