صبح بیدار ہوتے ہی اسے اپنا وجود ٹوٹتا ہوا محسوس ہوا کل رات ناجانے وہ کب تک کمرے میں مقصد کھڑی رہی تھی اسے یاد نہیں تھا کہ وہ بیڈ پر کب آکر لیٹی اِس وقت بخار کی حرارت سے اُس کا بدن جل رہا تھا کل تک وہ جو ڈرامہ کررہی تھی اس وقت سچ میں اُس میں ہمت نہیں تھی کہ وہ اٹھ کر چل بھی سکے۔۔۔
نتالیہ کی نظر ڈریسنگ روم سے نکلتے حیدر پر گئی جو آفس کے لیے تیار ڈریس اپ ہوکر اسے نظر انداز کرتا سائیڈ ٹیبل سے اپنی رسٹ واچ اٹھاکر کلائی میں ڈال رہا تھا
وہ نامحسوس طریقے سے نتالیہ کو بیڈ پر بیٹھا ہوا دیکھنے لگا اِس وقت اُس کا چہرہ زرد اور مرجھایا ہوا تھا۔۔۔ کیا وہ دوبارہ اُس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کررہی تھی حیدر اپنا والٹ اور موبائل پاکٹ میں ڈالتا ہوا اُس کے بارے میں سوچنے لگا
نتالیہ بیڈ سے اترتی ہوئی واش روم کی طرف جانے لگی اُس کی چال میں سسُتی اور بوجھل پن پر حیدر مکمل طور پر نظریں اٹھا کر اُس کی طرف متوجہ ہوا جیسے ہی نتالیہ کے قدم لڑکھڑائے حیدر اُس کو تھامنے کے لئے فوراً نتالیہ کی طرف بڑھا مگر اُس سے پہلے نتالیہ بیٹھا سراہ پکڑ چکی تھی حیدر وہی رک گیا وہ خاموشی سے نتالیہ کو دیکھنے لگا جو اُس پر نظر ڈال کر واش روم چلی گئی
*****
"بتاؤ تو آخر کیا ہوا ہے"
حیدر نے ڈائننگ ہال میں قدم رکھا تب اسے حسن کی آواز سنائی دی جو ناشتہ ٹیبل پر رکھتی ہوئی نتالیہ سے مخاطب تھا
"کچھ نہیں ہوا آرام سے بیٹھ کر ناشتہ کروں"
نتالیہ کی سنجیدہ آواز حیدر کے کانوں میں پڑی اُس کی کرسی کھینچ کر بیٹھنے تک وہ دونوں بھی خاموش ہوچکے تھے
"یار چاچو مائنڈ نہیں کرئیے گا یہ آپ دونوں کا آپس کا معاملہ ہے مگر آپ کو ایسا نہیں لگتا۔۔۔
حسن نے حیدر سے بولنا چاہا تبھی حیدر اُس کی بات کاٹتا ہوا بولا
"میں مائنڈ کرسکتا ہوں حسن اپنا ناشتہ کرو"
حیدر کی بات سن کر حسن بالکل خاموش ہوگیا جبکہ نتالیہ حیدر پر ایک نظر ڈال کر کرسی سے اُٹھ کر فریج سے اپنے لئے ائسکریم نکال کر لے آئی اور واپس کرسی پر بیٹھ کر کھانے لگی
"کیوں اپنی جان کے دشمن بنی ہوئی ہو طبیعت خراب میں کون بےوقوف آئسکریم کھاتا ہے"
حسن نتالیہ کی حرکت پر اُس کو دیکھ کر ٹوکتا ہوا بولا تو حیدر نے پلیٹ سے سر اٹھا کر نتالیہ کو دیکھا۔۔۔ یعنی اُس کی سچ میں طبیعت خراب تھی جو اُس کے چہرے سے بھی محسوس ہورہا تھا مگر حسن کی بات پر اور حیدر کے دیکھنے پر نتالیہ اسپون کو پلیٹ میں رکھ کر باؤل میں اپنی انگلی ڈبو کر آئسکریم کھانے لگی۔۔۔ نتالیہ کی حرکت پر حیدر سر جھٹک کر اپنا ناشتہ کرنے لگا
*****
وہ میٹنگ سے فارغ ہوکر تھوڑی دیر پہلے ہی اپنے روم میں آکر بیٹھا تھا تبھی اس کا دھیان نتالیہ کی طرف چلا گیا
"یہ لڑکی تو آفس میں بھی سکون نہیں لینے دیتی"
