Chapter 29: بے سکون

”مجھے بے سکون کرکے وہ لڑکی خود پُرسکون زندگی گزار رہی ہے“ نساء اپنے بیڈ پر لیٹی آرمش کے متعلق سوچتی دل میں کہنے لگی ”بیوقوف بنایا مجھے خود کو اچھا بنانے اور خود ہی اس سے نکاح کر لیا”

نساء آرمش کی اپنے دل میں بدگمانی بڑھاتی غصے سے کہنے لگی ”میں بدلہ ضرور لوں گی اس سے اور ایسا بدلہ لوں گی کہ اس کو یاد رہے گا اس نے نساء کیساتھ غلط کیا ہے”

نساء خود سے سوچتے ہوئے فیصلہ کرتی اٹھ کر بیٹھ گئی ”بہت عیش کر لی تم نے اب میں آ رہی ہوں آرمش تمہاری زندگی میں آگ لگانے کی بلکل اسی طرح جیسے تم نے میری زندگی میں لگائی تھی“ نساء چہرے پر شاطر مسکراہٹ سجائے خود سے ہمکلام ہوتی کہتے ساتھ واپس لیٹ گئی۔۔

***

وہ کمرے میں بیڈ پر بیڈ کراؤن پشت ٹکائے بیٹھا ہوا فون استعمال کر رہا تھا۔۔

”میں اندر آجاؤ نیہان ؟ ”

مہرین محترمہ کمرے کے باہر کھڑی اجازت مانگنے لگی ”ارے چچی آپ کو بولنے کی کیا ضرورت ہے آپ کا جب دل چاہے تب آئے“ نیہان احتراماً کہتے ساتھ فوراً سے سیدھا ہوا وہ مسکراتے ہوئے اندر داخل ہوئی ”کیسی طبیعت ہے اب آپ کی“ مہرین محترمہ نے نرمی سے اس سے پوچھا ”جی بہتر ہے“ نیہان نے بھی گرمجوشی سے جواب دیا ”کچھ لا دو کچھ کھاتے ہو؟؟ “ مہرین محترمہ فکرمند سی ایک اور سوال کرنے لگی ”آرمش بنانے گئی ہے ناشتہ میں اس کے ہاتھ کا ہی کروں گا“ نیہان نے مسکراتے ہوئے سر جھکائے کہا تو وہ بھی مسکرا دی ”چلو ٹھیک ہے خیال رکھنا اپنا“ مہرین محترمہ اسے کہنے لگی جس پر نیہان اثبات میں سر ہلا گیا۔۔

مہرین محترمہ کے جاتے ہی اس کے نمبر پر زید کی کال آنے لگی تبھی نیہان نے کال اٹینڈ کی اور فون کان سے لگایا ”کیا بنا پھر پلین نے کام کیا یا نہیں“ زید نے فوراً سے پوچھا جس پر نیہان ہنسنے لگ گیا ”ایسا کام کیا اگر پتہ ہوتا کہ آرمش ایسا ری ایکٹ کرے گی تو کب کا خود کو ایکسیڈنٹ کروا چکا ہوتا“ نیہان ہنستے ہوئے اسے بتانے لگا زید بھی ہنس دیا جبکہ ناشتے کی ٹرے لیے کمرے میں آتی آرمش کے قدم رکے ”کیا کرتا پھر یار پیار کرتا ہوں اس سے قریب کرنا چاہتا ہو اسے اپنے“ نیہان نے ایکدم سنجیدہ لہجے میں بولا تو آرمش دو پل اسے دیکھتی رہ گئی ”اہمم“ کھانستے ہوئے کمرے میں داخل ہوتی اپنی موجودگی کا احساس دلا گئی نیہان نے اس کی طرف دیکھا۔

