Chapter 23: آرمش اسوقت سے کمرے میں بیٹھی ہوئی

آرمش اس وقت سے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی وہ باتیں اس کے ذہن میں گردش کر رہی تھی مہرین محترمہ کے کہے الفاظوں نے اسے بے حد تکلیف پہنچائی تھی آنکھوں میں آنسو لیے مسلسل اس کے ذہن میں وہی باتیں گونج رہی تھی تبھی نیہان دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوا تو نظر بیڈ پر بیٹھی سر۔ پکڑے آرمش پر گئی نیہان کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے اور وہ فکرمند سا آرمش۔ کی طرف قدم بڑھا گیا ”تمہاری طبیعت ٹھیک ہے؟ “ نیہان کہتے ساتھ اس کے گال پر ہاتھ رکھنے لگا جب آرمش نے اپنے ہاتھ سے زور سے اس کا ہاتھ جھٹکا اور اٹھ کر جانے لگی ”کیا ہوا ہے تمہیں“ نیہان اس کی کلائی تھام کر اس کا رخ اپنی طرف کیے سنجیدہ نظریں اس پر جمائے پوچھنے لگا ”مجھے چھوڑو“ آرمش بھرائی آواز میں مزاحمت کرتی بولی مگر مقابل کی گرفت مضبوط تھی ”مجھے پہلے بتاؤ تم رو کیوں رہی ہو؟ “ نیہان اس کی طرف بڑھتے ہوئے اس کی آنکھوں میں موجود آنسو پاکر سوال کرنے لگا ”دور رہو مجھ سے”

آرمش اسے خود سے دور کرتی اپنی کلائی چھڑواتی سرد لہجے میں کہنے لگی ”آرمش“ نیہان نے پھر سے اس کا بازو تھام کر نام پکار کر قریب کیا ”ڈونٹ ٹچ می تمہیں سمجھ نہیں آ رہی ہے میری بات مجھ سے ہمدردی کرنے کی بلکل ضرورت نہیں ہے مجھے معلوم ہے تم یہ سب دوستی نبھانے کی کر رہے ہو میری عزت کی خاطر کر رہی ہو“ آرمش غصے سے اپنے دونوں ہاتھ نیہان کے سینے پر رکھے دور دھکیلتی اونچی آواز میں اس سے کہنے لگی۔

”ایسا نہیں ہے“ نیہان اس کی کنڈیشن سمجھتا نرمی سے بتانے لگا ”ایسا ہی ہے تم نے صرف اور صرف میری عزت اور خاندان کی عزت بچانے کی یہ سب کیا ہے مجھے سب پتہ ہے مجھے معلوم ہے تمہیں بھی میں پسند نہیں ہوں سب کی طرح“ آرمش آنکھوں میں آنسو لیے چیخ کر اسے بولنے لگی وہ پریشان سا اسے دیکھنے لگا نیہان نے اس کے دونوں ہاتھوں کو مضبوطی سے پکڑے اسے اپنی طرف کھینچا ”میں واقع تم سے محبت کرتا ہوں آرمش“ نیہان اپنے دونوں ہاتھ اس کے چہرے پر رکھے اونچی آواز میں بولتا اسے ساکت کرگیا۔

