"جی بھائی صاحب انشاء اللہ نتالیہ کو لےکر جلد چکر لگاؤ گا آپ کے پاس۔۔۔ اور آپ اس کی فکر مت کریں کوئی غم نہیں لیا اُس نے حسن کا، وہ بالکل ٹھیک ہے۔۔ بلکہ رکے میں آپ کی اُس سے بات کروا دیتا ہوں"
حیدر موبائل پر ذوالفقار سے بولتا ہوا نتالیہ کے کمرے میں جانے لگا
"یار چاچو اچھا ہوا آپ خود ہی یہاں آگئے پہلے تو ذرا یہ بیڈ سے دوپٹہ اٹھا کر میرے کاندھے پر ڈال دیں بلکہ رہنے دیں دوپٹہ آپ نے کون سا مجھے گندی نظروں سے دیکھنا ہے۔۔۔ پلیز ایسا کریں میرے بال باندھ دیں ذرا"
کیوکہ نتالیہ کے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں پر نیل پینٹ لگا ہوا تھا اس لیے حیدر کو کمرے میں آتا دیکھ کر وہ نان اسٹاپ بولی، شکر تھا کہ ذوالفقار کی کال خود ڈراپ ہوگئی اور حیدر نتالیہ کی باتوں کی وجہ سے اپنے بھائی کے سامنے شرمندگی سے بچ گیا
"تمہیں بولتے ہوے ذرا بھی احساس نہیں ہوتا تم کس سے کیا بول رہی ہو"
حیدر اپنا موبائل پاکٹ میں رکھتا، ڈریسنگ ٹیبل سے بینڈ اٹھاکر نتالیہ کی کمر پر موجود اُس کے سلکی بالوں کو قید میں کرتا اسے اس کی بات کا احساس دلاتا ہوا بولا
"اب ایسا کیا بول دیا ہے یار تعریف ہی کی ہے آپ کی شرافت کی کہ آپ چھچھورے مردوں جیسے نظرباز نہیں ہیں۔۔۔ کبھی تو ڈانٹیں بغیر یا باتیں سنائے بغیر مجھے پیار سے ٹریٹ کرلیا کریں"
نتالیہ کے بال باندھنے کے بعد حیدر اُس کے سامنے آتا نتالیہ کو دیکھنے لگا جو اپنے ناخنوں پر پھونک مار رہی تھی
"تم کوئی چھوٹا بچہ ہو جو تمہیں پیار سے ٹریٹ کرو، بھائی صاحب تم سے بات کرنا چاہ رہے تھے جب فری ہو تو اُن کو کال کرلینا۔۔۔ اور ہاں میں باہر جارہا ہوں رات تک ہی میرا گھر واپس آنا ہوگا دروازہ بند کرلینا"
حیدر نتالیہ کو ہداہت دیتا ہوا اُس کے کمرے سے جانے لگا آج اس کا اپنے دوستوں سے ملنے کا ارادہ تھا
"کیا آج کا دن آپ باہر جانے کی بجائے گھر میں میرے ساتھ نہیں گزار سکتے"
نتالیہ کی فرمائش پر حیدر کے باہر جاتے قدم رکے وہ مڑ کر چند قدم کے فاصلے پر کھڑی نتالیہ کو دیکھنے لگا جو اُس کے جواب کی منتظر اُسی کو دیکھ رہی تھی
"میں اپنا آج کا دن تمہارے نام کرکے پورا دن برباد نہیں کرسکتا میں اپنے دوستوں کو آنے کا بول چکا ہوں وہ انتظار کررہے ہوگے میرا"
حیدر واضح لفظوں میں اُس کے سامنے انکار کرتا کمرے سے جانے لگا کچھ محسوس کرکے اُس کے پلٹ کر دیکھا نتالیہ اُس کا جواب سن کر کسی بچی کی طرح اداس کھڑی تھی
