Chapter 36: قسط 36

ابرش بس کر دیں نہ۔ خدا کے لیے اپنی حالت پر ترس کھائیں مجھ پر ترس کھائیں گھر والوں پر ترس کھائیں۔ اسی وجہ سے گھر والوں نے آپ سے سچ چھپایا تھا کیونکہ وہ آپ کو اس حالت میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ آج تیسرا دن تھا ابرش کمرے سے باہر نہیں نکلی تھی کھانا بھی ایسے کھاتی جیسے سونگھ رہی ہو۔

ان تین دونوں زابر نے اس کی آنکھیں خشک نہیں دیکھیں تھیں۔ وہ جو بچوں والے سینڈل اس نے زابر کے ساتھ مال میں لیے تھے انہیں دیکھ دیکھ کر وہ ہر وقت روتی رہتی تھی جبکہ اس کی یہ حالت سب کو تکلیف دیتی تھی۔ م۔۔یں کیا کروں مجھے سکون نہیں آتا۔ کیا مجھے رونے کا بھی حق نہیں ہے؟؟ میرا اتنا بڑا نقصان ہوا ہے زابر میں نے اپنا بچہ کھویا ہے۔

ابھی تو میں نے اسے محسوس بھی نہیں کیا تھا۔ مجھے تو علم بھی نہیں تھا کہ ایک نئی جان میرے اندر پل رہی ہے اور میں نے اسے کھو دیا۔ کیا یہ دکھ کم تھا کہ ایک اور آزمائش ایک اور دکھ ساتھ مل گیا۔ میں یہ سوچتی ہوں تو ہزار بار مرتی ہوں کہ میں اب دوبارہ ماں نہیں بن سکتی۔ میں تمہیں اولاد نہیں دے سکتی۔

میرا دل پھٹتا ہے زابر میرا سانس بند ہوتا ہے۔ اگر تم میری جگہ ہوتے تو کیا تم بھی ایسے نہ کرتے؟؟ کیا تم اپنے نقصان پر نہ روتے۔ تم بھی تو دکھی رہتے ہو نہ تم نے بھی تو اپنا بچہ کھویا ہے تمہارے دل میں بھی تو یہ بات آتی ہوگی کہ اب میں تمہیں اولاد نہیں دے سکتی۔ مجھے بتاؤ یہ سب سوچیں مجھے کیسے سکون سے رہنے دے سکتی ہیں۔ مجھے اللہ جی سے شکوہ ہے کہ کیوں انہوں نے میرے ساتھ ایسا کیا آخر کیوں مجھے اتنا بڑا غم دیا۔

مجھے کم سے کم اپنا غم تو منانے دو مجھے اس وجود کو کھونے کا غم منانے دو جس کی موجودگی جس کا احساس بھی میں محسوس نہ کر سکی اور اسے کھو دیا۔ وہ ہچکیوں سے روتے ہوئے بولتی زابر کو بھی بے سکون کر گئی تھی تبھی اس نے آگے ہو کر اسے اپنے گلے لگایا۔ پلیز ایسے مت کریں ابرش۔ اللہ جی سے ایسے شکوہ کریں گیں تو آپ ان کی ناشکری کریں گیں۔

شکر کریں کہ آپ ٹھیک ہیں۔ مجھے گھر والوں کو ہم سب کو صرف آپ کے ٹھیک ہونے سے مطلب ہے۔ آپ سہی سلامت ہمارے پاس ہیں ہمیں اس کے علاؤہ کچھ نہیں چاہیے۔ وہ اس کے بال سہلاتا بولا تو ابرش نے نہ میں سر ہلایا۔ ن۔۔نہیں نہیں ہوں میں ٹھیک نہیں ہوں سہی سلامت۔ میں اب پرانی ابرش نہیں رہی میں اب مکمل نہیں رہی زابر میں اب ادھوری ہو چکی ہوں۔

