ہاں پلیز میری ا
تمہیں بعد میں کال کروں گی۔ اللہ حافظ! وہ نور سے فون پر بات کر کے پلٹی تھی کہ زیام اس کے پیچھے ہی کھڑا تھا۔ یا اللہ ڈرا دیا مجھے آپ نے۔ وہ دل پر ہاتھ رکھ کر بولی جبکہ زیام نے اسے آنکھیں چھوٹی کیے دیکھا۔
کس سے بات کر رہی تھی میری غیر موجودگی میں؟؟ اس نے پوچھا تو اریش کا منہ حیرت سے کھلا۔ شک کر رہے ہیں مجھ پر؟؟ اس نے بے یقینی سے پوچھا۔ شک نہیں کر رہا مجھے یقین ہے کہ تم ضرور مجھ سے چھپ کر اپنی دوست نور سے بات کر رہی تھی۔ وہ شروع میں غصے بھرے لہجے میں بولتا آخری بات کہتے ہس پڑا تھا جبکہ اس کے یوں خود کو تنگ کرنے پر اریش نے اس کی بازو پر مکہ مارا۔ اے بےشرم لڑکی کچھ حیا کو ہاتھ مارو شوہر ہوں تمہارا اور تم سے بڑا بھی ہوں۔ کیسے بے شرموں کی طرح مجھ پر ہاتھ اٹھا رہی ہو۔ وہ بازو مسلتا اسے شرام دلانے لگا جبکہ اس کی بات پر اریش نے آنکھیں گھمائیں۔
شوہر نہ کام ایسے کرے کہ بیوی سے مار پڑے اور رہی بات حیا کو ہاتھ مارنے کی تو سوری حیا میرے پاس نہیں ہے کیونکہ وہ جہا ن کی بیوی ہے اس کے پاس ہے اور جہان سیکرٹ ایجنٹ ہے۔اس لیے میں حیا کو بلکل بھی نہیں ہاتھ مار سکتی ورنہ جہان نے اپنی گن کو صرف ایک ہاتھ مارنا ہے پھر اریش صاحبہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گیں۔
وہ ہاتھوں کو ہلا ہلا کر بولتی زیام کا دماغ گھوما گئی تھی۔ کیا بول رہی ہو کون حیا کون جہان؟؟ اس نے سر مسلتے ناسمجھی سے پوچھا۔ آپ کو نہیں پتا یہ سمجھدار انسانوں کی باتیں ہیں۔ وہ سیانی اماں کی طرح بولی تو زیام نے تاسف سے سر ہلایا۔ ابھی اس حیا اور جہان کو سائڈ پر رکھو اور چلو میرے ساتھ گھر چلیں۔ زیام نے گھر جانے کا کہا تو اریش نے آنکھوں کے زریعے وجہ پوچھی۔ مورے جان کہہ رہی ہیں وہ گھر نہیں جائیں گی جب تک ابرش کو ڈنسچارج نہیں کر دیا جاتا اس لیے ہم دونوں کو جانا پڑے گا تاکہ ہم گھر سے کھانا اور کچھ ضرورت کی چیزیں لے آئیں۔
اور پھر بابا تایا جان اور بی جان بھی گھر ہیں انہیں بھی کھانا کھلا کر دوائی دے کر آنی ہے۔ اس لیے اب کوئی سوال جواب نہیں چلو گھر چلیں۔ وہ تفصیل سے جواب دیتا آخر میں اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے خود ہی ساتھ لے جانے لگا جبکہ اریش بس اس سے ہاتھ چھوڈانے کی کوشش کرتی رہ گئی تھی۔
* * *
میں بتاؤں گی چاچی جان کو کہ آپ نے ان کے چھپا کر رکھے بادام کھائے ہیں۔ بتاؤں گی دیکھ لینا۔ وہ دونوں آپس میں بح کرتے ہوئے ہاسپٹل میں داخل ہوئے تھے جبکہ آس پاس کے لوگ مڑ مڑ کر انہیں دیکھ رہے تھے۔ خبردار اریش اگر تم نے مورے کو بتایا تو ورنہ میں نے تمہاری یونی کی فیس نہیں دینی اس بار۔