”میں بعد میں کال کرتا ہوں“ نیہان اسے دیکھتے ہوئے کہتا فون بند کرگیا۔

”بنا آئی ہو ناشتہ کرلو اس کے بعد یہ ہيلڈی والا دودھ بھی پی لینا“ آرمش روکھے انداز میں اسے کہتے ساتھ کاؤچ کی طرف بڑھنے لگی نیہان اسے دیکھنے لگا ”اتنا روکھا لہجہ“ نیہان نے فکرمند سا کہا آرمش نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”اور تم نے جو اپنے دوست زید سے کہا ہے وہ بھی میں نے سن لیا ہے“ آرمش نے خفگی سے بتایا جس پر وہ ایکدم پریشان ہوا ”تمہیں اپنی محبت کو پروو کرنے یا مجھے اپنے قریب کرنے کی خود کو تکلیف پہنچانے کی ضرورت نہیں ہے نیہان میں کبھی بھی نہیں چاہوں گی تمہیں میری وجہ سے کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف ہو“ آرمش ایکدم سنجیدہ ہوتی بھرائی ہوئی آواز میں اسے بولی نیہان اس کے پاس آکر بیٹھا ”میرا مقصد تمہیں ہرٹ کرنا نہیں تھا آرمش“ نیہان اس کے گال پر بہتے آنسو پونچھ کر نرمی سے بولا آرمش اسے دیکھنے لگ گئی ”تم یہ سب نہ کرو میرے لیے مجھے تو اب خود اپنا آپ بیکار لگتا ہے نیہان“ آرمش رنجیدگی سے اسے دیکھتے ہوئے بتانا لگی جب نیہان نے دوسرا ہاتھ بھی اس کی دوسری گال پر رکھ لیا ”مگر تم میرے لیے بہت زیادہ قیمتی ہو آرمش اور ہمیشہ رہو گی“ نیہان اس کے چہرے پر گہری نظریں جمائے بھاری لہجے میں کہتا اس کی ہارٹ بیٹ مس کرگیا آرمش کچھ پل اسے دیکھتی رہ گئی ”میرے خیال سے ہمیں ناشتہ کرلینا چاہیے ہے نیہان ٹھنڈا ہو رہا ہے“ کچھ دیر کے بعد وہ ہوش میں آتی اس سے فاصلہ اختیار کیے کہتے ساتھ ٹیبل کی طرف بڑھ گئی وہ بھی خاموشی سے آکر بیٹھ گیا اور دونوں ناشتہ کرنے لگ گئے۔۔

ہ ************ * عازل کو آئے پندرہ منٹ گزر گئے تھے مگر زنیسہ اب تک نہیں آئی تھی وہ ریسٹ واچ پر نظر ڈالتا ڈرائنگ روم کے داخلہ دروازے کی طرف کرگیا کہ تبھی زُنیسہ آتی دیکھائی دی گرے کلر کے ڈریس میں موجود سلیقے سے سر پر دوپٹہ اوڑھے ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے عازل کو اپنی طرف آتی دیکھائی دی گرے رنگ زُنیسہ پر بے حد خوبصورت لگ رہا تھا ”آپ کی چائے“ زُنیسہ اس کے سامنے چائے کا کپ رکھتی تھوڑا فاصلے پر بیٹھ گئی ”سوری آپ کو ویٹ کرنا پڑا اصل میں بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے نا تو اس وجہ سے کچھ دیر کے لیے ان کے پاس بیٹھی ہوئی تھی“ زُنیسہ نے اسے بتانا ضروری سمجھا عازل نے اسے دیکھا ”نیہان کا ایکسیڈنٹ کیسے ہوا جبکہ وہ تو بائیک بہت اچھی چلا لیتا ہے“ عازل نے بے یقینی سے کہا جس پر زُنیسہ مسکرا دی ”بہت اچھی چلانے والوں کا بھی ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہے“ زُنیسہ نے اسے مسکراتے ہوئے بتایا عازل بھی ہلکا سا مسکرا دیا اور پھر وہ دونوں پڑھنے لگ گئے۔۔

پیلٹ ”واہ زنیسہ تم تو واقع بہت ايچتٹ ہو میرے ایک بار بتانے سے ہی سمجھ گئی سب“ عازل اس کے ٹیسٹ کو دیکھتا تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا ”دیکھا میں نے تو آپ سے پہلے ہی بولا تھا“ زُنیسہ بچوں کی طرح خوش ہوتی اسے آئبرو اچکا کر کہنے لگی ”جی جی پلکل“ عازل بھی اسی کے انداز میں بولا زُنیسہ کے لبوں پر مسکراہٹ گہری ہوئی۔۔

