Chapter 5: قسط 5

وہ کافی دیر اسی جگہ سوگ کی حالت میں بیٹھا رہا تھا آخر جب مر اس کے پاس آیا تو وہ ہوش میں دنیا میں واپس لوٹا۔ سر اب کیا کرنا ہے وہ تو چلی گئیں؟؟ مر اس کے پاس سر جھکائے کھڑا بولا۔ پلین کینسل کر دو ابك چلی اس کے گھر میں ایمرجنسی ہو گئی تھی اسی لیے وہ چلی گئی۔

ہم کسی اور دن کا پلین بنا لیں گے۔ وہ مشکل سے مسکراتے ہوئے بولا اور کرسی سے کھڑا ہوتا وہاں سے چلا گیا۔ گھر واپسی تک اس کا موڈ خراب ہی تھا اور اس خراب موڈ کی زد میں گلی میں کھیلتے اریش اور زابر آئے تھے۔

اس رات ہی اس نے بی جان سے کہہ دیا تھا کہ وہ ان کی مرضی سے شادی کرے گا کیونکہ اب وہ اس لڑکی کو پرپوز نہیں کرنے والا مگر وہ یہ بلکل نہیں جانتا تھا کہ بی جان اس کی شادی اریش سے کروا دیں گیں۔

اس وقت اسے خود پر غصہ آرہا تھا جو بنا لڑکی کے بارے میں جا نے اس نے بی جان کو ہاں کر دی اور اب ساری زندگی کا عزاب اپنے سر ڈال لیا۔

* * *

نکاح ہوتے ہی زیام بھی زابر کی طرح اٹھ کر وہاں سے چلا گیا تھا جبکہ اریش اور ابرش بھی اپنے کمرے میں جا کر بند ہو گئی تھیں۔ چپ کر جاؤ نہ اریش کب تک رو گی۔ چپ کر جاؤ ورنہ طیعیٹ خراب ہو جائے گی تمہاری۔

رمل نے ڈوپلیکیٹ کی سے اریش کے کمرے کا روازہ کھولا تھا اور اب اس کے پاس بیٹھی اسے چپ کروانے کی کوشش کر رہی تھی مگر وہ تھی کہ رونا بند ہی نہیں کر رہی تھی۔ کی۔۔وں چپ کرو۔۔ں ہاں ک۔۔یا اپنی بری قسمت پر رو بھ۔۔ی نہیں سکتی؟؟

ر۔۔رمل ت۔۔تمہیں پتا ہے م۔۔ی۔میرا اس وقت دل ک۔۔ر۔۔ہا ہے میں م۔۔۔مر جاؤں۔ اچ۔۔ھا ن۔۔ہیں ک۔یا بی ج۔۔ان او۔۔ر بابا لوگوں نے۔ ک۔بھ۔۔کبھی معاف ن۔۔ہیں کروں گی ک۔۔ب۔۔کبھی نہیں۔ وہ بری طرح روتے ہچکیوں کے دوران بولی تو رمل کی آنکھوں سے بھی آنسوں بہنے لگے اور اس نے آگے ہوتے اریش کو اپنے ساتھ لگایا۔

اس نے کب دیکھا تھا اریش کو یوں روتے ہوئے۔ وہ تو من موجی سی لڑکی تھی کبھی نہیں روتی تھی ہمیشہ ہستی اور سب کو ہساتی تھی۔ چپ کر جاؤ میری جان اب جو ہونا تھا وہ ہو گیا رونے سے سب کچھ پہلے جیسا تھوڑی ہو جائے گا۔

اس نے اس کی کمر تھپتھپاتے نرمی سے کہا۔ پ۔۔ہلے جب م۔۔میں روتی ت۔ھی تو س۔ب لوگ م۔۔یری بات فوراً مان جاتے تھے م۔گ۔۔مگر اب کسی نے م۔۔یرے انسوں ن۔۔نہیں دیکھے۔ م۔۔یں کل کہہ رہی تھی کہ ب۔۔د۔۔قسمت لڑکی ہوگی جس سے زیام ل۔۔لالا کا نکاح ہو گا م۔۔ گر د۔۔دیکھو و۔وہ بدقسمت لڑکی م۔۔یں خ۔۔ود بن گئی۔

وہ اور زیادہ شدت سے روتے بولی۔ اریش میری جان تم ابھی تک رو رہی ہو؟؟ میں صدقے میری بچی کے ایدھر او ماں صدقے جائے۔ نوشہ بیگم آخر بڑی ہمت کرتے اس کے کمرے میں آئی تھیں اور اسے یوں رمل کے گلے لگ کر روتا دیکھ اس کے پاس جاتیں اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر محبت سے بولیں مگر ان کے محبت بھرے لہجے پر ہمیشہ کی طرح اس بار اریش ان کی آغوش میں نہیں چھپی تھی بلکہ اس بار اس نے اپنے کندھے پر رکھا ان کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔

ا۔۔پ بھی دور رہیں م۔۔مجھے آپ سے بھی بات ن۔۔نہیں کرنی۔ آپ ب۔۔بھی سب کے س۔۔ساتھ ملی ت۔۔ھیں۔ آپ کو میں ن۔۔نے ماں سم۔۔جھا مگر ا۔۔پ ماں ن۔۔نہیں بنیں۔ اس نے رمل سے دور ہو کر نوشہ بیگم سے فاصلہ بناتے کہا جبکہ اس کے الفاظ پر نوشہ بیگم جامد ہو گئی تھیں۔ ا۔۔یسے کیوں کہہ رہی ہو میری جان۔

میں نے ہمیشہ تمہیں اپنی بیٹی سمجھا ہے ماں کی طرح تمہیں پیار کیا ہے پھر ایسا کیوں کہی رہی ہو؟؟ انہوں نے اریش کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتے کہا مگر اریش نے ہاتھ دور کر لیا۔ ن۔۔ہیں جھوٹ کہہ رہی ہ۔۔یں آپ اگر بیٹی سمجھتیں تو م۔۔میرا ساتھ دیتیں۔ ا۔۔گر می۔۔ری مورے آج زندہ ہوتی تو وہ کبھی ب۔۔بھی م۔۔یرے ساتھ ایسا نہ ہونے دیتیں۔

وہ غصے سے کہتی گھٹنوں میں سر دیے پھر سے اونچی آواز میں رونا شروع کر گئی جبکہ نوشہ بیگم تو اس کے الفاظ پر بہت زیادہ ہرٹ ہوئیں تھیں۔ چاچی پلیز اریش کی باتوں کا برا مت مانیے گا ابھی وہ کچھ نہیں جانتی وہ کیا کہہ رہی ہے۔ آپ جانتی ہیں اس وقت اس کی کیا حالت ہے۔

رمل نے نوشہ بیگم کے اداس چہرے کو دیکھ کر کہا تو وہ بمشکل مسکرائیں۔ م۔۔مجھے پتا ہے بیٹا میں کیوں برا مانوں گی اس کی بات کا۔ تم اس کا خیال رکھنا میں زرا ابرش کو دیکھ لوں۔

وہ آنکھوں میں آئی نمی کو چھپاتیں اس سے بولیں اور کمرے سے چلی گئیں جبکہ رمل ان کو دیکھ کر رہ گئی جو اپنی بیٹی سے پہلے اریش کے پاس آئی تھیں مگر وہ پاگل اپنے دکھ میں بنا سوچے سمجھے انہیں ہرٹ کر گئی تھی۔

* * *

ابرش دروازہ کھولو میں آخری بار کہہ رہی ہوں۔ وہ کب سے ابرش کے کمر ے کا دروازہ نوک کر رہی تھیں مگر وہ دروازہ کھول ہی نہیں رہی تھی اس لیے اس بار وہ تھوڑے سخت اور دھمکی بھرے لہجے میں بولیں تو کچھ سیکنڈ بعد اس نے دروازہ کھول دیا۔ یا اللہ کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے۔ کیا گھر کے سب بچے پاگل ہوگئے ہیں جو اس طرح سے ری ایکٹ کر رہے ہیں؟؟

ابرش کے دروازہ کھولتے ہی انہوں نے ابرش کی آنکھوں کو دیکھ کر کہا جو رونے کے سبب لال اور سوجھ گئی تھیں۔ بچوں کا پتا نہیں مگر معاف کریے گا مورے گھر کے بڑے ضرور پاگل ہوگئے ہیں۔ کیا کوئی ایسے کھیلتا ہے اپنے بچوں کی زندگی سے؟؟ بی جان نے میری مجبوری کا فائیدہ اٹھایا اور میں کچھ کر بھی نا پائی۔

امی وہ چھوٹا ہے مجھ سے۔ باجی کہتا ہے مجھے وہ اور آپ سب نے پکر کر اس سے میرا نکاح کروا دیا۔ واہ کیا بات ہے۔ وہ روتے ہوئے تو نہیں مگر سیم اریش جیسے لہجے میں بولی تو نوشہ بیگم کچھ نہ بول سکیں۔ جائیں جا کر کہہ دیں بی جان سے کہ اچھا نہیں کیا انہوں نے ہم سب کے ساتھ۔ ہو جائیں خوش اپنے خود سر فیصلے پر۔

ہم سب کی زندگی برباد کر دی ان کے اس فیصلے نے۔ وہ غصے سے کہہ کر پھر سے دروازہ بند کر گئی جبکہ نوشہ بیگم اسے روکنے کے لیے بولنے کی کوشش کرتی رہ گئیں مگر زبان نے سا تھ نہ دیا۔ چھوڈ دو ان سب کو ان کے حال پر۔ ابھی غم تازہ ہے اس لیے سوگ میں ہیں۔

آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ وہ ابرش کے کمرے کے سامنے ہی کھڑی تھیں جب بی جان کی آواز ان کے کانوں میں پڑی۔ انہوں نے اپنے دائیں جانب دیکھا تو بی جان اور وہاں کھڑی تھیں شاید وہ ابرش کی باتیں سن چکی تھیں۔ ماں جی آپ کو نہیں لگتا ہم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کر دی؟؟ نوشہ بیگم نے اداسی سے پوچھا۔

کچھ غلط نہیں کیا میں نے۔ بڑوں کے فیصلے غلط نہیں ہوتے۔ تم ان کو ان کے حال پر چھوڈ دو اور باقی فيگسب بھی رخصتی ساتھ ہوگی۔ بی جان نے ایک اور بم پھوڑا۔ مجھے رزر کی تیاری کرو اب ابرش اور زابر کی لگتا ہے آپ یہ سب ٹھیک نہیں کر رہیں۔

کم سے کم بچوں کو وقت دیں رشتے کو قبول کرنے کا۔ میرے خیال سے تو ابھی زیام اور اریش کی رخصتی بھی روک دینی چاہیے۔ نوشہ بیگم پریشانی سے بولیں۔ مجھے بہتر پتا ہے کہ کیا کرنا ہے تم فکر نہ کرو تم بس وہ کرو جو میں کہہ رہی ہوں۔ بی جان کہتیں وہاں سے چلی گئیں جبکہ نوشہ بیگم ترس بھری نظروں سے ابرش کے کمرے کے دروازہ کو دیکھ کر آگے بڑھ گئیں۔

* * *

اس کے فون پر کب سے اریش کی کالز آرہی تھیں مگر اس کا فون پک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ وہ گھر سے دور بے فضول سڑک پر ٹہلتا اپنے اندر کے غصے اور غم کو کم کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور ابھی اس کا اردہ اور زیادہ سڑک پر ٹہلنے کا تھا۔ اس کا بس چلتا تو کبھی گھر واپس ہی نہ جاتا۔

جب کافی دیر اریش کی کالز لگاتا ر آتی رہیں تو آخر اس نے کال پک کر ہی لی۔ اریش میرا ابھی کوئی بات کرنے کا موڈ نہیں ہے اس لیے پلیز مجھے کالز کر کر کے تنگ نہ کرو۔ اس نے کال پک کرتے ہی کہا مگر اگلی جانب سے اریش کی آواز کی بجائے اس کی ہچکی سن کر اس کا سارا جسم ایک دم ایکٹیو ہوا تھا۔ اریش کای ہوا ہے؟؟

کیوں رو رہی ہو تم؟؟ جلدی بتاؤ بھائی کو۔ اس نے اپنا غم بھول کر بے چینی سے پوچھا۔ ز۔۔زا۔۔ری! اس نے بمشکل روتے اس کا نام پکارا اور زابر کی بے چینی میں اضافہ ہوا۔ اریش ہوا کیا ہے کیوں رو رہی ہو؟؟

جلدی بتاؤ مجھے۔ اس نے فکرمندی سے پوچھتے اپنے قدم گھر کی جانب بڑھائے۔ پل۔۔پر زاری گھر آجاؤ پ۔۔لیز۔ اس نے ہچکیوں سے روتے اتنا ہی کہا اور فون کٹ کر دیا اور وہاں زابر کے قدموں میں تیزی آئی تھی اور وہ دوڑتے ہوئے گھر کی جانب بڑھا تھا۔

* * *

اریش میری گڑیا کیا ہوا ہے میری چندہ کو؟؟ گھر آتے ہی وہ سیدھا اریش کے کمرے میں گیا تھا اور اندر جاتے ہی اس نے بے چینی سے پوچھا تو بیڈ پر گھٹنوں میں سر دے کر بیٹھی اریش فوراً سے پہلے بیڈ سے اتر کر اس کے گلے جا لگی تھی۔ ز۔۔زاری! ز۔۔زاری! وہ روتے ہوئے بس اس کا نام پکارا رہی تھی جبکہ زابر کی فکربڑھتی جا رہی تھی۔ کیا ہوا ہے رمل یہ ایسے کیوں رو رہی ہے؟؟

زابر نے کمرے میں موجود رمل سے پوچھا۔ لالا وہ اریش کا زیام لالا سے نکاح ہو گیا۔ رمل کی بات تھی یاں کوئی دھماکہ۔ کیا؟؟ یہ کیا کہہ رہی ہو تم پاگل ہو گئی ہو کیا؟؟ زابر نے تیز آواز میں پوچھا تو وہ ڈر گئی۔ س۔۔چ کہہ رہی ہوں لالا۔ زیام لالا کا جس سے نکاح ہونا تھا وہ اریش ہی تھی اور یہ بات نہ زیام لالا کو پتا تھی نہ اریش کو بلکہ گھر کے بڑوں کے علاؤہ کسی کو پتا نہیں تھا۔

