Chapter 3: قسط 3

صبح بیدار ہوتے ہی وہ غائب دماغی سے چھت پر لٹکے پنکھے کو دیکھنے لگا جو تیز رفتاری سے چل رہا تھا آہستہ آہستہ کل رات ہوئے سارے واقعات کو سوچتا وہ بیڈ سے اٹھ کر ہاتھ بڑھا کر اپنی شرٹ پہنتا مسلسل نتالیہ کے بارے میں سوچ رہا تھا کل رات شدید غصے کے باعث وہ نتالیہ کو اپنے کمرے سے جانے کے لیے کہہ چکا تھا

حسن کی کم عقلی اور بچگانہ حرکت کی وجہ سے جو کچھ ہوچکا تھا اس میں نتالیہ کا قصور ہرگز نہیں تھا مگر اس کے باوجود وہ نتالیہ پر غصہ نکال چکا تھا کیوکہ حالات کو دیکھتے ہوئے اور ذوالفقار کی بات کو مانتے ہوئے اُسے نتالیہ سے نکاح کرنا پڑا اگر وہ نتالیہ سے نکاح کے لیے حامی نہیں بھرتا تو نتالیہ کا چچا کمال موقع کا فائدہ اٹھاکر نتالیہ کو اپنے ساتھ لے جاتا اور ایسا ذولفقار نہیں چاہتا تھا

مگر شاک اُسے وہاں تمام باراتیوں کے ساتھ تب لگا جب نتالیہ نے شادی کی محفل میں اپنے چچا کے سامنے حیدر سے شادی کرنے کے لئے خود اپنے منہ سے کہا، نتالیہ کی اس حرکت پر حیدر کا دل چاہا تھا کہ وہ سر عام اُس کا گلا دبا ڈالے مگر ذولفقار کا منہ دیکھتے ہوئے اسے نتالیہ سے شادی کے لیے حامی بھرنا پڑی

وہ اپنی شرٹ کے بٹن بند کرتا ہوا کچن کی طرف آیا تاکہ اپنے لیے ناشتہ بناسکے وہی اسے لاؤنج میں موجود ایل ای ڈی کی آواز نے اپنی طرف متوجہ کیا ہے ذرا سا لاؤنج میں جھانک کر دیکھا تو نتالیہ مارننگ شو دیکھتی ہوئی بےفکر انداز میں صوفے کے اوپر پاؤں رکھے آلتی پالتی مار کر بیٹھی ہوئی ناشتے میں مگن تھی اُس کے انداز سے محسوس ہورہا تھا اُسے حسن سے شادی کا نہ تو کوئی غم تھا بلکہ کل رات اپنی زندگی میں ہنگامہ خیز شادی پر بھی اسے کوئی خاص شاکڈ نہیں لگا تھا وہ حیدر کو بالکل نارمل لگ رہی تھی

حیدر اس الہڑ دوشیزہ کی لاپرواہی اور بےفکر طبیعت پر تعجب کرتا ہوا کہ کچن میں جانے لگا نتالیہ شاید ان لوگوں میں سے تھے جو زندگی میں ٹینشن نہیں لیتے بلکہ اپنی ٹینشن بھی دوسروں کے سر دے دیا کرتے تھے حیدر اس کے بارے میں رائے قائم کرتا ہے کچن میں آیا ہی تھا مگر دوسرے ہی پل کچن کی ابتر حالت دیکھ کر وہ ٹینشن میں آچکا تھا

"نتالیہ۔۔۔۔ نتالیہ فوراً یہاں آؤ"

حیدر کچن کی حالت پر غصے میں گلا پھاڑ کر چیختا ہوا اسے بلانے لگا

اسلام علیکم

"کیا مسئلہ ہوگیا آپ کو خود ہی تو کہا تھا کہ شکل مت دکھانا مجھے اس گھر میں رہتے ہوئے اور صبح ہوتے ہی میرے نام کی بانسری بجانا شروع کردی آپ نے۔۔۔ آخر اتنے کنفیوز کیوں ہیں آپ چاچو"

نتالیہ کچن کے دروازے پر کھڑی کمر پر دونوں ہاتھ رکھے حیدر سے پوچھنے لگی

"واٹ، چاچو۔۔۔ کل تم نے آٹھ سو سے زائد افراد کے سامنے مجھ سے خود اپنے منہ سے شادی کرنے کا اعلان کیا۔۔۔ چاچو کہاں سے آگیا میں تمہارا"

