ہمم یم یہ تو بہت مزے کی ہے۔ واؤ خان جی ا پ بھی کھائیں گے کیا؟؟ وہ آئس کریم کا بڑا والا ڈبہ اپنے سامنے رکھے مزے لے لے کر کھاتی بولی۔ رمل میں کہہ رہا ہوں ابھی کے ابھی اسے کھانا بند کرو ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔ ازقان ڈیرے سے بھاگتے ہوئے نکلتا بولا جبکہ وڈیو کال پر بات کرتی رمل نے بجائے اس کی بات ماننے کے چمچ میں پہلے سے بھی زیادہ آئس کریم بھر کر منہ میں ڈالی۔ وہ ابھی سب سے کال پر بات کر کے ہٹی تھی اور اب بس اس کے صبر کی انتہا ہوئی تھی اور اسے ابھی کے ابھی وہاں جانا تھا اسی لیے اس نے ازقان سے کہا مگر اس نے انکار کر دیا تو بس پھر وہ بھی رمل تیھ اور اب وہ ازقان کو بلیک میل کرنے کے لیے نوکر سے آئس کریم کا بڑا سا ڈبہ منگوا کر ازقان کو وڈیو کال کرکے آئس کریم اس کے سامنے کھا رہی تھی۔ ویسے فرج میں برف بہت اچھی جمتی ہے پانی بہت اچھا ٹھنڈا ہوتا ہے۔
وہ پاس رکھا گلاس اٹھا کر بولی اور اسے ہونٹوں سے لگایا جبکہ گاڑی میں بیٹھتے ازقان کا دل ہولا کیونکہ گلاس میں پانی سے زیادہ برف تھی۔ رمل میں گھر آگیا نہ تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔ پلیز ایسے مت کرو نہ ورنہ تمہیں پھر سے اسیھما کا پروبلم ہوگا۔
پلیز نہ کرو ایسے۔ وہ رش ڈرائیونگ کرتا پہلے غصے اور پھر منت کرتا بولا۔ موبائل اس نے سامنے ڈیش بورڈ پر سیٹ کر کے رکھا تھا۔ رمل نے اس کی منت پر پہلے اسے مسکرا کر دیکھا اور پھر کال کٹ کر دی جبکہ اس کے کال کٹ کرنے پر ازقان پاگل ہونے پر آیا۔ رش ڈرائیونگ کر کے وہ تین منٹ میں حویلی کے سامنے تھا۔
گاڑی سے نکل کر وہ بھاگتے ہوئے اندر گیا اور پھر سیڑھیاں چڑھتا اوپر اپنے کمرے میں گیا۔ وہ کمرے کے اندر داخل ہوا تو رمل سینے کو مسلتی کمرے میں ایدھر ادھر چکر لگا رہی تھی۔ اس کو دیکھ کر صاف پتا چل رہا تھا کہ اسے سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے۔
رمل میری جان وہ بھاگ کر اس کے پاس پہنچا جبکہ وہ اسے دیکھ کر شدید تکلیف میں بھی مسکرائی تھی۔ سا۔۔سانس لو منہ کھولو اور لمبا سانس کھینچو۔ وہ اس کو کندھوں سے پکڑ کر پریشانی سے بولا اور پھر بیڈ کی تمہارا؟؟
وہ پریشانی سے بولتا اس کی سائڈ والی ڈرار دیکھنے لگا مگر وہاں بھی نہیں تھا۔ کہاں گیا؟؟ وہ پاگل ہو رہا تھا۔ ی۔۔یہ رہ۔۔ا۔ وہ مشکل سے بولی۔ پاگل ہو گیا؟؟ پکڑ کر کھڑی ہو۔ چلو جلدی سے اسے ابہيل کرو۔ بولا تھا مت کھاو مت کرو مگر تم کہاں سنتی ہو میری۔ وہ اس کے پاس آتا بولا مگر رمل نے نہ میں سر ہلایا ۔
اس کی آنکھوں سے پانی گر رہا تھا اسے اتنی تکلیف ہو رہی تھی سانس نہ آنے کی وجہ سے مگر وہ ضدی اپنی ضد پر قائم تھی۔ نہیں کرو پلیز پلیز رمل نہیں کرو۔ ازقان رونے والا ہو گیا تھا۔ ل۔۔ل۔۔لا گ۔۔گھ۔۔ھر ج۔۔ا۔۔نا۔ وہ بولی اور پھر زمین پر بیٹھ گئی کیونکہ اب اس سے کھڑا بھی نہیں ہوا جا رہا تھا۔
ہاں ہاں ٹھیک ہے ٹھیک ہے میں لے جاؤں گا پکا لے جاؤں گا ابھی لے جاؤں گا پر پلیز ابہيلزر یوز کرو پلیزز۔ وہ ابہيلزر کو پکڑنے کی کوشش کرتا بولا مگر رمل نے ہاتھ پیچھے کیا۔ آ۔۔۔۔آ۔۔پ ب۔۔بھی ج۔۔ا۔۔۔و۔۔۔۔۔۔۔ وہ آدھا فکرہ بول کر خاموش ہو گئی مگر ازقان سمجھ گیا۔