وہ ڈرتے ڈرتے بولی کیونکہ زابر کو غصے میں اس نے پہلی بار دیکھا تھا۔ پاگل ہیں کیا گھر کے سب لوگ؟؟ میرے ساتھ تو جو کیا سو کیا میری بہن کو بھی نہ چھوڈا۔ اریش تم فکر نہ کرو میں ابھی بابا سے بات کرتا ہوں۔ ایسے کیسے کر سکتے ہیں وہ لوگ۔

وہ اریش کو کس کر اپنے ساتھ لگاتا بولا۔ کوئی کچھ نہیں کر سکتا کوئی بھی ہماری بات نہیں سنے گا زاری۔ ہم کیا کریں گے زاری ہم کیا کریں اب؟؟ وہ رونے کے ساتھ ساتھ ڈری ہوئی بھی تھی جبکہ زابر اپنی آنکھیں زور سے میچ کر اپنا غصہ دبانے لگا۔

* * *

کہاں تھی تم اتنی دیر؟؟ وہ اریش اور زابر کو اکیلا چھوڈ کر آدیان کے کمرے میں آئی تو وہ اسے دیکھ کر بولا جبکہ رمل رونے والا منہ بناتی اس کے سینے سے جا لگی۔ لالا اریش بہت رو رہی ہے، زابر لالا بھی بہت زیادہ غصے میں ہیں ابرش آپی نے بھی خود کو ابھی تک کمرے میں بند کر رکھا ہے اور زیام لالا تو گھر واپس ہی نہیں آئے۔

بی جان نے سب کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟؟ اس نے اداسی سے آدیان سے پوچھا۔ میری جان مجھے تو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر آج ہوا کیا؟؟ جو بھی ہو مجھے خود سب کے لیے بہت برا لگ رہا ہے۔ مگر گھر کے بڑوں کے فیصلوں کے آگے کیا کر سکتے ہیں ہم۔

وہ رمل کا سر تھپتھپاتا بولا۔ آپ نے زیام لالا کو کال کر کے پوچھا وہ کہاں ہیں؟؟ اس نے چہرہ اوپر کرتے پوچھا۔ ہاں بہت مرتبہ کال کی ہے مگر اس نے اپنا فون بند کر دیا ہے۔

اب تو بس دعا کر سکتے ہیں ہم سب ان کے لیے۔ اس نے ٹھنڈی سانس بھر کر کہا جبکہ رمل پھر سے سب کے بارے میں سوچنے لگی۔

کہاں تھے تم ساری رات؟؟ گھر کیوں نہیں ائے پتا بھی ہے میں کتنی پریشان ہو گئی تھی۔ فون بھی آف تھا تمہارا۔ تمہارے بابا نے تمہارے لاہور والے ہر دوست کو فون کیا مگر تم کسی کے ساتھ نہیں تھے۔ کچھ تو خیال کرتے کہ ہمیں فکر ہوگی۔ وہ رات کا گیا صبح آٹھ بجے گھر واپس آیا تھا جبکہ اسے دیکھ کر نوشہ بیگم جو کچن سے نکل رہی تھیں فوراً سے اس کے پاس آکر پریشانی سے بولنے لگیں مگر اس نے ان کو آگے سے جواب دینا بھی مناسب نہ سمجھا اور ان کی سائیڈ سے ہو کر سیڑھیوں کی جانب بڑھ گیا۔ زیام میں تم سے بات کر رہی ہوں دیواروں سے نہیں۔ اس کے خود کو اگنور کرنے پر نوشہ بیگم سختی سے بولیں۔ پتا ہے مجھے کہ آپ مجھ سے ہی بات کر رہی ہیں مگر میرا کسی سے بات کرنے کا یاں کسی بات کا جواب دینے کا موڈ نہیں۔ اس نے روکھے انداز میں کہتے قدم آگے کو بڑھائے۔

تمہاری مہندی ہے رات کو اور اپنی حالت دیکھو کیسے آنکھیں لالا ہوئی پڑی ہیں۔ حالت سدھارو اپنی ورنہ رشتےدار ہزار باتیں بنائیں گے اور ابرش کو بھی سمجھاؤ اس نے بھی خود کو کمرے میں بند کر رکھا ہے اس کو تم ہی سمجھاؤ اور اسے بتا دینا کہ اب اس کی رخصتی بھی تمہارے ساتھ ہی ہوگی۔ انہوں نے پیچھے سے کہا تو دوسری سیڑھی پر قدم رکھتا زیا م رکا۔ کیا کہا آپ نے؟؟ اسے لگا اس نے غلط سن لیا ہے۔ وہی کہا ہے جو تم نے سنا ہے۔ میں تو کہہ رہی تھی ابھی نہ کرتے رخصتی مگر تمہاری بی جان کا حکم ہے کہ کل ہی رخصتی ہو گی اور تمہارے ساتھ اب ابرش اور زابر کی بھی رخصتی ہو گی۔ نوشہ بیگم بنا اس سے نظریں ملائے بولیں تو زیام نے لمبا سانس کھینچا اور بنا کچھ کہے سیڑھیاں چڑھنے لگا جبکہ پیچھے نوشہ بیگم اس کو جاتا دیکھنے لگیں۔

