"کیا کہہ رہی تھی آج شام میں تم حسن سے"
رات میں نتالیہ سوئے ہوئے یوشع کو بےبی کاٹ میں لٹاکر پلٹی تو بیڈ پر کافی دیر سے خاموش بیٹھا ہوا حیدر اُس سے پوچھنے لگا
"میں۔۔۔ میں نے کچھ نہیں بولا اُس سے،، ارے وہ جو حسن آپ کو بتارہا تھا ایک نمبر کا ذلیل انسان ہے حسن، وہ بکواس کررہا تھا یونہی آپ کے سامنے"
نتالیہ کو پہلے تو حیدر کے خود سے مخاطب کرنے پر حیرت ہوئی پھر وہ سمجھ نہیں پائی حیدر کون سی بات پوچھ رہا ہے جب نتالیہ نے اپنے ذہن پر زور ڈالا تو یاد آنے پر وہ حیدر کو بولنے لگی مگر نتالیہ کی بات پر حیدر کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے
"حسن سے تمہارا کیا رشتہ ہے اُس کو ذہن میں رکھ کر حسن سے بات کیا کرو اور آئندہ میں تمہیں اُس سے اِس طرح بےتکلف ہوتے نہ دیکھو"
حیدر نتالیہ کو سنجیدہ لہجہ میں سمجھاتا ہوا بولا تو نتالیہ حیدر کی بات پر چونکی وہ بیڈ پر بیٹھا ابھی نتالیہ کو دیکھ رہا تھا تب نتالیہ چلتی ہوئی حیدر کے پاس آئی
"میرا حسن سے دوستی کا رشتہ ہے ابھی سے نہیں بچپن سے۔۔۔ ویسے آپ مجھے کونسا رشتہ یاد دلا رہے ہیں ذرا خلاصہ کریں گے اپنی بات کا"
نتالیہ بیڈ پر حیدر کے قریب بیٹھتی ہوئی حیدر سے اتنی ہی سنجیدگی سے پوچھنے لگی اگر وہ نتالیہ سے یہ بات اپنے رشتے کی حیثیت سے بول رہا تھا تو نتالیہ کے سامنے وہ اپنے اور اس کے رشتے کی حیثیت کو ماننے کے لیے تیار ہی نہیں تھا اس لئے نتالیہ کی بات پر وہ لاجواب ہوتا بولا
"فضول میرے منہ لگنے کی ضرورت نہیں ہے اٹھو یہاں سے اور لائٹ بند کرو"
وہ جتنی بےتکلفی سے اُس کے قریب آکر بیٹھی تھی حیدر ناگواری سے نتالیہ کو دیکھتا ہوا بولا
"منہ لگنے کا کام اب میرا ہی تو رہ گیا ہے میری مرضی کے بغیر تو آپ یہ کام کریں گے بھی نہیں ہے ناں"
نتالیہ حیدر کے ہونٹوں کو دیکھ کر اُس کے مزید قریب آتی ہوئی بولی تو حیدر نے اُس کا منہ جبڑوں سے پکڑا
"اپنی حد میں رہو سمجھ میں نہیں آرہا تمہیں"
حیدر اُس کی قربت پر ایک دم برہم ہوا اُس کے سراپے سے نظر چراتا ہوا اپنا ہاتھ اس کے منہ سے ہٹاکر وہ بیڈ سے اٹھنے لگا تبھی نتالیہ نے نے اُس کا ہاتھ پکڑا
"آپ تو اپنی مرضی کرنے کے بعد حدوں کا تعین کرچکے ہیں، لیکن آج اگر میں حد میں رہی پھر تو ہم دونوں کا کچھ بھی نہیں ہونے والا"
نتالیہ کی بات سن کر حیدر اُس کا غصے میں ہاتھ جھٹکتا ہوا ٹیرس میں چلا گیا
"کب تک بھاگے گیں، آنا تو آپ کو واپس اِسی بیڈ روم میں ہے، دیکھتی ہو آج کیسے آپ خود کو اپنی "حد" میں رکھ سکتے ہیں"
نتالیہ خود سے کہتی ہوئی ڈریسنگ روم میں چینج کرنے چلی گئی