وہ روتے ہوئے بولی۔ چپ کریں ایسے مت کہیں۔ آپ آج بھی ویسی ہی ہیں جیسے پہلے تھیں مجھے آج بھی آپ ویسے ہی عزیز ہیں۔ وہ اس کا چہرہ ہاتھوں میں بھر کر انگوٹھے کی مدد سے اس کے آنسوں صاف کرتا بولا تو ابرش نے اسے کچھ پل خاموش نظروں سے دیکھا۔ زابر! اس نے کچھ دیر بعد اسے پکارا۔ جی زابر کی جان! اس نے بے حد محبت سے جواب دیا۔

زا۔۔بر تم نہ د۔۔دوسری۔۔۔۔۔۔۔ ش۔۔شادی کر لو۔ ابرش کی بات زابر کے سر پر ہتھوڑے کی ماند لگی تھی جبکہ کہنے والی نے خود بڑی مشکل سے یہ بات کہی تھی۔ ک۔۔کیا کہا آپ نے؟؟ کیا آپ پاگل ہو گئی ہیں جو اس طرح کہہ رہی ہیں؟؟ اس نے اس کے چہرے سے ہاتھ ہٹا لیے تھے۔ میں پاگل نہیں ہوئی میں سوچ سمجھ کر کہہ رہی ہوں۔ تم دوسری شادی کر لو کم سے کم تمہاری اولاد تو ہوگی میرے ساتھ نبھانے کی سوچو گے تو کوئی فائیدہ نہیں۔

کیونکہ میں تمہیں اولاد نہیں دے سکتی۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے سمجھانے لگی۔ بس کر دیں ابرش پلیز بس کر دیں۔ میرا صبر مت آزمائیں۔ میں نے کہا ہے آپ سے کہ مجھے اولاد چاہیے؟؟ نہیں چاہیے مجھے وہ اولاد جو آپ کی کوکھ سے پیدا نہیں ہوگی۔ مجھے آپ کے ساتھ زندگی گزارنی ہے صرف آپ کا بن کر رہنا ہے۔ پھر چاہے اولاد ہو یاں نہ ہو۔

آپ مجھے بتائیں مجھے شادی کا کہہ تو رہی ہیں مگر کیا مجھے کسی دوسری عورت کے ساتھ دیکھ سکتی ہیں آپ بتائیں نہ مجھے بانٹ سکتی ہیں کسی دوسری عورت کے ساتھ؟؟ دیکھ سکتی ہیں کسی اور عورت کو مجھ پر؟؟ حق جتاتے؟؟ اس نے ابرش کو کندھوں سے پکڑ کر پوچھا تو اس نے روتے ہوئے نہ میں سر ہلایا۔ ن۔۔نہیں د۔۔ی۔۔دیکھ سکتی ن۔۔نہیں دیکھ سکتی تمہیں کسی ا ور کے ساتھ۔

وہ روتے ہوئے بولتی اس کے گلے لگی تھی جبکہ اس کے جواب پر زابر نے گہرہ سانس لیا تھا اور اس کی کمر تھپتھپائی۔ نہیں دیکھ سکتیں تو پھر کیوں اس طرح سے شادی کا بول کر مجھے اور خود کو تکلیف دے رہی ہیں۔ اس نے اب نرمی سے پوچھا۔ م۔۔میں خود غرض نہیں ب۔۔بننا چ۔۔چ۔ چاہتی۔ اس کے جواب پر زابر تکلیف سے مسکرایا۔ تو مت بنیں نہ خود غرض۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ مجھے شادی کی اجازت دے کر آپ خود غرض نہیں بنیں گی تو آپ غلط ہیں۔ میرے نزدیک آپ اس طرح خود غرض بن رہی ہیں۔ مجھے حکم دے کر مجھے دوسری عورت کے ساتھ زندگی گزارنے کا بول کر آپ خود غرض بن رہی ہیں۔ آپ جانتی ہیں مجھے صرف آپ سے محبت ہے صرف آپ کی طلب ہے آپ سے انسیت ہے۔ ایسے میں کسی دوسری عورت کی بات ہمارے درمیان میں لانا کیا یہ ٹھیک ہے؟؟؟

