Chapter 37: قسط 37

اپنے کہے کے مطابق وہ دونوں اگلے دن صبح دس بجے ہی شاپنگ کے لیے چلے گئے تھے اور اب تقریباً دو بجے ان کی واپسی ہوئی تھی۔ تم چلو میں یہ سارے بیگ لے کر آتا ہوں۔ گاڑی گھر کے سامنے رکی تو زیام اریش سے بولا۔ نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈگی میں پڑے رہنے دیں واپس بھی تو رکھنے ہیں نہ اس سے بہتر ہے لاہور جا کر ہی نکالیں گے۔

اریش کی بات اسے بھی ٹھیک لگی تبھی اس نے سر ہلایا اور گاڑی کو پارکنگ میں لے جا کر کھڑا کیا۔ اریش کے گاڑی سے نکلی پیچھے چلتا گھر کے ے ہی وہ بھی باہر نکلا تھا اور گاڑی کو لاک لگا کر اس کے پیچھے دروازے تک آیا۔ مگر جیسے ہی وہ دونوں دروازے کے پاس آئے وہاں علشيہ کو دیکھ کر دونوں حیران ہوئے۔ یہ پہلی بار تھا کہ علشيہ گھر تک آئی تھی۔ اسے دیکھتے ہی اریش کا موڈ خراب ہو گیا تھا۔ علشيہ تم یہاں؟؟

زیام نے حیرانگی سے پوچھا۔ زیام تم کہا ں تھے؟؟ پچھلے کئی دنوں سے تم نہ میرا فون پک کر رہے ہو نہ میرے میسج کا ریئے دے رہے ہو اور میں پچھلے آدھے گھنٹے سے یہاں کھڑی ہوں مگر تم گھر پر بھی نہیں تھے۔ کیا بات ہے کیوں مجھے اگنور کر رہے ہو؟؟ وہ رونے والا منہ بنا کر کہتی زیام کی جانب بڑھی۔ اس سے پہلے وہ اس کے گلے لگتی زیام نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روک دیا تھا۔ فاصلے سے بات کرو علشيہ میرے ساتھ چپکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ زیام نے سختی سے کہا تو علشيہ نے حیران نظروں سے اسے دیکھا جبکہ اریش کے دل کو ٹھنڈ پڑی تھی لیکن پھر بھی وہ زیام کو دیکھانے کے لیے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا دروازے کا لاک کھول کر اندر چلی گئی۔

ت۔۔تم مجھ سے ایسے کیوں بات کر رہے ہو؟؟ کیا تم مجھ سے ناراض ہو؟؟ علشيہ زیام کے رویے پر حیران اور پریشان ہوتی پوچھنے لگی۔ میں ناراض نہیں ہوں مگر مجھے اچھا نہیں لگا تمہارا یوں میرے گھر تک آنا۔ بی جان کہتی ہیں دوست دوستی کی حد تک رہنے چاہیے گھر کی حدود کبھی پار نہ کرواؤ۔ زیام تو آج علشيہ کو الگ ہی زیام لگ رہا تھا۔

ک۔۔کیا کہہ رہے ہو تم؟؟ میں تو تمہارے لیے سپیشل ہوں نہ؟؟ ایک دوست سے بڑھ کر ہوں نہ تمہارے لیے پھر بھلا میرے لیے کیسے اصول۔ میں تو آسکتی ہوں تمہارے گھر۔ وہ بولی تو زیام نے اسے حیرانگی سے دیکھا۔ ایک منٹ ایک منٹ۔

تم سے کس نے کہہ دیا کہ تم میرے لیے سپیشل ہو؟؟ تم میرے لیے میرے دوسرے دوستوں کی طرح ہی ہو۔ ہاں میں تمہیں اس لیے زیادہ اچھے سے ٹریٹ کرتا تھا کہ تم یہاں پاکستان میں اکیلی ہو اور کسی زمانے میں مجھے پسند تھی بس یہی وجہ تھی کہ میں تمہاری زیادہ کئیر کرتا تھا۔ زیام نے اس کی غلط فہمی دور کی تو علشيہ پاگل ہونے پر آئی۔ پسند تھی؟؟ مطلب کیا ہے تمہارا اس سے؟؟ مجھے لگا تم ابھی بھی مجھے پسند کرتے ہو۔

