Chapter 7: قسط 7

آج آفس میں سارا مصروف وقت گزارنے کے بعد وہ آفس کے اوقات ختم ہونے پر معائشہ کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے جانے کا ارادہ رکھتا تاکہ معائشہ کو اپنے اور نتالیہ کے بارے میں بتاسکے

"کافی خوش لگ رہی ہو آج کیا کوئی خاص بات ہے"

اپنے گھر کے پاس گاڑی روکتے ہوئے حیدر معائشہ سے پوچھنے لگا کیونکہ معائشہ کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اُس کے خوش ہونے کا پتہ دے رہی تھی حیدر کی بات سن کر معائشہ مسکرا دی

"خوش کیوں نہیں ہوگیں بات ہی ایسی ہے ایک زبردست نیوز ہے میرے پاس تم سنو گے تو تم بھی خوش ہوجاؤ گے۔۔۔ حیدر فضیل کو نتالیہ پسند آگئی ہے وہ ساری سچائی جاننے کے باوجود نتالیہ سے شادی کرنے کے لئے آمادہ ہوگیا ہے بس اب تم جلد سے جلد نتالیہ کو ڈائیورس دے دو تاکہ فضیل نتالیہ سے شادی کرلے اور اس کے بعد ہم دونوں کی بھی شادی ہو جائے"

معائشہ اپنی خوشی میں اتنی مگن تھی کہ وہ حیدر کے چہرے کے اتار چڑھاؤ دیکھ نہیں سکی معائشہ کی نان اسٹاپ بکواس پر ایک دم ہی حیدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا

"شٹ اپ"

وہ غصے میں اتنی زور سے دھاڑا کہ معائشہ ایک دم خاموش ہوگئی اور حیرت ذدہ سی حیدر کو دیکھنے لگی

"فضیل کی ہمت کیسے ہوئی نتالیہ کے متعلق اِس طرح سوچنے کی۔۔۔ معائشہ میری ایک بات کان کھول کر سن لو نتالیہ میری بیوی ہے اگر تمہارے کزن نے اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا ہے تو میں۔۔۔

حیدر غصے بھرے لہجے میں معائشہ کو بول ہی رہا تھا تب حیدر کی نظر اپنے گھر کے پاس فضیل کی کھڑی گاڑی پر پڑی جسے دیکھ کر حیدر کا غصے میں خون کھول اٹھا وہ بنا کچھ بولے اپنی گاڑی سے نکل کر گھر کی طرف بڑھا معائشہ بھی چپ چاپ خاموشی سے گاڑی سے اتر کر اُس کے گھر کے اندر حیدر کے پیچھے جانے لگی

"اچھا ہوا آپ آفس سے آگئے دراصل میں نتالیہ کو اپنے ساتھ گھر سے باہر کچھ ضروری بات کرنے کے لیے لے جانا چاہتا ہوں"

نتالیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا حیدر غصے میں بھرا بناء اسے کچھ بولے سیدھا سیٹنگ روم میں چلا آیا جہاں فضیل حیدر کو دیکھ کر اس سے مخاطب ہوا نتالیہ اور معائشہ بھی سیٹنگ روم میں آچکی تھیں

"میری ایک بات کان کھول کر سن لو یہ میری بیوی ہے اِس سے کوئی بھی غیر مرد بلاوجہ فرینک ہو مجھے برداشت نہیں اس لیے تم خاص احتیاط کرنا، ابھی میں تمہارا لحاظ صرف معائشہ کی وجہ سے کرگیا ہوں آئندہ کے لئے گرانٹی نہیں دیتا۔۔۔ اب تم یہاں سے جاسکتے ہو"

حیدر کی بات ختم ہوتے ہی کمرے میں گہری خاموشی چھاگئی

"چلو فضیل"

معائشہ فضیل سے بولتی ہوئی حیدر کے گھر سے باہر نکل گئی تو فضیل بھی خاموشی سے وہاں سے چلا گیا

*****

وہ اپنے کمرے میں ٹہلتی ہوئی مسلسل دو گھنٹے سے حیدر کے بارے میں سوچ رہی تھی معائشہ اور اس کے کزن کے گھر سے جانے کے بعد حیدر بھی ایک خفا سی نظر اس پر ڈال کر اپنے کمرے میں چلا گیا تھا جب نتالیہ اُسے رات کے ڈنر کے لئے بلانے گئی ڈنر کے دوران بھی حیدر نے اس سے کوئی خاص بات نہیں کی تھی

