Chapter 2: قسط 2

ذولفقار نے جب ہوش سنبھالا تو شروع سے ہی اپنے ماں (فاطمہ) باپ (آفاق) کو دیکھا جو دونوں ہی اُس سے بےپناہ محبت کرتے تھے تھے ایک چھوٹے سے قصبے میں آفاق کی بڑی سی حویلی اور زمینیں تھی وہ دونوں اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے۔۔۔ بارہ سال کی عمر میں ذولفقار پر یہ راز کھلا کے فاطمہ اس کی سگی ماں نہیں تھی، اس کی ماں اس کو دنیا میں لانے کے بعد ہی دم توڑ گئی تھی۔۔۔ سگی خالہ اس کی ماں بن کر اس کے باپ کی زندگی میں آئی تھی مگر اس نے کبھی بھی ذولفقار کو احساس نہیں ہونے دیا تھا کہ وہ اس کی سگی ماں نہیں اور دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ آفاق سے شادی کہ اتنے سالوں تک فاطمہ کہ ہاں اپنی اولاد نہیں ہوسکی تھی جب ذولفقار سترہ سال کا تھا تب فاطمہ امید سے ہوگئی اتنے سالوں بعد اس حویلی میں ان لوگوں نے کوئی خوشی کی خبر سنی تھی مگر یہ خوشی کی خبر تب غم میں بدلی جب فاطمہ بھی اپنی بہن کی طرح حیدر کو پیدا کرنے کے بعد دنیا سے چلی گئی تب حیدر کے ننھے ننھے وجود کو ذولفقار نے گلے سے لگایا

ذولفقار کی زندگی میں جب روحی اس کی بیوی بن کر آئی تب اسے ذولفقار کی زندگی میں حیدر کی اہمیت اور حیثیت معلوم ہوئی کیوکہ روحی ایک سیدھی سادی نرم دل عورت تھی اس لیے اس نے حیدر کی اچھی پرورش اور دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔۔۔ حسن کی پیدائش کے بعد بھی ذولفقار اور روحی کے دل میں حیدر کی اہمیت اور حیثیت پہلے جیسی تھی خود حیدر نے بھی ہمیشہ اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کو ماں باپ کا ہی درجہ دیا تھا، حیدر کو شروع سے ہی اپنی زمینوں سے کوئی خاص لگاؤ نہیں تھا جب اس نے شہر میں تعلیم مکمل کی تب وہی جاب بھی کرلی جس پر ذوالفقار اور روحی نے اعتراض کیا مگر حیدر کی خوشی اور مرضی پر وہ دونوں خاموش ہوگئے لیکن جو روحی کا حرکِت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا تب حیدر نے شہر میں گھر لے کر مستقل رہائش اختیار کرلی۔۔۔ حسن اور اس میں آٹھ سال کی عمر کا فرق تھا اپنے بھتیجے سے محبت ہونے کے باوجود حیدر اپنے اور اس کے رشتے کو نظر میرا کر ایک حد تک حسن کو خود سے بےتکلف ہونے کی اجازت دیتا تھا مگر حسن کی منگیتر اور اپنے بڑے بھائی کے مرحوم دوست کی بیٹی نتالیہ اسے بچپن سے ہی عجیب و غریب مخلوق لگتی تھی

جس کو حیدر نے شاید ہی کبھی سیریس دیکھا تھا لاؤبالی سی طبیعت رکھنے والی ہر دم ہنسنے کھیلنے والی اِس لڑکی کو حیدر نے تب زندگی میں پہلی بار روتے دیکھا جب نتالیہ کے ماں باپ دونوں ہی انتقال کرگئے تھے اور نتالیہ کی ذمہ داری ذولفقار کو سونپ گئے تھے اس طرح نتالیہ جو پہلے کبھی کبھی اپنے ماں باپ کے ساتھ حویلی آیا کرتی اب پچھلے دو سالوں سے مستقل حویلی میں ہی مقیم تھی نتالیہ اور حسن ہم عمر ہونے کی وجہ سے شروع سے ہی اچھے دوست تھے اور اتفاق سے دونوں ہی ایک جیسی لاپرواہ طبیعت کے مالک تھے۔۔۔ چند ماہ پہلے حسن نے اسے بتایا تھا کہ وہ نتالیہ سے محبت کرنے لگا ہے اور اس سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے مگر تب حیدر نے اُس کی نیچر کی وجہ سے حسن کی بات کو سیریس نہیں لیا تھا جب ذولفقار نے اسے فون کر کے حسن اور نتالیہ کی منگنی کی خبر سنائی اور شہر سے آنے کے لیے کہا تب حیدر کو یقین آیا

