Chapter 11: قسط 11

اِس وقت کمرے میں مکمل اندھیرا تھا کھڑکی سے آتی ہلکی سی چاند کی روشنی کمرے میں تھوڑا بہت اجالا کئے دے رہی تھی۔۔۔ حیدر بیڈ پر لیٹا ہوا نتالیہ کا انتظار کررہا تھا جب نتالیہ کمرے میں داخل ہوئی تو اُس نے حیدر کو اپنا منتظر پایا۔۔۔ بیڈ پر لیٹا ہوا نیم وا آنکھوں سے وہ خود بھی نتالیہ کو دیکھنے لگا۔۔۔ حیدر کے پاس آتے وقت نتالیہ کے قدم من من بھر کے ہونے لگے

نتالیہ بیڈ کے پاس آتی ہوئی حیدر کے اِس طرح دیکھنے پر اچھی خاصی نروس ہونے لگی مگر پھر بھی اُس کا دھیان یوشع کی طرف چلاگیا جو اِس وقت بیڈ پر موجود نہیں تھا

"یوشع کہاں ہے حیدر"

نتالیہ اُس کی بےباک نظروں کو اگنور کرتی حیدر سے پوچھنے لگی کیونکہ یوشع اِس وقت کمرے میں کہیں موجود نہیں تھا مگر حیدر نتالیہ کے سوال کو نظرانداز کرتا اُس کی کلائی پکڑ کر نتالیہ کو اپنی جانب کھینچ چکا تھا

نتالیہ حیدر کے سینے پر گری اپنی بےترتیب دھڑکن کو محسوس کرتی حیدر کا چہرہ دیکھ دیکھنے لگی جو اُس کے بالوں میں اپنے ہاتھوں سے انگلیاں پھنسائے اُس کے چہرے کو اپنے ہونٹوں کی جانب جھکاتا اُس کو ہونٹوں کو چوم کر اپنے تشنہ لبوں کی پیاس بجھا رہا تھا۔۔۔ چند پل کے لئے نتالیہ یوشع کو فراموش کیے حیدر کی دسترس میں مکمل کھو چکی تھی

حیدر نے اپنا چہرہ اٹھاکر نتالیہ کی جانب دیکھا جو آنکھیں بند کئے لیٹی ہوئی تھی اُس کی پیشانی پر ننھی ننھی پسینے کی بوندیں بھی چمک رہی تھی۔۔۔ حیدر اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے اُس کی پیشانی سے پسینہ صاف کرنے لگا تو نتالیہ نے اپنی آنکھیں کھول کر حیدر کا چہرہ دیکھا۔۔۔ وہ اسی کو دیکھ رہا تھا

"میرا سکون اور اطمینان اور صرف اور صرف آپ کی دسترس میں ہے۔۔۔ آپ سے دور جاکر نہ صرف میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے بلکہ آپ کے اوپر بھی ظلم کیا حیدر پلیز مجھے معاف کردیں"

وہ حیدر کا چہرہ تھام کر ان قربت کے لمحات میں اُس سے معافی مانگنے لگی اُسے اپنا یقین دلانے لگی۔۔۔ حیدر نتالیہ کی بات سنتا ہوا اُس کی کلائیاں اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر ایک بار پھر اُس کے ہونٹوں پر جھک گیا

*****

جب صبح نتالیہ کی آنکھ کھلی کل رات حیدر نے دو سال کی دوری کو مٹاتے ہوئے اُس کے اور اپنے بیچ تمام تر فاصلے مٹا دیئے تھے جس کے بعد نتالیہ کو اپنا ہوش نہیں رہا تھا وہ اتنی گہری نیند میں سوئی اسے معلوم ہی نہیں ہوا کب حیدر یوشع کو واپس کمرے میں لایا۔۔۔ کمرے میں اپنے بیڈ کے سائیڈ اسے بےبی کاٹ نظر آیا جس میں یوشع سو رہا تھا نتالیہ نے یوشع کو سوتا دیکھ کر خود بھی دوبارہ اطمینان سے آنکھیں موند لی

"یوشع جاگے گا تو تمہیں موجود نہ پاکر روئے گا جاؤ ابھی جاکر شاور لے آؤ"

