Chapter 26: عازل بہت سوچنے کے بعد بالآخر فیصلہ

عازل بہت سوچنے کے بعد بالآخر فیصلہ کرتا شام کے وقت نور ہاؤس پہنچا گاڑی گراج میں پارک کرتا وہ باہر نکلا اور ٹی وی لاؤنچ کی طرف قدم بڑھا گیا وہ جانتا تھا اس وقت سلطان نور گھر میں ہوں گے ”اسلام و علیکم“ عازل کی آواز پر سب کا دھیان اس طرف گیا سلطان نور کے ساتھ آرمش نیہان اور زُنیسہ بھی موجود تھے ”وعلیکم اسلام“ سلطان نور نے اسے دیکھ کر تھوڑی حیرانگی سے کہا وہ شرمندہ سا کھڑا تھا آرمش اٹھ کر اوپر کی طرف بڑھ گئی ”آؤ بیٹھو“ سلطان نور اسے کھڑا دیکھ کر اشارہ کرنے لگے تو وہ زُنیسہ کیساتھ موجود خالی جگہ پر تھوڑا فاصلہ اختیار کرتا بیٹھ گیا ”ماموں میں آپ سے ایک ضروری بات کرنے آیا ایک تو میں اپنی پہلے والی غلطیوں پر بے حد شرمندہ ہوں اور کل جو ڈیڈ سب کرکے گئے اس سے مزید شرمندہ ہوں آپ یقین کریں میں نے اس قسم کی کوئی بات نہیں کی تھی مجھے تو معلوم بھی نہیں تھا کہ وہ یہاں آئے ہیں زنیسہ بہت اچھی ہے اس کی ایک بہترین لائف پارٹنر ہونا چاہیے میرا جیسا نہیں میں اس بات کی بے حد شرمندہ ہوں پلیزز مجھے معاف کردیں“ عازل سر جھکائے معذرت خواہ انداز میں نظریں جھکائے بولا سلطان نور نیہان اور زُنیسہ تینوں نے اسے دیکھا ”تمہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے تمہاری غلطی نہیں تھی“ سلطان نور کے جواب پر اسے خاصی تسلی ہوئی اور وہ شکریہ بول گیا ”اب آئے ہو تو چائے پی کر جانا“ سلطان نور اسے کہتے ساتھ زُنیسہ کو اشارہ کرگئے زُنیسہ اٹھنے لگی ”نہیں میں پھر کبھی آؤ گا مجھے ابھی ایک کام سے جانا ہے“ عازل کہتے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا زُنیسہ واپس بیٹھ گئی وہ اللہ حافظ کرتا باہر کی طرف جانے لگا ”عازل“ سلطان نور کی آواز پر بڑھتے قدم رکے اس نے گردن موڑ کر ان کی طرف دیکھا ”میں چاہتا ہوں تم زُنیسہ کو اگر ٹیوشن دے دو گھر کے بچے ہو اکیڈمی جانے سے بہتر ہے تمہارے والے سٹ چيکی س ہے اس کے روز تم آکر اسے تھوڑی دیر پڑھا دو گے تو مہربانی ہوگی“ سلطان نور کے نرم لہجے پر وہ چاہ کر بھی انکار نہ کرسکا اور ٹھیک ہے بول گیا ”نہیں ڈیڈ مجھے اکیڈمی ہی ر“ زُنیسہ نے انکار کرنا چاہا مگر سلطان نور نے اسے خاموش کروا دیا وہ مایوسی سے انہیں دیکھنے لگی۔۔

”میں کل چھ بجے تک آجاؤ گا“ عازل مسکراتے ہوئے سلطان نور سے بولتا باہر کی طرف بڑھ گیا زُنیسہ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی ”ڈیڈ عازل کو بولنے کی کیا ضرورت تھی“ نیہان عازل کے جاتے ہی ناراضگی سے سلطان نور سے بولا ”کیوں نہیں ضرورت تھی گھر کا بچہ ہے غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں شرمندہ ہے یہی بہت اچھا ہے کہ زُنیسہ کو اکیڈمی وغیرہ نہیں جانا پڑے گا گھر میں ہی پڑھ لے گی“ سلطان نور سنجیدہ لہجے میں اسے کہتے ساتھ وہاں سے چلے گئے زُنیسہ بھی خاموشی سے اٹھ کر کمرے کا رخ کر گئی

