Chapter 37: جواد صاحب کو آج پورے دو ہفتے

جواد صاحب کو آج پورے دو ہفتے بعد جیل سے رہائی ملی تھی عازل وہی موجود تھا وہ باہر آئے نظر عازل پر گئی عازل نے اس کی گاڑی کا دروازہ کھولا جواد صاحب خاموشی سے بیٹھ گئے۔۔

”عازل؟ “ جواد صاحب کے مخاطب کرنے پر عازل نے ان کی جانب دیکھا ”جی“ عازل نے انہیں جواب دیا ”کیا تم ابھی بھی میری اس حرکت“ جواد صاحب کے الفاظ ابھی منہ میں ہی تھے کہ عازل بیچ میں بول پڑا ”پرانی باتیں نہیں کریں ڈیڈ ہم ایک نئی شروعات کرتے ہیں مگر آپ وعدہ کریں آپ اب کچھ ایسا نہیں کریں گے“ عازل نے سنجیدہ لہجے میں ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو وہ فوراً اثبات میں سر ہلا گئے ”تھینک یو بیٹا“ جواد صاحب مسکراتے ہوئے دل سے بولے وہ بھی جواباً مسکرا دیا ”آپ کی ایک اور خوشخبری ہے“ عازل کی بات پر انہوں نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا ”میں شادی کر رہا ہوں“ جواد صاحب کی نظریں خود پر پاکر اس نے انہیں بتایا جس پر وہ خوش اور حیران دونوں ہوئے ”یہ تو بہت اچھی بات ہے کس سے؟ “ جواد صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے سوال کیا ”زنیسہ سے“ عازل کے جواب پر انہیں اپنے کانوں پر یقین نہیں ہوا ”کیا واقع؟ “ جواد صاحب نے تصدیق کرنا چاہی وہ اثباپ میں سر ہلا گیا ”آپ ٹھیک تھے ڈیڈ میرے لیے زُنیسہ ہی پرفيکٹ ہے“ عازل نے ان کی جانب دیکھا کر مسکراتے ہوئے بولا جواد صاحب خاموش ہو گئے ”بری تو آرمش بھی نہیں تھی مگر میں نے غصے میں اس بچی کیساتھ بہت غلط کیا ہے“ جواد صاحب نے افسردگی سے سر جھکائے بولا عازل نے انہیں دیکھا ”مگر آپ نے اپنی کی گئی غلطی کیا سزا کاٹ لی ہے اور گناہ بھی قبول کر لیا ہے یہی بہت ہے اور آرمش خوش ہے نیہان کیساتھ تو آپ بھی اپنا گلٹ کم کرلیں“ عازل نے انہیں سمجھایا جس پر وہ سر کو خم دے گئے۔۔

جواد صاحب گھر آئے تو نساء فوراً بھاگ کر ان کے گلے لگی جو بھی ہو باپ باپ ہوتا ہے اور باپ سے زیادہ پیار بیٹیوں کو کوئی نہیں کرسکتا ”میں نے آپ کو بہت یاد کیا ڈیڈ“ نساء بھرائی ہوئی آواز میں ان کے گلے سے لگی کہنے لگی ”میں نے بھی میری جان“ جواد صاحب اس کی پیشانی پر لب رکھ کر اسے بولے ”شکر ہے آپ جیل سے واپس آ گئے یہ گھر آپ کے بغیر بلکل بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا“ نساء ان سے الگ ہوتی نم آنکھوں سے ان سے کہنے لگی جواد صاحب کو اس پر بے حد پیار آیا ”اب تو میں واپس آ گیا ہوں نا“ جواد صاحب کے جواب پر وہ اثبات میں سر ہلا گئی جواد صاحب کی نظر سلمہ محترمہ پر گئی جو ٹی وی لاؤنچ کے صوفے پر سنجیدہ بیٹھی ہوئی تھی جواد صاحب نے ہمت جمع کرکے ان کی جانب بڑھے۔