* * *

رات زابر کے کندھے سے لگ کر روتے ہوئے ہی وہ سو گئی تھی جبکہ وہ ساری رات اریش کے لیے فکرمند رہا تھا۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا کرے۔ اب کیسی طیعیٹ ہے اریش کی؟؟ رمل کمرے میں آئی تو اریش کو زابر کے کندھے سے لگ کر سوتا دیکھ فکرمندی سے پوچھتی بیڈ تک پہنچی۔ ہمم ٹھیک ہے رات ساری تو بخار رہا اسے مگر شکر ہے اب جسم گرم نہیں ہے۔

زابر اریش کا ماتھا چھو کر بولا تو ر مل کو سکون آیا جبکہ زابر اور رمل کی باتوں کی آواز سے اریش کی نید ٹوٹ گئی تھی۔ اریش کچھ کھانے کو لاؤں تمہارے لیے؟؟ اسے اٹھتا دیکھ رمل نے پوچھا جس پر اس نے بنا جواب دیے اپنے دکھتے سر کو تھاما۔

کیا بات ہے گڑیا سر میں درد ہے؟؟ اسے سر پکڑتے دیکھ زابر نے فکر مندی سے پوچھا۔ ہاں سر بہت درد کر رہا ہے۔ اس کا لہجہ ابھی بھی بھاری تھا۔ رمل بچے اپ کچھ دیر کے لیے زرا باہر جاؤ ہمیں بات کرنی ہے۔ زابر ابھی اریش کا سر خود دباتا کہ تبھی زیام اندر کمرے میں آتا رمل سے بولا جبکہ اسے دیکھتے ہی اریش زابر کے سینے میں چھپ گئی تھی۔

زیام کے کہنے پر رمل سر ہلاتی چپ چاپ کمرے سے نکل گئی جبکہ زیام کے پیچھے ہی ابرش بھی اندر آئی تھی اور اندر آتے ہی زیام نے کمرے کا دروازہ بند کر دیا تھا۔ ابرش کو دیکھ زابر نے منہ بنایا جبکہ اسے دیکھ کر ابرش نے تو منہ ہی موڑ لیا تھا۔ جی لالا کیا بات ہے؟؟

کیا کہنا ہے آپ نے جو ایسے اکٹھے کیا ہے؟؟ ابرش نے زیام کو دیکھتے پوچھا۔ تم دونوں کو پتا ہے میری اور اریش کی رخصتی کے ساتھ تم دونوں کی رخصتی بھی تہہ کر دی گئی ہے۔ زیام نے ابرش اور زابر کو دیکھ کر کہا تو ان دونوں کے منہ حیرانگی سے کھل گئے تھے۔

ک۔۔ کیا کہہ رہے ہیں آپ لالا؟؟ ابرش نے حیرانگی سے پوچھا۔ م۔۔میں نے نہیں کرنی زیام لالا کے ساتھ شادی مجھے نہیں کرنی رخصتی۔ زیام ابھی کچھ بولتا کہ اریش زابر کی شرٹ کو سختی سے مٹھی میں دبوچ کر بولی جس پر زابر نے سینے پر رکھا اس کا سر تھپتھپایا۔

میں تو مرا جا رہا ہوں نہ جیسے تمہارے ساتھ رخصتی کروانے کو۔ بات سنو تم سب لوگ میری۔ گھر والوں نے سب کچھ سوچ رکھا ہے اور ہماری کوئی نہیں سنے گا۔ مہندی کے فيگشن میں وقت بہت کم ہے اور مہمان بھی آنا شروع ہو چکے ہیں اس لیے ہم چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لیے میری بات سنو سب لوگ۔

چپ چاپ جیسا گھر والے کہہ رہے ہیں وہ کرو۔ ہم ان کے کہنے پر رخصتی کروائیں گے سب کو شو کرواو کہ ہم نے ان کے فیصلے کو مان لیا ہے اور پھر کچھ عرصہ بعد ہم ایک دوسرے کو ڈیوس دے دیں گے۔ زیام ہلکی آواز میں انہیں سمجھاتا بولا تو ان تینوں نے حیرانگی او ر ناسمجھی سے اسے دیکھا۔ لالا آپ کو پتا بھی ہے آپ کیا کہہ رہے ہیں؟؟