”تم مجھے بہت پسند ہو تمہارے علاؤہ میں نے کسی اور کا سوچا بھی نہیں ہے صرف تمہیں ہی سوچتا ہوں ہر وقت ہر لمحہ اس قدر پسند ہو تم مجھے“ نیہان اسے پرسکون دیکھ کر لہجے میں جذبات لہجے اظہار کر ہی گیا وہ شل سی کھڑی اسے سن رہی تھی ”میں تمہیں یہ سب کبھی نہیں بتانا چاہتا تھا ڈرتا تھا کہ کہیں تم مجھ سے دور نہ ہوجاؤ اس سب کے بعد لیکن سچ یہی ہے کہ بہت عرصے پہلے آرمش تم نے اس پر دل قبضہ کر لیا ہے تمہارے علاوہ ہر ایک کو معلوم ہو گیا مگر تم نہیں سمجھ سکی“ نیہان اس کا ہاتھ تھام کر اپنے دل پر رکھتا اسے اپنی دلی کیفیت بتا گیا وہ ایک نظر اپنے ہاتھ اور دوسری نظر اس پر ڈال گئی ”جب بات کرنے کی کنڈیشن میں ہوگی تب مزید اس بارے میں بات کریں گے“ نیہان اسے ساکت کھڑا دیکھ کر کہتے ساتھ باتھروم کی طرف بڑھا آرمش ہوش میں آئی ”یہ کیا بول کر گیا ہے تو کیا اس دن وہ سب جو اس نے بولا وہ سچ تھا“ آرمش اس رات نیہان کے الفاظ یاد کرتی خود سے سوچنے لگی کچھ دیر بعد وہ واپس روم میں آیا تو آرمش فوراً اس کی طرف بڑھی ”کیا مطلب ہے تمہاری اس بات کا“ آرمش اس کے پاس آتی اسے گھورتے ہوئے پوچھنے لگی ”مطلب صاف ہے آئی ایم ان لو ود یو“ نیہان نے کندھے اچکا کر اسے جواب دیا ”مطلب اس نکاح میں تمہاری دلی رضامندی شامل تھی“ آرمش نے انکشاف پر آئبرو اچکائے اس سے ایک اور سوال کیا ”ایسا ہی ہے“ نیہان لاپرواہی سے اثبات میں سر ہلا کر اسے بغیر دیکھے جواب دینے لگا ”ادھر دیکھو تم دوغلے آدمی ہو اگر تم مجھے پسند کرتے تھے تو تم نے عازل اور میرا رشتہ کیوں کروایا“ آرمش اسے بازو سے پکڑ کر اس کا رخ اپنی طرف کیے الجھے ہوئے انداز میں اس سے کہنے لگی ”تمہاری خوشی عازل میں تھی“ نیہان نے اس کی آنکھوں پر آنکھیں جمائے بےاختیار جواب دے کر اسے ایک پل کو خاموش کروادیا ”تو کیا واقع تم نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا“ آرمش نے افسوس بھرے لہجے میں بولا نیہان اثبات میں سر ہلا گیا ”قسمت ساتھ تھی میرے دیکھو نا تم میری بن گئی“ نیہان اس کے قریب چہرہ کیے گھمبیر لہجے میں کہتے ساتھ آرمش کو کنفیوز کرگیا ”مجھ سے دور رہو تم جیسے دوغلے انسان سے بات نہیں کرنی مجھے“ آرمش دو قدم پیچھے ہوتی اسے دانت پیس کر کہتے ساتھ کاؤچ کی طرف بڑھ گئی ”مجھ بیوقوف کو دیکھو میں سمجھیں اس نے صرف میری عزت بچانے کے لیے یہ سب کیا اور اس وقت وہ سب جو بولا وہ غصے میں بولا تھا“ آرمش کاؤچ پر بیٹھی گود میں کشن رکھے اپنی احمقانہ سوچ پر افسوس کرنے لگی۔

”بیوقوف تو تم شروع سے ہو“ نیہان چہرے پر شرارتی مسکراہٹ سجائے اسے دیکھتے ہوئے کہتا تپا گیا ”میرے سے فری ہونے کی ضرورت نہیں ہے نیہان سلطان“ آرمش آنکھیں سکیڑ کر تپ کر اسے کہنے لگی نیہان ہنسنے لگ گیا آرمش نے گود میں پڑا کشن اٹھا کر اسے مارا اور کمرے سے باہر چلی گئی

***

وہ لان میں آ گئی تھی تبھی زُنیسہ کی نظر آرمش پر گئی تو لان کی طرف رخ کر گئی ”کیسی ہو؟ “ زُنیسہ اس کے پاس آکر بیٹھتے ہوئے پوچھنے لگی ”ٹھیک ہوں“ آرمش نے سپاٹ لہجے میں مختصر سا جواب دیا ”یہاں کیوں بیٹھی ہو اب خیریت ہے“ زُنیسہ نے اسے دیکھتے ہوئے فکرمند ہوکر کہا آرمش نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”ویسے ہی“ آرمش نے اسے اسی انداز میں جواب دیا ”مام نے جو سب صبح کیا اس کی میں تم سے سوری کرتی ہوں“ زُنیسہ نے شرمندگی سے اسے کہا آرمش مسکرادپ ”تمہیں سوری کرنے کی ضرورت نہیں ہے زُنیسہ مجھے عادت ہو گئی ہے“ آرمش نے چہرے پر اداس مسکراہٹ سجائے اسے بولا ”ویسے ایک بات کروں اگر تم غصہ نہ ہو”