حیدر نتالیہ کے بارے میں سوچنے لگا کیونکہ اُس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی کچھ سوچ کر اُس نے گھر پر کال ملانے کے لیے اپنا موبائل اٹھایا جو میٹنگ ہونے کی وجہ سے حسب عادت وہ اپنے آفس روم میں ہی چھوڑ کر گیا تھا
اسلام علیکم
موبائل فون پر پہلے سے حسن کی لاتعداد کالز دیکھ کر اسے کسی انہونی کا خدشہ ہوا۔۔۔ حسن کا آیا ہوا میسج دیکھ کر اُس کے قدموں تلے زمین نکل گئی جس میں اُسے فوری طور پر اسپتال کا پتہ لکھ کر وہاں آنے کے لئے کہا گیا تھا
"نتالیہ"
حیدر خالی ذہن کے ساتھ کرسی سے اٹھا اپنے خیال کو جھٹکتا ہوا وہ تیزی سے آفس کے کمرے سے باہر نکلا
*****
"نتالیہ کہاں ہے حسن، کیا ہوا ہے اُسے۔۔۔ جلدی بتاؤ مجھے کیسی ہے وہ"
اسپتال کے کوریڈور میں حسن کو دیکھ کر حیدر اُس کی جانب بڑھتا ہوا بےقرار لہجے میں حسن کو دونوں شانوں سے پکڑتا اُس سے نتالیہ کے بارے میں پوچھنے لگا
"چاچو نتالیہ کو کچھ نہیں ہوا وہ بالکل ٹھیک ہے اسپتال میں تو ہم یو۔۔۔
حیدر کا دل کسی انجانے خوف سے بری طرح ڈر رہا تھا تبھی حیدر کی نظر اسپتال کے کمرے سے باہر نکلتی نتالیہ پر پڑی جو سرخ انکھیں لئے، شاید تھوڑی دیر پہلے بےتحاشا رو چکی تھی۔۔۔ حیدر حسن کی بات پر دھیان دینے کی بجائے نتالیہ کی طرف بڑھا۔۔۔۔ اِس سے پہلے نتالیہ روتی ہوئی حیدر کے سینے سے لگتی حیدر نے خود اُسے اپنے قریب کرکے اپنے بازوؤں میں بھرلیا
"تھینک گاڈ کہ تم ٹھیک ہو میں بہت زیادہ ڈر گیا تھا حسن کا میسج دیکھ کر"
حیدر نتالیہ کو سینے سے لگائے اُس کے ٹھیک ہونے کا اطمینان کرتا نتالیہ سے بولا تو نتالیہ کے رونے میں مزید شدت آگئی
"حیدر یوشع ہم دونوں کا بیٹا۔۔ وہ"
نتالیہ کے جملے پر حیدر کا دل ایک مرتبہ پھر کانپ اٹھا اُس نے نتالیہ کو خود سے جدا کیا
"کیا ہوا یوشع کو، کہا ہے وہ، نتالیہ خاموش کھڑی رو کیوں رہی ہو جواب دو مجھے"
حیدر نتالیہ کو کندھے سے پکڑ کر جھنجوڑتے ہوا پوچھنے لگا تو حسن ایک دم درمیان میں آیا
"تم یوں بےوقوفوں کی طرح رو کر ٹینشن کیوں دے رہی ہو چاچو کو، چاچو آپ ٹینشن نہ لیں یوشع اب بالکل ٹھیک ہے ڈاکٹر نے اُس کا اسٹامک واش کردیا ہے، شکر ہے پیٹرول زیادہ کوالٹی میں اُس کے پیٹ میں نہیں گیا تھا خطرے کی کوئی بات نہیں ہے اب"
حسن حیدر کو ایک دم پریشان دیکھ کر اُس کو تسلی دینے کے ساتھ بتانے لگا حسن کی بات سن کر حیدر کا سر چکرا گیا وہ اپنا رُخ حسن کی جانب کرتا بولا
"جنریٹر کے لیے پیٹرول تو میں نے کچن کے کیبنٹ میں رکھ تھا یوشع وہاں تک کیسے پہنچا تم کہاں تھی اُس وقت"
آخری جملہ حیدر نے شدید غصے میں نتالیہ کی طرف رخ کرکے اس سے پوچھا
"میری آنکھ لگ گئی تھی آپ کے آفس جانے کے بعد مجھے خبر ہی نہیں ہوئی یوشع کب اٹھا اور کچن میں چلاگیا"
نتالیہ حیدر کو بتارہی تھی تب حیدر کا ہاتھ فضا میں بلند ہوا جو فوراً حسن نے پکڑلیا
"چاچو کیا ہوگیا ہے آپ کو، کیا کررہے ہیں آپ کول ڈاؤن۔۔۔ یوشع اب بالکل ٹھیک ہے"