وہ کچن کی حالت بھولے لفظ چاچو پر بری طرح تلملاتا ہوا نتالیہ کو غصے بھرے لہجے میں بولا

"ہاں تو کیا تھا اعلان میں کب انکار کررہی ہوں مگر آپ شاید بھول رہے ہیں کہ کل رات کیا آپ نے مجھے اپنی بیوی کے طور پر ایکسیپٹ کیا تھا،، اس لحاظ سے آپ ابھی تک چاچو ہی ہیں"

نتالیہ حیدر کو جتاتی ہوئی بولی تو اس کے ماتھے کے بل غائب ہوئے مگر وہ اپنے اور اس کے رشتے کو ایک سائیڈ پر رکھتا کچن کی حالت پر دوبارہ متوجہ ہوا

"یہ کیا خانہ خراب کیا ہے تم نے کہ کچن کا"

وہ شکن زدہ پیشانی کے ساتھ نتالیہ کو گھورتا ہوا اس سے پوچھنے لگا

"ناشتہ بنایا تھا اپنے لیے کل پارلر جانے سے پہلے کا کھانا کھایا ہوا تھا، اب آپ کے بھتیجے کی بےوفائی کا غم خالی پیٹ تو منانے سے رہی"

نتالیہ کندھے اچکا کر بولتی ہوئی واپس کچن سے جانے لگی تبھی حیدر کی گرجدار آواز پر ایک دم اُس کے قدم رکے

"میں حرام کا پیسہ نہیں کماتا جو تم نے اتنا سارا رزق ضائع کیا ہے"

جلے ہوئے چھ ٹوس، ٹوٹے ہوئے انڈے اور چولہے پر بہتے ہوئے دودھ کو دیکھتا ہوا حیدر اُسے بولا تو اس کے بولنے پر نتالیہ مڑ کر حیدر کو دیکھنے لگی

"او میں بھول گئی تھی کہ یہ نکاح ہم دونوں کے بیچ مجبوری میں ہوا ہے اس لحاظ سے میں آپ کی ذمہ داری نہیں ہو نہ ہی آپ کی چیزوں پر کوئی حق رکھتی ہو میرے لیے یہی بہت ہے کہ آپ نے پروٹیکشن کے طور پر مجھے اپنے گھر میں ایک کمرے دیا ہے۔۔۔ آگے سے میں آپ کی چیزیں استعمال نہ کرو اس بات کا خاص خیال رکھوں گی"

نتالیہ حیدر کو دیکھ کر جتانے والے انداز میں بولی اُس کی بات سن کر حیدر کی پیشانی کے بلوں میں مزید اضافہ ہوا

"زیادہ فضول بکواس کرنے کی ضرورت نہیں ہے میرے سامنے۔۔۔ میں حیدر ہوں، حسن نہیں جسے جب دل چاہا جو منہ میں آیا تم بول دو۔۔۔ آئندہ خیال رکھنا"

وہ انگلی اٹھا کر غصے میں نتالیہ کو تنبیہ کرتا ہوا بولا تو نتالیہ اُس کی بات سن کر بنا کچھ بولے خاموشی سے واپس جانے لگی

"ٹہرو واپس آؤ کچن میں اور کچن کی صفائی کرکے جاؤ تاکہ میں اپنے لئے ناشتہ تیار کر سکوں"

سنگ میں پڑے جھوٹے برتنوں کو دیکھ کر حیدر نتالیہ کو ٹوکتا ہوا بولا وہ منہ بناتی ہوئی کچن میں آکر برتن دھونے لگی جبکہ حیدر آفس کی طرف سے لیو ہونے کے باوجود آفس جانے کی تیاری کرنے لگا کیونکہ وہ گھر میں رہ کر نتالیہ کی شکل دیکھتا تو نتالیہ کی حرکتوں سے اس کا مزید خون کھولتا

