Chapter 30: چوٹ کیسی ہے

”کیسی ہے چوٹ اب تمہاری“ وہ دونوں ٹی وی لاؤنچ میں آکر بیٹھے تو سلطان نور نے نیہان سے پوچھا ”ٹھیک ہے“ نیہان نے مختصر سا جواب دیا ”یہ سزا تھی تمہاری ماں کی نافرمانی کرکے گیا تھا اللہ تعالیٰ نے دی تھی”

ناصرہ محترمہ خفگی سے منہ بنا کر اسے کہنے لگی نیہان کا دھیان ان کی طرف گیا ”اچھا مام آئی ایم سوری مجھے آپ سے آرام سے بات کرنی چاہیے تھی“ یکسکت نیہان ان کی بات پر دھیمے لہجے میں اوز کرنے لگا ”ہاں تو تمہیں تمہاری بیوی“ ناصرہ محترمہ ابھی بولنے ہی لگی سلطان نور کی سرد نگاہیں خود پر پاکر وہ چپ لگا گئی ”آئندہ خیال رکھنا“ ناصرہ محترمہ مصنوعی مسکراہٹ لبوں پر سجائے بولی جس پر نیہان سر کو خم دے گیا۔۔

***

”تم سے ایک بات پوچھ سکتی ہوں آرمش“ زُنیسہ اور آرمش کچن میں کھڑی کام کر رہی تھی تبھی زنیسہ نے اس سے پوچھا ”بلکل پوچھو“ آرمش نے اثبات میں سر ہلا کر اسے پوچھنے کی اجازت دی ”تمہارا یہ سٹائل تو نہیں تھا آرمش پھر یہ سب کیوں“ زُنیسہ نے اس کے چہرے پر نظریں ٹکائے اس سے سوال کیا آرمش کے چہرے پر تلخ مسکراہٹ نمودار ہوئی ”جب زندگی میں آپ کے ساتھ کچھ غلط ہو جائے تو پھر کچھ بھی کرنے کا دل نہیں ہوتا ہے زُنیسہ نہ مسکرانے کا دل کرتا ہے بس دل کرتا ہے کاش انسان ختم ہو جائے“ آرمش ہانڈی میں چمچ ہلاتے ہوئے اسے بھرائی ہوئی آواز میں بتانے لگی ”اور یہ سب تو میں نیہان کی کر رہی ہوں وہ اتنا کچھ کرتا ہے میرے لیے اس کے بدلے میں اتنا تو کرسکتی ہوں“ آرمش چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے اسے بولی جس پر زُنیسہ مسکرائی تبھی ناصرہ محترمہ کچن میں داخل ہوئی اور آرمش کے کہے گئے الفاظ ان کے کانوں سے ٹکرائے ”تم یہ سب اس کی کرتی ہو تاکہ نیہان صرف تمہارا ہوکر رہے میرے خلاف تو تم نے میرے بیٹے کو ویسے ہی کر دیا ہوا ہے“ ناصرہ محترمہ سخت لہجے میں فوراً سے اسے گھورتے ہوئے کہنے لگی نیہان جو پانی پینے کی کچن میں آ رہا تھا ناصرہ محترمہ کی بات سنتا وہی رک گیا ”نہیں تائی میری نیت ایسی نہیں ہے“ آرمش نے آج پہلی بار انہیں وضاحت دینا چاہی ”بس بس مجھے سب پتہ ہے تمہارا تم میرے بیٹے کو سب سے دور کرنا چاہتی ہو تم جیسی لڑکیاں گھر جوڑ کر رکھ ہی نہیں سکتی ہیں تبھی تو عازل چھوڑ“ ناصرہ محترمہ ہمیشہ کی طرح فضول بولنا شروع ہو گئی ”مام پلیزز خاموش ہوجائے”

تبھی نیہان کچن میں داخل ہوتا گرجدار آواز میں چلایا زُنیسہ آرمش سمیت ناصرہ محترمہ بھی سہمی ”آپ کہتی ہیں میں آپ کیساتھ بدتمیزی کرتا ہوں آپ نے کبھی اپنی حرکتوں پر غور کیا ہے کیا؟ آپ بلاوجہ آرمش کو سناتی رہتی ہیں جو سب ہوا اس میں آرمش کی کوئی غلطی نہیں ہے اور یہ میری بیوی ہے اس کی عزت کروانا بھی جانتا ہوں اور کرنا بھی اگر آپ کو نہیں پسند تو آپ بات مت کیا کریں اس سے مگر اپنی باتوں سے اسے ہرٹ نہ کیا کریں آج کے بعد اگر میں نے آپ کو آرمش سے اس لہجے میں بات کرتا دیکھ لیا تو آئی ایم سوری مام مگر میں اپنی لمٹ کراس کرلوں گا“ نیہان آنکھوں میں سرخی سجائے انہیں سخت لہجے میں وارن کرگیا آرمش اسے دیکھنے لگ گئی زُنیسہ گھبرا کر رہ گئی جبکہ ناصرہ محترمہ غصے سے لال ہوتی پیر پٹک کر چلی گئی نیہان نے گہرا سانس خارج کیا اور کمرے میں چلا گیا زُنیسہ اور آرمش ایک دوسرے کو دیکھنے لگے ”زپیسہ واقع میں ایسا بلکل بھی نہیں چاہتی ہوں“ زُنیسہ کو خود کو دیکھتا پاکر اس نے مایوسی سے بولا پکس ”مجھے پتہ ہے آرمش تمہارا بھی مام کا بھی اور بھائی کا بھی تو تمہیں ايلپن کرنے کی ضرورت نہیں ہے “ زُنیسہ اس کے کندھے پر ہاتھ رکھے اسے تسلی بخشتی کچن سے چلی گئی اور آرمش وہی کھڑی یہ سوچنے لگی کہ آخر کو ناصرہ محترمہ اس سے اس قدر نفرت کرتی ہی کیوں ہے۔