خدا نہ کرے کبھی ایسا ہو لیکن اگر میں آپ کے کہنے پر شادی کر لوں تو کیا یہ اس لڑکی کے ساتھ ظلم نہ ہو گا جو میری زندگی میں تو اجائے گی مگر دل میں نہیں آئے گی کیونکہ دل تو صرف آپ کے لیے دھڑکتا ہے۔ مجھے نہیں کرنی ابرش کسی سے شادی۔ میں خوش ہوں آپ کے ساتھ۔

رہی بات بچوں کی تو اگر ہم ہماری قسمت میں اولاد لکھوا کر آئے ہوں گے تو ہمیں وہ اولاد ملے گی پھر چاہے کچھ بھی ہو جائے اور اگر ہمیں اولاد نہ ہوئی تو زیام لالا، اریش، آدیان لالا رمل ان سب کے بچے بھی تو ہوں گے۔ ہم ان سے پیار کر لیا کریں گے اور اگر بہت زیادہ ضروری ہوا تو ہم ایک دو بچے اڈاپٹ کر لیں گے۔ لیکن جو بھی ہو مجھے آپ کے سا تھ ہی زندگی گزارنی ہے۔

اس لیے پلیز دوبارہ ایسی بات کہہ کر مجھے تکلیف مت دیجیے گا میری محبت کو گالی مت دیجیے گا۔ وہ اس کے کمر تھپتھپاتا نرمی اور محبت سے بولتا اس کے اندر ایک سکون بھر گیا تھا۔ اب نہیں کہوں گی کبھی نہیں کہوں گی کیونکہ زابر صرف میرا ہے صرف ابرش کا۔

وہ اپنے بازو اور زیادہ اس کی کمر کے گرد کستی بولی تو زابر مسکرایا۔ ہاں چاہے جو مرضی ہو جائے زابر صرف ابرش کا ہے۔ اس نے ابرش کے بالوں پر لب رکھتے محبت سے کہا جس پر وہ سکون سے آنکھیں بند کر گئی۔

* * *

سچی کہہ رہا ہوں جمعرات کو چھوڈ آؤں گا تمہیں تمہارے لالا کے گھر لیکن ابھی نہیں۔ اس نے پھر سے رمل سے کہا جو اسے کہہ رہی تھی مجھے ابھی لالا کے گھر چھوڈ کر آو۔ جمعرات کو جانے کا کیا فائیدہ مجھے ابھی جانا ہے۔ اس نے منہ پھلائے کہا۔ لو جی کیوں جمعرات کو جانے سے کیا ہے؟؟ شا دی تو ہفتے سے شروع ہے نہ۔

شکر کرو دو دن پہلے چھوڈنے کا کہہ رہا ہوں ورنہ میرا بس چلے تو تمہیں عین فيگشن کے وقت چھوڈنے جاؤں اور فيگش کیونکہ میں تمہیں ناراض ن ختم ہونے پر واپس لے لاؤں۔ تینوں دن ایسے ہی کروں مگر اور دکھی نہیں دیکھ سکتا اس لیے دو دن پہلے چھوڈ آؤں گا۔ اس لیے اب کوئی ضد نہیں جب کہہ دیا جمعرات کو چھوڈنے جاؤں گا تو مطلب جمعرات کو ہی چھوڈنے جاؤں گا۔

ازقان نے دو ٹوک لہجے میں بولتے بات ختم کی جبکہ رمل بس برے برے منہ بنا کر رہ گئی۔ اچھا چلیں پھر مجھے بازار ہی لے جائیں مجھے آپ کے کپڑے لینے ہیں۔ اس نے ایک بات کا پیچھا چھوڈ دوسری کو شروع کیا۔ میرے کپڑے؟؟ وہ کیوں؟؟ ازقان حیران ہوا۔ کیا مطلب کیوں؟؟ ارے آپ نے نہیں پہننے کیا پیارے پیارے کپڑے میرے لالے کی شادی پر؟؟ آپ نے پیارے نہیں لگنا؟؟ رمل نے کمر پر ہاتھ رکھتے کہا تو ازقان نے نہ میں سر ہلایا۔ جی نہیں بہت شکریہ مگر مجھے آپ کے لالا کی شادی میں جانا ہی نہیں ہے۔ شکر کرو تمہیں جانے دے رہا ہوں۔ ازقان نے اس کے گال کھینچتے کہا تو رمل نے اسے گھورا۔ دیکھوں گی کہ آپ کیسے نہیں جاتے۔ میں بھی آپ کی بیوی رمل ازقان خان ہوں میں بھی ضد کی پکی ہوں۔ شادی پر تو آپ جائیں گے ہی۔