*****

"یعنی تمہارے کہنے کا مطلب ہے تمہارا بھتیجا اچانک اپنی شادی والے دن اپنے گھر سے غائب ہوگیا تو اس کی وجہ سے اپنے بھتیجے کی منگیتر سے تمہاری شادی کروا دی گئی۔۔ سماج، برادری، عزت و وقار، وقت اور حالات ان سب کی خاطر مجبوراً تمہیں یہ قدم اٹھانا پڑا ویری گڈ۔۔۔ ویسے مجھے حیرت ہورہی حیدر تمہارے خاندان پر۔۔۔ لڑکیوں کے بارے میں تو ایسا سنا تھا کہ ان کی زبردستی شادی کروائی جائے تو وہ اپنی شادی والے دن گھر سے بھاگ جاتی ہیں لیکن شاید تمہارے خاندان میں کوئی الٹا ہی رواج ہے لڑکے کے بھاگنے کا"

حیدر کی زبانی پورا قصہّ تفصیل سے سننے کے بعد معائشہ طنزیہ لہجے میں اس سے بولی۔۔۔ آفس کے بعد حیدر معائشہ کو اپنے ساتھ قریبی ریسٹورنٹ لے آیا تھا تاکہ ساری سچائی اُس کو بتاسکے

"حسن کی نتالیہ سے اُس کی مرضی اور پسند کے مطابق شادی ہورہی تھی معائشہ، میں تمہیں بتاچکا ہوں وہ صرف اس لیے وہاں سے فرار ہوا کیونکہ اس کے ڈاکومنٹس بن کر آچکے تھے اور اچانک اُس نے یو ایس اے جانے کا فیصلہ کرلیا تھا"

حیدر معائشہ کو ایک بار پھر ایکسپلین کررہا جو اسے زہر لگ رہا تھا مگر وہ برداشت کررہا تھا

"ہاں تو حسن شادی کرنے کے بعد بھی یو ایس اے جاسکتا تھا کم ازکم تمہارے بھتیجے کو اِس طرح چوری چپکے خط چھوڑ کر جانے سے پہلے سب کو انفرام تو کرنا چاہیے تھا مجھے نہیں لگتا معاملہ یہی ہے اگر ایسا ہے تو تمہارے بھتیجے نے بہت زیادہ امیچورٹی کا ثبوت دیا ہے اِس طرح کی حرکت کرکے اس نے یہ ثابت کیا ہے کہ اُس کی نظر میں شادی یا پھر اُس کی منگیتر کی کوئی ویلیو نہیں"

معائشہ ایک بار پھر حیدر کو دیکھتی ہوئی بولی تو حیدر اب کی بار جھنجھلا اٹھا

"یار مجھے نہیں معلوم کیا معاملہ ہے کیوں اچانک حسن اپنی شادی کے دن خط چھوڑ کر وہاں سے چلا گیا اُس بات کا مجھے یا پھر بھائی صاحب کو بالکل بھی علم نہیں۔۔۔ مہمان سارے آچکے تھے باتیں بننا شروع ہوگئی تھی اگر یہ اسٹیپ نہیں لیا جاتا تو بہت سے دوسرے معاملات مزید خراب ہوجاتے جو بھائی صاحب برداشت نہیں کرسکتے تھے ڈیٹس اٹ"

حیدر کا لہجے میں بےذاریت شامل تھی وہ بات کو ختم کرتا ہوا بولا تو معائشہ خاموش رہی اُس کی خاموشی کو محسوس کر کے حیدر ایک بار پھر بولا

"دیکھو معائشہ اگر تم مجھے لائک کرتی ہو تو میں نے تمہاری فیلنگز کو دیکھتے ہوئے تم سے شادی کی کمٹمنٹ کی ہے میں یہ ساری باتیں چھپا کر تمہیں اندھیرے بھی رکھ سکتا تھا مگر سب کچھ تمہیں بتانے کا مقصد یہی ہے کہ نتالیہ کے ساتھ میرا کاغذی رشتہ ہے حسن سے جیسے ہی کانٹیکٹ ہوتا ہے حالات کچھ بہتر ہوتے ہیں تو میں نتالیہ سے یہ رشتہ ختم کردو گا نتالیہ خود بھی یہ بات جانتی ہے"

حیدر ایک اب کی بار پھر معائشہ کو دیکھ کر نرم لہجے میں بولا۔۔۔ وہ اس کے لئے اپنے دل میں فیلنگ رکھتی تھی اِس وقت اُس کی شادی کا سن کر معائشہ کے دل پر کیا گزر رہی ہوگی حیدر سمجھ سکتا تھا

"ویسے دکھنے میں کیسی ہے تمہاری وائف آئی مین نتالیہ"

