Chapter 32: نیند نہیں آ رہی

”نیند نہیں آ رہی ہے کیا؟ “ مہر نور مہرین کو جاگتا پاکر سنجیدگی سے سوال کرنے لگے ”نہیں“ مہرین محترمہ نفی میں سر ہلا گئی ”آپ کو بھی تو نہیں آ رہی“ مہرین انہیں جاگتا پاکر فوراً سے بولی ”جب تک میری بیٹی کی بے گناہی ثابت نہیں ہو جائے گی تب تک مجھے سکون کی نیند نہیں آئے گی“ مہر نور نے مایوسی سے انہیں وجہ بتائی ”آج پورا ایک ماہ گزر گیا ہے آرمش نے مجھ سے بات تک نہیں کی مام تک نہیں بولا میری جان ہے اس میں اس کی ناراضگی مجھ سے برداشت نہیں ہو رہی ہے“ مہرین محترمہ آنکھوں میں نمی لیے بھرائی ہوئی آواز میں کہنے لگی ”تم بات کرو گی نا پیار سے تو وہ سن لے گی غصے کی تیز ہے ہماری بچی مگر نرم دل ہے“ مہر نور نے انہیں اس قدر اداس دیکھ کر تسلی دی جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی ”اور آپ دیکھیے گا انشاء اللہ جلد ہی نیہان اور آرمش کا سچ سامنے آئے گا“ مہرین محترمہ نے بھی انہیں حوصلہ دیا وہ اثبات میں سر ہلا گئے اور دونوں سونے کی کوشش کرنے لگے۔۔

***

نیہان کی آنکھ معمول کی نسبت دیر سے کھلی تھی اس نے کمرے میں نظر دوہرائی آرمش کہیں نہیں تھی ”اوہ تو مسز بھاگ رہی ہیں ویسے کل رات نیہان تو نے صحیح ایڈوانٹیج اٹھایا“ نیہان رات کا منظر یاد کرتا بالوں پر ہوتے پھیرتے ہوئے خود سے بولا اور فریش ہونے کی باتھروم کی طرف بڑھ گیا۔۔

کچھ دیر بعد فریش ہوکر وہ واپس کمرے میں آیا تو ٹیبل ناشتے کی ٹرے موجود تھی مگر آرمش نہیں تھی ”افف یہ لڑکی“ نیہان خود سے کہتے ساتھ صوفے پر بیٹھتا ناشتہ کرنے لگا۔

ناشتے سے فارغ ہوکر وہ نیچے آیا تو آرمش ٹی وی لاؤنچ میں بھی کہیں نہیں تھی کچن میں نظر ڈالی تو وہ وہاں بھی نہیں تھی ”تم مجھ سے زیادہ دیر نہیں بھاگ سکتی مسز نیہان“ نیہان کہتے ساتھ اس کے پہلے والے روم کی طرف بڑھ گیا دروازہ ناک کرکے وہ اندر داخل ہوا تو وہ بالوں کو تولیے میں قید کیے ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس شاور لے کر باہر نکلی تو سامنے سامنے نیہان کو دیکھا۔۔

"تم یہاں کیا کر رہے ہو“ آرمش اسے یہاں دیکھ حیرانگی سے بولی ”میں تم“ نیہان ابھی بول رہا تھا آرمش نے اسے ہاتھ سے روکا "جاؤ یہاں سے تم“ آرمش کنفیوز ہوتی بولی نیہان اسے دیکھنے لگا آرمش اس کی طرف بڑھی اسے ویسے کھڑا دیکھ کر آرمش نے اسے پکڑ کر بھیجنا چاہا ”ریلیکس آرمش“ نیہان اس کی حالت دیکھتا اس کا ہاتھ تھام کر روک گیا آرمش اسے دیکھنے لگی ”اے تم مجھے ٹچ مت کرو“ آرمش فوراً سے اپنا ہاتھ چھڑواتی اسے دیکھے بغیر بولی ”میں تمہیں ٹچ کر سکتا ہوں شوہر ہو تمہارا“ نیہان اس کا ہاتھ دوبارہ سے پکڑتا مسکرا کر کہنے لگا ”تم رات کی وجہ سے ایسا بی ہیو کر رہی ہو نا“ نیہان اس کے چہرے کو غور سے دیکھتا سوال کرنے لگا آرمش نے شرمندگی سے نظریں جھکا لی ”کل جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا“ آرمش نے دھیمے لہجے میں جواب دیا ہہ ”ہم سيپيڈ وائف سيپيڈ ہے محرم ہے ایک دوسرے کے ہے نا تو کچھ غلط نہیں تھا“ نیہان نے اسے نرمی سے سمجھانا چاہا آرمش نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا ”میں کچھ دیر اکیلے رہنا چاہتی ہوں اس لیے ابھی تم جاؤ“ آرمش کو اس کے سامنے کھڑا ہونا محال لگ رہا تھا اس لیے نارمل لہجے میں اسے دیکھتی سنجیدگی سے بولی نیہان خاموشی سے باہر کی طرف بڑھنے لگا آرمش بھی ڈریسنگ کی طرف قدم بڑھانے لگی ”ویسے”