ہ۔۔ہاں ہاں میں بھی جاؤں گا وعدہ پکا وعدہ پر پلیز اب تو ابہيلزر یوز کرو۔ اس نے اب باقاعدہ ہاتھ جوڑے تھے۔ وہ گاؤں کا سردار جو کسی سے نہیں ڈرتا تھا کبھی ضد میں نہیں ہا را تھا ایک بار اپنا فیصلہ کر لیتا تو نہیں بدلتا تھا اس وقت اپنی بیوی سے ہار گیا تھا وہ اسے کھونے سے ڈر رہا تھا۔ اس کے وعدہ کرنے پر رمل دھیما مسکرائی اور پھر کانپتے ہاتھوں سے اس نے ابہيلزر کو منہ کے پاس کرتے ہونٹوں میں دبایا۔ جیسے ہی اس نے ابہيلزر یوز کیا اس کا سانس ٹھیک ہونے لگا۔ ازقان جو اس کے ساتھ نیچے ہی بیٹھا تھا اسے نے آگے ہو کر اسے گلے سے لگایا۔ اس نے اسے اس طرح پکڑ رکھا تھا جیسے اسے ڈر ہو کہ وہ اسے کھو دے گا۔ جبکہ رمل اب خوش تھی کیونکہ وہ اپنے پلین میں کامیاب ہو گئی تھی۔
کیا ہو گیا ہے آپ کو؟؟ اب جب لے کر جا رہے ہیں مجھے لالا گھر تو پھر اب ناراضگی کیوں ظاہر کر رہے ہیں؟؟ تیاری تو رمل نے پہلے ہی کر کے رکھی تھی کیونکہ اسے پتا تو تھا کہ وہ ازقان کو منا لے گی۔ چپ کر جاؤ رمل میں پہلے ہی اپنا غصہ بہت مشکل سے کنٹرول کر رہا ہوں۔ تمہیں نہیں پتا کہ میں کتنے غصے میں ہوں اس وقت۔
اس لیے بہتر ہے مجھے مت چھیڑو۔ وہ ڈرائیورنگ پر فوکس کرتا ایک ایک لفظ چبا کر بولا جبکہ اسٹیرنگ تھامے اس کے ہاتھوں کی ابھری نسیں بتا رہی تھیں کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہا۔ وہ واقع اپنا غصہ کنٹرول کر رہا تھا۔ کس بات پر غصہ آرہا ہے آپ کو؟؟ میں نے تو آپ کو منانے کے لیے تھوڑا سا آپ کو بلیک میل ہی کیا تھا نہ۔
وہ معصوم منہ بناتی بولی تو ازقان نے گاڑی کی بریک پر پاؤں رکھا جبکہ اچانک سے بریک لگانے پر رمل کا سر سامنے ڈیش بورڈ پر لگنے لگا مگر ازقان نے اپنا ہاتھ اس کے ماتھے پر رکھ کر اسے چوٹ لگنے سے بچا لیا تھا۔ تھوڑا سا بلیک میل؟؟ تمہارے لیے یہ تھوڑا سا تھا؟؟ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا تمہارے نزدیک کوئی چھوٹی بات ہے۔ مزاق ہے کیا تمہارے لیے؟؟
میرا دل بند ہونے پر آگیا تھا تمہاری اس چھوٹی سی بلیک میلنگ پر۔ کیا تم نے ایسا کرنے سے پہلے سوچا تھا کہ اگر تمہیں کچھ ہو جاتا تو میرا کیا ہوتا؟؟ تمہارے لالا کا کیا ہوتا سوچا تھا تم نے؟؟ اپنی ضد پوری کرنے کے لیے اپنی زندگی کو داؤ پر لگاتے تمہیں زرا ڈر نہیں لگا رمل ازقان خان؟؟ وہ اپنا رخ اس کی جانب کرتا غصے سے بولا تو رمل ڈر گئی کیونکہ وہ ازقان کا یہ روپ اپنے لیے پہلی بار دیکھ رہی تھی۔ بولو اب چپ کیوں ہو؟؟ وہ اس کے سوالوں پر ڈر اور شرمندگی سے سر جھکا کر بیٹھی تھی لیکن ازقان اس سے جواب چاہتا تھا۔ س۔۔س۔۔سوری۔ ازقان کے کانوں میں اس کی روتی ہوئی آواز پڑی تو اس نے غصے سے اسٹیرنگ پر ہٹ کیا۔ یہ ٹھیک ہے پہلے غلطی کرو اور پھر رونے لگ جاؤ۔ میری ایک بات سن لو تم۔