معائشہ کے سوال پر حیدر پہلے چونکا پھر بےزاری سے جواب دیتا ہوا بولا

"بچی ہے بالکل عقل سے بھی حرکتوں سے بھی عادتوں سے بھی۔۔۔ بتایا تو تھا میں نے پہلے بھی تمہیں اُس کے بارے میں"

حیدر کے سر جھٹک کر بولنے پر معائشہ اس کے انداز کو غور سے دیکھنے لگی

"آٹھ سے نو سال کا فرق ہوگا تم دونوں کے درمیان، خیر اتنی بھی بچی نہیں ہے۔۔۔ پہلے بھی تم نے ذکر کیا تھا نتالیہ کا مجھ سے مگر جب وہ حسن کی منگیتر تھی لیکن اب اُس سے تمہارا رشتہ جڑ چکا ہے۔۔۔ ویسے حیدر تم نے پہلے بھی اُس کا ذکر مجھ سے بہت بےزار سے انداز میں کیا تھا اُس سے اتنی بےذاریت برتنے کی کوئی خاص وجہ"

معائشہ کچھ سوچتی ہوئی حیدر سے پوچھنے لگی تو حیدر اس کی بات پر کچھ الجھا

"میں نے پہلے کبھی تم سے نتالیہ کا اسپیشلی ذکر نہیں کیا میں نے ہمیشہ تم سے اپنی فیملی کا ذکر کیا ہے معائشہ۔۔۔ اور پچھلے دو سال سے اپنے پیرنٹس کی ڈیتھ کے بعد سے نتالیہ میری فیملی کا حصہ ہے وہ ہمارے ساتھ ہی رہتی ہے۔۔۔ مجھے اندازہ نہیں ہو رہا تم ان ساری باتوں کو کس نظر سے دیکھ رہی ہوں یا پھر کیا سوچ رہی ہو" حیدر کے بولنے پر معائشہ ایک بار پھر بول اٹھی

"میں نتالیہ سے ملنا چاہتی ہوں حیدر"

معائشہ کی بات پر

حیدر ایک پل کے لیے خاموش ہوا پہلے تو اُس نے سوچا وہ معائشہ کو فل الحال انکار کردے پھر اچانک بولا

"اوکے چلو چلتے ہیں"

*****

"او گاڈ نتالیہ تم واقعی سچ بول رہی ہوں ویسے تو میں تم سے کسی بھی کام کی توقع رکھ سکتی ہوں مگر تمہاری یہ بات سن کر مجھے واقعی دھچکا لگا کہ تم نے اپنی بارات والے دن خود اپنے منہ سے پوری بارات کے سامنے حسن کے چاچو سے شادی کا اعلان کردیا"

موبائل پر بات کرتی مہک نتالیہ کے منہ سے اس کا کارنامہ سن کر واقعی حیرت ذدہ تھی

"ہاں تو پھر اور کیا کرتی حسن وہاں سے عین وقت پر دفعان ہوچکا تھا اگر اُس کے چاچے سے شادی کا نہ بولتی تو میرا چاچا مجھے اپنے ساتھ زبردستی لے جاتا اور اپنے ابنارمل بیٹے کے پلے سے مجھے باندھ دیتا ویسے تو حسن کا چاچو بھی تھوڑے سینکی قسم کے ہی لگتے ہیں لیکن پورے پاگل انسان کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے کہ بندہ نیم پاگل انسان کو جھیل لے۔۔۔سیریسلی یار اگر کل تمہارے پیٹ میں مروڑ نہ اٹھتا اور تم میری برات میں آجاتی تو فل فلمی سین دیکھنے کو مل جاتا تمہیں"

نتالیہ تھوڑی دیر پہلے مارکیٹ سے گھر آئی تھی اور سارا سامان ٹیبل پر پھیلا ہوا تھا وہ خود صوفے پر لاپرواہ انداز میں بیٹھی ہوئی موبائل پر مہک باتیں کرنے میں مگن تھی

"مگر جو کچھ حسن نے تمہارے ساتھ کیا اُس کا تمہیں دکھ تو ہوا ہوگا نتالیہ"

موبائل سے آتی مہک کی آواز پر نتالیہ کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوگئی

"کیوں نہیں ہوا تھا دکھ، میں بھی مٹی سے بنی ہوئی انسان ہو بھئی لیکن اگر کل رات میں اپنے دکھوں کا ماتم کرنے بیٹھ جاتی اور قسمت کے دھارے پر خود کو چھوڑ کر کوئی فیصلہ نہ لیتی تو کمال چچا کے ساتھ جا کر ساری زندگی کے لئے روتی رہتی اپنے چچا سے بچنے کی خاطر حسن کے چچا کو پھنسا دیا میں نے بےچارے چاچو کل سے ہی غصے میں دندناتے پھر رہے ہیں مگر میں نے بھی سوچ لیا میں ان پر بوجھ نہیں بنوں گی۔۔۔ اچھا سنو میں تھوڑی دیر بعد کال کرتی ہوں کوئی آیا ہے باہر شاید"

ڈور بیل کی آواز پر نتالیہ کال کاٹ کر اپنا موبائل رکھتی ہوئی ڈرائنگ روم سے باہر نکلی اور مین ڈور تک پہنچی مگر وہاں حیدر کے ساتھ ایک لڑکی موجود تھی جسے نتالیہ دیکھنے لگی جیسے وہ لڑکی نتالیہ کو دیکھ رہی تھی

"نتالیہ یہ معائشہ ہے"

نتالیہ کے دیکھنے پر حیدر اُسے بتانے لگا تاکہ وہ اُن دونوں کو اندر آنے کا راستہ دے سکے

"اووو چچی جان آئی ہیں"

نتالیہ حیدر کی بات سن کر ایک دم آکسائیڈ ہوتی ہوئی بولی مگر حیدر نے اسے بڑی بڑی آنکھیں دکھا کر ایسے گھورا وہ پل بھر میں سیدھی ہوگئی

"آپ کھڑی ہیں معائشہ پلیز اندر آجائیے یہ آپ ہی کا تو گھر ہے مستقبل کا،، میں تو یہاں تھوڑے دن کی مہمان ہوں"

اب کی بار نتالیہ مسکرا کر شائستگی سے بولتی ہوئی راستے سے ہٹی تو حیدر آنکھیں گھما کر اندر آگیا معائشہ کو بھی اندر آنا پڑا

"حیدر نے مجھے کل رات والی ساری صورتحال بتائی تھی مجھے کافی افسوس ہوا سن کر"

اسلام علیکم

معائشہ سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھ کر بولی جو بلاشبہ ایک خوبصورت اور مکمل حسن رکھنے والی لڑکی تھی،، اتنی خوبصورت لڑکی کو حسن کا شادی کے ٹائم یوں چھوڑ کر چلے جانا اور حیدر سے اِس کی شادی ہوجانا معائشہ کو اس کی خوبصورتی دیکھ کر اپنے لیے بھی اندر ہی اندر ڈر لگنے لگا

"کس لئے افسوس ہوا اگر میرے لئے افسوس ہوا تو پلیز بالکل افسوس نہ کریں اچھا ہی ہوا ناں حسن نے شادی سے پہلے ہی اپنی اوقات دکھادی بعد میں یہ حرکت کرتا تب شاید واقعی افسوس کا مقام ہوتا"

نتالیہ کی بات سن کر معائشہ خاموشی سے اُس مسکراتی ہوئی لڑکی کو دیکھنے لگی جبکہ حیدر ڈرائنگ روم میں جاچکا تھا

"آئیے ڈرائنگ روم میں چلتے ہیں یہ لیفٹ سائیڈ پر ہے ڈرائنگ روم، مجھے لگ رہا ہے آج پہلی بار آپ اس گھر میں آئی ہیں۔۔۔ کیا چاچو نے ڈیٹ وغیرہ پر اپنا گھر یوز نہیں کیا"

نہ جانے کیوں اُس کی زبان پر کھجلی ہوئی تھی جس پر ناصرف معائشہ حیرت سے منہ کھول کر نتالیہ کو دیکھنے لگی بلکہ ڈرائنگ روم میں موجود حیدر بھی نتالیہ کی بات سن کر وہی آگیا

"کیا بولا ابھی تم نے اس سے، دیکھو نتالیہ اپنی حد میں رہو جیسے تم حسن سے کلوز ہوکر ملتی رہی ہو ضروری نہیں ہے کہ ہر کسی کا ریلیشن تمہارے اور حسن جیسا ہو"