"بات کو سمجھا کرو نتالیہ۔۔۔ میں اور تم ایک ساتھ سارا دن گھر میں اکیلے کیا کرے گیں۔۔۔ تمہاری چلتی زبان اور الٹی سیدھی حرکتیں دیکھ کر میرا خون کھولتا رہے گا جبکہ تمہیں بھی میری موجودگی میں یہی ڈر رہے گا کہ میں جب تمہیں ڈانٹ دوں اور اب ڈانٹ دو۔۔۔ اس سے بہتر نہیں کے میں گھر سے باہر ہی چلا جاؤ"
حیدر اس کو اداس دیکھ کر سمجھاتا ہوا بولا تو نتالیہ اس کے پاس آتی بولی
"آج ایسا نہیں ہوگا ناں میں پرامس کرتی ہوں، آج سارا دن میں ایسی کوئی حرکت نہیں کرو گی جس پر آپ کو غصہ آئے۔۔۔ آج سارا دن میں آپ کی بات مانو گی، آپ کے کام کرو گی، ہم دونوں مل کر کوکنگ کریں گے تھوڑا بہت انجوائے کریں گیں اور میں آپ کو اچھے سے انٹرٹینٹ بھی کرو گی پلیز مان جائے ناں چاچو میری بات حسن کی بات بھی تو مان جاتے تھے"
نتالیہ اب بالکل بچی بنی ہوئی اُس کے سامنے ضد کررہی تھی تو حیدر خاموشی سے اسے دیکھنے لگا
"میں اور تم ہم دونوں ہی الگ الگ نیچر رکھتے ہیں نتالیہ، ایک دوسرے سے بالکل مختلف انسان ہیں ہم دونوں" حیدر نتالیہ کو سمجھانے لگا
"اور دو مختلف انسان ایک ساتھ بہت اچھے طریقے سے رہ سکتے ہیں آج دیکھ لیے گا آپ"
نتالیہ بیڈ سے دوپٹہ اٹھاتی گلے میں ڈالتی حیدر سے بولی تو حیدر اس کے آگے ہتھیار ڈالتا نتالیہ سے پوچھنے لگا
"ابھی تم نے مجھے کہا تھا تم مجھے انٹرٹینٹ کرو گی۔۔۔ کیسے انٹرٹینٹ کرو گی"
حیدر نتالیہ کو اس کی بات یاد دلاتا نتالیہ سے پوچھنے لگا تو نتالیہ کے چہرے پر شرارتی سی مسکراہٹ دوڑ گئی وہ حیدر کے پاس آکر اس کے دونوں گالوں میں چٹکیاں بھرتی ہوئی بولی
"تو انٹرٹینٹ ہونا ہے چاچو نے۔۔۔۔ اچھی طرح انٹرٹینٹ کرتی ہوں آپ کو، پہلے یہاں صوفے پر تو بیٹھئے"
نتالیہ نے حیدر کے گالوں کو چھوڑ کر اس کے دونوں بازو سے پکڑ کر پیچھے صوفے پر دھکیلا تو حیدر نے پہلے اس کو آنکھیں دکھائی پھر نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی
جبکہ نتالیہ اپنے موبائل پر سونگ پلے کرتی میوزک پر اپنی کمر خوبصورتی سے لہرانے لگی
"میری نیندیں ہیں فرار، تیرے سنگ میرے یار، تُو نے کی جو میرے ساتھ شرارت وے۔۔۔۔
حیدر صوفے پر بیٹھا پہلے تو اس کو گھور کر گانے کی دھن پر ڈانس کرتا خاموشی سے دیکھنے لگا
"او کاجل کی سیاہی لے کے آنکھوں کے چراغ سے، کیسے میں بتاؤں تجھ کو سو سو رتیاں جاگ کے"
گانے کے بول پر ڈانس کرتی ساتھ ہی قدم اٹھاکر حیدر کے پاس آتی ہوئی وہ حیدر کو پہلی بار بہت زیادہ کیوٹ سی لگی لیکن بناء مسکرائے وہ پوری توجہ سے نتالیہ کا ڈانس دیکھنے لگا
"اکھیوں نے لکھے لو لیٹر وے۔۔ میری اکھیوں نے لکھے لو لیٹر وے۔۔۔ سجنا تو چاند سے بیٹر وے سجنا وے"