کل آئسکریم والی حرکت کو لےکر وہ اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلی تھی تو حیدر نے بھی اس کے کمرے میں آنے کی کوشش نہیں کی تھی شاید وہ اسے کچھ ٹائم دینا چاہتا تھا لیکن اس وقت نتالیہ حیدر کی ناراضگی کا سوچتی ہوئی حیدر کے کمرے کا رخ کرنے لگی

"کیا میں اندر آجاؤ"

نتالیہ کمرے کے دروازہ کھول کر صوفے پر بیٹھے حیدر سے کمرے میں آنے کی اجازت مانگنے لگی جو اپنے موبائل میں مصروف تھا

"مرضی ہے تمہاری"

وہ بناء نتالیہ کی طرف دیکھے بےنیازی سے بولا تو نتالیہ اس کے سڑے سے انداز اور جواب کو نظر انداز کرتی حیدر کے کمرے میں آگئی

"کیا میں یہاں صوفے پر بیٹھ جاؤ"

نتالیہ معصومیت سے بولتی ہوئی حیدر کے پاس صوفے پر اشارہ کرتی اُس سے پوچھنے لگی

"مجھے اعتراض نہیں"

اس کی بےنیازی میں ابھی بھی کوئی فرق نہیں آیا تو وہ اپنا موبائل دیکھتا بولا تو نتالیہ حیدر کو گھورتی ہوئی حیدر کے بالکل قریب صوفے پر بیٹھ گئی

"کیا میں آپ کا یہ موبائل توڑ دوں"

نتالیہ دوبارہ معصومیت سے بولتی ہوئی حیدر کے ہاتھ سے اُس کا موبائل لے کر آف کرکے ٹیبل پر رکھ چکی تھی۔۔۔

حیدر خاموشی اور سنجیدگی اپنے اوپر طاری کی نتالیہ کو دیکھنے لگا جو اسمائل دیتی اسے دیکھ رہی تھی، وہ صوفے سے اٹھنے لگا تو نتالیہ نے حیدر کا ہاتھ پکڑلیا

"یہاں بیٹھیے مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے"

اب کی بار حیدر کا ہاتھ پکڑے وہ بہت پیارے انداز میں بولی تو حیدر اس کی خواہش کو رد نہیں کرسکا وہ واپس اس کے قریب صوفے پر بیٹھ گیا۔۔۔ نتالیہ حیدر کو جبکہ حیدر نتالیہ کو خاموشی سے دیکھتا رہا

"تمہیں کچھ بات کرنی تھی"

چند سیکنڈ گزرنے کے بعد حیدر نتالیہ کو یاد دلانے لگا

"پہلے آپ مجھے بتائیے مجھ پر غصہ ہے یا مجھ سے خفا ہیں"

نتالیہ اُس کے انداز اور اجنبی رویے پر حیدر سے پوچھنے لگی

"تم پر غصہ ہونے یا تم سے خفا ہونے کا کوئی فائدہ نہیں تمہیں وہی کرنا ہے جو تمہارے دماغ میں چل رہا ہوتا ہے یا جو تم سوچ بیٹھی ہوتی ہو"

حیدر نتالیہ کو دیکھ کر سنجیدگی سے بولا

"مجھے میری غلطی کا معلوم ہونا چاہیے"

نتالیہ بھی سنجیدگی سے حیدر سے پوچھنے لگی

"اچھا تو تمہیں تمہاری غلطی بھی معلوم نہیں ہے"

حیدر اُس پر تعجب کے ساتھ افسوس کرتا بولا

"اگر آپ کو معائشہ کے کزن کا آنا برا لگا تو اِس میں میری کیا غلطی ہے حیدر میں نے تو اُس کو دعوت دے کر نہیں بلایا تھا"

نتالیہ حیدر سے پوچھنے لگی

"وہ گھر میں زبردستی گُھسا تھا۔۔۔ میری غیر موجودگی میں تم نے اُسے اندر آنے کی اجازت کیوں دی۔۔۔ اگر میں گھر پر موجود نہ ہو تو تم ایسے ہی کسی اجنبی کو گھر میں بلالوں گی"

