"تو آج خود ہی کوکنگ کی جارہی ہے"
چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے حیدر گھر میں ہی موجود تھا دوپہر میں ٹائم پاس کرنے کے لئے وہ کوکنگ کرنے لگا تبھی نتالیہ کچن میں آتی ہوئی اسے بولی حیدر نے گردن موڑ کر اس کو ایک نظر دیکھا جو فریج سے جوس کا ڈبہ نکال رہی تھی وہ دوبارہ بنا کچھ بولے دوبارہ اپنے کام کی طرف متوجہ ہوگیا
"کبھی کبھی کسی بات کا جواب دے دینا چاہیے یا اسمائل کردینا چاہیے ان چیزوں پر پیسے تھوڑی خرچ ہوتے ہیں"
اسلام علیکم
وہ حیدر کو دیکھ کر اپنے لیے کلاس میں جوس نکالتی ہوئی بولی
"بےمقصد فضول ہنسنے والوں کو دنیا پاگل سمجھتی ہے۔۔۔ اور اکیلے کچن میں کھڑا میں خود سے باتیں کرکے کیا کروں گا"
باؤل میں موجود قیمہ وہ فرائی پین میں ڈالتا ہوا بولا
"میں ہنسنے کی نہیں صرف مسکرانے کی بات کررہی تھی پلیز قیمے میں تھوڑا نمک مرچ تیز کردئیے گا، پھیکا پاسٹا مجھے پسند نہیں"
نتالیہ نے حیدر کو مشورہ نہیں دیا بلکہ خود اُس کے پاس آکر نمک کی شیشی اس کے ہاتھ سے لیتی قیمے میں نمک ڈالنے لگی اپنی خوداری کو اُس نے اُسی دن ٹاٹا بائے کہہ دیا تھا جب اُس کے پاس موجود سارے پیسے ختم ہوچکے تھے اب وہ بلاجھجک حیدر کی ہی چیزیں استعمال کررہی تھی
"بلاوجہ میں مسکرانا بھی لوگوں کو شک میں مبتلا کردیتا ہے لوگ اپنے ہی اندازہ لگانے لگ جاتے ہیں کہ کیا بات ہے جو یہ فضول میں مسکرا رہا ہے"
حیدر نتالیہ کی بات کا جواب دیتا ہوا بولا۔۔۔ جتنا وہ قیمے میں لال مرچ پاؤڈر ڈال چکی تھی حیدر چاہ کر بھی اس کو ٹوک نہیں پایا
"جو انسان اپنی بجائے دوسروں کا سوچتے رہے کہ میرے بارے میں دوسرے کیا سوچ رہے ہیں ان کا زندگی میں کچھ بھی نہیں ہوسکتا، بھئی زندگی آپ کی ہے اسے آپ جیسے چاہے مرضی گزاریں دوسرے لوگوں کی اتنی پرواہ کرنا حد ہے بھئی"
نتالیہ پاس رکھی چیئر پر بیٹھ کر حیدر کو لیکچر دینے کے ساتھ جوس پینے لگی
"تو پھر تم حسن سے خفا کیو ہو اُس نے بھی وہی کیا جو اسے بہتر لگا اس نے بھی صرف اپنے لیے سوچا"
حیدر کی بات سن کر نتالیہ لاجواب ہوکر مسکرا دی
"اس نے میرے ساتھ اپنی مرضی سے منگنی کی تھی پھر وہ دوسری لڑکی کے لیے مجھے چھوڑ کر چلاگیا تھوڑا دکھ تو ہونا تھا لیکن اب جب وہ کبھی لوٹ کر واپس آئے گا تو میں اس سے کوئی شکوہ کرنے تھوڑی بیٹھ جاؤ گی"
نتالیہ جوس کا گلاس خالی کرکے شیلف پر رکھتی ہوئی حیدر سے بولی تو حیدر ساری چیزیں ترتیب سے رکھنے کے بعد نتالیہ کے پاس آیا