جس صوفے پر حیدر بیٹھا تھا وہ ڈانس کرتی صوفے کے پیچھے سے ہوتی ہوئی حیدر کے سامنے آئی تو حیدر اُس کو اسمائل دیے بغیر نہیں رہ سکا
"ہائے کریو نہ مجھ سے، تُو جھوٹ موٹے وعدے۔۔۔ رہ جائیں گے ہم تو، تیرے بن آدھے آدھے"
نتالیہ گانوں کے بول گنگناتی ساتھ ہی حیدر کا ہاتھ پکڑ کر اسے صوفے سے اٹھاکر کمرے کے بیچ و بیچ لے آئی۔۔۔ نتالیہ حیدر کا ہاتھ چھوڑتی وہ ڈانس کرتی جیسے گانے کے بولوں پر فیس ایکسپریشن دینے لگی حیدر کمرے کے بیچ و بیچ گھڑا اس کے ڈانس سے محظوظ ہونے لگا
"تیرے لیے ہی بنی ہوں، میں تیری ڈیسٹنی ہوں لے میں نے کلیئر کردئیے ہیں اپنے ارادے"
نتالیہ حیدر کے دونوں شانوں پر ہاتھ رکھ کر اپنا چہرہ اس کے چہرے کے قریب لائی تو گانے کے بولوں پر حیدر کے ہونٹوں کی مسکراہٹ تھم گئی
"اووو رکھ لیا اپنے لیے رب سے تجھے مانگ کے۔۔۔ کیسے میں بتاؤں تجھ کو سو سو رتیاں جاگ کے"
جتنا مگن ہوکر نتالیہ ڈانس کررہی تھی اتنا سیریس ہوکر حیدر اس کا ڈانس دیکھ رہا تھا۔۔۔ گانا اور نتالیہ کا ڈانس کب ختم ہوا اُس کو معلوم نہیں ہوا وہ کہیں اور ہی کھو گیا تھا
"یار چاچو میری پرفارمنس اتنی بری بھی نہیں کم از کم تالیاں تو بجادیتے"
وہ پھولی ہوئی سانسوں کے درمیان جیدر سے بولی تو حیدر جیسے ہوش میں آیا
"تم پوری کارٹون ہو"
وہ اپنا سر جھٹک کر مسکراتا ہوا نتالیہ کے لاپراوہ انداز پر اُس کو بولا
"تعریف کا شکریہ،، چلیں اب ہم دونوں مل کر رات کے لیے کوکنگ کریں گیں"
نتالیہ حیدر کے اگے سر جھکا کر اُس سے خراج وصول کرتی ہوئی اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے کچن کی طرف لے جانے لگی
*****
سارا دن نتالیہ کے ساتھ گزار کر اسے سچ میں وقت گزرنے کا اندازہ نہیں ہوا۔۔۔ اِس وقت وہ دونوں ڈائننگ ہال میں ایل ای ڈی کے آگے بیٹھے حیدر کی مرضی پر کوئی پرانی فلم دیکھ رہے تھے جو اتنی بور اور رونے والی تھی کہ نتالیہ جمائیاں لے لے کر تھک ہار کر وہی حیدر کے شانے پر سر ٹکاکر سو چکی تھی
"نتالیہ اگر سونا ہے تو بیڈروم میں جاؤ اپنے"
حیدر نتالیہ کا گال اپنے ٹکے ہوئے شانے پر دیکھتا ہوا اسے بولا تو وہ آنکھیں مسلتی ہوئی حیدر کے شانے سے سر اٹھاچکی تھی مگر نیند سے اُس کی آنکھیں بند ہورہی تھی۔۔۔
حیدر نے صوفے سے اٹھ کر ایل ای ڈی سوئچ آف کیا تو نتالیہ گرنے والے انداز میں صوفے پر لیٹ گئی
"مجھے اچھا لگتا ہے کبھی کبھی یوں صوفے پر سونا پلیز اب دوبارہ ڈسٹرب مت کیجئے گا"
