Chapter 27: جواد صاحب کمرے میں بیٹھے ہیڈ بورڈ

جواد صاحب کمرے میں بیٹھے ہیڈ بورڈ سے پشت ٹکائے پریشان تھے ”اگر عازل اور باقی سب کو حقیقت معلوم ہو گئی تو پھر ؟ “ جواد صاحب دل میں سوچتے ہوئے بے حد پریشان ہوئے ”نہیں کون بتائے گا نہیں پتہ لگے گا ابھی تک نہیں پتہ لگا تو آگے بھی نہیں لگے گا“ جواد صاحب اپنی پریشانی کم کرنے کے لیے خود کو تسلی بخشنے لگے ”حقیقت زیادہ دیر چھپی نہیں رہ سکتی“ اچانک ان کے ذہن میں یہ بات آئی وہ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے عازل آج کل ویسے ہی آؤٹ آف کنٹرول ہوا تھا ان سب کا پتہ لگنے کے بعد تو وہ ان سے نفرت کرنے لگے گا یہ خیال ذہن میں آتی وہ حد سے زیادہ مایوس ہوئے ۔۔

صبح اس کی آنکھ کھلی تو اس نے اپنے پہلو میں نظر ڈالی نیہان مزے سے سو رہا تھا وہ رات کا منظر یاد کرتی گہرا سانس خارج کر گئی اور وال کلاک پر نظر ڈالی جہاں گھڑی دس بجا رہی تھی فریش ہونے کی وہ بیڈ سے اتر کر باتھروم کی جانب بڑھ گئی۔۔

وہ فریش ہونے کے بعد نیچے آئی تو مہرین محترمہ اور ناصرہ محترمہ دونوں ہی نیچے ٹی وی لاؤنچ میں موجود تھے نظر اس پر گئی تو ناصرہ محترمہ کی تو آنکھیں حیرانگی سے بڑی ہو گئی جب سے شادی ہوئی تھی وہ کبھی بھی اتنی جلدی نہیں اٹھی تھی جبکہ دوسری طرف مہرین محترمہ کو اس بات پر خوشی ہوئی تھی ”طبیعت ٹھیک ہے تمہاری”

آرمش جو خاموشی سے کچن کی طرف بڑھ رہی تھی ناصرہ محترمہ کی آواز پر اس کے قدم تھم گئے ”جی“ مختصر سا جواب دیتی وہ کچن میں چلی گئی اور ناصرہ محترمہ سرد نگاہ سے اسے گھور سکی ”کیا کھانا ہے آرمش بچے میں آپ کی بنادیتی ہوں“ اماں اسے مسکراتے ہوئے نرمی سے کہنے لگی ”نہیں اماں میں خود بنا لوں گی ناشتہ“ آرمش نے بھی مسکراتے ہوئے اسی انداز میں جواب دیا وہ اثبات میں سر ہلا گئی آرمش نے یوٹیوب اوپن کی اور سامنے رکھتی ناشتہ بنانا شروع کر گئی ناجانے کیا سوجی اسے مگر آج نیہان کی خود ناشتہ بنانے کا دل کیا۔۔۔

وہ فریش ہوکر نیچے آیا تو نظریں ٹی وی لاؤنچ میں دہرائی وہ وہاں بھی موجود نہیں تھی ”کچن میں ہے“ مہرین محترمہ اس کی نظروں کو گھومتا دیکھ کر اسے آگاہ کرنے لگی نیہان ان کی طرف متوجہ ہوا اور سر کے بال کھجاتا خاموشی سے کچن کا رخ کر گیا کچن میں داخل ہونے سے پہلے ہی سامنے کا منظر دیکھ کر اس کے قدم رک گئے آرمش بالوں کو جوڑے میں قید کیے منہ اور ہاتھوں کو آٹے سے بھرے پراٹھے بناتی ہوئی نظر آئی نیہان کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی وہ اس وقت بے حد کیوٹ لگی کچھ دیر اسے دیکھتا کچن میں داخل ہوا ”اس نئی تبدیلی کی کوئی خاص وجہ”