حیدر ہال میں آکر غصے میں نتالیہ کا دماغ درست کرتا بولا

"او ہیلو مسٹر ذرا کنٹرول میں رکھیں اپنی زبان کو، کتنا کلو ہوتے دیکھ لیا آپ نے مجھے اپنے بھتیجے کے ساتھ، آپ کے بھتیجے کو میں اوقات میں رکھتی تھی لگامیں دے کر۔۔۔۔ اور وہی لگامیں آپ کو اپنی زبان پر دینا ہوگیں یہ مت سمجھیئے گا آپ مجھے حسن کے طعنے دے کر دبالیں گے اور میں برداشت کرتی سب سن لو گی جتنے دن میں یہاں پر موجود ہو آپ کا دیا ہوا نہیں کھاؤں گی تو پلیز زبان کو ذرا سنبھال کر آئندہ مجھ سے مخاطب ہونے کی کوشش کرئیے گا"

نتالیہ کے بولنے کی دیر تھی حیدر شدید غصے میں اس کی طرف بڑھا وہی بیچ میں معائشہ آگئی

"حیدر کیا ہوگیا ہے تمہیں کنٹرول یور سیلف پلیز"

معائشہ حیدر کو اتنے شدید غصے میں دیکھ کر اُس کا بازو پکڑتی ہوئی بولی اگر وہ ایسا نہ کرتی تو شاید وہ غصے میں اِس لڑکی کو ایک زوردار ہاتھ ضرور لگا دیتا

جتنے غصے میں حیدر نتالیہ کو گھور رہا تھا اتنے ہی نڈر اور بےخوف طریقے سے نتالیہ حیدر کو دیکھ رہی تھی معائشہ تو جیسے یہاں آکر پچھتائی تھی

"میرے خیال میں اب مجھے چلنا چاہیے کل آفس میں ملاقات ہوتی ہے"

معائشہ کو وہاں مزید کھڑے رہنا عجیب لگا اس لیے وہ آہستہ آواز میں حیدر سے بولتی ہوئی اس کے گھر سے چلی گئی جبکہ حیدر غصے میں اپنے کمرے میں چلا گیا

*****

رات میں جب وہ کھانا کھانے کے لئے اپنے کمرے سے باہر نکلا تو نتالیہ کچن میں موجود اپنے لئے کھانا بنارہی تھی حیدر کو دیکھ کر اس نے برا سا منہ بنایا جسے دیکھ کر حیدر نے بھی سر جھٹکا اور گھر سے باہر نکل گیا وہ زیادہ تر کھانا گھر سے باہر کھالیا کرتا تھا صرف چھٹی کے دن ہی گھر میں کوکنگ کرتا تھا۔۔ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ رہا تھا تبھی اس کے موبائل پر معائشہ کا میسج آیا

"نتالیہ تو اچھی خاصی خوبصورت لڑکی ہے حیدر"

اسے معائشہ کے اِس میسج کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا

"تو"

وہ معائشہ کو ٹائپ کرتا ہوا گاڑی میں بیٹھ گیا

"کیا تم نے اُس کو کبھی بھی غور سے نہیں دیکھا"

دوبارہ سے معائشہ کا آیا میسج دیکھ کر حیدر اچھا خاصہ چڑ گیا

"ابھی تک تو غور سے نہیں دیکھا تھا لیکن واپس گھر جاکر غور کروں گا کہ وہ کتنی خوبصورت ہے۔۔۔ ابھی میں باہر جارہا ہوں ڈنر کرنے کے لئے"

معائشہ کو جواب دیتا ہوا اپنے موبائل کو ڈیش بورڈ پر رکھ کر وہ گاڑی اسٹارٹ کرچکا تھا

*****

گھر واپس آتے اسے آج کافی دیر ہوچکی تھی اس وقت حیدر کو نیند نہیں آرہی تھی جبھی وہ کچن میں اپنے لئے چائے بنانے کے غرض سے گیا کیبنٹ میں موجود سامان اور ساتھ ہی فریج بھی خاصی مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء سے بھرا ہوا تھا جو اس نے ہرگز نہیں خریدی کچن سے نکل کر لانج میں آتا وہ نتالیہ کے کمرے کے دروازے کو دیکھنے لگا دروازے کے نیچے جھری سے آتی روشنی اسے پتہ دے رہی تھی کہ نتالیہ اِس وقت جاگ رہی تھی تبھی حیدر نے نتالیہ کے کمرے کی طرف اپنے قدم بڑھائے

