Chapter 34: نیہان ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑا بال

نیہان ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑا بال بنا رہا تھا تبھی وہ کمرے میں آئی سیاہ رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس سائیڈ پر دوپٹہ لیے بے حد خوبصورت لگ رہی تھی سیاہ رنگ اس کی دودھیانہ رنگت پر بے حد جچ رہا تھا وہ نیہان کیساتھ آکر کھڑی ہوئی جس کی نظریں اس پر جم سی گئی آرمش فیس پر لوشن لگا کر لائٹ سا میک آپ کرنے لگی۔۔

”ایسا کیوں دیکھ رہے ہو جیسے پہلی بار دیکھا ہو“ آرمش اس کی نظریں خود پر محسوس کرتی اس کی طرف اپنی آنکھیں اٹھاتی کہنے لگی ”ایسے تمہیں پہلی بار دیکھ رہا ہوں“ نیہان نے ستائشی نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے مدھوش انداز میں جواب دیا ”مجھے بھی نہیں پتہ تھا شلوار قمیض میرے اوپر اتنی سوٹ کرے گی“ آرمش فوراً سے کہتے ساتھ ہونٹوں پر لپسيک لگانے لگی ”تم تو میرا صبر آزما رہی ہو مسز“ اس کے قریب ہوتا کان میں جھک کر گھمبیر لہجے میں کہنے لگا آرمش کی ہارٹ بیٹ ایکدم ہوئی ”تم پھر شروع ہو رہے ہو نیچے مہمان آنے والے ہیں چلو“ لٹکی آرمش اسے دور کرکے کہتے ساتھ سيک لگاتی بالوں کو چر میں قید کرنے لگی اور پھر وہ دونوں نیچے کی طرف بڑھ گئے۔۔۔

سلطان نور کے دوست کی فیملی آ چکی تھی رسمی سلام دعا حال پوچھا گیا ”آپ بیٹھیں“ سلطان نور نے انہیں مسکراتے ہوئے بیٹھنے کا اشارہ کیا جس پر وہ لوگ بیٹھ گئے ”اسلام و علیکم“ نیہان اندر داخل ہوتے خوشگوار لہجے میں سلام کرنے لگی ”وعلیکم اسلام“ کچھ دیر یونہی باپ چیت ہوتی رہی اور پھر ارحم کی والدہ کے کہنے پر ناصرہ محترمہ نے کچن میں کھڑی آرمش کو زنیسہ کو نیچے لانے کو کہا زنیسہ سلیقے میں سر دوپٹہ لیے نظریں جھکائے آرمش کیساتھ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی نظر آئی ان سب کا دھیان دونوں کی طرف گیا۔