علشيہ کی بات پر وہ مسکرایا۔ نہیں علشيہ تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ میں تمہیں اب کیوں پسند کروں گا۔ میں اب شادی شدہ ہوں اور میری پسند میری محبت میری وفائیں سب میری بیوی کے لیے ہیں۔ میں شادی سے پہلے تمہیں پسند کرتا تھا مگر اس کے بعد سے نہیں۔ میں نے تمہیں ٹریٹ بلکل پہلے کی طرح کیا کیونکہ مجھے بدل جانے والے لوگ پسند نہیں لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ میری یہ غلطی تمہیں غلط فہمی میں ڈال دے گی اور میری زندگی میں مشکل کھڑی کر دے گی۔

میری اصلاح مانو تو ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاؤ کیونکہ میں تمہیں پسند نہیں کرتا۔ مجھے صرف اور صرف میری بیوی سے محبت ہے۔ زیام کا ایک ایک لفظ علشيہ کو غصہ دلا رہا تھا۔ وہ تو یہ سوچ سوچ خوش ہوتی تھی کہ زیام شادی کے بعد بھی اسے ہی چاہتا ہے تبھی تو اس کی ایک کال ایک میسج پر بھاگا چلا آتا ہے مگر زیام کے الفاظ نے اسے حقیقت کی دنیا میں لا کر پٹخ دیا تھا۔

تم میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہو؟؟ میں نے تمہاری خاطر ارمغان کو چھوڈ دیا اور اب تم مجھے کہہ رہے ہو تمہیں مجھ سے محبت نہیں ہے۔ وہ غصے سے چیخی۔ جھوٹ بولنا بند کرو علشيہ۔ ارمغان کو تم نے میرے لیے نہیں چھوڈا بلکہ ارمغان نے تمہیں چھوڈ دیا اور یہ بات تم نے مجھے خود بتائی تھی۔ ارمغان نے تمہیں ربچکٹ کر دیا تھا تبھی تم اس سے نا امید ہو کر مجھ سے امیدیں لگانے لگی۔ مگر پلیز خدا کے لیے مجھ سے کوئی امید نہ لگاؤ۔ میں اسی لیے پیچھے ہٹ گیا کیونکہ میں جان گیا تھا تم کیا سوچتی ہو۔ تم نے مجھ سے جھوٹ کہا تھا ایکسیڈنٹ کا اور یہ بھی کہ تمہاری دوست اسلامآباد میں نہیں ہے جبکہ اس سے اگلے دن ہی مجھے تمہاری ہاسپٹل والی دوست کی خود کال آئی تھی اور اس نے مجھ سے معافی مانگی تھی تمہارے جھوٹ میں تمہارا ساتھ دینے کے لیے۔

اس کا خود ایکسیڈنٹ نہ ہوتا اور اسے گلٹی فیل نہ ہوتا تو شاید میں کبھی سچ جان ہی نہ پاتا۔ تمہاری وجہ سے میں میری بیوی کے ساتھ چند پل اچھے نہ گزار سکا۔ اسی لیے مجھے اب احساس ہوا کہ تم جب تک ہمارے درمیان ہو کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ پلیز پلیز میری زندگی سے دور چلی جاؤ کیو نکہ میں تمہاری وجہ سے اپنی زندگی کی سب سے قیمتی چیز کھونے والا ہوں۔

اگر تم اس دن ایکسیڈنٹ کا جھوٹ نہ بولتی تو آج یہ جو نوبت مجھ پر آئی ہے وہ کبھی نہ آتی بلکے کاش میں خود ہی تمہیں اپنی زندگی میں اتنی اہمیت نہ دیتا تو آج میں بھی خوش ہوتا اور میری زندگی میر ی محبت مجھ سے دور جانے کا نام نہ لیتی۔ تمہیں خدا کا واسطہ ہے علشيہ پلیز میری زندگی سے دور چلی جاؤ۔ مجھے تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنی۔ پلیز چلی جاؤ۔

