Chapter 36: جواد صاحب لاک اپ میں بند تھے

جواد صاحب لاک اپ میں بند تھے تبھی وہاں ملازم آیا ”تم سے ملنے تمہارا بیٹا آیا ہے“ ملازم نے اسے دیکھتے ہوئے بتایا جواد صاحب فوراً اپنی جگہ سے اٹھے ”عازل میرے بچے مجھے معلوم تھا تم مجھ سے ملنے ضرور آؤ گے“ جواد صاحب اسے دیکھ کر خوشی سے مسکرا کر بولے عازل بے تاثر سا انہیں دیکھ رہا تھا ”مجھے معاف کردو عازل بیٹا“ وہ شرمندگی سے اسے بولے وہ خاموشی سے انہیں دیکھ رہا تھا ”آپ واقع اپنی غلطی پر شرمندہ ہے“ عازل کے سنجیدہ لہجے میں پوچھے گئے سوال پر جواد صاحب نے بےاختیار اثبات میں سر ہلایا ”تو پھر آپ میڈیا کے سامنے اپنے منہ سے اپنا گناہ قبول کرے گے تاکہ آرمش اور نیہان دونوں کی عزت پر لگا داغ مٹ سکے“ عازل کی بات پر وہ ایک پل کی حیران ہوئے ”اور میری عزت“ جواد صاحب نے پریشانی سے کہا ”آپ نے بھی تو ان کی عزت خراب کی ہے آگر آپ ایسا کریں گے تو میں آپ کو معاف کردوں گا ڈیڈ “ عازل نے فوراً سے اگلی بات کی تو وہ اثبات میں سر ہلا گئے ”ٹھیک ہے تم جب کہو گے میں تب کرلوں گا یہ سب“ جواد صاحب نے ہامی بڑھتے ہوئے اسے کہا ”ٹھیک ہے آج شام ہی آپ کو اپنی غلطی قبول کرنی ہے شام کو میڈیا یہی جیل میں آئے گے“ عازل انہیں آگاہ کرتے ہوئے وہاں سے چلا گیا جواد صاحب خالی نظروں سے اسے جاتا دیکھنے لگ گئے آج انہیں واقع معلوم ہو گیا تھا دنیا مکافاتِ عمل ہے جو سب انہوں نے کیا اب وہ سب ان کیساتھ ہو رہا تھا۔۔

***

شام کے وقت سب لوگ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھے ہوئے تھے نیہان نے نیوز چینل لگایا ہوا تھا جواد صاحب والی نیوز ویسے ہی ہر چینل پر چل رہی تھی جس طرح نیہان اور آرمش کی تصویریں پورے سوشل میڈیا میں پھیلی تھی آج اس پر لگا وہ الزام ختم ہوا تھا آج وہ واقع پرسکون اس بوجھ کیساتھ زندگی گزارنا بے حد مشکل تھا۔

تبھی عازل گھر میں داخل ہوا سب کی نظر اس پر گئی ”آؤ عازل ہمارے ساتھ چائے پیو“ سلطای نور نے مسکراتے ہوئے اسے خوش آمدید کیا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر بیٹھ گیا ”تھینکیو سو مچ عازل تم واقع میں ایک اچھے انسان ہو میں نے تمہیں دل سے معاف کیا“ آرمش اس کے آتے ہی مسکرا کر بولی عازل بھی مسکرا دیا۔

”میں صرف اپنی کی گئی غلطی سدھارنا چاہتا تھا آرمش اور تمہارا نصیب نیہان کیساتھ ہی جڑا ہوا تھا کیونکہ اس سے بہتر تمہیں کوئی نہیں جانتا اور اس سے زیادہ تمہیں کوئی بھی خوش نہیں رکھ سکتا“ عازل کی بات پر نیہان اور آرمش دونوں کے چہرے پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی اور ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا زنیسہ نے اسے دیکھا ”ایک تو مجھے اس انسان کی بلکل بھی سمجھ نہیں آتی ہے“ زُنیسہ دل ہی دل میں خود سے بولتے ساتھ سامنے دیکھنے لگ گئی ”چائے بہت مزیدار ہے“ عازل زنیسہ کو دیکھتے ہوئے تعریف کرنے لگا زنیسہ نے نظرانداز کرنا ہی مناسب سمجھا عازل کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی۔۔