"شکوہ تم حسن سے اس لیے نہیں کروں گی کیونکہ تمہیں خود بھی اُس سے محبت نہیں تھی اگر تمہیں واقعی حسن سے سچی محبت ہوتی تو اُس کے واپس آنے پر تم حسن سے اپنے گزرے دنوں مہینوں کا حساب کتاب لینے کا سوچتی مگر میں جانتا ہوں تم ایسا نہیں کرنے والی کیوکہ محبت میں ناکام لوگ اِس قدر خوش اور مطمئن نہیں ہوتے"
حیدر نتالیہ کے پاس آکر اس کا چہرہ دیکھتا ہوا بولا اور شیلف پر رکھا ہوا گلاس اٹھا کر سنگ کی طرف بڑھنے لگا
"محبت کے بارے میں کافی کچھ جانتے ہیں آپ تو، حسن نے تو مجھے بتایا تھا معائشہ آپ کو لائک کرتی ہے، آپ کو اس سے محبت نہیں۔۔۔ معائشہ کے پرپوز کرنے پر آپ نے اُس سے شادی کے لیے حامی بھری۔۔۔ محبت کیوں نہیں کی آپ نے کبھی کسی سے"
نتالیہ حیدر کو دیکھتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی تو حیدر غور سے نتالیہ کو دیکھنے لگا
"کیا تم نے نہیں سنا محبت کی نہیں جاتی بلکہ خودبخود ہوجاتی ہے۔۔۔ اور میرا ماننا ہے اِس کام کے لیے نکاح کے دو بول ہی کافی ہیں"
حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا گلاس واش کرنے لگا
"شادی سے محبت کا کیا تعلق اگر شادی کے بعد آپ کو اپنی بیوی سے محبت ہوجانی ہے تو مجھ سے ہوجاتی۔۔۔ پہلے تو آپ کی مجھ سے شادی ہوئی ہے"
نتالیہ بناء سوچے روانی سے بولی نہ جانے کیسے حیدر کے ہاتھ میں موجود کانچ کا گلاس ٹوٹ گیا
"او میرے خدا یہ کیا کیا آپ نے حیدر زخمی ہوگیا آپ کا ہاتھ تو خون نکل رہا ہے"
نتالیہ ایک دم کرسی سے اٹھ کر حیدر کے پاس چلی آئی اور پریشان ہوکر اس کا ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی
"تم نے ابھی کیا بولا مجھے"
حیدر ہاتھ پر لگا زخم بھول کر حیرت زدہ ہوکر نتالیہ سے پوچھنے لگا جو ٹشو سے اس کی انگلی کے پور پر لگا خون پوچھ رہی تھی
"ارے آپ نے خود ہی تو منع کیا تھا چاچو بولنے کو اُس لیے حیدر بولا ہے بھئی۔۔۔ اُف یہ خون بہنا بند کیو نہیں ہورہا"
نتالیہ کی ساری توجہ اس بہتے ہوئے خون پر تھی وہ حیدر کی انگلی اپنے ہونٹوں میں دبا چکی تھی۔۔ نتالیہ کی اِس حرکت پر حیدر اس کو دیکھے گیا اب وہ دو قدم پیچھے ہوتی فریج سے کیوب نکال رہی تھی حیدر کی انگلی ابھی بھی اُس کے ہونٹوں کے بیچ دبی ہوئی تھی اور حیدر ٹرانس کی کیفیت میں نتالیہ کو دیکھے جارہا تھا
"تھوڑا اچھا لگا جلن کم ہوئی اب"
وہ کیوب حیدر کی انگلی پر رکھتی ہوئی اُس سے پوچھنے لگی جس پر حیدر نے صرف سر ہلا دیا۔۔۔ وہ نتالیہ کا چہرہ غور سے دیکھنے لگا
"آپ نے تو خود کو زخمی کرلیا یہاں بیٹھیں میں پاسٹا نکالتی ہو آپ کے اور اپنے لیے"