علشيہ زیام کے منہ سے ایکسیڈنٹ والا سچ سن کر حیران اور شرمندہ دونوں ہوئی تھی جبکہ آخر میں زیام نے جب اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اسے چلے جانے کو کہا تو اس کی آنکھوں سے پانی گرنا شروع ہوا۔ وہ واقع اب اسے پسند نہیں کرتا تھا۔ کیا کیا خواب سجائے تھے اس نے۔ کیا کیا بليیئ يگ کی تھی اس نے مگر سب بیکار تھی۔

کاش وہ وقت رہتے زیام کے جذبات کو سمجھتی اور ارمغان سے دل نہ لگاتی تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔ اسے بس سچی محبت چاہیے تھی جو شاید اس کی قسمت میں تھی ہی نہیں۔ اس نے سوچا تھا کہ وہ اریش سے زیام کو چھین لے گی مگر وہ یہ بھول گئی تھی کہ محبت چھیننے سے نہیں ملتی۔ اپنے آنسوں کو بے دردی سے صاف کرتے وہ بھاگتے ہوئے زیا م کی سائڈ سے ہو کر گزری تھی جبکہ اس کے جاتے ہی زیام نے لمبے لمبے سانس لیتے اپنا غصہ کم کیا اور پھر گھر کے داخلی دروازے کو کھول کر اندر بڑھ گیا۔ اس کے اندر آنے سے پہلے اریش جو دروازے سے کان لگا کر سب سن رہی تھی اور خوش ہو رہی تھی بھاگ کر اپنے کمرے میں چلی گئی تاکہ زیام کو پتا نہ چلے۔ وہ ابھی اندر آیا ہی تھا کہ اس کا فون بجنے لگا۔ اس نے کال کرنے والے کے نام کو حیرانگی سے دیکھا اور پھر کال پک کی۔ ہاں! کیوں؟؟ ابھی؟؟ خیر تو ہے نہ؟؟

اچھا ٹھیک ہے ویٹ کرو میں آتا ہوں۔ وہ کال کرنے والے سے بات کرنے کے بعد فون کو جیب میں رکھتا اریش کے کمرے کی جانب بڑھا۔ اریش میں کسی سے ملنے جا رہا ہوں ضروری کام ہے۔ تم میرے آنے تک پیکنگ کر لو میں ایک ڈیڑھ گھنٹے تک آجاؤں گا۔

وہ دروازہ کھٹکھٹا کر کہتا گھر سے نکل گیا جبکہ کمرے میں بیٹھی اریش حیران ہوئی کہ اسے کس سے ملنا تھا مگر پھر کندھے آچکا کر اٹھ کھڑی ہوئی تاکہ پیکنگ کر سکے۔

آپ سب بزرگ الگ گاڑی میں جائیں اور ہم سب جوان الگ گاڑی میں جائیں گے۔ وہ سب لوگ پشاور کے لیے روانہ ہونے لگے تو زابر بولا جس پر سب بڑوں نے اسے گھور کر دیکھا۔ کیا مطلب بزرگ تم ہو گے بزرگ ہم تو نہیں ہیں۔ اور رہی بات الگ الگ جانے کی تو پہلے یہ بتاؤ کہ تم لوگ ہمارے؟؟ ساتھ کیوں نہیں جا سکتے؟؟

بی جان سے بہس بھی تو کرنی تھی اسی لیے اس نے جان بوجھ کر آنکھیں گھمائیں۔ بس کر دیں بی جان اب تو مان لیں کہ آپ بزرگ ہو گئی ہیں۔

مانا کہ لڑکیوں کو شوق ہوتا ہے اپنی عمر چھپانے کا اور خود کو اپنی اصل عمر سے چھوٹا بتانے کا مگر یار یہ تو غلط ہے کہ آپ ستر کی ہو کر بھی اپنے بڑھاپے کو شیلا کی جوانی بتائیں۔ وہ کمر پر ہاتھ رکھ کر لڑاکا عورتوں کی طرح بی جان سے بولا جبکہ اس کی شیلا کی جوانی والی بات پر سب کے قہقہے چھوٹے تھے اور ساتھ ہی بی جان نے اپنی جوتی کی جانب ہاتھ بڑھائے تھے۔