وہ بھی پکے ارادے سے بولی جبکہ ازقان اس کی بات پر مسکرایا۔ تمہارے خوابوں میں جاؤں گا میری جان حقیقت میں تو کبھی نہیں۔ وہ بھی ضد لگا کر بولا۔ اب دیکھنا یہ تھا کہ ان دونوں میں سے کون ضد پوری کرنے والا تھا۔

مہرین بیگم اور افسین دونوں بازار شاپنگ کرنے گئیں تھیں انہوں نے اردل سے بھی کہا تھا مگر اس نے گھر رہنے پر ترجیح دی۔ انہیں یہاں آئے دو دن ہوگئے تھے اور ان دو دن میں ہی افسین سب کے ساتھ ایسے گھل مل گئی تھی جیسے ہمیشہ سے یہاں ہی رہتی ہو جبکہ اردل ابھی تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔ دا جان اپنے کمرے میں سو رہے تھے جبکہ آدیان بھی حویلی نہیں تھا۔

وہ اکیلی بیٹھ بیٹھ بور ہو گئی تو تازہ ہوا لینے کے لیے حویلی کی چھت پر چلی گئی۔ چھت پر پہنچتے ہی تازہ اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے اسے ایک نئی تازگی کا احساس دیا تھا۔ وہ چھت کے گرد ڈیزائننگ سے کی گئی چار دیواری کو دیکھتی مسکرائی اور پھر حویلی کی پچھلی جانب کا نظارہ دیکھنے کے لیے کھڑی ہو گئی۔ چار دیواری کے لیے کھڑی کی گئی وہ دیوار اردل کی کہنی تک آرہی تھی۔ حویلی کے چاروں طرف ہریالی ہی ہر یالی تھی جس سے حویلی کی شان اور زیادہ بڑھ جاتی تھی۔ اردل کو ہرے بھرے کھیتوں کا تازہ ہوا سے لہلہانے کا نظارہ بہت زیادہ خوبصورت اور سکون بخش لگ رہا تھا۔ وہ یونہی اس نظارہ میں کھوئی کھڑی تھی کہ تبھی پیچھے سے کسی نے اس کے پیٹ کے گرد بازو باندھ کر اس کے کندھے پر تھوڈی رکھی تھی۔

ی۔۔یہ کیا کر رہے ہیں ا۔۔اپ؟؟ وہ جان گئی تھی کہ ایسے کرنے کی ہمت کون کر سکتا ہے تبھی گھبراہٹ بھرے لہجے میں بولی۔ کیا کر رہا ہوں؟؟ میں تو بس اپنی بیوی کو ہگ کر رہا ہوں جو دو دن سے مجھے اگنور کر رہی ہے۔ آدیان شرارت سے بولا جبکہ اردل بیچاری تو سانس بھی نہیں لے پا رہی تھی اس کی قربت میں۔ د۔۔دور ہوں پلی۔۔یز۔

اس نے منت کی جبکہ اس کی حالت پر آدیان کے ہونٹ مسکراہٹ میں ڈھلے اور اس نے اپنی شرارت میں اضافہ کرتے اردل کی صراحی گردن پر بوسہ دیا تھا جبکہ اب اردل کو لگا کہ وہ بے ہوش ہو جائے گی ۔ اس کی ٹانگوں سے جان نکلنے پر آئی۔ کوئی شک نہیں تھا کہ اگر آدیان نے اسے پکڑ کر نہ رکھا ہوتا تو وہ گر جاتی۔

کیا یار تمہارے تو میرے اتنے سے عمل سے پسینے چھوٹ رہے ہیں شادی کے بعد تو لگتا ہے مجھے ہاسپٹل میں ہی ہمارے لیے ایک کمرہ خریدنا پڑے گا۔ وہ اس کی بگڑ تی حالت پر تنز کرتا بولا۔ پل۔۔پلیزز م۔۔جھے سانس نہیں آ۔۔۔رہا۔ وہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں بولی کیونکہ وہ اس کی قربت میں واقع سانس نہیں لے پارہی تھی۔