”سلمہ“ جواد صاحب نے انہیں پکارا جس پر سلمہ محترمہ نے کوئی جواب نہیں دیا ”مجھے معاف کردو میں جانتا ہوں میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے مگر میں اپنی سزا کاٹ آیا ہوں“ جواد صاحب شرمندہ سے ان سے معذرت کرنے لگے جس پر سلمہ محترمہ نے ان کی طرف بڑھ گئی ”آپ نے بہت زیادہ غلط کیا ہے جواد نہ صرف اس بچی کی عزت بلکہ آپ نے مجھے میرے اپنوں سے بھی دور رکھا کیا کچھ نہیں آپ نے میرے بھائیوں کو سنائی“ سلمہ محترمہ نے خفا لہجے میں انہیں سنائی جس پر ان کا جھکا ہوا سر مزید جھک گیا ”میں جانتا ہوں اور میں بے حد شرمندہ ہوں آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی عازل اور نساء نے بھی تو مجھے معاف کر دیا ہے نا تم بھی کردو“ جواد صاحب کے لہجے میں موجود اداسی پر نا چاہتے ہوئے بھی سلمہ محترمہ نرم پڑ گئی ”ٹھیک ہے میں نے معاف کیا آپ کو مگر میں آئندہ ایسی کوئی حرکت نہ کرتے دیکھو آپ کو اگلی دفعہ معافی نہیں ملے گی“ سلمہ محترمہ انہیں دیکھتے ہوئے وارن کرنے لگی جواد صاحب فوراً اثبات میں سر ہلا گیا عازل اور نساء مسکرادیے۔۔

************ہ* ***** * عازل اور زنیسہ کا آج نکاح تھا نور ہاؤس میں ہی نکاح کی تقریب کا انتظام ہو رہا تھا بس کچھ قریبی رشتے دار اور گھر والوں نے ہی اس تقریب میں شرکت کرنے تھی۔۔

زنیسہ کے نکاح کا جوڑا سلمہ محترمہ نے کل ہی بھجوا دیا ٹی پنک کلر کا خوبصورت ڈریس جس پر نفیس سلور کام ہوا ہوا تھا ”مجھے بہت زیادہ ڈر لگ رہا ہے آرمش“ زنیسہ چینج کرکے ڈریسنگ کے سامنے آکر بیٹھتی اسے اپنی دلی کیفیت بتانے لگی آرمش مسکرائی ”یہ تو نیچرل ہے مگر تم ڈرو نہیں عازل ایک اچھا لڑکا ہے اور وہ ایک اچھا لائف پارٹنر ثابت ہوگا“ آرمش اسے پیار سے سمجھانے لگی کہ تبھی بیوٹیشن آ گئی ”یہ تمہیں جب تک ریڈی کرتی ہے میں نیہان کو دیکھ لوں اور خود بھی تیار ہوجاؤ ٹھیک ہے میں کچھ دیر میں آتی ہوں“ آرمش زنیسہ سے کہتے ساتھ کمرے سے باہر چلی گئی زنیسہ اثبات میں سر ہلا گئی۔۔۔

بیوٹیشن سلام کرتی اپنا کام شروع کر گئی

***

”تم ابھی تک تیار نہیں ہوئے نیہان“ آرمش کمرے میں آتی اسے ویسے ہی بیٹھا دیکھ کر غصے سے کہنے لگی ”تمہیں یاد آ گیا کہ تمہارا ایک عدد شوہر ہے“ نیہان ناراضگی ظاہر کرنے لگا آرمش نے اسے دیکھا ”میری نا اکلوتی نند کا نکاح ہے مجھے بہت سارے کام ہیں مگر پھر بھی میں نے سب سے پہلے تمہارے کپڑے پریس کیے کہ تم ٹائم پر تیار ہوجاؤ لیکن نہیں خوش نہیں ہونا تم نے“ آرمش۔ اسے جواب دیتے ساتھ وارڈروب کی طرف بڑھنے لگی جب نیہان نے اس کی کمر میں بازو ڈال کر اسے اپنی جانب کھینچا ہمیشہ کی طرح اچانک اتفاد پر آرمش گھبرائی۔

”تم جانتی ہو تمہارے بغیر میں بلکل نہیں رہ سکتا“ نیہان اس کے چہرے پر آئے بالوں کو پیچھے کرتا گھمبیر لہجے میں بتانے لگا ”تو آکر مدد کروا دیتے میری“ آرمش نے آنکھیں بڑی کیے اسے جواب دیا ”تم بلکل روميیيک نہیں ہو آرمش“ نیہان اس کے جواٹ پر بدمزہ ہوتا اسے بتانے لگا آرمش اسے دھکا دے کر دور کرتی کھڑی ہوئی ”کیونکہ یہ روميیيک ہونے کا بلکل وقت نہیں ہے گھنٹے تک پھوپھو کی فیملی یہاں ہوگی اسی لیے آپ بھی تیار ہو جائے ڈئیر میں بھی ہونے جا رہی ہوں“ آرمش اسے مسکراتے ہوئے بولتی وارڈروب سے اپنا آج کا ڈریس لیتی چینج کرنے کی بڑھ گئی وہ بھی برا سا منہ بنا کر چینج کرنے کی باتھروم میں گھس گیا۔