نتالیہ حیدر کی نظروں اور اس کی کیفیت سے بےخبر اس سے بولی اور چولہے کی آنچ بند کرکے دو پلیٹوں میں پاستا نکالنے لگی
"تم محبت کے بارے میں کچھ بول رہی تھی میرا ہاتھ زخمی ہونے سے پہلے"
نتالیہ نے ایک پلیٹ حیدر کے سامنے ٹیبل پر رکھی دوسری پلیٹ لے کر وہ خود حیدر کے سامنے بیٹھی تو حیدر نے وہی سے بات شروع کی
"ہاں میں بول رہی تھی محبت کا کوئی شادی سے تعلق تھوڑی ہے، اگر ایسا ہوتا تو۔۔۔
نتالیہ فورک میں پاسٹا بھر کر منہ میں ڈالتی ہوئی حیدر سے بولنے لگی تو حیدر نے اچانک اُس کی بات کاٹی
"مجھے لگتا ہے محبت کا شادی سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔۔۔ نیچے زمین پر دو لوگوں کا بعد میں نکاح ہوتا ہے مگر اوپر آسمان پر پہلے سے ہی اُن کے جوڑے بنادیے جاتے ہیں۔۔۔۔ نکاح ایک ایسا بندھن ہے جس میں باندھ کر دونوں انسانوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت خود بخود پیدا ہوجاتی ہیں آہستہ آہستہ ہی سہی مگر تمہیں بھی احساس ہوجائے گا نکاح کے دو بولوں میں کس قدر کشش ہے"
حیدر نے نتالیہ سے بولتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام کر اُسے کرسی سے اٹھایا تو نتالیہ اُس کی باتوں سے کنفیوز ہوکر حیدر کو سنجیدگی سے دیکھنے لگی حیدر نے نتالیہ کا چہرہ تھام کر اس کے ہونٹوں پر جھکتے ہوئے اپنے ہونٹ نتالیہ کے ہونٹ پر رکھے تو نتالیہ شاکڈ کی کیفیت میں کھڑی حیدر کے اِس عمل کو محسوس کرنے لگی وہ اس کے بےحد قریب پورے استحقاق سے اس کے ہونٹوں پر جھکا اس کی سانسوں میں اپنی سانسیں شامل کرنے لگا تو اچانک نتالیہ نے حیدر کو پیچھے دھکیلا وہ سیریس ہوکر پوری آنکھیں کھولے حیدر کو حیرت سے دیکھنے لگی
"آج سے ٹھیک پندرہ دن پہلے جب ہم دونوں کا نکاح ہوا تھا تب اس وقت میری مرضی اِس رشتے میں شامل نہ ہو مگر آج میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں تمہیں مکمل طور پر اپنانا چاہتا ہوں تمہارے ساتھ اپنا رشتہ زندگی بھر نبھانا چاہتا ہوں"
حیدر نے شاکڈ کھڑی نتالیہ سے بولتے ہوئے دوبارہ اس کے قریب آکر اسے اپنے حصار میں لینا چاہا تو نتالیہ نے ایک بار پھر اسے پیچھے دھکیلا
"بس کریں اب مزید ایک لفظ اور مت بھولیے گا آپ"
نتالیہ سخت لہجے میں حیدر کو بولتی ہوئی وہاں اسے اپنے کمرے میں چلی گئی
*****
"آج آفس کیوں نہیں آئے خیریت ہے سب"
دوسرے دن شام میں حیدر گھر میں موجود سوپ بنا رہا تھا تب اس کے موبائل پر معائشہ کی کال آئی وہ اس سے آج آفس نہ آنے کی وجہ جاننے لگی
"نتالیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے آف کرلیا، تم سناؤ کیسی ہو"