حیدر کے انداز میں خفگی کی رمک شامل تھی وہ نتالیہ کو دیکھتا ہوا اُس سے پوچھنے لگا

"صحیح ہے مجھے آپ کی غیر موجودگی میں یوں اجنبی مرد کو گھر کے اندر نہیں بلانا چاہیے تھا مگر وہ شریف لڑکا ہے اُس نے کوئی غیر مہذب بات یا حرکت نہیں کی میرے سامنے"

نتالیہ حیدر کا بگڑا ہوا موڈ دیکھ کر آہستہ آواز میں بولی نہیں تو وہ پہلے غصے میں اُس کو کس قدر ڈانٹتا تھا یہ شکر تھا کہ وہ اب اِس سے خفا تھا مگر نرمی برت رہا تھا

"وہ شریف لڑکا یہاں میری بیوی یعنی تمہیں پرپوز کرنے آیا تھا۔۔۔ وہ تمہیں اپنے ساتھ گھر سے باہر لے جانا چاہتا تاکہ تمہیں کافی پلاکر تم سے شادی کا پوچھے"

حیدر غصے دبائے نتالیہ کو دیکھتا ہوا اُسے فضیل کے ارادے کے بارے میں بتانے لگا جیسے سن کر نتالیہ حیرت سے حیدر کو دیکھنے لگی پھر آہستہ سے بولی

"میں اُس کی کافی پی کر شادی سے انکار کردیتی اور واپس گھر آجاتی۔۔۔ آپ اتنے پریشان کیوں ہورہے ہیں"

نتالیہ کے بولنے پر حیدر خاموشی سے اُس کو دیکھنے لگا وہ اپنی مسکراہٹ چھپارہی تھی یعنی وہ اِس بات پر غیر سنجیدہ تھی حیدر دوبارہ صوفے سے اٹھا نتالیہ نے دوبارہ حیدر کا ہاتھ پکڑلیا

"اچھا سوری ناں بابا پلیز معاف کردیں۔۔۔ آپ کو معلوم ہے آپ اس طرح کے موڈ میں مجھے کچھ خاص اچھے نہیں لگتے"

نتالیہ حیدر کو منانے والے انداز میں بولی تو حیدر اُس سے اپنا ہاتھ چھڑواتا بولا

"میں تمہیں ویسے بھی کچھ خاص پسند نہیں"

حیدر اُس کو دیکھ کر بولتا ہوا کمرے سے جانے لگا تو نتالیہ صوفے سے اٹھ کر اُس کے سامنے آکر راستہ روکتی ہوئی بولی

"اگر ایسی بات ہوتی تو میں آپ کو بطور شوہر دل سے قبول نہیں کرچکی ہوتی"

نتالیہ بولتی ہوئی حیدر کے کمرے سے باہر جانے لگی اب کی بار حیدر نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر نتالیہ کو روکا

"تو تم نے ہمارے رشتے کو دل سے قبول کرلیا ہے اور مجھے دل سے اپنا شوہر مان لیا ہے"

حیدر نتالیہ کا ہاتھ تھام کر بےحد سنجیدگی سے اُس سے پوچھنے لگا

نتالیہ نے بےحد آہستگی سے اپنی جھکی ہوئی پلکیں اٹھائی اور حیدر کو ایک نظر دیکھ کر واپس اپنی پلکیں جھکالیں جس پر حیدر کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی یہ اُس کا خوبصورت سا اقرار تھا جس پر حیدر نے نتالیہ کو خود سے قریب کرلیا

"حیدر مجھے اب اپنے کمرے میں جانے دیں"

نتالیہ حیدر کی دسترس میں اس کی نگاہوں سے گھبراتی ہوئی اُس سے بولی

"کون سا اپنا کمرہ جو کمرہ میرا ہے آج سے وہی کمرہ تمہارا بھی ہے"

حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا اس کے ہونٹوں پر جھک کر اُس کو شرمانے پر مجبور کرچکا تھا

"محبت جیسے جذبے سے پہلے نہ آشنا تھا میں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے یہ جو اپنے اندر میں تمہارے لئے محسوس کرنے لگا ہوں اِس احساس کو ہی محبت کہتے ہیں"

حیدر نتالیہ کو حصار میں لے کر بولتا ہوا اُسے اپنی باہوں میں اٹھا چکا تھا۔۔۔ نتالیہ خود میں سمٹتی ہوئی حیدر کو دیکھ کر بولی

"مجھ سے کبھی بھی خفا مت ہوئیے گا حیدر"