”یہ لڑکی کون ہے؟ “ ارحم کی والدہ آرمش کو دیکھتی سرد لہجے میں سوال کرنے لگی ”یہ میری بھتیجی اور بہو ہے“ سلطان نور نے مسکراتے ہوئے انہیں جواب دیا جس پر وہ عورت ایکدم اٹھ گئی ”یہ تو وہی ہے نا جس کی ویڈیو اور تصویریں وائرل ہوئی تھی معاف کیجیے گا مگر میں ایسے گھر میں ہرگز اپنے بیٹے کی شادی نہیں کروں گی جدھر کی بہو ایسی ہے تو بیٹی کیسی ہوگی میں ایک منٹ یہاں نہیں رکو گی“ وہ عورت ایکدم غصے میں بولتی اپنے شوہر اور ارحم کو اشارہ کرنے لگی سب لوگ تھوڑے پریشان ہوئے ”دیکھیں وہ سب ایک جھوٹ تھا آپ سمجھنے کی کوشش کریں“ ناصرہ محترمہ نے انہیں نرمی سے سمجھانے لگی ”نہیں اگر آپ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے آپ جا سکتے ہیں یہاں سے“ سلطان نور بھی کھڑے ہوتے ٹھنڈے لہجے میں بولے ارحم اور سلطان نور کا دوست بھی کھڑا ہو گیا ”سلطان“ ناصرہ محترمہ نے انہیں پکارا ”نہیں ہماری بیٹی نہ ہی تو کوئی گئی گزری ہے اور کوئی میری بہو کے بارے اس قسم کی بات کرے گا ہم بھی اس کیساتھ تعلق نہیں جوڑنا چاہتے اسی لیے میں بہت آرام سے کہ رہا ہوں آپ یہاں سے تشریف لے جائیں“ سلطان نور اب کی بار قدرے سخت لہجے میں بولے اور وہ تینوں غصے سے وہاں سے چلے گئے جبکہ زُنیسہ خاموش کھڑی یہ سب دیکھ رہی تھی ”تمہاری وجہ سے ہوا ہے سب میں تمہیں چھوڑوں گی ہماری خوشیاں کے پیچھے“ ناصرہ محترمہ اس کی طرف بھارتی حقارت سے چیخنے لگی کہ نیہان آرمش کا ہاتھ تھام تا اسے اپنے ساتھ لیے وہاں سے چلا گیا ناصرہ محترمہ نیہان کو بس دیکھتی رہ گئی جسے اپنی بہن کی ذرا برابر پرواہ نہیں تھی۔ وہ دونوں کمرے میں آئی نیہان کے چہرے پر موجود سنجیدگی اس بات کو صاف ظاہر کر رہی تھی کہ نیچے کی جانے والی باتوں نے اس کا دماغ گرم کر دیا تھا ”تھینکیو سو مچ“ آرمش اس کے ساتھ لگے پیار سے اسے کہنے لگی جس پر نیہان نے اسے دیکھا ”بڑا پیار آ رہا ہے مجھ پر“ نیہان اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے نرمی سے کہنے لگا ”تم حرکتیں ہی ایسی کرتی ہو نا چاہتے ہوئے بھی مجھے تم پر پیار آجاتا ہے“ آرمش اس کے چہرے کی جانب نظریں کیے معصومیت سے بولی نیہان کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ نمودار ہوئی نیہان نے اس کی پیشانی پر لب رکھ دیے ”تم ان سب باتوں کو دل پر مت لیا کرو تمہیں پھر سے یہی بولوں گا اللہ تعالیٰ ہم دونوں کی سچائی جانتا ہے دنیا والے جو بھی کہے اس سے فرق نہیں پڑتا“ نیہان نے اس نے گال پر ہاتھ رکھے پیار سے سمجھانا چاہا ”بلکل میرے لیے اب تمہارا ساتھ ہی کافی ہے ان سب باتوں سے مجھے فرق نہیں پڑتا ہے“ آرمش اس کا ہاتھ تھام کر محبت سے بولی نیہان مسکرا دیا ”ہمیں زُبیشہ کے پاس جانا چاہیے اسے ضرورت ہوگی ہمارپ“ آرمش زنیسہ کا سوچتی اسے بتانے لگی نیہان اثبات میں سر ہلا گیا اور وہ دونوں زنیسہ کے کمرے کی طرف بڑھ گئے۔۔

وہ دونوں زنیسہ کے کمرے میں آئے جہاں وہ بیڈ پر بیٹھی ہوئی افسردہ نظر آ رہی تھی ایک سائیڈ پر نیہان اور دوسری س ائیڈ پر آرمش بیٹھ گئی ”وہ فیملی تمہارے قابل تھی ہی نہیں زنیسہ“ نیہان کے کہنے پر اس نے نظریں اس کی طرف اٹھائی ”آپ کیسے کہ سکتے ہیں انکار وہ کرکے گئے ہیں“ زُنیسہ نے لہجے میں مایوسی سجائے اسے بتایا ”انکار ہم نے کیا ہے تم نے دیکھا نہیں تایا نے کیسے کھڑی کھڑی سنائی انہیں بکواس کر رہے تھے تمہارے بارے میں“ آرمش نے اب کی بار اسے سمجھانا چاہا جس پر زٹیسہ خاموش رہی ”ڈونٹ وری تمہارے لیے ایک بیسٹ ہسيپيڈ ڈھونڈے گے جو ہماری زنیسہ سے بہت پیار کرے گا“ نیہان اسے اپنے ساتھ لگائے محبت سے کہنے لگا زنیسہ کے چہرے کے تاثرات میں ذرا برابر فرق نہیں آیا۔۔

”مجھے پتہ لگ گیا ہے مجھ سے کوئی محبت نہیں کرسکتا بھائی“ زنیسہ بھرائی ہوئی آواز میں نیہاپ سے کہنے لگی آرمش اور نیہان دونوں پریشان ہوئے ”یہ بات تم کیسے بول سکتی زنیسہ تم اتنی اچھی ہو اور جو بہت اچھے ہوتے ہیں انہیں تھوڑا صبر سے کام لینا پڑتا ہے پھر اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں ایک بہترین بندے کی اینٹری کرواتا ہے اور سب سیٹ ہوجاتا ہے“ آرمش اسے پیار سے ساری بات کو سمجھایا زُنیسہ اسے دیکھ رہی تھی ”جیسے تمہاری لائف میں بھائی کی اینٹری کروائی ؟ “ زُنیسہ نے بےاختیار بولا آرمش نے نیہان کی طرف نظریں کی نیہان اترا یا آرمش کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی ”ایسا سمجھ لو بہت جلد تمہیں بھی بہت اچھا لائف پارٹنر ملے گا لیکن اس کی تھوڑا صبر کرنا ہوگا“ آرمش مسکراتے ہوئے اسے جواب دینے لگی زنیسہ اثبات میں سر ہلا گئی ”اب تم فوراً سے یہ سارا واقعہ اپنی میموری سے ڈیلیٹ کرکے بھاڑ میں ڈال دو سمجھیں“ آرمش کے انداز پر زنیسہ اور نیہان دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ سج گئی ”میں نے بھاڑ میں ڈال دیا“ زنیسہ ہنستے ہوئے بولی تو آرمش بھی ہنس دی اور اس کے گلے لگ گئی۔۔۔

