رات کے کھانے کے وقت گھر کے سب افراد ہی ڈائننگ ٹیبل پر موجود تھے ”مجھے سب سے ضروری بات کرنی ہے“ سلطان نور کی بارعب آواز پر سب آپ کی طرف متوجہ ہوئے ”کل میرے ایک فرینڈ کی فیملی زنیسہ کو دیکھنے آ رہی ہے اچھے رشتے بار بار نہیں آتے میں انہیں ڈنر کی انوائیٹ کیا ہے تو بہت اچھا انتظام ہونا چاہیے“ سلطان نور ناصرہ محترمہ کو دیکھتے ہوئے آگاہ کرنے لگی زنیسہ کے کھاتے ہوئے ہاتھ ایکدم رکے ”لیکن ڈیڈ زنیسہ سے تو ایک بار پوچھ لیتے“ نیہان فوراً سے سلطان نور سے کہنے لگا جس پر انہوں نے اسے دیکھا ”کل مل لے اس کے بعد زنیسہ کا جو جواب ہوگا اسے ہی ترجیح دی جائے گی مگر مجھے یقین ہے زنیسہ کو ارحم بہت پسند آئے گا“ سلطان نور نے سنجیدہ لہجے میں اسے جواب دیا تو وہ خاموش ہو گیا ناصرہ محترمہ بھی اس رشتے کچھ خاص خوش نہیں لگی اور زُنیسہ کا تو چہرہ ہی مرجھا تھوڑا سا اور کھانا بےدلی کیساتھ کھاتی کرسی کھسکا کر اٹھ کر کمرے کا رخ کر گئی سب نے کھانا کھایا اور خاموشی سے ہر کوئی اپنے اپنے روم کی طرف بڑھ گیا۔۔
***
نیہان اور آرمش کمرے میں آئے نیہان نے اس سے بات کرنا چاہی مگر آرمش اسے نظرانداز کرتی کاؤچ کی طرف بڑھ گئی ”یہ خاموشی مجھے طوفان سے پہلے والی لگ رہی ہے“ نیہان دل میں کہتے ساتھ خود بھی بیڈ کی جانب بڑھ گیا۔
”آرمش“ نیہان نے اسے پکارا آرمش نے کوئی جواب نہیں دیا وہ سمجھ گیا کہ آرمش آج غصہ نہیں بلکہ اس کا دل دکھا ہے۔۔
آرمش بلینکٹ میں منہ دیتی ضبط کیے آنسو بہانے لگی نیہان اس کیساتھ ایسا کرے گا اس نے کبھی نہیں سوچا تھا نیہان کی آج والی حرکت نے آرمش کو بے حد تکلیف پہنچائی تھی ”تم بھی برے ہو سب کی طرح“ آرمش کہتے ساتھ زاروقطار رونے لگ گئی گہری خاموشی ہونے کی وجہ سے کمرے میں سسکیوں کی آواز گونجنے لگی۔
”آرمش“ نیہان سسکیوں کی آواز پر ایکدم اٹھتا اسے کاؤچ پر نظر ڈال گیا اور اٹھ کر اس کی طرف بڑھا ”آرمش تم رو رہی ہو“ نیہان بےچین سا اس سے سوال کرنے لگا آرمش گھبرائی لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔۔
”ادھر دیکھو میری طرف“ نیہان اس کا بازو پکڑ کر اپنی طرف رخ کر گیا آرمش نظریں چرانے لگی ”تم مجھے رونے کی وجہ بتاؤ گی؟ “ نیہان اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر لہجے میں ناراضگی لیے پوچھنے لگا ”مجھے تمہیں نہیں بتانا تم مجھے ہرٹ کرتے ہو”
وہ بھرائی ہوئی آواز میں کہتے ساتھ آنسو پونچھنے لگی ”تم بھی تو کرتی ہو نا مجھے ہرٹ آرمش“ نیہان نے نرم لہجے میں اسے بتانا چاہا آرمش اسے دیکھنے لگی ”مگر میں تمہیں اگنور تو نہیں کرتی نا جیسے تم نساء کے سامنے مجھے کر رہے تھے“ آرمش نے خفگی سے اسے منہ بنا کر بولتی نیہان کو بے حد کیوٹ لگی ”اب وہ میرے قریب آتی ہے تو آنے دیتا ہوں تم آتی ہی نہیں ہو میرے قریب“ نیہان اس کے قریب ہوتا گھمبیر لہجے میں کہتے ساتھ اس کی ہارٹ بیٹ تیز کرگیا آرمش آنکھیں میچ گئی ”مجھے نیند آ رہی ہے تم بھی سوجاؤ“ وہ خود کو نارمل رکھتی کہتے ساتھ واپس رخ موڑ گئی نیہان نے ایک خالی نظر اس پر ڈالتا خاموشی سے بیڈ کی طرف بڑھ گیا۔۔