ٹیرس پر کھڑا جب وہ تھوڑا پرُسکون ہوا تو واپس بیڈروم میں چلا آیا۔۔۔ ڈریسنگ روم کی کھلی لائٹ اسے نتالیہ کی وہی موجودگی کا پتہ دے رہی تھی۔۔۔ حیدر سوئے ہوئے یوشع کو پیار کرتا واپس بیڈ پر آکر لیٹا اور اپنا موبائل سائیڈ ٹیبل سے اٹھا کر دیکھنے لگا
ڈریسنگ ٹیبل کا دروازہ کھلنے کی آواز پر بےساختہ حیدر کی نظریں نتالیہ کی طرف اٹھی،، تو اُس کے ہاتھ میں موجود موبائل سینے پر گرا۔۔۔ نتالیہ کو اُس دن کی طرف نائٹی میں دیکھ کر حیدر کے پورے جسم میں برق رفتاری سے بجلی کی لہر دوڑ گئی
نتالیہ اُس رات کی طرح نائٹی میں موجود حیدر کو نظرانداز کیے ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے اپنے بالوں میں برش پھیرنے لگی، حیدر سحر کی سی کیفیت میں بیڈ سے اٹھ کر چلتا ہوا نتالیہ کے پاس آنے لگا۔۔۔ نتالیہ شیشے میں سے حیدر کا عکس اور اُس کی حالت دیکھ کر اپنی فتح پر دل ہی دل میں مسکرائی مگر انجان بنتی ہوئی حیدر کی طرف اپنا رُخ کرتی اس سے پوچھنے لگی
"کیا کچھ چاہیے تھا آپ کو"
معصومیت سے پوچھے گئے سوال پر حیدر ایک دم ہوش میں آیا وہ اُس کے پاس یوں اپنا منہ اٹھا کر کیوں چلا آیا تھا حیدر کو اپنے اوپر خود ہی غصہ آنے لگا اور نتالیہ کے پوچھے گئے معصوم سے سوال پر وہ اندر تک سُلگ اٹھا تھا
"تم اپنی بات کرو اور اپنا بتاؤ تم کیا چاہ رہی ہو اِس وقت مجھ سے"
حیدر سنجیدہ لہجے میں اُس سے سوال کرنے لگا جو اپنے دونوں ہاتھ اوپر کئے بالوں کا جوڑا بنارہی تھی اور جان بوجھ کر اُس کے جذبات بھڑکا رہی تھی
"وہ بالکل نہیں چاہ رہی جو آپ سوچے بیٹھے ہیں۔۔۔ نیند آرہی ہے مجھے میں تو سونے جارہی ہوں"
نتالیہ بالوں کو جوڑے کی شکل دے کر لاپرواہ انداز میں حیدر سے بولتی ہوئی جمائی روک کر بیڈ کی طرف جانے لگی
مگر اُس سے پہلے حیدر نے نتالیہ کا ہاتھ کھینچ کر اُسے دیوار کی طرف دھکیلا ابھی وہ سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ حیدر نے نتالیہ کے دونوں ہاتھوں کو کلائیوں سے پکڑ کر دیوار سے لگاتے ہوئے اُس کے ہونٹوں کو مضبوطی سے اپنے ہونٹوں کے گرفت میں لے لیا
نتالیہ اُس کے اتنے جذباتی انداز پر، اور ایک دم سے حملہ آور ہونے پر بالکل بوکھلا گئی تھی مگر حیدر کی کاروائی پر بنا کوئی احتجاج کیے اُس کے جذباتی پن کو محسوس کرتی سرشار ہونے لگی
وہ اب نتالیہ کا ہاتھ کو چھوڑ کر اپنے ہاتھ کی انگلیاں نتالیہ کے بالوں میں پھنسائے اس کا سر کو پیچھے کرکے گردن پر جھک کر جابجا اپنے ہونٹوں سے محبت کی مہر ثبت کرتا چلاگیا