”میں نے جو آج پڑھایا ہے اس کا کل ٹیسٹ ہوگا ٹھیک ہے اب میں چلتا ہوں“ عازل کہتے ساتھ کھڑا ہوا زنیسہ اثبات میں سر ہلا گئی ”اللہ حافظ“ عازل اس کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہنے لگا زنیسہ نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر ہاتھ کی جانب دیکھا ”اللہ حافظ“ زُنیسہ نے ہاتھ ملاتے ہوئے اسے جواب دیا اس کے ہاتھ سے جیسے ہی ہاتھ چھوا عازل کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی اس نے فوراً سے ہاتھ الگ کیا اور ایک نظر اس پر ڈال کر چلا گیا۔۔

***”بلکل ہی بیوی کا ہوکر رہ گیا ہے آپ کا بیٹا ماں تو اس کی نظر میں کچھ ہے ہی نہیں“ ناصرہ محترمہ سلطان صاحب کو دیکھتی مایوسی سے کہنے لگی ”تم حرکتیں ٹھیک کر لو نا بلاوجہ اُس بچی کو ڈانٹتی رہتی ہو تمہیں معلوم ہے کس قدر محبت ہے نیہان کو آرمش سے اسے برا لگتا ہے“ سلطان نور نے بے حد سنجیدگی سے بتایا جس پر ناصرہ محترمہ منہ بسور کر رہ گئی ”صرف اسی سے تو ہے ہمیں تو وہ کسی خاطے میں نہیں لاتا ناجانے کون سا جادو کیا ہے میرے بیٹے پر“ ناصرہ محترمہ سرد لہجے میں جل کر بولی سلطان نور گہرا سانس بھر کر رہ گئے۔۔

”تمہاری انہی باتوں اور انہی حرکتوں کی وجہ سے وہ چڑ کھاتا ہے وہ بچی بہت اچھی ہے خوامخواہ ہی تم اسے اتنا برا سمجھتی ہو خود کو بدلنے کی کوشش کرو ناصرہ“ سلطان نور نے دھیمے لہجے میں انہیں سمجھانا چاہا ”آپ کو تو ہمیشہ سے ہی میں غلط لگتی ہو بات کرنا ہی فضول ہے“ غصے سے کہتے ساتھ وہ اٹھ کر کمرے سے باہر چلی گئی اور سلطان نور ان کی باتوں پر نفی میں سر ہلا کر رہ گئے۔۔

***

”کہیں جانے کی تیاری ہے؟ “ آرمش کمرے میں آتی اسے شرٹ پہنتا دیکھ کر سوال کرنے لگی۔۔

”نہیں گھر ہی ہوں“ نیہان جو شرٹ کے بٹن بند کرنے کی ہاتھ آگے کی طرف بڑھا رہا تھا اس کے سوال پر جواب دینے لگا ”گھر میں اس قدر تیاری واہ“ آرمش آئبرو اچکائے کہتے ساتھ بیڈ پر بیٹھنے لگی جب نیہان اس کے سامنے آکر کھڑا ہوا آرمش کا دھیاٹ اس کی شرٹ کے کھلے بببر پر گیا تو آنکھیں بڑی ہو گئی ”بببر تو بند کردو“ نیہان شوخیہ لہجے میں کہنے لگا جس پر وہ اسے آنکھیں چھوٹی کیے گھورنے لگی ”گلا نہ دبا دوں تمہارا خود کرو بند“ سرد لہجے میں کہتے ساتھ وہ بیٹھنے لگی ”تم بھول گئی میرے بازو پر چوٹ لگی ہے آرمش”

نیہان ایکدم معصومیت چہرے پر سجائے اسے یاد دلوانے لگا آرمش نے گہرا سانس خارج کیا اور نا چاہتے ہوئے بھی شرٹ کے بٹن بند کرنے لگی وہ مسکرا دیا۔

