صبح سورج کی شعاعیں مرر وال سے ٹکراتی کمرے میں آئی جس سے نیہان کی نیند میں خلل پیدا ہوا اور اس کی آنکھ کھل گئی اٹھ کر بیٹھتا پشت ہیڈ بورڈ سے ٹکا گیا کاؤچ میں سمٹی ہوئی مزے سے سوتی آرمش پر نظر گئی اس میں اب پہلے جیسی کوئی بات نہیں رہی تھی وہ جب جب اس کے ساتھ ہوتا تھا ہمیشہ ہنستا رہتا تھا جب سے ان دونوں کا رشتہ بدلا تھا تب سے وہ اتنی سنجیدہ اور غصے میں رہنے لگ گئی تھی کہ نیہان اس کی بے حد پریشان تھا بیڈ سے اتر کر وہ پیروں پر چپل پہنے باتھروم کی طرف بڑھنے لگا کہ ناجانے خودبخود ہی اس کے قدم آرمش کی طرف بڑھ گئے وہ لیفٹ سائیڈ پر ٹرن کیے سو رہی تھی اس کی گردن کا درد نکل سکتا تھا ایسے سونے سے نیہان نے گہرا سانس بھرا اور ہمت کرکے اسے اپنی باہوں میں اٹھا لیا آرمش کسی کا لمس اپنے وجود پر محسوس کرتی ایکدم آنکھیں کھول گئی خود کو نیہان کی باہوں پاکر وہ ہڑبڑا گئی ”یہ کیا حرکت ہے نیچے اتارو مجھے“ آرمش اس کے سینے پر ہاتھ رکھے خود سے دور کرنے کی ناکام کوشش کرتی چلائی نیہان نے مسکرا کر اسے دیکھا اور اسے اپنی جانب کھینچا ”مسٹر نیہان اپنی حد میں رہو“ آرمش آنکھیں بڑی کیے اسے غصے سے بھڑکی ”تم باہوں میں ہو اور ہم حد میں رہیں محبت میں کوئی اتنا شریف بھی نہیں ہوتا ہے مسز نیہان“ نیہان شوخیہ انداز میں اپنے ہونٹ اس کے کان کے قریب لائے گھمبیر لہجے میں کہتا اس کی دھڑکنیں بڑھا گیا آرمش اپنی گردن پر اس کی گرم سانسوں کی تپش محسوس کرتی گھبرا گئی نیہان نے دھیان سے اسے بیڈ پر لٹایا اور اپنا چہرہ اس کے چہرے کے قریب کرتا آرمش پر بلینکٹ ڈالنے لگا اس انسان کی بے باکی پر آرمش نے زور سے آنکھیں میچ لی وہ واقع اتنا بھی سیدھا نہیں تھا جتنا وہ سمجھ رہی تھی ”ابھی کچھ نہیں کر رہا“ نیہان اس سے دور ہوتا آنکھ دبا کر کہنے لگا آرمش نے آنکھیں کھول کر سرخ چہرے سے اسے گھورا شرم اور غصے کے باعث اس کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا ”بےشرم“ آرمش غصے سے دانت پیس کر کہتے ساتھ اپنا منہ بلینکٹ میں چھپا گئی اور نیہان قہقہ لگا کر کمرے سے باہر چلا گیا
***”مجھے لگتا ہے کہ مجھے نور ہاؤس جا کر عازل کی طرف سے معافی مانگنی چاہیے ہے“ سلمہ محترمہ اور جواد صاحب ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے نیوز دیکھ رہے تھے جواد صاحب نے بولا ”جی بلکل عازل نے بہت غیر مناسب حرکت کی ہے“ سلمہ محترمہ جواد صاحب کی بات سے متفق ہوتی اثبات میں سر ہلا گئی ”میں چائے پی کر نکلتا ہوں ان کے گھر کی“ جواد صاحب کہتے ساتھ چائے کا کپ لبوں سے لگا گئے معاملہ بہن کے سسرال کا بھی تھا اور وہ تو چاہتے تھے اب دونوں گھروں کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں تاکہ وہ اپنی پیاری بھانجی زنیسہ کو اس گھر کی بہو بنا سکے۔۔۔