ایک دم سے امڈ آنے والے جذبات پر نتالیہ خود بھی حیدر کی کاروائی پر حیرت ذدہ تھی حیدر اُس کو اپنے بازوؤں میں بھرتا بیڈ پر لے جانے لگا۔۔۔ وہ کیوں اس کی قربت پر اعتراض کرتی حیدر کی دسترس میں اس کی پناہوں میں موجود میں نتالیہ کا سکھ چین تھا۔۔۔ وہ مدہوش ہونے لگی بیڈ پر لٹانے کے بعد حیدر نے اُسے اِس قابل نہیں چھوڑا تھا کہ نتالیہ کچھ اور سوچتی، اپنی تھائیز پر حیدر کی رقص کرتی انگلیوں کو محسوس کرتی وہ پوری طرح حواس کھوکر حیدر کے سحر میں ڈوبی ہوئی تھی جب حیدر ایک دم بیڈ سے اٹھا اپنی شرٹ کے بٹن بند کرتا اور بالوں کو ہاتھوں سے سنوارتا ہوا کمرے سے باہر نکلنے لگا
"حیدر۔۔۔ کہاں۔۔۔ کہاں جارہے ہیں آپ"
نتالیہ ہکابکا سی حیدر کو پکارتی ہوئی اُس سے پوچھنے لگی جو بیچ منجھدار میں اُس کو چھوڑ کر کمرے سے باہر جارہا تھا
"نیند آرہی تھی ناں تمہیں اب تمہیں سو جانا چاہیئے"
حیدر سنجیدہ نظر اس کے ہکابکا چہرے پر ڈال کر کمرے سے باہر نکل گیا جبکہ نتالیہ حیدر کی اس حرکت پر غصے میں پاگل ہونے کو تھی۔۔ اُس نے غصے میں تکیہ اٹھا کر بند دروازے پر دے مارا
وہ جان بوجھ کر اس کے اتنے قریب آکر اُس کے احساسات جگا کر، یوں اُسے سونے کا مشورا دے کر کمرے سے جاچکا تھا نیند تو اسے کیا آنی تھی بلکہ الٹا اُسے حیدر پر غصہ آنے لگا
تھوڑی دیر میں اُس کے موبائل پر میسج آیا حسن کا میسج اپنے موبائل پر دیکھ کر وہ میسج پڑھنے لگی
"کیا پھر تمہارا اور چاچو کا جھگڑا ہوگیا وہ گاڑی لےکر باہر کیوں نکل گئے اِس وقت"
حسن کا میسج پڑھ کر اُسے مزید غصہ آنے لگا وہ غصے میں ٹائپ کرنے لگی
"میرا آدھا خون چوس کر باقی کا خون جلانے کے بعد باہر ہوا کھانے نکلے ہیں تمہارے چاچو۔۔ ذرا سے بھی اِس قابل نہیں ہے کہ اُن سے پیار کیا جائے"
نتالیہ حسن کو میسج کرنے کے بعد موبائل پٹختی ہوئی ڈریس چینج کرنے چلی گئی جب واپس آئی تو حسن کا میسج آیا ہوا تھا
"جب بات پیار سے نہیں بن رہی ہو تو پیار کو چھوڑو بخار چڑھالو میرے آئیڈئے پر عمل کرو مفید ثابت ہوگا تمہارے لیے میرا آئیڈیا"
حسن کا میسج پڑھ کر وہ بری طرح کنفیوز ہوئی
"ہیں۔۔۔ یہ پیار سے بخار کا کیا تعلق ہے۔۔۔ یہ چچا اور بھتیجے دونوں کا ہی دماغ چلا ہوا ہے"
نتالیہ بڑبراتی ہوئی بولی۔۔۔ تو اُس کے موبائل پر حسن کی کال آنے لگی
*****
نیند سے بیدار ہوتے ہی اس کی نظر اپنے برابر میں لیٹی ہوئی نتالیہ پر گئی جب وہ رات میں واپس گھر لوٹا تھا تب نتالیہ تمیز والا لباس زیب تن کیے ہوئے سو رہی تھی ورنہ جس طرح اُس نے رات کو اپنے داؤ پیچ چلانے کی کوشش کی تھی بہت ممکن تھا حیدر خود کو سنبھال نہیں پاتا اور اُس کے آگے پگھل جاتا جتنی مشکل سے اُس نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا تھا یہ وہی جانتا تھا۔۔۔ کل رات اُسے اپنے بیڈ روم سے باہر جانا بھی مشکل ترین امتحان لگ رہا تھا جس میں اگر وہ کامیاب نہیں ہوتا تو فتح نتالیہ کے نصیب میں ہوتی
