Chapter 31: وہ تینوں نور ہاؤس پہنچ چکے تھے

وہ تینوں نور ہاؤس پہنچ چکے تھے ناصرہ محترمہ نے انہیں ٹی وی لاؤنچ میں بٹھایا ”جیسے ہی میں نے نیہان کے ایکسیڈنٹ کا سنا فوراً آ گئی“ سلمہ محترمہ ناصرہ اور مہرین محترمہ دونوں کو دیکھتے ہوئے بولی ”بہت اچھا کیا تم نے“ ناصرہ محترمہ مسکراتے ہوئے بولی جس پر وہ بھی مسکرائی نساء کی نظریں نیہان کو تلاش کر رہی تھی جبکہ عازل بھی نظریں ادھر ادھر گھما رہا تھا۔

تبھی نیہان اور آرمش نیچے آتے دیکھائی دیے ”اسلام و علیکم پھوپھو“ نیہان نے احتراماً سلام کیا جس پر وہ کھڑی ہوتی اس سے ملے ”وعلیکم اسلام کیسے ہو گیا میرے بچے کا ایکسیڈنٹ“ سلمہ محترمہ فکرمند سی پوچھنے لگی ”بس اچانک ہی کار سامنے آ گئی اب تو ٹھیک ہوں میں“ نیہان نے انہیں مسکراتے ہوئے آگاہ کیا جس پر وہ شکر ادا کرگئی آرمش خود کو سب سے لاپرواہ ظاہر کرواتی خاموش کھڑی تھی نیہان صوفے پر آکر بیٹھ گیا۔۔

”ہاں نیہان جیسے ہی میں نے تمہارے ایکسیڈنٹ کی خبر سنی تو میں پریشان ہو گئی کیا ہوا جو تمہاری شادی مجھ سے نہیں ہوئی مگر تم میرے کزن تو ہو نا ہم اچھے دوست بھی تو تھے“ نساء چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجائے ہمیشہ کی طرح دھیما لہجہ رکھے اسے کہنے لگی ”بلکل“ نیہان اثبات میں سر ہلا کر اسے کہنے لگا سامنے کھڑی آرمش سرد نگاہوں سے نساء کو دیکھنے لگی ”ناجانے کیوں مجھے اس وقت نساء بلکل بھی نہیں اچھی لگ رہی ہے”

آرمش دل میں خود سے کہتے ساتھ نظریں دوسری طرف کرگئی نیہان کی نظر اس پر گئی تو چہرے پر مسکراہٹ نمودار ہوئی وہ اس کے چہرے کے تاثرات سے صاف اندازہ لگا سکتا تھا کہ اس کا نساء سے بات کرنا آرمش کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

تبھی زُنیسہ سیڑھیاں اترتی نیچے آئی تو عازل کی نظریں اس کی طرف اُٹھی ہمیشہ کی طرح سلیقے سے سر پر دوپٹہ اوڑھے وہ اسی طرف آتی دیکھائی دی عازل کا دل زور سے دھڑکا ”اسلام و علیکم پھوپھو“ چہرے پر مسکراہٹ سجائے لہجے میں خوشی سجائے وہ ان سے ملنے لگی ”وعلیکم اسلام پھوپھو کی جان کیسی ہے“ سلمہ محترمہ بھی اسی انداز میں اس سے بولی جس پر اس کی مسکراہٹ گہری ہوئی ”میں ٹھیک“ زُنیسہ انہیں جواب دیتے ساتھ نساء سے ملتی عازل کو سلام کرتی آرمش کیساتھ آکر کھڑی ہوئی ”چائے بنا کر آؤ زنیشہ“ ناصرہ محترمہ آرمش کو نظرانداز کرتی زنیسہ سے مخاطب ہوئی وہ اثبات میں سر ہلا کر کچن کا رخ کرگئی آرمش بھی اس کے پیچھے آئی۔۔