کیا ہوگیا ہے یار؟؟ ایسے کرو گی تو کیسے چلے گا۔ آدیان اس سے دور ہو کر بولا اور اس کا رخ اپنی جانب کیا جو منہ کھولے سانس لینے کی کوشش کر رہی تھی لیکن ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے ہوا میں آکسیجن ختم ہو گئی ہے۔ کیا ہوا ابھی بھی سانس نہیں آرہا؟؟ آدیان اسے فکرمندی سے دیکھتا پوچھنے لگا جس پر اردل نے نہ میں سر ہلایا۔ رکو میں مدد کر دیتا ہوں۔

وہ اس سے بولا جبکہ ابھی اردل اس کی بات پر ناسمجھی سے اسے دیکھنے لگی تھی کہ وہ کیسے مدد کرے گا مگر اس کے دیکھنے سے پہلے ہی آدیان اسے بتا چکا تھا کہ وہ کیسے مدد کرنے والا ہے۔ آدیان نے اردل سے مدد کرنے کا کہتے ہی اس کا چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں بھرا اور پھر اس کے ہونٹوں میں اپنے ہو نٹوں کو الجھاتے اپنی سانسوں کو اس کی سانسوں میں شامل کرنے لگا۔

آدیان کے اتنے بولڈ عمل پر اردل کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں۔ اس نے آدیان کے سینے پر مکے مارتے اسے خود سے دور کرنے کی بہت کوشش کی مگر آدیان تھا کہ اس سے دور ہونے کا نام بھی نہیں لے رہا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ اپنی مرضی سے اردل سے دور ہوا اور اپنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کو اپنے مسکراتے ہونٹوں پر پھیرتے اردل کو دیکھا جو چار دیواری کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑی لمبے لمبے سانس لے کر خود کو نارمل کر رہی تھی۔

بہت زیادہ بے شرم۔ چلے جائیں یہاں سے ورنہ دا جان کو آواز دے کر بلا لوں گی میں۔ وہ غصے اور شرم سے ملی جلی کیفیت سے بولی تو آدیان مسکرایا پھر دو قدم اس کی جانب بڑھاتے اپنے دونوں ہاتھ پچھلی دیوار پر رکھتے اس کے فرار کا رستہ بند کیا۔

ایسے تو مت دھمکاو مجھے۔ میں نے تو بس چھوٹا سا بدلہ لیا ہے تم سے کیونکہ تم جب سے یہاں آئی ہو مجھ سے دور دور رہتی ہو۔ مجھے دیکھ کر رستہ بدل لیتی ہو اور پہلے جو مجھ سے فون پر بات کر لیتی تھی اب وہ بھی نہیں کرتی۔ اس لیے میں نے تمہیں چھوٹی سی اور خوبصورت سی سزا دی ہے مجھے اگنور کرنے کی۔ امید کرتا ہوں ایسا دوبارہ نہیں کرو گی۔ وہ دھیمے لہجے میں بولتا آخر میں اس کے دونوں گالوں پر لب رکھ گیا جبکہ اس بار اردل نے اسے گھورا جس پر آدیان نے مسکرا کر اس کے ماتھے پر بھی لب رکھے۔ میں آپ کو اگنور نہیں کر رہی مجھے بس آپ سے شرم آتی ہے اور سچ کہوں تو اسی چیز سے ڈرتی آپ کو دیکھ کر رستہ بدل لیتی تھی کیونکہ مجھے پتا تھا آپ اکیلے دیکھ کر ایسی ہی کوئی حرکت کریں گے۔ اور میں نہیں چاہتی تھی کہ رخصتی سے پہلے میں آپ کا یہ روپ دیکھوں۔ میں نے خود کو ابھی اس سب کے لیے تیار نہیں کیا ہے۔ کیا آپ رخصتی کا انتظار نہیں کر سکتے؟؟ وہ روٹھے لہجے میں بولی تو آدیان کو اس پر اور زیادہ پیار ایا۔ کر سکتا ہوں مگر تم مجھے اگنور مت کیا کرو نہ۔

