Chapter 10: قسط 10

گاڑی اپنی منزل پر رواں دواں تھی وہ دونوں ہی گاڑی میں خاموش بیٹھے سفر کررہے تھے نتالیہ کو دو سال پہلے کا منظر یاد آنے لگا جب حیدر اُس کو رخصت کرکے اپنے ساتھ شہر لے جارہا تھا وہ بھی کچھ اِسی طرح کا سفر تھا تب بھی وہ غصے میں اور خاموش ڈرائیونگ کررہا تھا جیسے وہ آج بالکل خاموش تھا مگر وہ رات آج کی رات سے بالکل مختلف تھی۔۔۔

تب وہ دونوں رشتے میں بندھے ہونے کے باوجود اجنبی تھے اور اب دو سال بعد اُن دونوں کے ملاپ سے ایک ننھا وجود دنیا میں آچکا تھا مگر وہ دونوں ابھی بھی اجنبی تھے

جب حیدر نتالیہ اور یوشع کو اپنے ساتھ لےکر نکلنے والا تب موسم کے آثار دیکھتے ہوئے کمال نے اُس کو رات میں روکنا چاہا مگر کمال کے لاکھ سمجھانے پر بھی وہ نہیں مانا۔۔۔

تیز بارش جیسے ہی تھمی حیدر نے شہر کے لیے روانگی کا ارادہ کیا لیکن اب موسم اپنے تیور دوبارہ بدل رہا تھا۔۔۔ آدھا راستہ طے ہونے تک یوشع نتالیہ کی گود میں بیٹھا حیدر کو ڈرائیونگ کرتا اور نتالیہ کی چوڑیوں سے کھیلتا جاگ رہا تھا۔۔۔ اُس کی تھوڑی دیر پہلے ہی آنکھ لگی تھی

"چچا جان بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے اِس موسم میں نکلنا خطرے سے خالی نہیں اب اگر بارش شروع ہوگئی تو کیا ہوگا"

طویل خاموشی کو توڑتی ہوئی نتالیہ بادلوں کے گڑگڑانے کی آواز پر بےساختہ بولی

"مرنے سے اتنا ہی ڈر لگتا ہے تو کیوں آگئی، رہتی اپنے چچا جان کی حویلی میں"

حیدر ڈرائیونگ کرتا نتالیہ کی طرف بناء دیکھے طنزیہ لہجے میں بولا موٹی موٹی بوندیں گاڑی کے فرنٹ مرر پر گرنا شروع ہوگئیں تو نتالیہ خاموشی سے حیدر کے تنے ہوئے نقش دیکھنے لگی جو اب بارش تیز ہونے کی وجہ سے مزید تن گئے تھے۔۔۔

راستے میں بڑے بڑے گڑھے اور اوپر سے تیز بارش، ایسے میں ڈرائیونگ کرنا خطرے کا سبب بنتا، اِس لیے وہ ایک سائیڈ پر گاڑی روک چکا تھا۔۔۔ اچانک زور سے بادل گرجنے پر نہ صرف نتالیہ چیختی ہوئی اچھل پڑی بلکہ نتالیہ کے چیخنے سے اُس کی گود میں سویا ہوا یوشع بھی ڈر کے مارے نیند میں رونے لگا

"اپنی بےوقوفی کی وجہ سے اب تم اُس کی نیند خراب کروں گا یہاں دو مجھے میرے بیٹے کو"

حیدر ناگواری سے نتالیہ کو دیکھتے ہوئے اُس کی گود سے یوشع کو لیتا ہوا نتالیہ کو ڈانٹنے لگا۔۔۔ اب وہ خود اپنے بیٹے کو پیار کرتا ہوا اُس کو بہلانے کے ساتھ سلا رہا تھا۔۔۔ جبکہ نتالیہ ڈانٹ پڑنے پر شرمندہ سی چور نظروں سے حیدر کو دیکھنے لگی جو شاید اب موسم کے خراب ہونے کا غصہ بھی اُسی پر نکال رہا تھا