میں چاہے ویسے تمہارے لالا کو نہیں بلاتا مگر آج میں اسے خود تمہاری شکایت لگاؤں گا اور اسے بتاؤں گا کہ تمہاری بہن نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ غصے سے بولا جبکہ اس کی بات سن کر رمل نے اونچی آ واز میں ہچکیوں کے ساتھ رونا شروع کیا تھا۔ اس کے یوں اچانک اونچی آواز میں رونے سے ازقان کا غصہ غائب ہوا تھا اور وہ گھبرا گیا۔ کیا ہو گیا ہے رمل چپ کرو کیوں گلا پھاڑ کر رو رہی ہو۔
چپ کرو میں کہہ رہا ہوں۔ وہ اسے چپ کرواتا بولا مگر رمل نے چپ ہونے کا نام نہ لیا۔ چپ ہو جاؤ یار اچھا اب نہیں کرتا غصہ مگر چپ کر جاؤ پلیز۔ وہ اس کے آنسوں صاف کرتا بولا لیکن رمل نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔ گ۔۔گندے ش۔۔شوہر ہو آ۔۔اپ۔ پہلے م۔۔یری بات ن۔۔نہیں مانی ا۔۔اور پھر ج۔۔جب میں نے مشکل سے ا۔۔پنی جان م۔۔شکل میں ڈال کر ا۔۔اپ کو منا یا ت۔۔تو اب آپ مجھ پر غ۔۔غصہ کر رہے ہیں۔ م۔۔ھے دھمکی دے رہے ہیں۔
م۔۔میں آپ سے ک۔۔بھی بات ن۔۔نہیں کروں گی۔ وہ روتے ہوئے بولی جبکہ اس کے رونے اور اس کی بات پر ازقان نے ماتھا مسلا۔اچھا میری ماں چپ ہو جاؤ اب نہیں ڈانٹوں گا تمہیں نہیں کرتا غصہ نہ ہی تمہا رے لالا کو بتاؤں گا پر پلیز چپ کر جاؤ۔ وہ اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر بولا تو رمل روتی روتی چپ کر گئی۔
میں آپ کی ماں نہیں بیوی ہوں۔ وہ اس کی ماں والی بات پر سوں سوں کرتی بولی تو نہ چاہتے ہوئے بھی ازقان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ جو بھی ہو مگر میری ہی ہو نہ۔ وہ اس کے گال کھینچتے بولا جس پر رمل نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا۔ یہ ویسے اچھا طریقہ ہے پہلے غلطی کرو اور پھر جب ڈانٹ پڑے تو رو رو کر سامنے والے کو چپ کروا دو۔
ٹھیک ہے بیگم ٹھیک ہے بہت اچھا طریقہ ہے مجھے قابو کرنے کا۔ وہ گاڑی کو دوبارہ سٹارٹ کرتا بولا تو رمل کھلکھلا کر ہنس دی جس پر ازقان بھی مسکرایا۔ لیکن جو بھی ہو رمل یہ پہلی اور آخری مرتبہ تم نے غلطی کی ہے آج کے بعد ایسا کیا تو میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔ مسکراتے ہوئے اچانک سے وہ سنجیدہ ہوتا بولا جس پر رمل نے اچھے بچوں کی طرح اس کی بات مانتے دوبارہ ایسا نہ کرنے کا اس سے وعدہ کیا۔
* * *
کچھ پتا چلا کب تک آئے گی رمل؟؟ رات کے نو کا وقت کا ہو رہا تھا اور سب بڑے آرام کرنے اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے کیونکہ وہ تھک چکے تھے جبکہ افسین اور اریش کے کہنے پر باقی سب جوان لا ؤنچ میں ہی اپنا ڈیرہ جما چکے تھے کیونکہ آج کی رات وہ لوگ باتیں کرنے والے تھے اور سونے کا ارادہ ان کا دور دور تک نہ تھا۔ کہہ رہی تھی کہ صبح سے پہلے تم لوگوں کے پاس ہوں گی اب دیکھو شاید ایک دو گھنٹوں تک اجائے۔ بات تو ساری ازقان کی ہے نہ دعا کرو وہ مان جائے۔
ویسے جتنا میں جانتا ہوں رمل منا ہی لے گی اسے کیونکہ اس کی کوئی بات نہیں ٹالتا ازقان۔ آدیان نے زابر کے پوچھنے پر بتایا جبکہ اس کے منہ سے ازقان نام سن کر ناجانے کیوں اردل کے دل کو کچھ ہوا اور اس نے فوراً اپنے دل کے مقام کر ہاتھ رکھا۔ کیا ہوا بھابھی؟؟ اس کے پاس کھڑی ابرش نے فکرمندی سے پوچھا۔