**********ہ* * * ”زنیسہ تم عازل کے بارے میں بلکل نہیں سوچو مت بھولو اس نے تمہیں ریچيکٹ کیا تھا ڈیڈ نے تمہارے لیے اچھا ہی لڑکا پسند کیا ہو گا تم اپنے پریزنٹ پر دھیان دو بھاڑ میں گیا میرا پاسٹ“ زنیسہ کب سے ناجانے خود کو تسلیاں دے رہی تھی مگر پھر بھی دل و دماغ گھوم پھر کر عازل پر رک جاتا تھا ”زپیسہ تم کیوں بھول نہیں جاتی ہو عازل کو“ زبپسہ فوراً سے اپنی سوچ جھٹکتی غصے سے کہنے لگی اس کا دماغ اس وقت بے حد الجھا ہوا تھا۔۔
زنیسہ بیڈ سے اٹھی اور باتھروم کی طرف بڑھ گئی کچھ دیر بعد وضو کیے بالوں کو ڈوپٹے ڈھکے وہ باہر آئی اور جائے نماز بچھا کر نیت کرتی نماز شروع کر گئی۔
نماز ادا کرکے سلام پھیر تی دعا کی اپنے ہاتھ اٹھا گئی۔۔
”اللہ تعالیٰ آپ کے اختیار میں تو سب ہے نا پلیزز اگر وہ نصیب یا میرے حق میں بہتر نہیں ہے تو اسے میرے دل و دماغ سے نکال دو میں مزید اس پریشانی میں نہیں رہ سکتی اور نہ اس انسان کی وجہ سے میں گھر والوں کو ناراض کرنا چاہتی ہو میرے لیے آسانی پیدا کر میرے مالک آپ ہی تو دعاؤں کو سننے والے ہو اور میرے حق میں جو بھی وہ بہترین ہو آمین“ وہ خدا سے دعا کرتی چہرے پر ہاتھ پھیر گئی اب وہ بہتر محسوس کر رہی تھی جائے نماز واپس جگہ پر رکھتی سونے کے لیے لیٹ گئی۔۔
***
”اہم اہم آج تو پھر ارحم صاحب آ رہے ہیں تمہیں دیکھنے“ آرمش اس کے کمرے میں بیٹھی اسے چھیڑتے ہوئے کہنے لگی زنیسہ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”میں ابھی اس چیز کی ریڈی نہیں ہوں”
زنیسہ نے دھیمے لہجے میں آرمش کو بتایا ”تم کسی کو پسند کرتی ہو کیا؟ “ آرمش نے اس سے پوچھنا ضروری سمجھا جس پر وہ فوراً نفی میں سر ہلا گئی ”تو پھر؟ “ آرمش نے آئبرو اچکا کر کیا زُنیسہ نے گہرا سانس خارج کیا ”پتہ نہیں مگر میرا دل نہیں مان رہا ہے“ زنیسہ نے سچ بولا آرمش نے اس کا رخ اپنی طرف کیا ”دیکھو زنیسہ تم بغیر ملے بغیر دیکھے کیسے فیصلہ کرسکتی ہو ہو سکتا ہے نا ارحم اچھا لڑکا ہو کچھ چیزیں ہمیں لگتا ہے ہمارے لیے اچھی نہیں لگتی ہے لیکن بات میں پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو فیصلہ کیا ہے ہمارے لیے وہ بہترین ہے ایک دفعہ ملنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر نہیں آیا پسند تو میں تمہارا ساتھ دوں گی ڈونٹ وری“ آرمش اسے پیار سے سمجھاتے ہوئے تسلی بخش گئی جس پر زنیسہ مسکرائی اور اس کے گلے سے لگ گئی۔۔
”اب تم جاؤ زنیسہ عازل آ گیا ہے تم جلدپ فری ہوجانا ٹھیک ہے“ آرمش کہتے ساتھ کمرے سے چلی گئی زنیسہ خود کو نارمل کرتی نیچے کی طرف بڑھ گئی۔۔
***
آج پھر عازل کیساتھ نساء آئی تھی آرمش کو حیرت اسے آج دوبارہ دیکھ کر حیرت ہوئی تھی۔۔
”تمہیں اپنے گھر میں کوئی کام وام نہیں ہے جو روز یہاں منہ اٹھا کر آجاتی ہو“ آرمش ٹی وی لاؤنچ میں آئی تو نساء کو دیکھ کر تپ کر بولی تبھی پیچھے سے نیہان آیا ”اوہ ہائے ن“ اس سے پہلے نیہان اپنے الفاظ مکمل کرتا آرمش نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے گھورا ”ڈرائیور سے بولو تمہیں گھر چھوڑ دے سمجھیں اور کل آنے کی ضرورت نہیں ہے اور تم میرے ساتھ روم میں چلو“ آرمش سرد آنکھوں سے نساء کو گھورتی نیہان کو اپنے ساتھ لیے کمرے کا رخ کرگئی نساء وہی جل بھن کر رہ گئی۔۔