میں اس زابر کے ساتھ رخصتی کرواں گی؟؟ کبھی نہیں سو چیے گا بھی مت۔ ابرش نے دونوں ہاتھ اور سر نہ ہلاتے کہا۔ میری بات سنیں ابرش باجی میں بھی ہاں نہیں کہہ رہا مجھے بھی آپ کے ساتھ شادی کرنا منظور نہیں۔ زابر نے ابرش کو گھورتے ہوئے کہا تو زیام اپنا سر پکر رہ گیا۔ زابر کم سے کم اسے اب باجی تو مت کہو۔

زیام نے سر تھامے کہا تو زابر نے منہ بنایا جیسے اسے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا ہو۔ اب تم کیوں اپنی آنکھوں کا سمندر بہا رہی ہو؟؟ ابرش نے اریش کو پھر سے رونا شروع کرتے پوچھا۔ مجھے زیام لالا کے ساتھ نہیں رہنا۔ مجھے طلاق چاہیے مجھے کسی کے ساتھ شادی نہیں کرنی۔

وہ ہچکیوں سے روتے بولی تو زیام کا دل کیا اپنا سر دیوار میں دے مارے۔ میں کیا بکواس کر رہا ہوں؟؟ مجھے بھی تمہارے ساتھ نہیں رہنا مگر مجبوری بھی سمجھو ہماری۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے سوائے بڑوں کا حکم ماننے کے۔ وہ اپنا سر ہاتھوں میں گرائے بولا جبکہ زابر اس کی بات پر سوچ میں پڑ گیا تھا۔

ٹھیک ہے مجھے منظور ہے آپ کی بات لالا ہمیں ناٹک ہی کرنا ہے نہ سب کچھ قبول کرنے کا تو ٹھیک ہے مگر اس کی شرط طلاق ہے۔ ابرش نے کچھ سوچتے کہا۔ ٹھیک ہے ہماری طرف سے بھی۔ زابر نے اریش کو چپ کرواتے کہا تو اس نے حیرانگی سے زابر کو دیکھا۔ مگر زاری؟؟

اس نے بولنا چاہا مگر زابر نے زیام کی جانب دیکھتے بولنا شروع کیا۔ آپ اس تمام عرصہ اریش کے ساتھ اچھے سے پیش آئیں گے اسے کچھ نہیں کہیں گے نہ ڈانٹیں گے نہ ہی اس پر غصہ کریں گے۔ بولیں منظور؟؟ زابر نے شرطیں گنوائیں۔ اوکے ڈن مجھے منظور ہے۔

زیام نے فوراً ہاں کہی تھی جبکہ اریش کو زابر کا فیصلہ بلکل پسند نہیں آیا تھا۔ نہیں میں بلکل بھی ان کی دلہن نہیں بنوں گی مجھے نہیں جانا ان کے کمر ے میں۔ وہ نہ میں سر ہلاتی روندو انداز میں بولی۔ آپ لوگ جائیں میں اسے سمجھا لوں گا آپ فکر نہ کریں۔

زابر نے زیام اور ابرش کو دیکھ کر کہا اور پھر اریش کا چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں بھرا۔ اس کے کہنے پر زیام اور ابرش دونوں ہی کمرے سے چلے گئے تھے جبکہ پیچھے زابر نے جیسے تیسے اریش کو سمجھا کر منا لیا تھا۔

* * *

جیسا بڑے چاہتے تھے بلکل ویسا ہی ان چاروں نے کیا تھا۔ چپ چاپ ان کی ہاں میں ہاں ملا کر رخصتی کر ات کا فيگش لی تھی مگر گھر کے تمام بڑوں سے ان چاروں نے منہ بنا رکھا تھا۔ مہندی کے بعد بار ن جیسے تیسے کر کے گزار لیا تھا اور ابرش زابر کی جبکہ اریش زیام کی دلہن بنے ان کے کمروں میں موجود تھیں دلہوں کی طرح بلکل نہیں۔

مگر روائمیں بتا رہی ہوں زیام لالا میں صوفے پر بلکل نہیں سوں گی۔ مجھے صوفے پر نید نہیں آتی اس لیے آپ گے۔ وہ جیسے ہی کمرے میں آیا اریش باجی دلہن کا جوڑا بدل کر کمف ٹیبلر کپڑے پہنے صوفے پر سوئیں اس کے سامنے آتی بولی جبکہ اس کی بات پر زیام نے آئی برو آچکا کر اسے دیکھا۔ کس خوشی میں میں صوفے پر سوں؟؟

بھولو مت یہ میرا کمرہ ہے اس لیے چپ چاپ صوفے پر لیٹ جاو اور یہ کیا لالا لالا کی رت لگائے رکھتی ہو۔ جیسے مرضی سہی نکاح ہوا ہے اور اب مجھے لالا مت کہنا۔ وہ اسے گھور کر بولتا اپنی شیروانی اتار کر واش روم میں گھس گیا۔ ہنہ آئے بڑے لالا نہ کہو۔ اگر ایسی بات ہے نہ کہ آپ کا کمرہ ہے تو ٹھیک ہے میں اپنے کمرے میں چلی جاتی ہوں وہاں تو میری مرضی چلے گی نہ۔