نیہان کی آواز پر وہ ایکدم بھوک لا گئی اور اس کو دیکھنے لگی ”کک۔۔کوئی وجہ نہیں“ آرمش نے گھبراتے ہوئے بےاختیار اسے جواب دیا نیہان نے ایک قدم اس کی طرف بڑھا کر فاصلہ کم کیا اور اپنے ہاتھ کی مدد سے اس کے چہرے پر لگے آٹے کو صاف کرنے لگا آرمش لرزتی پلکیں جھکا گئی ”پھر بھی ایسے تو تم نہیں بناؤ گی”

نیہان چہرہ اس کے چہرے کے قریب لاتا گھمبیر لہجے میں پھر سے پوچھنے لگا ”میرا دل کر رہا تھا کچھ مختلف کرنے کا تو یہ کرنے لگ گئی“ آرمش نے اسے دیکھے بغیر جواب دیا نیہان گہری نگاہوں سے اسے دیکھنے لگا ”استغفراللہ“ تبھی ناصرہ محترمہ کچن میں داخل ہوئی سامنے کس منظر دیکھ کر وہ بےاختیار بولی جس پر وہ دونوں دور ہوئے ۔

”کوئی شرم و حیا رہ گئے ہیں تم میں باقی یا نہیں تمہاری ماں اور بہن اسی گھر میں رہتی ہے یہ لڑکی تو ہے ہی بےشرم تم بھی اسی کی طرح بےشرم بن رہے ہو“ ناصرہ محترمہ نیہان کے پاس آتی ایک نخوت بھری نگاہ آرمش پر ڈالتی غصے سے جھڑکنے لگی ”مام ہمیشہ سے ہی میں نے آپ کی زبان پر آرمش کی برے الفاظ سنے ہیں بس کردیں ایک انسان کی بھی برداشت ہوتی ہے میری برداشت ختم ہو گئی ہے تو پھر سوچیں وہ کیسے سنتی ہوگی یہ باتیں“ نیہان بھی سرد لہجے میں انہیں سنا گیا وہ بس بے یقینی سے نیہان کو دیکھنے لگی اور خاموشی سے چلی گئی ”ناشتہ روم میں لے آنا”

نیہان ناصرہ محترمہ کے جاتے ہی اسے نرم لہجے میں کہتے ساتھ اوپر کی طرف بڑھ گیا آرمش اسے جاتا دیکھتی ناشتہ ٹرے میں رکھتی خود بھی اوپر کا رخ کر گئی۔۔

***

کمرے ۔ یں داخل ہوئی اور ٹرے ٹیبل پر رکھی نیہان نے پلیٹ اپنے سامنے رکھی اور پراٹھا اٹھانے لگا جو پراٹھا کم اور نقشہ زیادہ لگ رہا تھا آرمش شرمندگی سے سر جھکا گئی نیہان اپنی پلیٹ میں رکھے آملیٹ اٹھا کر خاموشی سے ناشتہ کر گیا ”پہلی دفعہ بنایا ہے بناتے بناتے سیکھ لوں گی“ آرمش اسے خاموشی سے کھاتا دیکھ کر فوراً سے کہنے لگی ”نہیں یہ بھی بہت اچھا ہے“ نیہان پانی کا گلاس لبوں سے ہٹاتا نرمی سے کہنے لگا آرمش اسے بس دیکھتی رہ گئی وہ خود اس پراٹھے کو کھانے سے پہلے سوچ رہی تھی اور اس کے سامنے بیٹھا وہ شخص جس قدر خاموشی سے یہ ناشتہ کر رہا تھا آرمش نے بھی ناشتہ کرنا شروع کر دیا ”مجھے کام ہے رات میں آؤں گا تم خیال رکھنا ہو سکے تو کمرے سے باہر نہ ہی جانا تو اچھا ہے“ نیہان اسے تنبیہ کرتے ہوئے کھڑا ہوتا کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گیا آرمش جواباً خاموش رہی۔۔

