Chapter 25: وہ فون استعمال کررہی تھی نیہان ڈریسنگ

وہ فون استعمال کر رہی تھی نیہان ڈریسنگ کے سامنے کھڑا تیار ہو رہا تھا آرمش فون سے دھیان ہٹاتی اس کی طرف کرگئی ”کہاں جانے کی تیاری ہے؟ “ آرمش نے نیہان سے پوچھنا چاہا نیہان نے مرر سے اسے دیکھا ”کام سے جا رہا ہوں“ نیہان نے سنجیدہ لہجے میں اسے جواب دیا آرمش نے جانچ تی نظروں سے اسے دیکھا ”پھر بھی اتنا تیار ہوکر رات کے اس وقت کہاں جا رہے ہو“ آرمش نے اس سے پھر سے پوچھنا چاہا ”تم شک کر رہی ہو مجھ پر ؟ “ نیہان گردن موڑ کر اسے نظروں کے حصار میں لیے مسکراتے ہوئے پوچھنے لگا ”بلکل نہیں میری بلا سے تم جو مرضی کرتے پھرو“ آرمش کندھے اچکا کر خود کو لاپرواہ ثابت کروانے لگی نیہان نے اسے دیکھا آرمش بیڈ سے اتری ”اگر نہ پڑتا ہوتا تو تم کبھی پوچھتی ہی نہیں“ نیہان اس کی طرف قدم بڑھائے بھاری لہجے میں کہنے لگا وہ کل سے کچھ زیادہ ہی پھیل رہا تھا ”اگلی دفعہ نہیں پوچھوں گی“ آرمش اس سے فاصلہ اختیار کرتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھنے لگی جب نیہان نے اس کی کلائی تھام کر اس کا رخ اپنی طرف کھینچا آرمش کی پشت نیہان کے سینے سے ٹکرائی آرمش کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی ”ایک بات یاد رکھنا تم میری پہلی اور آخری محبت ہو گی اپنی آخری سانس تک اس دل میں صرف تم رہو گی“ نیہان اس کے کان کے قریب لب لائے گھمبیر لہجے میں کہتے ساتھ اس کی حالت غیر کرگیا وہ آنکھیں زور سے میچ گئی نیہان اس کی خوشبو کو خود کے اندر اتارنے لگا کہ تبھی آرمش نے پیچھے سے اپنی کہنی مار کر اسے خود سے دور کیا ”اپنی ھوڑی حرکتوں سے بعاز آؤ ورنہ میں تمیں توڑ کر رکھ دوں گی“ آرمش اس کی طرف رخ موڑ کر آنکھیں بڑی کیے غرائی اور کمرے سے باہر چلی گئی نیہان اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے اسے دیکھنے لگا ”اففف پوری جنگلی شیرنی پلے پڑی ہے میری“ نیہان نفی میں سر ہلا کر کہتے ساتھ باہر کی طرف قدم بڑھا گیا ۔۔

نیہان اپنے دوست زید کے گھر موجود تھا زید اور وہ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے ٹی وی سکرین پر نظریں جمائے میچ دیکھ رہے تھے کہ زید نے نظر وال کلاک پر ڈالی جہاں گھڑی ایک بجا رہی تھی ”تیرا گھر جانے کا ارادہ نہیں ہے کیا ؟ “ زید کے سوال پر نیہان سکرین سے نظریں ہٹاتا اس کی طرف کرگیا ”نہیں“ نیہان نے لفظی جواب دیا اس نے گھورا ”اور بھابی کا کیا ؟ “ زید نے بےاختیار پوچھا ”اسی کی وجہ سے تو رہ رہا ہوں“ نیہان نے اسے بتانا چاہا زید کو سمجھ نہیں آئی ”مطلب صاف بات کرے گا“ زید نے تنگ آکر اسے بولا نیہان مسکرا دیا ”مطلب یہ کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں اسے میرے ہونے یا نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے“ نیہان نے اسے مطلب سمجھایا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گیا اور اچھا بول گیا اور دونوں دوبارہ میچ پر نظریں جما گئے۔۔

آرمش بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی اور بےچین سی کروٹیں بدلتی سونے کی ناکام کوشش کر رہی تھی ایکدم وہ اکتا کر اٹھ بیٹھی اور نظر وال کلاک پر ڈالی ڈیڑھ بجا دیکھ کر اس کی آنکھیں بڑی ہو گئی ”یہ کہاں ہوگا“ آرمش کے ذہن میں فوراً سے نیہان کا خیال آیا آرمش نے فون اٹھایا اور اس کا نمبر ڈائل کیا بیل جاتی رہی مگر نیہان نے کال اٹینڈ نہیں کی آرمش کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا۔

