Chapter 35: صبح سب ناشتے کی ٹیبل پر موجود

صبح سب ناشتے کی ٹیبل پر موجود تھے اور گہری خاموشی کھانے کی میز پر چھائی ہوئی تھی۔۔

”سوری زُنیسہ اور آرمش بچے مجھے لوگ دیکھ بھال کر بلانے ان وائٹ کرنے چاہیے تھے“ سلطان نور نے اس خاموشی کو توڑتے ہوئے سنجیدگی سے کہا ”آپ سوری مت کریں ڈیڈ آپ کو تو نہیں معلوم تھا نا بلکہ شکر ہے کہ ان لوگوں کی اصلیت پہلے ہی سامنے آ گئی“ زُنیسہ کی بات پر سلطان نور سمیت سب نے حیرانگی سے اسے دیکھا ”ہماری بچی تو بہت سمجھدار ہو گئی ہے“ سلطان نور مسکراتے ہوئے کہنے لگے ”جب مجھے سمجھدار بھابی ملے گی تو سمجھدار تو ہوگی نا“ زُنیسہ آرمش کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر جواب دینے لگی جس پر آرمش مسکرائی ”وقت اور حالات انسان کو سمجھدار بنا دیتے ہیں زُنیسہ تم اب بڑی ہو رہی ہو نا تو سمجھدار بھی ہوتی جا رہی ہو“ آرمش نے نرم لہجے میں سے اسے کہا جس پر زنیسہ اثبات میں سر ہلا گئی مہر نور نے سر اٹھا کر آرمش کو دیکھا اور شرمندہ سے واپس سر جھکا گئے۔۔

”تمہارا آفس کب سے جوائن کرنے کا ارادہ ہے بیٹا جی شادی کو بھی دو مہینے گزر گئے ہیں“ سلطان نور نے نیہان کو دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے پوچھنا چاہا ”شادی کو تو دو مہینے گزر گئے ہیں لیکن میرا ہنی مون تو اب شروع ہوا ہے“ نیہان دل ہی دل میں خود سے سوچنے لگا ”میں تم سے بات کر رہا ہوں نیہان“ سلطان نور اسے خاموش دیکھ کر پھر سے مخاطب کرنے لگے ”ڈیڈ جلدی کروں گا جوائن“ نیہان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا وہ خاموش ہو گئے مہر نور اور سلطان نور دونوں آفس جانے کی اٹھ کھڑے ہوئے زنیسہ کالج چلی گئی آرمش برتن سمیٹنے لگ گئی مہرین محترمہ اس کی مدد کرنے لگی نیہان ناصرہ محترمہ اپنے اپنے روم کی طرف بڑھ گئی۔

ہ **************** * عازل کیساتھ شام میں باقی پوری فیملی بھی آئی ہوئی تھی زنیسہ اور عازل ڈرائنگ روم میں بیٹھے پڑھ رہے تھے جبکہ باقی لوگ ٹی وی لاؤنچ میں چائے پی رہے تھے۔

کچھ دیر بعد وہ دونوں بھی باہر آ گئے کیونکہ ناجانے کیوں مگر عازل کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی ”میں گھر جا رہا ہوں آپ لوگ آجائیے گا“ عازل سنجیدہ لہجے میں کہتے ساتھ باہر کی طرف بڑھنے لگا ”ارے عازل کہاں جا رہے ہو بیٹا آج کھانا کھا کر جانا ہے آپ نے زُنیسہ نے بریانی بنائی ہے چلو بیٹھ جاؤ شاباش“ ناصرہ محترمہ نے فوراً سے اسے روکنا چاہا جس پر عازل کے بڑھتے قدم رکے ”میری طبیعت نہیں ٹھیک میں چلتا ہوں“ عازل احترام سے کہنے لگا زنیسہ نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ”تو یہی آرام کرلو ایسا کرو آپ گیسٹ روم میں لیٹ جاؤ لیکن آج کھانا کھائے بغیر نہیں جانے دوں گی“ ناصرہ محترمہ کے اسرار پر اسے مجبوراً رکنا پڑا اور خاموشی سے وہی بیٹھ گیا ”میں نے سنا ہےکل کچھ لوگ دیکھنے آئے تھے زنیسہ کو“ سلمہ محترمہ نے ناصرہ محترمہ سے پوچھنا چاہا عازل کے چہرے پر ناگوار تاثرات سجے ”جی بس زُنیسہ اور نیہان کو وہ لوگ کچھ خاص پسند نہیں آئے تو انکار کر دیا“ ناصرہ محترمہ کی کہی بات پر عازل نے زنیسہ کو دیکھا جو خاموش بیٹھی تھی ”اوہ ویسے بھی باہر دیکھ بھال کر کرنا چاہیے ساری زندگی کا سوال ہوتا ہے“ سلمہ محترمہ نے بتانا ضروری سمجھا جس پر ناصرہ محترمہ اثبات میں سر ہلا گئی۔۔