کچھ دیر بعد جواد صاحب نور ہاؤس میں موجود تھے اور اتفاق سے سلطان نور اور مہر نور دونوں ہی آج گھر تھے ناصرہ محترمہ مہرین محترمہ نیہان سبھی ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے تھے رسمی سلام دعا ہوا ”سلطان بھائی اور مہر میں اس دن عازل کی حرکت پر بے حد شرمندہ ہوں اور ہمیں آرمش بچی کا بھی یقین کرنا چاہیے تھا مگر اچانک وہ سب دیکھ کر ایکدم غصہ آ گیا آپ لوگ عازل اور مجھے دونوں کو معاف کردیں”
جواد صاحب آر جھکائے شرمندگی سے معذرت خواہ لہجے میں ان سے معافی مانگی ”ہمارے دل میں کوئی بات نہیں ہے جواد اور رہی بات ایکدم وہ سب دیکھ کر تو ہمیں بھی غصہ آ گیا تھا تمہیں اپنی غلطی پر شرمندگی ہے یہی بہت ہے“ سلطان نور نے تحمل بھرے لہجے میں جواد صاحب سے بولا تو انہوں نے شکریہ ادا کیا سلطان نور معاف کیسے نہ کرتے یہاں بھی تو بہن کا ہی معاملہ تھا۔
”میں اپنی غلطی پر بہت شرمندہ ہوں اسی لیے میں چاہتا ہوں کہ میں عازل کی شادی زُنیسہ سے کردوں“ جواد صاحب کی بات وہاں بیٹھے ہر ایک فرد کو حیرانگی ہوئی وہی ناصرہ محترمہ خوش ہوئی آرمش جو اوپر سے کھڑی ساری باتیں سن رہی تھی اس بات پر اس کا دماغ خراب ہوا اور تیزی سے نیچے کی طرف بڑھی ”یعنی اب آب وہ سب زُنیسہ کیساتھ کرنا چاہتے ہیں معذرت کے میں بیچ میں بول رہی ہوں مگر اپنی جیسی سزا میں زُنیسہ کو نہیں دلواؤں گی لڑکیوں کو لڑکیاں ہی سمجھیں کوئی گری پڑی چیز نہیں“ آرمش مضبوط لہجے میں سینے پر بازو باندھے سب کو نظرانداز کیے کہنے لگی جواد صاحب نے اس کی جانب دیکھا ”تم خاموش رہو بڑوں کے معاملات میں نہ ہی بولو تو بہتر ہے“ ناصرہ محترمہ نخوت سے گھورتی غصے سے اسے سنا گئی ”آرمش بلکل ٹھیک بول رہی ہے میں اپنی بہن کی شادی کبھی اس انسان سے نہیں کرواؤ گا جسے رشتے نبھاتے کیسے ہیں پتہ ہی نہ ہو آپ بڑے ہیں میرے اس لیے آرام سے بول رہا ہوں آپ شرمندہ ہے اپنی حرکت پر ہم نے آپ کو معاف کیا لیکن آئندہ اس قسم کی بات کرنے کی یہاں آنے کی ضرورت نہیں ہے“ نیہان آرمش کے ساتھ کھڑے ہوکر جواد صاحب کو دیکھتے ہوئے سرد لہجے میں بولا تو وہ شرمندہ سے ہو گئے اور وہاں سے اٹھ کر چلے گئے آرمش نے نیہان کی طرف دیکھا وہ جو بھی بولتا تھا ہمیشہ پوری کرتا تھا ”تمہارے ماموں ہیں نیہان وہ اور ناجانے اس لڑکی نے کیا جادو کیا ہے تم پر کہ اس کے آگے تمہیں کوئی نظر نہیں آتا اور آپ سلطان کیوں نہیں روکا آپ نے اس کو وہ ناراض