زُنیسہ نے نرم لہجے میں اس سے اجازت لینا چاہی آرمش اثبات میں سر ہلا گئی ”مجھے بولنا تو نہیں چاہیے میں مانتی ہوں کل عازل نے جو حرکت کی وہ ٹھیک نہیں تھی مگر وہ واقع شرمندہ ہے“ زُنیسہ نے اسے تحمل بھرے انداز میں سمجھانا چاہا ”پھر میں کیا کروں ؟ “ آرمش نے کندھے اچکا کر خود کو لاپرواہ ظاہر کروایا۔

”معاف کرنے والا اللہ تعالیٰ کی نظر میں بہت بڑا ہوتا ہے اگر تم چاہو تو معاف کردو اس طرح تم بھی اچھا محسوس کرو گی“ زُنیسہ اسے سمجھانے والے انداز میں کہتے ساتھ اٹھ کر اندر کی طرف بڑھ گئی آرمش اسے جاتا دیکھنے لگ گئی۔۔

وہ کمرے میں موجود بیڈ پر بیٹھا کب سے اس کا انتظار کر رہا تھا مگر وہ تھی جو کمرے میں آنے کا نام نہیں لے رہی تھی بالآخر تنگ آکر نیہاب خود ہی اٹھ کر اس کے پاس جانے کا ارادہ کرنے لگا وہ کمرے سے باہر نکلا کہ نظر اپنے کمرے میں جاتی زنیسہ پر گئی زنیسہ نے بھی اسے دیکھا ”اسلام و علیکم بھائی“ زُنیسہ نے مسکراتے ہوئے پیار سے کہا ”وعلیکم اسلام”

نیہان اس کی طرف بڑھتا اسے اپنے ساتھ لگائے لاڈ سے بولا ”ایک بات بتاؤ زُنیسہ گھر میں کوئی بات ہوئی ہے کیا؟ “ نیہان آرمش کے رویے سے اندازہ لگاتا زنیسہ سے اس متعلق پوچھنے لگا ”جی بھائی آپ آرمش کے موڈ کی وجہ سے بول۔ رہے ہیں نا مام نے بہت زیادہ سنائی کل کی وجہ سے انہیں اور پھر چچی نے بھی اسے تھپڑ مار دیا”

زُنیسہ نے مایوسی سے اسے ساری بات سے آگاہ کیا جس پر وہ سر کو خم دیتا اسے سونے کا بول کر نیچے کی طرف بڑھ گیا صبح سے چائے نہ پینے کی وجہ سے اس وقت اسے چائے کی طلب محسوس ہو رہی تھی اماں اس وقت سو رہی تھی وہ مجبوراً خود ہی بنانے کھڑی ہو گئی پین کو چولہے پر رکھا اور جگ اٹھا کر پین میں پانی ڈالنے لگی کہ بے دھیانی میں اپنا ہاتھ گرم پین کے اوپر رکھ گئی۔