”ماشاء اللہ ماشاءاللہ نیہان اور آرمش ساتھ میں کافی خوش ہے کسی کی نظر نہ لگے“ سلمہ محترمہ کی نظر ان دونوں پر گئی تو دعا دیے بغیر نہ رہ سکی دونوں کے چہرے کی مسکراہٹ گہری ہوئی جبکہ نساء نے نفرت بھری نگاہ آرمش پر ڈالی۔۔

***

”سر کام ہو گیا ہے وہ آدمی مجھے مل گیا ہے جس نے ان کی تصویریں لی تھی“ سلطان نور فون کان کیساتھ لگائے ہوئے تھے دوسری طرف سے آتی کال پر وہ خوش ہوئے ”ایسا کرو اس آدمی کو میرے گھر لے آؤ میں بھی بس گھر ہی پہنچ رہا ہوں“ سلطان نور ڈرائیونگ کرتے ہوئے اسے کہنے لگے وہ ٹھیک ہے بول گیا آرمش اور نیہان کے نکاح کے بعد ہی سلطان نور نے ایک آدمی کو اس سارے معاملے میں بتایا تھا اور وہ بہت دنوں سے وہ آدمی تلاش کر رہا تھا بالآخر وہ ہاتھ آ ہی گیا تھا۔۔

کچھ دیر تک سلطائ نور گھر پہنچ گئے سب کو بیٹھا دیکھ کر انہیں ایک اور تسلی ہوئی کہ چلو سب کے درمیان بات کل ہوگی ”اسلام و علیکم“ سلطان نور اونچی آواز میں کہتے ساتھ سب کو اپنی طرف متوجہ کر گئے سلمہ محترمہ بھائی سے ملی عازل بھی ملا نساء اور جواد صاحب نے بھی سلام کیا سلطان نور فریش ہونے کی کمرے کی طرف بڑھ گئے۔

”بہت اچھا ہے کہ سب لوگ یہاں موجود ہے آپ سب کے سامنے ہی سب کل ہو جائے گا”

سلطان نور کی بات پر سب لوگوں نے سوالیہ نگاہیں ان کی طرف اٹھائی ”سب پتہ لگ جائے گا بس آتا ہی ہوگا“ سب کی نظریں خود پر پاکر وہ کہنے لگے کہ تبھی دو آدمی ٹی وی لاؤنچ میں آتے ہوئے دیکھائی دیے جواد صاحب گھبرا کر اپنی جگہ سے کھڑے ہوئے ”یہ کون ہے ڈیڈ؟ “ نیہان بھی انجان نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے سوال کیا ”یہ وہی ہے نیہان جس نے تمہاری اور آرمش کی تصویریں اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی خود تو کیا نہیں ہوگا اس نے یہ کام یقیناً اس کو کسی نے یہ کام کرنے کا بولا ہوگا“ سلطان نور کی بات پر نیہان کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے اور وہ سرخ آنکھوں سے اس کو گھورتا اس کی طرف بڑھا ”بے غیرت انسان بتا کس کے کہنے پر تو نے یہ سب کیا اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا میں“ نیہان تنے ہوئے اعصاب لیے تیش سے بولا وہ شخص گھبرایا ”بتاؤ ہم سب انتظار میں ہے“ یہ آواز عازل کی تھی آرمش اپنی جگہ ساکت کھڑی تھی سب لوگ اس کا جواب سننے کے منتظر تھے اس شخص نے جواد صاحب کی طرف دیکھا ”بولے گا اب“ نیہان اس کے خاموش رہنے پر مٹھیاں بھینچ کر منہ بنائے اس کی طرف اشارہ کرگیا ”بب۔ بتارہا ہوں“ وہ فوراً گھبراتے ہوئے کہنے لگا ”جلدی بول“ نیہان نے چیخ کر کہا وہ شخص گھبرا کر رہ گیا ”مجھے انہوں نے ہی کہا تھا وہ سب کرنے کا“ وہ شخص نیہان کی طرف اشارہ کیے بولتا نیہان سمیت وہاں موجود ہر ایک شخص کو حیران کر گیا اور جواد صاحب کے ہونٹوں پر فاتحانہ مسکراہٹ نمودار ہوئی۔۔