حیدر شاید اُس سے پہلے کا جاگا ہوا تھا اور نتالیہ کو بیدار ہوتا وہ دیکھ چکا تھا تبھی وہ نتالیہ سے بولا تو نتالیہ حیدر کی جانب دیکھنے لگی جو آنکھیں بند کیے شرٹ کے بغیر اُس کے برابر میں لیٹا ہوا تھا۔۔۔ نتالیہ مسکراتی ہوئی حیدر کے قریب سرکتی ہوئی اس کے سینے پر سر رکھ کر لیٹ گئی

"میرا فوراً شاور لینے کا موڈ نہیں آپ کیوں چاہ رہے ہیں کہ میں آپ سے دور چلی جاؤ میں ابھی مزید آپ کے پاس رہنا چاہتی ہوں"

حیدر رات کو ہی اپنی ناراضگی ختم کرچکا تھا نتالیہ اُس کے سینے پر سر رکھ کے آنکھیں بند کرتی ہوئی حیدر سے بولی

"دل نہیں بھرا کل رات کو تمہارا"

نتالیہ کے کان میں حیدر کا جملہ پڑے حیدر کا لہجہ ایسا طنزیہ تھا نتالیہ آنکھیں کھول کر اٹھتی ہوئی حیدر کا چہرہ دیکھنے لگی جو بالکل سنجیدگی سے اُس کو دیکھ رہا تھا

"نہیں میرا وہ مطلب نہیں تھا میں تو بس تھوڑی دیر مذید ریسٹ کرنا چاہ رہی تھی"

نتالیہ کو کچھ غلطی کا احساس ہوا۔۔۔ حیدر کے دیکھنے کے انداز اور بولا گیا جملہ ایسا تھا کہ وہ شرمندہ ہوتی حیدر کو اپنی بات کی وضاحت دینے لگی

"ریسٹ کرنا ہے تو دور ہوکر لیٹو اپنی جگہ پر"

وہ ماتھے پر شکن لاتا ناگوار نظروں سے نتالیہ کو دیکھتا ہوا بولا تو نتالیہ پل بھر کے لئے خاموشی سے اسے دیکھنے لگی

"کیا ہوا ہے آپ کو، ایسا کیا بول دیا ہے میں نے جو آپ اس طرح کا بی ہیو کررہے ہیں میرے ساتھ"

اسلام علیکم

نتالیہ اٹھ کر بیٹھتی ہوئی حیدر سے پوچھنے لگی

"تم شاید بھول رہی ہو میرا بی ہیو تم سے ایسا ہی ہے جب سے تم یوشع کے ساتھ یہاں آئی ہوں تب سے"

حیدر بھی اس کو جواب دیتا ہوا اٹھ کر بیٹھ گیا اور اب وہ اپنی شرٹ پہن رہا تھا تو نتالیہ حیرت سے اُس کو دیکھنے لگی کل رات وہ سب کچھ خواب تو ہرگز نہیں تھا

"اور کل۔۔۔ رات کل رات کو وہ سب کیا تھا"

نتالیہ افسوس بھرے لہجے میں حیدر کو دیکھتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی اُسے تو لگا تھا کل رات حیدر نے اُس سے دوریاں مٹاکر اپنی ناراضگی بھی ختم کردی تھی تو اب تک سب کچھ ٹھیک ہو جانا تھا ان دونوں کے درمیان

"شاید تم یہ بھی بھول رہی ہوں کل رات تم نے ہی مجھ سے کہا تھا تم ویسا چاہتی ہو"

حیدر نتالیہ کو دیکھ کر یاد دلاتا ہوا بولا تو نتالیہ غم اور افسوس سے حیدر کو دیکھنے لگی

"تو صرف میرے چاہنے پر۔۔۔

بولتے ہوئے اُس کی آواز روندھنے لگی حیدر کی بات پر اُس کا دل ٹوٹ گیا تھا

"آپ۔۔۔ حیدر آپ نہیں چاہتے تھے۔۔۔ وہ سب صرف میرے چاہنے پر آپ نے کیا۔۔۔ جواب دیں مجھے"

اب اُسے افسوس نہیں غصہ آرہا تھا نتالیہ غصے میں حیدر کا گریبان پکڑتی ہوئی اُس سے پوچھنے لگی تو حیدر نے اُس کے ہاتھ اپنے گریبان سے ہٹاکر دور جھٹکے