***

”کہاں سے آ رہے ہو؟ “ عازل گھر میں داخل ہوا ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے جواد صاحب کے سوال پر وہ اپنا دھیان ان کی طرف کرگیا ”ماموں کی طرف گیا تھا“ عازل نے سنجیدہ لہجے میں انہیں جواب دیا ”کیوں گئے تم وہاں کل بےعزت کیا تھا انہوں نے مجھے جو اب تم ہونے چلے گئے ؟ “ جواد صاحب ایکدم غصے میں آتے اس پر بھڑکے ”پہلی بات میرپ کوئی بےعزتی نہیں ہوئی ہے آپ بات ہی غلط کرکے آئے تھے مانا آپ میری شادی شروع سے زُنیسہ سے کرنا چاہتے تھے مگر سب کچھ آپ کی مرضی سے مطابق نہیں ہو سکتا ہے ڈیڈ“ عازل نے تحمل بھرے لہجے میں انہیں سمجھانا چاہا جواد صاحب کا رنگ ایکدم سفید پڑ گیا ”کک۔۔کیا مطلب ؟ “ جواد صاحب تھوڑا گھبراتے ہوئے اس سے پوچھنے لگے ”مطلب کچھ نہیں ہے ڈیڈ میرا اور کل سے روزانہ جاؤ گا زُنیسہ کو ٹیوشن دینے“ عازل انہیں پرسکون لہجے میں آگاہ کرتا اوپر کی طرف بڑھنے لگا ”یہ لڑکا کسی کی نہیں سنتا ہے ہمیشہ اپنی من مانی کرتا ہے“ جواد صاحب اس کے جواب پر تھوڑا پرسکون ہوتے سرد لہجے میں بولتے ساتھ وہاں سے چلے گئے ان سب کے دوران سلمہ محترمہ بلکل خاموش رہی تھی اب تو لڑائی روز کا معمول بن گئی تھی

***

”آج بھی رات باہر گزارنے کا ارادہ ہے؟ “ آرمش اسے تیار ہوتا دیکھ کر گھورتی پوچھنے لگی ”تم روکو گی تو رک جاؤ گا“ نیہان نے اسے مسکراتے ہوئے شوخ لہجے میں جواب دیا ”جی ہاں تم کہیں نہیں جا رہے ہو آج ہم دونوں مووی دیکھیں گے ساتھ تو اسی لیے جو بھی پلان ہے تمہارا کینسل کردو“ آرمش نے اسے صاف لفظوں میں بول دیا نیہان کے ہونٹوں پر موجود مسکراہٹ گہری ہوئی ”کس خوشی میں مووی دیکھی جا رہی ہے؟ “ نیہان اس کے پاس آتا آئبرو اچکا کر پوچھنے لگا ”خوشی یہ کہ اب سے میں پرانی آرمش کی طرح رہوں گی“ آرمش نے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ سجائے اسے بتایا نیہان اس کے سامنے بیٹھا ”ڈیٹس ریلی گڈ یعنی پھر تو تم چچی کی باتوں کو بھی دل سے نہیں لگاؤ گی“ نیہان اس کے چہرے کو تکتے ہوئے کہنے لگا مہرین محترمہ کے ذکر پر مسکراہٹ ایکدم سمٹ گئی ”میں اپنے مام ڈیڈ کی ایک آزمائش ہوں نیہان باتوں کو دل سے لگانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب دونوں کی زندگی میں میں کہیں نہیں ہو“ آرمش نے اسے رنجیدگی سے سر جھکائے بتایا نیہان بھی ایکدم سنجیدہ ہوا ”ہرگز نہیں چچی اور چچا تو تم سے بے حد پیار کرتے ہیں اور پیرینٹس تو اپنے بچوں کو کچھ بھی کہنے کا حق رکھتے ہیں نا آرمش”