رک بے غیرت تجھے ابھی بتاتی ہوں شر م نہیں اتی اپنی بی جان کو ایسے کہتے ہوئے۔ بی جان اپنی جوتی اتار کر زابر سے بولیں جبکہ اس سے پہلے کہ وہ ذابر کو پکڑ کر اس کی دھلائی کرتیں احسان خان نے جلدی سے ان کے ہاتھ سے جوتی پکڑ کر واپس ان کے پاؤں کے پاس رکھی تھی۔ اچھا بس معاف کر دیں ماں جی بچہ ہے ابھی اپ کو پتہ تو ہے کہ یہ شرارت کرنے اور اپ کو تنگ کرنے سے باز نہیں اتا۔ وہ بی جان کو کندھوں سے پکڑ کر ان کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہوئے بولے جب کہ عدنان خان نے زابر کی گردن کے نیچے ایک لگائی تھی۔ تم بھی کچھ شرم کیا کرو اور سدھر جاؤ۔ اپنی بی جان کو اس طرح کون تنگ کرتا ہے بھلا؟؟ عدنان خان نے ذابر کو گھورتے ہوئے کہا جب کہ اس نے اپنی گردن مسلتے ناراضگی بھرا چہرہ بنا کر اپنے باپ کو دیکھا تھا۔

کیا بابا یار مانا میں نے غلطی کی ہے لیکن اپنے جوان بیٹے کو اس طرح کون مارتا ہے اور بی جان ٹھیک ہے میں اپنی غلطی مانتا ہوں مجھے آپ کو نہیں کہنا چاہیے تھا شیلا کی جوانی بلکہ مجھے تو کہنا چاہیے تھا ممتاز کی جوانی پھر نہیں انی ممتاز نے کر لی جتنی کرنی تھی مستی اور نادانی۔

وہ پہلے ناراضگی بھرے لہجے میں بولتا اخر میں پھر سے بی جان کا پارہ ہائی کر گیا تھا۔ رک جا اب تو تو مجھ سے پٹے گا۔ چھوڑو مجھے احسان اس لڑکے کی اج میں عقل ٹھکانے لگا کر رہوں گی۔

بی جان کا بس نہیں چل رہا تھا وہ زابر کو پکڑ کر اچھے سے اس کی دھلائی کرتیں۔ شرم کرو زابر مت تنگ کرو بی جان کو اور بی جان زابر کا الگ الگ گاڑی میں جانے کے لیے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اپ سب بڑوں کی کمپنی میں ہم بور ہو جائیں گے اپ لوگوں نے سیاست کی باتیں کرنی ہوتی ہیں جبکہ ہم لوگوں نے مستی مذاق کرتے ہوئے سفر طے کرنا ہوتا ہے۔

تو اس لیے اپ سب بڑے الگ گاڑی میں چلے جائیں اور ہم چاروں الگ گاڑی میں چلے جاتے ہیں۔ بی جان اور زابر کی نوک جھوک کو اخر اریش نے ا کر روکا تھا۔ ہاں اب ہم ویسے بھی الگ گاڑی میں ہی جائیں گے اس بدتمیز کے ساتھ میں بالکل نہیں سفر کرنے والی۔

اللہ بخشے تمہارے دا جان کو اج وہ زندہ ہوتے تو میں دیکھتی کہ کیسے میرے شوہر کے سامنے یہ مجھے تنگ کرتا۔ بی جان زابر کو گھورتے ہوئے کہتیں خود ہی ایک گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گئی تھیں جبکہ ان کے اس طرح جا کر گاڑی میں بیٹھنے پر سب لوگ مسکرائے۔

چلیں ہم سب بھی اب اپنی اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہیں اور سفر شروع کرتے ہیں۔ زیام کے کہنے پر سب نے ہاں میں سر ہلایا اور پھر سب بڑے بی جان والی گاڑی کی جا نب بڑھ گئے اور وہ چاروں زیام کی گاڑی کی جانب بڑھ گئے۔