ک۔۔چھ نہیں بس اچانک سے پتا نہیں کیوں عجیب سا محسوس ہوا۔ ویسے یہ ازقان کون ہے؟؟ ابرش کو بے فکر کرتے اس نے آدیان سے پوچھا جس پر وہ مسکرایا۔ ازقان رمل کا شوہر ہے اور میرا دوست پلس دشمن۔ آدیان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جس پر اردل کے چہرے پر ناسمجھی بھرے تاثرات آئے۔
مگر رمل تو مجھے اپنے شوہر کے بارے میں بتا رہی تھی تو وہ ان کا نام صرف خان لے رہی تھی۔ مجھے لگا شاید ان کا نام صرف خان ہی ہے۔ اردل کی بات پر سب مسکرائے۔ نہیں وہ تو اسے خان ہی کہتی ہے مگر اس کا پورا نام سردار ازقان خان ہے۔ آدیان نے جب ازقان کا پورا نام لیا تو اردل نے آہستہ آواز میں وہ نام دہرایا جبکہ دماغ میں کچھ دھندلا دھندلا سا عکس بنا اور اسے ایسے لگا جیسے اس نے یہ نام پہلے سنا ہو یاں پھر پکارا ہو۔
کیا سوچ رہی ہیں بھابھی؟؟ اریش نے پوچھا۔ کچھ نہیں بس ازقان لالا کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ وہ مسکرا کر بولی مگر اس کی بات پر جہاں آدیان نے اسے دیکھا وہیں اردل خود حیران ہوئی کہ آخر اس کے منہ سے ازقان لالا کیوں نکلا۔ بھابھی میں اور افسین اوپر والے کچن سے جوس اور سنیکس لینے جا رہی ہیں۔
گٹ
ٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹیيییی! وہ تینوں ابھی اوپر گئی ہی آپ بھی چلیں گیں؟؟ ابرش نے سوچوں میں ڈوبی اردل سے پوچھا تو اس نے ہاں میں سر ہلایا اور اٹھ کر اس کے اور افسین کے ساتھ اوپر چلی گئی۔ میں ا تھیں کہ تبھی داخلی دروازہ ایک جھٹکے سے کھلا اور رمل اندر آتی خوشی اور جوش سے بولی جبکہ اس کی آواز سنتے ہی سب لوگوں کے چہرے کھل اٹھے تھے۔
اوہو میری سہیلی اگییئی۔ اریش خوشی سے کہتی بھاگ کر اس کے گلے لگی۔ شکر ہے میری گڑیا آگئی۔ آدیان خوشی سے کہتا آگے بڑھا مگر اس سے پہلے وہ رمل کے پاس پہنچتا اس کے پیچھے آتے ازقان کو دیکھ کر وہ وہیں رک گیا۔ ا سے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا جبکہ یہی حال زیام اور زابر کا تھا۔ آپ کی گڑیا اکیلی نہیں آئی لالا بلکہ اپنے ساتھ اپنے گڈے پلس آپ کے دوست کو بھی لائی ہے۔
رمل اریش سے دور ہو کر حیرانگی سے ازقان کو دیکھتے آدیان سے بولی۔ جی آیاں نوں! جی آیاں نوں! زابر جا زرا تیل تے لے کے آ میں تیل چوواں ساڈا یار ازقان آیا اے۔ زیام صوفے سے اٹھ کر ازقان کی جانب بڑھتا بولا اور پھر اس کے لاکھ روکنے پر بھی اس کو زبردستی گلے لگایا۔ میں نے کتنی بار کہا ہے میرے سامنے پنجابی نہ بولا کرو۔ شدید زہر لگتے ہو تم مجھے پنجابی بولتے ہوئے۔
وہ زیام کو خود سے دور کرتا اسے گھور کر بولا جس پر اس نے قہقہ لگایا۔ زیام کیونکہ لاہور میں پلا بڑھا تھا تو اسے پنجابی آتی تھی پر وہ پنجابی بولتا نہیں تھا مگر کیونکہ ازقان کو پنجابی نہیں آتی تھی اس لیے اسے تنگ کرنے کے لیے وہ کبھی کبھی بولا کرتا تھا اس لیے آج جب اتنے سال بعد اس سے دوبارہ ملا تو پھر سے اسے تنگ کرنے سے باز نہ آیا جس پر ہمیشہ کی طرح ازقان نے وہی بات دہرائی تھی جو وہ پہلے کہتا تھا۔ شکریہ آنے کے لیے۔
