Chapter 28: تم نے بلایا تھا مجھے“ زُنیسہ آرمش

”تم نے بلایا تھا مجھے“ زُنیسہ آرمش کے کمرے میں داخل ہوتی اسے دیکھ کر بولی وہ اثبات میں سر ہلا گئی ”میں آج کھانا بنانا چاہتی ہوں کیا تم میری ہیلپ کرواؤ گی“ آرمش نے امید بھری نظروں سے اس کی طرف دیکھ کر پوچھا ”کرواؤ گی“ زُنیسہ مسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلا گئی آرمش بھی مسکرا دی اور اس کے گلے سے لگ گئی ”بہت بہت شکریہ تمہارا“ آرمش چہک کر گلے سے لگی بولی زُنیسہ کی مسکراہٹ گہری ہوئی اس نے بہت وقت بعد آرمش کو اس قدر مسکراتے ہوئے دیکھا تھا آرمش اس سے الگ ہوئی اور وہ دونوں کچن کا رخ کرگئیں آرمش آج چکن کڑاہی بنا رہی تھی زُنیسہ اس کی مدد کر رہی تھی مہرین محترمہ اس کو بدلتا پاکر واقع خوش ہوئی تھی وہ اس سے بات کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر آرمش تھی جو ان کی باتوں کو زیادہ ہی دل پر لگائے ہوئے تھی اسی لیے ابھی تک ناراض تھی۔۔

کھانا بنانے سے فارغ ہوکر وہ واپس کمرے میں چلی گئی اور فریش ہوکر بال برش کرکے لائٹ سا بلش اون اور لپ بام لگائے وال کلاک پر نظر ڈالنے لگی جہاں گھڑی آٹھ بجا رہی تھی مگر نیہان صبح کا گیا اب تک واپس نہیں آیا تھا۔۔

ڈنر کے وقت وہ نیچے نہیں گئی تھی وہ نیہان کیساتھ ڈنر کرنا چاہتی تھی ”ڈیڈ اور چاچو آج کڑاہی آرمش نے بنائی ہے“ زُنیسہ ڈائننگ ٹیبل پر آکر بیٹھتی ان دونوں کو آگاہ کرنے لگی ”واہ بھائی“ سلطان نور بے حد خوشی سے کہنے لگے مہر نور بھی خوش ہوئے ”میری تو بھوک ہی مر گئی“ ناصرہ محترمہ منہ بنا کر کہتے ساتھ کرسی۔ کھسکا کر کھڑی ہوتی وہاں سے چلی گئی باقی سب انہیں جاتا دیکھنے لگے ”ابھی کچھ دیر تک بھوک لگے گی کھا لے گی“ سلطان نور سب کو سنجیدہ پاکر دیہان ہٹانے کی ہنستے ہوئے بولے اور کھانا شروع کر گئے باقی سب بھی کھانا کھانے میں مصروف ہو گئے۔۔

”بہت مزیدار بنائی ہے آرمش نے”

مہر نور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے جس پر سب نے اتفاق کیا ”آرمش بچے“ آرمش جو کمرے میں بیٹھے بیٹھے اس کا انتظار کیے تھک گئی نیچے آئی تو سلطان نور نے اسے مخاطب کیا ”جی تایا“ وہ ان کی طرف بڑھتی دھیمے لہجے میں پوچھنے لگی ”کڑاہی بہت مزیدار بنائی ہے آپ نے“ سلطان نور نے دل سے تعریف کی اور اس کے سر پر ہاتھ رکھا ”شکریہ تایا“ آرمش مسکرا کر تشکر بھرے لہجے میں بولی ”یہ نیہان کہاں ہے؟ “ سلطان نور اسے صبح سے نہ دیکھ کر آرمش سے پوچھنے لگے ”پتہ نہیں یہی کہ کر گیا ہے کہ کام ہے کوئی”