میں سچ میں دوبارہ ایسے تنگ نہیں کروں گا مگر کم سے کم مجھے اگنو ر تو مت کیا کرو مجھے برا لگتا ہے۔ وہ اسے گلے لگاتا بولا۔ کوشش کروں گی مگر وعدہ نہیں کرتی کیونکہ مجھے شرم آتی ہے یہ سوچ کر کہ سب کیا کہیں گے رخصتی سے پہلے ہی یہ دونوں بہت زیادہ کلوز ہیں اور پھر افسین تو میرا جینا حرام کر دے گی مجھے تنگ کرے گی آپ کے نام سے چھیڑے گی۔

بس اسی لیے میں آپ سے دور رہتی ہوں۔ پلیزز آپ بھی میری حالت سمجھو نہ۔ وہ اس کے سینے سے سر ٹکا کر بولی تو آدیان نے گہرہ سانس لیا۔ مجھے ہی سمجھنا پڑے گا کیا؟؟ اس نے پوچھا تو اردل نے ہاں میں سر ہلایا۔ اچھا ٹھیک ہے پھر جہاں اتنا انتظار کیا وہاں کچھ دن اور کر لیتا ہوں۔

لیکن ابھی کے لیے تھوڑی دیر ایسے ہی کھڑی رہو کیونکہ ابھی تو یہاں کوئی نہیں ہے نہ۔ وہ اس کی بات مانتا بولا تو اردل نے مسکرا کر اس کی کمر کے گرد بازو ہائل کر لیے تھے۔

* * *

آج میرا لاسٹ پیپر ہے تو ہم کل شا م کو لاہور کے لیے نکلیں گے۔ ٹھیک ہے نہ؟؟ اریش ناشتہ ٹیبل پر لگاتی زیام سے بولی جس پر اس نے ہاں میں سر ہلایا اور پھر اسے کندھوں سے پکڑ کر کرسی پر بیٹھایا۔ تم بیٹھو باقی کی چیزیں میں لا کر رکھتا ہوں ٹیبل پر۔ وہ مسکرا کر بولتا کچن کی جانب بڑھ گیا۔

اریش اب اس سے نارملی ہی بات کرتی تھی اور زیام بھی پوری کوشش کرتا تھا کہ وہ بھی اپنی فيليگزر کو ایک سائڈ پر رکھ کر جتنا وقت ہو سکتا ہے اریش کے ساتھ نارمل اور خوشی سے گزار لے۔ ویسے میں سوچ رہی تھی کہ ہم کل صبح شاپنگ پر چلے جائیں۔ گھر والوں کے لیے اور آدیان لالا کی شادی کے لیے کچھ تحفے خرید لیں ساتھ ہی رمل کے لیے بھی خرید لیں گے کچھ تحفے۔

آپ کیا کہتے ہیں؟؟ اس نے کچن میں کھڑے زیام کو دیکھ کر کہا تو اس نے ہاں میں سر ہلایا۔ میں بھی یہی سوچ رہا تھا۔ چلو پھر کل شاپنگ پر چلتے ہیں اور پھر واپس آکر سیدھا لاہور کے لیے نکل جائیں گے۔ زیام نے اس کی بات پر ہامی بھری اور جوس کا جگ لا کر ٹیبل پر رکھا۔

احمد بھائی اور نور کے پیپرز کل ہی ختم ہو گئے تھے کیونکہ نور کا ایک سبجیکٹ مجھ سے مختلف ہے تو اس لیے وہ آج یونی نہیں آئے گی اور نہ مجھے ڈراپ کر سکے گی اس لیے میں آج ٹیکسی سے واپس آؤں گی۔ اریش کو اسے بتانا یاد آیا تو بولی۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واپسی پر میں تمہیں پک کروں گا اس لیے ٹیکسی وغیرہ میں مت خوار ہونا۔ آملیٹ کی پلیٹ بھی کچن سے اٹھا کر ٹیبل پر رکھتے وہ اپنی کرسی پر بیٹھتا بولا جس پر اریش نے سر ہلایا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.