جب حیدر کو محسوس ہوا یوشع گہری نیند میں چلا گیا ہے تب وہ اپنی سیٹ پیچھے کرتا یوشع کو پچھلی سیٹ پر لٹانے لگا۔۔۔ تبھی نتالیہ کو خیال آیا کہ پچھلی سیٹ پر رکھے اپنے ہینڈ بیگ سے چادر نکال کر یوشع پر ڈال دے۔۔۔ حیدر کے سیدھے ہوکر بیٹھنے سے پہلے ہی نتالیہ بیگ اٹھانے کے لیے پچھلی سیٹ کی طرف جھکی تو اچانک اُس کے ہونٹ حیدر کے گال سے ٹکرائے

جس سے اُن دونوں کا دل ایک ساتھ تیزی سے دھڑکے، وہی بادل بھی دوبارہ زور دار آواز میں گرجا۔۔۔ بادل کے گرجنے سے یوشع نیند میں نہ ڈرے بےساختہ ہی حیدر اور نتالیہ دونوں نے یوشع کے سینے پر اپنا اپنا ہاتھ رکھ دیا۔۔۔ اِس وقت اُن دونوں کے چہرے ایک دوسرے کے بےحد قریب تھے

جبکہ یوشع کے سینے پر رکھے حیدر کے ہاتھ کے نیچے کانپتا ہوا نتالیہ کا ہاتھ دبا ہوا تھا۔۔۔ اپنے ہاتھ پر حیدر کے ہاتھ کا لمس محسوس کرکے نتالیہ کی طبیعت میں عجیب بےچینی چھانے لگی اُن دونوں کے چہرے ابھی تک ایک دوسرے کے بالکل قریب تھے

حیدر کے تنے ہوئے نقوش اُسی وقت ڈھلے پڑھ چکے تھے جب نتالیہ کے ہونٹ اُس کے گال سے ٹکرائے تھے اِس وقت حیدر کی نظریں نتالیہ کے چہرے کا طواف کررہی تھی جس چہرے کو پچھلے دو سالوں میں اُس نے بےتہاشہ یاد کیا تھا۔۔۔ چہرے پر گڑھی ہوئی نظریں نتالیہ کے ہونٹوں پر آ ٹھہری تو نتالیہ بھی سانس روکے حیدر کے ہونٹوں کو دیکھنے لگی

نتالیہ کا شدت سے دل چاہا کے وہ اپنے ہونٹوں سے حیدر کے ہونٹوں پر محبت بھری مہر لگا کر حیدر کی ناراضگی اور غصے کو ختم کردے لیکن وہ ایسا سوچ سکتی تھی اتنی ہمت کا مظاہرہ کرنا اُس کی بس کی بات نہیں تھی

نتالیہ نے پیچھے ہٹنا چاہا تبھی حیدر اُس کو کمر سے جکڑتے ہوئے اپنے ہونٹ نتالیہ کے ہونٹوں پر رکھ کر اُس کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے لگا۔۔۔ نتالیہ کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں میں قید کرکے وہ ہر چیز سے غافل، ساری صورتحال غصے ناراضگی سب بھول چکا تھا۔۔۔ جہاں وہ نتالیہ کو اپنے اندر بھینچے اُس کے سانسوں کی مہک اپنی سانسوں میں اتار رہا تھا وہی نتالیہ بھی دو سالوں کی دوری مٹائے اُس کے گرد اپنے بازوؤں کا حالا بناکر اُس کی قربت کے سحر میں ڈوبے جارہی تھی

"کیوں دور چلی گئی تھی مجھ سے جانتی ہو میں کتنا تڑپا ہوں تمہارے بغیر"

اپنے ہونٹ نتالیہ کے ہونٹوں سے جدا کرکے حیدر نتالیہ کا چہرہ تھامے بےقرار لہجے میں نتالیہ سے پوچھنے لگا

"اب کبھی ایسا نہیں کروں گی آئی پرامس"