آرمش نے انہیں مایوسی سے بتایا جس پر وہ جیب سے فون نکال کر نیہان کس نمبر ڈائل کرگئے بیلز جا رہی تھی مگر اس نے کال اٹینڈ نہیں کی ”آج سے پہلے تو ایسا نہیں ہوا ہے“ سلطان نور پریشانی سے کہنے لگے جس پر آرمش بھی تھوڑا پریشان ہوئی ”شاید گھر آ رہا ہو بھائی“ مہر نور نے بھائی کو تسلی دی وہ سر کو خم دے گئے۔۔

دس بجنے کو تھے نیہان تھا جس کا کوئی آتا پتہ نہیں تھا مہرین محترمہ سلطان نور مہر نور زُنیسہ آرمش سب پریشان سے ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے ہوئے تھے۔۔

تبھی وہ ٹی وی لاؤنچ کے داخلہ دروازے سے آتا دیکھائی دیا آرمش کی نظر اس پر گئی سر پر پٹی کیے تھوڑا لڑکھڑاتے ہوئے ان سب کی طرف آ رہا تھا ”نیہان“ آرمش اس کی حالت دیکھ کر بے چین سی اسے پکارتی اٹھ کر اس کی طرف بڑھی باقی سب بھی اس طرف متوجہ ہوئے ”یہ کیسے ہوا ہے تم پھر کسی سے لڑے ہو کیا“ آرمش اس کے سامنے آکر کھڑی ہوتی سر پر ہوئی پٹی کو دیکھ فکرمند سی پوچھنے لگی ”میں ٹھیک ہوں میری غلطی نہیں ہے سامنے سے بائیک والے کو نظر نہیں آیا اور ایکسیڈنٹ ہو گیا“ نیہان نے اسے ساری بات بتائی اور صوفے پر بیٹھ گیا ”تمہیں کس نے کہا تھا اتنی دیر تک باہر رہنے کو“ سلطان نور تھوڑا سختی سے بولے جس پر نیہان نے گہرا سانس خارج کیا ”میں چھوٹا بچہ نہیں ہوں اب ڈیڈ“ نیہان نے تھوڑا خفگی سے کہا جس پر وہ خاموش ہو گئے ”جب ماں کیساتھ بدتمیزی کرے گا سزا تو ملے گی“ ناصرہ محترمہ باہر آتی اسے پٹیوں میں دیکھ کر طنزیہ لہجے میں کہنے لگی۔

”افف ناصرہ اس وقت یہ سب باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے ایسا کرو آرمش بچے اسے روم میں لے جاؤ اور ہيلڈی والا دودھ پلا دو اس سے اس کی چوٹیں ٹھیک ہو جائے گی“ سلطان نور نے ناصرہ محترمہ کو ٹوکتے ہوئے نرمی سے آرمش سے بولا وہ اثبات میں سر ہلاتی نیہان کی طرف بڑھی نیہان اس کا سہارا لیے اوپر کی طرف بڑھنے لگا ”اتنا بھی نہ گرو مجھ پر“ آرمش نیہان کو پورا خود پر گرا پاکر فوراً سے بولی ”بیمار کا کوئی خیال کرلو”

نیہان اس کے کان کے قریب لب لائے گھمبیر لہجے میں بولتا اس کی ہارٹ بیٹ مس کرگیا وہ پلکیں جھکاتی اسے خاموشی سے اوپر لے جانے لگی۔۔

وہ دونوں روم میں داخل ہوئے آرمش نے نیہان کو دھیان سے بیڈ پر لٹایا اور خود باہر کی طرف بڑھنے لگی جب نیہان نے اس کا ہاتھ تھام کر اسے روکا ”کہاں جا رہی ہو؟ “ آرمش کے دیکھنے پر اس نے آئبرو اچکا کر سوال کیا ”تمہارے لیے ہيلڈی والا دودھ بنانے“ آرمش نے اسے جواب دیا نیہان نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیا ”جلدی آنا“ نیہان اسے جاتا دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگا ”اب تو دیر سے آؤں گی“ آرمش منہ بنا کر کہتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی نیہان کی مسکراہٹ گہری ہوئی دس منٹ بعد وہ واپس کمرے میں آئی دودھ کا گلاس اس کی طرف بڑھایا نیہان نے خاموشی سے پی لیا اور آرمش صوفے پر جا کر بیٹھ گئی ”خیر ہے بہت خدمتیں ہو رہی ہیں”