* * *

سارے رستے زابر کی زبان چپ نہ ہوئی تھی اس کی اور اریش کی نوک جھوک سارا رستہ چلتی رہی تھی جبکہ زیام ان دونوں کی باتیں اور لڑائی انجوائے کر رہا تھا۔ پہلے تو وہ ان کو ڈانٹتا تھا کہ زیادہ بولا نہ کرو لڑائی نہ کیا کرو اب بچے نہیں رہے۔ مگر اب اسے اچھا لگ رہا تھا ان کی کمپنی میں۔ شاید یہ بدلے دل اور بدلے جزبات کا اثر تھا کہ اب اسے ہر وہ چیز اچھی لگ رہی تھی جس میں اریش شامل تھی۔ زابر کے بہت سمجھانے پر ابرش اب سنبھل گئی تھی مگر ابھی بھی چپ چپ رہتی تھی لیکن ابھی وہ بھی زابر اور اریش کے ساتھ فریش فیل کر رہی تھی۔ زیام لالا یہاں گاڑی روکیں شوارمے لیتے ہیں۔ رستے میں زابر کی نظر ایک شوارما سٹال پر گئی تو وہ زیام سے بولا جس پر اس نے سر ہلاتے گاڑی کو سٹال کے پاس کھڑا کیا۔

آپ نے نہیں کھانا کیا؟؟ زیام نے ان تینوں کے لیے شوارمے لیے مگر اپنے لیے نہ لیا تو زابر بولا۔ نہیں یار تم لوگ کھاؤ میں نہیں کھاتا۔ وہ گاڑی سٹارٹ کرتا بولا۔ جس کا پیٹ جلدی بھر جائے وہ مجھے اپنا شوارما دے سکتا ہے۔ میں کھلے دل سے اس کا چھوڈا گیا شوارما قبول کر لو ں گا۔ زابر اپنے شوارما کا ریپر تھوڑا نیچے کرتا بولا۔

اگر تم سے نہ کھایا جائے تو تم مجھے دے دینا میں بھی کھلے دل سے قبول کر لوں گی۔ اریش پیچھے مڑ کر بولی تو زابر نے منہ بنا کر ابرش کو دیکھا۔ مجھے مت دیکھو زابر میں بلکل نہیں دوں گی۔ ابرش اپنا شوارما ہا تھ کے پیچھے چھپاتی بولی تو اریش اور زیام مسکرائے۔ کیا کر رہی ہو اریش بچوں کی طرح کھا رہی ہو تم۔ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی اریش مزے لے لے کر شوارما کھا رہی تھی جب اس کے ہونٹوں کے کنارے پر شوارمے کی مایونیز لگ گئی جسے دیکھ کر زیام اس سے بولا اور پھر اپنا ہاتھ آگے کرتے انگوٹھے کی مدد سے اس کے ہونٹوں سے مایونیز کو صاف کیا پھر اسی انگوٹھے کو اپنے منہ میں ڈال کر وہ مایونیز کھا گیا۔ زیام کے ایسے کرنے پر جہاں اریش اپنی جگہ پر جم گئی تھی وہیں زابر کو بری طرح کھانسی کا دورا پڑا۔ اوہو لالا کچھ تو خیال کریں ہم لوگ بھی بیٹھے ہیں آپ کے ساتھ۔ ابرش تھوڑے شرارتی انداز میں بولی ۔ کیا بچے میں نے تو بس مایونیز ہی صاف کی ہے۔ زیام بولا تو زابر نے ڈرامے بازی والی کھانسی کی۔ زابر اگر تم نہیں چاہتے کہ میں تمہارا گلہ دبا دوں تو پھر خاموشی سے بیٹھ جاؤ ورنہ میں نے تمہارا گلہ دبا دینا ہے۔ اریش زابر کی کھانسی کا مطلب اچھے سے سمجھ رہی تھی اس لیے غصے سے بولی جس پر زابر بہت چاہ کر بھی اپنا قہقہ نہ روک سکا تھا۔