”مجھے آپ سے اکیلے میں بات کرنی ہے ماموں“ عازل چائے کے دوران ہی سلطان نور کو مخاطب کیے بتانے لگا ”کرو“ سلطان نور نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھے دوستانہ انداز میں اجازت دی ”اکیلے میں کرنی ہے مجھے بات“ عازل تھوڑا کنفیوز سا کہنے لگا وہ پہلے اسے دیکھنے لگے پھر اپنے ساتھ روم میں لے گئے۔۔

***

نیہان اور آرمش رات کے کھانے کے بعد کمرے میں آئے ”میرے خیال سے ہم دونوں کو سب سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے آرمش“ نیہان اسے دیکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح نرم لہجے میں کہنے لگا وہ اثبات میں سر ہلا گئی ان دونوں نے وضو کیا اور جائے نماز بچھا کر شکرانے کے نوافل ادا کرنے لگے آزمائش میں ڈالتا ہے مگر اس آزمائش سے نکالتا بھی وہی ہے انسان کے وہم وہ گمان میں بھی نہیں ہوتا وہ کیسے اور کس طرح وسیلے بنا دیا بس بھروسہ ہونا چاہیے ہے جیسے آج اتنے سفر کے بعد ان دونوں کا سچ ہر ایک کے سامنے آ گیا نیت صاف ہونی چاہیے ہے۔

ہم ”میں دنیا کی بہت خوش قسمت ہوں لڑکی اللہ تعالیٰ نے تمہارے جیسا سفر میرے نصیب میں لکھا جتنا بھی شکر ادا کروں اتنا کم ہے“ دعا مانگنے کے بعد آرمش نیہان کے کندھے پر اپنا سر رکھ کر اسے بولی ”میں بھی بہت خوش نصیب ہوں“ نیہان نے مسکرا کر اسے جواب دیا اور اس کی پیشانی پر لب رکھ دیے ”میں تمہیں اب کبھی ناراض نہیں کروں گی نیہان“ آرمش نظریں اس کے چہرے کی جانب اٹھائے اسے کہنے لگی ”مگر مجھے تمہیں منانا اچھا لگتا ہے“ نیہان کے کہنے پر آرمش کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی نیہان بھی جواباً مسکرا دیا۔۔

***

”کیا واقع تم ایسا چاہتے ہو عازل“ سلمہ محترمہ نے اسے دیکھتے ہوئے خوشی سے پوچھنا چاہا ”جی مام میں واقع میں ایسا چاہتا ہوں“ عازل نے انہیں اثبات میں سر ہلا کر کہا ”یہ تو بہت اچھی بات ہے عازل“ سلمہ محترمہ نے اسے گلے لگا کر بولا عازل انہیں دیکھنے لگا ”میں ایک دفعہ زنیسہ سے بات کرنا چاہتا ہو اس بارے میں اور پھر ڈیڈ کے باہر آتے ہی آپ ہم دونوں کا سادگی سے نکاح کردیجیے گا“ عازل نے انہیں آگاہ کیا اور جواد صاحب کے ذکر پر سلمہ محترمہ ایکدم سنجیدہ ہوئی ”کوئی بات نہیں مام غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہے انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے“ عازل نے انہیں پیار سے سمجھایا جس پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی ”تم جلدی کرلینا نا زنیسہ بچی سے بات مجھے وہ واقع بہت پسند ہے“ سلمہ محترمہ نے اسے کہا تو وہ سر کو خم دے گیا۔۔

معمول کے مطابق اگلے دن عازل زُنیسہ کو شام کے وقت پڑھانے کی آ گیا سلطان صاحب کی وجہ سے مجبوراً اسے پڑھنے کے لئے جانا پڑا وہ ڈرائنگ روم کی طرف بڑھی تو سامنے اس کو بیٹھے پایا عازل ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے ہوئے تھا۔