نیہان نیچے آیا تو سلطان نور سامنے سے آتے دیکھائی دیے ”اسلام و علیکم ڈیڈ“ نیہان نے احتراماً سلام کیا جس پر انہوں نے جواب دیا اور نیہان خاموشی سے باہر کی طرف بڑھ گیا۔۔

***

ناصرہ محترمہ اس کے بعد سے کمرے میں موجود تھی غصہ تھا جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا ان کا بیٹا انہیں کھڑی کھڑی سنا گیا یہ سب ان کی برداشت سے باہر تھا۔۔

”اتنی چالاک ہے پتہ نہیں کون سا جادو ٹونا کیا اس نے نیہان ہر اس قدر ذلیل ہونے کے بعد بھی وہ اس کا دیوانہ ہے“ ناصرہ محترمہ کمرے میں ٹہلتی غصے سے آگ بگولہ ہوتی کہنے لگی زنیسہ انہیں افسوس سے دیکھنے لگی ان کے دل آرمش کو لے کر کس قدر زہر بھرا ہوا تھا ”مام بھائی شروع سے ہی آرمش کے خلاف کبھی کچھ نہیں سن سکے اور آپ بھی تو خوامخواہ اس بیچاری کو اتنی سنا دیتی ہو“ زُنیسہ نے آہستگی سے انہیں بتانا ضروری سمجھا ناصرہ محترمہ نے غصے سے اسے گھورا ”بیٹا جی میں آپ کی ماں ہوں آپ نہ بنے آرمش کوئی بیچاری نہیں ہے اچھی خاصی تیز لڑکی ہے“ ناصرہ محترمہ زُنیسہ کو بھی سخت لہجے میں کہتی خاموش کروا گئی۔۔

”کوپ؟ “ کچھ وقت بعد دروازے پر دستک ہوئی تو زنیسہ نے فوراً سے پوچھا ”عازل صاحب پڑھانے آئے ہیں وہ کہ رہے ہیں زُنیسہ کو بلا دیں“ ملازم نے انہیں آگاہ کیا جس پر ناصرہ محترمہ کی آنکھیں ایکدم چمک اٹھی ”آ رہی ہوں“ زُنیسہ نے مختصر سا جواب دیا ملازم چلا گیا ”جلدی جاؤ انتظار کروانا اچھی بات نہیں ہے اچھا اچھا پڑھنا“ ناصرہ محترمہ مسکراتے ہوئے زنیسہ کو دیکھتی بولی وہ پریشان سی انہیں دیکھنے لگی جو دو منٹ پہلے تو اس قدر غصے میں تھی وہ جھرجھری لیتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی ناصرہ محترمہ بھی ڈرائنگ روم کا رخ کر گئی۔۔۔

وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھا ناصرہ محترمہ سے بات چیت کر رہا تھا کہ تبھی زنیسہ سلیقے سے سر پر دوپٹہ اوڑھے ہاتھ میں کتابیں اور رجسٹر لیے آتی دیکھائی دی ”میں چائے بھجواتی ہوں“ جھ چ ناصرہ محترمہ اسے آتا دیکھ کر فوراً سے اٹھتی کہتے ساتھ باہر چلی گئی زُنیسہ تھوڑا ھکٹی کچھ فاصلے پر ہوکر بیٹھ گئی۔۔

”کیسی سٹوڈنٹ ہو تم ؟ “ عازل کتاب اٹھاتا صفحہ پلٹتا اس سے پوچھنے لگا ”الحمداللہ بہت اچھی”

زُنیسہ نے فوراً سے اسے جواب دیا جس پر عازل کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی۔۔

”چلو پھر سٹارٹ کرتے ہیں”

عازل نے کہتے ساتھ کتاب ٹیبل پر رکھی اور اسے پڑھانے لگ گیا زُنیسہ توجہ سے اسے سن رہی تھی کہ یکدم نظر اس پر گئی سفید شلوار قمیض میں ملبوس وہ بے حد خوبصورت لگ رہا تھا اور زُنیسہ دو پل اسے دیکھتی رہ گئی اس کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی وہ شرمندگی سے فوراً نظریں جھکاتی کتاب پر نظریں جما گئی۔۔