حیدر کے ٹوکنے سے پہلے نتالیہ اس سے بولی مگر بولتے ہوئے اس کی آنکھیں بند تھی چند منٹ بعد وہ مکمل نیند کی وادیوں میں اتر گئی حیدر صوفے کے پاس کھڑا اس کو دیکھنے لگا اس کی نظریں بھٹک کر نتالیہ کے چہرے سے گردن سے مزید نیچے گئیں۔۔۔ بےترتیب انداز میں لیٹی ہوئی وہ اِس وقت اپنے آپ سے بالکل بےپرواہ تھی
"بلکہ چھوڑیں دوپٹہ آپ نے کون سا مجھے گندی نظروں سے دیکھنا ہے"
نتالیہ کا جملہ یاد کرکے حیدر کے ہونٹوں پر خودبخود مسکراہٹ نمودار ہوئی
"بےوقوف لڑکی"
حیدر اس کو بولتا ہوا کمرے سے چادر لاکر نتالیہ پر ڈالتا ہوا خود اپنے کمرے میں سونے چلاگیا
*****
"حسن تم کہنا کیا چاہتے ہو مطلب تمہاری نتالیہ سے زیادہ خوبصورت لڑکی سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی اور تم اِس لڑکی کے بلانے پر یو ایس اے چلے گئے اور اب تم شادی بھی کرچکے ہو۔۔۔ تم جانتے ہو تمہارے اِس عمل سے تمہارے پیچھے ہم سب کو کیا کچھ فیس کرنا پڑا۔۔۔ جب بھائی صاحب کو تمہاری حرکت کا علم ہوگا تو وہ کتنا ناراض ہوگیں اُن کا کتنا دل دکھے گا احساس ہے تمہیں اس بات کا"
حیدر موبائل کان سے لگائے حسن کی زبانی اُس کا کارنامہ سننے کے بعد اُس کو اچھا خاصا جھڑکتا ہوا بولا
"چاچو اِسی وجہ سے تو سب سے پہلے آپ سے رابطہ کیا ہے پلیز آپ میری خاطر بابا سے بات کریں انہیں میری طرف سے سمجھائے اگر میں نتالیہ سے شادی کرتا تو اسے خوش نہیں رکھ سکتا تھا اس کے ساتھ بھی برا ہوتا۔۔۔ اور جینی بہت اچھی لڑکی ہے اس نے میری وجہ سے اسلام بھی قبول کیا ہے۔۔۔ حقیقتا محبت تو مجھے شادی کے بعد جینی سے ہوچکی ہے"
حیدر کو موبائل سے حسن کی آواز سنائی دی جسے سن کر اسے حسن پر شدید غصہ آنے لگا
"اور نتالیہ،، اُس کے بارے میں ایک بار بھی نہیں سوچا تم نے جینی سے شادی کرتے وقت تمہیں نتالیہ کا ذرا بھی خیال نہیں آیا نتالیہ کے ساتھ اتنا وقت گزارنے کے بعد تم اُس کے ساتھ اتنا برا سلوک آخر کیسے کرسکتے ہو، مخصوص اپنی شادی والے دن اُس کو چھوڑ کر تم دوسری جگہ جاکر دوسری شادی پر رچا بیٹھے ہو بہت افسوس ہورہا ہے مجھے تمہاری اس حرکت پر حسن"
حیدر نے موبائل پر جیسے ہی اپنی بات مکمل کی ویسے ہی اس کی نگاہیں دروازے پر کھڑی نتالیہ پر پڑی جو نم آنکھوں کے ساتھ اُس کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ حسن اب حیدر سے کیا بول رہا تھا حیدر کو سمجھ میں نہیں آرہا تھا اُس کا دماغ اور دل پوری طرح نتالیہ کی طرف متوجہ ہوچکا تھا اُس کی آنکھیں نم دیکھ کر
"نتالیہ رکو میری بات سنو۔۔۔ بےوقوف لڑکی کہاں جارہی ہو تم"
حیدر حسن کی کال ڈسکنیکٹ کرتا ہوا نتالیہ کو پکارتا اس کے پیچھے جانے لگا جو گھر سے باہر نکل چکی تھی
