Chapter 35: قسط 35

یہ انيیشوڈ صرف آپ لوگوں کے لیے بتایا تھا نہ ڈیل ہو گئی ہے یہ ایپی اس لیے دوبارہ لکھی ہے میں نے اس لیے آپ لوگ میرے لیے کم سے کم گروپ میں ریویو تو دے سکتے ہو نہ۔

ساری رات وہ سو نہیں سکا تھا اور وہیں لاؤنچ میں صوفے پر بیٹھا رہا۔ اس کے کانوں میں ساری رات اریش کے کہے جملے گھومتے رہے تھے۔ کیا اس نے دیر کر دی تھی؟؟ ہاں اس نے دیر ہی کر دی تھی تبھی تو وہ اس سے دور ہونا چاہتی تھی کیونکہ اسے اس سے بہتر شخص مل گیا تھا۔

اور اگر وہ سوچتا کہ اس نے آخر کیا ہی کیا تھا اریش کو خوش کرنے کے لیے تو اسے کچھ بھی نہیں یاد آتا تھا کیونکہ اس نے کچھ کیا ہی نہیں تھا ہاں لیکن اگر وہ سوچتا کہ اس کی کس کس بات نے اسے ہرٹ کیا تھا تو اسے بہت سی باتیں بہت سے قصے اور بہت سے نامکمل وعدے یاد آرہے تھے۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟؟

میں کیسے سب ٹھیک کروں گا؟؟ میں اسے کھونا نہیں چاہتا اللہ جی میں اسے اپنے پاس اپنے قریب رکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے میری محرم میری بیوی سے محبت ہوئی ہے مگر شاید میں نے اس کی جانب آنے میں دیر کر دی۔ شاید نہیں بلکہ یقیناَ میں نے اس کے اور اپنے رشتے سے زیادہ مضبوط دوستی کے رشتے کو رکھا اور اس عمل نے اس کے اور میرے درمیا ن دوریاں پیدا کر دیں اور اسے میری جگہ کسی دوسرے انسان کی توجہ اور محبت ملی جس سے وہ اسُ کی جانب اٹریکٹ ہو گئی۔

اس کا کوئی قصور نہیں ہے سارا میرا قصور ہے اللہ جی مگر اب میں کیا کروں؟؟ کیا کروں کہ وہ مجھے ایک موقع دے دے؟؟ کیا کروں کہ اسے میں اپنی محبت کا یقین دلا سکوں۔ پلیز اللہ جی میری مدد کریں مجھے اس کا دل جیتنا ہے مجھے اس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے مجھے اس کی محبت اس کی توجہ کا اکلوتا حق دار بننا ہے۔

وہ اپنے گھنے سلکی بھورے بالوں کو اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں میں دبوچ کر اللہ جی سے مخاطب تھا۔ کانت تیز تھا نہ وہ سارا بکھیڑا خود ڈال کر اب اللہ جی سے مدد مانگ رہا تھا۔ ان سے کہہ رہا تھا کہ مجھے اس کی محبت اور توجہ کا اکلوتا حقدار بننا ہے۔

کاش کوئی اسے بتا سکتا کہ وہ بھی یہی چاہتی تھی تم سے مگر تمہاری توجہ ہمیشہ علشيہ پر رہی اور وہ تمہاری توجہ تمہاری محبت کو ترستی اپنی یک طرفہ محبت کی آگ میں جل کر سسکتی رہی۔ آج خود پر آئی تو اب نیدیں اڈ گئیں تھیں اللہ جی سے دعائیں کی جا رہی تھیں مدد مانگی جا رہی تھی۔

* * *

وہ کمرے سے تیار ہو کر نکلی تو سامنے ہی زیام صوفے کی بیک سے ٹیک لگا کر بیٹھے سو رہا تھا۔ اریش کو حیرت ہوئی کہ کیا وہ ساری رات ایسے ہی سویا تھا؟؟ لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ تو ساری رات سویا ہی نہیں تھا یہ تو ابھی اس کی آنکھ لگی تھی۔ پہلے اس نے سوچا کہ اسے جگا دے اور کمرے میں بھیج دے مگر پھر اسے اگنور کرنے کا سوچ کر وہ اپنی چا در اور ڈوپٹہ سہی کرتی داخلی دروازے کی جانب بڑھی۔ ابھی اس نے دو قدم ہی بڑھائے تھے کہ اس کا فون بجنے لگا۔ بجتے فون کی آواز سے زیام کی نید ٹوٹی تھی اور وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا۔ اس کے اٹھنے پر اریش نے اسے دیکھا جو گھڑی پر کبھی وقت دیکھتا تو کبھی اسے جو تیار ہو کر کہیں جا رہی تھی۔ کہاں جا رہی ہو تم؟؟؟ اس نے حیرانگی سے پوچھا۔ میں باہر جا رہی ہوں ۔

