Chapter 4: قسط 4

ں دی دے واری

ٹپے ش

ں دی دے واری

ٹپے ش

میں کڑی لاہور شہر دی

ایناں ٹوپیاں تو نہ ہاری

سب سے پہلے نوشہ بیگم نے ٹپا گایا تو سب نے ہوٹنگ کی جس پر وہ شرما کر رہ گئیں جبکہ ان سب سے تھوڑا دور صوفوں پر بیٹھے مرد حضرات میں سے احسان خان اپنی بیوی کو دیکھ کر مسکرائے۔ گڈی چل دی اے رمے دے رمے گڈی چل دی اے رمے دے رمے اگے ماہیا نت مل دا ہن مل اد اے جمعے دے جمعے رمل نے اپنی باری دی تو سب نے پھر سے ہوٹنگ کی جبکہ آدیان اپنی گڑیا کو دیکھ کر مسکرایا جو سب میں گھل مل کر بیٹھی بہت خوش لگ رہی تھی۔

گڈی چل دی اے رمے دے رمے

گڈی چل دی اے رمے دے رمے

کی کراں میں سو ہییے

چھٹی مل دی اے جمعے دے جمعے

رمل کے ٹپے کا جواب زابر نے دیا تھا جو سب کے بیچ میں بیٹھا ڈھولکی بجا رہا تھا جبکہ اریش ڈھولکی پر چمچ مارنے کام کر رہی تھی۔

کسی کوٹھے اوتے آ ماہیا

کسی کوٹھے اوتے آ ماہیا

ملنا تے مل اکے

نئی تے خصماں نوں کھا ماہیا

رمل نے پھر سے ٹپا گایا

کی لینا اے مارں توں

کی لینا اے مارں توں

ملن تے آ جا ساں

ڈر لگدا اے لیتراں توں

زابر نے جوابی ٹپا گایا تو رمل نے کھینچ کر اس کے کندھے پر تھپڑ مارا جس پر سب نے قہقہ لگایا۔ میری باری میری باری اب میں باری دوں گی۔ چمچ بجاتی اریش نے جوش سے کہا اور پھر گلا کھنگارنے کے بعد اپنا ٹپا شروع کیا کچی سڑک تے سوتی اے کچی سڑک تے سوتی اے لوکاں دے ویا ہو گئے ساڈی منگنی وی اوکھی اے اریش نے پورے ایکسپریشن دیتے ٹپا گایا تو وہاں موجود عو رتوں کے ساتھ مرد خضرات نے بھی قہقہ لگایا سوائے زیام کے۔ بی جان ایسا کریں میری شادی بعد میں کروائیے گا پہلے اپنی اس لاڈلی کا رشتہ ڈھونڈ کر اس کی شادی کروائیں۔ کچھ زیادہ ہی اس کو جلدی ہے۔

زیام اونچی آواز میں بولا تو اریش نے اسے گھور کر دیکھا جبکہ بی جان ہس پڑیں۔ تم چپ کرکے نہیں بیٹھ سکتے؟؟ شادی بھی کروا دوں گی میں اس کی اور تم دیکھتے رہ جاؤ گے۔ بی جان بولیں تو اریش نے اترا کر زیام کو دیکھا۔ چلو بچو شروع کرو اسے چھوڈو یہ تو ہے ہی ایسا۔

نوشہ بیگم نے سب کو چپ دیکھ کر کہا تو زابر نے پھر سے ڈھولکی بجانی شر وع کی اور سب لوگ اپنے ٹپے گانا شروع ہو گئے جبکہ زیام تاسف سے سر ہلاتا وہاں سے اٹھ کر چلا گیا۔ اریش تم تو کہہ رہی تھی کہ شادی زیام لالا کی پسند سے ہو رہی ہے تو پھر وہ خوش کیوں نہیں لگ رہے؟؟

رمل جو اریش کے ساتھ ہی بیٹھی تھی اس کے کان میں ہلکی آواز میں بو لی۔ ارے چھوڈو ان کو وہ تو ہیں ہی سڑے کڑوے کڑیلے ان کا منہ ہی ایسا ہے سڑا ہوا۔ پتا نہیں کس بیچاری کی کل ان سے قسمت پھوٹے گی۔ وہ تاسف سے ہلکی آواز میں بولی جبکہ رمل اس کی بات پر ہس کر رہ گئی۔

* * *

سب لوگ نکاح کے فيگش

ن کے لیے تیا

ر ہو رہے تھے جبکہ پالر والیوں کو گھر ہی بلا لیا گیا تھا۔ واؤ یار رمل تیرا ڈریس کتنا پیارا ہے۔ واقع یار آدیان بھائی کی چوائس تو بہت پیاری ہے۔ رمل کپڑے چینج کرکے نکلی تو اریش اس کے ڈریس کو دیکھتی بولی جو لائٹ پنک کلر کا فراک تھا اور اس کے بازوں پر موتیو ں کا بھاری کام ہوا تھا باقی سارا فراک سمپل تھا۔