"اپنی حد میں رہو۔۔۔ تم وہ لڑکی ہوں جس سے میری اپنی مرضی پر شادی نہیں ہوئی تھی مگر اس کے باوجود میں نے تمہیں دل سے قبول کیا، تمہیں ہمیشہ کے لئے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہتا تھا تم سے اپنا رشتہ بنائے رکھنا چاہتا تھا مگر اِس کے بدلے تم نے کیا کیا میرے ساتھ۔۔۔ دوسرے ہی دن تم مجھے چھوڑ کر بغیر بتائے میری زندگی سے دور چلی گئیں،، تمہارے پاس میری اولاد موجود تھی جس سے تم نے مجھے بےخبر رکھا۔۔۔ اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمھاری نظر میں میری کیا حیثیت ہے۔۔۔ جس کی نظر میں میری کوئی حیثیت نہیں، میری نظر میں اس کی حیثیت بھی دو کوڑی کے برابر ہے۔۔۔ جو کچھ کل رات ہمارے درمیان ہوا اس سے اپنی حیثیت کا اندازہ خود لگالو، میرے لیے تمہارا یہ وجود صرف وقتی کشش کا ذریعہ ہے۔۔۔ میں کوئی بازاری مرد نہیں ہو جو اپنی ضرورت کے لیے بازاری عورتوں کا استعمال کروں گا۔۔۔ جب میرا دل چاہے تب تم میری طلب بنو گی۔۔۔ اِس کے بعد تم میرے سامنے یوشع کی گورنس سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی"

حیدر کے منہ سے ایسی باتیں سن کر نتالیہ سے ضبط کرنا مشکل ہوگیا وہ رکی نہیں بلکہ تیزی سے واشروم کی طرف بھاگتی ہوئی کمرے سے چلی گئی

نتالیہ کے واشروم جانے کے بعد حیدر کے چہرے کے تاثرات خودبخود نارمل ہوگئے وہ اپنے لفظوں سے بہت زیادہ نتالیہ کا دل دکھا چکا تھا اور جانتا تھا اِس وقت نتالیہ واشروم میں آنسو بہا رہی ہوگی۔۔۔ حیدر اُس کی آنکھوں میں آنسوؤں کا سوچتے ہوئے بےچین ہونے لگا ایک پل کے لئے حیدر کا دل چاہا کہ وہ نتالیہ کے واپس آنے پر اُس سے اپنا لہجہ اور انداز بالکل نارمل کرلے اور اس کو منالے مگر نتالیہ نے سچ میں اُس کے ساتھ بہت برا کیا تھا

اپنے گھر میں نتالیہ اور یوشع کی موجودگی پر اُس کا غصہ بےشک جاتا رہا تھا مگر یہ بات وہ نتالیہ پر فوری طور پر شو نہیں کرنا چاہتا تھا

سفر کے دوران گاڑی میں اُس کے گال سے جب نتالیہ کے ہونٹ ٹکرائے تھے تب کیا ہلچل سی اُس کے اندر مچ چکی تھی جسے وہ کنٹرول کرتا ضبط کرگیا تھا۔۔۔ جب گھر آنے کے بعد اُس نے نتالیہ کو اپنے کمرے سے نکالا کتنی دیر تک وہ دروازے کے پاس کھڑا نتالیہ کے بارے میں سوچتا رہا کہ اُسے واپس کمرے میں بلالے، جب وہ یوشع کے رونے پر نتالیہ کو جگانے کے لئے دوسرے کمرے میں آیا تب نتالیہ کو سوتا ہوا دیکھ کر حیدر کا دل کیا کہ وہ اُس پر ڈھیر سارا پیار نچھاور کرکے اپنی ساری ناراضگی ختم کردے لیکن تب بھی اُس نے اپنے اوپر جبر کیا