آدیان نے آگے ہو کر کہتے ازقان سے گلے ملنا چاہا مگر وہ اس کی سائڈ سے ہو کر گزر گیا اور صوفے پر جا کر بیٹھ گیا۔ لالا اگنور کریں یار شکر کریں وہ آگئے ہیں۔ اب انہیں تنگ نہ کرنا ورنہ انہوں نے شادی پر نہیں آنا بڑی مشکل سے منایا ہے انہیں۔ رمل آدیان کے پاس آکر بولی اور پھر اس کے گلے لگی جبکہ آدیان اتنے میں ہی خوش تھا کہ ازقان کم سے کم آیا تو ہے۔
کیا بات ہے ہماری رمل آگئی واہ جی واہ۔ سنیکس کے پیکٹس کی ٹوکری پکڑ کر سیڑھیاں اترتی ابرش رمل کو دیکھتی خوشی سے بولی جبکہ ابرش کی آواز پر ازقان نے سیڑھیوں کی جانب دیکھا تو اس کی نظر ابرش کے پیچھے جوس کی بوتل پکڑے مسکراتے ہوئے رمل کو دیکھتی اردل پر گئی۔
ارد ل کو دیکھ کر ازقان خان کا سانس بند ہوا۔ اسے لگا اس کی آنکھوں کا دھوکا ہے یاں شاید کوئی خواب ۔ مگر نہیں وہ اس کے سامنے تھی۔ وہ مسکرا رہی تھی بلکل ویسے ہی جیسے وہ اس سے باتیں کرتے ہوئے یاں اپنی من پسند چیز کو دیکھ کر مسکراتی تھی۔ ا۔۔ر۔۔د۔رد۔۔دل! صوفے سے کھڑے ہوتے اس نے مشکل سے اس کا نام پکارا۔
اس کی آواز بہت ہلکی تھی کسی نے نہیں سنی تھی لیکن اس کا یوں حیرانگی اور بے یقینی سے اردل کو دیکھنا سب کو جہاں سمجھ نہ آیا وہیں آدیان کے ارد گرد خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوئیں۔ اردل نے پہلے ازقان کو نہیں دیکھا تھا لیکن جب اس کی اچانک نظر ازقان پر گئی وہ بھی آخری سیڑھی پر رک گئی تھی ۔
اس کی نظریں ایسے جیسے جم گئیں تھیں ازقان کے چہرے پر اور آنکھوں سے خود بخود پانی گرنا شروع ہوا۔ وہ خود نہیں جانتی تھی کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ ار۔۔اردل میری گڑیا میرے شیر میری جان۔ ازقان بھاگ کر اس کے پاس پہنچتا اسے اپنے سینے میں چھپا چکا تھا۔
اس نے اردل کے گرد اپنی پکڑ ایسے مضبوط رکھی تھی جیسے اسے ڈر ہو کہ اگر اس نے زرا سی پکڑ ہلکی کی تو وہ اسے پھر سے کھو دے گا۔ ل۔۔لا۔۔لا! اردل کے ہونٹوں سے آہستہ آواز میں یہ لفظ نکلا اور وہاں کھڑ ے آنہیں حیرانگی سے دیکھتے ان لوگوں کو سانپ سونگھ گیا تھا۔
* * *
) چار سال پہلے ( ماضی
لالا کیا آپ سچ میں مجھ سے ناراض نہیں ہیں؟؟ سچ کہہ رہے ہیں نہ آپ کہ آپ کو مجھ پر غصہ نہیں آرہا اسے ابھی بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ اس کے لالا ساری حقیقت جاننے کے بعد بھی اسے کچھ نہیں؟؟ کہہ رہے بلکے مسکرا کر اسے دیکھ رہے تھے۔ ہاں میری جان میں تم سے ناراض نہیں ہوں نہ مجھے غصہ آرہا ہے۔
اور بھلا آ بھی کیسے سکتا ہے مجھے تم پر غصہ تم نے کونسا کوئی غلط کام کیا ہے۔ محبت ہی کی ہے نہ تم نے اور وہ بھی میرے دوست سے میرے جگری دوست سے۔ مجھے اس سے کیا مسلہ ہو سکتا ہے بلکہ مجھے تو سمجھا۔
مجھے کوئی مسلہ نہیں ہے اور میں تمہارا لالا تم سے وعدہ کرتا ہوں میں خود تمہارا رشتہ لے کر جاؤں گا آدیان کے گھر۔ وہ اردل کو اپنے سینے سے لگا کر مسکراتے ہوئے بولا تو اردل ہس دی اوہو لالا رشتہ لڑکے والے لے کر آتے ہیں لڑکی والے نہیں جاتے۔ وہ اس کی عقل پر ماتم کرتی بولی۔ لو جی پھر کیا ہو گیا اگر ہم چلے جائیں گے تو۔ ہمارے اصول ہمار ی مرضی۔