جو حیدر بالکل نہیں چاہتا حیدر سوچتا ہوا بیڈ سے اٹھ کر واش روم چلاگیا ویسے ہی نتالیہ نے جھٹ سے اپنی آنکھیں کھولیں وہ حیدر کے واپس آنے سے پہلے کارنر ٹیبل سے پانی کا جگ اٹھا کر اُس میں نیم گرم پانی لےکر آئی اور جگ کو واپس جگہ پر رکھ کر آنکھیں بند کر کے لیٹ گئی
"آہہہ۔۔۔۔"
فریش ہوکر حیدر جیسے ہی وہ واشروم سے باہر آیا اُسے نتالیہ کی کرہانے کی آواز آئی جیسے نیند میں وہ بےسکون تھی
"نتالیہ کیا ہوا آنکھیں کھولو"
حیدر نہ چاہتے ہوئے بھی سوئی ہوئی نتالیہ کی طرف متوجہ ہوا اُسے نظر انداز نہیں کرسکا
"نتالیہ"
حیدر اُس کے قریب آکر اُس کا گال تھپتھپاتا ہوا بولا تو نتالیہ بمشکل اپنی آنکھیں کھول پائی
"حیدر اگر مجھ کو کچھ ہو جائے تو میرے پیچھے یوشع کا بہت زیادہ خیال رکھیے گا"
نتالیہ نقاہت ذدہ آواز میں حیدر سے بولی جیسے وہ صدیوں کی بیمار ہو
"کیا ہونا ہے تمہیں،، کیا ہوگیا ہے تمہیں نتالیہ آنکھیں کھولو اپنی"
حیدر دوبارہ اُس کے آنکھیں بند کرنے پر نتالیہ سے بولا وہ حیرت زدہ تھا۔۔۔ کل رات اچھی بھلی وہ کسی اور ہی موڈ میں نظر آرہی تھی اب صبح اچانک آخر اُسے کیا ہوگیا تھا
"مجھے اندر سے کچھ بہتر فیل نہیں ہورہا ہے۔۔۔ باڈی پین بہت زیادہ ہے شاید بخار ہوگیا ہے"
نتالیہ کرہاتی ہوئی حیدر کو بتانے لگی اُس کی حالت دیکھ کر حیدر کا لہجہ نرم اور انداز فکرمندانہ ہوچکا تھا
"نہیں بخار تو بالکل نہیں ہے تمھیں"
نتالیہ کے بولنے پر حیدر نے اُس کا ماتھا چھو کر دیکھا تبھی وہ نتالیہ سے بولا
"تو کیا میں بہانے بنارہی ہوں آپ کے سامنے"
نتالیہ ایک دم برا مناتی ہوئی حیدر سے بولی تو حیدر اس کے ناراض ہونے پر غور سے نتالیہ کو دیکھنے لگا
اسلام علیکم
"آہ۔۔۔، وہ میرا مطلب تھا ایسے ہی ہوتا ہے میرا بخار کبھی کبھی پلیز تھرمامیٹر سے اچھی طرح چیک کرلیں ناں"
حیدر کے غور سے دیکھنے پر اِس سے پہلے حیدر مشکوک ہوتا وہ دوبارہ نقاہت ذدہ آواز میں بولی تو حیدر خاموشی سے تھرمامیٹر لاکر اُس کا بخار چیک کرنے لگا
"دیکھیں ذرا یوشع جاگ گیا ابھی سے"
نتالیہ نے حیدر کا دھیان یوشع کی طرف دلایا تو حیدر یوشع کی طرف دیکھتا نتالیہ کی طرف سے توجہ ہٹاچکا تھا جبھی نتالیہ نے تھرمامیٹر جگ کے اندر ڈالا۔۔۔۔ حیدر یوشع کو اچھی طرح چادر اوڑھا کر جب نتالیہ کی طرف پلٹا تو نتالیہ حیدر کے مڑنے سے پہلے تھرمامیٹر واپس منہ میں ڈال چکی تھی
"102 بخار۔۔۔ حیرت ہے باڈی تو بالکل نارمل محسوس ہورہی ہے تمہاری پھر یہ کیسے۔۔۔"
حیدر تھرمامیٹر کو دیکھنے کے بعد دوبارہ نتالیہ کی گردن چھوکر بخار چیک کرتا حیرت ذدہ ہوا