نتالیہ کے بولنے پر وہ اسے بیڈ پر لٹاتا ہوا اُس پر جھک گیا

"اپنی زندگی سے کوئی کیسے ختم ہوسکتا ہے"

حیدر سنجیدگی سے بولتا ہوا نتالیہ پر اپنی شدتیں لٹانے لگا

*****

"حیدر میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا میں نے اُس کو بےحد چاہا تھا کون لڑکی خود اپنے منہ سے کسی مرد کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے مگر میں نے اُس سے سچ میں محبت کی تھی اُس سے محبت کا اظہار کیا تھا جس کا یہ صلہ ملا مجھے۔۔۔ وہ اتنے آرام سے مجھے اگنور کرکے اُس نتالیہ کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا سوچ رہا ہے میں ایسا ہرگز نہیں ہونے دوں گی۔۔۔ اتنی آسانی سے تو میں حیدر کو چھوڑ کر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہوں"

اِس وقت معائشہ اپنے کمرے میں بیٹھی غصے میں بھری فضیل کے آگے بولی۔۔۔ وہ حیدر کو نتالیہ کے ساتھ دیکھ کر ان دونوں کے رشتے کو قبول نہیں کر پارہی تھی

"معائشہ اگر تم ٹھنڈے دماغ سے سوچو تو حیدر تمہیں چھوڑ کر نتالیہ کو اپنی زندگی میں شامل نہیں کرنے والا بلکہ نتالیہ اُس کی زندگی میں پہلے سے شامل ہوچکی ہے، شروع میں ہوسکتا ہے وہ ذہنی طور پر نتالیہ کے ساتھ اپنا رشتہ قبول نہ کر پا رہا ہو مگر حیدر اب حقیقت کو اور اپنی شادی کو قبول کرچکا ہے۔۔۔ معائشہ مجھے افسوس ہے تمہارے ساتھ اچھا نہیں ہوا مگر کبھی کبھار ہم قدرت کے فیصلوں کے آگے بےبس ہوجاتے ہیں۔۔۔ ضروری نہیں زندگی میں ہم جو بھی چاہے وہ سب مؤثر ہوجائے اگر تم سچ میں حیدر سے محبت کرتی ہو تو اِس حقیقت کو قبول کرلو کہ اُس کے ساتھ تمہارا جوڑ نہیں بلکہ حیدر اور نتالیہ کا جوڑ تھا جو اُن دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت نہ ہونے کے باوجود بھی قدرت نے بنادیا"

فضیل معائشہ کو سمجھاتا ہوا بولا تو وہ اپنی آنکھوں میں آئے آنسو صاف کرنے لگی

اسلام علیکم

*****

شاور لینے کے بعد وہ کچن میں آچکی تھی تاکہ حیدر کے لیے ناشتہ بنادے حیدر بیڈروم میں آفس جانے کے لئے تیار ہورہا تھا کل رات حیدر نے اس کو اپنے قرب کا آغاز بخش کر نتالیہ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط کرلیا تھا نتالیہ خود بھی حیدر کو بطور شوہر قبول کر کے دل و دماغ سے اِس رشتے کے لئے راضی ہوچکی تھی کچن میں ہوئی آہٹ پر نتالیہ مڑ کر دیکھنے لگی، کچن کی دہلیز کے پاس کھڑے حیدر کو شرارت بھرے انداز میں مسکراتا دیکھ کر وہ اپنے ہونٹوں پر آئی مسکراہٹ چھپاکر دوبارہ مڑ گئی۔۔ حیدر جب جب اس کو یوں مسکرا کر دیکھ رہا تھا وہ یہی اس سے نظریں چرا رہی تھی اب کی بار نتالیہ نے اپنا رخ موڑا تو حیدر چلتا ہوا کچن کے اندر آیا وہ نتالیہ کی پشت پر کھڑا اُس کو دونوں شانوں سے تھام کر نتالیہ کے کان کے قریب اپنے ہونٹ لاتا پوچھنے لگا

"کوئی خاص وجہ مجھ سے یوں نظریں نہ ملانے کی، اِس سے پہلے تو تم بڑی دلیری اور کونفیڈنس سے مجھ سے ہر بات کرجایا کرتی تھی اب ایسا کیا ہوگیا ہے"

حیدر اس کے بےحد قریب کھڑا نتالیہ سے پوچھنا لگا اُس کے لہجے میں کہیں بھی شرارت نہیں تھی صرف آنکھوں کی بجائے