نتالیہ گہری سانس لیتی ہوئی حیدر کو دیکھتی ہوئی بولی جس کے بعد حیدر اُس کا دوپٹہ ہٹاتا ہوا نتالیہ کی گردن پر جھکا بےقرار سا ہوکر محبت بھری مہریں ثبت کرتا چلا گیا۔۔۔۔ دو سال کی دوری مٹنے پر وہ بری طرح مدہوش ہورہی تھی

"کہاں ہے تمہارا دماغ، کب سے بکے جارہا ہوں سیدھی ہوکر بیٹھو۔۔۔ کیا اپنے کان اپنے چچا کی حویلی میں چھوڑ کر آگئی ہو"

حیدر کے ڈانٹنے پر نتالیہ جیسے ایک دم ہوش میں آئی وہ ہونق بنی حیدر کو دیکھنے لگی۔۔۔ نتالیہ کا ہاتھ ابھی تک یوشع کے سینے پر موجود تھا حیدر کب کا اپنا ہاتھ اُس کے ہاتھ کے اوپر سے ہٹا چکا تھا نتالیہ کے ہونٹوں پر اپنی نظروں کا زاویہ جانے کے بعد وہ خود کو سنبھال چکا تھا مگر نتالیہ نہ جانے اپنی سوچوں میں کہاں دور نکل چکی تھی۔۔۔ حیدر کے ڈانٹنے پر وہ شرمندہ سی سیٹ سے ٹیک لگا کر بیٹھی تو حیدر نے گاڑی اسٹارٹ کردی

"مجھے معائشہ کے بارے میں معلوم ہوا تو بہت افسوس ہوا مجھے اس کی ڈیتھ کا سن کر"

اپنے دماغی فتور کو جھٹک کر نتالیہ آہستہ آواز میں ڈرائیونگ کرتے حیدر کو دیکھ کر بولی

"مجھے بھی اپنی دوسری بیوی کے دنیا سے جانے کا افسوس ہے، پہلی بیوی کی موت کا سوگ تو میں دو سال پہلے ہی منا چکا ہوں"

حیدر کے غصے بھرے لہجے پر نتالیہ تڑپ کر اسے دیکھنے لگی یعنی وہ اس کے لیے دو سال پہلے ہی مر چکی تھی

"حیدر مجھ سے غلطی ہوگئی تھی پلیز مجھے معاف کردیں"

وہ اس سے شدید خفا تھا نتالیہ حیدر کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی بولی جو اسٹیرنگ وہیل پر موجود تھا۔۔۔ حیدر نے اپنے ہاتھ پر نتالیہ کا ہاتھ دیکھ کر اُس کا ہاتھ بےدردی سے دور جھٹکا

"اپنی حد میں رہو تمہاری حیثیت جو میرے گھر میں ہوگی وہ میں تمہیں تمہارے چچا کے سامنے بتاکر تمہیں اپنے ساتھ لے جارہا ہوں۔۔۔ میرے نزدیک تم یوشع کی گورنس سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی آئندہ مجھے مخاطب سوچ سمجھ کر کرنا"

حیدر نے پل بھر نہیں لگایا تو اُس کی طبیعت صاف کرنے میں وہ غصے بھری نظر نتالیہ پر ڈال کر ڈرائیونگ کرنے لگا تو نتالیہ اپنے آنسو ضبط کرتی خاموش ہوکر بیٹھ گئی

*****

صبح کی سفیدی نکلنے کو تھی تو سفر تمام ہوا گاڑی کے رُکتے ہی حیدر یوشع کو گود میں اٹھائے اجنبیت برتتے ہوئے گھر کے اندر چلاگیا۔۔۔ نتالیہ حیدر کو گھر کے اندر جاتا ہوا دیکھ کر رہ گئی ایسا رویہ اُس نے پہلے بھی اپنایا تھا مگر تب نتالیہ کو اتنا زیادہ محسوس نہیں ہوا تھا وہ اپنے وزنی بیگ پر نظر ڈال کر ہینڈ بیگ لےکر گاڑی سے نیچے اتری تب اُسے گیٹ پر نیند سے بےحال آنکھوں کے ساتھ حسن آتا دکھائی دیا