زُنیسہ تھوڑے فاصلے پر اس کے ساتھ بیٹھ گئی اور کتاب نکال کر کھولتی پڑھنے لگ گئی جب عازل نے اس کے ہاتھ سے لے کر کتاب بند کردی زُنیسہ نے پریشان نظروں سے عازل کو دیکھا۔

”آج پڑھائی بعد میں ہوگی مجھے تم کچھ بات کرنی ہے“ عازل کی بات زُنیسہ نے پریشانی سے اسے دیکھا ”کیا بات؟ “ زنیسہ کنفیوز ہوتی پوچھنے لگی ”اچھی لگنے لگ گئی ہو تم مجھے ڈیڈ نے جو سب کیا میں اس کی وجہ سے واقع بہت شرمندہ ہوں مگر میں تم سے وعدہ کرتا ہوں میں تمہیں بہت خوش رکھوں گا کیا تم مجھ سے شادی کرنا چاہو گی؟ “ عازل کے کہے گئے الفاظ پر وہ ساکت نظروں سے اسے دیکھنے لگی ”کیس گارنٹی ہے کہ آپ میری ہر بات پر بھروسہ کریں گے ؟ “ زنیسہ نے کچھ۔ دیر خاموش رہنے کے بعد اس سے پوچھا ”ایک دفعہ بھروسہ نہ کرنے پر پچھتا چکا ہوں دوبارہ یہ غلطی نہیں دہراؤں گا“ عازل اسے سنجیدہ لہجے میں جواب دینے لگا ”میرے پیرینٹس جو جواب دیں گے مجھے منظور ہے“ زُنیسہ نے اس کے چہرے سے نظریں ہٹا کر جواب دیا جس۔ پر عازل مسکرا دیا ”میں ماموں سے پہلے ہی بات کر چکا ہوں انہیں کوئی اعتراض تو یعنی تمہیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے“ عازل نے بےاختیار جواب دیا زنیسہ کنفیوز ہوتی نظریں جھکا گئی ”میرے خیال سے اب پڑھنا چاہیے“ زنیسہ بات کو گھماتی دھیمے لہجے میں کہنے لگی ”پڑھاؤ گا تو میں اب تمہیں ایک ہی دفعہ ہم دونوں کے نکاح کے بعد“ عازل مُسکراتے ہوئے شوخیہ لہجے میں کہتے ساتھ گاڑی کی کیز لیتا چلا گیا جبکہ زنیسہ کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نمودار ہوئی۔

”اوئے ہوئے بڑا مسکرایا جا رہا ہے؟ “ آرمش ڈرائنگ روم میں آتی اسے مسکراتا پاکر چھیڑنے لگی زنیسہ نے فوراً مسکراہٹ چھپائی ”کیا ہوا ہے کہیں عازل صاحب اظہارِ محبت تو نہیں کرگئے ؟ “ آرمش اس کے پاس بیٹھتی آئبرو اچکا کر پوچھنے لگی زنیسہ نے حیرانگی سے اسے دیکھا ”تمہیں کیسے پتہ؟ “ زنیسہ اس سے بدلے میں سوال کرنے لگی ”تمہارے چہرے کے تاثر اپ سے“ آرمش کے جواب پر زنیسہ نے شرمندگی سے نظریں جھکا لی ”میرے سامنے شرمانے کی بلکل ضرورت نہیں ہے تمہیں بلکہ میں تو بہت خوش ہوں تمہارے لیے زنیسہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے آمین“ آرمش اس کے چہرے پر ہاتھ خوشی سے کہتے ساتھ اس کو گلے لگا گئی ”آمین شکریہ یار“ زُنیسہ مسکراتے ہوئے اسے جواب دینے لگی اور پھر وہ دونوں ہوتی ڈرائنگ سے باہر کی طرف بڑھ گئی۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.