اس نے روکھے لہجے میں بتایا۔ وہ تو جانتا ہوں مگر میں یہ پوچھ رہا ہوں کہ اتوار کے دن تم کہاں جا رہی ہو زیام اب اس کے پاس آکر کھڑا ہوا تھا۔ ارمغان جی سے ملنے جا رہی ہوں۔ یہ دیکھیں ان کی ہی کال؟؟ تھی ابھی۔ اریش نے بنا ہچکچاتے اسے بتایا ساتھ ہی فون کی سکرین اس کے سامنے کی جہاں پر ارمغان کی ابھی ائی مس کال شو ہو رہی تھی۔ ک۔۔کیوں ملنے جا رہی ہو؟؟

اس نے پوچھا جبکہ دل کی بے چینی بڑھی تھی۔ انہوں نے بلایا ہے ملنے بلکہ سچ کہوں تو میں نے بھی انہیں ان کے پرپوزل کا جواب دینا ہے۔ اریش کی بات اس کا سانس روک گئی تھی۔ ک۔۔یا ت۔۔تم وہ اس کے سوال پر کچھ دیر کے لیے چپ رہی مگر پھر پورے کونفیڈ نٹ کے ساتھ بولی۔

ت۔۔م ایسے کیسے کر سکتی ہو؟؟ اس نے درد بھرے لہجے میں پوچھا مگر اریش نے کوئی جواب نہ دیا۔ مجھے دیر ہو رہی ہے میں جا رہی ہوں۔ ارمغان جی انتظار کر رہے ہوں گے۔ اس نے قدم دروازے کی جانب بڑھاتے کہا مگر زیام فورا اس کے سامنے جا کر کھڑا ہوتا اس کا رستہ روک گیا۔ مت جاؤ پلیز! اس نے التجا کی بلکل ویسے جیسے کبھی اریش نے کی تھی۔ کیوں نہ جاؤں؟؟

اس نے سینے پر ہاتھ باندھ کر پوچھا۔ د۔۔دیکھو مجھے بھوک لگی ہے اور یہ ہفتہ تمہارا ہے کھانا بنانے کا۔ اور اگر تم چلی گئی تو میرا کھانا کون بنائے گا۔ زیا م کے بہانے پر اریش نے آنکھیں گھمائیں۔ بازار سے آڈر کر لیں۔ اس نے صلاح دی اور پھر سے آگے بڑھنے لگی مگر اس بار زیام نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ مت جاؤ نہ اریش پلیزز۔

پھر سے اس نے التجا کی تو اریش کے دل کو کچھ ہوا۔ اس نے اپنا فون آن کرتے ارمغان کا نمبر ڈائل کیا ۔ ہیلو جی ارمغان جی۔ مجھے کہنا تھا سوری مگر میں آج نہیں آسکتی۔ ہم پھر کبھی مل سکتے ہیں سوری۔ جی جی خیر ہی ہے۔ جی شکریہ بہت بہت۔ وہ ارمغان کو کال کر کے منع کر چکی تھی جبکہ اس کے منع کرنے پر زیام خوش ہو گیا تھا۔ شکریہ!