نیہان کے چھونے اور آواز پر وہ ایکدم ہڑبڑا کر پلٹی ان بیلنس ہوتی گرنے لگی نیہان اسے تھامنے کی اس کی طرف بڑھا اور دونوں بیڈ پر گر پڑے نیچے آرمش اوپر نیہان دونوں کی نظریں آپس میں ٹکرائیں گرنے کی وجہ سے تولیے میں قید بال کھل گئے اور پھیل گئے نیہان اس کے چہرے پر آئی چند لٹ شرارتی ھوں کو اپنی انگلی کی مدد سے ہٹانے لگا ”خود اپنے اس قدر قریب کرتی ہو پھر بتاؤ تمہیں اپنے اتنے قریب پاکر میں کیسے اپنے آپ پر قابو کروں؟ “ نیہان اس کے چہرے کو نقوش کو غور سے۔ دیکھتا گہری نظریں اس پر جمائے کہنے لگا ”مم۔ میں نے جان کر نہیں کیا“ آرمش فوراً سے کپکپاتے لہجے میں جواب دینے لگی ”جان کر نہ صحیح مگر قریب تو کرتی ہو نا“ نیہان کہتے ساتھ اس کی گردن پر اپنی انگلیوں کا لمس محسوس کروانے لگا آرمش کے پورے وجود میں کرنٹ سا لگا دل مانو کسی بھی وقت باہر آنے کو تیار تھا ”دور ہو“ آرمش ایکدم ہوش میں آتی اسے کہتے ساتھ دھکا دے گئی نیہان اسے دیکھنے لگا ”تم کل سے سچویشن کا بہت ایڈوانٹیج اٹھا رہے ہو“ آرمش اسے گھورتے ہوئے کہتے ساتھ خود بھی اٹھی نیہان کے ہونٹوں پر شرارتی مسکراہٹ نمودار ہوئی ”تم اٹھانے بھی دے رہی ہو“ نیہان آنکھ مار کر کہنے لگا ”ھوڑے کہیں کے“ آرمش بولتی کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی ”تمہارے معاملے میں بنتا جا رہا ہوں“ نیہان ڈھٹائی سے کہتے ساتھ خود بھی کمرے سے باہر آیا۔۔

***

”تمہیں بتارہا ہوں اگر کسی کو اتنی سی بھی بھنک پڑی کہ وہ سب میرے کہنے پر تم نے کیا تھا تو جو پیسے لیے ہے نا تم نے سود سمیت واپس کرنے ہوں گے“ جواد صاحب ٹیبل پر ہاتھ مارتے غصے سے بھڑکے ”نن۔۔نہیں سر نہیں لگے گا پتہ“ وہ سامنے بیٹھا شخص فوراً گھبرا کر کہنے لگا ”گڈ پتہ لگنا بھی نہیں چاہیے ہے“ جواد صاحب سرد نگاہوں سے گھورتے کہتے ساتھ اور پیسے اس کے سامنے رکھ گئے ”یہ پیسے اس لیے تاکہ تم منہ بند رکھو اگر کوئی تمہیں پکڑ بھی لے تو تم میرا نام نہ لینا کسی کا بھی لے دینا میرا نہیں“ جواد صاحب اسے وارن کرتے ہوئے اپنے کوٹ کا بٹن کرتے ہوئے جانے لگے ”سر لیکن کس کا“ وہ گھبراتے ہوئے ان سے پوچھنے لگا ”بعد میں بتاؤ گا تمہیں وہ نام“ جواد صاحب چہرے پر شاطر مسکراہٹ سجائے باہر کی طرف قدم بڑھا گئے اور وہ خاموش رہا ۔

***

نیہان گھر نہیں تھا آرمش کمرے میں اکیلی بیٹھی فون استعمال کر رہی تھی ”میں اندر آجاؤ ؟ “ مہرین محترمہ نے آرمش سے اجازت مانگی آرمش نے دروازے کی طرف دیکھا اور بس دھیرے سے سر ہلا گئی ”آرمش بچے کب تک اپنی مام سے ناراض رہنا ہے“ مہرین محترمہ اندر آتی اس کے سامنے آکر بیٹھتی لہجے میں اداسی سجائے اس سے سوال کرنے لگی ”میں کسی سے ناراض نہیں ہوں ہاں مگر مجھے اتنا ضرور معلوم ہو گیا ہے کہ میرا مام ڈیڈ کو مجھ پر بھروسہ نہیں ہے“ آرمش خفگی سے انہیں جواب دیتے ساتھ دوبارہ سے موبائل استعمال کرنے لگی۔۔