"بس ایسے ہی بخار ہوجاتا ہے کبھی کبھی اندر سے حرارت محسوس ہوتی ہے اوپر سے ظاہر نہیں ہوتا کچھ بھی۔۔۔ اللہ جی اب میرے بچے کو کون سنبھالے گا، گھر کو کون دیکھے گا اور مجھ کو کون سنبھالے گا مجھ سے تو ہلا تک نہیں جارہا"
بےبسی کے مارے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے شاید نتالیہ کے رونے کی دیر تھی
"میں ہی سنبھالوں گا سب۔۔۔۔ آف ہے میرا آج، چلو پہلے تم میڈیسن لےلو ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں شام تک بخار اُتر جائے گا"
حیدر نتالیہ کو پریشان دیکھ کر اُسے تسلی دیتا ہوا میڈیسن باکس سی بخار کی گولی نکال کر لے آیا جو نتالیہ نے حیدر کی نظر بچتے ہی بیڈ کے پیچھے پھینک دی اور حیدر کو دکھانے کے لیے گلاس میں موجود پانی پینے لگی
"اب ذرا مجھے واشروم تک تو لے جائیں تاکہ میں منہ ہاتھ دھو کہ فریش ہوجاؤ"
نتالیہ حیدر کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتی ہوئی بولی تو حیدر نتالیہ کا چہرہ دیکھنے لگا
"کیا تم چار قدم پر واشروم تک خود چل کر نہیں جاسکتی"
حیدر نتالیہ کو جتانے والے انداز میں بولا جو بخار کی وجہ سے ننھی بچی بنی ہوئی تھی۔۔۔ بخار بھی نہ جانے کیسا تھا
"سہارا مانگا آپ سے آپ کی جائیداد نہیں۔۔۔ اللہ جی ایسا برا وقت کسی پر نہ آئے پلیز اللہ جی یوشع کو جلدی سے جوان کردیجیئے اب مجھ بدنصیب کا وہی سہارا بنے گا جوان ہوکر"
کرہاتی ہوئی آواز میں دوہائیاں دیتی نتالیہ خود ہمت کرکے اٹھنے لگی۔۔۔ حیدر اب اس کو مشکوک ہوتا دیکھ رہا تھا مگر جیسے ہی نتالیہ چکرا کر گرنے لگی حیدر نے پھرتی سے اسے تھام لیا
"چلو ابھی کے لیے تمہیں میں سہارا دے دیتا ہوں یوشع کے جوان ہونے میں تو بیس پچیس سال ہیں ابھی"
حیدر نتالیہ کو بولتا ہوا اسے بازوؤں میں اٹھا چکا تھا تو نتالیہ نے بھی زیادہ نخرے دکھانا مناسب نہیں سمجھا
"اف نتالیہ منہ کم کھول اگر اوور ایکٹنگ زیادہ ہوگئی تو یہ بندہ بات کی کھال نکالنے والوں میں سے ہے"
نتالیہ حیدر کو دیکھتی دل ہی دل میں بولی
اِس کے بعد حیدر نے تمام کام خوش اسلوبی سے انجام دی۔۔۔ نتالیہ خوشی تھی یوں حیدر کو اپنی جانب مائل کرکے
"میرا بیٹا جاگ گیا آجاؤ جلدی سے بابا کے پاس"
یوشع کے جاگتے ہی حیدر کا دھیان نتالیہ سے ہٹا، اب وہ یوشع کے کپڑے تبدیل کررہا تھا نتالیہ باپ بیٹے کو دیکھ کر مسکرانے لگی
"تم کمرے سے باہر کیوں چلی آئی بولا تھا ناں ریسٹ کرو"
حیدر یوشع کو گود میں لیے ناشتہ کرواتا ہوا نتالیہ سے بولا جو دیوار پکڑ کر لاغر سی حالت میں کمرے سے باہر چلی آرہی تھی
"یار نتالیہ کیا ہوگیا تمہیں چاچو نے بتایا تمہیں فیور ہورہا ہے صبح سے"