ہا میں ڈر گئی۔ نہ دینا مجھے کیا میرے لالا اور میرے بابا جان دے دیں گے۔ اس نے کہا تو زیام کو سمجھ نہ آیا کہ کیا کہے۔ سنو بیٹا کیا تمہارا آٹوگراف ملے گا؟؟
وہ دونوں ابھی اپنی بح میں بزی تھے کہ ایک عورت ان کے پاس آتی بولی۔ جی جی کیوں نہیں میں ابھی دیتا ہوں۔ زیام نے ہاتھ میں پکڑے کھانے اور دوسرے سامان کے شاپر اریش کو پکراتے خوشی سے کہا۔ مجھے بھی چاہیے سر، مجھے بھی، مجھے بھی۔ ابھی زیام نے اس عورت کو آٹوگراف دیا ہی تھا کہ کئی لوگوں کی بھیڑ اس کے گرد جمع ہو گئی تھی جبکہ ہاسپٹل میں اس طرح لوگوں کو اپنے گرد جمع ہوتے دیکھ اس کا سر چکرایا۔
اس نے مدد طلب آنکھوں سے اریش کو دیکھا جس نے اس کے دیکھنے پر نظریں پھیر لی تھیں۔ اریش سے نا امید ہو کر اس نے مدد کے لیے ایدھر ادُھر دیکھا تو اس کی نظر کینٹین سے نکلیے زابر پر گئی جس کے ہاتھ میں جوس کی بوتل تھی۔ زابر یار تم نے بتایا نہیں ابرش کی طیعیٹ کیسی ہے اب؟؟ اونچی آواز میں بولتے وہ زابر کی جانب بڑھا جبکہ اس کے یوں اچانک بلند آو از میں بولتے ہوئے اپنی جانب آنے پر زابر گھبرا گیا۔
جلدی چلو رکنا نہیں چلتے رہو۔ زابر تک پہنچتے ہوئے وہ رستے میں کھڑی اریش کو بھی پکڑ کر ساتھ لے گیا تھا اور پھر زابر کے پاس پہنچ کر اس کے کان میں بولتا اس کے ساتھ چلنے لگا۔ اتنا ہی مسلہ تھا تو نہ بنتے نہ س ليبٹیر۔ اریش نے بگڑے موڈ سے کہتے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھوڈایا۔
زابر اسے چپ کروا لو بہت زبان چلتی ہے اس کی میرے سامنے۔ اس کے بولنے پر وہ زابر سے شکایت لگانے لگا جبکہ ان دونوں کی نوک جھوک پر زابر نہ میں سر ہلاتا اپنے قدموں میں تیزی لاتے آگے بڑھ گیا او ر وہ دونوں منہ کھولے اسے جاتا دیکھتے رہ گئے۔
* * *
لو آگئے یہ تینوں بھی۔ بچو دیکھو تم لوگوں کی بڑی بھابھی آئی ہے۔ وہ جیسے ہی ابرش کے روم میں پہنچے تو انہیں دیکھ کر نوشہ بیگم بولیں جبکہ زابر اور اریش تو آدیان کے ساتھ کھڑی لڑکی کو دیکھ کر حیران تھے۔ انار کلی! زابر اور اریش دونوں کے منہ سے ایک ہی لفظ نکلا تھا جبکہ ان کے اردل کو انار کلی کہنے پر سب نے حیران ہو کر پہلے اردل اور پھر انہیں دیکھا۔
کیا مطلب انار کلی؟؟ کیا تم لوگ پہلے مل چکے ہو؟؟ آدیان نے پوچھا۔ ہاں جی لالا ہم مل چکے ہیں۔ انار کلی بازار میں ملے تھے جب ابرش اور زیام لالا کی شادی کی شاپنگ کرنے گئے تھے۔ زابر کے جواب پر سب کے چہروں کی حیرت کم ہوئی جبکہ اردل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔ پہچان تو وہ بھی گئی تھی انہیں۔ چلو اب اس سے دوبارہ مل لو کیونکہ اب یہ تمہاری بھابھی ہے۔