حیدر ٹرئے میں سوپ کا باؤل رکھتا ہوا اسے نتالیہ کی طبیعت خرابی کا بتاتا ہوا ساتھ میں سے اُس کا حال پوچھنے لگا
"طبیعت نتالیہ کی خراب ہے، تم آفس سے آف کرکے کیا اُس کی تیمار داری میں لگے ہوئے ہو"
معائشہ نے چبھتے ہوئے لہجے میں حیدر سے سوال کیا، اس کا لہجہ حیدر کو کافی محسوس بھی ہوا
"بالکل صحیح پہچانا ابھی اس کے لئے سوپ بناکر لے جا رہا ہوں صبح سے کچھ نہیں کھایا اس نے تو فکر ہو رہی ہے مجھے اس کی"
معائشہ کے سلگتے ہوئے لہجے کو آخر اس نے کیوں ہوا دی وہ نہیں جانتا مگر یہ سچ تھا اسے نتالیہ کی فکر تھی۔۔ معائشہ حیدر کی بات سن کر ایک دم خاموش ہوگئی تو حیدر اپنا لہجہ نارمل کرتا ہوا بولا
"معائشہ مجھے تم سے کچھ ضروری بات کرنا تھی مگر ایسے موبائل پر نہیں کل ہم آفس کے بعد ملتے ہیں"
حیدر نے سوچ لیا تھا جو اس کے ذہن میں چل رہا ہے وہ سب معائشہ سے شیئر کرے گا
"کل کیوں آج ہی کیوں نہیں میں تھوڑی دیر میں آرہی ہوں تمہاری طرف نتالیہ سے اُس کی طبیعت بھی پوچھ لوں گی"
معائشہ حیدر سے بولتی ہوئی لائن کاٹ چکی تھی حیدر اپنا موبائل پاکٹ میں رکھتا ہوا ٹرے میں رکھا باؤل نتالیہ کے کمرے میں لے جانے لگا
*****
کل دوپہر جو کچھ حیدر نے نتالیہ سے کہا اُس کی باتیں سن کر نتالیہ خود کو اپنے کمرے میں بند کر کے بیٹھ چکی تھی حیدر نے کل جو بھی کچھ نتالیہ سے بولا بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کے بعد بولا تھا جس کے بعد وہ خود اندر سے اطمینان محسوس کررہا تھا
رات میں نتالیہ کمرے سے باہر نہیں نکلی تو حیدر نے بھی اُس کو ڈسٹرب نہیں کیا بلکہ سوچنے کا موقع دیا مگر جب صبح آفس جانے کے ٹائم پر بھی نتالیہ اپنے کمرے میں بند رہی تب حیدر کو تشویش ہوئی وہ نتالیہ کے کمرے میں آیا تو نتالیہ کو بیڈ پر لیٹا ہوا پایا۔۔۔ اُس کے پکارنے پر بھی نتالیہ آنکھیں بند کیے لیٹی رہی، جب حیدر نے اُس کے تپتے ہوئے چہرے کو دیکھ کر اُس کا ماتھا چھو کر دیکھا جو بخار کی حدت سے جل رہا تھا تب حیدر نے آفس سے آف کرلیا
حیدر سوپ کا باؤل پکڑے جیسے ہی نتالیہ کے کمرے میں آیا تو نتالیہ نے آہستہ سے اپنی آنکھیں کھولیں سامنے حیدر کو موجود دیکھ کر وہ اپنے چہرے کا رُخ دوسری طرف پھیر چکی تھی۔۔۔ حیدر سوپ کا باؤل سائیڈ ٹیبل پر رکھتا ہوا نتالیہ کے پاس بیٹھ گیا
"شکوے شکایتیں بعد میں کرلینا پہلے یہ سوپ پی لو"
حیدر نے اس کے انداز پر نتالیہ سے بولا اُس کا ماتھا چھوا صبح والی میڈیسن سے بخار اِس وقت کم ہوچکا تھا