لیکن رات کے پہر نتالیہ کو اپنے کمرے میں بیڈ پر دیکھ کر وہ خود کو روک نہیں پایا۔۔۔ اپنی اِس کیفیت کا علم اُس کو تب بھی تھا جب شام میں وہ نتالیہ کو اُس کا اور یوشع کا سامان اپنے کمرے میں لانے کے لیے کہہ چکا تھا۔۔۔ اس لئے اُس کے کپڑوں میں وہ نائٹی رکھ چکا تھا۔۔۔ جو کچھ اُس کے اور نتالیہ کے درمیان ہوا تھا وہ سب کچھ نتالیہ کی نہیں بلکہ اُس نے اپنی دلی خواہش کو پورا کیا تھا۔۔۔ لیکن صبح اٹھنے کے بعد حیدر کو اُس کی انا اجازت نہیں دے رہی تھی کہ وہ اتنی جلدی نتالیہ کے آگے ہتھیار ڈال کر اسے معاف کردے وہ دو سال تک اُس لڑکی کے لیے تڑپتا رہا تھا جسے وہ اتنے آرام سے کسی دوسری لڑکی کے کہنے پر چھوڑ کر جاچکی تھی

*****

"کیا ہوا کوئی بات ہوئی ہے۔۔ طبیعت ٹھیک ہے تمہاری"

حسن ناشتے کے دوران نتالیہ کو دیکھتا ہوا بولا تو ناشتہ کرتا حیدر بھی سر اٹھا کر نتالیہ کی طرف متوجہ ہوا

"کیا ہونا ہے طبیعت کو میں ٹھیک ہوں"

نتالیہ یوشع کو ناشتہ کروانے کے بعد گود سے اتارتی ہوئی بولی وہ خود بھی اُس کی گود سے اتر کے صوفے کے پاس جانا چاہ رہا تھا تاکہ صوفے پر رکھے اپنے ٹوائز سے کھیل سکے

"تو پھر آئیز کو کیا ہوا اتنی ریڈ کیو ہو رہی ہیں"

حسن فکر کرتا ہوا نتالیہ سے پوچھنے لگا تو نتالیہ کے کچھ بولنے سے پہلے حیدر بول اٹھا

"اس کی فکر چھوڑ کر اپنے ناشتے پر دھیان دو میں دیکھ لیتا ہوں اُس کو"

حیدر حسن کو ٹوکتا ہوا بولا تو نتالیہ نے ایک زخمی نظر حیدر پر ڈالی پھر وہ حسن کی طرف دیکھتی اُس سے بولی

"کسی پر بہت غصہ ہے مجھے اور تمہیں تو میری عادت کا معلوم ہے جب تک میں اپنا غصُہّ اچھی طرح نکال نہ لوں تب تک میں نارمل نہیں ہوتی۔۔۔ کیا میں تھوڑی دیر کے لئے تمہیں وہ انسان سمجھ کر تم پر اپنا غصہ نکال لو جس پر میں چاہ کر بھی غصہ نہیں نکال پارہی"

نتالیہ حسن سے اجازت مانگنے لگی جبکہ حیدر کو اپنے پاس خطرے کی گھنٹی بجنے کا احساس ہوا۔۔۔ اِس سے پہلے حیدر اُسے روکتا یا پھر حسن اُس کی بات پر نتالیہ کچھ بولتا۔۔۔ اچانک ہی نتالیہ نے ٹیبل پر رکھا چائے کے کپ میں موجود چائے حسن کے اوپر اچھالی جس سے حسن کی پوری شرٹ خراب ہوگئی۔۔۔ نتالیہ کی حرکت پر حسن کے ساتھ حیدر بھی ہکابکا رہ گیا۔۔۔ ابھی وہ دونوں چچا بھتیجے نتالیہ کی حرکت پر سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ نتالیہ کرسی سے اٹھتی ہوئی حسن کے پاس آکر اُس کا گریبان پکڑ کر حسن کو اپنے مقابل کھڑا کرچکی تھی

"یار نتالیہ کیا ہوگیا تمہیں اچانک، یہ کیا کررہی ہو"

حسن نتالیہ کو شدید غصے میں دیکھ گھبراتا ہوا بولا

"شٹ اپ"

نتالیہ اتنی زور سے چیخی کہ حسن بری طرح سہم گیا جبکہ حیدر ایک دم کرسی سے اٹھ کھڑا ہوکر بولا

"نتالیہ چھوڑو اُس کا کالر"

حیدر جانتا تھا نتالیہ لازمی آج صبح والا اُس کا غصہ حسن پر اتارنے والی تھی اِس لئے حیدر نے نتالیہ کو حسن کا کالر چھوڑنے کے لئے بولا مگر وہ حیدر کی بات کو اگنور کرتی ہوئی حسن سے بولی