اس نے کہا تو اریش نے اسے شکا یتی نظروں سے دیکھا۔ زیادہ خوش مت ہوں میں نے اس لیے آپ کی بات نہیں مانی کہ مجھے آپ کی پرواہ ہے اور آپ کی بات کو رد نہیں کر سکتی بلکہ میں نے اس لیے بات مانی کیونکہ میں یہ درد جانتی ہوں جب آپ کسی کو روکیں اور وہ نہ رکے تو دل کیسے ترپتا ہے۔ خیر میں چادر اتا ر کر آتی ہوں پھر ناشتہ بنا کر دیتی ہوں۔ وہ پہلے اس پر تنز کرتی بعد میں ناشتہ بنانے کا کہتی اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی جبکہ زیام کو وہ رات یاد آئی جب اریش نے اسے علشيہ کے پاس جانے سے روکا تھا مگر وہ نہیں رکا تھا۔

* * *

کیا سوچ رہی ہیں ماں جی؟؟ نوشہ بیگم بی جان کے کمرے میں ان کے لیے چائے لے کر آئیں تو وہ کسی گہری سوچ میں گم تھیں۔ کچھ نہیں بس سوچ رہی ہوں کہ آخر کب تک ہم ابرش سے سچ چھپا کر رکھیں گے؟؟ ایک ماہ دو ماہ زیادہ سے زیادہ ایک سال تک۔ پھر اس کے بعد کیا؟؟ کیا اس کے دل میں یہ سوال نہیں آئے گا کیا کہ آخر وہ کیوں ماں نہیں بن پا رہی؟؟

وہ پریشان ہو گی پھر ڈاکٹر کے پاس جائے گی اور ڈاکٹر اسے سب حقیقت بتا دے گی اور جب اسے یہ پتا چلا گا کہ وہ ماں نہیں بن سکتی تب اسے ڈاکٹر یہ بھی تو بتائے گی نہ کہ وہ ایک بار اپنا بچہ کھو چکی ہے۔ تب اس پر کیا بیتے گی یہ سوچ سوچ میرا دل ہولتا ہے نوشہ۔ بی جان ابھی بول رہی تھیں کہ تبھی ان کے کمرے کا دروازہ دھڑم سے کھلا تھا۔

بی جان اور نوشہ بیگم نے دروازے کی جانب دیکھا تو ابرش چہرے پر بے یقینی بھرے تاثرات لیے انہیں دیکھ رہی تھی۔ اسے دیکھ کر بی جان! اور نوشہ بیگم دونوں کی جان نکل گئی تھی۔ ا۔۔ب۔۔برش نوشہ بیگم جلدی سے اس کی جانب بڑھیں۔ ی۔۔یہ کیا کہہ رہی تھیں آپ بی جان؟؟ وہ ڈگمگاتے قدموں سے بی جان کی جانب بڑھتی پوچھ رہی تھی جبکہ بی جان اور نوشہ بیگم دونوں کی جان ہلکان ہو رہی تھی۔

نیچے آئی۔ ابھی تم بلکل ٹھیک نہیں ہوئی۔ چلو بیٹھ جاؤ ورنہ طیعیٹ بگڑ جائے گی۔ ابرش بیٹا تم کیوں نوشہ بیگم نے ابرش کا بازو پکڑتے کہا مگر اس نے ایک جھٹکے سے اپنا بازو ان کے ہاتھ سے چھوڈایا۔ میں نے کچھ پوچھا ہے آپ سے بی جان؟؟ کیا کہہ رہی تھیں آپ ابھی؟؟ اس بار اس کی آواز ا ونچی ہوئی تھی مگر نہ تو بی جان نے جواب دیا نہ نوشہ بیگم نے۔

بی جان ابھی جو میں نے سنا وہ جھوٹ تھا نہ؟؟ جو بھی آپ نے کہا وہ سب مزاق تھا جھوٹ تھا۔ ایسا ہی ہے نہ؟؟ وہ ان کے پاس بیڈ پر بیٹھتی ان کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں بھر کر انسوں سے بھری آنکھوں میں ایک امید لیے ان سے پوچھ رہی تھی جبکہ اس کا یہ انداز بی جان کی آنکھوں میں بھی انسوں لے آیا تھا ۔ ہمیں معاف کر دو بیٹا ہم تمہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے تھے اسی لیے تم سے چھپایا۔ معاف کر دو ہمیں۔