آرمش کی کمر پر بازو حائل کرتا وہ اسے اپنے بلکل قریب کرگیا آرمش کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے رہ گئی اس کے اس قدر قریب آنے پر اس کی شرم کے مارے پلکیں خود ہی جھک گئی اور گال سرخ ہونے لگی ”اوہ تو آرمش بلش بھی کرتی ہے“ نیہان اس کا سرخ چہرہ دیکھ رک اسے تنگ کرنے لگا وہ ایکدم ہڑبڑا کر نفی میں سر ہلا گئی نیہان کی مسکراہٹ گہری ہوئی۔۔

”اپنی ھوڑی حرکتوں سے بعاز آجاؤ ورنہ کسی دن انہیں حرکتوں کی وجہ سے مجھ سے بہت مار کھاؤ گے تم پیچھے ہو“ آرمش بٹن بند کرتے ہوئے اس کی قید میں مچلتی تپ کر بولی ”تم صرف زبان سے غصہ ظاہر کرتی ہو دل میں تو تمہارے بہت کچھ ہوتا ہے“ نیہان آنکھ مار کر شرارتی انداز میں بولا آرمش اپنی چودی پکڑے جانے پر گھبرائی ”جی نہیں اپنا خیالی پلاؤ بنانا چھوڑ دو“ آرمش بٹن بند کرتے ہی اسے دھکا دے کر دور کرتی بولی نیہان قہقہ لگا کر ہنس دیا ”تھینکیو فار دس“ نیہان چہرے پر دلفریب مسکراہٹ سجائے اسے بولتا کمرے سے باہر بڑھ گیا آرمش اپنے دل پر ہاتھ رکھ گئی اپنی دلی کیفیت سے وہ خود بھی انجان تھی۔۔

”میں صوفے پر سو سو کر تھک گئی ہوں میری کمر میں بھی بہت درد ہے تو ایسا کرو آج تم صوفے پر سوجاؤ“ آرمش اسے بیڈ پر لیبا دیکھ کر سنجیدہ لہجے میں بولی۔

”مجھے بھی چوٹ لگی ہوئی ہے تم اس طرف سو جاؤ مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے“ نیہان نے نرمی سے اسے کندھے اچکا کر کہا آرمش سینے پر بازو باندھ کر اسے دیکھنے لگی۔

”مگر مجھے پرابلم ہے“ آرمش گھور کر اسے لفظوں پر زور دیے بولی نیہان نے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔

”میں جانتی ہوں تم پھر سے کوئی ھوڑی حرکت ضرور کرو گے“ آرمش اسے خود کو دیکھتا پاکر فوراً سے وضاحت دینے لگی نیہاب کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی۔

”ہاں تو مجھے شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی کنواروں والی فيلپيگ آتی ہے تو تسلی تو“ نیہان اسے تنگ کرنے کی مزاحیہ انداز میں بول رہا تھا۔

”خاموش رہو بہت پھیل رہے ہو تم“ آرمش نے اسے فوراً ٹوکتے لہجے میں خفگی سجائے کہنے لگی۔

”تو پھیلنے دے بھی تو رہی ہو تم“ نیہان اس کے چہرے پر گہری نظریں جمائے رومانوی لہجے میں کہتا اسے ایک بار پھر کنفیوز کرگیا۔

”سو تم یہی مجھے نہیں سونا“ آرمش جھرجھری لیتی اسے کشن مار کر بولتی صوفے کی طرف بڑھنے لگی نیہان نے اس کی کلائی کو اپنی مضبوط میں گرفت لیا آرمش کے بڑھتے قدم رکے۔

”اچھا سوجاؤ کچھ نہیں کروں گا“ نیہان کی بات پر آرمش نے ہونٹوں پر فوراً مسکراہٹ سج گئی اس نے مڑ کر نیہان کو دیکھا ”یہ ہوئی نا باٹ“ آرمش کہتے ساتھ فوراً سے بھاگتے ہوئے دوسری طرف آکر لیٹ گئی اور بلینکٹ اپنے اوپر ڈالنے لگی نیہان اسے دیکھنے لگا آرمش بلکل کورنر پر ہوکر لیٹ گئی۔۔