"اگر آپ اِس وقت مجھ سے سوری کہنے کے لیے آئے ہیں تو سن لیں میں آپ کو آپ کی غلط بات پر اتنی جلدی ہرگز معاف کرنے والی نہیں ہوں"

حیدر کی اپنے کمرے میں آمد دیکھ کر نتالیہ روٹھے ہوئے انداز میں اُس کو جتاتی ہوئی بولی کیونکہ حسن سے کلوز ہونے والی بات حیدر نے غلط بولی تھی۔۔۔ جبکہ نتالیہ کی بات پر حیدر نے استہزائیہ ہنستے ہوئے اپنا سر نفی میں ہلایا

"تمہیں لگتا ہے میں اور تم سے یہاں سوری کہنے کے لئے آیا ہوں جس دن میں نے تم سے سوری بولا تو سمجھ لینا تم نے حیدر کے دل میں ایک الگ مقام بنالیا ہے جوکہ ایک انہونی سی بات ہے۔۔۔ میں تم سے یہ پوچھنے آیا ہوں جو چیزیں کچن میں موجود ہیں وہ تم کس لئے اور کیوں لائی ہو"

حیدر سنجیدہ ہوکر نتالیہ کے سامنے کھڑا اس سے سوال کرنے لگا

"آف کورس چاچو وہ ساری کھانے پینے کی اشیاء میں خود کے پیسوں سے خرید کے لائی ہوں تو اِس کا مطلب ہے وہ ساری چیزیں میں اپنے لئے ہی لائی ہوگیں"

نتالیہ حیدر کو بولتی ہوئی ڈریسنگ ٹیبل سے اپنا پرس اٹھا کر لے آئی جن میں سے چند ہزار ہزار کے نوٹ نکال کر اس نے باتوں کا سلسلہ جاری رکھا

"کیونکہ آپ کو ایسا لگتا ہے کہ میں آپ کی کمائی سے خریدی ہوئی چیزیں ضائع کررہی ہو تو اب میں اپنے پیسوں سے اپنی چیزوں کو جو چاہے کرو کم از کم آپ کو تکلیف نہیں ہوگی اور یہ پیسے اِس کمرے کے رینٹ کے لئے دے رہی ہوں رکھ لیں پلیز"

نتالیہ نے بولتے ہوئے حیدر کی طرف ہزار کے نوٹ بڑھائے جسے حیدر نے غصے میں چھینتے ہوئے زور سے دیوار پر پھینکے اور سارے نوٹ فرش پر بکھر گئے

"صبح والی بات کو اپنی ایگو کا مسئلہ بنانے سے بہتر ہے کہ اِس گھر میں اصول، قاعدے اور طریقے سے رہو انسان بن کر۔۔۔ ویسے یہ اتنے پیسے آئے کہاں سے تمہارے پاس"

حیدر نے آخری بات غصے میں نہیں تھوڑے مشکوک انداز میں نتالیہ سے پوچھی تھی کیونکہ وہ جانتا تھا ذوالفقار نتالیہ کو ہر ماہ مناسب جیب خرچ دیا کرتا تھا اور رخصتی کے وقت ذولفقار نے خاص طور پر حیدر کو یہ سمجھایا تھا کہ نتالیہ اب اس کی ذمہ داری ہے آگے سے نتالیہ کی ضرورتوں کا خیال اُسی کو رکھنا ہے۔۔۔ اور ساتھ میں یہ بھی بولا تھا کہ نتالیہ کے پراپرٹی کے تمام کاغذات اُس نے نتالیہ کے حوالے کردیے ہیں

"پیسے جہاں سے بھی آئے ہو، آپ حق نہیں رکھتے مجھ سے جواب طلبی کا"

نتالیہ بولتی ہوئی مڑی تبھی حیدر نے سختی سے اس کی کلائی پکڑی جس پر نتالیہ واپس حیدر کی طرف پلٹنے پر مجبور ہوگئی

"نکاح نامہ پر سائن کرکے تم اپنے تمام حقوق مجھے سونپ چکی ہو، اِس وقت میں تمہارے اوپر تم سے بھی زیادہ حق رکھتا ہوں اِس لئے مجھے شرافت سے بالکل صحیح جواب دو، پیسے کہاں سے آئے تمہارے پاس میری بات کا جواب دیے بغیر اگر تم اپنی جگہ سے ایک انچ بھی ہلی تو پھر دیکھنا میں تمہارے ساتھ ابھی کیا کرتا ہوں"