"سمجھتے کیا ہیں آپ اپنے آپ کو غصہ ہے ناں آپ کو مجھ پر بہت زیادہ۔۔۔ تو پھر غصے کی طرح ہی مجھ پر اپنا غصہ نکالتیں۔۔۔ یوں غصے کی آڑھ میں جو کچھ آپ نے کیا ہے ناں۔۔۔

نتالیہ حسن کا گریبان پکڑے ابھی اُس کو بول رہی تھی تب حیدر نتالیہ کو بازو سے پکڑ کر بیڈ روم میں لے گیا۔۔۔

"کیا ہوگیا ہیرو آؤ ہم دونوں باہر چلتے ہیں"

حسن یوشع کو دیکھ کر اُس کے پاس آتا ہوا بولا یوشع جو اپنے ماں باپ کو کمرے میں جاتا ہوا دیکھ کر حسن کو دیکھ رہا تھا حسن یوشع کو لےکر باہر نکل گیا

*****

"کیا فضول باتیں بولنے والی تھی تم حسن کے سامنے اندازہ ہے تمہیں"

حیدر نتالیہ کو بیڈروم میں لاکر اُس کا بازو چھوڑتا ہوا غصے بھرے لہجے میں اس سے پوچھنے لگا

"میں اِس وقت کچھ بھی کرو آپ سوال جواب کرنے کا حق نہیں رکھتے کیونکہ ابھی رات نہیں ہوئی ہے اور اِس وقت میں یوشع کی گورنس سے زیادہ آپ کی نظر میں حیثیت نہیں رکھتی اس لیے راستہ چھوڑیں میرا"

نتالیہ بناء ڈرے بول کر حیدر کو سائیڈ میں کرتی ہوئی کمرے سے باہر نکلنے لگی مگر اُس سے پہلے ہی حیدر نے اس کو بازو سے پکڑ کر بیڈ پر دھکیلا

"اِس وقت باہر قدم رکھ کر دکھاؤ اِس کمرے سے پھر میں تمہیں بتاؤں گا اچھی طرح"

حیدر نتالیہ کو دھمکی دیتا ہوا خود کمرے سے باہر نکل گیا

"اب دکھائیے گا ذرا قریب آکر پھر بتاؤ گی میں بھی آپ کو اچھی طرح"

نتالیہ وہی بیڈ پر بیٹھ کر بڑبڑاتی ہوئی بولی اور اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنے لگی

*****

"کچھ ہوش ہے تمہیں یوشع کا تم یہاں بیٹھی فون پر گپیں ہانک رہی ہو وہاں ٹیرس میں یوشع اپنے چہرہ اپنے سارے کپڑوں کا ستیاناس کرچکا ہے"

حیدر نتالیہ کو ڈانٹتا ہوا بولا جو موبائل پر اپنے چچا سے اُن کا حال اور طبیعت پوچھ رہی تھی۔۔۔ حیدر کی غصے بھری آواز سن کر حسن بھی اپنے کمرے سے نکل آیا

"ابھی تو یوشع یہی بیٹھا کھیل رہا تھا میں دیکھ کر آتی ہوں"

نتالیہ موبائل ٹیبل پر رکھتی ہوئی حیدر سے بول کر صوفے سے اٹھنے لگی

"کوئی ضرورت نہیں ہے تمہیں یوشع کو دیکھنے کی بس تم سارا دن موبائل پر یونہی ٹائم پاس کرو میں اپنے بیٹے کو خود دیکھ لیتا ہوں"

حیدر بگڑے ہوئے زاویوں کے ساتھ نتالیہ پر طنز کرتا ہوا بولا تو نتالیہ کو بھی غصہ آنے لگا

"جیسے آپ کی مرضی ویسے بھی یوشع صرف میرے اکیلے کا بیٹا نہیں"

نتالیہ ڈھیٹ بن کر دوبارہ صوفے پر بیٹھتی اپنا موبائل اٹھاچکی تھی اُس کی حرکت پر حسن کے چہرے پر مسکراہٹ دوڑ گئی، اِس کی مسکراہٹ حیدر کی نظر میں آتی اور جلتی پر تیل کا کام کرتی وہ فوراً اپنے کمرے میں چلاگیا جبکہ حیدر نتالیہ کو غصے میں گھورتا ہوا یوشع کا حلیہ خود ہی درست کرتا اپنے بیٹے کو اپنے ساتھ باہر لےگیا