*****

"اچھا تو آج تم نے قسم توڑ دی یہاں آنے کی کب آمد ہوئی تمہاری شہر سے"

ذوالفقار جو ناشتے کی ٹیبل پر برجمان تھا حیدر کو ڈائننگ ہال میں آتا دیکھ کر اس سے اس کی آمد کا پوچھنے لگا

"اب شکوے شکایتوں کا دور چلانے نہیں بیٹھ جائیے گا آپ کو خود بھی اندازہ ہے میری جاب کا۔۔۔ میں مشکل سے ہی ٹائم نکال پاتا ہوں اس لیے اتنی دور آنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔ آپ کے بلاوے پر کل ہی آگیا تھا مگر مجھے بلاکر آپ خود زمینوں پر نکل گئے تھے"

حیدر ذوالفقار کے دائیں جانب کرسی پر بیٹھتا ہوا اس سے بولا وہ ہمیشہ ہی ذوالفقار سے احترام سے بات کیا کرتا کیونکہ ذوالفقار نے اسے بھائی کی بجائے اپنی بیٹے کی طرح پالا تھا

"یہاں اپنی زمینوں کو چھوڑ کر تم خود شہر میں جا بسے ہو، نوکری کرنے کی حماقت بھی تم نے خود کی ہے میرے شکوہ کرنے پر جن کی وضاحت دینے بیٹھ جاتے ہو۔۔۔ اور میں نے تمہیں دو دن پہلے نہیں بلایا تھا بلکہ ناراض ہونے کی دھمکی پر تمہیں حویلی مجبوراً آنا پڑا، حویلی آنے کے لئے تو میں پچھلے دو ماہ سے تمہیں کہہ رہا تھا"

ذوالفقار بہت پیارے انداز میں اس کی کھنچائی کرتا بولا جس پر حیدر کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوکر غائب ہوگئی

"آپ کو معلوم تو ہے بھائی صاحب زمینوں سے مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی شروع سے ہی،، آپ یقین جانیے پچھلے دو ماہ سی بےحد مصروف تھا چاہ کر بھی حویلی آنے کے لئے ٹائم نہیں نکال پا رہا تھا۔۔۔ اچھا اب آگیا ہوں آپ کے پاس تو پھر مجھے بتائیں کہ وہ کون سی ضروری بات تھی جو آپ کو کرنی تھی مجھ سے"

حیدر ساری باتوں کو ایک طرف رکھتا ہوا کیٹل سے اپنے لئے چائے نکالتا اپنے بڑے بھائی سے وہ بات پوچھنے لگا جو ذولفقار فون پر بتانے سے انکار کررہا تھا

"میں نے فیصلہ کیا ہے کہ دو ماہ بعد حسن اور نتالیہ کی شادی کردو مگر دیکھا جائے تو حسن سے تم عمر اور رشتے میں بڑے ہو۔۔۔ اپنے لئے کیا سوچا ہے تم نے میں یہ جاننا چاہتا ہوں"

ذوالفقار نے ناشتہ کرنے کے ساتھ بات کا آغاز کیا تو حیدر چائے کپ ٹیبل پر رکھتا ہوا حیرت سے بولا

"آپ نے صرف اِس بات کے لئے مجھے شہر سے یہاں بلایا ہے بھائی صاحب سیریلی۔۔۔ اور حسن، اس کی عمر ہے کوئی شادی کرنے لائق وہ ابھی صرف اکیس سال کا ہے اسے کم از کم اتنا میچور تو ہونے دیں کہ وہ کوئی ڈھنگ کا فیصلہ اپنے لیے کرلے اتنی چھوٹی عمر میں آپ اُس کی شادی کردیں گے"