"اب مجھے معلوم ہوچکا ہے جتنے شریف آپ نظر آتے ہیں اتنے شریف ہیں نہیں"

نتالیہ پلکیں جھکا کر حیدر سے بولی کل رات اس نے جو روپ حیدر کا دیکھا تھا وہ بالکل انوکھا اور مختلف تھا حیدر نتالیہ کی بات سن کر زور سے ہنسا اُس نے اپنا ایک بازو نتالیہ کی کمر کے گرد حمائل کیا جبکہ اپنا دوسرا ہاتھ نتالیہ کے گال پر رکھتا اس کی گردن تک لے آیا

"کل رات اگر شرافت دکھا دیتا تو تم میرے کمرے سے نکل کر اپنے بیڈ روم میں سونے چلی جاتی"

حیدر آئستگی سے بول رہا تھا اس کے ہونٹ نتالیہ کے گال کو چھونے لگے۔۔۔ حیدر کی بات پر نتالیہ اس کا حصار توڑ کر پلٹی اور حیدر کو گھور کر دیکھتی ہوئی بولی

"جی نہیں اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے"

نتالیہ کی بات پر اُس کے گھور کر دیکھنے پر حیدر کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھر گئی وہ نتالیہ کا رُخ اپنی جانب دیکھ کر اُس کو ایک بار پھر اپنے حصار میں لے چکا تھا

"اچھا تو پھر میں یہ سمجھوں گی کہ میرا کل رات والا انداز تمہیں کچھ خاص پسند نہیں آیا، اوکے آئندہ سے میں اپنے جذبات کو ایک طرف رکھ کر تمہارے موڈ کا پہلے خیال رکھوں گا"

حیدر نتالیہ کو حصار میں لیے اُس کا چہرہ دیکھتا ہوا کافی سنجیدگی سے بولا اب کی بار اُس کی آنکھوں میں بھی شرارت نظر نہیں آرہی تھی نتالیہ ایک دم بول پڑی

"حیدر میں نے ایسا کب کہا کہ مجھے کچھ برا لگا کل رات۔۔۔ مجھے کچھ برا نہیں لگا"

حیدر کے یوں اچانک سنجیدہ ہونے پر وہ ایک دم سے یہ بات بولی مگر دوبارہ حیدر کے ہونٹوں پر شرارت بھری مسکراہٹ دیکھ کر وہ بری طرح بلش کرکے حیدر کے سینے میں چہرا چھپاگئی

"آپ بہت بدتمیز ہیں مجھے جان بوجھ کر تنگ کررہے ہیں"

نتالیہ کے بولنے پر حیدر اُس کے بالوں کو اپنے ہونٹوں سے چھوتا ہوا خود سے الگ کرتا پوچھنے لگا

"تم خوش ہو ناں اِس بدتمیز انسان کے ساتھ پر"

حیدر نتالیہ کا چہرا دیکھ کر اُس سے پوچھنے لگا

"خوش اور مطمئن دونوں"

حیدر کو دیکھتی ہوئی وہ سرگوشی میں بولی تو حیدر نے مسکراتے ہوئے اُس کی پیشانی پر اپنے ہونٹ رکھ دئیے پھر اچانک حیدر کے چہرے کی مسکراہٹ گہری ہوگئی جس نتالیہ ناسمجھے والے انداز میں اسے دیکھنے لگی

"کل رات یہ غلط فہمی تو تمہاری دور ہوگئی ہوگی کہ میرے اندر سن پینسٹھ کی بڈھی روح نہیں سمائی ہوئی"

حیدر کے شرارت بھرے لہجے میں بولنے پر نتالیہ حیدر کے سینے پر مکا مارتی خود بھی مسکرادی تبھی باہر سے ڈور بیل کی آواز آئی

"میں دیکھتا ہوں"

حیدر نتالیہ کو بولتا ہوا دروازہ کھولنے چلاگیا

*****

"اندر آنے کے لئے نہیں کہو گے میں تم سے ضروری بات کرنے کے لئے آئی ہو"

اپنے گھر کے دروازے پر کھڑی معائشہ کو دیکھ کر حیدر ایک پل کے لئے کچھ بول نہیں سکا تبھی معائشہ حیدر کو دیکھ کر بولی

"کیوں نہیں اندر آؤ"

حیدر پورا دروازہ کھول کر معائشہ کو راستہ دیتا ہوا بولا تو معائشہ گھر کے اندر چلی آئی