* * *

دا جان ہم لوگ انشاللہ ایک ماہ رہیں گے اور اس پورا ایک ماہ میں اور زابر دونوں آدیان کے کمرے میں رہیں گے۔ ٹھیک ہے نہ آدیان۔ ان کے آنے سے حویلی میں رونک لگ لگ گئی تھی۔ پوری حویلی میں سب کے قہقہے گونجے رہے تھے۔ تبھی اچانک زیام شرارت سے بولا اور پھر آدیان سے پوچھا جس پر وہ مسکرایا۔

ہاں ہاں کیوں نہیں یار میں نے بھلا کیوں انکار کرنا ہے۔ وہ فون پر میسج کرنے میں بزی تھا اور یقیناً وہ نہیں جانتا تھا کہ زیام کس بات پر اس کی ہامی پوچھ رہا ہے تبھی بے دیہانی میں ہاں کر گیا۔ ارے آدیان لالا آپ کو پتا بھی ہے اپ نے کس بات کے لیے ہاں کہی ہے۔ اریش نے آدیان کے ہاں کہتے ہی اس کا کندھا ہلا کر کہا جس پر وہ حیران ہوا۔ ہاں پتا ہے۔ زیام پوچھ رہا تھا کہ ہم لوگ ایک ماہ یہاں حویلی میں رہ سکتے ہیں نہ تو میں نے کہا ہاں کیوں نہیں۔ وہ ناسمجھی سے بولا۔

ارے آپ نے انہیں اجازت دی ہے کہ وہ ایک ماہ آپ کے ساتھ آپ کے کمرے میں سو سکتے ہیں جبکہ اسی ہفتے آپ کی شادی ہے لالا۔ اگر یہ د ونوں آپ کے ساتھ سوئیں گے تو پھر اردل بھابھی کا کیا؟؟ وہ بولی تو آدیان نے فوراً زیام کی جانب دیکھا جو شرارت سے ہس رہا تھا۔ جاؤ جا کر اپنا کام کرو تم۔ میں کیوں تم لوگوں کو اپنے کمرے میں گھسنے دوں۔ وہ بولا تو سب ہس پڑے جبکہ اردل کو بلا وجہ شرم آئی۔ اچھا بچو تم لوگ باتیں کرو ہم لوگ زرا زمینوں سے ہو کر آتے ہیں۔ دا جان کھڑے ہوتے بولے اور پھر احسان خان عدنان خان کے ساتھ وہاں سے چلے گئے جبکہ مہرین بیگم بھی نوشہ بیگم اور بی جان کو اپنے ساتھ لے گئیں تاکہ انہیں اردل کے لیے لائے گئے جوڑے جیولری اور دوسری چیزیں د یکھا سکیں۔

اب پیچھے جوانوں کی پارٹی رہ گئی تھی۔ ویسے ایک بات ہے اردل بھابھی میں کب سے دیکھ رہی ہوں کہ آپ ہمارے لالا کو دیکھتی ہیں پھر نظریں جھکا لیتی ہیں پھر دیکھتی ہیں پھر نظریں جھکا لیتی ہیں۔ اگر دیکھنا ہی ہے تو کھل کر دیکھیں نہ آپ کے ہی ہیں کوئی نہیں روکے گا آپ کو۔ ابرش جو کب سے اردل کو نوٹ کر رہی تھی اس سے بولی جس پر سب نے اردل کو دیکھا۔

آدیان نے بھی گہری مسکراہٹ کے ساتھ اردل کو دیکھا کہ اب وہ کیا جواب دیتی ہے۔ ایسی بات نہیں ہے۔ میں سچ کہوں تو مجھے کسی کا ڈر نہیں کہ میں پکڑی جاؤں گی انہیں دیکھتے ہوئے۔ بھلا ڈروں بھی کیوں؟؟ وہ میرے ہی ہیں پھر کیسا ڈر پر میں اس لیے انہیں اس طرح سے دیکھ رہی ہوں کیونکہ مجھے انہیں مسلسل دیکھنے سے ڈر لگتا ہے۔