آرمش سرخ رنگ کے لانگ فراک میں جس کے بازوؤں پر گولڈن خوبصورت ہوا ہوا تھا ساتھ میں کام دار دوپٹہ لیے بالوں کو کھول کر آدھے سائیڈ پر کرتی اور آدھے پیچھے کی جانب کرتی ڈریسنگ کے سامنے آکر کھڑی ہوتی فٹنگ دیکھنے لگی تبھی نیہان بھی بلیک شلوار قمیض میں باہر باتھروم باہر نکلا اس کی نظر آرمش پر گئی وہ اس سے نظریں ہٹانا بھول گیا۔

”مجھے خود مجبور کرتی ہو اپنے قریب۔ آنے پر”

نیہان اپنے کرتے کے بازو کو فولڈ کرتے ہوئے اس پر نظریں جمائے کہنے لگا ”مطلب“ آرمش اس کی آواز پر پلٹ کر اسے دیکھتی ناسمجھی سے پوچھنے لگی ”جب تم اتنا خوبصورت تیار ہوگی دل تو کرے گا نا میرا کہ ہر وقت صرف تمہارے قریب رہوں“ نیہان اس کی طرف بڑھتا ہوا رومانوی لہجے میں بولتا آرمش کے چہرہ شرم سے لال کرگیا ”لیکن فلچال نیچے جا کر تایا اور ڈیڈ کی مدد کرواؤ تب تک میں چلی میک آپ کروانے بائے بائے“ آرمش پیار سے بولتے ساتھ کمرے سے باہر چلی گئی نیہان مسکراتے ہوئے نفی میں سر ہلاتا نیچے کی طرف بڑھ گیا۔۔۔

***

جواد صاحب سلمہ محترمہ عازل اور نساء گھنٹے کے بعد پہنچ چکے عازل سفید شلوار قمیض میں ہینڈسم لگ رہا تھا سب رسمی طور پر ایک دوسرے سے ملے اور عازل کو صوفے پر بٹھایا گیا ”تمہارے ہونے والے شوہر تشریف لے آئے ہیں“ آرمش زنیسہ کے پاس آتی اسے چھیڑنے لگی اس کی ہارٹ بیٹ تیز ہو گئی زنیسہ پنک کلر کے ڈریس میں لائٹ سے میک آپ کیے بے حد پیاری لگ رہی تھی جبکہ آرمش ریڈ کلر کے فراک کیساتھ لائٹ میک کیے بے حد حسین لگ رہی تھی۔۔

”تمہیں ایک مشورہ دوں؟ “ آرمش زنیسہ کو راز دانہ انداز میں کہنے لگی ”کیسا مشورہ؟ “ زُنیسہ نے اس سے آئبرو اچکا کر پوچھا ”اگر عازل تم سے ناراض ہو نہ تم بدلے میں اور زیادہ ہوجانا“ آرمش اسے بتاتے ساتھ آنکھ مار گئی زنیسہ مسکرا دی اور اثبات میں سر ہلا گئی ”ایک لڑکا سب برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنی پسندیدہ لڑکی کی ناراضگی نہیں نیہان تو نہیں کرسکتا ہے“ آرمش نے اسے بتانا ضروری سمجھا وہ مسکرا دی ”انشاء اللہ عازل بھی نہیں مجھ سے بات کیے بغیر رہ سکیں گے“ زُنیسہ اسے دیکھتے ہوئے بولی تو آرمش مسکرا دی۔۔

”آرمش زنیسہ کو لے آؤ نیچے“ ناصرہ محترمہ کی بات پر آرمش اثبات میں سر ہلا کر زُنیسہ کا ہاتھ تھا متی آرام آرام سے نیچے جانے لگی ۔

جیسے ہی زنیسہ نے لان میں قدم رکھا عازل اپنی جگہ سے کھڑا ہو گیا گلابی رنگ میں وہ اسے بے حد خوبصورت لگ رہی تھی آرمش اسے صوفے تک لائی اور عازل کیساتھ کچھ فاصلے پر بٹھا دیا سلطان نور کے کہنے پر مولوی صاحب نکاح پڑھوانے لگ گئے آپ دونوں نے ہی جواباً رضامندپ ظاہر کی اور وہ دونوں ایک دوسرے کے محرم بن گئے عازل نے زنیسہ کے ہاتھ کا بوسہ لیا زنیسہ کا دل زور سے دھڑکا اور اس کے گال سرخ ہو گئے سب نے باری باری آکر ان دونوں کو مبارکباد دی ان دونوں کو ساتھ خوش دیکھ کر سب لوگ بہت خوش ہوئے اور ناصرہ محترمہ نے اپنی بیٹی کی نظر اتاری۔۔۔