”آہہہہ“ آرمش ہاتھ پر جلن محسوس کرتی ایکدم چیخ پڑی نیہان جو ٹی وی لاؤنچ میں تھا اس کی چیخ پر بےچین سا کچن کی طرف رخ کرگیا تو نظر اس پر گئی ”کیا ہوا ہے“ نیہان اس کے عقب میں آکر کھڑا ہوتا فکرمند سا اس سے پوچھنے لگا کہ ایکدم پلٹی اسے اپنے بلکل پیچھے کھڑا پاکر ہڑبڑاتے ہوئے دور ہوتی شیلف سے پشت لگا گئی ”یہ کیا حرکت ہے؟ “ آرمش گھور کر اسے دیکھتی سرد لہجے میں پوچھنے لگی ”کیا حرکت تمہاری چیخ سنی کیا ہوا“ نیہان جان کر انجان بنتا اس کے تھوڑا مزید قریب ہوتا بدلے میں سوال کرنے لگا ”ایڈوانٹیج اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے میرا“ آرمش نے اپنی شہادت والی انگلی دیکھا کر اسے وارن کرنا چاہا ”میں نے اب تک کتنا ایڈوانٹیج اٹھا لیا ہے تمہارا؟ “ نیہان نے اس کے آنکھوں پر اپنی آنکھیں جمائے سنجیدہ لہجے میں سوال کیا آرمش گھبرا کر اس کی قید سے نکل کر سائیڈ پر ہوئی ”ہاتھ جل گیا سارا میرا“ آرمش بات کا رخ بدلتی اپنے ہاتھ کو افسردہ نگاہوں سے دیکھتی بولی نیہان کا دھیان بھی اس کے ہاتھ کی طرف گیا ”بیوقوف لڑکی جب نہیں آتی چائے بنانے تو کیوں بنا رہی ہو اماں کو کہ دیتی“ نیہان سختی سے کہتا اس کا ہاتھ تھام گیا ”اماں سو رہی ہے اور صبح سے میں نے کچھ بھی نہیں کھایا ہوا ہے“ آرمش نے لفظوں پر زور دیے اسے بتانا ضروری سمجھا نیہان نے گہرا سانس خارج کیا ”تم روم میں جاؤ“ نیہان نے نرمی سے اسے کہا آرمش آنکھیں چھوٹی کیے اسے دیکھنے لگی ”مجھے چائے پینی ہے“ آرمش اسے کہتے ساتھ چولہے کی جانب بڑھنے لگی ”میں بنا کر آ رہا ہوں“ نیہان نے اسے روکتے ہوئے بتایا وہ اسے دیکھنے لگی اور کمرے کی طرف بڑھ گئی۔۔

بگی وہ کچھ دیر بعد چائے بنا چکا تھا اور ساتھ س فرائے کرتا ٹرے میں رکھتا کمرے کی طرف بڑھا آرمش بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی دروازہ کھلنے پر دھیان اس کی طرف گیا جو ہاتھ میں ٹرے لیے اس کی طرف آیا اور اس کے سامنے رکھ دی۔

”تمہیں چائے آتی ہے بنانی ؟ “ آرمش ایک نظر چائے کے کپ پر ڈالتی اس سے سوال کرنے لگی ”فرسٹ ٹائم ہی بنائی“ نیہان دوسری طرف آکر بیٹھتا اسے بتانے لگا ”شکریہ ویسے میں چاہتی ہوں باقیوں کی طرح تم بھی مجھے ناپسند کرنے لگو مگر تم کرتے ہی نہیں“ آرمش اس کی جانب دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجے میں اسے بولی نیہان نے اس کی طرف دیکھا ”ایسا ناممکن ہے تم مجھے کبھی ناپسند نہیں آؤ گی ایک بات یاد رکھنا آرمش سب بھی تمہارے خلاف ہوں گے تب بھی تمہیں میں تمہارے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا“ نیہان سنجیدہ نظریں آرمش کے چہرے پر مرکوز کیے اسے بولا آرمش یہ بات بہت اچھے سے جانتی تھی بگی اتنے وقت میں وہ اتنا تو سمجھ گئی تھی کہ وہ اس کے ساتھ مخلص تھا مگر آرمش بغیر کچھ کہے س کھانے اور چائے پینے میں مصروف ہو گئی نیہان سونے کی لیٹ گیا آرمش چائے پی کر فارغ ہوتی ٹرے سائیڈ پر رکھے کاؤچ کی طرف بڑھنے لگی ۔

”تم وہاں کیوں سو رہی ہو؟ “ نیہان اسے کاؤچ کی طرف بڑھتا پاکر آئبرو اچکا گیا ”مجھے اب لگتا ہے کہ میں وہاں تمہارے ساتھ کمفرٹیبل نہیں سو سکتی“ آرمش نے بھی فوراً سے گردن موڑ کر اسے دیکھتے ہوئے جواب دیا ”اور کیوں لگتا ہے“ نیہان نے ایک اور سوال کیا آرمش نے گہرا سانس خارج کیا ”اس کا جواب تم بہت بہتر جانتے ہو“ وہ ٹھنڈے لہجے میں اسے بتاتی کاؤچ پر لیٹ گئی نیہان نفی میں سر ہلا گیا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.