حیدر کو سچ میں زوالفقار کی بات سن کر حیرت ہوئی تھی وہ تو حسن کی اتنی جلدی منگنی پر بھی خاموش تھا اور اپنی چھوٹی عمر میں شادی۔۔۔۔

"حسن کی شادی کا معاملہ فلالحال ایک طرف رکھو ابھی اپنی بات کرو تمہاری عمر تو ہے ناں شادی کرنے لائق۔۔۔ اگلے سال تیس سال کے ہوجاؤ گے اگر روحی زندہ ہوتی تو یہ سب فکریں وہی پالتی ابھی تو سب کچھ مجھے ہی دیکھنا ہے"

ذوالفقار اپنی مرحوم بیوی کو یاد کرتا ہوا بولا جس نے حیدر اور حسن دونوں میں ہی کبھی کوئی فرق نہیں رکھا تھا

"معائشہ کا ذکر کیا تھا میں نے آپ سے۔۔۔۔ میرے ساتھ میری ہی آفس میں کام کرتی ہے، ملواؤں گا بہت جلد اُسے آپ سے۔۔۔ مگر بھائی صاحب آپ کو نہیں لگتا حسن کے معاملے میں آپ کافی جلد بازی سے کام لے رہے ہیں"

حیدر کی سوئی ابھی تک حسن کی شادی پر اٹکی ہوئی تھی کیونکہ حسن اچھا خاصا لاؤبالی طبیعت رکھنے کے ساتھ لاپرواہ سا لڑکا تھا اور کم عمر بھی۔۔۔ جبکہ جس سے اُس کی شادی ہونے جارہی تھی لاپرواہی اور بچپنے میں اُس نے حسن کو بھی مات دے رکھی تھی۔۔۔ اور معائشہ کا ذکر اپنے بڑے بھائی کے سامنے حیدر نے اس لئے کر ڈالا تھا کیونکہ معائشہ حیدر کو پسند کرتی تھی جس کا اظہار اُس نے خود حیدر کے سامنے کیا تھا حیدر سے دو سال چھوٹی مگر ایک میچور لڑکی تھی۔۔۔ پیار محبت جیسی چیز کا احساس کبھی حیدر کو چھو کر بھی نہیں گزرا تھا اِس لیے اُس نے معائشہ کے جذبے کی قدر کرتے حیدر نے اس کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا

"تم صحیح کہہ رہے ہو حسن اور نتالیہ کے معاملے میں جلد بازی سے کام لے رہا ہوں مگر اس کے پیچھے خاص وجہ ہے۔۔۔ تم جانتے ہو اسحاق میرا جگری یار تھا اپنی موت کے بعد اس نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ میں نتالیہ کا خیال رکھوں اور اس کو اپنی بیٹی بناکر اپنے پاس ہی رکھو۔۔۔ کیوکہ رزاق کو اپنے چھوٹے بھائی کمال پر بھروسہ نہیں ہے اسے خدشہ تھا کہ کمال جائیداد کے چکر میں اپنے پاگل بیٹے سے نتالیہ کی شادی نہ کردے۔۔۔ ابھی ہفتہ بھر پہلے ہی کمال نتالیہ سے ملنے یہاں آیا تھا وہ نتالیہ کو اپنے گھر ساتھ لے کر جانے کی بات بھی کررہا تھا مگر نتالیہ کے انکار پر فی الحال وہ خاموشی سے چلا گیا مگر مجھے نہیں لگتا کہ اگر وہ دوبارہ نتالیہ کو لینے آیا تو یونہی خاموشی سے اور شرافت سے واپس لوٹ جائے گا اس سے پہلے کوئی بڑی بات یا حادثہ ہو میں میں نتالیہ اور حسن کی شادی کردینا چاہتا ہوں"

زوالفقار کی بات پر حیدر خاموشی سے ناشتہ کرنے لگا اس نے کبھی بھی ذولفقار کی کسی بات پر اعتراض نہیں کیا تھا

"چاچو یار کیا آپ ابھی تک ناراض ہیں کل والی بات پر"