"بس فضول کا ایٹیٹیوڈ دکھانا ہے اور بلاوجہ روعب جھاڑنا ہے جیسے میں بڑی روعب میں آنے والی ہوں"

حیدر کے جاتے ہی نتالیہ موبائل واپس ٹیبل پر رکھ کر ڈائننگ ہال میں چلی آئی جہاں کرسی کھسکا کر بیٹھتی ہوئی غصے میں مٹر چھیلنے لگی۔۔۔

دس دن گزرنے کے بعد یوشع اب حیدر سے کافی زیادہ مانوس ہوگیا تھا اور اُس کو پہچاننے لگ گیا تھا جبکہ اُس رات کے بعد اُن دونوں کی بیچ ایک بار پھر اجنبیت کی دیوار در آئی تھی جسے ہٹانے کی کوشش اب کی بار نتالیہ نے بھی نہیں کی تھی اگر حیدر اُس سے بےرخی برت رہا تھا یا اُس پر غصہ کررہا تھا تو نتالیہ آگے سے حیدر کو کچھ نہیں بولتی، ایسا نہیں تھا کہ وہ اندر ہی اندر حیدر کے رویے پر گڑھ رہی تھی بلکہ وہ حیدر کو ویلیو ہی نہیں دے رہی تھی

"مجھے تو لگ رہا تھا کہ تمھارے اور چاچو کے درمیان سب کچھ سیٹ ہوگیا ہے یہ کیا تم دونوں ایک دوسرے سے اب تک خفا ہو"

حسن ڈائننگ ہال میں آکر کرسی کھسکاتا ہوا نتالیہ کے برابر میں بیٹھ کر اُس سے پوچھنے لگا

"یہ جو تمہارے چاچو ہیں ناں یہ ایک نمبر کے مطلبی اور خود غرض انسان ہیں بالکل تمہاری طرح کے۔۔۔ تم نے بھی تو خود غرضی دکھائی تھی ناں مجھے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، صرف اپنے بارے میں سوچا۔۔۔۔ ویسے ہی تمہارے چاچو مطلبی ہیں۔۔۔ موصوف کے چہرے کے زاوئیے پرسوں خود ہی سارا وقت درست رہے تھے کیوکہ تمھارے رشتے کے پھپھا جی کے گھر دعوت تھی ہماری، اپنے رشتے داروں کے سامنے ایسے پوز کررہے تھے کہ جیسے اُن سے زیادہ محبت کرنے والا شوہر شاید ہی کوئی دوسرا دنیا میں موجود ہو، باچھیں تو ایسے کِھلی جارہی تھیں جناب کی جیسے دنیا کے سب سے خوش اخلاق اور اعلیٰ انسان ہو۔۔۔ اور واپس گھر آتے ہی دوبارہ تمہارے چاچو میں سن پینسٹھ کی روح بڈھی روح گھُس گئی۔۔۔ اب میرا زیادہ منہ مت کھلواؤ حسن ورنہ یہ نہ ہو میں تمھارا منہ بلاوجہ توڑ ڈالو غصے میں۔۔۔ چچا بھتیجے ایک ہی جیسے ہو تم دونوں"

نتالیہ مٹر چھیلنے کے ساتھ نان اسٹاپ بولتی ہوئی پرسوں کی ساری بھڑاس حسن کے سامنے نکال چکی تھی

"میرے چچا کے کردار کی تو پوری تشریح کردی ذرا اپنے چچا کی خوغرضی کے بارے میں بھی تو بتاؤ جس وقت تم چاچو کو چھوڑ کر اُن کے پاس پہنچی تھی، کیا کمال صاحب کا فرض نہیں بنتا تھا وہ پہلی فرصت میں چاچو کو انفارم کرتے اور تمہیں چاچو کے ساتھ دوسرے ہی دن روانہ کرتے اگر اُس وقت تمہاری بےوقوفی میں تمہارے چچا جان تمھارا ساتھ نہ دیتے تو تم اِس وقت غصے میں بیٹھی مٹر نہ چھیل رہی ہوتی"