نوشہ بیگم کی بات پر اریش جلدی سے اردل کے پاس گئی اور اس کے گلے لگی۔ واہ جی جب ہم انار کلی بازار میں ملے تھے تو کسے پتا تھا کہ ان کے شہزادہ سلیم ہمارے آدیان لالا ہوں گے۔ اریش شرارتی انداز میں بولی تو سب نے قہقہ لگایا مگر اردل نے شرم کے مارے نظریں جھکا لیں اور آدیان نے اریش کو مصنوعی گھوری سے نوازہ۔ زیام خان اپنی بیوی کو سنبھالو میری بیوی کو تنگ کر رہی ہے۔ آدیان نے جان بوجھ کر اس کی زیام سے شکایت لگائی۔
بس سب کو میری بیوی سے ہی مسلہ ہے۔ ایدھر او تم میری انار کلی تم اپنے سلیم کو چھیڑ لینا جتنا دل کر ے کسی دوسرے سلیم کو چھیڑو گی تو ایسے ہی شکایتیں گھر آئیں گیں۔ زیام کونسا کم تھا ڈرامے بازی میں اس لیے آگے ہو کر اریش کو اپنی جانب کھینچتا بولا جس پر ایک بار پھر سب ہشے تھے۔ افف بس کر دیں پلیز مجھے مت ہسائیں میرے زخموں میں درد ہوتی ہے پھر۔
اپنی ہسی روکتی بولی۔ اوئے زابر سلیم تم اپنی انار کلی کو انار کا جوس پلاؤ ہم لوگ باہر جا ابرش مشکل سے رہے ہیں۔ زیام پھر سے شرارت سے باز نہ آیا جبکہ اس بار نوشہ بیگم نے اس کے کندھے پر تھپڑ مارا۔ چپ کرو بےشرم انسان۔ چلو باہر نکلو کمرے سے۔ نوشہ بیگم کہنے کے ساتھ باقا عدہ اسے کمرے سے باہر لے کر نکلی تھیں جبکہ اریش پیچھے ہی تھی۔
چاچی میں نے آپ کو ان کی ایک بات بتانی ہے۔ وہ ان کے پیچھے جاتی بولی تو زیام جلدی سے نوشہ بیگم سے بازو چھوڈاتا اریش کے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ چکا تھا۔ مورے آپ کھانا کھائیں میں اور اریش کینٹین سے پا نی لے کر آتے ہیں۔ وہ نوشہ بیگم سے کہتا اریش کو زبردستی ساتھ لے گیا جبکہ ان دونوں کی حرکتیں دیکھ کر نوشہ بیگم ہس پڑی تھیں۔
* * *
تین دن بعد ابرش کو ڈنسچارج مل گیا تھا اور وہ لوگ گھر آگئے تھے۔ آدیان دوسرے دن ہی واپس چلا گیا تھا جبکہ اردل بھی پورا ایک دن ہاسپٹل سب کے ساتھ رہی تھی۔ اسے بہت اچھا لگا تھا سب کے ساتھ کیونکہ سب نے ہی اسے بہت اچھے سے ٹریٹ کیا تھا۔ ابرش بیٹا تم جا کر تھوڑی دیر آرام کر لیتی کمرے میں۔
میں زابر سے کہتی ہوں وہ تمہیں کمرے میں لے جاتا ہے۔ سب لوگ لاؤنچ میں بیٹھے تھے اور ابرش بھی ان کے ساتھ ویل چئر پر بیٹھی تھی جبکہ بی جان اور نوشہ بیگم بار بار اسے کمرے میں جانے کا کہہ رہی تھیں مگر اس کا ہمیشہ کی طرح ایک ہی جواب ہوتا۔ نہیں نہ بی جان مجھے مزہ آرہا ہے سب کے ساتھ بیٹھ کر۔ کمرے میں تو میں بور ہو جاؤں گی۔ اس کے انکار پر وہ پھر سے چپ ہو گئیں۔ بی جان مجھے آپ سے ایک بات کرنی تھی۔ اچانک سے زیام کھڑا ہوتا بولا تو سب نے اسے دیکھا۔ کیا بات کرنی تھی بیٹا؟؟ بی جان کے پوچھنے پر اس نے اریش کو دیکھا۔ بی جان مجھے آپ سے کہنا تھا کہ آپ اپنی پوتی سے خود ہی پوچھ لیں کہ ا ب یہ مجھ سے کیوں نہیں ڈرتی کیوں مجھے تنگ کرتی ہے جبکہ پہلے تو میری آواز سن کر اس کی جان نکل جاتی تھی۔ زیام کی شکایت پر سب ہس پڑے۔