”رات کے اس پہر کہاں ہو سکتا ہے یہ اور فون بھی نہیں اٹھا رہا ہے آج سے پہلے تو کبھی ایسا نہیں ہوا“ آرمش ہلکان ہوتی خود سے سوچنے لگی کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد بھی جب اس کی کال نہیں آئی تو آرمش کی بےچینی بڑھ گئی بیڈ سے اترتی وہ کمرے میں ٹہلنے لگ گئی گھڑی پر نظر ڈالی تو ڈھائی بج چکے تھے مگر نیہان کا کچھ آتا پتہ نہیں تھا ”میں کیوں سوچ رہی ہوں اس کا سونا چاہیے ہے مجھے میری بلا سے جہاں مرضی ہو“ آرمش خود کو لاپرواہ ظاہر کرتی واپس بیڈ کی طرف بڑھتی بیڈ پر لیٹ کر بلینکٹ خود پر ڈال کر آنکھیں بند کرگئی ابھی بمشکل سے پانچ منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک وہ آنکھیں کھول گئی ”افف نیہان اففف میں کیوں اس انسان کو خود پر حاوی کر رہی ہوں“ زامیش ایکدم اٹھ کر بیٹھتی سر پکڑے چڑ کر بولی وہ پوری رات اسی طرح بےچین رہی ایک منٹ بھی اس کی آنکھ نہ لگ سکی فجر کی نماز ادا کر کے کہیں جا کر اس کی آنکھ لگی۔۔۔

ساری رات زید کے گھر گزار کر وہ صبح سات بجے کے قریب گھر واپس آیا اور سیدھا کمرے کا رخ کیا کمرے میں داخل ہوا تو نظر اس پر گئی جو حجاب کی صورت دوپٹہ سر پر لیے سو رہی تھی شاید نماز پڑھتے ہی سو گئی تھی نیہان مسکراتے ہوئے اس کی طرف بڑھا ”تو اس کا مطلب ہے مسز پوری رات جاگی ہیں“ نیہان اس کے چہرے کو نقوش پر نظریں جمائے اندازہ لگاتا بولا کچھ دیر اسے دیکھنے کے بعد وہ دوسری طرف آکر لیٹتا خود بھی سو گیا۔۔

آرمش اور نیہان گہری نیند سونے میں مصروف تھے اچانک آرمش نے کروٹ بدلی اور اس کا ہاتھ نیہان کے اوپر گیا کسی بھاری سی چیز کو محسوس کرتی وہ آنکھیں کھول گئی اسے اپنے ساتھ سوتا پاکر آرمش نے آنکھیں پوری کھول لیں ”ناجانے پوری رات کہاں آوارہ گردیاں کرتا رہا ہوگا“ آرمش اسے گھورتے ہوئے دل میں سوچنے لگی اور نظر وال کلاک پر ڈالی ”کیا“ آرمش ایکدم اونچی آواز میں چلا اٹھی اور نیہان کی نیند خراب ہوئی اس کی نظر آرمش پر گئی ”کیا ہوا ہے؟ “ نیہان نے بوجھل آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے سوال کیا آرمش بغیر جواب دیے منہ بناتی باتھروم کی طرف بڑھنے لگی جب نیہان نے اس کی کلائی تھام کر اسے اپنی جانب کھینچا وہ اس پر آ گری آرمش اچانک اتفاد پر بھوک لا گئی ”میں نے تم سے بات کی ہے“ نیہان اس کی کمر کے گرد بازو حائل کیے خمار آلود لہجے میں پوچھنے لگا آرمش کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ سی دوڑی آرمش اس کی حرکت پر آنکھیں بڑی کرگئی ”یہ کیا کر رہے ہو تم“ آرمش اسے غصے سے دانت پیس کر کہتی دور ہونے کی سعی کرنے لگی ”پہلے میری بات کا جواب دو“ نیہان گرفت مضبوط کرتا اس کے چہرے کے قریب ہوتا بولا ”کیوں دوں جواب مجھے بتایا تھا تم نے پوری رات کہاں گزار کر آئے ہو“ آرمش سرخ چہرہ لیے سرد لہجے میں اس سے کہنے لگی نیہان کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی ”تمہیں کون سا فرق پڑتا ہے ؟ “ نیہان گہری نظروں سے اس کا چہرہ دیکھتا آئبرو اچکائے کہنے لگا آرمش کی سانس سینے میں اٹک گئی ”جی بلکل مگر بیوی تو ہوں نا تمہاری گھر میں بہت سے لوگ ہے پوچھنے والے ہیں“ آرمش کنفیوز سی ہوتی اس سے نظریں چراتے ہوئے بولی ”بیوی انٹرسٹنگ“ نیہان گھمبیر لہجے میں کہتے ساتھ اس کے چہرے پر آئے بالوں کو انگلیاں کی مدد سے پیچھے کرنے لگا وہ اس کے لمس پر آنکھیں بند کرگئی۔۔