”تمہیں کیا ہوا ہے؟ “ زُنیسہ آرمش کے چہرے پر غصہ پاکر زُنیسہ اس سے پوچھنے لگی ”کچھ نہیں مجھے کیا ہونا ہے“ آرمش فوراً سے اسے گھبرا کر جواب دینے لگی ”لگ نہیں رہی“ زُنیسہ فکرمند سی کہنے لگی آرمش نے گہرا سانس خارج کیا ”ناجانے کیوں مگر مجھے نساء اس وقت بلکل بھی اچھی نہیں لگ رہی ہے دیکھو کیسے نیہان سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہی ہے“ آرمش تپ کر سینے پر بازو باندھ کر اسے وجہ بتانے لگی زُنیسہ کے لبوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی چيل ”ہاؤ کیوٹ تم س ہو رہی ہو“ زُنیسہ مسکراتے ہوئے اسے بولی جس پر آرمش نے جھرجھری لی چيلبلک ”جی نہیں میں س نہیں ہو رہی ہون ل بھی“ آرمش فوراً سے خود کو تسلی بخشتی اسے بولی ”خود کو تسلی دے رہی ہو یا مجھے“ زُنیسہ چائے بناتے آنکھ اسے مزید چھیڑتی کہنے لگی آرمش نفی میں سر ہلا کر رہ گئی زنیسہ ہنس دی ”مذاق کر رہی ہوں“ زُنیسہ اسے کہتے ساتھ قہوے میں دودھ ڈالنے لگی آرمش خاموش ہو گئی۔۔

وہ دونوں چائے لیے ٹی وی لاؤنچ میں واپس آئی تو آرمش نے عازل کے سوائے باقی سب جو باری باری چائے سرو کی ”نیہان کیا پلیزز تم مجھے ایک کپ اٹھا کر دے سکتے ہو“ نساء نیہان کو دیکھتے ہوئے کہنے لگی جب نیہان سے پہلے آرمش نے کپ اٹھا لیا ”میں پکڑا تی ہوں نا تمہیں نساء“ آرمش اس کی طرف کپ بڑھاتی بڑی سی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے کہنے لگی جس پر نساء بھی ہلکا سا مسکرائی اور نیہان اپنی مسکراہٹ بمشکل چھپا سکا۔

”چائے“ آرمش کے بجائے زنیسہ نے عازل کی طرف چائے کا کپ بڑھایا عازل نے خاموشی سے کپ تھامنا چاہا لیکن کپ ان بیلنس ہوا اور زُنیسہ کے ہاتھ پر گرم گرم چائے گر گئی ”آہہہ“ زُنیسہ ہاتھ میں جلن محسوس کرتی کراہ گئی ”آئی ایم سو سوتی مجھے پتہ نہیں چلا دیکھاؤ زیادہ تو نہیں جلا“ عازل فوراً سے کپ ٹیبل پر رکھتا شرمندہ سا کہتا اس کا ہاتھ دیکھنے لگا ”اٹس اوکے“ زُنیسہ اسے کہنے لگی عازل کا ہاتھ پکڑنا اس کی ہارٹ بیٹ تیز کرگیا وہ اسے دیکھنے لگی جبکہ ناصرہ محترمہ اس منظر پر مسکرا دی ”عازل میں ہوں اپنی بہن کا خیال رکھنے کے لیے“ نیہان سرد لہجے میں کہتے ساتھ زُنیسہ کے ہاتھ سے اس کا ہاتھ چھڑوا گیا وہ خاموش رہا ”میں ائنٹمنٹ کریم لاتی ہوں“۔

آرمش کہتے ساتھ فرسٹ ایڈ باکس اٹھانے کی بڑھی فرسٹ ایڈ باکس سے کریم نکال کر نیہان کو تھما گئی ”خیال سے کرنا تھا نا بچے“ نیہان نرمی سے اسے کہتے ساتھ اس کے ہاتھ پر کریم لگانے لگا اور باقی سب لوگ خاموشی سے چائے پینے لگے جبکہ عازل کی نظر زُنیسہ کے ہاتھ پر تھی اور زُنیسہ نے بھی گردن موڑ کر ایک نظر اسے دیکھا زُنیسہ اسے خود کو دیکھتا پاکر فوراً سے سامنے دیکھنے لگی۔