"کون ہے حیدر"

کچن سے ڈائننگ ہال میں آتی نتالیہ تھوڑی اونچی آواز میں حیدر سے پوچھ رہی تھی کہ حیدر کے ساتھ آتی معائشہ کو دیکھ کر نتالیہ ایک پل کے لئے وہی رک گئی

"کیسی ہو نتالیہ"

معائشہ نے غور سے اُس کے کھلے روپ کو دیکھا وہ پہلی دو ملاقاتوں سے زیادہ فریش لگ رہی تھی معائشہ اُس کا حال پوچھتی ہوئی بولی

"میں ٹھیک ہوں تم کیسی ہو"

نتالیہ نے ایک نظر خاموش کھڑے حیدر کو دیکھ کر ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ معائشہ کو جواب دیا

"تمہارے سامنے ہوں"

معائشہ مسکراتی ہوئی بولی تو نتالیہ کے ہونٹ سمٹ گئے اس کی آنکھوں میں کچھ کھو جانے کا احساس واضح تھا جس سے نتالیہ نظریں چرا گئی

"آپ دونوں باتیں کریں میں چائے لے کر آتی ہوں"

نتالیہ معائشہ پر سے نظریں ہٹاکر حیدر کو دیکھ کر بولی اور کچن کی طرف رُخ کرنے لگی

"نہیں چائے میں پی کر آئی ہوں مجھے صرف حیدر سے بات نہیں کرنی تم بھی کرنی ہے تم بھی آؤ پلیز"

معائشہ کے بولنے پر نتالیہ حیدر کو دیکھنے لگی

*****

سٹنگ روم میں وہ تینوں ہی بالکل خاموش بیٹھے تھے تب بات کا آغاز حیدر نے کیا

"معائشہ میں تمہارے جذبات کی قدر کرتا ہوں مجھے اِس بات کا احساس بھی جو کچھ تمہارے ساتھ ہوا تم اُس کے مستحق نہیں ہو لیکن میں ایک لڑکی جو میرے نکاح میں آچکی ہے وہ اب میری بیوی ہے۔۔۔ میرا ضمیر اجازت نہیں دے گا کہ میں اُس کو چھوڑ دو، اس سے شادی کرنے کے دوسرے دن میں نے تم سے وہ سب کہا تھا مگر حقیقت تو یہ ہے میں نتالیہ کو چھوڑنے کا حوصلہ نہیں کر پا رہا مجھے نہیں معلوم میری بات پر تمہیں مجھ پر غصہ آئے گا افسوس ہوگا یا پھر تم مجھ سے نفرت کرنے لگو گی مگر سچ تو یہ ہے جب تم نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا تھا میرے اندر تمہارے لئے وہ احساسات پیدا نہیں ہوئے تھے جو نکاح کے بعد نتالیہ کے لیے پیدا ہوگئے۔۔ یہ اچانک سے میرے ساتھ کیسے ہوگیا میں اس بات سے انجان ہوں۔۔۔ تم میرے اس عمل کی جو چاہے سزا دے دو میں خاموشی سے قبول کرلوں گا مگر نتالیہ سے رشتہ ختم کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے"

حیدر کے بولنے پر معائشہ مسکراتی ہوئی اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرنے لگی۔۔۔ نتالیہ کو معائشہ کی اِس وقت کی دلی کیفیت پر دکھ ہونے لگا

"کل مجھے تمہارے اوپر شدید غصہ آیا تھا یہ سوچ کرکہ تمہیں وہ محبت کبھی نظر ہی نہیں آئی جو میں نے تم سے کی ہے مگر جب خود کو تمہاری جگہ پر رکھ کر سوچا تو میرا غصہ ختم ہونے لگا معلوم حیدر محبت ایک غیر فطری عمل ہے کوئی اچانک سے ہمارے دل میں آکر بس جاتا ہے یا پھر کسی کو پانے کی خواہش ایک دم سر چڑھ کے بولتی ہے۔۔۔ کسی کو ہر وقت سوچتے رہنا، یہ سب انسان کے اپنے بس میں نہیں ہوتا۔۔۔ جیسے میں نے تمہیں چاہا مگر تمہارے دل میں میری محبت اپنی جگہ نہیں بناسکی شاید یہ نکاح کے بولوں کی تاثیر ہے یا پھر اک رشتے سے جڑ جانے کی کشش کہ تمہیں نتالیہ سے محبت ہوگئی۔۔۔ مجھے دکھ تو ہے مگر صحیح فیصلہ لیا ہے تم نے نتالیہ کو چن کر۔۔۔ یہ تمہاری بیوی ہے اِسی کا تم پر حق ہونا چاہیے، میری دعا ہے تم دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر خوش رہو"