بی جان روتے ہوئے بولیں رو تو نوشہ بیگم بھی رہی تھیں۔ م۔۔مطلب م۔۔یں میرا ب۔۔چہ کھو چکی ہوں؟؟ می۔۔ں کبھی م۔۔اں ن۔۔نہیں بن سکتی؟؟ اس نے بے یقینی سے پوچھا تو بی جان کو نا چاہتے ہوئے بھی ہاں میں سر ہلانا پڑا۔ ن۔۔نہیں نہیں ی۔۔یہ ی۔۔یہ جھوٹ ہے۔ جھ۔۔جھوٹ ہے نہ بی جان؟؟ وہ نہ میں سر ہلاتی حقیقت سے انکاری ہوئی۔ بس کر دو ابرش مت کرو ایسے ورنہ میرا دل پھٹ جائے گا۔

نوشہ بیگم نے اسے ساتھ لگاتے کہا جبکہ ان کے اسے ساتھ کی دیر تھی اور وہ دھاڑیں مار مار کر روئی تھی ۔ وہ خود تو رو رہی تھی ساتھ ان دونوں کو بھی ر ولا رہی تھی۔ اس کے رونے کی آواز سن کر زابر جو گھر ہی تھا بھاگتے ہوئے بی جان کے کمرے میں آیا تھا۔ ک۔۔کیا ہوا؟؟ کیوں رو رہی ہیں ابرش؟؟ اس نے پریشانی سے پوچھا ساتھ ہی دل میں ڈر تھا کہ کہیں اسے سب پتا تو نہیں چل گیا نہ؟؟

مو۔۔ورے می۔۔را میرا بچہ! وہ روتے ہوئے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتی بولی جبکہ اس کی بات سن کر زابر کو سمجھ آگئی کہ اسے سب پتا چل گیا ہے۔ چپ میری جان رو نہیں دیکھنا اللہ جی سب ٹھیک کر دیں گے ۔ اللہ جی کے ہر فیصلے میں بہتری ہوتی ہے تم بس میری جان رو نہیں۔ کم سے کم ہم بوڑھی جانوں کا ہی خیال کر لو جو تمہیں روتا ہوا تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں۔

بی جان نے ابرش کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا مگر وہ پھر بھی چپ نہ ہوئی۔ ہوتی بھی کیسے اس کا اتنا بڑا نقصان ہوا تھا جس کی بھرپائی بھی نہیں ہو سکتی تھی۔ ابرش! زابر نے آگے بڑھ کر اسے پکارا تو اس نے نوشہ بیگم سے دور ہو کر اسے دیکھا۔ ز۔۔زابر ہ۔۔ہمارا بچہ! ہم ن۔۔نے اپنا بچہ کھ۔۔ھو دیا۔ وہ اٹھ کر اس کا ہاتھ پکڑ کر بولی تو زابر کے ضبط کی انتہا ہوئی تھی اور اس نے اسے گلے لگایا تھا۔ پھر وہ دونوں میاں بیوی جی بھر کر روئے تھے۔ بی جان اور نوشہ بیگم دونوں روتی ہوئی کمرے سے باہر چلی گئیں تھیں تاکہ وہ دونوں کھل کر ایک دوسرے سے اپنا درد بانٹ سکیں۔

* * *

کیا؟ لیکن وہ ایسے کیسے کر سکتے ہیں؟؟ اسے افسین کی کال آئی تھی اور کال پر جو بات اس نے اردل کو بتائی تھی اس بات کو سن کر اردل کا سر چکرا کر رہ گیا تھا۔ ایسے کیسے کر سکتے ہیں نہیں وہ ایسے کر رہے ہیں بلکہ کر چلے ہیں۔

دادا جان تمہارے شوہر محترم اور ان کے دا جان محترم کو کال کر کے کہہ چکے ہیں کہ وہ آکر تمہیں اور مجھے لے جائیں۔ افسین نے اس کو ایک اور جھٹکا دیا۔ دراصل بات یہ تھی کہ افسین کے نا نا جان جو لندن رہتے تھے ان کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے افسین کے بابا اور اس کی ماما لندن جا رہے تھے اور چونکہ اس کے نانا اس کے دادا کے کزن اور دوست تھے اس لیے اس کے دادا جان بھی ساتھ جا رہے تھے۔

اس نے صاف انکار کر دیا تھا کہ وہ اپنی دوست کی شادی چھوڈ کر نہیں جائے گی۔ اس کی ضد ہی تھی کہ وہ لوگ اسے یہیں پاکستان چھوڈ کر جا رہے تھے مگر اب بات یہ تھی کہ اس کے دادا جان آدیان اور دا جان کو کال کر کے سب بتا چکے تھے اور ساتھ ہی حکم دے دیا تھا کہ وہ آکر ا ردل اور افسین کو ساتھ پشاور لے جائیں کیونکہ وہ دونوں جوان لڑکیوں کو اکیلا چھوڈ کر نہیں جا سکتے تھے۔