"آپ پلیز میرے کمرے سے چلے جائیں مجھ میں ہمت اور طاقت نہیں ہے کہ میں آپ سے لڑ پاؤں"
نتالیہ حیدر کی طرف دیکھے بغیر اس سے بولی نقاہت کی وجہ سے اس سے بیٹھا تک نہیں جارہا تھا وہ بامشکل بیٹھ پائی تھی
"کس بات کو لے کر لڑنا چاہتی ہوں مجھ سے وہاں نہیں یہاں میری طرف دیکھ کر مجھے بتاؤ۔۔۔ کل ایسا کیا کہہ دیا یا کردیا میں نے تمہارے ساتھ جو تم سے برداشت نہیں ہوا ہے"
حیدر اس کا چہرہ تھام کر چہرے کا رخ اپنی جانب کرتا نتالیہ سے پوچھنے لگا
"کل آپ نے میرے ساتھ جو بھی کچھ کیا اور جو کچھ کہا وہ ٹھیک نہیں۔۔۔ آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہیں"
نتالیہ اس کے ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹاکر تھوڑا پیچھے ہوکر بیٹھی
"مجھ سے شادی کرنے کا فیصلہ تمہارا تھا، تمہاری مرضی پر شادی ہوئی تھی ہماری تو پھر اِس شادی کو نبھانے میں تمہیں کیا مسئلہ ہے"
حیدر نتالیہ کی ذرد مائل رنگت دیکھ کر اُس سے پوچھنے لگا تو شکوہ بھری نظر نتالیہ نے حیدر کے چہرے پر ڈالی
"آپ اچھی طرح جانتے ہیں آپ سے شادی کرنے کے لئے میں نے کمال چچا کی وجہ سے بولا تھا کیوکہ میں ان کے ساتھ نہیں جانا چاہتی تھی۔۔۔ میں نے کبھی بھی آپ کے متعلق ایسا نہیں سوچا۔۔۔ اور آپ خود، کب سے ایسا چاہنے لگے اور کیوں چاہنے لگیں مجھے سمجھ نہیں آرہا۔۔۔ اور جو حرکت آپ نے کل میرے ساتھ کی ہے میں اُس کے لیے آپ کو کبھی بھی معاف نہیں کرو گی"
آخری جملے پر نتالیہ حیدر کے چہرے سے اپنی نظریں چراتی اس سے بولی۔۔۔ وہ تصور میں حیدر کو اِس روپ میں نہیں سوچ سکتی تھی جتنے استحقاق سے کل وہ اُس کے قریب آگیا تھا
"ایسی کیا غیر اخلاقی حرکت کی ہے میں نے تمہارے ساتھ جس کا تم صدمہ لےکر یوں بیمار ہوکر بیٹھ گئی ہو۔۔۔ یوں نظریں مت چراؤ تم مجھ سے نتالیہ۔۔۔ بیوی ہو تم میری کوئی گناہ نہیں کیا میں نے تمہیں چھو کر جو تم مجھ سے خفا ہورہی ہو۔۔۔ چلو مان لیا تم نے پہلے کبھی میرے متعلق نہیں سوچا مگر اب سوچ لو کیوکہ میں نے تمہارے متعلق سوچ لیا ہے اور میں چاہتا ہوں تم میرے متعلق سوچنا شروع کردو، وقت دے رہا ہوں میں تمہیں۔۔۔ اپنے دماغ کو سمجھاؤ یہ بات کہ آگے ہم دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنی ہے کیوکہ میں تمہیں چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔۔۔ اگر اس کے باوجود تم مجھے چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہو تو مجھے چھوڑنے کا کوئی ٹھونس جواز میرے سامنے پیش کرنا"
حیدر نے آخری جملہ پر گود میں رکھا نتالیہ کا ہاتھ تھاما تو نتالیہ حیدر کا چہرہ دیکھنے لگی