حسن چائے کا کپ ٹیبل پر رکھتا ہوا اٹھ کر نتالیہ کے پاس آیا اور ہمدردانہ لہجے میں نتالیہ سے پوچھنے لگا
"اتنی ساری باتیں میں یوں کھڑی ہوکر ایک ساتھ نہیں بتاسکتی ذرا سہارا دے کر صوفے پر بیٹھاؤ مجھے، اُف مجھ سے تو چلا ہی نہیں جارہا"
نتالیہ کانپتا ہوا ہاتھ حسن کی طرف بڑھاتی ہوئی بولی تو حیدر نے جلدی سے آگے بڑھ کر نتالیہ کا ہاتھ تھاما اور اپنی گود میں موجود یوشع اس نے حسن کی گود میں تھما دیا
"یہ ناشتہ کرچکا ہے، میں اِس کو بھی کچھ بھلا دیتا ہوں تب تک تم یوشع کو سنبھالو"
حیدر حسن کو بولتا ہوا نتالیہ کو سہارا دے کر صوفے تک لایا
"بہت اچھے چاچو، میرا مطلب ہے آپ اچھی طرح اپنی بیگم کی کھلائی پلائی کریں تاکہ یہ بھلی چنگی ہوجائے، تب تک میں آپ کے اِس ہیرو کو سنبھال لیتا ہوں"
حسن حیدر سے بولتا ہوا یوشع کو گود میں اٹھائے ڈائننگ حال سے چلاگیا جانے سے پہلے وہ حیدر سے نظر بچا کر نتالیہ کو آنکھ مارنا نہیں بھولا جس پر نتالیہ نے حسن کو جلد وہاں سے دفع ہونے کا اشارہ کیا۔۔۔ تب تک حیدر نتالیہ کے لیے سوپ لے آیا
"جب تک تم یہ سوپ پیو میں آتا ہوں"
حیدر سوپ کا باؤل میز پر رکھتا ہوا مصروف انداز میں بولا اور کچن میں جانے لگا
"یہ سوپ آپ اپنے ہاتھوں سے ہی پلادیں ناں"
نتالیہ کی آواز پر حیدر کے قدم رکے وہ مڑ کر نتالیہ کو غور سے دیکھنے لگا
"میرے ہاتھوں سے سوپ پی کر تمہارا بخار اُتر جائے گا"
حیدر واپس آکر نتالیہ سے پوچھنے لگا
"شاید ایسا کرنے سے بخار اتر ہی جائے"
نتالیہ حیدر کا چہرہ دیکھتی ہوئی اُس سے سیریس ہوکر بولی
"تم بخار اتارنا چاہتی ہو یا میری توجہ چاہتی ہوں"
اب کی بار حیدر نتالیہ کے قریب بیٹھ کر اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر واضح انداز میں نتالیہ سے پوچھنے لگا
"میرے لیے آپ کی ذات اہم ہے آپ کی توجہ صرف میرے اوپر رہے اِس کی خاطر تو میں صدیوں بیمار رہنے کے لیے تیار ہو"
نتالیہ حیدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اُس سے بولی تو حیدر نتالیہ کا ماتھا چھو کر اُس کا بخار چیک کرنے لگا ویسے ہی نتالیہ نے حیدر کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لیا۔۔۔ وہ خاموشی سے مگر منتظر نگاہوں سے حیدر کو دیکھ رہی تھی حیدر نے نفی میں سر ہلایا اور نتالیہ کو اپنے ہاتھ سے سوپ پلانے لگا
"تمہارے کہنے کے مطابق میں اپنے ہاتھ سے تمہیں سوپ پلا چکا ہوں اب امید ہے کہ تم اپنے اِس بخار کو جلد سہی کرلو"
حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا اس وقت خالی باؤل لےکر صوفے سے اٹھ گیا تو نتالیہ وہی آنکھیں بند کرکے صوفے پر لیٹ گئی