حسن آس پاس گزرنے والوں کا خیال کرتا ہوا حیدر سے نرمی سے بولا حیدر کو تو اِس وقت غصے میں ماحول کا احساس تک نہیں رہا تھا
"یہ ایک لاپرواہ لڑکی ہی نہیں بلکہ ایک لاپرواہ ماں بھی ہے ہر وقت ہنسی مذاق بس یہی اِس کی زندگی ہے۔۔۔ اگر میرے بیٹے کو اِس کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچتا تو میں آج اِس کی جان لے لیتا میں اپنے ہاتھوں سے"
حیدر غصے کی شدت سے نتالیہ کو دیکھتا ہوا بولا تو وہ حیدر کے غصے میں بولے گئے لفظوں پر غور کرنے لگی اور خاموشی سے بنا ایک لفظ بولے کوریڈور سے باہر نکل گئی
"ڈیٹس ناٹ فیئر چاچو۔۔۔ اُس بیچاری کی تو خود صبح سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی، آپ کو اس کو اِس طرح نہیں بولنا چاہیے تھا۔۔۔ بچے تو ایسی حرکت کر جاتے ہیں اگر یہ سب یوشع آپ کی موجودگی میں کرتا تو آپ کس کو بلیم کرتے پھر۔۔۔ اگر آپ یوشع کے باپ ہیں تو وہ یوشع کی ماں ہے۔۔۔ دو سال آپ کے بغیر اُسی نے آپ کے بیٹے کو پالا ہے اور اُس کی دیکھ بھال بھی اُسی نے کی ہے"
حسن افسوس کرتا حیدر سے بولا جو غصے میں سب بھول کر نتالیہ پر برس چکا تھا۔۔۔ حسن کی بات کو تسلیم کرنے کے باوجود وہ بناء کچھ بولے یوشع کے پاس اسپتال کے کمرے میں چلاگیا جبکہ حسن نتالیہ کے پیچھے کوریڈور سے باہر نکل گیا
*****
یوشع کو ہسپتال سے لےکر وہ لوگ رات تک گھر آگئے تھے جس کے بعد سے نتالیہ بالکل خاموش تھی اُس کی خاموشی حیدر محسوس تو کررہا تھا مگر فی الحال وہ خود بھی چپ تھا اُس کی ساری توجہ یوشع کی طرف تھی، یوشع کے سونے کے بعد حیدر نے سوچ رکھا تھا کہ وہ نتالیہ سے ساری باتیں کلیئر کرے گا اور اپنی ناراضگی بھی ختم کردے گا شاید غصے میں وہ نتالیہ کو کچھ زیادہ ہی ڈانٹ چکا تھا مگر رات میں یوشع کے سونے کے بعد تھکن کے باعث حیدر کی اپنی آنکھ بھی لگ گئی جو فجر کے وقت کِھلی۔۔۔ اس وقت نتالیہ بیڈ پر تو کیا کمرے میں بھی موجود نہیں تھی حیدر کے برابر میں بیڈ پر ہی یوشع سو رہا تھا پھر اس وقت نتالیہ کہاں جاسکتی ہے۔۔۔ حیدر بیڈ سے اٹھ کر بیٹھ گیا اور ٹائم دیکھنے کے لئے اُس نے اپنا موبائل اٹھایا جس کے نیچے ایک پیپر دبا ہوا تھا وہ پیپر اٹھاکر دیکھنے لگا جس پر تحریر درج تھی
"آپ نے غصے میں بالکل ٹھیک کہا مجھے، میں ایک لاپرواہ لڑکی ہوں ایک لاپرواہ لڑکی کو کم ازکم لاپرواہ ماں نہیں ہونا چاہیے شاید میں یوشع کا خیال اُس طرح نہیں رکھ پاؤں جس طرح کوئی دوسری لڑکی مطلب آپ کی آنے والی بیوی یوشع کا خیال رکھ سکے گی۔۔۔ اِس لیے آپ کی اور یوشع کی زندگی سے ہمیشہ کے لئے جارہی ہوں۔۔۔ جو اپنی بیوقوفی کے ہاتھوں آپ کے ساتھ کیا آپ نے سہہ لیا مگر اُس بیوقوف کے لئے جو سزا آپ نے میرے لئے تجویز کی وہ بہت بڑی ہے سہہ نہیں پاؤں گی اِس لیے آپ کے گھر سے دوبارہ جارہی ہو اپنا اور یوشع خیال رکھیے گا