"اپنے گھر میں ویلکم چچی جان"

وہ شوخ لہجے میں نتالیہ کو چھیڑتا ہوا بولا جس پر نتالیہ ہلکا سا مسکرائی

"تمہیں گاڑی سے سامان نکالنے کے لیے کہا تھا میں نے یہاں کھڑے ہوکر باتیں کرنے کے لئے نہیں"

حیدر نے سخت لہجے میں حسن کو مخاطب کیا تو وہ منہ لٹکاتا ہوا گاڑی سے سامان نکالنے لگا جبکہ حیدر کے چہرے کے ناگوار تاثرات دیکھ کر نتالیہ کے مسکراتے لب سکڑ گئے۔۔۔ وہ یوشع کو گود میں اٹھائے بیڈ روم کی طرف جاچکا تھا نتالیہ آہستہ قدم اٹھاتی حیدر کے پیچھے چلی آئی

"میرے کمرے میں کس لئے آئی ہو"

نتالیہ کو اپنے کمرے میں آتا دیکھ کر حیدر بولا تو اِس جملے پر وہ دونوں ہی دو سال پیچھے چلے گئے، جب نتالیہ دلہن بنی اُس کے کمرے میں آئی تھی

"تو پھر آپ ہی بتادیں اور کہاں جاؤ"

نتالیہ بےبسی آنکھوں میں سمائے حیدر سے وہی سوال پوچھنے لگی جو اُس نے شادی کی رات ہے پوچھا تھا جسے سن کر غصے سے حیدر کی رگیں تن گئی

"میرے سامنے ڈرامے دکھانے کی ضرورت نہیں ہے میں تم پر پہلے ہی یہ بات واضح کرچکا ہوں اِس گھر میں تم صرف یوشع کی وجہ سے موجود ہو اِس لیے آئندہ میرے کمرے میں آنے سے پہلے پرمیشن لےکر آنا"

حیدر غصہ ضبط کرتا ہوا آہستہ آواز میں بولا کیونکہ یوشع بیڈ پر سو رہا تھا وہ نہیں چاہتا تھا اُس کے بیٹے کی نیند خراب ہو

"ابھی تک کھڑی مجھے کیا دیکھ رہی ہو۔۔۔ جاؤ یہاں سے ریسٹ کرنا ہے مجھے"

وہ نتالیہ کا چہرہ دیکھ کر اُس پر ترس کھائے بغیر بےذار لہجے میں بولا لیکن یہ حقیقت بھی تھی کہ وہ طویل ڈرائیونگ کرکے تھک گیا تھا اور اب تھوڑا آرام کرنا چاہتا تھا

"یوشع اگر جاگ گیا اور اسے میں کمرے میں نہیں دکھی تو وہ رونے لگے گا"

نتالیہ بیڈ پر سوئے ہوئے اپنے بیٹے کو دیکھتی حیدر سے بولی تاکہ حیدر یوشع کو لے جانے دے

"آج کے بعد یوشع جاگنے کے بعد اپنے باپ کی شکل دیکھے گا جب مجھے لگے گا تمہاری ضرورت ہے تو تمہیں بلالوں گا ابھی تم یہاں سے جاسکتی ہو"

حیدر نے بولنے کے بعد نتالیہ کے جانے کا انتظار نہیں کیا تھا بناء لحاظ کیے اُس کو بازو سے پکڑ کر اپنے کمرے سے باہر نکال کر دروازہ بند کردیا

"یہاں کھڑی بند دروازے کو کیا دیکھ رہی ہو بھئی اندر بیڈ روم میں جاؤ اپنے"

ہینڈ کیری لےکر لاؤنج میں داخل ہوتا حسن نتالیہ سے بولا تو وہ ڈبڈبائی آنکھوں سے حسن کو دیکھنے لگی، حسن نتالیہ کا روہاسی چہرہ دیکھ کر پوری صورتحال سمجھ گیا

"یار تھوڑے دن گزر گیں تو چاچو کا غصہ کم ہوجائے گا جانتی نہیں ہو کیا تم چاچو کی نیچر کو"