دیکھو افسین تم اپنے دادا جان کو سمجھاؤ اپنی مما سے کہو کہ اس طرح اچھا نہیں لگتا۔ ہم دونوں کیسے رہیں گیں وہاں تم تو پھر رہ لو گی مگر میں رخصتی سے پہلے وہا ں کس منہ سے رہوں گی؟؟ مجھے شرم آئے گی۔ اردل تو بہت زیادہ پریشان لگ رہی تھی جبکہ افسین پہلے تو اس فیصلے کے خلاف تھی مگر اب اردل کی حالت اسے مزہ دے رہی تھی۔ کوئی بات نہیں نکاح تو ہو گیا ہے نہ جانی تیرا پھر شرم کیسی۔ مجھے پتا ہے تمہیں ڈر ہے کہ کہیں تمہیں اکیلے پا کر آدیان خان کوئی شرمانے پر مجبور کر دینے والی شرارت نہ کر دے مگر اگر کر بھی دے گا تو کیا ہوا۔ شوہر ہی ہے وہ تمہارا رخصتی کے بعد بھی تو برداشت کرنا ہے اسے تو رخصتی سے پہلے تھوڑی بہت ٹرینگ کر لینا۔

صدا کی بے شرم افسین نے اردل کی ٹانگ کھینچتے اسے پھر سے شرمانے پر مجبور کیا تھا۔ تم بس بکواس ہی کرنا بے غیرت عورت۔ دفع ہو جاؤ مجھ سے بات نہ کرنا تم۔ وہ شرم اور غصے سے ملی جلی کیفیت سے کہتی کال کٹ کر گئی جبکہ اس کے کال کٹ کرنے پر افسین نے جاندار قہقہ لگایا تھا۔

بیٹا کھانا تو اچھے سے کھاؤ نہ۔ دیکھو تو کیسے سونگھ سونگھ کر کھا رہی ہو۔ اسی لیے تمہاری صحت بھی ایسی ہے۔ افسین کو دیکھو ماشاللہ کیسے پیٹ بھر کر کھا رہی ہے اور صحت بھی دیکھو ماشاللہ اس کی کتنی اچھی ہے۔ تم بھی ایسے کھاؤ نہ۔ تمہیں تو میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ اپنا ہی گھر سمجھو کیونکہ میری جان یہ تمہارا ہی گھر ہے پھر کیسی ہچکچاہٹ۔

آدیان تو نہیں مگر دا جان اور مہرین بیگم دونوں ڈرائیور کے ساتھ جا کر افسین اور اردل کو پشاور لے آئے تھے۔ کچھ دیر وہ بی جان لوگوں کی طرف بھی گئے تھے ابرش کی عیادت کے لیے مگر وہاں پہنچ کر ابرش کی جو حالت تھی اس نے ان دونوں کو ہی اداس کر دیا تھا۔

یہ تو واپسی کے راستے پر افسین کی باتیں تھیں جس سے ان کا موڈ ٹھیک ہوا تھا۔ اردل کو ہچکچاہٹ تو تھی مگر دا جان اور مہرین بیگم اس کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئے تھے اسی لیے وہ کمف ٹیبلر ہو گئی تھی لیکن رات کو جب آدیان حویلی واپس آیا تو اس کی نظروں کی تپش نے اردل کے ہاتھ پاؤں کانپنے پر مجبور کر دیے تھے۔

ابھی بھی وہ اس کی نظروں سے کنفیوژ ہوتی ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا پا رہی تھی جس کی وجہ سے مہرین بیگم نے اسے کھانے پر لیکچر دے دیا تھا۔ اردل بات سن یہ تیری ساس میری تعریف کر رہی کے کان کے پاس منہ کرتی ہلکی آواز میں بولی جس پر اردل نے ترچھی نظریں کر کے اسے گھورا۔ آنٹی وہ ابكچلی مجھے بھوک نہیں ہے۔ اردل نے ہلکی سی آواز میں کہا۔ آنٹی نہیں مورے کہو۔ اس کی بات پر مہرین بیگم ابھی کچھ بولتیں کہ آدیان اردل سے بولا تھا جبکہ اس کے مخاطب کرنے پر وہ زیادہ کنفیوژ ہوئی لیکن پھر مشکل سے ہی سہی سر ہلا گئی تھی۔ بول لے گی وہ مورے بھی ابھی اسے عادت نہیں ہے اور دوسری بات تمہارا کھانا کب ختم ہوگا؟؟