ایک بےوقوف اور کم عقل بیوی اور ایک لاپرواہ ماں۔۔۔۔
نتالیہ کے ہاتھوں لکھی ہوئی یہ تحریر پڑھ کر گویا کمرے کی چھت حیدر پر آگری تھی وہ اپنی بیوی کی اِس حرکت پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا جو دوسری مرتبہ اُس کے گھر سے چلی گئی تھی۔۔۔ اپنے غصے کو ضبط کرتا ایک نظر سوئے ہوئے یوشع پر ڈال کر وہ کمرے سے باہر نکلا تو حیدر کے قدم ڈائننگ ہال میں ہی رک گئے
وہ ہینڈ کیری صوفے کے پاس رکھے خود صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ حیدر گہری سانس لے کر دل ہی دل میں شکر ادا کرنے لگا کہ نتالیہ گھر میں موجود تھی کہیں نہیں گئی
حیدر کے بیڈروم سے باہر نکلنے پر روئی ہوئی آنکھوں کے ساتھ حیدر کو دیکھنے لگی۔۔۔ حیدر اس کے ہاتھ کا لکھا پیپر اپنے ہاتھ میں پکڑے نتالیہ کے پاس آیا تو نتالیہ اُس کو دیکھ کر کھڑی ہوگئی
"کیا مذاق تھا یہ"
اپنے ہاتھ میں موجود پیپر کی طرف اشارہ کرتا ہوا وہ نتالیہ سے پوچھنے لگا
"مذاق نہیں ہے یہ میں سچ میں یہاں سے جانے۔۔۔
نتالیہ بولتی ہوئی آنکھوں میں آئے آنسو ضبط کرنے لگی جس کی وجہ سے اُس سے جملہ بھی مکمل نہیں کیا جارہا تھا حیدر خاموشی سے نتالیہ کا چہرہ دیکھتا ہوا اس کے بولنے کا انتظار کرنے لگا
"پہلے بتائے بغیر چلی گئی تھی تو سوچا اب کی بار آپ کو بتادو اِس لئے سب کچھ لکھ دیا مگر یہاں اِس لیے بیٹھ گئی تھی تاکہ۔۔۔
نتالیہ بولتی ہوئی آنکھ سے نکل کر گال پر آئے آنسو ہتھیلی سے صاف کرنے لگی تب حیدر بولا
"تم کتنی سیلفش ہو نتالیہ تم نے پہلے بھی یہ نہیں سوچا تمہارے جانے کے بعد میرا کیا ہوگا اور ابھی بھی تم مجھے چھوڑ کر جانے کی بات کررہی ہو چلو یوشع کو تو میں سنبھال لوں گا مگر میرا کیا ہوگا تم ابھی بھی یہ نہیں سوچ رہی"
حیدر نے بولتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ نتالیہ کی کمر پر رکھ کر اسے خود سے قریب کرلیا وہ اُس پر اب غصہ بھی کیا کرتا ہے اور کتنا کرتا۔۔۔
"آپ کا کیا ہونا ہے آپ تو دوسری سوری میرا مطلب ہے تیسری بیوی لانے والے ہیں"
نتالیہ حیدر کو یاد دلانے لگی اس کا انداز ایسا تھا کہ حیدر آنے والی مسکراہٹ ضبط کرگیا
"تمہیں لگتا ہے کہ میں تیسری بار شادی کروں گا"
وہ نتالیہ کو دیکھتا ہوا سنجیدگی سے پوچھنے لگا
"دوسری مرتبہ بھی تو کی تھی"
پہلی بار نتالیہ نے اپنے منہ سے شکوہ کیا جس پر حیدر نے گہرا سانس لیا
"اور دوسری شادی کرنے کے بعد مجھے ریلائز ہوا کہ میرا گزارہ صرف تمہارے ساتھ ممکن ہے کیونکہ جس طرح تم مجھے انٹرٹین کرسکتی ہوں شاید کوئی دوسری لڑکی نہیں کرسکتی"
حیدر نتالیہ کو اپنے حصار میں لیتا ہوا بولا تو نتالیہ نے اُس کے حصار سے نکلنا چاہا مگر وہ اپنے بازوؤں کا گھیرا نتالیہ پر سخت کرچکا تھا یعنی اب نتالیہ کو اجازت نہیں تھی کہ وہ اُس سے دور جائے
"مجھے چھوڑ دیں حیدر بہت شکوے ہیں میرے دل میں آپ کے لیے میرا آپ کی زندگی سے چلے جانا ہی بہتر ہے"
نتالیہ نے بولتے ہوئے اُس کا حصار توڑنا چاہا مگر کامیاب نہیں ہوسکی
"اب اگر تم نے دوبارہ جانے کی بات کی تو بہت سختی سے پیش آؤں گا جو بھی شکوے ہیں ایسے ہی میرے قریب رہ کر مجھ سے کرو"
حیدر نرم لہجے میں اُس کو باذوؤں میں لیے بولا
"کیوں بولا آپ نے کہ آپ تیسری شادی کریں گیں۔۔۔ جانتے ہیں کتنا برا لگا تھا مجھے"
نتالیہ حیدر کے بازوؤں میں اس سے شکوہ کرتی بولی
"اسی وجہ سے بولا تھا تاکہ تمہیں برا لگے، تم نے کبھی یہ سوچا مجھے کتنا برا لگا ہوگا جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ تم کسی دوسری لڑکی کے کہنے پر مجھے چھوڑ کر چلی گئی تھی"
حیدر نے بولتے ہوئے نتالیہ کی کمر سے اپنے بازو ہٹائے اور نتالیہ کا چہرہ دیکھنے لگا
"اپنے مائنڈ میں یہ بات کلیئر کرلیں اُس رات میرا ویسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔۔۔ جو آپ مجھے کہہ رہے تھے وہ سب میری مرضی پر ہوا تھا"
نتالیہ نے حیدر کو چند دن پہلے کی بات یاد دلائی تو حیدر ہنس پڑا وہ نتالیہ کو کمر سے پکڑ کر دوبارہ اپنے قریب کرتا بولا
"اس دن تمہارا ویسا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ سب میں نے اپنی دلی خواہش پر کیا تھا کیونکہ تم سے ڈریس چینج کرنے کے لئے میں نے بولا تھا اور کچھ؟؟؟"
حیدر بولنے کے بعد اب مسکرا کر نتالیہ کو دیکھ رہا تھا نہ جانے کیوں وہ حیدر کو دیکھنے پر اور مسکرانے پر نروس ہونے لگی اِس لئے خاموشی رہی کچھ نہیں بولی
"ویسے دو دن پہلے جب تم نائٹی میں میرے سامنے آئی تھیں تب تمہارے کیا ارادے تھے"
حیدر کی شرارت بھرے انداز میں پوچھنے پر وہ جھینپ سی گئی نتالیہ کے اِس طرح جھینپنے پر حیدر اُس کا چہرہ دیکھ کر مسکرایا تو نتالیہ اپنی جھینپ مٹاتی ہوئی بولی
"زیادہ اترانے کی اور اِس طرح مسکرانے کی ضرورت نہیں ہے مجھے اُس دن معلوم ہوگیا اچھے خاصے بدتمیز انسان ہے آپ"
نتالیہ حیدر کو گھور کر شکوہ کرتی ہوئی بولی اس کی بات پر حیدر ایک مرتبہ پھر ہنس دیا
"اتنے دنوں سے جو مجھے منانے کے لیے جتن کررہی تھی سیدھے سیدھے مجھے منانے کے لیے ایک آئٹم سونگ پر ڈانس کرلیتی تو میری ساری ناراضگی اُسی وقت دور ہوجاتی"
حیدر نتالیہ کو آئیڈیا دیتا بولا جسے سن کر نتالیہ بھی ہنس پڑی
"حیدر سچ بتائیں مجھ سے ناراض تو نہیں ہے آپ"
نتالیہ حیدر کو دیکھتی ہوئی اُس سے پوچھنے لگی
"میری ناراضگی تم بہت پہلے ہی ختم کرچکی ہو اور اگر تمہیں ابھی بھی یقین نہیں تو میں ابھی بیڈروم میں چل کر یوشع کہ جاگنے سے پہلے تمہیں یقین دلادیتا ہوں"
حیدر نتالیہ سے بولتا ہوا اُس کے ہونٹوں پر جھک کر اُسے ثبوت دینے لگا نتالیہ سرشار سی کیفیت میں گر کر ایک مرتبہ دوبارہ اُس کے حصار میں آچکی تھی
اختتام