حسن نتالیہ کو دیکھ کر سمجھاتا ہوا بولا

اسلام علیکم

"انہوں نے یوشع کو اپنے پاس رکھ لیا ہے"

نتالیہ نم لہجے میں حسن سے بولی اسے بھلا اب کہاں یوشع کے بغیر رہنے کی عادت تھی

"تو اِس میں کون سا غضب ہوگیا جو اتنی روتی ہوئی شکل بنارہی ہو یوشع اُن کا بھی بیٹا ہے سونے دو انہیں اپنے بیٹے کے پاس، ایسا کرو تم بھی تھوڑی دیر کے لئے ریسٹ کرلو۔۔۔ گیسٹ روم تو صاف نہیں ہے میرے کمرے میں چلی جاؤ میں جم جارہا ہوں"

حسن نتالیہ سے بولتا ہوا وہاں سے چلا گیا جبکہ نتالیہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی دوسرے بیڈروم میں چلی آئی جہاں پہلے وہ خود رہتی تھی اب یہاں حسن کا سامان موجود تھا

*****

وہ مکمل نیند میں ڈوبی ہوئی تھی جب حیدر اُس کو سیدھا کرکے اُس پر جھکا اپنی گردن پر ہونٹوں کے لمس کو محسوس کرکے نتالیہ نے نیند سے چور اپنی آنکھیں کھولیں تو حیدر کو مکمل طور پر اپنے اوپر جھکا ہوا پایا وہ اُس کو اپنے لمس سے روشناس کرواتا ہوا نتالیہ کی دونوں کلائیاں پکڑ چکا تھا

"حیدر کیا کررہے ہیں حسن آجائے گا"

نتالیہ اس کی جرت پر گھبراتی ہوئی حیدر سے بولی۔۔۔ نتالیہ کی بات سن کر حیدر اُس کا چہرہ تھامتا ہوا نتالیہ سے پوچھنے لگا

"کیوں چلی آئی تھی اِس کمرے میں"

حیدر کا لہجہ بالکل نرم اور انداز محبت سے بھرا ہوا تھا جس پر نتالیہ کو حیرت ہوئی

"میں چلی آئی تھی، آپ نے ہاتھ پکڑ کر نکالا تھا مجھے اپنے روم سے"

وہ حیرت سے، مگر شکوہ کیے بغیر نہ رہ سکی جس پر حیدر نتالیہ کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھ کر اسکے ہونٹوں کو چومتا ہوا پیچھے ہوا

"ڈرائیو کر کے تھکن بہت زیادہ ہوگئی تھی اِس لیے غصے میں تھا اُس وقت لیکن اب تمہیں واپس لینے آیا ہوں جلدی سے آجاؤ میں اور یوشع تمہارا انتظار کررہے ہیں"

حیدر اتنی محبت سے اُسے بلا رہا تھا یہ خواب تھا کہ حقیقت نتالیہ حیرت سے حیدر کو دیکھنے لگی جو مسکراتا ہوا اُس کو دیکھ کر کمرے سے باہر نکل رہا تھا۔۔۔ تبھی اچانک کسی نے اُس کا کندھا زور سے ہلایا نتالیہ ہڑبڑاتی ہوئی ایک دم سے اٹھی اور سامنے کھڑے حیدر کو دیکھنے لگی جو نہ جانے کیوں اُس کو غصے سے دیکھ رہا تھا

"پانچ گھنٹے کی طویل ڈرائیونگ کس نے کی تھی رات بھر"

حیدر چہرے کے بگڑے ہوئے زاوئیے کے ساتھ اُس کے پاس کھڑا نتالیہ سے پوچھنے لگا جو نیند سے بوجھل آنکھیں لیے حیرت سے اُس کے تاثرات کو دیکھ رہی تھی

"ہیں یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے آپ ہی نے تو کی تھی"

نتالیہ حیدر کو دیکھتی ہوئی کنفیوز ہوکر بولی وہ تھوڑی دیر پہلے تو اُسے پیار کررہا تھا پھر اچانک سے اُس کے موڈ کو کیا ہوگیا