سلمہ محترمہ عازل اور نساء واپس چلے گئے تھے اور رات ہونے کی وجہ سے گھر کے سب افراد بھی اپنے اپنے کمروں کی طرف بڑھ گئے۔

نیہان کمرے میں داخل ہوا تو نظر سامنے آرمش پر گئی جو غصے سے ادھر ادھر ٹہل رہی تھی ”کیا ہوا؟ “ نیہان اسے ٹہلتا ہوا دیکھ کر پوچھنے لگا آرمش کے قدم ایکدم تھمے اور اس نے پلٹ کر سرد نگاہوں سے اسے دیکھا ”کچھ نہیں“ غصے سے جواب دیتی وہ کاؤچ پر بیٹھ گئی ”تو آج پھر کاؤچ پر سونے کا ارادہ ہے؟ “ آرمش کو کاؤچ پر بیٹھا دیکھ کر اندازہ لگاتا بولا ”مجھ سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور میں کاؤچ پر سو یا بیڈ پر تمہیں اس سے کیا“ آرمش نے سخت لہجے میں جواب دیا نیہان اپنی مسکراہٹ بمشکل چھپا سکا یعنی تیر بلکل نشانے پر جا کر لگا تھا ”تم ٹھیک ہو کیا آرمش ؟ “ نیہان نے جان کر فکرمند سا کہا آرمش گھور کر اسے دیکھنے لگی ”میں بلکل ٹھیک ہوں تمہیں میری فکر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے نساء کی فکر کرو“ آرمش ہاتھوں کہ مٹھیاں بجائے گھورتے ہوئے دانت پیس کر کہنے لگی ”نساء نساء کہاں سے آ گئی“ نیہان جان کر بھی انجان بنا آرمش اسے بس دیکھ کر رہ گئی ”ویسے جب رشتہ ہوا تھا تب تو بڑا بول رہے تھے کہ مجھے نہیں کرنی میں اسے خوش نہیں رکھ سکوں گا میں نے غور نہیں کیا مگر اتنا سب ہوجانے کے باوجود تم اس سے اتنا ہنس کر بات کر رہے تھے جیسے سچ میں تم دونوں کی ہی شادی ہوئی ہو“ آرمش غصے سے سرخ چہرہ لیے کاؤچ سے اٹھ کر اس کی طرف آتے ہوئے تیش میں بولنے لگی نیہان کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس قدر غصہ کرے گی ”مجھے گلٹ تھا میں نے غلط کیا اس کیساتھ“ نیہان نے اب کی بار سنجیدہ لہجے میں جواب دیا ”اوہ اگر اتنا ہی گلٹ ہو رہا ہے تمہیں تو جا کر شادی کیوں نہیں کرلیتے اس کی زندگی بھی سیٹ اور تمہارا گلٹ بھی ختم“ آرمش سینے پر بازو باندھ کر مسکرا کر بولی نیہان اسے دیکھ رہا تھا ”تمہیں کیوں اتنا برا لگ رہا ہے؟ “ نیہان بھی کھڑا ہوتا اس کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے سوال کرنے لگا آرمش ایکدم کنفیوز ہوئی ”ہاں لگا برا کون سی لڑکی کو اچھا لگے گا کہ اس کا شوہر اسے نظرانداز کرکے کسی اور لڑکی کے ساتھ ہنس کر باتیں کرے”