”اپنی اس انسلٹ کا بدلہ تو میں تم سے لے کر رہوں گی آرمش“ نساء دل ہی دل میں عہد کرتی پیر پٹک کر وہاں سے چلی گئی ”کیا مسئلہ کیا ہے تمہارا تم اگر اب مجھے نساء کے ارد گرد نظر آئے تو تمہاری جان لے لوں گی”
آرمش کمرے میں لاتی اپنے دونوں ہاتھوں کو اس کی گردن پر رکھے غصے سے بولتی نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ سجا گئی۔۔
”تمہیں کیوں اتنی مرچی لگ رہی ہے آرمش وجہ بتاؤ“ نیہان اس کے چہرے کے قریب چہرہ لائے آنکھوں میں جھانکتے ہوئے بولا ”تم نے مجھے اپنے آپ سے محبت کرنے پر مجبور کر دیا نیہان“ آرمش آنکھیں بند کیے ہمت پیدا کیے اقرار کر گئی نیہان کے چہرے پر خوشی کی جھلک صاف واضح تھا اس نے مسکراتے ہوئے آرمش کو دیکھا ”تو آخر کار میں نے تمہیں خود سے محبت کروا ہی دی“ نیہان اسے اپنے قریب کرتا گھمبیر لہجے میں کہتا اس کی حالت غیر کرنے میں کامیاب ہوا اس کے ہونٹوں پر فوکس کرتا وہ جھکنے لگا جب آرمش نے اس کے ہونٹوں پر اپنا ہاتھ جما کر اسے روکا نیہان نے سوالیہ نظروں سے اسے گھورا۔
”بےشرم انسان پہلے مجھے ایک وعدہ چاہیے تبھی میں تمہیں اپنے قریب آنے دوں گی“ آرمش آنکھیں چھوٹی کیے اسے دور کرتی سینے پر بازو باندھ کر کہنے لگی ”کیسا وعدہ ہے؟ “ نیہان نے بےاختیار پوچھا ”تم نساء سے دور رہو گے اس سے بات بھی نہیں کرو گے“ آرمش نے اس کی طرف دیکھ کر بتایا جس پر نیہان اثبات میں سر ہلا گئی ”اس کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں میں وعدہ“ نیہان کہتے ساتھ اس کی گردن پر جھک گیا آرمش ہڑبڑا کر رہ گئی ”مجھے بہت کام ہے زنیسہ کو ریڈی کرنا ہے اس کے بعد تائی کی مدد کروانی ہے ریڈی بھی ہونا ہے تم بھی ریڈی ہو“ آرمش ایک ہی سپیڈ پر بولتے ساتھ کمرے سے باہر بھاگ گئی ”واپس تمہیں یہی آنا ہے بھاگ کر جاؤ گی بھی تو کہاں ؟ “ نیہان اسے جاتا دیکھ کر بالوں پر ہاتھ پھیرتا اونچی آواز میں کہنے لگا۔۔۔
************ہ* * * ”زُنیسہ تم فری نہیں ہوئی ابھی تک ریڈی بھی ہونا سات بجے تک وہ لوگ آ جائے گے“ آرمش ڈرائنگ روم میں آتی اسے وہی بیٹھا دیکھ پریشان ہوتی بولی ”بس آ گئی میں“ زنیسہ نے اسے جواب دیا جس پر وہ اسے جلدی کہتے ساتھ باہر کی طرف بڑھ گئی۔۔
”کون لوگ آ رہے ہیں ؟ “ عازل کتاب بند کرتا اس سے سوال کرنے لگا ”مجھے کچھ لوگ دیکھنے آ رہے ہیں“ زنیسہ اسے دیکھے بغیر سوال کا جواب دیتی چیزیں سمیٹنے لگی عازل خاموش رہا۔
”مجھے چلنا چاہیے ہے اب“ عازل سنجیدہ لہجے میں کہتے ساتھ اٹھ کتاب میز پر رکھتا اٹھ کھڑا ہوا ”اللہ حافظ“ زنیسہ اٹھتی اسے بولتی ڈرائنگ روم سے باہر نکل گئی عازل اسے جاتا دیکھنے لگ گیا اور خاموشی سے خود بھی باہر آیا ”نساء کہاں ہے“ نساء کو موجود نہ پاکر وہ خود سے بولا ”وہ ڈرائیور کیساتھ چلی گئی تھی۔ “ آرمش جواب دیتے ساتھ اوپر کی طرف بڑھ گیا عازل اس کی پشت پر نظر ڈالتا خاموشی سے ٹی وی لاؤنچ عبور کرتا گراج کی طرف بڑھ گیا۔۔