نیہان شوخیہ لہجے میں اسے کہنے لگا آرمش نے گھور کر اسے دیکھا ”بلکل خیریت ہے شاید تم بھول رہے ہو ہم دوست بھی تھے“ آرمش نے اب کی بار پرسکون انداز میں اسے جواب دیا اور صوفے پر جا کر بیٹھ گئی ”آج کھانے میں کیا بنا ہے؟ “ نیہان اسے خاموش بیٹھا دیکھ کر پھر سے سوال کرنے لگا ”چکن کڑاہی میں نے بنائی تھی”

آرمش نے اسے نارمل انداز میں جواب دیا ”پھر تو ضرور کھانی پڑے گی تم نے کھا لیا کھانا ؟ “ نیہان نے اس سے پھر سے ایک اور سوال کیا ”نہیں مجھے بھوک نہیں تھی“ آرمش نے اب کی بار اسے دیکھے بغیر جواب دیا نیہان کی نظریں اسی پر مرکوز تھیں کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے نیہان دل میں سوچنے لگا ”ایک بات کروں“ نیہان اب کی بار سنجیدہ لہجے میں اس سے اجازت لینے لگا آرمش نا چاہتے ہوئے بھی نظریں اس کی جانب اٹھا گئی اور ہاں میں سر ہلا گئی ”یہان آکر بیٹھو“ نیہان نے اسے بیڈ پر بیٹھنے کا اشارہ کیا وہ خاموشی سے اس سے کچھ فاصلے پر نیہان کے سامنے بیٹھ گئی نیہان بھی اٹھ کر بیٹھا ”محبت نہیں ہے تمہیں مجھ سے نہ صحیح ایک دفعہ کوشش تو کرو نا“ نیہان اس کے چہرے پر گہری نظریں مرکوز کیے بھاری لہجے میں بولا آرمش نے حیرانگی سے اسے دیکھا وہ ایسی بات کی توقع ہرگز نہیں کر رہی تھی ”مجھے تو خود سے نفرت ہو گئی ہے کسی اور سے کیا محبت کروں گی“ آرمش نے رنجیدہ لہجے میں سر جھکا کر بولا نیہان کچھ دیر اسے دیکھتا رہا پھر اس کی تھوڑی پر ہاتھ رکھ کر چہرہ اوپر کی جانب اٹھایا ”میں تمہیں اس قدر چاہوں گا کہ تمہیں اپنے آپ سے پھر محبت ہو جائے گی آرمش“ نیہان رومانوی لہجے میں کہتے ساتھ اس کی ہارٹ بیٹ مس کروا گیا ”یہ تو وقت ہی بتائے گا خیر میں کھانا لے کر آ رہی ہوں مجھے بہت بھوک لگ رہی“ آرمش کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بات کا رخ بدلتی وہاں سے چلی گئی کچھ دیر میں وہ ہاتھ میں ٹرے لیے کمرے میں واپس آئی اور کھانے کی ٹرے اس کے سامنے رکھی۔

”دیکھنے میں تو اچھی لگ رہی ہے اب یہ تو ٹیسٹ کرکے ہی پتہ لگے گا“ نیہان چکن کڑاہی پر نظر ڈالتا کہنے لگا آرمش نے آنکھیں چھوٹی کیے اسے گھورا۔

”جی اچھی ہی بنی ہے چکن کڑاہی نیہان سلطان“ آرمش نے برہم لہجے میں اسے بتانا ضروری سمجھا نیہان کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی۔