***

ایک سال بعد۔۔۔

”شادی کے پورے ڈیڑھ سال بعد میں تمہارے ساتھ ڈنر پر آئی ہوں“ آرمش اور نیہان اس وقت ریسٹورنٹ میں موجود تھے آرمش نے اسے دیکھتے ہوئے بتانا ضروری سمجھا ”شکر کرو آ گئے مجھے تو اب بھی آنے کی امید نہیں لگ رہی تھی“ نیہان اس کی طرف دیکھتا سنجیدگی سے جواب دینے لگا ”تم بلکل بھی روميیيک نہیں رہے ہو نیہان مجھے تم سے بات نہیں کرنی“ آرمش منہ بنا کر اسے خفگی سے کہتے نظریں دوسری طرف کرلیں ”جب ہوتا ہوں تب تم مجھے بوڑھا کہتی ہو اب نہیں ہو رہا تھا تو اس میں بھی مسئلہ ہے“ نیہان اسے ناراض پاکر کندھے اچکائے کہنے لگ گیا آرمش نے بے یقینی سے اسے دیکھا ”تم کہیں سے پرانے والے نیہان نہیں ہو تم بلکل مجھ سے پیار نہیں کرتے ہو“ آرمش منہ بسور کر اداسی سے اسے دیکھنے لگی ”میں وہی ہوں اور تم سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں بیگم میں صرف تمہیں تنگ کر رہا تھا اگر پیار نہ ہوتا تو آج ہم ساتھ کیوں ہیں ہم ساتھ اسی لیے کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں“ نیہان آرمش کا ہاتھ تھام کر گہری نگاہوں سے اسے دیکھتا بتانے لگا آرمش نے منہ بنایا ”مجھ سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے“ آرمش غصے سے بولی نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی وہ واحد لڑکی تھی جو اسے غصے میں بھی بے حد پیاری لگتی تھی ”میں تو پھر بھی تم سے کروں گا چاہے تم جتنا مرضی ناراض ہوجاؤ”

نیہان کے الفاظوں پر نا چاہتے ہوئے بھی وہ مسکرا دی۔

”آئی لو یو“ آرمش اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بولی نیہان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ”آئی لو یو ٹو تھری فور ٹھاوسنڈ“ نیہان ہنستے ہوئے اسے جواب دینے آرمش بھی اونچا اونچا ہنسنے لگ گئی ان دونوں نے کھانا کھایا اس کے بعد وہ لوگ کچھ دیر واک کرنے کے بعد گھر کی واپس چل دیے۔۔

***

آج عازل کی برتھڈے تھیں زُنیسہ اور نساء نے مل کر اس کی سرپرائز پلین کیا۔ وہ رات میں جب گھر واپس آیا تو ٹی وی لاؤنچ کی تمام لائٹس آف تھیں گھر میں اندھیرا دیکھ کر اسے پریشانی ہوئی۔

”سب کہاں ہیں مام ڈیڈ زنیسہ نساء؟ “ عازل نے پریشانی میں باری باری سب کو آواز لگائی مگر کوئی بھی جواب نہیں ملا اس کی پریشانی میں اضافہ ہوا وہ لائٹس اون کرنے کی بڑھنے لگا اس سے پہلے ہی ٹی وی لاؤنچ کی لائٹ کھلی ”ہیپی برتھڈے“ نساء سلمہ محترمہ اور جواد صاحب تینوں نے اونچی آواز میں کہا تو اس کا دھیان ان تینوں کی طرف گیا نا چاہتے ہوئے بھی اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی ۔

”تھینک یو زُنیسہ کہاں ہے؟ “ عازل شکریہ ادا کرتا زنیسہ کو نہ پاکر سوال کرنے لگا تبھی نساء نے اشارہ کیا وہ نظروں کا تعاقب اس طرف گیا زنیسہ ہاتھ میں کیک لیے اس کی طرف بڑھ رہی تھی ”ہیپی برتھڈے عازل“ زُنیسہ اس کے قریب آکر کھڑی ہوتی پیار سے اسے وش کرنے لگی عازل کی مسکراہٹ گہری ہوئی ”چلیں کیک کٹ کرتے ہیں ورنہ ميلی ہو جائے گا“ عازل کو خود کو دیکھتا کہتے ساتھ وہ ہنس دی اور کیک ٹیبل پر رکھ دیا عازل کیک کٹ کرنے لگا اور وہ تینوں اس کے ارد گرد کھڑے تالیاں بجا رہے تھے اس نے سلمہ محترمہ اور جواد صاحب کو کیک کھلانے کے بعد زُنیسہ کو کھلایا اور پھر نساء کو وہ سب لوگ ساتھ میں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔۔

اختتام

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.