”ایسی بات نہیں ہے اس وقت حالات ایسے بن گئے تھے مجھے معاف کردے بچی میں نے غصہ کیا لیکن تمہاری بھلائی کی میری جان“ مہرین محترمہ پیار سے اسے کہتے ساتھ اس کے چہرے پر ہاتھ رکھ گئی آرمش نے ان کی طرف دیکھا جن کی آنکھوں میں نمی تھی ”آپ رو نہیں بس مجھے دکھ ہوا تھا کہ آپ نے مجھے تھپڑ مارا مجھے ڈانٹا“ آرمش بھی ایکدم نرم ہوتی کہتے ساتھ مہرین محترمہ کے گلے لگ گئی ”میری بچی“ مہرین محترمہ اس کا سر چومتی مسکرا دی آرمش بھی مسکرا دی۔۔”تمہارے اور نیہان کے بیچ سب ٹھیک ہے نا؟ “ مہرین محترمہ نے فکرمندی سے اس سے سوال کیا ”جی سب ٹھیک ہے“ آرمش نے اسی مسکراہٹ کیساتھ جواب دیا ”آرمش تم جانتی ہو نیہان بہت اچھا بچہ ہے اور وہ تمہارا خیال بھی بہت رکھتا ہے ایسے شوہر نصیب سے ملتے ہیں تم بہت خوش نصیب ہو تمہیں نیہان ملا ہے تم کبھی بھی اسے ناراض نہ کرنا قدر کرو اگر قدر نہیں کرو گی تو اللہ تعالیٰ چھین بھی لیتا ہے سمجھ رہی ہو نا“ مہرین محترمہ کی بات پر وہ ایکدم سنجیدہ ہو گئی اور کئی سوچیں اس کے ذہن میں گردش کرنے لگی۔

”آرمش“ مہرین محترمہ اس کے جواب نہ دینے پر اسے پکارنے لگی ”جی جی سمجھ رہی ہوں“ آرمش ہوش میں آتی اثبات میں سر ہلا گئی مہرین محترمہ مسکرائی ”اور بھابی سے بھی مت بحث کیا کرو تمہاری ساس ہیں وہ تمہیں معلوم ہے ان کا رویہ کیسا ہے تو اس لیے خاموش رہا کرو“ مہرین محترمہ نے اسے پھر سے پیار سے سمجھایا ”مجھے بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی میرے لیے نیہان بول دیتا ہے“ آرمش انہیں جواب دیتے ہوئے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ سجا گئی ”اللہ تعالیٰ تم دونوں کے رشتے کو کسی کی نظر نہ لگائے آمین“ وہ دعا کرتے ساتھ اٹھ کر کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گئی آرمش انہیں جاتا دیکھنے لگی مہرین محترمہ کی بات تو ٹھیک تھی قدر نہ کرنے پر اللہ تعالیٰ چھین بھی لیتا ہے اور وہ یہی تو کر رہی تھی وہ ایکدم پریشان ہو گئی۔۔۔

********ہ* ***** * عازل اور زُنیسہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے پڑھ رہے تھے ”ہاتھ کیسا ہے“ عازل نے اس کے ہاتھ سے کتاب لیتے ہوئے پوچھا ”ٹھیک ہے“ زنیسہ نے سپاٹ لہجے میں جواب دیا ”تم ٹھیک ہو؟ “ عازل اس کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر لہجے میں فکرمندی لیے ایک اور سوال کرگیا ”آپ پڑھانے آئے ہیں نا مجھے آپ پڑھائیں میری فکر مت کریں“ زنیسہ اب کی بار تھوڑا سرد لہجہ اختیار کیے بولی عازل خاموش ہو گیا اور اسے پڑھانے لگا۔۔۔

عازل کیساتھ نساء بھی آئی تھی اور وہ نیہان کے پاس بیٹھی تھی ”کل ہی تو ہوکر گئی تھی تم نساء“ آرمش کچن سے باہر آتی اسے نیہان کیساتھ بیٹھا دیکھ کر سینے پر بازو باندھے چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجائے کہنے لگی ”میں نے سوچا آج پھر تمہیں کوئی پرابلم ہے“ نساء نے بھی اسی کے انداز میں اس سے پوچھنا چاہا ”ارے کیسی کوئی پرابلم نہیں ہے تمہاری پھوپھو کا گھر ہے جب دل چاہے تب آؤ“ آرمش بولتی نیہان فوراً سے بول گیا آرمش نے کھا جانے والی نظروں سے نیہان کو گھورا ”سو سوئیٹ آف یو نیہان“ نساء معصوم بنتی مسکرا کر کہنے لگی نیہان کو بھی مجبوراً مسکرانا پڑا ”بائے دا وے آرمش تمہارا یہ سٹائل تو نہیں تھا“ نساء اس کا حلیہ دیکھ کر چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ سجائے اس سے بولی ”وقت کیساتھ سٹائل بدل لینا چاہیے انسان کی اچھا ہوتا ہے جب تمہاری شادی ہوگی نا تو تب پوچھوں گی“ آرمش اسے تپ کر جواب دیتی کچن کی طرف بڑھ گئی نیہان اسے جاتا دیکھنے لگ گیا جتنے غصے میں وہ یہاں سے گئی تھی کہ نیہان اپنا حال سوچتا گھبرایا تھا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.