معائشہ حیدر اور نتالیہ کو دیکھتے ہوئے بولی اور صوفے سے اٹھ کر سٹنگ روم سے باہر نکلی۔۔۔ اس کے گھر سے چلے جانے کے بعد نتالیہ ابھی تک سن ہوکر بیٹھی تھی تب حیدر اپنی جگہ سے اٹھ کر نتالیہ کے پاس آکر بیٹھا تو وہ حیدر کو دیکھنے لگی

"اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوا حیدر مجھے بالکل اچھا نہیں لگ رہا ہے"

نتالیہ اداس لہجے میں حیدر سے بولی تو حیدر نے نتالیہ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام لیا

"پھر کیا کرو واپس بلالو اُسے سوتن کے روپ میں قبول کرلو گی اُس کو"

حیدر نے یہ بات بالکل سنجیدہ لہجے میں بولی جس پر ایک پل کے لئے نتالیہ سناٹے میں آگئی مگر دوسرے ہی پل وہ حیدر سے بولی

"آپ معائشہ سے شادی کرلیں حیدر میں آپ کو دوسری شادی کی اجازت دیتی ہوں"

اب کی بار جھٹکا لگنے کی باری حیدر کی تھی بےساختہ اس نے نتالیہ کا تھاما ہوا ہاتھ چھوڑا

"آر یو سیریس"

وہ حیرت زدہ ہوکر نتالیہ سے پوچھنے لگا

"جی میں بالکل سیریس ہوکر یہ بات کہہ رہی ہوں آپ سے، حیدر آپ معائشہ سے بات کریں اس سلسلے میں" نتالیہ خود ہی حیدر کا ہاتھ پکڑ کر اس سے بولی تو حیدر نے اُس کی بات کو غیر سنجیدہ لیتے ہوئے اپنا ہاتھ چھڑالیا

"میں نے سوتن والی بات صرف مذاق میں کہی تھی نتالیہ اب ہم دونوں کے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے"

حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا ٹاپک کو کلوز کر کے صوفے سے اٹھا وہ شروع سے ہی ایسی تھی اپنی باتوں اور کاموں سے سب کو حیران کردینے والی

"لیکن آپ اِس بات پر سنجیدگی سے غور کریں حیدر اِس طرح معائشہ کو بھی آپ کا ساتھ میسر ہوجائے گا"

نتالیہ کے بولنے پر حیدر نے اُسے آنکھیں دکھائی تو وہ خاموش ہوگئی

"اگر مجھے لگتا کہ میں تمہارے ساتھ اور معائشہ کے ساتھ رشتے میں توازن برقرار رکھ سکتا تو یہ بات تمہیں بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی میں خود اُس سے دوسری شادی کا کہہ دیتا اِس لئے آئندہ یہ بات دوبارہ اپنے منہ سے نکالنے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔ویسے ایک بات تو آج میں نے یہ جان لی تم بہت آسانی سے مجھے کسی دوسری عورت کے ساتھ شیئر کرسکتی ہو"

حیدر نے آخری بات بہت عجیب لہجے میں بولی تو نتالیہ بےساختہ اُس کے پاس آکر بولی

"بہت بڑا ظرف چاہیے ہوتا ہے سوتن کو برداشت کرنے کے لیے یہ بات میں نے صرف معائشہ کے لئے بہت بڑا دل کرکے بولی تھی کیونکہ وہ آپ کو سچ میں لائک کرتی ہے۔۔۔ کسی دوسری کے لیے آپ ایسا سوچیں گیں تو میں آپ کو جان سے مار ڈالوں گی"

نتالیہ کی بات پر حیدر زور سے ہنسا

"بےفکر رہو تمہاری موجودگی میں میری سوچیں کہیں اور بھٹک ہی نہیں سکتیں۔۔ شام میں تیار رہنا آفس سے جلدی آؤ گا"

حیدر نتالیہ کے گال پر محبت بھرا لمس چھوڑ کر آفس جانے لگا اِس بات سے بالکل انجان کے اُس کے پیچھے کتنا بڑا طوفان آنے والا ہے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.