میں جب بھی انہیں دیکھتی ہوں میرا دل انتی تیزی سے دھڑکتا ہے کہ مجھے لگتا ہے ابھی میرا دل باہر اجائے گا۔ اسی لیے میں گھبرا کر نظریں جھکا لیتی ہوں مگر پھر وہی دل انہیں دوبارہ دیکھنے کی ضد کرتا ہے اس لیے بے چین ہو کر دوبارہ نظریں اٹھاتی ہوں مگر پھر وہی کام۔ اسی لیے میں انہیں کچھ دیر دیکھتی ہوں پھر نظریں جھکا لیتی ہوں۔ اور ایسا تب سے ہے جب سے میں ان سے ملی ہوں۔ میرا دل شروع سے ان کو دیکھ کر ایسے ہی مجھے تنگ کرتا ہے۔ اسی لیے میں پہلے بھی ایسے ہی انہیں دیکھتی تھی۔ نہیں یقین تو اپنے لالا سے پوچھ لیں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی تو سب نے ہوٹنگ کی جبکہ کوئی شک نہیں تھا کہ اگر سب لوگ یہاں نہ ہوتے تو آدیان اردل کے ان ہونٹوں کو چوم لیتا جن سے ابھی اس نے اتنے خوبصورت الفاظ اس کے لیے ادا کیے تھے۔

واہ جی واہ میری سہیلی آج کسی اور ہی موڈ میں لگ رہی ہے۔ افسین جو اردل کے ساتھ بیٹھی تھی اردل کو کہنی مارتی بولی جس پر وہ ہس دی۔ یار یہ تو غلط بات ہے نہ اردل۔ تمہیں سب کے سامنے اس طرح نہیں کہنا چاہیے تھا۔ میں تو اپنی خوشی بھی بیان نہیں کر سکتا سب کے سامنے۔ ادیان کی بات پر پھر سے سب نے ہوٹنگ کی اور وہ شرماہت بھرا کھلکھلائی۔

اسی لیے تو سب کے سامنے کہا ہے۔ وہ ہنس کر بولی تو سب لوگ ہنسنے لگے سوائے آدیان کے جو اسے ناراض نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ چلو بھئی چلو ہم لوگوں کا یہاں کوئی کام نہیں۔ یہاں بچے خراب ہو جائیں گے۔ اریش کھڑی ہوتی ہسیے ہوئے بولی تو آدیان نے اسے گھورا۔ تم تو نہ ہی بات کرو چھوٹی کیونکہ تمہارا میاں بھی تمہیں کب سے گھور رہا ہے اور میں تمہیں بتا دوں ان نظروں کو محبت بھری نظریں کہتے ہیں۔

آدیان اسے واپس بیٹھاتا بولا تو زیام جو واقع اریش کو ہی دیکھ رہا تھا فوراً نظروں کا زاویہ بدل گیا۔ ویسے مجھے یاد ہے جب تم لوگوں کی شادی ہوئی تھی تب کیسے تم لوگ رو رہے تھے لڑ رہے تھے کہ ہمیں نہیں کرنی شادی کیا زندگی برباد کر دی ہماری۔ یہ ہو گیا تو وہ ہو گیا۔

کیسے ایک دوسرے کو نفرت سے دیکھتے تھے لیکن اب وہی نظریں محبت میں بدل گئیں۔ واہ واہ کیا بات ہے۔ کب سے وہ لوگ اسے اور اردل کو ستا رہے تھے اور اب آدیان کو موقع ملا تو وہ بھی ان سے اچھے سے بدلہ لے رہا تھا۔ زابر ابرش اور زیام تو بے شرموں کی طرح آدیان کی بات پر مسکرائے لیکن اریش کو سمجھ نہ آئی کہ وہ کیسے ری ایکٹ کرے یاں کیا بولے۔

ارے یار رمل کیوں نہیں آئی میں اسے مس کر رہی ہوں۔ جب کچھ نہ سمجھ آیا تو وہ رمل کا زکر چھیڑ بیٹھی۔ ہاں یار اسے کال تو ملاؤ آخر کب آئے گی۔ زابر بولا تو اریش نے فوراً اپنا فون اٹھا کر رمل کو کال ملائی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.