ذولفقار ناشتہ کرکے جاچکا تھا حیدر بھی اٹھنے ہی والا تھا تبھی حسن اس کے برابر میں کرسی کھسکا کر بیٹھتا ہوا حیدر سے پوچھنے لگا

"میں کل بھی تم سے ناراض نہیں تھا حسن بس تمہاری بچوں والی حرکتوں سے چڑ ہے مجھے، کم از کم اب تمہیں سنجیدہ ہو جانا چاہیے اپنی زندگی کو لے کر"

حیدر چائے کا آخری گھونٹ لےکر خالی کپ میز پر رکھتا ہوا حسن سے بولا جس پر حسن کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رینگنے لگی

"اب تو سنجیدہ ہوجاؤں گا چاچو بابا نے بتایا نہیں آپ کو دو ماہ بعد میرے ہاتھ پیلے ہونے والے ہیں"

حسن دانت نکال کر شرمانے کی ایکٹنگ کرتا ہوا حیدر سے بولا جس پر حیدر افسوس سے حسن کو دیکھتا ہوا بولا

"تمہارے سیل میں دیئے ہوئے پیپرز کلیئر ہوئے اب کی بار۔۔۔ کیا نتیجہ نکلا اس کا"

حیدر حسن کی لاپرواہ انداز کو دیکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا حسن پچھلے دو سالوں سے اپنے پیپرز کو کلیئر کرنے کی کوشش میں ناکام تھا

"پوری امید ہے اب کی بار کلیئر ہوجائے گیں، اس بار دس ہزار جو اوپر سے دیئے ہیں"

حسن فروٹ باسکٹ میں سے سیب نکال کر دانتوں سے کترتا ہوا حیدر کو اپنا کارنامہ بتانے لگا جس پر حیدر کو مزید افسوس ہوا

"یوں پیسے دینے کی بجائے ایک بار دل لگا کر پڑھ لو تو کیا حرج ہے، کیوں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے میں لگے ہو۔۔۔ اور جو چند ماہ پہلے تمہیں باہر جانے کا دورہ پڑا تھا اُس کا کیا بنا"

حیدر حسن کی لاپرواہ طبیعت کی وجہ سے اس کے لئے فکر مند ہوتا اس سے پوچھنے لگا

"ارے یار وہ تو سمجھیں اب پاسیبل نہیں ہے جس دوست نے اپنے پاس بلانے کا کہا تھا وہ ٹھنڈا ہوکر بیٹھ گیا، اِس لیے یو ایس اے جانے کا پروگرام بھی کینسل ہی سمجھیں"

حسن ڈھیلے ڈھالے انداز میں کرسی پر بیٹھا سیب کھاتا ہوا حیدر کو بتانے لگا

"حسن زندگی میں کوئی ایک کام تو مکمل اور ڈھنگ سے کرلو نہ ہی تم اپنی اسٹڈیز کو لےکر سیریس ہو، نہ ہی تمہارا جاب کی طرف رجحان ہے۔۔۔ کم سے کم زمینوں کے حساب کتا کے معاملات ہی دیکھ لیا کرو، اُس کی ذمہ داری بھی بھائی صاحب کے اوپر ہے"

حیدر افسوس کرتا ہوا اپنے بھتیجے کو سمجھانے کے غرض سے بولا

"چاچو شادی کر تو رہا ہوں یار یہ بھی تو ایک کام ہی ہے۔۔۔ اور یہی کام سمجھ لیں کہ میں مکمل اور ڈھنگ سے انجام دے پاؤں گا وہ بھی خوشی خوشی۔۔۔ ویسے یہ محترمہ معائشہ کیسی ہیں دکھنے میں جن کا آپ تھوڑی دیر پہلی بابا کے سامنے ذکر کررہے تھے۔۔۔ کیا وہ بھی نتالیہ کے جتنی خوبصورت دکھتی ہیں، ویسے یار چاچو بچپن سے میرا خواب تھا دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی سے میری شادی ہو اور نتالیہ سے زیادہ خوبصورت لڑکی مجھے آج تک کوئی نہیں دکھی یوں سمجھیں نتالیہ سے شادی کرکے میرا خواب پورا ہونے جارہا ہے"