*****
"تمہارے اندر سے یہ بچپنا آخر کب ختم ہوگا ٹائم دیکھا ہے تم نے رات کا ایک بجا ہے اور تم ایک لڑکی ہوکر رات میں اِس وقت گھر سے دور پارک میں ہوا کھانے آکر بیٹھی ہو"
حیدر کے لاکھ روکنے منع کرنے کے باوجود وہ حیدر کی بات سنے بغیر گھر سے تھوڑے فاصلے پر بنے پارک کی بینچ پر آ بیٹھی تھی تب حیدر اس کے سر پر کھڑا بولا تو نتالیہ سرخ آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی
"میں یہاں ہوا کھانے کے لئے ہرگز نہیں آئی ہوں بلکہ میں آپ کے بھتیجے کی بیوفائی کا سوگ منانے آئی ہوں اور سوگ ٹائم دیکھ کر منانا چاہیے یا رات ایک بجے میں کسی پارک میں بیٹھ کر سوگ نہیں مناسکتی ایسا کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ہے آپ پلیز جائیے یہاں سے تھوڑی دیر بعد میں خود گھر آجاؤں گی"
نتالیہ نے اپنے آنسو روکے ہوئے تھی یہی وجہ تھی اس کی آنکھیں ضبط سے بےحد سرخ ہورہی تھی وہ بہت سیریس ہوکر حیدر سے بولی تو ایک پل کے لئے حیدر کو اِس لڑکی پر ترس آیا وہ خود نتالیہ کے برابر میں بینچ پر بیٹھ گیا تو نتالیہ سوالیہ نظروں سے اُسے دیکھنے لگی
"تم حسن کی بےوفائی کا سوگ منالو پھر آرام سے ایک ساتھ اکھٹا گھر چلتے ہیں"
حیدر نتالیہ کو دیکھ کر اُسی کی طرح سیریس ہوکر بولا
"میں کسی دوسرے کے سامنے نہیں روتی پلیز جاہیے یہاں سے"
حسن کی شادی کا سن کر نہ جانے کیوں اُس کا دل بھر آیا تھا اُس کا دل کیا ڈھیر سارا روئے مگر کسی دوسرے کے سامنے وہ صرف اپنے ماں باپ کی موت پر روئی تھی اِس کے علاوہ کبھی نہیں روئی۔۔۔ وہ خود کو کم عقل اور بیوقوف کہلانا پسند کرسکتی تھی مگر کمزور نہیں
"آج رو لوں میرے سامنے مجھ سے اپنا دکھ شیئر کرلو میں کسی کو نہیں بتاؤں گا"
حیدر کے بولنے کی دیر تھی نتالیہ اپنے دونوں ہاتھ میں چہرہ چھپا کر بری طرح رو پڑی ہیں حیدر خاموشی سے اس کو روتا ہوا دیکھ رہا بچپن سے اُس نے اِس لڑکی کو صرف اوٹ پٹانگ حرکتیں اور بچپنا کرتے ہوئے دیکھا تھا
"کیا میں آپ کو حسن سمجھ کر تھوڑی دیر کے لئے آپ پر اپنا غصہ اتار لو،، ایسا کرنے سے میں صبح تک بالکل نارمل ہو جاؤ گی"
نتالیہ کے منہ سے عجیب و غریب بات سن کر وہ ابھی کچھ بول بھی نہیں پایا تھا کہ اچانک غصے میں بھرے تاثرات لئے نتالیہ بینچ سے اٹھی۔۔۔ دھچکا حیدر کو تب لگا جب نتالیہ نے حیدر کو گریبان سے پکڑ کر اپنے مقابل کھڑا کیا
"تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے دھوکہ دینے کی، مجھے چیٹ کرنے کی مجھ سے محبت کا دعوی کرنے کی۔۔۔ منگنی کی تھی تم نے مجھ سے اور شادی کسی فیرنگن سے کرلی۔۔۔ میری بددعا ہے تمہیں، چھوٹی عمر میں تمہارے سر کے سارے بال سفید ہوجائے،، جلد بڈھے ہوجاؤ تم۔۔۔ شادی کے ایک ماہ بعد تمہاری وہ فیرنگن بیوی کسی غبارے کی طرح پھول کر اتنی موٹی ہوجائے کہ اس کے نیچے دب کر پسلیاں ٹوٹ جائے تمہاری مر جاؤ تم۔۔۔ میں تمہیں بددعا دیتی ہوں تمہارے بچوں کی شکل تم سے نہیں بلکہ تمہارے برابر میں رہنے والی پڑوسی سے ملتی ہو"
پارک میں رات ایک بجے حیدر کا گریبان پکڑے وہ زور سے چیخ کر با آواز حسن کو بددعائیں دے رہی تھی اِس سے پہلے حیدر نتالیہ کو ہوش دلاتا اچانک وہاں پولیس آگئی
*****
"دیکھیں انسپکٹر صاحب میں آپ کو بتاچکا ہوں جو آپ نے سنا وہ غلط تھا جسے آپ سوچ رہے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے"
حیدر چوتھی بار اُس بیوقوف انسپکٹر کو وضاحت دیتا بولا جو اُس کی بات کو سرے سے سمجھنے کے لئے تیار نہیں تھا تبھی نتالیہ بھی جلدی سے بولی
"یہ بالکل ٹھیک بول رہے ہیں وہ تو میں ٹینشن میں اپنے دل کا غبار نکال رہی تھی دراصل ان کے بھتیجے نے مجھے۔۔۔
نتالیہ نے اُس انسپکٹر کی غلط فہمی دور کرنا چاہی تو وہ انسپکٹر نتالیہ کی بات کاٹتا ہوا اُس سے بولا
اسلام علیکم
"میڈم آپ کو اِس آدمی سے ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میں پورے معاملے کی نوعیت تک خود ہی پہنچ چکا ہوں۔۔۔ اوپر سے شریف دکھنے والے چھچھورے آدمی اندر سے ایسے ہی دھوکے باز ہوتے ہیں"
انسپکٹر نتالیہ کو دیکھ کر تسلی دیتا ہوا بولا تو حیدر کو اپنے لیے لفظ چھچھورا سن کر غصہ آنے لگا
"کیا بات کررہے ہیں آپ، یہ بیوی ہے میری آپ بلاوجہ میں ہم دونوں میاں بیوی کے بیچ پرسنل معاملے میں ٹانگ اڑا رہے ہیں۔۔۔ دیکھیے میں ابھی تک آپ سے بہت تمیز سے بات کررہا ہوں اپنا راستہ ناپ۔۔۔ اور تم دیکھ لیا تم نے اتنی رات کو باہر نکلنے کا انجام اب گھر چلو"
حیدر اس انسپکٹر کے ساتھ نتالیہ کو بھی غصے سے بھرے لہجے میں بولا
"ابے اوئے کسی فیرنگن عورت کے چکر میں پڑ کر تُو نے اِس معصوم لڑکی کو دھوکا دیا ہے اور اب وقت پڑنے پر تُو اِس بچی کو بیوی بنالیا تو نے۔۔۔ اوپر سے مجھے دھمکیاں دے رہا ہے چل بیٹا اب تو یہاں سے سیدھا تھانے جائے گا میرے ساتھ"
انسپیکٹر کی دھمکی پر اِس سے پہلے حیدر کچھ بولتا نتالیہ فوراً بول اٹھی
"اوہو انسپکٹر صاحب آپ سمجھ کیوں نہیں رہے ہیں بات کو، چاچو بالکل ٹھیک بول رہے ہیں چار دن پہلے ہی ہماری شادی ہوئی ہے"
نتالیہ کے روانی سے چاچو بولنے پر جہاں حیدر نے غضب بھری نظروں سے نتالیہ کو دیکھا وہی انسپکٹر چکرا کر رہ گیا