میری بہن کی خوشی کی خاطر تو میں کچھ بھی کر سکتا ہوں یہ تو پھر بس رشتہ لے کر جانا ہے۔ وہ اس کے ماتھے پر بوسہ دیتا بولا جبکہ اردل نے مسکراتے ہوئے اس کے سینے پر سر رکھ لیا تھا۔
* * *
کیا کہا تو نے؟؟ میں جلدی لاہور آجاؤں کیونکہ تو نے میری حویلی میرا رشتہ لے کر آنا ہے وہ بھی اپنی بہن کے لیے؟؟ آدیان نے حیرانگی سے پوچھا تو فون کی دوسری جانب ازقان نے ایسے سر ہلایا جیسے وہ اسے دیکھ رہا ہو۔ ہاں بلکل ایسا ہی ہے۔ ازقان کے ہاں کہتے ہی آدیان نے قہقہ لگایا۔ افف ازقان کیا ہو ہے تجھے کہیں تونے بھنگ تو نہیں پی رکھی۔ وہ ہسی گیا ے ہوئے بولا۔
مزاق نہیں کر رہا میں۔ میں سچ کہہ رہا ہوں میں تیرا رشتہ مانگنے آؤں گا کیونکہ میری بہن تجھے پسند کرتی ہے اسے تجھ سے محبت ہے اس لیے۔ ازقان اس کے ہسیے پر ناراضگی سے بولا تو آدیان پھر ہسا۔ تیرا مطلب ہے تیری چھوٹی بہن کیا نام ہے اس کا ہاں اردل مطلب تیری چھوٹی بہن اردل جسے نہ میں نے کبھی دیکھا ہے اور نہ اس نے مجھے دیکھا ہے اسے مجھ سے محبت ہے۔
ادیان کے سوال پر ازقان نے آنکھیں گھمائیں۔ اس نے تمہیں ایک بار دیکھا تھا جب تم میرے بیمار ہونے پر حویلی آئے تھے تب اس نے تمہیں دیکھا تھا۔ ازقان کا لہجہ سیریس ہوا۔ اچھا اچھا سمجھ گیا مگر یار تم نے دیر کر دی میرا رشتہ مانگنے میں کیونکہ میرا تو آج رات نکاح ہو رہا ہے میری کزن سے۔ دا جان اور بی جان نے کل ہی ہمارا رشتہ تہ کیا ہے اور آج رات ہمارا نکاح ہے۔
آدیان کو ابھی بھی لگ رہا تھا کہ ازقان اس سے مزاق کر رہا ہے کیونکہ وہ اس سے اسی طرح عجیب و غریب مزاق کرتا رہتا تھا اسی لیے وہ ابھی بھی سمجھا کہ ازقان مزاق ہی کر رہا ہے تبھی خود بھی مزاق مزاق میں جھوٹ بول گیا مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ ازقان اس بار سیریس تھا۔ وہ سمجھ نہیں پایا تھا بھلا کوئی بھائی اپنی بہن کے بارے میں ایسا مزاق کیسے کر سکتا ہے۔
ت۔۔تمہارا نکا۔۔کاح ہے؟؟ ہاں نہ آج رات کو میری کزن کے ساتھ۔ سوری تمہیں بتا نہیں سکا مگر اچانک ہی سب تہہ ہوا سوچا تمہیں سرپرائز دوں گا۔ وہ مسکراہٹ چھپاتا بولا۔ پلیز آدیان یہ نکاح مت کرو پلیز تم انکار کر دو پلیز یار کیونکہ میری بہن تم سے واقع محبت کرتی ہے۔ میں تم سے منت کرتا ہوں پلیز میری خاطر انکار کر دو کیونکہ میں آپنی بہن کو ادھوری محبت کے روگ میں نہیں دیکھ سکتا۔ ہیلو ہیلو آدیان سن رہے ہو ہیلو۔
وہ اس کی منتیں کرتا بو لا مگر دوسری جانب آدیان اس کی منت نہیں سن سکا تھا کیونکہ ازقان کے بولنا شروع ہوتے ہی اس کا فون پاور آف ہو گیا تھا۔ اوہو اسے بھی ابھی آف ہونا تھا۔ دو منٹ رک نہ سکا مزہ آرہا تھا ازقان کو تنگ کر کے۔ وہ فون کو دیکھتا بولا اور پھر اسے چارجنگ لگانے چل پڑا جبکہ دوسری طرف ازقان اسے بار بار کال کرتا پاگل ہوا تھا۔ اس نے زیام کو بھی کال کی مگر قسمت کی کرنی کہ اس نے اپنے کونسرٹ کے لیے اپنے فون کو پاور آف کر رکھا تھا۔