"تو تم اتنی بےخبر کیسے سو سکتی ہو، تمہیں کب سے آوازیں دے رہا ہوں کہ اٹھو اور کمرے میں چلو یوشع رو رہا ہے اُسے اپنی مم چاہیے مگر تم ہو کہ نیند میں مسکرائی ہی جارہی ہو"

حیدر مزید بگڑتا ہوا نتالیہ سے بولا تو نتالیہ کو یقین ہوگیا وہ سب اُس کا خواب تھا وہ خواب میں حیدر کو اپنے قریب دیکھ رہی تھی۔۔۔ حیدر سخت نظر نتالیہ پر ڈال کر کمرے سے جانے لگا تو نتالیہ سسُت قدم اٹھاتی حیدر کے پیچھے اُس کے کمرے میں جانے لگی

*****

"میلا پالا بیٹا مم کی جان"

نتالیہ حیدر کے کمرے میں آنے کے ساتھ ہی حیدر کو نظر انداز کرتی یوشع کو اُس کی گود سے لیتی پیار بھرے لہجے میں بولی۔۔۔ حیدر نے دیکھا یوشع نتالیہ کی گود میں آکر خاموش ہوگیا تھا جبکہ وہ خود نیند سے جاگ کر اپنے بیٹے کو کتنی دیر تک بہلا رہا تھا مگر وہ مسلسل روئے جارہا تھا۔۔۔ نتالیہ یوشع کو لئے کمرے سے جانے لگی تو حیدر نے نتالیہ کا بازو پکڑلیا

"کہاں جارہی ہو تم"

حیدر غراتا ہوا نتالیہ سے پوچھنے لگا تو نتالیہ یوشع کو جتاتی ہوئی بولی

"آپ کے لیے میرے وجود کو اپنے کمرے میں برداشت کرنا مشکل ہوگا اِس لئے یہاں سے جارہی ہو"

نتالیہ کی بات سننے کے بعد حیدر نے یوشع کو اپنی گود میں لےکر نتالیہ کو ہلکا سے بیڈ پر دھکا دیا تو وہ حیدر سے اِس حرکت کی توقع نہیں کررہی تھی اِس لیے اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پائی اور بیڈ پر جاگری

"اُس روم میں جارہی ہوں تم جانتی نہیں ہو کہ وہ روم حسن کے یوز میں ہے"

حیدر کو نتالیہ کے اُس کمرے میں سونے پر ویسے ہی غصہ آیا تھا اور وہ وہی حماقت دوبارہ کرنے جارہی تھی تبھی حیدر اُس کو جھڑکتا ہوا بولا

"اِس سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے ویسے بھی آپ مجھے یہاں یوشع کی گورنر کی حیثیت سے ہی تو لائے ہیں"

نتالیہ نے بیڈ سے اٹھ کر حیدر کو دیکھتے ہوئے جواب دیا جس پر حیدر کا پارہ ہائی ہوا اُس نے سختی سے نتالیہ کا منہ جبڑوں سے پکڑا

"میرے نکاح میں ہوں تم ابھی بھی، اگر میرے سامنے کوئی الٹی سیدھی بات کی تو جان سے مار ڈالوں گا میں تمہیں"

حیدر نے نتالیہ بولتے ہوئے اُس کا جبڑا چھوڑا کیونکہ حیدر کی گود میں اُس کا بیٹا اپنے باپ کو غصے میں دیکھ کر رو دینے کو تھا۔۔۔ یوشع دوبارہ سے نتالیہ کے آگے اپنے دونوں ہاتھ بڑھانے لگا تاکہ نتالیہ اُس کو اپنی گود میں لے لے

"اگر مجھے جان سے مارنے پر آپ کا غصہ ختم ہوجاتا ہے تو مار ڈالیں پھر مجھے"

نتالیہ یوشع کو حیدر کی گود سے لے کر بیڈ پر بٹھاتی ہوئی آئستہ آواز میں بولی تو حیدر دو قدم کا فاصلہ سمیٹ کر اُس کے قریب آیا