*****
سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے۔۔۔
نتالیہ گنگناتی ہوئی آئینے کے سامنے کھڑی اپنے بالوں میں برش پھیر رہی تھی تب یوشع کو گود میں اٹھائے حیدر کمرے میں چلا آیا جسے دیکھتے ہی نتالیہ نے اپنی شکل ایسی بنالی جیسے وہ صدیوں کی بیمار ہو
"حیدر یوشع کو لٹانے کے بعد ذرا یہاں آئیے گا پلیز"
نتالیہ حیدر کی توجہ اپنی طرف دلاتی اس سے بولنے لگی
"ابھی تک تمہاری اداکاری ختم نہیں ہوئی پورا دن گزر چکا ہے اب نارمل ری ایکٹ کرو"
حیدر یوشع کو بےبی کوٹ میں لٹاتا ہوا سنجیدہ لہجے میں نتالیہ سے بولا تو نتالیہ نے فوراً روہانسی لہجہ اختیار کیا
"آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں صبح سے بیمار ہونے کی ایکٹنگ کررہی ہوں۔۔۔ یا اللہ میرے شوہر کو مجھ پر یقین نہیں ہے ایسا کر تُو مجھے اٹھالے۔۔۔ اچھا ہے دوسری مرتبہ بیوہ ہوگے تب انہیں میری قدر ہوگی"
نتالیہ بین کرتی بولی
"انف نتالیہ۔۔۔ بہت ہوگیا اگر میں تمہاری حرکتوں پر تمہیں ٹوک نہیں رہا تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تم اوور حرکتیں ہی کرتی جاؤ سارا دن"
اب کی بار حیدر نتالیہ کو دیکھتا ہوا بری طرح ڈانٹ کر بولا تو نتالیہ سمجھ گئی اُس کا ڈرامہ اب اُس کے شوہر کے آگے نہیں چلنے والا اِس لیے وہ سنبھلتی ہوئی نارمل ہوکر حیدر کے پاس آئی اور مسکراتی ہوئی بولی
"چلیں آپ کے کہنے پر میں اپنی اداکاری ختم کردیتی ہوں لیکن پھر آپ بھی مجھ سے ناراض ہونے کی ایکٹنگ ختم کردیں"
نتالیہ نے مسکرا کر حیدر سے بولتے ہوئے اس کی کمر کے گرد اپنے بازو لپیٹے جنہیں حیدر نرمی سے ہٹاتا ہوا نتالیہ سے دور ہوا
"یہ اپنی غلط فہمی دور کرلو کہ میں تمہارے سامنے ناراض ہونے کی ایکٹنگ کررہا ہوں میری نظر میں تمہاری خطا اتنی چھوٹی نہیں کے میں تمہیں معاف کردو اور رہی بات آج صبح سے اب تک تمہارا خیال رکھنے کی تو جب سے تم آئی ہو تب سے تم میرے گھر کا یوشع کا خیال رکھ رہی ہو تو سمجھ لو کہ ایک دن میں نے تمہیں ریسٹ دیا ہے،۔۔۔۔ تمہاری ایکٹنگ کو دیکھتے ہوئے بھی تمہیں نہیں ٹوکا تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ تم مجھے بیوقوف بنارہی ہو، تمہارے ہاتھوں بےوقوف میں ایک مرتبہ بن چکا ہوں اب دوبارہ زندگی میں کبھی نہیں بن سکتا اِس بات کو اپنے ذہن میں بٹھالو"
حیدر اپنی بات کی مکمل وضاحت دے کر اسے جتاتا ہوا بولا کہ وہ اس کی ایکٹنگ کو اچھی طرح سمجھ چکا تھا حیدر کے لب و لہجے پر نتالیہ کی مسکراہٹ پھیکی پڑگئی
"میں نے تو سنا تھا جن سے محبت کی جاتی ہے اُن سے اتنی دیر تک ناراضگی نہیں برتی جاتی۔۔۔ معافی مانگ تو رہی ہوں حیدر معاف کر دیجئے ناں مجھے"