حسن نے اُس کی اچھی طرح کلاس لی تو نتالیہ غصےّ بھری نظروں سے حسن کو آنکھیں دکھا کر گھورنے لگی

"بات یہاں تمہارے چچا کی ہورہی ہے نہ کہ میرے چچا کی۔۔۔ میرے چچا کو بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ اگر یہاں بیٹھ کر تمہیں نصیحتیں کرنا ہے تو تم یہاں سے جاسکتے ہو بلکہ میں بھول گئی تم تو ایک ڈھیٹ شے ہو میں خود ہی یہاں سے چلی جاتی ہو"

نتالیہ حسن سے بولتی ہوئی مٹر سے بھرا باؤل لے کر کرسی سے اٹھی تو حسن نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر واپس اُسے بٹھالیا

"جتنا اِس وقت تمہارے لئے میری نصیحتیں کام آنے والی ہیں اتنا کوئی دوسری شے کام نہیں آنے والی، اب مجھے غصے میں گھورنا بند کرو اور سچے دل سے بتاؤ کیا چاچو کو یوں بغیر بتائے چھوڑ کر چلے جانا، تمہارا یہ عمل ٹھیک تھا۔۔۔ وہ تم پر ابھی تک اِس بات پر غصہ کیوں ہیں؟؟ کیونکہ تمہاری اِس حرکت نے انہیں بہت زیادہ ہرٹ کیا۔۔۔ تمہیں معلوم ہے انسان سب سے زیادہ اُسی سے ہرٹ ہوتا ہے جس سے اسے کچھ اچھے کی توقع ہو یا وہ جس سے زیادہ محبت کرتا ہے۔۔۔ اگر چاچو تم سے محبت نہیں کرتے تو کبھی تمہیں لینے کے لیے نہیں جاتے"

حسن نتالیہ کو دیکھ کر سمجھاتا ہوا بولا اِس لیے کہ نتالیہ حیدر سے بدگمان نہ ہو اِس طرح اُن دونوں کے رشتے میں مزید دوریاں پیدا ہوجاتی۔۔۔ ساری باتیں تو نتالیہ کو سمجھ میں آئی تھیں مگر آخری بات پر وہ ایک بولی

"جی نہیں وہ مجھے واپس یوشع کی وجہ سے لے کر آئے تھے انہوں نے مجھے خود ہی بتایا"

نتالیہ حسن کو دیکھ کر جتاتی ہوئی بولی تو حسن فوراً اُس کی بات رد کرتا ہوا بولا

"غلط بتایا تھا انہوں نے، اگر تم دونوں کے بیچ یوشع نہ ہوتا تب بھی چاچو شدید غصے کے باوجود کوئی نہ کوئی جواز بناکر تمہیں اپنے ساتھ واپس لےکر آجاتے"

حسن نتالیہ کو دیکھتا ہوا بولا

"کتنا کانفیڈینس ہے ناں تمہیں اپنی باتوں پر"

نتالیہ طنزیہ انداز میں مذاق اڑاتی ہوئی حسن سے بولی کیوکہ اب اسے حیدر کی طرف سے کوئی خوش گمانی نہیں تھی دن بدن اُس کی بڑھتی ہوئی بدسلوکی اُس کو احساس احساس دلانے کے لیے کافی تھی کہ حیدر کی محبت اُس کے دل میں اب بالکل ختم ہوچکی ہے یوشع ہی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے وہ حیدر کی زندگی میں موجود ہے

اسلام علیکم

"کانفیڈینس ارے پاگل لڑکی مجھے اپنی بات پر پورا یقین ہے کہ چاچو تم سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں تمہیں تو اِس بات کا اندازہ تک نہیں ہے تمہارے اچانک یوں ان کی زندگی سے چلے جانے کے بعد وہ کتنے دنوں تک ڈپریشن میں رہے بابا جب مجھے اُن کی حالت کے بارے میں بتاتے تو چاچو کی حالت کا سن کر میں خود ٹینشن میں آجاتا"

حسن اب سیریس ہوکر نتالیہ کو بتانے لگا حسن کی بات سن کر وہ اُس کی بات کاٹتی ہوئی بولی