"اگر مجھے اپنے بیٹے کا خیال نہیں ہوتا تو یہ بھی کر گزرتا تمہاری بھلائی اِسی میں ہے کہ میرے سامنے زبان چلانے سے پرہیز کرو۔۔۔ اور کیوکہ یوشع تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا اِس لئے اپنا اور یوشع کا سارا سامان یہی بیڈروم میں سیٹ کرو، میں زیادہ سے زیادہ وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں"

حیدر نتالیہ کو حکم دیتا ہوا بولا جس پر حیدر کی بات سن کر نتالیہ کو ہنسی آگئی وہ اپنی ہنسی ضبط کرتی ہوئی حیدر سے پوچھنے لگی

"تو میں آپ کے بیڈروم میں یوشع کی گورنس کی حیثیت سے رہوں گی پلیز اتنا بتا دیجئے مجھے"

نتالیہ کے معصوم لہجے میں پوچھنے پر حیدر کو آگ لگ گئی جبکہ یوشع بیڈ اے اتر کر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا ہوا کمرے سے باہر نکل گیا

"تم میرے بیڈروم میں کس حیثیت سے رہوں گی آج رات تمہیں معلوم ہوجائے گا"

حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا اپنے کمرے سے باہر نکل گیا جبکہ نتالیہ حیدر کے کمرے میں اپنا بیگ دیکھ کر اپنے اور یوشع کے کپڑے بیگ سے نکالنے لگی

*****

"یوشع سو جاؤ ناں بیٹا اب"

وہ رات میں حیدر کے بیڈروم میں موجود خود بھی بیڈ پر لیٹی ہوئی اپنے پاس لیٹے یوشع کو تھپکتی ہوئی بولی جو کافی دیر سے جاگ رہا تھا تبھی حیدر اپنے کمرے میں آیا۔۔۔ اپنے بیڈ پر لیٹی نتالیہ اور یوشع کو دیکھ کر ایک پل کے لیے وہی ٹھہر گیا اور خاموشی سے ان دونوں کو دیکھنے لگا۔۔۔ اُس کا بیڈ روم کتنا پررونق اور مکمل لگ رہا تھا اِس وقت وہ یہ منظر دیکھ کر دل ہی دل میں سوچنے لگا

"یا تو آپ اِس کے برابر میں آکے لیٹ جائے یا پھر کمرے سے باہر چلے جائیں۔۔۔ دیکھیے یہ آپ کو دیکھ کر مزید ایکٹو ہورہا ہے"

نتالیہ حیدر کو دیکھتی ہوئی بولی جسے دیکھ کر یوشع کی آنکھوں میں نیند ہونے کے باوجود وہ حیدر کو دیکھ کر اٹھ کر بیٹھ چکا تھا

"پارٹنر سونے کا موڈ نہیں ہے آج، اپنے بابا کے پاس آنا ہے"

حیدر بیڈ کی طرف بڑھتا ہوا یوشع کے سامنے اپنے دونوں بازو پھیلائے اُسے بولنے لگا

"باب۔۔۔ با"

یوشع حیدر کے پھیلے ہوئے بازو دیکھ کر خوشی سے اُس کی جانب بڑھا حیدر نے اُسے گود میں اٹھالیا اور پیار کرنے لگا

"یوشع کے سونے کا ٹائم ہے یہ حیدر اُسے سونے دیں ورنہ اِس کی نیند اڑ گئی تو یہ رات بھر جاگے گا"

نتالیہ حیدر کو دیکھتی ہوئی بولی مگر حیدر بناء اُس کے سوال کا جواب دیئے یوشع کو گود میں اٹھائے کمرے سے باہر نکل گیا

"معلوم نہیں کب اپنی ناراضگی دور کریں گے"