ے ہوئے اریش سے پوچھا۔ بی جان پہلے ان سے ڈر لگتا تھا تو ڈرتی تھی اب نہیں لگتا تو نہیں ڈرتی۔ ویسے بھی پتا کیا پہلے نہ میں انہیں بہت کھڑوس سمجھتی تھی کیونکہ یہ سب کے سامنے کھڑوس بن کر رہتے تھے لیکن اب توبہ ہے بی جان یہ کھڑوس کے نام پر تہمت ہیں۔ چھوٹے بچے جیسی حرکتیں ہیں ان کی تو بتائیں پھر اب کیوں ڈروں میں ان سے؟؟
اریش کی بات پر زیام نے اسے گھورا مگر آگے سے اس نے اسے منہ چڑھا دیا۔ زیام بیٹا یہ بیوی چیز ہی ایسی ہے شادی سے پہلے تو بڑی نازک اور ڈرپوک بنتی ہے مگر شادی کے بعد یہ صرف ڈرانا جانتی ہیں ڈرنا تو انہیں پھر آتا ہی نہیں۔ احسان خان ہسیے ہوئے بولے تو نوشہ بیگم نے انہیں شکایتی نظروں سے دیکھا ۔
ہاں مگر میری بیوی ایسی نہیں ہے وہ واقع معصوم ہے۔ نوشہ بیگم کے دیکھنے پر احسان خان نے اپنی بات میں کچھ اور الفاظ کا ا ضافہ کیا تو پھر سے لاؤنچ میں قہقہے گونجے۔ ویسے لالا آپس کی بات ہے اب آپ کیوں کھڑوس نہیں رہے؟؟ کیوں اریش کہہ رہی ہے کہ آپ بچوں جیسی حرکتیں کرتے ہیں؟؟ خاموشی سے سب کی باتیں سنتی ابرش پہلے بار بولی تھی۔ کیا کروں بچے مجھے خود نہیں پتا مگر شادی کے بعد سے ناجانے کیوں مجھے اس کے سامنے غصہ آتا ہی نہیں ہے۔ جب بھی اس کے ساتھ ہوتا ہوں کھڑوس کی بجائے ایک الگ انسان بن جاتا ہوں۔
زیام کے جواب پر ابرش اور زابر نے ہوٹنگ کی تھی جس پر اریش کے گال لال ہوئے۔ اللہ میرے بچوں کو خوش رکھے اور ایسے ہی دونوں پوتوں پر میری پوتیوں اور ان کی بیویوں کا رعب رکھے۔ بی جان کی دعا پر جہاں زابر اور زیام نے انہیں شکایتی انداز میں دیکھا وہیں ابرش اور اریش نے قہقہ لگایا تھا۔ میں تو اس کا خیال رکھتا ہوں بی جان مگر یہ میرا خیال نہیں رکھتی اس لیے اسے تلقین کریں کہ میرا خیال رکھے۔ وہ دونوں واپس اسلام اباد جانے لگے تو بی جان نے زیام سے اریش کا خیال رکھنے کو کہا جس پر وہ پھر سے اپنا دکھ رونا شروع ہو گیا تھا۔ کیوں؟؟ وہ تمہارا خیال کیوں نہیں رکھتی؟؟ اس کی بات پر سوال نوشہ بیگم نے کیا تھا۔
ارے مورے اپ کے آنے پر تو یہ بڑی معصوم بن گئی تھی ورنہ اپ کو پتہ ہے یہ مجھ سے گھر کے کا م کرواتی ہے۔ ایک ہفتہ مجھ سے گھر کی صفائی کرواتی ہے اور ایک ہفتہ کھانا بنواتی ہے۔ اب آپ لوگ بتاؤ کیا اس کو زیب دیتا ہے کہ یہ اپنے شوہر سے کام کروائے۔ نوشہ بیگم کے پوچھنے کی دیر تھی کہ زیام نے اپنے دکھوں کی باندھ رکھی پوٹلی کھول کر ان کے سامنے رکھ دی تھی۔