نیہان نے اسے نرم لہجے میں سمجھانا چاہا آرمش نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”پتہ نہیں مجھے مگر جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی ان کی تب وہ لوگ میرے پاس نہیں تھے“ آرمش نے بے حد مایوسی سے نیہان کو دیکھتے ہوئے بتانا چاہا ”تو پھر کون تھا پاس؟ “ نیہان اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے سوال کرنے لگا آرمش دو پل اسے دیکھتی رہی ”تم تم ہی تھے میرے پاس اور تم ہی ہو“ آرمش نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد مسکراتے ہوئے اسے جواب دیا نیہان کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی ”اب نو اموشبل باتیں ہم مووی دیکھیں گے“ آرمش کہتے ساتھ اٹھ کر ایل ای ڈی آن کرگئی ”ایک شرط پر مووی دیکھوں گا مووی ہورر ہوگی“ نیہان کی بات پر آرمش نے اسے غصے سے گھورا ”بلکل نہیں“ آرمش نے صاف انکار کیا نیہان ہنسنے لگ گیا ”ہنسے کیوں ؟ “ آرمش اس کے ہنسنے پر کندھے اچکائے پوچھنے لگی وہ اٹھ کر اس کے پاس آیا ”تمہیں ڈر لگتا ہے نا ہورر مووی سے“ نیہان مسکراتے ہوئے اندازہ لگاتا کہتے ساتھ پھر سے ہنسنے لگ گیا ”نہیں جی مجھے کوئی ڈر ور نہیں لگتا ہے“ آرمش نے خود کو نارمل ظاہر کرواتے ہوئے اسے جواب دیا ”لگتا ہے اگر نہیں لگتا تو پھر لگاؤ مووی“ نیہان نے اسے چيگ انداز میں کہا جس پر آرمش نے گلے میں تھوک نگلی اور ہورر مووی دا رنگ لگا دی ”میں تمہیں پروو کروں گی میں نہیں ڈرتی“ آرمش کانفیڈنس سے کہتے ساتھ اس کے ساتھ آکر بیٹھ گئی۔۔

وہ دونوں مووی دیکھنے میں مصروف تھے نیہان نے اپنا دائیاں بازو آرمش کے پیچھے رکھا ہوا تھا مگر آرمش کے وجود سے ٹچ نہیں ہو رہا تھا تبھی ایکدم آرمش نے خوف سے نیہان کی شرٹ جکڑی نیہان کی نظر اس پر گئی اس کے چہرے سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا تھا وہ ڈر رہی ہے نیہان اسے گھبرایا ہوا دیکھ کر تھوڑا قریب ہوا ”آہہہہ“ آرمش خوفناک سین پر چیختی نیہان کے سینے سے جا لگی نیہان کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی ”بند کردو اس کو بہت ہی فضول مووی ہے“ آرمش اس نے سینے میں چھپی خوفزدہ سی بڑبڑائی نیہان نے۔ ریموٹ اٹھا کر مووی بند کردی آرمش نے اس کے سینے سے سر اُٹھایا اور دونوں کی نظریں آپس میں ٹکرائیں وہ اس کے سینے پر بازو رکھے اسے خود سے دور کرنے کی سعی کرنے لگی کہ نیہان نے پیچھے سے مضبوط گرفت حائل آرمش پھر اس کے سینے سے آ لگی ”اس طرح قریب آکر تم میرے جذبات اجاگر کرتی ہو بےبی ڈول“ لٹ نیہان اس کے چہرے پر آئی چند شرارتی ھوں کو پیچھے کرتا گھمبیر لہجے میں بولتا اس کی ہارٹ بیٹ تیز کرگیا ”مم۔۔مجھے نیند آ رہی ہے چھوڑو“ آرمش نیہان کو دیکھنے سے گریز کرتی آہستگی سے بولی ”اور اگر نہ کروں تو“ نیہان اس کے چہرے کے قریب چہرہ لائے آنکھوں میں جھانکنے لگا ”تو پھر میں تمہارا منہ توڑ دوں گی“ آرمش ایکدم مکہ بناتی اس کی طرف کیے دانت پیس کر کہنے لگی نیہان نے گرفت ڈھیلی کی آرمش اس سے دور ہوئی ”ایک تم بھیگی بلی سے جنگلی بلی بنتے دیر نہیں لگاتی“ نیہان اس کی پشت پر نظریں جمائے معصومیت سے کہنے لگا وہ اس کی بات کو نظرانداز کرتی بلینکٹ میں منہ گھسا گئی وہ خود بھی سمجھ نہیں سکی کہ آخر وہ اس کی طرف کیوں کھینچی جا رہی ہے آج بھی مووی پلان صرف اس لیے کیا تاکہ وہ رات باہر نہ گزار سکے آرمش کے ذہن میں بہت سی سوچوں نے گردش کیا مگر وہ ایک گہرا سانس بھر کر اپنی سوچ جھٹکتی آنکھیں بند کرگئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.