نتالیہ دل میں سوچتی ہوئی ٹیرس میں آکر کھڑی ہوگئی اس کو آدھا گھنٹہ گزرا تھا تب بیڈروم کا دروازہ کھلا اور حیدر سوئے ہوئے یوشع کو بیڈروم میں لا کر اُسے ایک سائیڈ پر لٹاتا ہوا تکیہ سیٹ کرنے لگا تاکہ یوشع بیڈ سے نہ گرے۔۔۔ نتالیہ ٹیرس سے واپس کمرے میں آچکی تھی یوشع کو سویا ہوا دیکھ کر وہ حیدر کو دیکھنے لگی جو بےحد سنجیدگی سے قدم اٹھاتا اُس کی جانب آرہا تھا

"آپ نے اتنی جلدی سلا دیا یوشع کو مجھے تو لگ رہا تھا یہ ابھی بہت دیر تک جاگے گا"

حیدر کو اپنی جانب آتا دیکھ کر نتالیہ حیدر کو بتانے لگی مگر جو نتالیہ کی بات کے بدلے حیدر نے اُس کے ساتھ کیا نتالیہ حیرت ذدہ رہ گئی

نہ تو وہ کوئی خواب تھا نہ ہی نتالیہ کا گمان حیدر نے سچ میں اُس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھے وہ کتنی دیر ہونٹوں سے اس کے ہونٹ جوڑے یونہی ساکت کھڑا رہا

"حیدر آپ"

جب حیدر پیچھے ہوا تو نتالیہ بےیقینی سے اُس کو دیکھتی ہوئی اتنا بولی وہ نتالیہ کو بےیقینی کی کیفیت میں دیکھ کر اپنے حصار میں لےچکا تھا

"کچھ ایسا ہی چاہ رہی تھی تم بولو صحیح بول رہا ہوں میں"

اُس کا لہجہ نرم تھا مگر چہرے پر مکمل سنجیدگی چھائی ہوئی تھی نتالیہ کو اپنے حصار میں لئے حیدر اُس کا چہرہ دیکھتا ہوا نتالیہ سے پوچھنے لگا

"نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں ہے"

کیا وہ اس کی سوچوں کو پڑھ چکا تھا یا اُس کے خواب کے بارے میں جان گیا تھا نتالیہ کا حیدر سے نظریں ملانا مشکل ہوگیا وہ شرمندہ سی ہوکر حیدر کے حصار سے نکلنے کی کوشش کرتی ہوئی بولی مگر حیدر نے اُس کی کوشش ناکام کرتے ہوئے اُسے مزید سختی سے اپنی گرفت میں لیا

"مجھے سچ بتاؤ کیا تم اب بھی ایسا کچھ نہیں چاہتی ہم دونوں کے درمیان"

اب کی بار حیدر کا لہجہ نرم نہیں تھا سخت تھا نتالیہ اُس کی مزید ناراضگی کے ڈر سے جلدی سے بولی

"میں ایسا ہی چاہتی ہوں حیدر۔۔۔ میرا مطلب ہے میں آپ کو بہت چاہتی ہوں۔۔۔ بہت زیادہ"

نتالیہ نے جہاں اپنی بات مکمل کرکے پلکیں جھکالی وہی حیدر کے چہرے سے سختی کے آثار بھی غائب ہوگئے

"جاؤ پھر چینج کرکے آؤ"

حیدر نتالیہ کو اپنی گرفت سے آزاد کرتا ہوا سنجیدہ لہجے میں بولا تو نتالیہ ایک نظر حیدر پر ڈال کر ڈریسنگ روم میں چلی آئی جہاں وہ اپنی سانسوں کو نارمل کرتی ہوئی وارڈروب کھولنے لگی۔۔۔ اُسے نہیں یاد پڑتا تھا کہ چینج کرنے لائق اُس کے پاس کوئی نائٹ ڈریس بھی موجود تھا، وارڈروب کے پورشن میں جہاں اُس کے کپڑے موجود تھے جو اُس نے آج شام کو ہی سیٹ کیے تھے وہاں ایک پیکٹ بھی موجود تھا جو نہ تو اُس کا تھا نہ ہی اُس نے رکھا تھا

"حیدر"

اُس پیکٹ میں نائٹی دیکھ کر دھڑکتے دل کے ساتھ نتالیہ نے حیدر کا نام پکارا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.