”مجھے انہوں نے ہی کہا تھا وہ سب کرنے کا“ وہ شخص نیہان کی طرف اشارہ کیے بولتا نیہان سمیت وہاں موجود ہر ایک شخص کو حیران کر گیا اور جواد صاحب کے ہونٹوں پر فاتحانہ مسکراہٹ نمودار ہوئی۔۔

”یہ کیا بکواس کر رہا ہے نیہان؟ “ سلطان نور نے نیہان کی طرف دیکھتے ہوئے سختی سے بولا ”یہ جھوٹ بول رہا ہے ڈیڈ“ نیہان اسے دھکا دے کر انہیں جواب دینے لگا۔

”میں نے کیوں جھوٹ بولنا ہے سر آپ ہی نے تو مجھے یہ سب کرنے کو بولا تھا“ وہ شخص ایک بار پھر سے وہی بات دہرانے لگا ”اوہ جسٹ شیٹ ایپ“ نیہان ایکدم غصے سے دھاڑا کہ وہ آدمی سمیت سب لوگ گھبرائے۔

”پھر یہ آدمی اس قسم کی بکواس کیوں کر رہا ہے نیہان کوئی وجہ بھی تو ہو“ اب کی بار مہر نور نے نیہان سے سوال کیا ”نیہان ایسا کبھی نہیں کرسکتا ہے ڈیڈ“ آرمش کی بات پر نیہان نے آرمش کی طرف دیکھا وہ اس کی طرف قدم بڑھانے لگی ”مجھے پورا یقین ہے نیہان پر کسی بھی غیر انسان کے کہ دینے سے کہ یہ سب نیہان نے کیا ہے تو لازمی سپ نہیں وہ سب نیہان نے کیا ہو تین ماہ پہلے ہم دونوں ہی اسی چوئسن سے گزرے جب ہم سچ بول رہے تھے مگر ہمارا یقین کرنے والا کوئی بھی نہیں تھا“ آرمش اس کے ساتھ آکر کھڑی ہوتی اسے دیکھتے ہوئے بتانے لگی نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”یہ آدمی جھوٹ بول رہا ہے اس کے چہرے سے صاف پتہ لگ رہا ہے“ عازل نیہان کے پاس آکر کھڑا ہوتا بولا نیہان نے اسے دیکھا ”جی بلکل میرے بھائی تو آرمش کی آنکھ میں آنسو نہیں آنے دے سکتے کی کرنا تو ناممکن سی بات ہے“ زُنیسہ بھی نیہان کے پاس آکر کھڑی ہوتی مسکرا کر بولی نیہان نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا ”سچ بتا یہ سب کس نے کیا ہے ورنہ ابھی پولیس کو بلوا کر تجھے اندر کروائیں گے پھر وہ خود بخود سچ نکلوا لیں گے“ عازل اس شخص کا گریبان پکڑتا سرد نگاہیں اس پر جمائے اسے خوفزدہ کرنے لگا جواد صاحب کو اپنا سارا کھیل برباد ہوتا دیکھائی دیا ”تمہیں پولیس کو بلانے کی ضرورت نہیں ہے عازل“ ناصرہ محترمہ جو کب سے خاموش کھڑی تھی ان کی آواز پر ٹی وی لاؤنچ میں موجود ہر ایک فرد ان کی طرف متوجہ ہوا۔