* * *
کیا بات ہے بیٹا آپ گھر کیوں نہیں آئے ابھی تک؟؟ کچن میں کام کرتی ا ماں نے ازقان کو کال ملاتے فون سپیکر پر کرتے سیلف پر رکھا اور خود پیاز کاٹنے لگیں۔ اماں میں کیا کروں میں کس منہ سے گھر آؤں۔ مجھ میں ہمت نہیں ہے کہ میں اردل کا سامنا کر سکوں۔
ازقان کی پریشانی اور مایوسی بھری آواز سپیکر سے ابھری تو اماں نے حیران ہو کر فو ن کی جانب دیکھا۔ اللہ خیر کرے کیا ہو گیا بیٹا؟؟ انہوں نے فکرمندی سے پوچھا۔ اماں آپ کو پتا ہے نہ کہ اردل آدیان کو پسند کرتی ہے؟؟ اس نے پوچھا تو اماں نے ہاں کہا۔ اماں میں نے اسی سلسلے میں بات کرنے کے لیے آدیان کو کال کی تھی مگر اماں اس کا آج نکاح ہے اپنی کزن کے ساتھ۔
اماں میں کیا کروں مجھے اپنا آپ بے بس محسوس ہو رہا ہے۔ میں آپنی بہن کو کیا جواب دوں گا؟؟ میں نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس کی شادی آدیان سے کرواؤں گا۔ ازقان کی آواز ایسے تھی جیسے وہ ابھی رو دے گا۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے اس بات سے انجان تھے کے کچن کے باہر کھڑی اردل سب سن چکی تھی۔
ازقان کی باتیں سن کر اردل کا سر چکرا کر رہ گیا تھا۔ اس کا پورا جسم کانپنے لگا تھا۔ ن۔۔نہی۔۔نہیں نہیں ا۔۔یسا کی۔سے ہو سکتا ہے۔ ن۔۔نہیں م۔میں ای۔۔یسا نہیں ہونے دے سکتی نہیں ایسا نہیں ہونے دے سکتی۔ وہ نہ میں سر ہلاتی خود سے بڑبڑائی اور بھاگتے ہوئے باہر نکلی۔ گارڈ انکل دروازہ کھولیں۔
باہر نکلی
ے ہی اس نے گارڈ سے کہا جس نے فوراً سر ہلاتے دروازہ کھول دیا۔ اس نے نہیں پوچھا کہ وہ کہاں جا رہی ہے کیونکہ وہ بہت مرتبہ جب ازقان دیر سے آتا تھا تب اس کے پاس ڈ یرے پر چلی جاتی تھی۔ گیٹ کھلتے ہی وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی اور بنا یہ سوچے کہ اسے تو لاہور والے گھر کا پتا ہی نہیں وہ حویلی سے نکل گئی تھی۔
وہ یہ سوچتی بھی کیسے؟؟ اس کی سوچ سمجھ سب اس وقت کام کرنے سے انکاری تھیں اسے بس اتناِ پتا تھا کہ اگر اس نے کچھ نہ کیا تو اس کی محبت کسی اور کی ملکیت ہو جائے گی۔
* * *
اماں کوئی ڈیڑھ گھنٹے بعد کچن سے باہر نکلیں تو انہیں اردل کہیں نظر نہ آئی۔ انہوں نے پوری حویلی چھان لی مگر اردل کہیں نہ تھی۔ خالد تم نے اردل کو دیکھا ہے کیا؟؟ باہر نکل کر انہو ں نے گارڈ سے پوچھا۔ جی نصرت باجی وہ تو ڈیڑھ گھنٹے پہلے اپنی گاڑی لے کر نکلی تھیں۔ مجھے لگتا ہے سردار جی کے پاس گئی ہیں۔
گارڈ کے جواب پر وہ حیران ہوئیں اور اندر واپس آکر ازقان کو کال ملائی۔ جی اماں میں آرہا ہوں۔ اسے لگا اماں نے اس کے آنے کا پوچھنے کے لیے ہی دوبارہ کال کی ہے۔ ازقان کیا اردل تمہارے پاس آئی ہے؟؟ اماں کے سوال پر وہ چونکا۔ نہیں اماں کیوں؟؟ اس کے جواب پر اماں پریشان ہوئیں۔ از۔۔ازقان مجھے لگتا ہے اردل کو سب پتا چل گیا۔ وہ گھر نہیں ہے۔ گاڑی لے کر کہیں گئی ہے ڈیڑھ گھنٹے سے۔ پتا کرو وہ کہاں ہے۔ اماں نے پریشانی سے کہا جبکہ ان کی بات سن کر ازقان کے خود ہوش اڈ گئے تھے