کب سے دیکھ رہا ہوں تم بچی کو گھوری جا رہے ہو اسی لیے وہ سہی سے کچھ کھا نہیں پا رہی۔ چلو اٹھو تم جاؤ اپنے کمرے میں نظر نہ آنا مجھے بچی کے پاس۔ کھا لیا تم نے جتنا کھانا تھا۔ دا جان جو کب سے آدیان کو نوٹ کر رہے تھے اس کو گھورتے ہوئے بولے جبکہ اردل کے سامنے اپنی کلاس لگنے پر آدیان نے دا جان کو آنکھوں سے منع کیا مگر وہ بھی دا جان تھے ان کے سامنے کہاں آدیان کی چلنی تھی۔ سہی بات ہے دا جان آپ کے پوتے کی وجہ سے میری سہیلی ان کمف ٹیبلر ہو رہی ہے ورنہ یہ تو ایسے کھانا کھلاتی ہے جیسے اسے صدیوں بعد ملا ہو۔ ہائےے میر ا پاؤں! افسین نے آدیان کی اور کلاس لگوانے کے لیے اپنا منہ کھولا مگر اس کا کھولا گیا منہ اردل کو شرمندہ کر گیا تھا تبھی اس نے اپنا پاؤں زور سے افسین کے پاؤں پر مارا جس پر افسین کی دہائی سب نے سنی تھی۔

تم ابھی بھی یہاں بیٹھے ہو جاؤ اپنے کمرے میں ورنہ میں نے اردل کو واپس لاہور تمہاری بی جان کے پاس چھوڈ آنا ہے پھر وہیں سے رخصت کر کے لائیں گے اسے۔ دا جان نے اسے نہ اٹھتے دیکھ دھمکی دی جو کام بھی کر گئی تھی تبھی تو وہ منہ بیگارتا دا جان کو آنکھوں ہی آنکھوں بعد میں نپٹنے کا اشارہ کرتا سیڑھیوں کی جانب بڑھ گیا جبکہ اس کے جاتے ہی اردل نے کھل کر سانس لیا تھا۔

* * *

اتنی دیر کر دی آنے میں؟؟ پیپر تو ایک بجے ختم ہونا تھا نہ؟؟ اریش کالج سے گھر آئی تو زیام جو گھر پر ہی تھا اسے دیکھ کر اس کے پاس آتا پوچھنے لگا۔ جی پیپر تو ایک بجے ختم ہونا تھا مگر وہاں سے مجھے ارمغان جی نے پک کر لیا تھا۔ وہاں سے ہم ریسٹورنٹ میں چلے گئے بس وہیں دیر گئی۔ وہ اپنا بیگ اور چادر صوفے پر رکھتی کچن کی جانب جاتی نارمل لہجے میں بولی مگر زیام کے جسم میں بے چینی بھر گئی تھی۔ کیوں ارمغان سے کیوں ملنے گئی تھی؟؟ اور اس کی گاڑی میں تم کیوں بیٹھی؟؟ زیام اس کے پیچھے کچن میں آتا بے چینی سے پوچھنے لگا۔ بات کرنی تھی مجھے ان سے اسی لیے ملنے گئی اور دوسری بات گاڑی میں کونسا آج پہلی بار بیٹھی ہوں پہلے بھی دو مرتبہ بیٹھ چکی ہوں۔ اس نے پانی پی کر گلاس سلف پر رکھتے جواب دیا۔ جب سے اس نے زیام سے ڈیوس مانگی تھی تب سے وہ بہت روکھی روکھی رہتی تھی لیکن صرف اس کے ساتھ۔