وہ واش روم کی جانب منہ کرتی اونچی آواز میں بولی تو اس کی بات پر زیام واپس باہر نکلا۔ خبردار جو کمرے سے ایک قدم بھی باہر نکلا چپ چاپ صوفے پر لیٹ جاو۔ اس نے اسے گھور کر کہا۔ آپ مجھے گھور رہے ہیں مجھے ڈانٹ رہے ہیں۔ میں زاری کو بتا ؤں گی آپ نے پرومس توڑ دیا۔ وہ آنکھوں میں آنسوں لاتی رونے کی تیاری پکرتے بولی تو زیام کا دل کیا یاں تو اپنا سر پھاڑ دے یاں سامنے کھڑی لڑکی کا ۔

چپ بلکل چپ آواز نہ آئے مجھے۔ کچھ نہیں کہہ رہا میں تمہیں جاؤ سو جاؤ بیڈ پر میں صوفے پر سو جاؤں گا۔ وہ لمبا سا نس لے کر خود کو نارمل کرتا بولا تو اریش کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔ شکریہ لالا۔ وہ خوشی سے کہہ کر بیڈ پر چڑھ گئی جبکہ اس کے پھر سے لالا کہنے پر زیام نے اپنے بالوں کو نوچنے کے انداز میں دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں میں پکڑا تھا۔

* * *

کای کر رہے ہو تم؟؟ وہ چینج کرکے واش روم سے نکلی تو زابر کو زمین پر بستر بچھاتا دیکھ حیرانگی سے پوچھنے لگی۔ وہ میں اپنے لیے بستر بچھا رہا ہوں۔ اب ابرش باجی آپ مجھ سے بڑی ہیں آپ کو تھوڑی نہ صوفے پر یاں زمین پر لیٹنے کا کہوں گا اس لیے خود ہی اپنا بستر بچھا رہا ہوں کیونکہ صوفے پر تو میں پورا نہیں آؤں گا۔

وہ اپنا بستر بچھاتا مگن انداز میں بولا جبکہ اس کے منہ سے باجی سن کر ابرش س جھٹک کر رہ گئی۔ ٹھیک ہے بستر بچھا کر لائٹ آف کر دینا یاد سے۔ وہ بیڈ پر لیٹ کر اپنے اوپر لحاف لیتی بولی جبکہ اس کے حکم بھرے انداز پر زابر نے اسے دیکھا۔ ایک منٹ ابرش باجی ایک بات بتا دوں میں آپ کی عزت کرتا ہوں اور کروں گا مگر آپ کا نوکر نہیں بنوں گا۔

مجھے حکم مت دینا آج کے بعد چاہے آپ عمر میں مجھ سے بڑی ہو مگر رتبے میں اب میں بڑا ہوں اس لیے مجھ سے تمیز سے بات کریے گا جو بھی ہو شوہر ہو ں آپ کا۔ وہ اپنے بستر پر کھڑا ہو کر بولا تو ابرش نے حیران ہوتے اسے دیکھا جو اس سے سخت انداز میں بات کر رہا تھا۔

او کچھ دن کے شوہر زیادہ ہواؤں میں مت اڑو اور میری بات سنو پہلے میرے نام کے ساتھ جو باجی کا دمچھل ابھی بھی لگاتے ہو نہ اسے ختم کرو آئے بڑے شو ہر۔ وہ بھی ابرش تھی اچھے سے اس کی کرتی اپنے چہرے پر لحاف لے کر کروٹ بدل گئی جبکہ زابر اس کی پیٹھ کو گھورتا رہ گیا۔

* * *

ارمغان ابھی نہ جاؤ نہ میرے ساتھ واپس چلنا بس کل کا دن ویٹ کر لو پھر ساتھ ہی اسلام آباد چلیں گے۔ وہ اسے ا یئرپورٹ چھوڈنے آئی ہوئی تھی اور جب اس کی فلائٹ کے لیے پکارا گیا تو وہ اس کا ہاتھ پکر کر بولی۔ سوری یار مگر میرا جانا ضروری ہے ویسے بھی تم پرسوں آ تو جاؤ گی پھر ایسے کیوں کر رہی ہو ۔

چھوٹے بچے بھی ایسے نہیں کرتے۔ وہ ہسی تے چہرے کو دیکھا۔ے ہوئے بولا تو علشيہ نے اس کے مسکرا تم ایسے کیسے انجان بننے کا ڈرامہ کر سکتے ہو؟؟ اس نے سنجیدگی سے کہا تو ارمغان حیران ہوا۔ کیا کہنا چاہتی ہو؟؟ اس نے پوچھا۔ تم جانتے ہو میرے دل میں تمہارے بارے میں کیا فيليگ ہیں پھر بھی کیوں انجان بنتے ہو؟؟