”آہہ“ نیہان نے جیسے ہی کھانا کھانے کے لیے بازو بڑھایا تو درد سا اٹھا۔

”کیا ہوا؟ “ آرمش اس کی کراہنے پر فکرمند سی پوچھنے لگی ”بازو پر بھی چوٹ لگی تھی”

نیہان نے بازو واپس جگہ پر رکھتے ہوئے اسے جواب دیا ”تو پہلے نہیں بتا سکتے تھے تم میں تمہیں کھلا دیتی“ آرمش سرد لہجے میں اسے کہتے ساتھ نوالہ توڑ کر اس کی طرف بڑھا گئی نیہان اسی پر نظریں مرکوز کیے کھانے لگا اس کی نظریں خود پر پاکر آرمش کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی اور اس کی پلکیں خودبخود نیچے کی جانب جھک گئی۔

”مجھے بازو دیکھاؤ اپنی“ کھانے سے فارغ ہوکر برتن سائیڈ پر رکھتی وہ اسے بولی نیہان نے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا ”تمہاری چوٹ پر دوا لگاؤ نا تاکہ بہتر ہو“ نیہان کی نظروں کا مفہوم سمجھتی وہ منہ بنا کر بولتے ساتھ اٹھ کر فرسٹ ایڈ باکس اٹھانے لگی اپنے لیے اسے فکرمند ہوتا دیکھ نیہان کے ہونٹوں پر نا چاہتے ہوئے مسکراہٹ سج گئی آرمش فرسٹ ایڈ باکس لے کر اس کے پاس آکر بیٹھتی اس کا بازو تھام کر چوٹ دیکھنے لگی ”تمہیں اپنی بلکل بھی فکر نہیں ہے نیہان“ آرمش بازو پر اچھی خاصی چوٹ دیکھ کر تپ کر اسے کہنے لگی ”کیونکہ تم کرتی ہو اور اگر ایسے۔ ہی فکر کرتی رہی تو روز چوٹ لگوا آؤ گا“ نیہان اس کے قریب جھک کر گھمبیر لہجے میں کہتے ساتھ اس کی دھڑکنیں بڑھا گیا ”بہت فلمی تھا یہ خیر تم بھی کسی فلم سے کم نہیں ہو“ آرمش منہ بنا کر کہتے ساتھ پھوکا مار کر اس کی چوٹ پر دوا لگانے لگی ”درد ہو رہا ہے“ ڈرتے ہوئے لگاتی وہ اس کے چہرے کی جانب نظریں کیے سوال کرنے لگی نیہان جو اسی کو تک رہا تھا اس کی آواز پر نفی میں سر ہلا گیا آرمش نے اسے دوا لگا کر اس پر کوٹن رکھ دی نیہان اسی پوزیشن میں بیٹھا رہا ”لگ گئی ہے دوا ہٹو پیچھے اب“ آرمش اسے اونچی آواز میں کہتے ساتھ ہوش میں لاتی اٹھ کر جانے لگی نیہان نے بائیں ہاتھ سے اس کی کلائی تھام کر اپنی طرف کھینچا آرمش اچانک اتفاد پر بھوک لائی اور ان بیلنس ہوتی نیہان پر آ گری نیہان نے اس کی کمر کے گرد بازو حائل کیے وہ گھبراتے ہوئے اسے دیکھنے لگی آرمش کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے رہ گئی. ”تھینکیو سو مچ“ نیہان اس کے کان کے قریب لب لائے رومانی لہجے میں کہتے ساتھ اس کی حالت غیر کرگیا آرمش اس کی شرٹ کو مضبوطی سے جکڑے آنکھیں بند کر گئی اپنے اس قدر پاکر نیہان کے دل گستاخی کرنے کا کیا مگر خود پر قابو پاتا وہ اسے خود سے الگ کرگیا آرمش فوراً سے فرسٹ ایڈ باکس رکھتی باتھروم کی طرف بھاگ گئی اور اپنی بے ترتیب دھڑکنوں کو ترتیب میں لانے لگی۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.