ک۔۔کیا بات کرنی تھی؟؟ اس نے دھڑکتے دل سے پوچھا۔ میں نے انہیں ہاں کر دی ہے۔ میں انہیں بتا کر آئی ہوں کہ میرا انتظار کریں جب تک آپ مجھے ڈیوس نہیں دے دیتے تب تک۔ اریش نے اپنے چند الفاظ سے زیام کے جسم سے جان نکال دی تھی۔ ک۔۔یا تم سچ۔۔۔ کیا تم سچ میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہو؟؟

زیام نے کانپتے لہجے میں پوچھا۔ جی بلکل میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے خوش رہنا ہے بہت خوش۔ وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتی بولی تو زیام کے اندر کچھ چھن سے ٹوٹا تھا۔ کیا مجھ سے دور ہو کر مجھ سے طلاق لے کر تم خوش رہو گی؟ اس کی آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگا۔ ہاں خوش رہوں گی کیونکہ آپ کے ساتھ رہ کر تو میں خوش نہ رہ سکی۔

پہلے اس شادی کی وجہ سے میں روتی رہی راتوں کی نید حرام ہوئی پھر آپ کا اگنور کرنا مجھے تکلیف دینے لگا۔ میرے لیے یہ شادی ہمیشہ تکلیف بن کر رہی اس لیے ساری زندگی کی تکلیف سے بہتر ہے کہ اسے ختم کر دیا جائے۔ اریش نے اس کی آنکھوں میں آنسوں دیکھے تھے مگر پھر بھی پتھر دل بنی چہرہ موڑ کر اپنے سخت الفاظ بول گئی۔ میں اب اگنور نہیں کر وں گا۔ اب بہت زیادہ خوش رکھوں گا تمہیں تمہاری ہر بات مانوں گا مگر پلیزز ایک موقع دے دو مجھے۔

زیام نے التجا کی تو اریش کے دل میں ہلچل مچی۔ نہیں اب مجھے آپ کی توجہ نہیں چاہیے۔ اب مجھے صرف ڈیوس چاہیے۔ پلیز مجھے ڈیوس دے دیں۔ وہ سخت اور مضبوط لہجے میں بو لی۔ ٹ۔۔ٹھیک ہے۔ اگر تمہیں مجھ سے الگ ہو کر خوشی ملے گی تو ٹھیک ہے میں تمہیں یہ خوشی دوں گا۔ بس تم خوش رہو میرے لیے یہی بہت ہے لیکن شرط یہ ہے کہ مجھ سے بے رخی برت کر مت رہو۔

مجھے اگنور مت کرو مجھ سے بات کیا کرو۔ پلیززز! وہ اس کے سامنے سر جھکا کر کھڑ ا ہوتا بولا تاکہ وہ اس کے چہرے کی تکلیف اور آنکھوں سے گرتے آنسوں نہ دیکھ سکے لیکن اس سب کے باوجود اپنے لہجے میں محسوس ہوتا درد نہ چھپا سکا تھا۔ ٹھیک ہے آپ اگر اپنی بات پوری کرو گے تو میں بھی آپ کی شرط مانتی ہوں۔

پر ابھی مجھے نید آرہی ہے اس لیے میں سونے جا رہی ہوں۔ وہ ایک ہی سانس میں پوری بات بول کر اپنے کمرے میں چلی گئی جبکہ پیچھے زیام وہیں نیچے زمین پر کسی ہارے ہوئے جواہری کی طرح بیٹھ گیا تھا ۔ وہ رویا تھا ہاں وہ بہت زیادہ رو رہا تھا دل ترپ رہا تھا اپنے ہی کیے فیصلے پر مگر اب کیا کر سکتے تھے کیونکہ وہ اس کے ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتی تھی اور زیام اس کے ساتھ زبردستی کر نہیں سکتا تھا۔

پہلے ہی اس نے بہت زیادہ ہرٹ کر دیا تھا اسے اب اور نہیں۔ اگر رو وہ رہا تھا تو پیچھے وہ بھی نہیں تھی۔ کمر ے کے اندر جاتے ہی وہ بیڈ پر منہ کے بل لیٹتی منہ میں ڈوپٹہ لے کر کھل کر روئی تھی۔ اس نے خود ہی تو اس نے کہا تھا کہ مجھے طلاق چاہیے پھر اب ناجانے کیوں زیام کے مان جانے پر دل درد سے پھٹ رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.