”میں لاکھ بری صحیح مگر ایک ماں ہوں اور اپنے بیٹے کیساتھ ایسا ہرگز نہیں کرسکتی ہوں یہ سب جواد بھائی کا کیا ہوا ہے تاکہ عازل اور آرمش کا رشتہ ٹوٹ جائے اور عازل اور زُنیسہ کی شادی ہو جائے مجھے یہ سب کرنے کے بعد جواد بھائی نے بتایا اور میں بھی اپنی بیٹی کی خاطر ان کی اس غلطی پر پردہ رکھ گئی لیکن اتنا نہیں گر سکتی کہ اپنے بیٹے کو اس سب میں پھنس وا دوں میں سچ کہ رہی ہوں یہ سب بھائی نے کیا ہے بھائی کبھی بھی آرمش اور عازل کے رشتے کی دل سے رضامند نہیں ہوئے تھے“ ناصرہ محترمہ کے منہ سے نکلے گئے الفاظ پر سب شاکڈ ہوکر رہ گئے اور جواد صاحب نے سر جھکا لیا۔

”ڈیڈ یہ سب آپ نے کیا ہے“ عازل اس آدمی کو چھوڑتا بے یقینی نظروں سے انہیں دیکھتا افسوس بھرے انداز میں بولا جس پر وہ جواباً خاموش رہے ”مجھے آپ سے اس قسم کی امید نہیں تھی جواد مجھے لگا آپ بیٹے کی خوشی کی خاطر اس رشتے کی رضامند ہو گئے مگر آپ کے ذہن میں یہ سب چل رہا تھا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی“ سلمہ محترمہ غصے سے ان کی طرف بڑھ کر گئی انہیں سنانے لگی ”تمہاری اس حرکت سے تمہیں معلوم ہے جواد آرمش اور نیہان کو کیا کچھ فیس کرنا پڑا ہے تم نے ایک بار بھی خاندان کی عزت کا نہیں سوچا“ سلطان نور سخت لہجے میں انہیں ان کی غلطی کا احساس دلوانے لگے جواد صاحب کا سر شرمندگی کے باعث مزید جھک گیا۔

”آپ میرے ماموں میرے پھوپھا ہیں لیکن آپ نے آرمش کیساتھ جو سب کیا ہے میں اس کی آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گا آپ کی وجہ سے اس نے کیا کچھ برداشت کیا ہے شرم آنی چاہیے ہے آپ کو“ نیہان انہوں نے دیکھتے ہوئے غصے سے چیخ کر بولا اور وہ مجرموں کی طرح سر جھکائے خاموش کھڑے تھے۔

وہ کیمرے والا وہاں سے بھاگنے لگا کہ نساء اس کے سامنے آکر کھڑی ہوئی۔

”بھائی یہ بھاگ رہا ہے“ نساء کی آواز پر عازل سب کا دھیان اس کی طرف گیا نیہان اور عازل نے اس کو پکڑا۔

”جس نے غلطی کی ہے اس کو سزا بھی ملے گی چاہے وہ میرے ڈیڈ ہی کیوں نا ہو ماموں آپ کال کریں پولیس کو“ عازل جواد صاحب پر نظریں جمائے سنجیدہ لہجے میں کہتا انہیں خود کو دیکھنے پر مجبور کرگیا اپنے بیٹے کی آنکھوں میں اس قدر نفرت دیکھ کر جواد صاحب کا دل کیا کہ یہی کھڑے کھڑے وہ ختم ہو جائے اولاد کی نظروں میں گرنا ایک باپ کو زندہ ہی مار دیتا ہے پولیس کچھ دیر میں وہاں موجود تھی انہوں نے کیمرے والے شخص کو ہتھکڑی لگا کر جیپ میں بٹھایا اور پھر جواد صاحب کو ہتھکڑی لگائی اور انہیں بھی اپنے ساتھ لے جانے لگے وہ خاموشی سے چل دیے سلمہ محترمہ نساء اور عازل انہیں جاتا دیکھ رہی تھی وہ ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا مگر اس کے باپ کی غلطی بہت بڑی تھی اور وہ سزا کے حقدار تھے۔ ”میں تم دونوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں ایک بار پھر سے مجھے معاف کردو مجھے معلوم ہے جو ہو گیا وہ سب ٹھیک نہیں ہو سکتا مگر میں ایک موقع تو ڈزرو کرتا ہوں“ عازل نیہان اور آرمش کے پاس آکر شرمندہ سا ایک بار پھر معذرت کرنے لگا نیہان نے اس کے ہاتھ تھام کر اسے گلے سے لگایا ”غلطی انسانوں سے ہی ہوتی ہے عازل اور تمہاری غلطی اتنی بڑی نہیں تھی کہ تمہیں معاف نہ کیا جا سکے غصہ تھا تم نے آرمش کو تکلیف دی تھی مگر آج تم نے جو کیا میرا سارا غصہ ختم ہو گیا“ نیہان اس کے گلے سے لگے مسکراتے ہوئے اسے کہنے لگا جس پر عازل بھی مسکرایا ”اور آرمش تم نے؟ “ عازل نے آرمش کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھنا چاہا ”میری ایک شرط ہے“ آرمش کی بات پر وہ تھوڑا پریشان ہوا ”تمہارے ڈیڈ نے جس طرح پورے سوشل میڈیا کے سامنے میری اور نیہان کی عزت کو کہیں کا نہیں چھوڑا اب وہ میڈیا کے سامنے اپنے اس گناہ کو تسلیم کرے گے تبھی میں تمہیں معاف کروں گی“ آرمش کی شرط پر سب لوگ تھوڑا پریشان ہوئے مگر وہ اپنی جگہ ٹھیک تھی اس نے بھی تو اتنی باتیں سنی تھی۔