کچھ دیر بعد ملازمہ چائے کا کپ لیے اندر آئی اور ٹیبل پر رکھتی خاموشی سے واپس چلی گئی۔۔

عازل پڑھاتے پڑھاتے چائے کا کپ لبوں سے لگایا اور اسے پڑھانے میں بھی مصروف رہا۔۔

”آج کی اتنا کافی ہے کل میں اسی کا ٹیسٹ لوں گا“ عازل کتاب بند کرتے ساتھ اسے کہنے لگا جس پر زُنیسہ جواباً اثبات میں سر ہلا گئی۔۔

”کل سے اگر تم چائے بنا دیا کرو“ عازل نے تھوڑا گھبرا کر اس سے کہا زُنیسہ نے بےاختیار اسے دیکھا۔

”کیا مطلب؟ “ زُنیسہ نے ناسمجھی سے پوچھنا چاہا۔۔

”ایک دفعہ تم نے چائے بنائی تھی کافی اچھی تھی اسی لیے ویسی چائے نہیں پی پھر میں نے“ عازل نے اسے یاد دلایا جس پر زُنیسہ ہلکا سا مسکرا دی ”ٹھیک ہے میں کل سے بنا دوں گی“ زُنیسہ نے ہاں میں سر ہلا کر ہامی بڑھ دی ”زنیسہ یار کہاں ہوں یار تم اماں سے پتہ لگا تم ڈرائنگ روم میں ہو ڈرائنگ روم می“ آرمش دور سے آتی اونچی آواز میں کہتے ڈرائنگ روم کے اندر داخل ہوئی کہ سامنے موجود شخص کو دیکھ کر ہونٹوں پر چپ لگی عازل نے بھی نظر اٹھا کر اسے دیکھا ”یہ یہان کیا کر رہا ہے؟ “ آرمش زُنیسہ کی طرف سوالیہ نظریں کیے سوال کرنے لگی۔۔

”پڑھانے آئے ہیں ڈیڈ نے کہا ہے“ زُنیسہ نے آرمش کو بتایا ”کیوں دنیا میں بس یہی رہ گیا تھا بہت سارے ٹیچرز ہیں“ آرمش سینے پر بازو باندھ کر سرد لہجے میں کہنے لگی ”اعتبار کسی کسی پر ہوتا ہے آرمش“ زُنیسہ سے پہلے عازل نے اسے جواب دیا جس پر وہ اسے دیکھنے لگی ”اپنی زبان سے میرا نام مت لینا آئندہ“ سرد نگاہیں اس پر جمائے اسے وارن کرنے والے انداز میں کہنے لگی ”زُنیسہ تم فری ہوکر میرے روم میں آجانا باتیں کریں گے تمہارا بھائی بھی پتہ نہیں کہاں ہے“ آرمش اسے کہتے ساتھ بغیر عازل کو دیکھے کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی عازل خاموشی سے گاڑی کی کیز اٹھاتا باہر کی طرف بڑھنے لگا ”آرمش کی طرف سے میں سوری کرتی ہوں“ عازل جو آگے کی طرف قدم بڑھا رہا تھا زُنیسہ کی ہلکی سی آواز کانوں سے ٹکرائی اس کے بڑھتے قدم رکے اس نے رخ موڑ کر اسے دیکھا۔۔

”کوئی بات نہیں“ عازل مسکراہٹ سجائے نارمل انداز میں کہتا چلا گیا وہ اسے جاتا دیکھنے لگ گئی عازل گاڑی میں آکر بیٹھا اور آنکھیں بند کی آنکھوں کے سامنے آرمش کا چہرہ آیا کس قدر نفرت تھی اس کے لہجے میں آج سے پہلے اس نے ایسے اس سے کبھی بات نہیں کی تھی اپنی غلطی صرف سدھارنے کی وہ یہاں زُنیسہ کو پڑھانے کے لیے رضامند ہوا تھا گہرا سانس خارج کرتا وہ گاڑی سٹارٹ کرتا سڑک پر دوہرا گیا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.