"ابے تم دونوں چاچا بھتیجی ہو یا پھر میاں بیوی یہ کیا چکر ہے تم دونوں کے بیچ... جس پر مجھے چکر آنے لگے ہیں۔۔۔ اب تو تم دونوں کو ہی میرے ساتھ تھانے چلنا پڑے گا"
انسپیکٹر کی بات مکمل ہونے پر حیدر نے انسپکٹر کی بجائے نتالیہ کو غصے میں دیکھا جو بےتکا بول کر مزید کام خراب کرچکی تھی تبھی انسپکٹر سے جان چھڑانے کے لئے حیدر کو اپنے ایس پی دوست کو موبائل پر کال ملانا پڑی
*****
"ناشتہ بنادیا ہے میں نے آپ کا ناشتہ کرکے آفس جائیے گا"
صبح حیدر آفس جانے کے لئے اپنے کمرے میں تیار ہورہا تھا تب نتالیہ اُس کے کمرے کے دروازے پر کھڑی حیدر کو مخاطب کرتی ہوئی بولی
"ناشتہ میں آفس میں ہی کرلوں گا تمہیں احسان کرنے کی ضرورت نہیں ہے"
اُس نے نتالیہ کو دیکھ کر اُکھڑے ہوئے لہجے میں جواب دیا کیونکہ کل رات نتالیہ کی حماقت کی وجہ سے پولیس اسٹیشن جانے کی کسر رہ گئی تھی یہ لڑکی کم اور مصیبت زیادہ تھی جو اُس کی زندگی میں اچانک آچکی تھی
"احسان تو میں ناشتہ تیار کرکے کر ہی چکی ہوں آپ کی ذات پر، اگر آپ ناشتہ کئے بغیر آفس چلے جائیں گے تو رزق کا ضیائع ہوگا سوچ لیں"
نتالیہ کمرے کے دروازے پر کھڑی کندھے اچکا کر بولتی ہوئی اُس کے کمرے سے باہر نکل گئی تب حیدر ڈائننگ ہال میں آیا ٹیبل پر ناشتہ تیار تھا اور نتالیہ خود بھی وہی کرسی پر بیٹھی ہوئی تھی حیدر اس کے سامنے کرسی پر بیٹھتا ہوا ناشتہ کرنے لگا
"کیا تم ناشتہ نہیں کروں گی"
حیدر نتالیہ کے ہاتھ میں خالی چائے کا کپ دیکھ کر اس سے پوچھنے لگا
"حسن کی بےوفائی کا سوگ تو میں کل رات مناچکی ہو اُس کے باوجود میرا دل نہیں کررہا ناشتہ کرنے کا"
نتالیہ لاپرواہی سے بولتی ہوئی چائے کا سپ لینے لگی تو حیدر ناشتے سے ہاتھ روکتا ہوا اسے دیکھنے لگا
"دیکھو نتالیہ"
حیدر اُس کو سمجھانے کی غرض سے بولا ہی تھا نتالیہ اس کی بات کاٹ کر فوراً بولی
"پلیز چاچو لیکچر رہنے دیں اپنا"
نتالیہ نے بولتے ہوئے دانتوں تلے زبان دبائی جبکہ لفظ چاچو پر حیدر نتالیہ کو آنکھیں دکھاتا ہوا بولا
"آج کے بعد اگر تم نے چاچو کہہ کر مجھے پکارا تو دیکھنا پھر میں کیا کرتا ہوں تمہارے ساتھ"
کل رات اُس کے چاچو بولنے پر پولیس والا مشکوک ہوگیا تھا کتنی مشکل سے ان لوگوں کی جان چھٹی تھی، حیدر نتالیہ کو دھمکاتا ہوا بولا
"چاچو تو آپ کو بچپن سے کہتی آئی ہو، اتنی جلدی عادت کہاں بدلے گیں اور عادت بدل کر بھی کیا حاصل۔۔۔ چند دنوں کی تو بات ہے پھر آپ اور میں الگ الگ راستے کے مسافر ہوگیں"
نتالیہ نے جتنی لاپرواہی سے یہ بات بولی تھی اس کی بات پر حیدر بالکل خاموش ہوگیا اور نتالیہ کو دیکھنے لگا اس کی بھوک اچانک مرگئی