آرمش نظریں چراتی دھیمے لہجے میں جواب دینے لگی نیہان کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی ”اس بیوی کو جو اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے اس بیوی کو جو اپنے شوہر کو کسی اور کا نہیں ہونے دینا چاہتی یا اس بیوی کو جو اپنے شوہر کو کھونے سے ڈرتی ہے“ نیہان اس کی طرف قدم بڑھاتا چہرے کے قریب جھک کر گھمبیر لہجے میں کہتے ساتھ اس کی دل کی دھڑکن تیز کرگیا آرمش اس کی باتوں سے بےاختیار پلٹ گئی ”ا۔۔ایسا کچھ نہیں ہے بس تم نے مجھے اگنور نہیں کیا اسی لیے“ آرمش ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں چٹاتے ہوئے لہجے کی کپکپاہٹ چھپاتی بمشکل جواب دے سکی ”تم مانو یا نہ مانو آرمش کچھ تو فیل کرتی ہو تم“ نیہان اس کو پیچھے سے حصار میں لیتا اس کے کان کے قریب سرسراتی آواز میں کہتے ساتھ اس کی سانس تیز کرگیا آرمش اس کی گرم سانسیں اپنی گردن پر محسوس کرتی زور سے آنکھیں میچ گئی۔۔

”کرتی ہو نا؟ “ نیہان اس کا رخ اپنی طرف کرتا پوچھنے لگا آرمش بند آنکھوں کیساتھ نفی میں سر ہلا گئی نیہان نے اس کی بےداغ پیشانی پر اپنے ہونٹوں کا لمس محسوس کروایا آرمش نے مضبوط سے نیہان کو پکڑ لیا اپنی پیشانی پر اس کا نرم لمس محسوس کرتی آرمش کو آج بہت وقت بعد اپنے اندر سکون محسوس ہوا تھا۔

”چھ۔۔چھوڑو“ آرمش اس کی قربت میں کانپتے لبوں سے مشکل سے بول سکی وہ اس کی بات کو نظرانداز کرتا اس کی ایک گال پر لب رکھ گیا اور پھر اس کی دوسری گال پر لب رکھے آرمش کے پورے وجود میں کرنٹ سا لگا۔ نیہان کی نظر اس کے ہونٹوں پر گئی ان پر فوکس کرتا اپنے ہونٹ اس کے ہونٹوں پر رکھتا اس کی سانسیں خود میں قید کرنے لگا آرمش اس کی اس بے باکی پاکر ساکت ہو گئی اور بازوؤں پر گرفت مزید مضبوط کر لی نیہان کچھ دیر ایسر کرنے کے بعد اس کے ہونٹوں کو آزادی بخشتا دور ہوا۔۔

”گڈ نائٹ مسز نیہان“ نیہان اسے آہستہ سے بولتا بیڈ کی طرف بڑھ گیا آرمش اسی پوزیشن میں کھڑی رہی کیا ہوا تھا ایکدم اسے کچھ سمجھ نہیں آیا تھا نیہان نے کمرے کی لائٹس آف کی وہ ایکدم ہوش میں آئی اور نظر کمرے میں دوہرائی اور بغیر کچھ کہے خاموشی سے وہ کاؤچ کی طرف بڑھ گئی نیہان کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی ”آرمش دھکا نہیں دے سکتی تھی اسے یا روک نہیں سکتی تھی“ وہ کاؤچ میں آکر لیٹتی شرمندگی سے سوچنے لگی ”اب تو اسے پورا شک ہو گیا ہوگا میں کچھ فیل کرتی ہوں کیا واقع میں کچھ فیل کرتی ہوں؟ “ بولتے بولتے ایکدم اس کے ذہن میں خیال آیا اور اس کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی ”اگر کرتی بھی ہوں تو اسے نہیں بتاؤ گی بلکل بھی نہیں اوور ہو جائے گا“ آرمش نفی میں سر ہلا کر کہتے ساتھ آنکھیں بند کر گئی کہ تبھی اس کی آنکھوں کے سامنے کچھ دیر پہلا والا منظر لہرایا وہ فوراً آنکھیں کھول گئی نا چاہتے ہوئے بھی ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ سج گئی۔ آرمش نے ماتھے پر ہاتھ رکھا اور پھر باری باری اپنی دونوں گالوں پر اور پھر ہونٹوں کا سوچتے شرم سے لال ہوتی منہ پر کشن رکھ گئی وہ اپنی کیفیت سے خود کو انجان رکھے ہوئے تھی مگر صاف ظاہر تھا کہ وہ واقع اس کو پسند کرنے لگی تھی اس کا قریب آنا اس کا لمس سب آرمش کو خوبصورت لگا۔