"ہاں اور اُسی ڈپریشن سے نکل کر انہوں نے فوراً معائشہ سے دوسری شادی بھی کرلی"

نتالیہ خود ہنس کر مذاق اڑاتی ہوئی بولی تو اُس کے طنز کرنے پر حسن نتالیہ کو گھورتا ہوا بولا

"نتالیہ بی بی تم ایک سیلفش قسم کی لڑکی ہوں یعنی تم چاہتی ہو کہ تمہارے ایک دم چلے جانے کے بعد چاچو ساری عمر تمہاری یادوں میں کھوئے رہتے تھے اور ڈپرس رہتے۔۔۔ ویسے چاچو اِس شادی کے حق میں نہیں تھے اُن پر پریشر تھا بابا کا اور میں بھی یہی چاہتا تھا کہ وہ دوبارہ نارمل لائف کی طرف واپس آجائے ویسے تم بھی تو اُن کی زندگی سے اِس لیے گئی تھی ناں تھا کہ اُن کی معائشہ چچی سے شادی ہوجائے۔۔ اس لیے اب کوئی فضول بات بول کر دماغ خراب مت کرنا۔۔۔ سیدھا سیدھا اپنی غلطی کو ایکسیپٹ کرکے چاچو سے معافی مانگو"

حسن مصنوعی روعب جھاڑ کر نتالیہ کو مشورہ دیتا ہوا بولا

"اور تمہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں نے تمہارے چاچو کو سوری نہیں بولا مگر تمہارے چاچو میری سوری ایکسیپٹ کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں"

نتالیہ حسن کو دیکھتی ہوئی بتانے لگی، یہ سب بتاتے ہوئے اُسے سخت غصہ آیا کہ حیدر نے اتنے دن گزرنے کے باوجود اپنے رویے میں ذرا لچک نہیں دکھائی تھی

"اچھا اب تم چاچو کو سوری ویسے بولو گی جیسے میں تم سے کہوں گا لیکن اس سے پہلے ذرا ایک بات مجھے کلیئر کردو تھوڑی دیر پہلے تم نے مجھے بھاگنے کا طعنہ دیا کہیں ابھی بھی تمہارا دل میری محبت مبتلا تو نہیں جبھی تم چاچو کے پاس سے تو نہیں بھاگ گئی تھی"

حسن شرارتی انداز میں نتالیہ کو دیکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا جس پر نتالیہ دانت پیستی ہوئی کرسی سے اٹھی

"کیا خوش فہمی ہے تمہیں تمہاری محبت میں مبتلا ہوں میں، حسن تم کیا چاہ رہے ہو میں آج تمہارا قتل کر ڈالو اپنے اِن ہاتھوں سے"

نتالیہ نے تپتے ہوئے بولا ہی نہیں بلکہ اُس نے کرسی پر بیٹھے ہوئے حسن کی گردن بھی اپنے دونوں ہاتھوں سے دبا ڈالی تھی

"ظالم لڑکی میری گردن تو چھوڑ دو میرا نہ سہی میری بیوی کا خیال کرو وہ بلاوجہ میں بیوہ ہوجائے گی یار"

حسن ہنستا ہوا نتالیہ کا تپا ہوا چہرہ دیکھ کر بولا۔۔۔ وہ حسن کے ہنسنے پر مزید تپ گئی

"یہ کیا ہو رہا ہے"

اچانک حیدر کی آواز پر نتالیہ حسن کی گردن آزاد کرتی ہوئی دور ہوئی حیدر ناگواری چہرے پر لائے اُن دونوں کو دیکھ رہا تھا جبکہ یوشع حیدر سے اپنا ہاتھ چھڑوا کر نتالیہ کی طرف بڑھا

"یار چاچو اچھا ہوا آپ وقت پر آگئے ورنہ آپ کی بیوی نے تو آج میرا کام تمام کردینا تھا، غصہ ہو رہی ہے مجھ پر کہ میں شادی والے دن کیوں اس کو چھوڑ کر بھاگ گیا تھا"

حسن حیدر سے بولتا ہوا شرارتی انداز میں نتالیہ کو آنکھ مار کر گھر سے باہر نکل گیا جبکہ نتالیہ دل ہی دل میں حسن کو گالیاں دیتی ہوئی یوشع کی طرف متوجہ ہوئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.