"اور معائشہ اُس کے بارے میں نہیں سوچا آپ نے"
نتالیہ کا دھیان معائشہ کی طرف گیا وہ حیدر سے پوچھ رہی تھی اس سے پہلے حیدر نتالیہ کو کوئی جواب دیتا ڈور بیل بج اٹھی
"معائشہ ہوگی اس نے آنے کا بولا تھا یہ سوپ ختم کرو میں آتا ہوں"
حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا اس کا ہاتھ چھوڑ کر نتالیہ کے کمرے سے باہر نکل گیا
*****
"میں نے تمہیں بتایا تھا ناں۔۔۔میرا کزن جو اپنے بزنس کی وجہ سے دوبئی میں سیٹل ہے یہ وہی ہے، آج کل پاکستان آیا ہوا ہے۔۔۔ اور فضیل یہ حیدر ہے آفس کلیک کے ساتھ میرا بہت اچھا دوست بھی"
سٹنگ روم میں اِس وقت معائشہ کے علاوہ 25، 26 سالہ ایک نوجوان بھی صوفے پر برجمان تھا جس کا معائشہ حیدر سے تعارف کروا رہی تھی حیدر کو سمجھ نہیں آیا معائشہ یہاں اپنے اِس کزن کو کیوں لےکر آئی تھی
"تم سے مل کر اور دیکھ کر خوشی ہوئی معائشہ سے پہلے بھی ذکر سن چکا ہوں میں تمہارا"
حیدر اخلاقیات نبھاتا فضیل سے بولا تو معائشہ خوشدلی سے مسکرا دی
"یعنی تمہیں فضیل پسند آیا تھینک گاڈ فضیل جب تک تم حیدر کو اپنے بزنس کے بارے میں اور تھوڑا اپنے بارے میں بتاؤ میں تب تک نتالیہ کو دیکھ کر آتی ہوں"
معائشہ فضیل سے بولتی ہوئی صوفے سے اٹھ کر ڈرائنگ روم سے باہر نکل گئی
ابھی فضیل اور حیدر باتیں کررہے تھے تو حیدر سٹنگ روم کے دروازے کی طرف متوجہ ہوا جہاں معائشہ کے ساتھ نتالیہ بھی سٹنگ روم میں آرہی تھی جس پر حیدر کو نہ جانے کیوں کچھ اچھا نہیں لگا
"فضیل اِس سے ملو یہ نتالیہ ہے میں نے تمہیں بتایا تھا ناں نتالیہ کے بارے میں دیکھو کتنی گڈ لکنگ ہے"
معائشہ چہکتی ہوئی اپنے کزن سے بولی تو حیدر کے ماتھے پر ناگوار سی شکنیں نمودار ہوئیں معائشہ کو بھلا کیا ضرورت کا اپنے کزن سے نتالیہ کا تعارف کروانے کی اور اُس کا وہ کزن جس طرح نتالیہ کو اوپر سے نیچے تک دیکھ رہا تھا حیدر کی برداشت سے باہر ہونے لگا
"آپ کھڑی کیو ہیں پلیز بیٹھیں ناں"
فضیل نتالیہ کو دیکھتا ہوا بولا تو حیدر بھی فوراً بول اٹھا
"کوئی ضرورت نہیں ہے یہاں بیٹھنے کی، تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں تھی تو کیا ضرورت تھی اپنے کمرے سے باہر نکلنے کی جاؤ واپس اپنے کمرے میں جاکر آرام کرو"
حیدر نتالیہ کو آنکھیں دکھاتا روعب سے بولا تو وہ بھی اُس کا خراب موڈ دیکھ کر رکی نہیں بنا کچھ بولے کمرے سے باہر نکل گئی
"وہ خود نہیں آئی تھی بلکہ اُسے میں یہاں لے کر آئی تھی"