* * *
پانچ گھنٹوں کا فاصلہ اس نے چار گھنٹوں میں تہ کیا تھا۔ وہ رات کے آٹھ بجے گھر سے نکلی تھی اور اب بارہ بج گئے تھے۔ ازقان اور اس کے ملازم پاگلوں کی طرح اسے ڈھونڈ رہے تھے۔ ازقان کو پورا یقین تھا کہ وہ پاگل لاہور ہی آئی ہو گی تبھی وہ بھی لاہور کے لیے روانہ ہو گیا تھا جبکہ اب لاہور آکر اردل کو سمجھ آئی تھی کہ اس نے کتنی بڑی بیوقوفی کی ہے۔ اسے تو پتا ہی نہیں تھا کہ آدیان کی بی جان کا گھر کہاں ہے ناجانے کونسی جگہ تھی وہ نہیں جانتی تھی مگر وہ کوئی سنسان سڑک تھی جہاں اس نے گاڑی روک لی تھی ۔
اللہ جی میں کیا کروں؟؟ پلیز آدیان کو میری قسمت میں لکھنا کسی اور کی نہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں مجھے ان سے محبت ہے۔ میں ان سے سچی محبت کرتی ہوں اور میں نہیں دیکھ سکتی انہیں کسی اور کا ہوتے ہوئے پلیز انہیں میری قسمت میں لکھنا۔ وہ اسٹیرنگ پر سر رکھتی روتے ہوئے اللہ جی بولی۔ ابھی وہ اسی طرح بیٹھی رو رہی تھی کہ اس کی گاڑی کا شیشہ کسی نے کھٹکھٹایا۔
اس نے چہرہ اٹھا کر دیکھا تو کوئی لڑکی تھی جو اس کی گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹا رہی تھی۔ اگر کوئی آدمی ہوتا تو یقیناً اردل ڈر جاتی مگر کیونکہ وہ ایک لڑکی تھی اور پھر اس نے شریف لڑکیوں کی طرح شلوار قمیض پہن رکھی تھی تو اردل نے شیشہ نیچے کر دیا۔ جی؟؟ اس نے پوچھا مگر تبھی اس لڑکی نے دوسرا ہاتھ اوپر کیا جس میں اس نے گن پکڑ رکھی تھی۔ نکل با ہر جلدی سے نکل باہر۔ وہ گن اس کے ماتھے پر رکھتی بولی۔ اس کے پاس گن دیکھ اردل ڈر گئی اور فوراً اس کے کہنے پر گاڑی سے باہر نکل گ۔ اسے یقین نہ آیا کہ لڑکیاں بھی اس طرح ڈکییی کرتی ہیں۔ اور کچھ ہے تو نکال دے۔ اس نے کہا تو اردل نے معصومیت سے نہ میں سر ہلا یا۔ ن۔ہیں ہے ک۔۔چھ بھی۔ اس کے جواب پر اس لڑکی نے کچھ دیر اسے دیکھا اور پھر اپنی پس کی بیک سائڈ پوری شدت سے اردل کے سر کے پچھے ماری جس سے اردل کی چیخ بلند ہوئی اور وہ بے ہوش ہو کر وہیں گر گئی۔
اس کے سر سے بری طرح خون بہہ رہا تھا مگر وہ لڑکی جلدی سے گا ڑی میں بیٹھ کر وہاں سے رفو چکر ہو گئی۔ وہ شاید وہیں پڑی مر جاتی لیکن خدا کی کرنی تھی کہ افسین اور اس کے دادا جان جو کچھ دن پہلے ہی پاکستان آئے تھے اسی سڑک سے گزرے تھے اور ان کی نظر اس پر گئی۔ وہ لوگ اسے سیدھا ہاسپٹل لے کر گئے تھے۔
دوسری طرف وہ لڑکی جو گاڑی لے کر گئی تھی اس کا بہت برا ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ اتنا برا کہ اس کی پوری باڈی پہچاننے کے قابل نہ رہی تھی مگر گاڑی میں پڑے اردل کے فون آئی ڈی کارڈ کی ڈوبليکٹ کاپی وغیرہ سے پولیس نے ازقان سے رابطہ کیا تھا اور وہ سمجھا کہ وہ باڈی اردل کی ہے۔
چونکہ اردل اپنی یاداشت کھو چکی تھی اس لیے وہ بھی واپس نہ جا سکی اور وہیں افسین لوگوں کے ساتھ رہنے لگی اور پھر دو سال بعد الگ سے ہاسٹل میں شفٹ ہو گئی جبکہ ازقان آدیان اور سب لوگ یہ سمجھتے رہے کہ اردل مر چکی ہے۔