آہستہ بولو اریش کوئی سن لے گا۔ رمل اس کے منہ پر ہاتھ رکھتی بولی۔ سوری یار بھول گئی تھی۔ وہ رمل کا ہاتھ ہونٹوں سے ہٹا کر بولی۔ ایک وہ اکیلی تھی جسے آدیان اور رمل کے سچ کا پتا تھا اور یہ سچ بھی اسے دو سا ل پہلے عید کے دن پتا چلا تھا جب وہ پشاور گئے ہوئے تھے اور اس نے رمل کو آدیان کے کمرے میں جاتے دیکھ لیا تھا۔

مگر وہ اچھی رازدار تھی اسی لیے اس نے کسی کو نہیں بتایا تھا۔ ویسے تم نے زیام لالا کی دلہن دیکھی ہے کیا؟؟ رمل نے اریش سے پوچھا۔ ارے نہیں گھر کے بڑوں کے علاؤہ کسی نے نہیں دیکھی۔ پتا نہیں کون سی حور پری ہے جسے پردوں میں چھپا کر رکھ رہے ہیں۔ خیر چھوڈو ہمیں کیا ہم نے تو ابرش کا دلہا بھی نہیں دیکھا مگر آج دیکھ لیں گے۔ اریش اس کا ڈریس کندھوں سے سہی کرتی بولی۔

رمل بچے میک اپ کروا لو پالر والی ویٹ کر رہی ہے۔ نوشہ بیگم کمرے میں آئیں تو رمل سے بولیں۔ جی چاچی وہی کروانے لگی تھی۔ رمل مسکرا کر کہتی ساتھ والے کمرے میں چلی گئی جہاں پالر والی اپنا سامان کھولے بیٹھی تھی۔ اریش تم نے چینج نہیں کیا؟؟ نوشہ بیگم نے اریش سے پوچھا۔ چاچی بس کرنے لگی تھی۔

سے کہتی بیڈ پر پڑا اپنا ڈریس اٹھانے لگی جو اس نے آج کے دن پہننا تھا۔ رکو یہ مت پہنو یہ تو بلکل وہ ان بھی اچھا نہیں لگے گا آج کے دن۔ نوشہ بیگم اس ڈریس کو اریش کے ہاتھ سے پکر کر بولیں تو وہ حیران ہوئی۔ مگر میں تو آج کے لیے یہی لائی ہوں چاچی۔ اریش نے کہا۔

تم اسے چھوڈو میرے پاس ایک ڈریس پڑا ہے وائٹ کلر کا بہت پیارا ہے۔ لونگ فراک ہے وہ پہن لو تم پر بہت جچے گی اور آج کے حساب سے اچھی بھی لگے گی۔ نوشہ بیگم نے مسکراتے ہوئے کہا تو اریش کی آنکھیں چمکیں کیونکہ وائٹ کلر اس کا فیورٹ رنگ تھا اوکے چاچی لا دو میں پہنلوں گی۔

وہ خوشی سے بولی تو نوشہ بیگم اسے انتظار کرنے کا کہتیں کمرے سے چلی گئیں جبکہ اس نے اپنا وہ ڈریس الماری میں واپس سے ہینگ کر دیا۔

* * *

نکاح کے فيگش بنوائے ن کے لیے گھر کے لان میں ہی ہلکی سی ڈیکوریشن کروائی تھی جبکہ وہاں پر دو سٹیج گئے تھے جن کے درمیان میں پنک کلر کے نیٹ کا کپڑا ڈال کر اسے دو حصوں میں بانٹا گیا تھا۔ کیا مسلہ ہے ابھی تک آئے کیوں نہیں لڑکے والے؟؟

دس منٹ میں زابر نکاح خواں کو بھی لے آئے گا مگر دلہے والے آئے ہی نہیں۔ فون کرکے پوچھو ان سے کب تک آئیں گے وہ لوگ۔ بی جان کا تو بی پی ہائی ہوا پڑا تھا ابرش کے سسرالیوں کے ابھی تک نہ آنے پر جبکہ اپنے کمرے میں بیٹھی وہ بھی بہت پریشان تھی اور بار بار اپنے منگیتر کو فون کر رہی تھی۔ اخر کافی محنت کے بعد اس نے فون پک کر لیا تھا۔ ہائے ابرش کیسی ہو؟؟ میں تمہیں ہی کال کر نے والا تھا۔ کال پک ہوتے ہی وہ لڑکا بولا۔ سب باتیں چھوڈو یہ بتاؤ تم لوگ کب تک پہنچو گے؟؟ بہت دیر ہو گئی ہے تھوڑی دیر تک نکاح خواں آجائے گا۔