حسن کی فضول بات سننے کا حیدر کے پاس ٹائم نہیں تھا اس لئے وہ بنا کوئی اس کی بات پر تبصرہ کیے کرسی سے اٹھ گیا اُس کا ارادہ زمینوں اور باغات کے چکر لگانے کا تھا

"نتالیہ بالکل ٹھیک ہی بولتی ہے چاچو سچ میں کبھی کبھار سن پینسٹھ کی پیدا وار لگتے ہیں"

حسن حیدر کے اتنے خشک رویہ پر افسوس کرتا ہوا دوسرا سیب اٹھاکر کھانے لگا

*****

"کیوں پسند نہیں تمہیں حسن کیا برائی ہے اس میں جو تم اُس کے لیے اس طرح بات کررہی ہو"

اسلام علیکم

نتالیہ حویلی سے دور باغ میں ٹہلتی ہوئی موبائل پر اپنی سہیلی مہک سے پوچھنے لگی

"تم نے کب اُس میں بچوں والی حرکتیں دیکھ لیں وہ تو سب سے یونہی شغل بازی کرتا ہے تاکہ دوسروں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا ذریعہ بنے۔۔۔ اور اتنا پڑھ لکھ کر کیا کرنا ہے اُسے، تمہیں شاید معلوم نہیں ذولفقار انکل کے پاس کتنی ساری زمینیں اور باغات ہیں۔۔۔ اور پھر میرے بابا جو اتنی ساری پراپرٹی میرے نام کر کے گئے ہیں اس کا کیا"

نتالیہ موبائل فون پر مہک کو بتانے لگی۔۔۔ کم سے کم حسن اُس کے کمال چچا کے ابنارمل بیٹے سے تو لاکھ درجے بہتر تھا جس سے کمال چچا اُس کی شادی کروانا چاہتے تھے اور سب سے بڑھ کر حسن اس سے محبت کرتا تھا، کال کاٹنے کے بعد نتالیہ سوچتی ہوئی باغ میں ٹہل رہی تھی تب گیلی مٹی اور کھاد اس کی دونوں چپلوں میں بھر گئی

"اُف۔۔۔ یہ کیا ہوگیا"

وہ جھک کر اپنے پاؤں کو دیکھتی ہوئی منہ بنا کر بولی تبھی وہاں ڈرائیور آکر اس سے واپس حویلی چلنے کے بارے میں پوچھنے لگا

"نظر نہیں آرہا تمہیں سارے پاؤں گندے ملے ہوچکے ہیں میرے۔۔۔ اچھا تم ایسا کرو گاڑی اسٹارٹ کرو میں آتی ہوں تھوڑی دیر میں"

کیونکہ اب شام ڈھل رہی تھی اور اندھیرا ہونے والا تھا نتالیہ ڈرائیور کو دیکھ کر بولی اس کا ارادہ سامنے نہر میں اپنے پاؤں اور سلیپرز دھونے کا تھا

"چھوٹی بی بی حسن صاحب نے فوراً گاڑی منگوائی ہے انہیں ضروری کام سے شہر نکلنا ہے"

ڈرائیور کی بات سن کر نتالیہ کچھ سوچتی ہوئی بولی

"ارے ہاں آج تو حسن کو ضروری کام سے شہر جانا تھا، تم ایسا کرو گاڑی لے جاؤ یہاں سے قریب ہی تو ہے حویلی میں چہل قدمی کرکے آجاؤ گی"

نتالیہ کے بات پر ڈرائیور پریشان ہوتا اسے دیکھنے لگا بھلا شام کے وقت وہ ایسے کیسے اسے چھوڑ کر چلا جاتا حسن سے اُس کو جوتے ہرگز نہیں کھانے تھے

"ارے تم یہاں کھڑے ابھی تک مجھے گھور کیا رہے ہو، جاؤ بھئی میں آجاؤں گی"

اب کی بار نتالیہ تھوڑا سختی سے بولتی ہوئی نہر کی طرف چل دی جبکہ ڈرائیور پریشان ہوتا گاڑی کے پاس آیا وہ جیب سے موبائل نکال کر حسن کو ساری صورتحال بتانے کا ارادہ کررہا تھا تب ہی اسے وہاں حیدر کی گاڑی نظر آئی