"نتالیہ سے زیادہ خوبصورت لڑکی میں نے آج تک نہیں دیکھی"
حسن کی آواز حیدر کے کانوں میں گونجی وہ نتالیہ کا چہرہ غور سے دیکھنے لگا جو حیدر کے اتنے غور سے دیکھنے کا نوٹس لیے بغیر اپنی چائے سے لطف اندوز ہورہی تھی
"نتالیہ تو اچھی خاصی خوب صورت لڑکی ہے حیدر"
معائشہ کا آیا میسج اسے یاد آیا تو حیدر سر جھٹک کر خود بھی چائے پینے لگا
"آپ سے ایک ضروری بات کرنا تھی"
نتالیہ کے بات پر حیدر چائے کا کپ ٹیبل پر رکھتا اسے دیکھ کر بولا
"کام کی بات ہو تو منہ کھولنا صبح صبح فضول باتوں پر میرا اچھا خاصا دماغ خراب ہوجاتا ہے"
حیدر نے نتالیہ کو کچھ بولنے سے پہلے تنبیہ کرنا ضروری سمجھا تو نتالیہ کا دل چاہا وہ اُس سے سڑے ہوئے انسان سے بنا کچھ بولے اٹھ کر چلی جائے مگر اپنا کام تھا اِس لئے برداشت کرتی ہوئی کام کی بات بولی
"میں چاہ رہی تھی وہ جو میری پراپرٹی کے پیپرز ہیں آپ کے پاس،، آپ اس پراپرٹی کو سیل کرکے کسی اچھی جگہ مجھے ایک چھوٹا سا فلیٹ دلوا دیں اور باقی کی رقم بینک میں رکھوا دیں"
نتالیہ اطمینان سے بات بولی تو حیدر کڑے تیوروں کے ساتھ اُس کو دیکھتا ہوا بولا
"میں نے پہلے ہی تم سے بولا تھا کوئی بھی فضول بات مجھ سے مت کرنا اگر میں نے بھائی صاحب کو تمہارا جیولری بیچنے والا کارنامہ ابھی تک نہیں بتایا تو اِس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے میں تمہاری ہر الٹی سیدھی حرکتیں برداشت کروں گا"
حیدر اُس کو کسی بچے کی طرح جھڑکتا ہوا کرسی سے اٹھا چائے وہ پی چکا تھا
"میں نے ایسی کوئی فضول بات نہیں بولی ہے، صرف اپنے لیے ذاتی پناہ چاہتی ہوں جو میری اپنی ہو جہاں میں رہ سکوں"
نتالیہ بھی حیدر کو اٹھتا ہوا دیکھ کر خود بھی کرسی سے اٹھ کر بولی
"یہاں رہنے میں کیا تکلیف ہے تمہیں اور اگر کوئی تکلیف ہے تو دوبارہ بھائی صاحب کے پاس چلی جاؤ"
حیدر اُس کی بچکانہ سی بات سن کر سخت لہجے میں بولتا آفس کے لئے نکلنے لگا
"یہ میرا عارضی ٹھکانہ ہے جب آپ مجھ سے رشتہ ختم کردیں گے تب میں دوبارہ ذولفقار انکل کے پاس تو نہیں جاؤ گی ناں"
نتالیہ کی آواز پر اس کے باہر جاتے قدم رکے وہ پلٹ کر نتالیہ کو دیکھنے لگا پھر چلتا ہوا اُس کے پاس آیا
"میں فی الحال تمہیں اِس رشتے سے آزاد نہیں کررہا اِس لیے پراپرٹی بیچنے کی یا پھر کوئی دوسری پناہ گاہ ڈھونڈنے کی باتیں اپنے ذہن سے نکال دو، اپنے دماغ کو بھی سکون میں رکھو اور مجھے بھی پرسکون رہنے دو"
حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا آفس چلا گیا