نتالیہ صلح جو انداز اپناتی ہوئی حیدر سے بولی اتنے دنوں سے چلی آرہی ناراضگی کو وہ اپنے اور اُس کے درمیان سے آج مکمل ختم کرنا چاہتی تھی
"بالکل صحیح سنا ہے جن سے محبت کی جاتی ہے اُن سے زیادہ دیر تک ناراضگی نہیں برتی جاتی کیا تمہیں ایسا لگتا ہے کہ اب بھی میرے دل میں تمہاری محبت قائم ہوگی۔۔۔ جب مجھے معائشہ سے تمہاری سچائی معلوم کا ہوا تھا تب مجھے احساس ہوا کہ میں نے اُس لڑکی پر اپنے جذبات لٹائے جس کو میری ذات سے کوئی سروکار نہیں تھا وہ لڑکی مجھے بہت آسانی سے کسی دوسری لڑکی کے کہنے پر چھوڑ سکتی ہے میری محبت میرے جذبات اُس کی نظر میں رتی برابر اہمیت نہیں رکھتے ہیں اُسی دن میرے دل سے تمہاری محبت ختم ہوچکی تھی"
حیدر کے سخت الفاظ اور بلا کا سنجیدہ لہجے پر نتالیہ کا دل تڑپ اٹھا وہ حیدر کے قریب آکر ایک دم سے بولی
"آپ جھوٹ بول رہے ہیں میرے سامنے ،میں مان ہی نہیں سکتی کہ آپ کو مجھ سے محبت نہیں اگر ایسا ہوتا تو آپ کی آنکھیں یی لہجہ یوں چغلی نہیں کھارہا ہوتا۔۔۔ آپ بس یہ چاہتے ہیں نام کہ میں اپنی کم عقلی پر شرمندہ ہوں، میں جی بھر کے شرمندہ ہوں حیدر۔۔۔ آپ چاہتے ہیں ناں میں آگے سے کبھی کوئی دوبارہ ایسی حماقت نہیں کروں میں وعدہ کرتی ہوں میں اب دوبارہ کبھی ایسی حماقت نہیں کرو گی بلکہ کر ہی نہیں سکتی ایسی حماقت جس سے کبھی زندگی میں آپ کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔۔۔ مجھ سے غلطی ہوگئی تھی مگر غلطی جرم تو نہیں ہوتا جس کی تلافی ناممکن ہو پلیز مجھے معاف کردیں"
نتالیہ منت کرتی ہوئی حیدر کے سامنے بولی جو اس وقت نہ جانے کیوں سنگ دل بنا ہوا تھا نتالیہ کے انداز پر حیدر نے اس کو گرفت میں جکڑلیا گرفت ایسی تھی کہ نتالیہ اس کی پناہوں میں سسک پڑی
"تمہاری خطا چھوٹی نہیں، وہ میرے سامنے جرم کے برابر ہے جس کی تلافی اتنی آسانی سے ممکن نہیں۔۔۔ میری آنکھیں اور میرا لہجہ ابھی تمہیں چغلی کھاتا محسوس ہورہا ہے بہت جلد تمہاری یہ خوش فہمی دور ہوگی جب میں تمہارے اوپر سوتن لےکر آؤں گا تمہاری جرم کی یہی سزا تجویز کی ہے میں نے بہت جلد میں شادی کرنے والا ہوں"
حیدر کی بات سن کر وہ پتھرا سی گئی تھی حیدر اس کے پتھرا ہوئے وجود کو اپنی گرفت سے آزاد کرتا نتالیہ کو اُسی حالت میں چھوڑ کر لائٹ بند کرتا ہوا بیڈ پر لیٹ گیا
وہ کوئی بےوقوف نہیں تھا کہ صبح سے اس کی اداکاری نہیں سمجھ رہا تھا مگر شام جب اپنا پلان کامیاب ہونے کا حسن کو ہنستی ہوئی بتارہی تھی تب حیدر کو محسوس ہوا شاید وہ اسے بیوقوف سمجھتی ہے اور ابھی بھی اس کو بےوقوف بناکر خوش ہورہی تھی تبھی وہ نتالیہ پر اپنا غصہ نکال چکا تھا