”کل صبح ہی یہ ہو جائے گا“ عازل کی بات پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی ”جیسے ہی یہ ہوگا سمجھ لینا میں نے تمہیں معاف کیا“ آرمش نے بھی اسی کے انداز میں جواب دیا وہ سر کو خم دے گیا پیچھے کھڑی زنیسہ ان دونوں کو دیکھ رہی تھی اس سب سے اسے لگا تھا کہ عازل کے دل میں ابھی بھی آرمش ہی تھی وہ پھر سے ایک بار خوش فہمی کا شکار ہو گئی تھی خاموشی سے وہ اپنے اس ٹوٹے دل کیساتھ کمرے کی طرف قدم بڑھا گئی عازل اسے جاتا دیکھنے لگ گیا ”ڈیڈ نے جو سب کیا اس کے بعد تو زُنیسہ کبھی مجھ سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرے گی“ عازل اسے جاتا دیکھتے ہوئے خود سے سوچتا اپنا سر جھٹک گیا آرمش اور نیہان ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے کہ تبھی آرمش کو اپنے کندھے پر کسی کا بھاری ہاتھ محسوس ہوا اس نے نظریں گھما کر دیکھا تو مہر نور کو دیکھ وہ اپنی جگہ ساکت ہو گئی ”مجھے معاف“ مہر نور کے الفاظ ابھی منہ میں ہی تھے کہ آرمش فوراً ان کے سینے سے لگ گئی جس پر سب لوگ مسکرادیے مہر نور کی آنکھیں نم ہو گئی انہوں نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا۔ وہ سب لوگ ایسے ایک ساتھ کمرے تھے کہ سب کی نظر پیچھے اکیلی کھڑی ناصرہ محترمہ پر گئی۔

”معافی تو تمہیں بھی نہیں ملنی چاہیے ہے ناصرہ“ سلطان نور کی بات پر وہ روتے ہوئے زمین پر گھنٹوں کے بل بیٹھتی ہاتھ آپس میں جوڑ گئی کہ سب پریشان ہوئے ”مجھے معاف کردیں آخری دفعہ میری آخری غلطی سمجھ کر میں آج کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کروں گی اپنے بچوں کی خوشی میں خوش رہوں گی کسی کیساتھ غلط نہیں کروں گی معاف کردیں“ وہ روتے ہوئے منت کرنے لگی کہ نیہان ان کی طرف بڑھا اور انہیں کھڑا کیا ”آپ کہتی ہیں میں آرمش سے بہت پیار کرتا ہوں میں جتنا آرمش سے پیار کرتا ہوں اتنی ہی محبت سے ہوں مام اور آپ نے صرف اپنے بھائی کی غلطی پر پردہ رکھا ہم سب بھول جاتے ہیں اور ایک نئی شروعات کرتے ہیں“ نیہان ان کے آنسو صاف کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہنے لگا ناصر محترمہ اس کے گلے سے لگ گئی۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.