***

”چائے“ آرمش کمرے میں آتی اسے بیڈ پر بیٹھا دیکھ کر کپ اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہنے لگی نیہان نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”میں مام کی طرف سے تمہیں سوری کرتا ہوں”

نیہان کپ تھام تے ہوئے اس شرمندہ سا کہنے لگا آرمش اس کے ہمراہ بیٹھی اور اسے دیکھا ”تمہیں سوری کرنے کی ضرورت نہیں ہے نیہان“ آرمش نے اسے دھیمے لہجے میں بولا نیہان اسے دیکھنے لگا ”مگر تم مجھے پرویيکٹ مت کیا کرو میں اس قابل نہیں“ آرمش رنجیدہ لہجے میں بول ہی رہی تھی کہ نیہان نے ہونٹوں پر شہادت والی انگلی رکھ کر اسے خاموش کروا دیا۔۔

”تم ان سب سے بھی زیادہ قابل ہو سمجھیں تم“ نیہان اس کی آنکھوں میں آنکھیں جمائے نرمی سے بولتا اس کی ہارٹ بیٹ مس کروا گیا ”ایسے الفاظ بولتے ہوئے تمہیں شاید ہرٹ نہ ہوتا ہو مگر مجھے بہت ہرٹ ہوتا ہے بہت زیادہ“ نیہان اس کے ہونٹوں سے انگلی ہٹاتا اس کے گال پر ہاتھ رکھے خفگی سے کہنے لگا آرمش اسے دیکھتی رہ گئی ”اچھا زیادہ سیریس ہونے کی ضرورت نہیں ہے چائے پیو مجھے کام ہے“ آرمش اسے بے حد سنجیدہ دیکھ کر اس کا موڈ ٹھیک کرنے کی مسکرا کر بولتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی وہ خاموشی سے چائے پینے لگ گیا۔۔

***

آج اتوار تھا تو عازل شام میں گھر میں ہی موجود تھا۔

”عازل بیٹا نور ہاؤس میں سب ٹھیک ہیں“ سلمہ محترمہ عازل کو اپنے پاس بیٹھتا پاکر سوال کرنے لگی ”جی سب ٹھیک ہیں بس وہ نیہان کا ایکسیڈنٹ ہوا کل“ عازل نے انہیں نارمل انداز میں بتایا جس پر سلمہ محترمہ پریشان ہوئی ”کیسے ہو گیا ہے ایکسیڈنٹ زیادہ چوٹ تو نہیں آئی نا بچے کو؟ “ سلمہ محترمہ ایک دم فکرمند ہوتی بولی ”آپ کو معلوم ہے وہ میری شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا“ عازل نے افسوس سے انہیں بتانا ضروری سمجھا ”آپ کے ڈیڈ تو آفس کے کام سے آؤٹ آف سٹی گئے ہوئے ہے ہم تھوڑی دیر کی چلے جاتے ہیں بہت وقت ہو گیا بھائی صاحب سے ملی بھی نہیں“ سلمہ محترمہ نے اس سے بےچینی سے کہا تو نساء کے ہونٹوں پر یکدم مسکراہٹ نمودار ہوئی ”بلکل ٹھیک بول رہی ہے مام ہم چلتے ہیں“ نساء نے بےاختیار کہا سلمہ محترمہ اور عازل دونوں نے اسے دیکھا ”ٹھیک ہے پھر آپ دونوں ریڈی ہو جائیں“ عازل اثباپ میں سر ہلا کر ہامی بڑھ گیا وہ دونوں خوش ہوئے اور تیار ہونے کی چل دیے ناجانے کیوں مگر زُنیسہ کو دیکھنے کا اس کا بھی دل ہو رہا تھا ”افف عازل تو پھر سے زُنیسہ کو سوچ رہا ہے“ عازل فورا سے اپنی سوچ جھٹکتی خود بھی تیار ہونے کی روم کی طرف بڑھ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.