"تم اس وقت یہاں کیا کررہے ہو"

حیدر وہاں موجود ڈرائیور سے پوچھنے لگا

"نتالیہ بی بی کے کہنے پر انہیں یہاں شام میں لایا تھا۔۔۔۔

ڈرائیور جو حیدر کو بتا ہی رہا تھا بات مکمل ہونے سے پہلے وہ دونوں ہی نتالیہ کی زور دار چیخ پر نہر کی طرف بھاگے

*****

"تمہارا دماغ درست ہے کہ نہیں اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو آخر کیا ضرورت تھی تمہیں اِس وقت سوئمنگ کرنے کی"

حیدر جو نتالیہ کو نہر میں ڈوبنے سے بچانے کے بعد ڈرائیور کو وہاں سے روانہ کرچکا تھا نتالیہ کو ہوش میں لانے کے بعد اُس پر غصہ کرتا ہوا نتالیہ سے پوچھنے لگا

"سوئمنگ نہیں کررہی تھی بلکہ اپنے دونوں پاؤں دھو رہی تھی، دونوں سلیپرز ناجانے کیسے نہر میں چلی گئیں جس کی وجہ سے میں بھی۔۔۔۔

ہمیشہ کی طرح کم عقلی اور اپنی حرکتوں پر پر ملنے والے طعنوں کو نظر انداز کرتی وہ ہلکی آواز میں منمنائی تھی

"یعنی تم اپنی سیلیپرز کو بچانے کے لیے خود نہر میں کود پڑی کم عقل لڑکی، تمہارا اور حسن کا واقعی کچھ نہیں ہوسکتا۔۔۔ اب یہی کھڑی رہ کر مجھ سے مزید باتیں سننی ہیں یا واپس حویلی چلنا ہے۔۔۔ ڈرائیور کو میں بھیج چکا ہوں حسن کی بار بار کال آرہی تھی اُس کے موبائل پر"

حیدر شرمندہ سی کھڑی نتالیہ کو مزید جھڑکتا ہوا اپنی نظروں کا زاویہ دوسری سمت کرتا اپنی گاڑی کی طرف چل دیا۔۔ کپڑے گیلے ہونے کی وجہ سے نتالیہ کے جسم سے چپک گئے دوپٹہ بہتا ہوا نہ جانے کہاں چلا گیا تھا۔۔۔ نتالیہ کے حلی کو دیکھتے ہوئے حیدر نے ڈرائیور کو روانہ کیا تھا اور وہ خود ہی نتالیہ کو لےکر حویلی پہنچنا چاہتا تھا

"آآآآ۔۔۔ چاچو"

اپنے پشت سے آتی ہوئی نتالیہ کی آواز پر حیدر جیسے ہی مڑا نتالیہ فوراً اُس کے سینے سے آلگی۔۔۔ نتالیہ کی اِس حرکت پر وہ بری طرح سٹپٹاکر رہ گیا ایک پل کے لئے وہ کچھ بول نہیں تھا پھر نتالیہ کو خود سے جدا کیا

"کیا مصیبت پڑ گئی ہے تمہیں"

ماتھے پر بل سجائے غصہ ضبط کیے وہ نتالیہ کا گھبرایا ہوا چہرہ دیکھتا اس سے پوچھنے لگا

"وہ وہاں درخت کے اوپر سانپ۔۔۔۔ مجھے ایسی موت نہیں مرنا اور شادی سے پہلے تو بالکل نہیں مرنا، پلیز چاچو مجھے بچالیں"

نتالیہ نے ایک بار پھر درخت کی طرف دیکھا سانپ درخت کی شاخ سے نیچے اتر رہا تھا وہ دوبارہ خوفزدہ ہوتی حیدر کے سینے سے لگ چکی تھی

"سانپ تمہاری حرکتیں دیکھ کر تمہیں ڈسنے کا ارادہ ترک کرکے خود شرماتا ہوا یہاں سے جاچکا ہے اب دور ہوکر کھڑی ہو تم مجھ سے کم عقل لڑکی تمہارے اندر عقل اور شرم نام کی کوئی چیز موجود نہیں"