ابرش کی آواز پریشانی سے کانپ رہی تھی۔ یار میں تمہیں اسی لیے تو کال کرنا چاہتا تھا کہ یار ہم نکاح دو دن بعد کا رکھ لیں؟؟ ابكچلی ہماری فیملی میں ایمرجنسی آگئی ہے ایک۔ میرے خالو کی ڈنیھ ہو گئی ہے تو ہم سب لوگ وہاں آئے ہوئے ہیں۔ وہ لڑکا پریشانی سے بولا تو ابرش کے چہرے پر بے یقینی پھیلی۔ تم پاگل ہو گئے ہو کیا؟؟

ہمارے گھر سب مہمان اچکے ہیں میں تیار ہو کر تمہارا انتظار کر رہی ہوں اور تم کہہ رہے ہو کہ دو دن بعد کا وقت رکھ لو۔ تمہارے لیے کوئی مزاق ہے یہ؟؟ ابرش غصے سے سرخ ہوتی بولی۔ یار پلیز سمجھو نہ خاندان والے کیا کہیں گے کہ فوتگی تھی اور یہ لوگ نکاح کرنے چلے گئے۔

وہ لڑکا بنا ابرش کی بات اور دکھ سمجھے اپنی ہی بولا۔ تم پاگل ہو گئے ہو کیا؟؟ تمہیں تمہارے خاندان میں اپنی عزت کی بہت فکر ہے اور میرا کیا؟؟ جو میرے خاندان میں میری رسوائی ہو گی اس کا کیا؟ وہ بے یقینی سے بولی۔ یار ہم نکاح بعد میں بھی کر سکتے ہیں مگر جنازہ ابھی کرنا ضروری ہے اور ہم جنازہ چھوڈ کر وہاں کیسے آئیں؟؟

خاندان والے باتیں بنائیں گے۔ اس لڑکے کو تو خاندان میں اپنی عزت کی ہی پڑی تھی اور ابرش کا غصہ آوٹ آف کنٹرول ہوا تھا۔ بھاڑ میں گیا تمہارا خاندان اور بھاڑ میں گئے تم۔ مجھے آج کے بعد اپنی شکل مت دیکھانا۔ نہیں کرنا مجھے تم سے کوئی نکاح دفع ہو جاؤ بھاڑ میں جاؤ۔

وہ غصے سے اس پر برستی فون کو سائیڈ پر پھینک گئی جبکہ بی جان جو ابھی کمرے میں آئی تھیں دروازے میں کھڑیں خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھیں۔ ابرش! انہوں نے ابرش کا نام پکارا تو ابرش نے انسوں سے بھیگے چہرے سے انہیں دیکھا اور بھاگ کر ان کے گلے جا لگی۔

بی جان وہ نہیں آرہا کہتا ہے دو دن بعد رکھ لو نکاح۔ وہ روتے ہوئے بولی جبکہ اس کی حالت دیکھ بی جان کا بھی دل ترپ اٹھا تھا۔ بی جان میرا نکاح کینسل کر دیں پلیز۔ وہ اپنے آنسوں صاف کرتے بولی۔ کسی کا نکاح کینسل نہیں ہو گا۔ تم بس اتنا بتاؤ میری مرضی کے لڑکے سے نکاح کرو گی؟؟ بی جان نے اس کے چہرے پر موجود انسوں کو اپنے پلو سے صاف کرتے پوچھا تو ابرش کچھ دیر چپ کر گئی۔ بی جان آپ کی مرضی سے کر لوں گی مگر ابھی نہیں پلیز۔ وہ تھوڑی دیر بعد بولی تو بی جان نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں ابھی اسی وقت کی بات ہے۔ بولو ہاں یاں نہ؟؟ بی جان نے پھر سے کہا۔ آپ کہاں سے لائیں گی دلہا؟؟ وہ بولی۔

یہ میری ٹینشن ہے تم بس ہاں یاں نہ میں جواب دو۔ بی جان تو ایسے کہہ رہی تھیں جیسے انہوں نے لڑکا پہلے سے سنبھال رکھا ہو کہ ضرورت کے وقت کام آئے گا۔ ٹھیک ہے آپ کی مرضی بی جان جس سے مرضی کر دیں۔ آپ نے بھی تو میری مرتبہ فوراً ہاں کہہ دی تھی۔

وہ بولی تو بی جان نے خوش ہوتے اس کا ماتھا چوما۔ چلو آؤ باہر چلو میرے ساتھ اپنا چہرہ صاف کرو پہلے۔ بی جان مسکرا کو بو لیں جبکہ اس نے بی جان کو دیکھانے کے لیے مشکل سے ہونٹوں کے کناروں کو مسکراہٹ میں ڈھالا تھا۔

* * *

چاچی یہ میٹھائی کہاں رکھوں؟؟ اس نے ہاتھ میں پکڑی میٹھائی کی دو پلیٹوں کو نوشہ بیگم کے سامنے کرتے پوچھا۔ ارے ہاں اسے وہاں سٹیج کے دونوں ٹیبل پر رکھ دو۔ نوشہ بیگم نے کہا تو وہ سر ہلاتی سٹیج کہ جانب بڑھ گئی جہاں پر دلہوں کے لیے رکھے گئے صوفوں پر زیام پہلے سے بیٹھا تھا۔

وہ سٹیج پر چڑھتی دلہن والے ٹیبل پر ایک پلیٹ رکھ کر پردہ سائیڈ پر کرتی دلہوں کے سٹیج پر آئی مگر تبھی اچانک اس کا لو نگ فراک اس کی ہیل کے نیچے آیا تھا جس کی وجہ سے وہ گرتے گرتے بچی تھی مگر پلیٹ میں رکھی میٹھائی سیدھا زیام کی جھولی میں جا گری تھی۔

آہ زیام لالا سوری لالا سوری۔ وہ جلدی سے اس کی گود میں سے اپنے مہندی سے بھرے ہاتھوں سے میٹھائی اٹھانے لگی جبکہ زیام تو ابھی تک حیران بیٹھا تھا۔ دفع ہو جاؤ یہاں سے اریش اس سے پہلے میں اپنا ضبط کھو دوں اور کچھ برا کر دوں جاؤ یہاں سے۔

زیام نے اپنے غصے کو قابو کرنے کے لیے مٹھیاں زور سے دبائے اسے کہا جبکہ اس کی آواز میں جھلکتے غصے کو محسوس کرتے وہ بری طرح کانپ گئی۔ م۔۔یں نے جان بوجھ کر نہیں کیا لالا۔ اس نے چہرہ اوپر کرتے زیام کو دیکھتے کہا جبکہ اس کی آنکھوں سے آنسوں گرنے کو بے تاب تھے۔

تمہارے سے سب کام غلطی سے ہی ہوتے ہیں کچھ جان بوجھ کر تو کیا ہی نہیں تم نے۔ اور یہ سب غلطیاں میرے ساتھ ہی ہونی ہوتی ہیں۔ زیام نے بنا اس کے انسو ں کو دیکھے غصے سے کہا تو اریش کی آنکھوں سے آنسوں ٹپ ٹپ گرنا شروع ہوئے تھے۔

سب لوگ اپنی ہی دنیا میں مگن تھے اس لیے کوئی بھی ان کی جانب متوجہ نہ تھا۔ آپ بہت برے ہو لالا آپ بہت برے ہو۔ وہ ناراضگی سے کہتی آپنے گرتے آنسوں کو دائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے صاف کرتے سٹیج سے اتر گئی جبکہ زیام کو اس کے انسوں دیکھ کر برا لگا تھا کیونکہ اس نے جب بھی اسے روتے دیکھا تھا اپنی وجہ سے ہی دیکھا تھا۔

* * *

بی جان مولوی کو دیر ہو رہی یے نکاح شروع کرنا ہے مگر دلہا دلہن کہاں ہیں؟؟ آدیان نے بی جان سے کہا تو بی جان مسکرا پڑیں۔ نکاح میں صرف گھر کے ہی لوگ تھے کسی بھی دوسرے رشتے دار یاں محلے والے کو نہیں بلایا گیا تھا۔ میں لاتی ہوں دلہا دلہن کو۔

بی جان نے کہتے نوشہ بیگم کو اشارہ کرتے اپنے پاس بلایا۔ پہلے ابرش کا نکاح کرتے ہیں چلو۔ بی جان نوشہ بیگم کا ہاتھ پکر کر صوفے سے کھڑی ہوئیں اور سٹیج کی جانب بڑھ گئیں جہاں ایک طرف زیام اور دوسری طرف ابرش بیٹھے تھے۔ چلیں مولوی صاحب نکاح شروع کریں اور عدنان احسان دلہے کو لاؤ ابرش کا نکاح پہلے ہوگا۔

بی جان نے ابرش کے پاس بیٹھ کر کہا تو سب کے چہروں پر مسکراہٹ آئی۔ اریش اور رمل نے جلدی سے اپنے موبائل کے کیمرے ان کرتے سٹیج پر سیٹ کیے۔ دلہا کہاں ہے؟؟ زابر نے ایدھر ادُھر دیکھتے پوچھا مگر تبھی عدنان صاحب اور احسان صاحب نے اس کے پاس آکر اس کو دونوں بازوں سے پکڑا تھا۔

بابا چاچو کیا کر رہے ہیں دلہے کو لائیں مجھے کیوں پکڑا ہے؟؟ اس نے حیرانگی اور ناسمجھی سے پوچھا مگر جب وہ اس کی بات کا جواب دیے بغیر اسے پکر رک سٹیج پر لے گئے تو زابر کے اوسان خطا ہوئے۔ ب۔۔بابا کیا کر رہے ہیں مجھے یہاں کیوں لے آئے ہیں؟؟

چھوڈیں مجھے۔ زابر نے خود کو چھوڈانے کی کوشش کرتے کہا جبکہ رمل اور اریش بھی پریشان ہو گئی تھیں۔ تم ہی دلہے ہو تمہارا ہی نکاح ہے ابرش سے۔ دلہا بدل گیا ہے اب۔ عدنان صاحب نے کہتے ساتھ ہی اسے سٹیج پر بیٹھا دیا تھا جبکہ ان کی آواز ابرش کے کانوں میں بھی پڑ ی تھی اور زابر کے ساتھ ساتھ ابرش کا بھی دل رک گیا تھا۔

بی جان نہیں زابر نہیں۔ ابرش نے بی جان کو دیکھتے فوراً کہامگر بی جان نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے اسے آنکھوں سے خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔ مگر بی جان! ابرش نے کچھ بولنا چاہا مگر بی جان کی گھوری پر چپ کر گئی۔ میں نہیں کر رہا ابرش باجی سے نکاح۔

وہ میری بڑی آپی ہیں۔ نہ جی سو چیے گا بھی مت بلکل نہیں کبھی نہیں۔ وہ واپس سے کھڑا ہوتا نہ میں سر ہلاتا بولا۔ چپ چاپ نیچے بیٹھ کر نکاح کرواو تماشہ نہ لگاؤ۔ عدنان صاحب نے غصے سے گھورتے کہا تو زابر رونے والا ہوا۔

نہیں نہ بابا وہ میری باجی ہیں میں مر کر بھی ان کے بارے میں ایسا نہیں سوچ سکتا۔ نہیں نہ پلیز۔ وہ رونے والا منہ بنا کر بولا۔ تمہیں جو کہا ہے وہ کرو اگر نہیں تو ٹھیک یے جاؤ مجھے آج کے بعد بابا مت کہنا ۔ خاندان کی عزت بھی نہیں رکھی جا سکتی تم سے تو جاؤ تم میر ے بیٹے ہی نہیں۔

عدنان صاحب نے اس سے دور ہوتے کہا تو زابر بیچارہ بس اپنا سر پیٹنے کی خواہش کرتا رہ گیا۔ میں آپ کو ابو کہہ لوں گا پلار کہہ لوں گا بابا نہیں کہوں گا۔ زابر نے معصوم منہ بناتے کہا مگر عدنان صاحب نے اس کی جانب دیکھا بھی نہ۔ کیا ہے بابا یہاچھا نہیں کر رہے آپ میرے ساتھ۔

میں ہی ملا تھا بلی کا بکرہ بنانے کو؟؟ زابر نے بچوں کی طرح بازو جھلاتے کہا تو عدنان صاحب نے مشکل سے ہسی روکی۔ نکاح کرنا ہے یاں نہیں؟؟ انہوں نے سختی سے پوچھا تو زابر بیچارہ پاؤں پٹخ کر صوفے پر بیٹھ گیا جبکہ زیام اس کے کندھے پر تھپکی دے کر اسے دلاسہ دینے لگا جس پر زابر نے اپنے کندھے سے زیام کا ہاتھ ہٹا دیا۔

نکاح خواں نے نکاح شروع کیا تو ابرش اور زابر کا دل کیا بھاگ جائیں یاں انکار کر دیں مگر ہائے رے قسمت انکار بھی نہ کر سکتے تھے اور نہ بھاگ سکتے تھے اسی بیچارے مرتے کیا جرتے قبول ہے قبول ہے بول کر میاں بیوی کے بندھن میں بندھ گئے۔

* * *

کہاں جا رہے ہو؟؟ زیام کا نکاح نہیں ہوا ابھی اس لیے رک جاؤ۔ نکاح ہوتے ہی زابر اٹھ کر وہاں سے جانے لگا تو عدنان صاحب بولے۔ پلیز بابا ہو گیا نہ نکاح اب پلیز مجھے کچھ دیر اکیلا رہنے دیں اور زیام لالا کا نکاح میرے بغیر بھی ہو جائے گا۔

وہ سنجیدگی سے کہتا وہاں سے چلا گیا جبکہ عدنان صاحب اسے آوازیں دیتے رہ گئے مگر اس نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا۔ اب تم کہاں جا رہی ہو؟؟ اریش پریشانی سے زابر کے پیچھے جانے لگی جب عدنان صاحب نے اس کا بازو پکر کر روکا۔ بابا زاری سیڈ ہے میں جا کر اسے دیکھتی ہوں۔

اس نے پریشانی سے کہا۔ ٹھیک ہے وہ تم یہاں کھڑی رہو۔ انہوں نے اسے اپنے ساتھ کھڑا کرتے کہا تو وہ بیچاری چپ چاپ کھڑی ہو گئی۔ اب زیام کی دلہن کو لاؤ اور اس کا نکاح شروع کرتے ہیں۔ بی جان نے کہا۔ اریش او بیٹا۔ نوشہ بیگم مسکرا کر اریش کے پاس آتی بولیں تو اب اریش کو اپنے پاس خطرے کی گھنٹیاں بجتی محسوس ہوئیں۔

م۔۔میں کیوں آؤں چاچی؟؟ لال۔۔لا کی دلہن کو لائیں نہ۔ اس نے عدنا ن صاحب کا بازو سختی سے پکرتے کہا۔ بچے تم ہی تو ہو زیام کی دلہن تم سے ہی تو زیام کا نکاح ہونا ہے۔ بی جان بولیں تو زیام صوفے سے ایسے کھڑا ہوا جیسے صوفے پر کیل لگے ہوں۔ کیا کہہ رہی ہیں آپ بی جان؟؟

زیام سٹیج کے درمیان کا پردہ ہٹا کر بی جان کو دیکھتا بولا۔ کیوں کیا کر رہی ہوں؟؟ تم نے ہی کہا تھا نہ کہ جس لڑکی کو تم پرپوز کرو گے اگر وہ مان گئی تو تمہاری شادی اس سے ہو گی اور اگر وہ نا مانی تو میری مرضی سے شادی کرو گے۔ اور پھر تم نے ہی کہا تھا کہ تم نے اس لڑکی کو پرپوز نہیں کرنا جس سے مرضی میں تمہاری شادی کر وا دوں اب کیا مسلہ ہے؟؟

بی جان نے آئی برو اٹھائے کہا۔ ہاں بی جان مگر میں تب یہ نہیں جانتا تھا کہ آپ کی نظر اریش پر ہے۔ پلیز نہیں بی جان ایسا نہ کریں۔ اس نے بی جان کے پاس بیٹھ کر ان کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھا۔ بابا نہیں پلیز نہیں کہہ دیں یہ مزاق ہے سچ نہیں ہے۔

دوسری طرف اریش نے عدنان صاحب کو دیکھتے کہا۔ یہ سچ ہے شروع دن سے تم ہی زیام کی دلہن ہو۔ عدنان صاحب نے کہا تو اریش کی انکھوں میں آنسوں آئے۔ اسے روتا دیکھ رمل کی آنکھیں بھی بھر آئی تھیں اور آدیان اپنی بہن کے انسوں دیکھ بے چین ہوا۔

اریش اپنے انسو ں کو صاف کرتی بی جان کے پاس گئی اور عین زیام کے ساتھ جا کر بی جان کے پاؤں میں بیٹھی۔ ن۔نہیں بی جان پلیز نہیں زیام لالا نہیں پلیز۔ اس نے روتے ہوئے کہا۔ رمل تو سب کچھ دیکھ کر کچھ بولنے کے قابل ہی نہ تھی جبکہ آدیان چپ چاپ سب کچھ دیکھ رہا تھا اور دا جان کے چہرے سے لگ رہا تھا ان کو سب پتا تھا۔

تم دونوں کو یہ نکاح کرنا ہو گا ورنہ میرا مرا ہوا منہ دیکھو گے۔ بی جان نے سخت لہجے میں کہا تو زیام اور اریش نے بی جان کو دیکھا۔ ن۔نہیں بی ج۔۔۔جان پلیز ای۔۔سا نہ ک۔۔ک۔کریں پلیز۔ اریش نے ہچکیوں سے روتے کہا مگر بی جان کے چہرے پر سختی ہی چھائی رہی اس نے بابا کی جانب دیکھا جنہوں نے سر نیچے کر لیا اور نوشہ بیگم بھی چپ کھڑی تھیں۔ بی جان آپ ایسے کیسے کر سکتی ہیں؟؟ پہلے بتانا چاہیے تھا اپ کو یہ سب۔ زیام نے کہا۔ پہلے بتاتی تو تم دونوں کبھی بھی نہ مانتے اور ہزار راستے ڈھونڈ لیتے شادی روکنے کے۔

اسی لیے عین وقت رکھا کیونکہ اب تم دونوں کو کسی بھی صورت نکاح کرنا ہی ہوگا۔ بی جان دونوں کو دیکھ بولیں تو وہ بی جان کو دیکھ کر رہ گئے۔ چلیں مولوی صاحب نکاح شروع کریں۔

بی جان نے سخت لہجے میں کہتے اریش کو کندھوں سے پکر کر اپنے سا تھ بیٹھایا اور اس کے سر پر ریڈ چیر اوڑھتے گھونگٹ نکالا تھا جس پر زیام کی دلہن لکھا تھا جبکہ زیام بھی کھڑا ہوتا مرے مرے قدموں سے چل کر آپنی جگہ واپس چلا گیا۔

اریش کے دل سے دعائیں نکل رہی تھیں کہ زابر آکر یہ نکاح رکوا دے مگر وہ تو اپنے نکاح کا سوگ منا رہا تھا اور اس بیچارے کو علم بھی نہ تھا کہ اس کی لاڈلی بہن پر بھی وہی سب بیت رہا ہے۔

نکاح خواں نے نکاح پڑھوانا شروع کیا اور پھر تھوڑی دیر میں گھر کی افلاطون بیٹی گھر کے کھڑوس بیٹے کی بیوی بن گئی۔

دس دن پہلے

کہاں جا رہے ہو صبح صبح اور وہ بھی اتنے تیار ہو کر؟؟ وہ آج ضرورت سے زیادہ ہی تیار ہوکر باہر جا رہا تھا جب بی جان اسے مشکوک نظروں سے دیکھتیں اس کے پاس آتیں پوچھنے لگیں۔ وہ بی جان میں علشيہ سے ملنے جا رہا ہوں اور آج میں اس کو پرپوز بھی کرنے والا ہوں۔

اس نے بے حد خوشی سے بی جان کو بتایا۔ ٹھیک ہے جا ؤ مگر شرط یاد ہے نہ کہ اگر وہ نہ مانی تو تمہیں میری مرضی سے شادی کرنی ہو گی۔

بی جان نے یاد دہانی کروائی تو زیام کا منہ بنا۔ یاد ہے بی جان سب یاد ہے اور ڈونٹ وری وہ انکار نہیں کرے گی۔ آفٹر آل آپ کا پوتا ہر طرح سے پرفيکٹ ہے۔

وہ آنکھ ونک کرتا بولا اور بی جان کے گال پر لب رکھ کر وہاں سے چلا گیا جبکہ بی جان ایک نظر اسے جاتا دیکھ اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئیں۔

* * *

سب کچھ ویسے ہی ہونا چاہیے جیسا میں نے کہا ہے۔ جیسے ہی میں اشارہ کروں تم لوگ کیک اور فلاور بکے لے کر آجانا۔ سب کچھ سہی سے ہونا چاہیے کچھ غلطی نہ ہو۔ اس نے آج کے لیے پورا ریسٹورنٹ بک کروایا تھا اور صبح ٹائم سے آکر خود کھڑے ہو کر ہلکی پھلکی ڈیکوریشن کروائی تھی۔

اور اب وہاں کے ورکرز کو ہدایت دیتا وہ بہت زیادہ نروس اور ایکسائٹڈ لگ رہا تھا۔ آپ فکر نہ کریں سر جیسا آپ کہہ رہے ہیں بلکل ویسا ہی ہوگا۔ وہاں کے مینیجر نے مسکراتے ہوئے اس کی تسلی کروائی۔ کہا اور فون پک کرتے کان کو لگایا۔ یہ مشہور سنگر اور موڈل زیام خان ہے نہ؟؟ وہاں سے جا تے ہوئے ایک لیڈی ویٹرس دوسری ویٹرس سے بولی۔

ہاں وہی ہے اور اج یہ یہاں کسی کو پرپوز کرنے والے ہیں۔ کاش ہم یہ بات میڈیا کو بتا سکتے لیکن منیجر کا خاص حکم ہے کہ پرائیویسی کا خیال رکھنا ہے اور کوئی پک نہیں بنانی۔ وہ ویٹرس اداسی سے بولی۔ کر رہی ہو چلو جلدی سے کچن میں جاؤ اور اپنا کام کرو۔ م تم دونوں کیا باتیں ر ان کے پاس آتا بولا تو وہ دونوں سوری کہتیں جلدی سے کچن میں چلی گئیں۔

* * *

ہیلو زیام کہاں ہو؟؟ یار کونسا ریسٹورنٹ ہے مجھے نام بھول گیا ہے۔ فون پک ہوتے ہی علشيہ نے اس سے پوچھا۔ تم کہاں ہو؟؟ رکو میں آتا ہوں۔ وہ اسے کہتا جلدی سے باہر نکلا اور اسے تھوڑی دور ہی علشيہ کی گاڑی نظر آگئی۔ کیا بات ہے آج خیر تو تھی نہ تو صبح صبح لنچ کے لیے فون کر دیا تھا مجھے۔ میں تو سو رہی تھی جب صبح تمہاری کال آئی تھی مجھے۔ وہ اسے لے کر مخصوص ٹیبل پر آیا تو علشيہ نے پوچھا۔ ہمم خیر ہی ہے تم بیٹھو پہلے۔ اس نے چئر کو تھوڑا پیچھے کرتے اسے بیٹھنے کو کہا جس پر وہ مسکرا کر شکریہ کہتی بیٹھ گئی۔

واؤ یار یہ لڑکی کتنی پیاری ہے اور دیکھو کتنی فیشن ایبل بھی ہے۔ وہ دونوں ویٹرس کچن کے دروازے سے باہر جھانکتیں بیلو شرٹ اور بلیک پینٹ میں میک اپ سے اپنے خوبصورت چہرے کو اور اور زیادہ خوبصورت بنائے زیام کے سامنے بیٹھی علشيہ کو دیکھ کر بولیں۔

آڈر کرو کیا لو گی۔ زیام نے اس کے سامنے پڑے ميییو کارڈ کی جانب اشارہ کرتے کہا۔ تھوڑی دیر بعد کرتے ہیں۔ اس نے ميییو کارڈ کو بنا چھوئے کہا۔ جیسی تمہاری مرضی ویسے آج تم بہت پیاری لگ رہی ہو۔زیام نے اسے محبت بھری نظروں سے دیکھ کر کہا تو ہس پڑی۔

کیا مطلب آج پیاری لگ رہی ہوں؟؟ کیا پہلے پیاری نہیں لگتی؟؟ اس نے آنکھیں چھوٹی کیے پوچھا تو زیام ہس پڑا۔ ارے نہیں یار تم تو روز ہی پیاری لگتی ہو کیونکہ تم ہو ہی پیاری۔ اس نے مسکرا کر کہا۔ ہائے کاش وہ بھی ایسے کہے۔ علشيہ نے آہ بھرتے کہا تو زیام چونکا۔

کون؟؟ کس کے بارے میں بات کر رہی ہو؟؟ زیام نے پوچھا۔ ارے یار تم تو اب دوست ہو تم سے کیا چھپانا۔ ابكچلی میں ارمغان کی بات کررہی ہوں۔ مجھے وہ پسند ہے سچ میں یار میں جب بھی اسے دیکھتی ہوں نہ میرا دل اپنی رفتار سے زیادہ تیز دھڑکنا شروع کر دیتا ہے اور جب وہ مجھ سے ہس کر بات کرتا ہے تو لگتا ہے میں بے ہوش ہی ہو جاؤں گی۔

کے ارد گرد تو سب کچھ جیسے رک گیا تھا۔ یہ وہ کیا کہہ رہی تھی؟؟ کیا سچ میں وہ کسی اور کو پسند کرتی تھی؟؟ کیا ہوا تمہیں ایسے سٹیچو کیوں بن گئے؟؟ اسے سٹیچو کی طرح بیٹھا دیکھ علشيہ اس کا ٹیبل پر رکھا ہاتھ ہلاتی بولی۔

ہاں کیا ہوا؟؟ اس نے ہوش میں آتے ہڑبڑ ا کر پوچھا۔ یہ تو تم بتاؤ کہ کیا ہوا؟؟ علشيہ نے ناسمجھی بھری نظروں سے اسے دیکھ کر پوچھا۔ کچھ نہیں تم یہ بتاؤ وہی ارمغان جس کے ساتھ میری ابلیم آئی تھی؟؟ اور کیا وہ بھی تمہیں پسند کرتا ہے؟؟

زیام نے مشکل سے مسکرا کر پوچھا۔ ہے وہی ارمغان۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ بھی کرتا ہے کیونکہ جیسے وہ میری فکر کرتا ہے جیسے وہ میرا خیال رکھتا ہے ظاہر تو یہی ہوتا ہے مگر وہ کہتا نہیں شاید جھجکتا ہے کہنے سے اسی لیے میں نے سوچا ہے میں شروعات کرتے اسے اپنے دل کی بات بتاؤں گی۔

وہ تھوڑا شرماتے تھوڑا مسکراتے بولی تو زیام نے سامنے پڑا پانی کا گلاس اٹھا کر پیا۔ کیا مجھے اسے کہنا چاہیے کیا بتا دوں اسے اپنے دل کی بات؟؟ اس نے خود سے پوچھا۔ ٹھیک ہے میں اسے اپنے دل کی بات؟؟ بتاؤں گا ایک بار کوشش کروں گا۔ وہ فیصلہ کرتا بولا۔

نے ابھی کہنے کو منہ کھولا ہی تھا کہ علشيہ کا اوہ دیکھو اس کا زکر کر رہے تھے اور اس کی کال آگئی۔ اس فون رنگ ہوا اور وہ فون کی سکرین اس کے سامنے کرتی بولی جہاں ارمغان کا نام چمک رہا تھا اور نام کے آگے دل والا ایموجی لگایا ہوا تھا۔ ہاں ہیلو کیسے ہو؟؟

اس نے فون پک کرتے کہا جبکہ زیام تو اس کے چہرے کی مسکراہٹ کو دیکھ رہا تھا جو کہ کچھ الگ ہی تھی ۔ سوری یار مجھے جانا ہوگا ہم پھر کبھی ساتھ میں کھانا کھا لیں گے۔

ارمغان کی کال تھی اس نے مجھے ابھی بلایا ہے۔ سوری مجھے جانا ہوگا۔ وہ جلد بازی میں کہتی ٹیبل پر رکھا اپنا بیگ اٹھا کر وہاں سے جانے لگی جبکہ زیام اسے روک بھی نہ سکا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.