کچھ دیر میں وہ دونوں ہی سو چکے تھے کہ اچانک نیند میں آرمش نے، کروٹ بدلی اور نیہان کے تھوڑے قریب ہوئی۔ اور عین اسی وقت نیہان نے بھی کروٹ بدلی اور آرمش کو اپنی بازوؤں میں قید کیا آرمش اپنے وجود پر س محسوس کرتی ایکدم آنکھیں کھول کر دیکھنے لگی خود کو مکمل نیہان کی قید میں پاکر آرمش کی آنکھیں حیرت سے بڑی ہو گئی ”پیچھے ہو“ آرمش غصے سے کہتے ساتھ اسے کہنی مار کر خود سے دور کرنے لگی چچ ”اوچچ“ نیہان اچانک حملے پر نیند سے جاگتا چیخ مار گیا آرمش گھبرا کر اسے دیکھنے لگی ”کیا ہوا؟ ”

آرمش اس کے چہرے پر تکلیف دہ تاثرات پاکر فکرمند سی پوچھنے لگی ”اتنی زور کا کون مارتا ہے”

نیہان درد سے کراہ کر اسے خفگی سے کہنے لگا ”سوری مجھے لگا تم نے جان کر“ آرمش اس کے قریب ہوتی شرمندگی سے بولنے لگی جب نیہان نے اس کی کمر پر اپنا بازو حائل کرکے اسے اپنے اوپر گرایا آرمش ہڑبڑا کر رہ گئی ”اس وقت تو نہیں کیا میں نے جان کر لیکن تم نے جو کیا ہے اس کی سزا تمہیں ملے گی“ لٹ نیہان اس کے چہرے پر آئی شرارتی ھوں کو پیچھے کرتا گھمبیر لہجے میں بولتا اس کی دھڑکنیں بے ترتیب کرگیا۔

”نیہان تم ایسا کچھ نہیں کرو گے میں نے جان بوجھ کر نہیں“ آرمش اس کی بات پر گھبراتی فوراً سے کہنے لگی جب نیہان نے اس کے ہونٹوں پر بھاری ہاتھ جما کر اس کو خاموش کروایا اور اس کے چہرے کے قریب جھکتا گال پر لب رکھ گیا آرمش اپنی جگہ ساکت ہو گئی اچانک اتفاد پر اسے کچھ سمجھ نہیں آیا ”آئندہ خیال رکھنا مسز نیہان سلطان میں سزائے بہت خطرناک دیتا ہوں“ آرمش کو سٹل کھڑا دیکھ کر شوخیہ لہجے میں کہتے ساتھ دور کیا آرمش ہوش میں آتی کھا جانے والی نظروں سے اسے گھورنے لگی۔۔

چ ”تم ایک نمبر کے يپسنر ہو“ آرمش انتہائی اونچی آواز میں بولتی اسے ہنسانے پر مجبور کرگئی ”ہنسی آ رہی ہے تمہیں تو آپ بھی ایک بات یاد رکھیں مسٹر کہ میں اپنے بدلے پورے کرتی ہوں“ آرمش اسے ہنستا پاکر تپ کر کشن اٹھاتی اسے مارنے لگ گئی نیہان ہنس رہا تھا جبکہ وہ اسے مارنے میں مصروف تھی کہ ایکدم مارتے مارتے آرمش بھی ہنس پڑی اور نیہان کی نظر اس کے چہرے پر جم گئی آرمش اس کی نظریں خود پر پاکر کنفیوز ہوتی پلکیں جھکا گئی ”کیا سوجاؤ چپ کرکے ورنہ میں تمہاری شکل بگاڑ دوں گی“ آرمش اسے خود کو دیکھتا پاکر فوراً سے پہلے والی ٹون میں آتی کہتے ساتھ دوسری طرف رخ کرتی واپس سونے کی لیٹ گئی نیہان مسکراتے ہوئے اس کی پشت تکنے لگا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.