مجھے دکھ ہوتا ہے۔ میں تمہیں پسند کرتی ہوں تمہارے ساتھ رہنا چاہتی ہوں ہر پل ہر لمحہ پھر کیوں تم یہ بات نہیں سمجھتے؟؟ اس نے اس کے ہاتھ پر گرفت مضبوط کرتے کہا تو ارمغان کے چہرے کی مسکراہٹ سمٹی۔ میری بات سنوں لگتا ہے تمہاری طبیعت نہیں ٹھیک۔

تمہیں نہیں پتا تم کیا کہہ رہی ہو۔ اس نے اپنا ہاتھ چھوڈا کر کہا۔ مجھے پتا ہے سب پتا ہے کہ میں کیا کہہ رہی ہوں۔ پلیز ارمغان میری فيليگ کو سمجھو انجان مت بنو میں جانتی ہوں تم بھی۔ مجھے پسند کرتے ہو۔ اس نے پھر سے اس کا ہاتھ پکر کر کہا تو ارمغان کے چہرے پر تناؤ آیا۔ کس نے کہا تمہیں میں تمہیں پسند کرتا ہوں؟؟

میں تمہیں پسند نہیں کرتا میں تمہیں بس ایک اچھی دوست سمجھتا ہوں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ اور اگر تمہیں اتنا ہی محبت پہچاننے کا ہنر ہے تو تم نے زیام کی آنکھوں میں اپنے لیے محبت کیوں نہ دیکھی تمہیں میں نہیں زیام پسند کرتا تھا اور یہ بات اس کی آنکھوں سے بیان ہوتی ہے مگر افسوس تمہاری؟؟ آنکھیں اس کی مرتبہ بند ہو گی تھیں شاید۔

وہ روڈ انداز میں بولا تو اس کی بات سن کر علشيہ کے چہرے پر بے یقینی پھیلی۔ جھوٹ ہے یہ وہ مجھے پسند نہیں کرتا کیونکہ اس کی آج ہی شادی ہوئی ہے۔ اس نے نہ میں سر ہلاتے کہا۔

مجھے یہ سن کر تمہارے لیے افسوس ہوا کیونکہ تم نے ایک محبت کرنے والا شخص گنوا دیا۔ وہ افسوس سے کہتا اپنا ہاتھ چھوڈا کر وہاں سے آگے بڑھ گیا کیونکہ فلائٹ کا ٹائم گزر رہا تھا جبکہ علشيہ اسے جاتا دیکھتی رہ گئی۔

اس کی ساری رات کروٹیں بدل بدل کر گزر گئی تھی کیونکہ صوفے پر ایک تو وہ پورا نہیں آرہا تھا اور دوسرا اسے صرف بیڈ پر نید آتی تھی۔ فجر کی ازان سن کر اس نے ٹھنڈی آہ بھری اور اٹھ کر واش روم کی جانب بڑھ گیا جبکہ جاتے جاتے اس نے ایک نظر بیڈ پر گدھے گھوڑے گائیں بکریاں سب بیچ کر سوئی اریش پر بھی ڈال لی تھی۔

دل تو کیا کہ اسے اٹھا کر زمین پر پٹخ دے مگر اپنی خواہش دل میں دباتا واش روم میں بند ہو گیا۔ تھوڑی دیر بعد وہ نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنے باہر نکلا اور پھر کمرے کا دروازہ کھول کر کمرے سے بھی نکل گیا مگر اس نے دروازے کو فل زور سے بند کیا تھا جس سے کافی آواز پید ا ہوئی اور گہری نید سوئی ہوئی اریش ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی۔ کیا ہوا؟؟

کون تھا؟؟ اس نے ایدھر ادھر دیکھتے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔ لگتا ہے زیام لالا تھے۔ میرا مطلب لالا زیام تھے مطلب کہ چاچی کے بیٹے تھے۔ وہ آنکھیں مسلتی زیام کو پھر سے لالا پکار گئی مگر جب نکاح کا یاد آیا تو سر پر ہاتھ مارتی فکرہ درست کرنے لگی مگر پھر سے ساتھ لالا لگا گئی آخر بہت ہمت کرنے کے بعد بھی وہ اسے اس کے نام سے نہ پکار سکی تو اسے چاچی کا بیٹا کہہ کر جان چھوڈائی۔

اٹھ جا اریش نماز پڑھ لیں رات کی بھی نہیں پڑھی تھی۔ وہ اپنا ڈوپٹہ اٹھا کر بیڈ سے اتر کر بولی اور پھر کمرے کی لائٹ جلا کر واش روم میں گھس گئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.