معائشہ حیدر کا ناگوار موڈ دیکھ کر بولی تو حیدر فضیل کی موجودگی کا لحاظ کر کے اُسے کچھ نہیں بولا
*****
"کیا ضرورت تھی تمہیں یوں منہ اٹھا کر وہاں کسی غیر مرد کے سامنے چلے آنے کی"
معائشہ اور فضیل کے جانے کے بعد حیدر نتالیہ کو اُس کے کمرے میں موجود نہ پاکر کچن کا رخ کرتا نتالیہ سے پوچھنے لگا
"آپ تو ایسے برا مان رہے ہیں جیسے میں پردہ کرتی اور چہرہ چھپاتی آئی ہو مردوں سے۔۔۔ ویسے میں وہاں خود نہیں آئی تھی مجھے معائشہ لےکر آئی تھی"
نتالیہ حیدر کو بتاتی ہوئی باؤل میں رکھی میلٹ آئسکریم چمچے کی بجائے انگلی ڈبو کر کھاتی ہوئی حیدر کو بتانے لگی۔۔۔ حیدر اس کی حرکت پر آنکھیں دکھاتا اسے بولا
"ابھی تمہارا بخار اترا ہے تو تم آئسکریم کھانے لگی ہو۔۔۔ اور یہ کوئی چیز کھانے کا کونسا طریقہ ہے تم اسپون کا استعمال بھی کرسکتی ہو"
وہ نتالیہ کو دیکھتا ہوا ٹوکنے لگا۔۔۔ ویسے یہ سچ تھا اسے نتالیہ کا فضیل کے سامنے آنے پر اتنا برا نہیں لگا تھا جتنا برا اسے فضیل کا نتالیہ کو یوں جائزہ لےکر دیکھنے پر لگا تھا
"میرا بخار آئس کریم کھانے سے ہی ٹھیک ہوتا ہے ویسے آپ شوہر بن کر اسی طرح غصہ کریں گے مجھ پر تو پھر ہماری لائف میں ہر وقت لڑائی جھگڑے ہوا کریں گے۔۔۔۔ کبھی معائشہ کو بولا ہے آپ نے کہ یوں غیر مردوں کے سامنے مت آیا کرو۔۔۔ وہ تو آپ کے ساتھ جاب کرتی ہے آپ کے آفس میں، جہاں صرف آپ ہی ایک مرد نہیں ہوگیں دوسرے مرد بھی ہونگے۔۔۔ میرا اس کے کزن کے سامنے آنا آپ کو اتنا برا لگا کبھی معائشہ کی بھی اس بات پر اعتراض کیا ہے آپ نے"
نتالیہ اعتراض کرتی حیدر سے بولی تو وہ نتالیہ کے اعتراض پر چلتا ہوا اس کے قریب آکر کھڑا ہوا
"میں معائشہ پر اعتراض کرنے کا حق نہیں رکھتا کہ کسی بات کو لے کر اس کو روکو یا ٹوکوں۔۔۔ مگر تم میری بیوی ہو تمہیں تو میں اپنی پسند اور ناپسند کے متعلق بتاسکتا ہوں اور تمہارا بھی فرض ہے کہ میری پسند اور ناپسند کا خیال رکھو۔۔۔ میں یہ تمہیں ہرگز نہیں کہوں گا کہ تم اپنی عادتوں اور مزاج میں پوری طرح تبدیلی لے آؤ مگر چھوٹی چھوٹی باتوں کا تو خیال رکھ سکتی ہو۔۔۔ صرف تھوڑا سا اپنا مائنڈ چینج کرکے دیکھو مجھے پوری امید ہے ہمارے درمیان لڑائی جھگڑے نہیں ہوں گے۔۔۔ اتنا بھی سخت اور کھڑوس طبیعت کا نہیں ہو میں"
حیدر نرمی سے اس کو سمجھاتا ہوا بولا
"ٹھیک ہے میں آپ کی پسند ناپسند کا خیال رکھنے کی کوشش کروں گی لیکن میں آئسکریم اسپون سے نہیں کھاسکتی وہ میں ایسے ہی انگلی سے کھاؤ گی اور آپ اس پر غصہ نہیں کریں گے"
نتالیہ کی بات پر نہ چاہتے ہوئے بھی حیدر کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی
"تم اتنی آسانی سے سدھرنے والا شے نہیں لگتی، آنکھوں میں رکھ کر سیدھا کرنا پڑے گا تمہیں"
حیدر اس کے مزید قریب آتا ہوا اپنی مسکراہٹ چھپاکر نتالیہ سے بولا
"یعنی وہی بات ہوئی آپ مجھ پر اب مزید غصہ کیا کریں گے ہر وقت"
نتالیہ آئسکریم میں انگلی ڈبو کر افسوس بھرے لہجے میں حیدر سے پوچھنے لگی
"نہیں میں تم پر ہر وقت غصہ نہیں کرسکتا تمہاری حماقتوں پر تمہیں اِس انداز میں سزا دوں گا کہ تم دوبارہ وہ کام نہ کرو"
اسلام علیکم
حیدر نے نتالیہ سے بولتے ہوئے اُس کی آئسکریم لگی انگلی اپنے منہ میں لےلی تو نتالیہ کے پورے جسم میں سنسنی سی دوڑ گئی
"یہ کک۔۔۔ کیا کررہے ہیں آپ حیدر میرے چہرے پر کیوں ایسے۔۔۔
میلٹ آئسکریم میں اپنی انگلی ڈبو کر بالکل سیریس ہوکر نتالیہ کے چہرے کے بعد اپنی انگلیاں نتالیہ کی گردن تک لے آیا تو نتالیہ نے گھبرا کر بولتے ہوئے حیدر کے ہاتھ پکڑنے چاہیے مگر حیدر اس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے ہاتھوں کی انگلیوں میں پھنساکر نتالیہ کو پیچھے دیوار کے ساتھ لگاتا ہوا بولا
"اگر میری یہ بدتمیزی دوبارہ برداشت کرسکتی ہو تو بیشک ایسے ہی اسپون کا یوز کئے بغیر آئسکریم کھانا میں بھی برا نہیں مانو گا"
حیدر نے بولتے ہوئے نتالیہ کی گردن پر جھک کر اپنی زبان رکھی جسے وہ اس کی توڑی تک لے آیا
نتالیہ بنا کچھ بولے لرزتی پلکیں جھکائے اپنی گردن کے بعد اپنے چہرے پر حیدر کا لمس محسوس کرتی سرخ ہونے لگی آخر میں حیدر نتالیہ کے کانپتے ہونٹ دیکھ کر اپنے ہونٹ اس کے ہونٹوں پر رکھ چکا تھا جس پر نتالیہ بری طرح دل و جان سے لرز گئی
وہ حیدر کے ہاتھوں کی انگلیوں میں پھنسی اپنی انگلیاں نکالنے کی کوشش کرنے لگی مگر حیدر نے اس کی انگلیوں کو سختی سے اپنی انگلیوں کی گرفت میں لیا ہوا تھا جب نتالیہ کے ہونٹوں سے اپنے ہونٹ ہٹاکر وہ پیچھے ہٹا تو نتالیہ کو بند آنکھوں کے ساتھ کھڑا دیکھنے لگا
"مجھے لگتا ہے میں تمہیں سدھارتے سدھارتے اپنی خود کی عادتیں بگاڑ ڈالوں گا۔۔۔ میری زندگی میں خوشیاں اور رنگ بھر دو میں کبھی تم پر غصہ نہیں کروں گا صرف تمہیں ڈھیر سارا پیار کرو گا"
حیدر کے مدہوش لہجے پر نتالیہ نے اپنی بند آنکھیں کھولیں تو حیدر نے آہستہ سے اپنی انگلیوں میں پوست اس کی انگلیوں کو آزاد کردیا، موقع ملتے ہی نتالیہ کچن سے بھاگ کر اپنے کمرے میں گھُس گئی حیدر کی اس حرکت پر اب وہ ساری رات نہ تو اپنے کمرے سے نکلنے کا سوچ سکتی تھی نہ کمرے کا دروازہ کھولنے کا سوچ سکتی تھی