حیدر اُس کی کلائی سختی سے گرفت میں لیتا کھڑے تیوروں کے ساتھ نتالیہ کو دیکھ کر پوچھنے لگا پہلی بار اُس کی کسی بات کو نتالیہ نے اتنا سیریس لیا تھا۔۔۔ وہ واقعی سچ بتادے کہیں بعد میں حیدر کو سچ معلوم ہوجاتا تو۔۔۔

"یہ پیسے میں نے اپنی شادی کی ساری جیولری سیل کرکے حاصل کیے ہیں کیونکہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اور اس کے علاوہ میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا"

نتالیہ اپنی گھبراہٹ چھپاتی بظاہر دلیری دکھاتی ہوئی بولی مگر اندر سے وہ یہ بات حیدر کو بتاتے ہوئے ڈر رہی تھی

"واٹ۔۔۔ تم نے اپنی شادی کا سارا زیور سیل کردیا"

حیدر نتالیہ کی بات سن کر اچھا خاصہ شاکڈ ہوا تھا۔۔۔ نتالیہ کی کلائی پر اُس کی گرفت بھی ڈھیلی ہوگئی

"کتنے میں بیچا تم نے اپنا سارا قیمتی زیور۔۔۔ بولو نتالیہ مجھے بالکل سچ سچ بتانا"

حیدر اُس کی کلائی چھوڑ کر غصے کو کنٹرول کرتا سنجیدگی سے نتالیہ سے سوال کرنے لگا

اسلام علیکم

"پانچ لاکھ سارے جیولیری کے پورے پانچ لاکھ روپے دیے انکل نے مجھے"

نتالیہ کی بات سن کر حیدر کا دل چاہے وہ اپنا یا پھر نتالیہ کا سر سامنے دیوار پر دے مارے

"تم ایک کم عقل اور بیوقوف لڑکی ہو اِس بات کا مجھے علم تھا لیکن تم بیوقوفوں کی ملکہ ہو مجھے یہ ہرگز معلوم نہیں تھا۔۔۔ بیس سے پچیس لاکھ کی مالیت کا زیور تم نے پانچ لاکھ میں سیل کر آئی ہوں"

ضبط کرنے کے باوجود حیدر سے غصہ کنٹرول نہیں ہوا وہ تیز آواز میں نتالیہ سے بولا کیوکہ وہ سارا زیور فاطمہ نے روئی کو دیا تھا جو بہت قیمتی اور خاندانی تھا

"کیا سچ میں وہ بیس سے پچیس لاکھ کا زیور تھا، لیکن وہ انکل تو شکل سے کافی ایماندار لگ رہے تھے چہرہ بھی نورانی تھا اور چہرے پر داڑھی بھی موجود تھی۔۔۔ اتنا اولڈ فیشن زیور تھا میں سمجھی انہوں نے مجھے اس کی کافی اچھی قیمت دی ہوگی"

نتالیہ اب افسوس کرتی ہوئی بولی کیوکہ اُس کا خود کا دل نہیں مان رہا تھا سارا زیور اتنا کم قیمت ہوگا کیوکہ وہ جیولری وزن میں کہیں زیادہ تھی

"شکل سے تم بھی بیوقوف نہیں لگتی مگر ایسی حماقت کوئی عقل رکھنے والی لڑکی ہرگز نہیں کرسکتی مگر تم تو نتالیہ ہو، تم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے خیر تمہاری بیوقوفی کا سارا قصہّ میں صبح ہوتے ہی بھائی صاحب کو ضرور بتاؤں گا اِس وقت مجھے تمہاری پراپرٹی کے تمام پیپرز چاہیے۔۔۔ جو رخصت ہوتے وقت تمہیں بھائی صاحب نے دی تھے۔۔۔ اب بھائی صاحب خود حفاظت سے وہ پیپرز اپنے پاس سنبھال کر رکھیں گے فوراً مجھے پیپرز لاکر دو"

حیدر کے لہجے سے چھلکتے ہوئے روعب کے آگے نتالیہ کچھ نہیں بولی خاموشی سے الماری کے پاس جاکر پیپرز نکالنے لگی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.