حیدر نے آخری جملے غصے میں بولا تو نتالیہ حیدر سے الگ ہوتی اُسے دیکھنے لگی جو ناگوار نظروں سے اُسے دیکھ رہا تھا مگر نتالیہ نے کہا شرمندہ ہونا تھا

"کونسی بےشرمی کی ہے میں نے، آپ کو چھوٹی عمر سے چاچو کہتی ہی نہیں بلکہ سمجھتی بھی آئی ہوں اور چاچو تو باپ جیسے ہوتے ہیں کیا ہوا اگر کوئی سہما ہوا بچہ ڈر کے مارے اپنے باپ کے قریب آگیا تو، اس میں ایسی کون سی بےشرمی ہوگئی۔۔۔ ارے باپ کو تو اپنی اولاد سے شفقت دکھانا چاہئے مگر آپ تو باپ رے باپ"

نتالیہ اپنی جھجھک کو ایک طرف رکھتی ہوئی آخری جملہ کانوں کو ہاتھ لگاتی ہوئی بولی یعنی موقع پڑنے پر شرمندہ ہونے کی بجاے وہ حیدر کو اپنا باپ بناکر اُس کی بیٹی بن چکی تھی

"اب ایسے غصے سے کیا گھور رہے ہیں حویلی نہیں چلنا"

نتالیہ حیدر کی سنجیدہ نظروں سے گھبراتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی

"جب تم پیدا ہوئی تھی تب سے دیکھ رہا ہوں تمہیں اکیس سالوں میں صرف تمہاری جسمانی نشوونما ہوئی ہے ذہنی طور پر تم ابھی بھی وہی کی وہی ہوں"

حیدر اُس کی کم عقلی پر افسوس کرتا ہوا گاڑی کی طرف چل پڑا مگر وہی دور سے آتی دوسری کار کی ہیڈ لائٹ ان دونوں پر پڑی تو نتالیہ بنا دوپٹے کی وجہ سے فوراً حیدر کی پشت پر چھپ گئی

"جاؤ گاڑی میں بیٹھو جاکر فورا"

حیدر نتالیہ کی طرف گاڑی کی کی چین بڑھاتا ہوا بولا جسے نتالیہ پکڑتی وہاں سے تیز قدم اٹھاتی حیدر کی گاڑی کی طرف چل پڑی

"ارے حیدر کیسے ہو بھئی کافی دنوں بعد نظر آئے۔۔۔ لگتا ہے تم تو شہر کے ہی ہوکر رہ گئے ہو۔۔۔ یہ تمہارے ساتھ میں کون تھی کمال کی بھتیجی ناں۔۔۔ مگر اِس کی منگنی تو ذوالفقار کے بیٹے سے ہوئی ہے پھر یہ اِس وقت تمہارے ساتھ یہاں۔۔۔ کہیں تم چچا بھتیجے دونوں ہی تو جائیداد کے چکر میں اس بچی کے پیچھے نہیں لگے ہوئے ہو"

چودھری اسلم اپنی گاڑی سے نیچے اترتا حیدر کے پاس آتا ہوا اس سے بولا تو حیدر نے اُس کی بات پر چوہدری اسلم کا گریبان پکڑلیا

"اپنی ذہن کی گندگی کو اپنے ذہن تک محدود رکھو اب اگر تم نے کوئی بھی الٹی سیدھی بات کی تو میں تمہارا وہ حشر کروں گا جس کے ذمہ دار تم خود ہوں گے"

حیدر غصے میں چوہدری اسلم کو دھمکی دیتا ہوا بولا چودھری اسلم نے حیدر کے ہاتھ اپنے گریبان سے ہٹایا اور دوبارہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا حیدر اچھی طرح جانتا تھا اب یہ بات کل تک کمال کے کانوں تک پہنچ جائے گی کیونکہ چودھری اسلم کمال کا کافی اچھا دوست تھا مگر حیدر کو اس بات کی پرواہ نہیں تھی وہ لاپرواہ انداز میں سر جھٹکتا ہوا خود بھی اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.