ناصرہ محترمہ جو زنیسہ سے بات کرنے کی آ رہی تھی مگر آرمش اور نیہان کی باتوں پر وہ قدم وہی روک گئی آرمش اور نیہان دونوں کے بارے میں غلط سوچ رہی تھی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تو تینوں کی نظر ان پر گئی۔۔

”آرمش ہمیں چلنا چاہیے ہے اب مام کو زنیسہ کیساتھ رہنے دو“ نیہان آرمش کو مخاطب کرتا کھڑا ہوا آرمش بھی کھڑی ہو گئی ”اتنی بری لگنے لگ گئی ہوں میں تمہیں ؟ “ ناصرہ محترمہ نے مایوس نگاہوں سے نیہاب کو دیکھتے ہوئے بولا ”ایسی بات ہرگز نہیں ہے مجھے لگا آپ زُنیسہ سے اکیلے میں بات کرنا چاہتی ہوں گی آپ ماں ہے میری آپ کی غلط ہر ضرور آپ کو ٹوک سکتا ہوں مگر بری کبھی نہیں لگ سکتی“ سنجیدگی سے کہتے ساتھ وہ کمرے سے باہر کی طرف بڑھ گیا آرمش نے ناصرہ محترمہ کی طرف دیکھا اسے لگا اب اس کی کلاس لگے گی مگر وہ خاموشی سے زنیسہ کی طرف بڑھ گئی آرمش بھی کمرے سے باہر آ گئی۔۔

***

آرمش نیہان کے سینے پر سر رکھے ہوئے لیٹی ہوئی تھی نیہان اس کے بالوں میں اپنی انگلیاں چلا رہا تھا۔

”تمہیں معلوم ہو میں نے صرف امیجینیشن میں تمہیں اپنے ساتھ ایسا سوتا پایا ہے“ نیہان کے کہنے پر آرمش نے بے یقینی سے اسے دیکھا مپ ”تم مجھے اچب کیا کرتے تھے؟ “ آرمش کو جیسے اس بات پر یقین نہیں آیا جس پر نیہان اثبات میں سر ہلا گیا ”ہمیشہ صرف تمہیں ہی تو سوچا سب سمجھ جاتے تھے مگر تم نہیں سمجھ سکی“ نیہان اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے نرمی سے بتانے لگا ”پتہ نہیں کیوں شاید میں تمہیں دوست کی نظر سے ہی دیکھتی تھی اس لیے میں تمہاری چاہت نہیں دیکھ سکی اور تم نے کبھی مجھے فیل بھی تو نہیں ہونے دیا نا“ آرمش نے تھوڑا افسردہ سا اسے دیکھ کر بولا نیہان نے اسے اپنے مزید قریب کیا ”دیر سے ہی صحیح محبت تو تمہیں مجھ سے ہی ہوئی ہے“ نیہان اس کے چہرے پر گہری نظریں جمائے پیار سے بولا ”تمہیں کیسے پتہ مجھے تم سے محبت ہوئی صرف عازل سے بھی تو رشتہ ہوا تھا نا”

آرمش نے اسے تنگ کرنے کے لیے بولا نیہان نے سنجیدہ نگاہوں سے اسے دیکھا ”ہمم جانتا ہوں وہ تمہیں نیچر وائس اچھا لگا تھا مگر محبت نہیں ہوئی تھی تمہیں اس سے“ نیہان کی بات پر آرمش نے حیرانگی سے اسے دیکھا ”تم میرے بارے میں سب کیسے جان جاتے ہو نیہان“ آرمش چہرے پر وہی حیران کن تاثرات سجائے پوچھنے لگی ”بچپن سے تمہارے سب سے زیادہ قریب ہوں تمہیں مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا ہے مسز نیہان سلطان“ نیہان اس کی ناک دبا کر قریب کرتا پیار سے بولا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی اور اس کے گال سرخ ہوئے۔

”آپ شرماتی بھی ہیں“ نیہان اس کے شرمانے پر مسکراتے ہوئے کہنے لگ گیا۔۔

”جی بلکل اب آپ بھی سو جائیں میں بھی سو رہی ہوں صبح بہت سے کام ہیں“ آرمش کہتے ساتھ آنکھیں بند کر گئی نیہان بھی آنکھیں بند کیے سونے کی کوشش کرنے لگا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.