”آرمش سوجا“ آرمش مسلسل نیہان کے بارے میں سوچتی کہتے ساتھ آنکھیں بند کرتی سونے کی کوشش کرنے لگی ***********ہ* * زُنیسہ کمرے میں بیٹھی عازل کے متعلق سوچ رہی تھی وہ اس کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتی مگر سوچ اور دل پر کب کسی کا اختیار رہا ہے وہ تو ہمیشہ سے ہی اپنی مرضی کرتے ہیں ”کیا واقع انہیں میری فکر ہو رہی تھی ؟ “ زُنیسہ کی آنکھوں کے سامنے عازل کا چہرہ آیا تو نا چاہتے ہوئے وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوئی ایک الگ سی خوشی ہوئی۔

تبھی اس کے فون رنگ ہوا زُنیسہ کا دھیان فوٹ کی طرف گیا موبائل سکرین پر عازل کے میسیج کا نوٹیفکیشن دیکھ کر اس نے فوراً فون اٹھایا اور چیٹ اوپن کی ”تم ٹھیک ہو؟ “ زنیسہ نے میسیج ریڈ کیا تو ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی اس دفعہ وہ جو سوچ رہی تھی ٹھیک سوچ رہی تھی ”جی آئی ایم فائن“ زُنیسہ نے ٹائپ کرکے سینڈ کیا جو فوراً سین ہوا ”زیادہ جلن تو نہیں ہو رہی نا؟ “ عازل کی طرف سے ایک اور میسیج ریسیو ہوا ”نہیں اتنی نہیں ہو رہی“ زُنیسہ نے اسے ریپلائے کیا عازل نے ریڈ کیا ”تھینک گاڈ زیادہ نہیں جلا“ میسپ عازل کے چر پڑھ کر زُنیسہ کی مسکراہٹ گہری سے گہری ہوتی جا رہی تھی کچھ دیر چبٹ کرنے کے بعد دونون ہی گڈ نائٹ کہنے لگے زنیسہ نیٹ آف کرگئی اور اس کے بارے میں سوچنے لگی ”نہیں زُنیسہ ایسا نہیں سوچ اس نے جو آرمش کیساتھ کیا ہے اس کے بعد بھائی اور ڈیڈ کبھی بھی ایسا نہیں چاہیں گے اور نہ ایسا کرنا اچھا ہے آرمش کو کتنا برا لگے گا تم نے موو آن کرنا ہے تو کافی حد تک سنبھل بھی گئی ہے اب بھی دور رہی“ زُنیسہ خود کو سمجھاتے ساتھ اپنی سوچ جھٹکتی آنکھیں بند کیے سونے کی کوشش کرنے لگی۔۔

عازل زُنیسہ کی چبٹ پر نظریں جمائے ہوئے تھا ”مجھے کیا ہو رہا ہے آج جب میں نور ولا گیا زنیسہ کو نہ دیکھ کر اچھا نہیں لگا جیسے ہی وہ سامنے آئی تو میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ آ گئی اور مجھے کیوں آخر اس کی فکر ہو رہی ہے اتنی“ عازل اپنے ذہن میں الجھتا ایکدم اٹھ کر بیٹھا ”کیا وہ مجھے اچھی لگنے لگی ہے؟ “ عازل نے خود سے سوال کیا اور دل نے فوراً بیٹ محسوس کی ”یہ غلط ہے ایسا کبھی نہیں ہوسکے گا اس لیے جو ہو رہا ہے یہی روک دے تو بہتر ہے ورنہ تو ایک بار پھر ٹوٹ جائے گا عازل“ عازل بھی خود کو سمجھاتا فون سائیڈ پر رکھتا کمرے میں اندھیرا کرتا سونے کی لیٹ گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.