ہو گئے“ ناصرہ محترمہ غصے میں ایکدم اٹھتی بھڑک پڑی ”کیونکہ میرے دونوں بچے بلکل غلط نہیں تھے“ سلطان نور نے نرم لہجے میں جواب دیا جس پر وہ نفی میں سر ہلا گئی ”بلکل ٹھیک کہ رہے ہیں ڈیڈ آپ بھائی اور آرمش دونوں نے بلکل ٹھیک کیا میں خود بھی اس رشتے کی بلکل رضامند نہیں ہوں“ زُنیسہ بھی وہاں آتی ناصرہ محترمہ کو دیکھ کر بتانے لگی نیہان مسکرا دیا وہ غصے سے کمرے میں چلی گئی ”تمہارا شکریہ آرمش“ زُنیسہ اس کے گلے لگتی مسکرا کر بولی آرمش بھی مسکرا دی ”میں بس یہی چاہتی ہوں جو سب میں نے دیکھا ہے وہ کوئی اور نہ دیکھے“ آرمش اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے بولتے ساتھ بغیر کسی کو دیکھے اپنے روم کی طرف بڑھ گئی مہر نور اور مہرین محترمہ دونوں نے اسے جاتا دیکھا۔۔
***
جواد صاحب چہرے پر سختی سجائے گھر میں داخل ہوا تو اب سلمہ محترمہ کیساتھ عازل اور نساء دونوں ہی موجود تھے ”کیا ہوا آپ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ “ سلمہ محترمہ جواد صاحب کے چہرے پر سختی دیکھ کر فکرمند سی پوچھنے لگی ”عازل کا رشتہ مانگا تھا میں نے زُنیسہ کی مگر تمہاری بھتیجی نے مجھے سب کے بیچ بےعزت کر دیا“ جواد صاحب انتہائی غصے سے سلمہ محترمہ سے بولے عازل نے سر اٹھا کر انہیں دیکھا ”کیا آپ کو کس نے کہا تھا زُنیسہ کا رشتہ مانگے میں نے پہلے بھی بولا ہے میں زُنیسہ سے شادی نہیں کروں گا غلط کیا آپ نے ڈیڈ“ عازل بھی اٹھ کر ناراض لہجے میں انہیں کہنے لگا جواد صاحب نے گہرا سانس خارج کیا ”ٹھیک ہے بھائی لیکن انکار تمیز کے ساتھ بھی کیا جاسکتا تھا“ نساء بھی آج ہمت کرتی بول پڑی سب اس کی طرف متوجہ ہوئے ”جو سب اس کیساتھ کیا ہے ہم نے اس کے بعد بھی تم لوگ اس سے تمیز کی امید کرتے ہو“ عازل نساء کو دیکھتا آرمش کی حمایت میں بولا ”اور رہی بات تو آج کے بعد میری شادی کی بات اس گھر میں نہیں ہوگی مجھے جب کرنی ہوگی میں کرلوں گا“ عازل سرد لہجے میں سب کو وارن کرتا بھاری قدم اٹھائے اپنے روم کی طرف بڑھ گیا جبکہ سلمہ محترمہ جواد صاحب اور نساء تینوں اسے جاتا دیکھنے لگ گئے ”یہ لڑکا پاگل ہو گیا ہے اس لڑکی کی“ جواد صاحب شدید غصے میں آتے انتہائی زور سے چیخے اور کمرے میں چلے گئے سلمہ محترمہ گھبرا گئی ”آپ کو ہی شوق تھا آرمش کو اس گھر کی بہو بنانے کا ابھی آئی نہیں تو اس گھر کا یہ حال اگر آ جاتی ناجانے کیا حال ہوتا“ نساء آرمش کی لہجے میں نفرت لیے سلمہ محترمہ کے سامنے پہلی بار اونچا لہجہ اختیار کیے کہتے ساتھ وہاں سے چلی گئی اور وہ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔۔