Chapter 3: قسط 3

زاری کیا میری آنکھیں خراب ہو گئی ہیں یاں پھر مجھے دن میں جاگتے ہوئے خواب آرہے ہیں؟؟ کہہ دے جو میری آنکھیں دیکھ رہی ہیں وہ جھوٹ ہے کہہ دے مجھے۔ وہ اپنے موبائل کی سکرین آنکھوں کےسامنے کیے حیرت کی مورتی بنی زابر سے بولی جبکہ زابر صاحب کا تو خود یہی حال تھا۔ یقین تو مجھے بھی نہیں آرہا چوہیا۔

وہ صدمے سے بیڈ پر بیٹھتا بولا جبکہ اس کے ساتھ ہی اریش بھی بیٹھی تھی۔ ان دونوں نے موبائل کی سکرین سے نظریں ہٹا کر ایک دوسرے کو کچھ دیر یونہی ہونکوں کی طرح دیکھا اور پھر چہرے خوشی چھائی۔ ہاہوووووو ہم امیر ہوگئے۔

وہ پھر سے موبائل کی سکرین دیکھتے خوشی سے چیختے بولے جہا ں ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر ہونے کا میسج آیا ہوا تھا اور حیرت کی وجہ یہ تھی کہ انہیں بابا، چاچو، بی جان اور تو اور دی کھڑوس زیام خان نے بھی پیسے بھیجے تھے۔

اس وقت وہ دونوں چھ سے ساتھ لاکھ کے مالک بنے بیٹھے تھے۔ کیا ہو رہا ہے یہاں؟؟ کس بات کی خو شیاں چڑھی ہیں جو ایسے جاہلوں کی طرح چیختے چلاتے شور ڈال رہے ہو؟؟ ابرش جو ان کے کمرے کے پاس سے گزر رہی تھی کمرے میں آتی بولی۔

وہ اس وقت زابر کے کمرے میں موجود تھے۔ وہ ابرش آپی ہم امیر ہوگئے نہ اس لیے۔ بابا چاچو بی جان اور زیام لالا نے پیسے بھیجے ہیں ہم دونوں کو۔ اریش نے خوشی سے بتایا تو ابرش نے حیرانگی سے زابر کو دیکھا۔

تمہیں بھی بھجے ہیں؟؟ تم ابھی تک دوسروں سے پیسے لیتے ہو؟؟ ابرش نے حیرانگی سے پوچھا تو زابر نے ناسمجھی سے اسے دیکھا۔ کیا مطلب آپ کا ابرش باجی؟؟ اس نے ناسمجھی سے پوچھا۔ کیا سے کیا مطلب کے ہوگئے ہو پڑھائی بھی مکمل ہو گئی ہے تمہاری پھر بھی ہر وقت گھر میں پڑے مستیاں کرتے ۔ بح رہتے ہو کبھی ایدھر گھومتے نظر آتے ہو تو کبھی اریش کے ساتھ کچھ مستی کر رہے ہوتے ہو۔ کام پر کیوں نہیں جاتے تم؟؟ بابا اور تایا جان کے ساتھ آفس جایا کرو ان کا ہاتھ بٹاؤ سہارا بنو ان کا۔ اب بچے نہیں رہے تم۔ کام کاج کرو کام چور کہیں کے۔ وہ اسے گھورتے ہوئے ڈانٹ رہی تھیں جبکہ زابر تو حیرانگی سے انہیں دیکھ رہا تھا۔

دیکھیں ابرش باجی اب یہ کچھ زیادہ ہی ہو گیا۔ آپ مجھے کام چور ہونے کا طعنہ کیسے دے سکتی ہیں؟؟ مانا آپ کی شادی ہو رہی ہے اور آپ آج کل اپنی ہی ہواؤں میں اڈ رہی ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ شوہر بقول آپ کے مجھ جیسا کام چور اور نکھٹو نہ نکلے۔

زابر تو اپنی بےعزتی پر کچھ زیاد ہ ہی سینٹی ہو گیا تھا اس لیے لڑاکا عورتوں کی طرح لڑتے ہوئے بدعاوں پر اتر آیا تھا۔ تمیز سے بات کرو بڑی ہوں تم سے اور میں نہیں ڈرتی تمہاری بدعاوں سے۔ جو کہا ہے اس پر عمل کرو ساری زندگی بیٹھ کر نہیں کھا سکتے آفس جایا کرو بابا لوگوں کے ساتھ۔

ہوئے بولتی کمرے سے نکل گئی جبکہ زابر اسے دیکھ کر رہ گیا۔ دیکھا تم نے چوہیا بلکل وہ اسے گھورتے اپنے بھائی پر گئی ہے اس کی طرح اس محترمہ سے بھی ہم دونوں کی خوشی دیکھی نہیں جاتی۔ وہ اریش کو دیکھتا بولا تو اس نے زابر کے کندھے پر تھپکی دی۔

بس کیا کریں کاش ہمارے بابا شاد ی کے معاملے میں نخرے نہ دیکھاتے اور چاچو کی شادی بابا سے پہلے نہ ہوتی پھر ہم دونوں ان سے بڑے ہوتے اور ان کو مزے چکھاتے مگر کیا کریں اب وہ ہم سے بڑے ہیں اس لیے ہم پر روعب جماتے ہیں۔ وہ دکھی منہ بناتی بولی تو زابر نے بھی اس کی بات پر ہاں میں ہاں ملائی ۔

یہ ان کا سب سے بڑا دکھ تھا کہ ان کے بابا کی شادی دیر سے کیوں ہوئی اور ابرش زیام ان سے بڑے کیوں ہیں۔ اس بات کا گلہ وہ بابا سے ہزار بار کر چکے تھے جس وہ محض ہس کر رہ جاتے۔ اریش نے تو ایک بار نوشہ بیگم سے بھی کہہ دیا تھا کہ آپ نے چاچو سے جلدی شادی کر کے اچھا نہیں کیا اگر شادی ہو بھی گئی تھی تو ان دو کھڑوسوں کو دنیا میں لانے کی کیا جلدی تھی۔

اس کا گلہ سن کر ہمیشہ کی طرح نوشہ بیگم اس پر ہس کر رہ گئی تھیں کیونکہ وہ جانتی تھیں اریش باجی کبھی بھی کچھ بھی بول جاتی ہے۔

اللہ جی آج سورج کہاں سے نکلا تھا جو ہمارے کچن کو اریش شہزادی کا دیدار نصیب ہو گیا؟؟ وہ کچن میں گئی تو نوشہ بیگم اسے دیکھ کر چہرے پر حیرانگی سجائے بولیں۔ بس دیکھ لیں میں نے سوچا کبھی کبھی دیدار کروا دینا چاہیے کچن کو بھی۔ وہ ان کے گلے میں بازو ڈال کر بولی تو نوشہ بیگم ہس پڑیں۔

اچھا تو میری چندہ کیا کھائے گی میں ابھی بنا دیتی ہوں۔ وہ اس کے بالوں پر ہاتھ پھیرتی بولیں۔ ارے نہیں چاچی کھانا تو کچھ نہیں میں تو اس لیے آئی ہوں کہ آج کام والی نہیں آئی تو آپ کا ہاتھ بٹا دوں۔ وہ آنکھیں مٹکاتی بولی۔ نہیں سونے میں نے سارے کام کر لیے ہیں کچھ بھی کرنے والا نہیں ہے تم بیٹھو میں تمہیں سینڈوچ بنا دیتی ہوں۔ وہ اسے کرسی پر بیٹھاتی بولیں۔

نہیں رہنے دیں چاچی میں اور زاری شاپنگ پر جارہے ہیں وہیں کچھ کھا لیں گے۔ وہ واپس کھڑی ہوتی بولی۔ اچھا چلو ٹھیک ہے اچھے سے خوب شاپنگ کرنا۔ اور تمہیں بتادوں کہ اب صرف نکاح نہیں رخصتی بھی ہوگی مطلب ابرش کا صرف نکاح ہوگا اور زیام کی شادی کے فيگسب رزر ہوں گے۔ پہلے نکاح پھر مہندی رخصتی اور ولیمہ۔ نوشہ بیگم نے تو اریش کے سر پر بم ہی پھوڑ دیا تھا۔ کیا؟؟ شادی اس نے حیرانگی سے پوچھا۔ ہاں اسی لیے تو کہہ رہی ہوں اچھے سے شوپنگ کر نا۔ میں بھی رات کو؟؟ زیام کے ساتھ جاؤں گی دلہن کا جوڑا وغیرہ بھی مجھے ہی پسند کرنا ہے۔ وہ اپنے لیے پانی کا گلاس بھرتی بولیں۔

چاچی کیا دلہن کا ڈریس لینے کے لیے مجھے بھی ساتھ لے جائیں گی؟؟ پلیززززز! اس نے نوشہ بیگم کے ڈوپٹے کا پلو پکر کر کہا تو وہ ہس پڑیں کیونکہ اریش کی بچپن سے یہ عادت تھی کہ وہ نوشہ بیگم سے ایسے ہی بات منواتی تھی۔

اوکے مگر میں زیام کے ساتھ جاؤں گی پہلے بتا دوں تمہیں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولیں۔ کوئی بات نہیں میں آپ کے ساتھ ساتھ رہوں گی اور کچھ بھی الٹا سیدھا نہیں کروں گی۔ وہ خوشی سے کہتی کچن سے بھاگ گئی جبکہ وہ پیچھے ہس کر رہ گئی تھیں۔

* * *

برخوردار شادی کے بارے میں کیا خیال ہے تمہارا؟؟ بتیس کے ہو گئے ہو اب تو شادی کر لو۔ وہ دا جان کے کمرے میں بیٹھا انہیں قبیلے کے بارے میں ساری خبریں دینے کے بعد قہوہ پی رہا تھا کہ دا جان اس سے بولے۔

آپ کو کتنی بار کہوں مجھے شادی نہیں کرنی پھر کیوں ہر بار وہی ٹاپک چھیڑ لیتے ہیں؟؟ میں تھک گیا ہوں دا جان آپ کو بار بار انکار کرتے کرتے مگر آپ نہیں چھوڈتے اس بات کا پیچھا۔ وہ قہوے کی پیالی سائیڈ ٹیبل پر رکھتا بولا تو دا جان نے اسے آنکھیں نکالیں۔

بہت زیادہ زبان نہیں چلنے لگ گئی تمہاری؟؟ میں تمہارا دا جان ہوں تم میرے نہیں جو میری بات کو رد کرتے ہو۔ میں بتا رہا ہوں تمہیں میں بھی تمہاری اسی سال شادی کروا کر دم لوں گا۔ وہ بولے تو آدیان ہس پڑا۔

چلیں دیکھ لیں گے کون شادی کرتا ہے اور کون نہیں۔ وہ ہس کر کہتا کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا اور پھر ان کے پاس جا کر ماتھے پر بوسہ دینے کو جھکا مگر دا جان نے ناراضگی کے طور پر چہرہ پیچھے کر لیا جس پر اس کی مسکراہٹ گہری ہوئی۔ ٹھیک ہے نہ دیں بوسہ میں نے پھر بھی نہیں ماننا شادی کے لیے۔ وہ کندھے آچکا کر کہتا وہاں سے چلا گیا جبکہ دا جان اس کی کمر کو گھورتے رہ گئے۔

* * *

افسین جلدی کر لو کہاں مر گئی ہو میری ٹانگیں درد کرنے لگ گئی ہیں کھڑے ہو ہو کر۔ وہ فون پر اپنی دوست پر بھڑک رہی تھی کیونکہ وہ کب سے بازار میں کھڑی اس کا انتظار کر رہی تھی مگر وہ تھی کہ آنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔

بس یار میں تین سے چار منٹ میں تیرے پاس ہوں گی بس تھوڑی دیر ویٹ کر لے۔ دوسری جانب سے افسین نے منت بھرے لہجے میں کہا تو اس نے فون کٹ کر دیا۔ ہنہ ان امیروں کے بھی عجیب چوچلے ہوتے ہیں۔ اچھی بھلی امیر ہے مگر سستے بازاروں میں اسے شوپنگ کرنے کا شوق ہے۔ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھتے بولی جہاں چھوٹی موٹی کپڑوں اور جوتوں وغیرہ کی دکانیں تھی اور وہاں پر مانگنے والے الگ سے اپنی دنیا بسا ئے آتے جاتے لوگوں سے مانگ رہے تھے۔ اس نے موبائل میں رکھ کر سائیڈ پر دیکھا تو ایک مانگنے والی اس کی جانب ہی آرہی تھی۔کو ب اے باجی اللہ کے نام پر دے نہ اللہ تجھے چاند سا بیٹا دے۔ مانگنے والی نے اپنے مخصوص انداز میں چہرے پر مسکيییٹ لاتے اسے کہا مگر اس نے سر جھکا کر اس کو اگنور کیا۔ باجی دے نہ اللہ تجھے بیٹا دے ۔ وہ پھر سے اپنی کشکول کو ہلاتی بولی تو اس بار اردل کا دماغ گھوما۔

کیا بیٹے بیٹے کی رٹ لگا رکھی ہے پہلے شادی تو ہونے دو پھر دعا دینا۔ وہ چڑ کر بولی تو مانگنے والی حیرانگی سے اس کا منہ دیکھنے لگی۔ ہیں باجی واقعی نہیں؟؟ مانگنے والی نے حیرانگی سے اسے دیکھتے پوچھا تو اردل کا پارہ اور چڑھا۔ ہاں نہیں۔ اس نے ضبط کرتے کہا۔ واقع نہیں؟؟

پھر سے پوچھا۔ ارے بابا کہا نہ نہیں ہوئی ابھی شادی اب جاؤ میرا دماغ نہ کھاؤ ورنہ یہ جو کشکول میں تین چار سو لیے پھر رہی ہو نہ وہ بھی اٹھا لوں گی جاؤ اپنا کام کرو۔ وہ غصے سے اسے گھور کر بولی تو مانگنے والی کانوں کو ہاتھ لگاتی وہاں سے بھاگی تھی۔

قدم ہی آگے بڑھائے تھے کہ ا سے افسین رکشے سے نکلتی دیکھائی دی۔ سوری یار سو سوری بس رکشے والا نہیں مل رہا تھا۔ وہ اس کے پاس آکر اس کا ہاتھ تھامتی بولی۔

تو جو تیرے باپ نے تجھے اتنی مہنگی گاڑی لے کر دی ہے اس کا اچار ڈالنا ہے تم نے۔ اس نے گھورتے ہوئے کہا۔ نہیں یار تجھے پتا ہے مجھے نارمل لوگوں کی طرح رہنا پسند ہے۔ عیش و عشرت کی زندگی سے تنگ آگئی ہوں میں۔ وہ اس کے ساتھ آگے بڑھتی بولی۔

تمہارے پاس سب کچھ ہے مگر تمہیں قدر نہیں جن کے پاس نہیں ہوتا وہ تم جیسا بننے کی خواہش کرتے ہیں۔ اردل نے اسے دیکھتے کہا۔

چل نہ چھوڈ سب باتوں کو سب سے پہلے کچھ کھاتے ہیں مجھے بھوک لگی ہے پھر شوپنگ کریں گے۔ وہ اسے اپنے ساتھ کھینچتے ہوئے لیجاتی بولی جبکہ اردل اپنی بھوکر سہیلی کو دیکھ کر رہ گئی تھی۔

* * *

وہ دونوں اپنی شاپنگ پوری کر چکے تھے اور باقی کی شاپنگ کے لیے وہ دونوں ا نار کلی بازار آئے ہوئے تھے۔ زاری وہ دیکھو وہ ڈریس کتنا پیارا ہے۔ وہ ایک بلیو کلر کی میکسی کی جانب اشارہ کرتی بولی جو سامنے والی دکان پر ہینگ تھی۔ ہاں پیاری تو ہے مگر اس پر کام بہت ہے۔ وہ میکسی کو غور سے دیکھتا بولا۔ ہاں تو اچھی بات ہے نہ ویسے بھی بار ات پر کام والی میکسی ہے اچھی لگے گی۔ وہ خوشی سے بولی۔ اوکے لے لو اگر پسند ہے تو۔ وہ میکسی کو دیکھ کر بولا۔ ابھی وہ دونوں اس دکان کی جانب جانے ہی لگے تھے کہ ایک مانگنے والی نے ان کا رستہ روکا۔

اے بھائی اپنا اور اپنی بیوی کا صدقہ ہی دے دے۔ اللہ تم لوگو ں کی جوڑی سلامت رکھے۔ زابر جو اس مانگنے والی کو دیکھ کر اپنی پوکٹ سے پیسے نکالنے ہی والا تھا اس کی دعا پر اس کے ہاتھ پاکٹ کے اندر ہی رک گئے تھے جبکہ وہ ہونکوں کی طرح اسے دیکھنے لگا۔

کیا بول رہی ہو بہن دماغ تو ٹھکانے پر ہے نہ؟؟ اریش نے اس عورت کو گھورتے ہوئے کہا۔ ہائے ہائے میں نے تو دعا دی ہے کہ تم دونوں خوش رہو اللہ جوڑی سلامت رکھے اور نیک اولاد دے۔ وہ عورت پھر سے بولی تو اس بار زابر کا چہرہ غصے سے لال ہوا۔

ہر جگہ بکواس کرنے کھڑی نہ ہو جایا کرو۔ بہن ہے وہ میری جسے تم میری بیوی کہہ رہی ہو۔ ضروری نہیں کہ مرد اور عورت کھڑے ہیں تو میاں بیوی ہی ہوں گے بہن بھائی بھی ہوتے ہیں۔ دفع ہو جاؤ یہاں سے پہلے جو تمہیں میں نے پیسے دینے تھے نہ اب وہ بھی نہیں دوں گا۔

وہ غصے سے اس پر بھڑکا جبکہ ان سے تھوڑے فاصلے پر کھڑی اردل بھی انہیں دیکھ رہی تھی اور وہ پہچان گئی تھی اس مانگنے والی کو کیونکہ دو گھنٹے پہلے وہی اس کے پاس آئی تھی۔ او باجی سن اپنے تکے ٹھیک کر بہت خراب ہیں فضول میں لوگوں کو غصہ دلاتے ہیں۔

اردل کی زبان میں کھجلی ہوئی تو وہ وہیں سے کھڑی اونچی آواز میں بولی۔ ہائے ہائے تم تو میرے پیچھے ہی پڑ گئی ہو۔ وہ عورت اردل کو دیکھ اپنی کشکول کو اپنی چادر میں چھپا کر بولتی وہاں سے بھاگ گئی جبکہ اس کے بھاگنے پر اردل کے چہرے پر مسکراہٹ بکھری۔

اپ کون؟؟ کیا آپ کو بھی اس نے ایسی ہی دعا دی تھی؟؟ اریش اردل کو دیکھتی تجسس سے پوچھنے لگی ۔ ارے نہیں یار مجھے تو بچوں کی د عائیں دے رہی تھی حالانکہ میری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی۔ اردل ہس کر بولی تو جہاں اریش اور زابر اس کی بات کر مسکرائے تھے وہیں افسین نے اسے حیران ہو کر دیکھا۔

افسین نے پوچھا۔ ہاں تیرے آنے سے پہلے۔ چل دفع کر اسے آجا بہت ہیں سچی اس نے یہ دعا دی؟؟

شاپنگ کر لی اب گھر چلیں۔ وہ اس کا بازو پکر کر بولتی اریش کو بائے بائے کرتی وہاں سے چلی گئی۔ کتنی پیاری تھیں نہ دونوں۔ اریش زابر سے بولی۔ تم نے ڈریس نہیں لینا۔ وہ اس کی بات اگنور کرتا بولا۔ ہاں ہاں لینا ہے چلو چلو۔ وہ جلدی سے دکان کی جانب بڑھی جبکہ زابر اس کے پیچھے ہی گیا تھا۔ اب مجھے دہلی دروازے لے کر جاؤ۔ وہ دونوں ڈریس لے کر گاڑی تک پہنچے تو وہ بولی۔ کل چلی جانا یار آج ایک تو دیر ہو رہی ہے اور دوسرا تمہیں چاچی کے ساتھ دلہن کا جوڑا لینے بھی جانا ہے۔

وہ سارے شاپنگ بیگ ڈگی میں رکھ کر اس کا گال تھپتھپاتا بولا۔ ہاں مجھے تو چاچی کے ساتھ بھی جانا ہے ۔ چلو ٹھیک ہے کل چلیں گے ہم۔ وہ ماتھے پر ہاتھ مارتی بولی۔ چلو تمہیں پیزہ کھلاتا ہوں میرے فیورٹ ریسٹورنٹ کا۔ وہ اس کے لیے گاڑی کا دروازہ کھو لتا بولا۔

اوکے مگر بعد میں گول گپے بھی کھاؤں گی۔ وہ کھلکھلاتے بولی تو زابر ہس پڑا۔ اوکے جو حکم میری چوہیا۔ وہ ہس کر اس کے بال بکھیر کر بولتا اس کی جانب کا دروازہ بند کرتے اپنی سیٹ کی جانب آیا جبکہ پیزے اور گول گپوں کا سوچ اریش کے منہ میں ابھی سے پانی بھر گیا تھا۔

* * *

دا جان لوگ کب آئیں گے؟؟ نکاح میں ایک دن رہ گیا تھا مگر وہ لوگ آئے ہی نہیں۔ میں رمل کو مس کر رہی ہوں۔ وہ بی جان کے کمرے میں جا کر بولی تو بی جان ہس پڑیں۔ آجائے گی تمہاری سہیلی آج رات تک۔ سب لوگ آئیں گے آخر کو شادی ہے میرے بچوں کی اور ایسا کیسے ہو سکتا ہے میں اپنے اکلوتے بھائی کو نہ بلاؤں شادی پر۔

وہ اپنی الماری سے سونے کے سیٹوں کے باکس نکالتیں بولیں۔ بی جان کیا یہ خاندانی زیور ہے؟؟ وہ ایکسائیٹڈ سی بیڈ پر جا کر بیٹھتی ان ڈبوں کو کھول پرانے مگر خوبصورت ڈ یزائن کے سیٹوں کو دیکھتی بولی۔ ہاں خاندانی ہیں شادی پر دلہن کو یہی پہنائے جاتے ہیں۔

یہ دیکھو یہ تمہاری ماں کا تھا اور یہ تمہاری چاچی کا ہے۔ اب زاری کی دلہن اور زیام کی دلہن کا اس پر حق ہو گا۔ وہ اسے گلے کے بھاری سیٹ دیکھاتی بولیں جن کے ساتھ بھاری انگو ٹھی آئر رنگ اور ٹیکا بھی تھا ۔ واو بی جان بہت خوبصورت ہیں یہ تو اور یہ کس کے ہیں؟؟

اس نے باقی کے دو بوکس کو کھولتے پوچھا جن میں سیم سیٹ تھے مگر وہ نیو ڈیزائن کے تھے۔ پتا ہے جب میری شادی ہوئی تھی تو مجھے تین سیٹ ملے تھے جن میں سے ایک تمہاری ماں کو دیا دوسرا تمہا ری چاچی کو اور جو تیسرا تھا اس سے میں نے یہ دونوں سیٹ بنوائے تمہارے لیے اور ابرش کے لیے آخر کو میری بیٹیوں کا بھی تو حق ہے میری چیز پر۔

وہ اس کے ماتھے پر پیار کرتی بولیں تو اریش نے انہیں کس کر ہگ کیا۔ ایک لو یو بی جان اتنے پیارے سیٹ کے لیے۔ وہ ان کے گا ل پر پیار کرتی بولی۔ مگر یہ ابھی نہیں ملیں گا تمہیں تمہاری شادی پر دوں گی تحفے میں۔ وہ اس کی نیت جان کر بولیں۔ اوہو اس کا مطب شادی جلدی کرنی پڑے گی۔ بی جان جلدی سے میرا رشتہ ڈھونڈیں تاکہ یہ خوبصورت سیٹ مجھے مل جائے۔

وہ سیٹ کو للچائی نظروں سے دیکھتی بو لی تو بی جان ہس پڑیں۔ توبہ کتنی بےشرم ہو تم چلو اٹھو جاؤ اپنی چاچی کو بلاؤ میں اسے دوں یہ سیٹ تاکہ وہ پالش کروا لائے۔ بی جان نے کہا تو وہ اوکے باس کہتی کمرے سے بھاگتے ہوئے نکلی مگر بری قسمت کہ پھر سے سامنے سے آتے زیام سے ٹکرائی۔

سوری زیام لالا سو سور ی۔ وہ جلدی سے بولتی وہاں سے بھاگ گئی۔ سیکھا دیں اسے تمیز تھوڑی سی۔ وہ غصے کو کنٹرول کرتا بی جان سے بولا۔ بس کر دو تم خبردار جو اسے کچھ کہا تو۔ بی جان اسے گھور کر بولیں تو وہ سر جھٹک کر رہ گیا۔

* * *

لالا میرے پاس کپڑے نہیں ہیں شادی کے لیے میں کیا پہنوں گی شادی پر؟؟ وہ ڈیرے پر تھا جب اسے رمل کا میسج آیا جسے پڑھ کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ بکھری کیونکہ رمل کے پاس ڈھیروں کپڑے تھے مگر اس کے مطابق ابھی بھی اس کے پاس کپڑے نہیں تھے۔

تو میں کیا مدد کر سکتا ہوں میری گڑیا کے لیے؟؟ اس نے میسج ٹائپ کرتے سینڈ کیا جس کا جواب ایک منٹ بعد آیا تھا۔ پتا ہے میں نے مورے سے کہا مگر وہ کہتیں پرانے پہنو اب بھلا میں اپنے سپر سٹار لالا کی شادی پر پرانے کپڑے پہنتی اچھی تھوڑی لگوں گی۔

میسج کے آگے معصوم منہ والا ایموجی بھی تھا۔ اوکے میں لے دوں گا تمہیں کپڑے مگر تمہیں میری چوائس کے پہننے پڑیں گے۔ اس نے میسج سینڈ کیا ہی تھا کہ فوراً جواب آیا۔ ڈن کریں لالا۔ رمل کی جلدبازی پر وہ ہس پڑا۔

اوکے آج ہم جائیں گے لاہور تو کل دوپہر تک اریش تمہیں تمہارے کپڑے دے دے گی۔ اس نے میسج سینڈ کرتے موبائیل کو کڑتے کی جیب میں ڈال لیا جبکہ دوسری طرف رمل کا سب سے بڑا مسلہ حل ہو گیا تھا کیونکہ لڑکیوں کے لیے شادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا مسلہ کپڑوں کا ہوتا ہے۔ دا جان لوگوں میں سے دا جان رمل اور آدیان ہی شادی کے لیے آئے تھے کیونکہ مہرین بیگم کے خاندان میں فوتگی ہو گئی تھی اس لیے وہ اور سفیان خان فوتگی پر چلے گئے تھے۔

وہ لوگ پشاور سے لاہور رات تک پہنچ گئے تھے اور تب سے اریش باجی رمل کو اپنے ساتھ باندھے پھر رہی تھی۔ رات سے اس نے رمل کو اپنے ساتھ ساتھ ہی رکھا ہوا تھا۔ ابھی وہ دونوں سو کر اٹھی تھیں اور تیار ہوکر نیچے آئیں تو سب لوگ ناشتے کی ٹیبل پر پہلے سے موجود تھے۔ نوشہ زیور پالش کروا لائی تھی تم؟؟

بی جان نے ٹیبل پر ناشتہ رکھتیں نوشہ بیگم سے پوچھا۔ ماں جی جیولر کو کل دے آئی تھی آج زابر کے ساتھ جا کر لے آؤں گی۔ وہ بی جان کو جواب دیتیں واپس کچن میں جانے لگیں مگر اریش اور رمل نے انہیں پکر کر کرسی پر بیٹھا دیا تھا۔ آپ بیٹھیں چاچی ہم لے آئیں گے جو لانا ہے۔ رمل مسکرا کر بولی تو نوشہ بیگم اس کے اور اریش کے گال پر پیار کرتیں بیٹھ گئیں جبکہ وہ کچن سے جوس بریڈ اور پراٹھے وغیرہ لا کر رکھنے لگیں۔

زیام کہاں ہے وہ کیوں ٹیبل پر موجود نہیں؟؟ بی جان نے ٹیبل پر زیام کو نہ دیکھ پوچھا جبکہ ان کے سوال پر اریش کے منہ کے زاویے بگڑے تھے۔ شاید سو رہا ہو کیونکہ صبح میں زابر اور زیام ایک ساتھ نماز پڑھ کر آئے تھے اور وہ سیدھا کمرے میں ہی گیا تھا۔

آدیان نے پراٹھا اپنی پلیٹ میں رکھتے کہا۔ ابرش جاؤ بھائی کو اٹھا کر لاؤ سب کے ساتھ ناشتہ کرے۔ بی جان کے حکم پر ابرش ہاں میں سر ہلاتی وہاں سے اٹھ کر چلی گئی۔ نوشہ تمہارا شوہر اور عدنان دونوں آج پھر آفس چلے گئے ہیں کیا جو وہ بھی نظر نہیں آرہے؟؟ بی جان تو آج سب کی انسپکشن کے موڈ میں تھیں۔

ماں جی میں نے ان سے کہا تھا کہ نہ جائیں مگر انہوں نے کہا کہ آگے چار سے پانچ دن وہ آفس نہیں جا سکیں گے اس لیے آج ان دونوں کا جانا ضروری ہے تاکہ ضروری کام نپٹا سکیں۔ نوشہ بیگم کے جواب پر بی جان ہنکارہ بھر کر رہ گئیں۔

ان دونوں سے کہنا چھوڈ دیں اس آفس کا پیچھا صبح سویرے کے جاتے ہیں اور رات گئے واپس آتے ہیں ۔ اگر میرے پوتے کی شادی پر آفس جانے کا نام لیا نہ تو دونوں کو جائیداد سے عاق کر دوں گی۔ بی جان کی دھمکی پر نوشہ بیگم نے اپنی ہسی چھپا ئی جبکہ رمل اور اریش ایک دوسرے سے باتوں میں مگن اپنا ناشتہ کر رہی تھیں اور زابر ان کے حکم پر ان سے دور پڑی چیزیں ان تک پہنچا رہا تھا۔ بس کر دو ممتاز کھانے کے بعد سب کی کلاس لے لینا ابھی سب کو سکون سے کھانا کھانے دو۔

دا جان جو کب سے بی جان کو دیکھ رہے تھے بولے جبکہ بھائی کے ایک بار ہی کہنے پر بی جان چپ کر گئی تھیں۔ اور سب لوگوں کو سکون کا سانس آیا تھا تب تک ابرش زیام کو بھی لے آئی تھی۔

* * *

آدیان بیٹا کہاں جا رہے ہو؟؟ وہ تیار شیار ہو کر باہر جا رہا تھا جب بی جان نے اسے روک کر پوچھا۔ وہ بی جان بس کچھ کام سے باہر جا رہا ہوں دو سے تین گھنٹوں تک واپس آجاؤں گا۔

وہ ان کے پاس جا کر احترام سے بولا۔ اچھا چلو جاؤ اور جلدی اجانا کیونکہ لائٹنگ والوں نے آنا ہے آج لائٹنگ کرنے تو زابر سے تو مجھے امید نہیں کہ وہ اکیلا ان سے کام کروا لے گا اس لیے تم زرا ان کے سر پر کھڑے ہو جانا۔

بی جان نے آدیان کے سر پر پیار کرتے کہا۔ اوکے بی جان بس تب تک آپ زابر پر بھروسہ کر لیں جب تک میں اپنا کام کر آتا ہوں۔ وہ مسکرا کر کہتا وہاں سے چلا گیا جبکہ بی جان اب زابر کو بلانے چل پڑیں۔

بی جان کا بس نہیں چل ر ہا تھا محلے والوں کو بھی کام پر لگا دیں تاکہ ان کے پوتے کی شادی پر کوئی کمی نہ رہ جاتی۔ اوئے لڑکیوں تم تینوں گھر پر کیا کر رہی ہو؟؟ میں زیام سے کہتی ہوں تم تینوں کو پالر چھوڈ کر آتا ہے۔ اپنا منہ ہاتھ چمکا کر آجاؤ کل ٹائم نہیں ملنا پھر اس سب کا۔

بی جا ن جاتے جاتے لاؤنچ میں بیٹھیں رمل اریش اور ابرش سے بولیں جبکہ وہ بی جان کا منہ دیکھ کر رہ وشن کرنے سے روکتی تھیں اور آج انہیں خود سے جانے کا کہہ رہی گئی تھیں کیونکہ بی جان تو ان کو ٹ تھیں۔

* * *

شام کے چھ بج رہے تھے اور شکر تھا کہ سارے کام پورے ہو گئے تھے بازار کے بھی اور گھر کے بھی۔ سردیاں ہونے کے سبب چھ بجے ہی رات کا اندھیرا چھا گیا تھا اور لائٹنگ سے سجا سارا گھر اس وقت جگمگاتے ہوئے اس بات کو ثابت کر رہا تھا کہ ہاں گھر میں شادی ہے۔

بی جان کیا یار کل نکاح بھی ہے اور ہم لوگوں نے گھر میں کوئی رونق ہی نہیں لگائی۔ یار گھر کی پہلی شادی ہے تو پھر ہلہ گلہ تو بنتا ہے نہ۔ ڈھولکی رکھ لیں بی جان؟؟ سب لوگ لاؤنچ میں بیٹھے چائے پی رہے تھے جب اریش بی جان سے مخاطب ہوئی۔ ہاں بھئی لاؤ ڈھولکی گانے گاؤ ہلہ گلہ کرو۔ میں نے کب روکا ہے تم لوگوں کو۔

جو کرنا ہے کرو آخر کو میرے بچوں کی خوشی ہے۔ بی جان ہسیے ہوئے بولیں جبکہ زابر اور اریش اور رمل نے بی جان کی اجازت پر خوشی سے تالیاں بجائیں تھیں۔ بند کرو یہ تالیوں کا شور اور چپ کرکے بیٹھو کوئی کچھ نہیں کرے گا۔ گھر کا سکون اچھا نہیں لگ رہا کیا جو ڈھولکی کا شور شروع کرنا ہے۔ زیام نے اریش اور زابر کو گھورتے ہوئے کہا تو وہ دونوں معصوم منہ بنا کر چپ کر گئے۔

کیا بچوں کو ڈانٹ رہے ہو؟؟ تم تو نہ ہی بولو تو اچھا ہے خود جو کنسرٹس میں گاتے ہو تب تمہیں شور نہیں لگتا۔ جاؤ بچو نگہت کے گھر سے ڈھولکی لے آؤ اور اس کو بھی ساتھ لے آنا اسے بہت ٹپے آتے ہیں۔ بی جان زیام کو چپ کرواتی بولیں تو اریش نے زیام کو سب کی نظروں سے چھپ کر زبان نکالی جس پر وہ غصہ پی کر رہ گیا تھا۔

بی جان محلے کی ساری آنٹیوں اور لڑکیوں کو بھی بلا کر لاؤں گی میں تو۔ جتنے زیادہ لوگ ہوں گے اتنی رونق لگے گی۔ وہ صوفے سے کھڑی ہوتی زابر کو بھی کھڑے کرتی بولی۔ جس کو مرضی بلا لانا تمہاری مرضی۔ بی جان ہس کر بولیں جبکہ اریش اور زابر رمل کو بھی اٹھاتے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.