”میرا دل گستاخی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے“ نیہان اس کے کان کے قریب جھک سرگوشی کرتا اس کی ہارٹ بیٹ بڑھا گیا وہ اس کی بات سٹپٹا گئی ”زیادہ پھیلنے کی ضرورت نہیں ہے اور مجھ سے تو بات کرنا بھی مت تم“ آرمش اس کی قید سے نکلتی غصے سے گھورتے ہوئے بولتی باتھروم کی طرف بڑھنے لگی آج بہت وقت بعد نیہان کو وہ پرانی آرمش لگی تھی ”تمہیں میرا روم میں رہنا زیادہ پسند نہیں ہے اسی لیے سوچا ایک رات سکون کی گزارو“ نیہان نے اس کی پشت پر نظریں جمائے کہا آرمش کے بڑھتے قدم رکے اور اس نے گردن موڑ کر دیکھا اور بغیر کچھ وہ باتھروم میں گھس گئی ”تمہیں مجبور کردوں گا آرمش اپنے قریب آنے پر“ نیہان سر کے نیچے ہاتھ رکھے مسکراتے ہوئے سوچتا خود سے بولا

***وہ دونوں نیچے آئے تو مہرین محترمہ اور ناصرہ محترمہ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھی ہوئی تھی ”تم کب سے اتنی دیر سے اٹھنے لگے نیہان چلو اس کی عادات کا تو معلوم ہے مجھے“ ناصرہ محترمہ نیہان کو دیکھتی کہتے ساتھ ایک سرد نگاہ آرمش پر ڈال گئی ”عادات تو ملیں گے نا ساتھ جو رہتے ہیں“ نیہان مسکراتے ہوئے ایک نظر آرمش پر ڈال کر جواب دیتا ناصرہ محترمہ کو تپا گیا۔۔

”اپنی بیوی سے بول دو ناشتہ بنا دے کیونکہ اماں تو بیمار ہے اور میں بار بار سب کا ناشتہ نہیں بنا سکتی“ ناصرہ محترمہ اسے غصے سے کہتی کمرے کا رخ کر گئی مہرین محترمہ ان دونوں کو دیکھنے لگ گئی ”میں بنا دیتی ہوں“ مہرین محترمہ نیہان سے بولتی صوفے سے اٹھی ”ضرورت نہیں ہے میں بنا دوں گی“ آرمش مہرین محترمہ سے خفگی سے کہتے ساتھ کچن کی طرف بڑھ گئی مہرین محترمہ افسردہ سی سر جھکا گئی ”ٹھیک ہوجائے گی چچی ڈونٹ وری“ وہ انہیں تسلی دیتے ہوئے آرمش کے پیچھے کچن کی طرف بڑھا اللہ تعالیٰ نے ان کی بیٹی کی نیہان کی صورت ایک ہیرا نوازا تھا ”کیا بنارہی ہو پھر میرے لیے“ آرمش جو کنفیوز سی نظریں ادھر ادھر گھما رہی تھی اس کی آواز پر دھیان اس پر گیا ”بریڈ بنادیتی ہوں”

آرمش معصومیت سے اسے دیکھتے ہوئے بولتی سیدھا نیہان کو اپنے دل میں اترتی محسوس ہوئی ”ٹھیک ہے بنا لو“ نیہان اثبات میں سر ہلا کر کہنے لگا وہ چیزیں نکالتی شیلف پر رکھ کر چولہا چلا گئی ”دھیان سے کرنا“ نیہان فکرمند سا کہنے لگا آرمش نے اسے دیکھا "اتنی بھی پھوہڑ نہیں ہوں“ آرمش منہ بنا کر اسے کہتے ساتھ بریڈ گرم کرنے لگی پیس تھوڑے زیادہ براؤن ہو گئے تھے مگر آرمش کی نظر میں صحیح تھے وہ مسکراتے ہوئے پلیٹ میں رکھ گئی نیہان کی نظریں اسی پر مرکوز تھیں اب وہ انڈا توڑ کر پین میں ڈال گئی ”پلٹو نا“ نیہان اسے بت بنا کھڑا دیکھ کر بولا آرمش نے اس کی طرف دیکھا ”مجھے نہیں آتا“ آرمش نفی میں سر ہلا کر تھوڑا گھبرا کر کہنے لگی نیہان نفی میں سر ہلا کر اسے پیچھے کرتا انڈا پلٹ گیا آرمش کی آنکھیں بڑی ہو گئی ”واہ“ وہ بےاختیار کہنے لگی نیہان ہنس دیا آرمش بھی ہنس دی مہرین محترمہ آرمش کو نیہان کے ساتھ خوش پاکر مسکراتے ہوئے کمرے کی طرف بڑھ گئی۔ ناشتہ تیار تھا آرمش نے ٹرے میں سیٹ کیا اور وہ دونوں باہر کی طرف بڑھ گئے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.