اریش تو بس اسے دیکھ کر رہ گئی تھی۔ جو جب سے یہاں آیا تھا تب سے اس کی شکایتیں ہی لگا رہا تھا۔ ہاں تو اگر تم گھر کے کام کرتے ہو بیوی کی مدد کرتے ہو تو کیا مسئلہ ہے اس میں بہت اچھی بات ہے اریش بیٹا ایسے ہی تم اس سے گھر کے کام کرواؤ تاکہ اسے پتہ چلے اپنے گھر والوں سے جب دور شہر میں رہا جاتا ہے تو ایسے ہی کام کرنے پڑتے ہیں۔ بی جان نے پھر سے اریش کی سائیڈ لی تو زیام بس ٹھنڈی اہ بھر کر رہ گیا۔
چلو اب ارام سے جانا زیادہ تیز گاڑی نہ چلانا اور اگلے سوموار تم لوگ یہاں موجود ہونے چاہیے ہو۔ بی جان نے اگے بڑھ کر ان دونوں کو گلے لگا کر زیام کو تلقین کی جس پر اس نے فرمانبرداری سے سر ہلایا۔ چلیں ٹھیک ہے اب ہم چلتے ہیں اپ لوگ اپنا خیال رکھنا اور ابرش کا بھی خیال رکھیے گا۔ رہی بات اریش کی تو بے فکر رہیں میں اس کا بہت خیال رکھوں گا میرا پکا وعدہ۔
اخر کو ایک ہی تو چھوٹی سی بیوی ہے میری اپ لوگوں سے زیادہ فکر ہے مجھے اس کی اخر کو وہ مجھے بھی عزیز ہے۔ وہ شرارت سے بولا تو بی جان اور نوشہ بیگم ہنس پڑی جبکہ اریش نے اسے حیران ہو کر دیکھا ۔ جھوٹے وعدے اور جھوٹ کم بولا کریں مسٹر سنگر کیونکہ کل کو اللہ جی کو حساب بھی دینا ہے۔ اس سے نہ رہا گیا تو وہ بول پڑی جب کہ اس کی بات پر ان تینوں نے اسے دیکھا جو چہرے پر سنجیدگی سجائے زیام کو دیکھ رہی تھی۔
میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا نہ ہی جھوٹ بولتا ہوں۔ زیام نے کہا تو وہ تنزیہ ہسی۔ یہ بات مجھ سے تو نہ ہی کہیں تو اچھا ہے۔ اس کے لہجے میں کچھ ایسا ضرور تھا کہ زیام شرمندہ ہوا۔ اس بار میں نے جھوٹ نہیں کہا نہ وعدہ جھوٹا ہے۔ وہ بولا تو اریش نے سر جھٹکا۔ کیا بات ہے تم دونوں کی لڑائی ہوئی ہے کیا؟؟ بی جان نے ان دونوں کو دیکھ کر پوچھا۔ نہیں بی جان ایسا کچھ نہیں بس ویسے ہی۔ خیر چلیں اب ہم چلتے ہیں زابر اور بابا لوگ گھر ائیں تو انہیں سلام کہیے گا اور ابرش جب اٹھ جائے اسے میری طرف سے پیار کریے گا۔ وہ ان دونوں کے گلے ملتا بولا اور اریش کو گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ کیا جس پر وہ بھی بی جان اور نوشہ بیگم سے مل کر گاڑی میں بیٹھ گئی۔
گاڑی میں بیٹھتے ہی اسے گلاب کے پھولوں کی خوشبو محسوس ہوئی تو اس نے گاڑی میں ادھر ادُھر دیکھا جب اس کی نظر پچھلی سیٹ پر رکھے پھولوں کے گلدستے پر گئی۔ انہیں دیکھ کر وہ حیران ہوئی کیونکہ گلدستے میں لگے سارے پھول مرجھائے ہوئے تھے یعنی وہ کئی دن پرانا تھا۔
ہاں مگر ان کی خوشبو گاڑی میں ابھی بھی پھیلی ہوئی تھی۔ سیٹ بیلٹ لگا لو۔ زیام گاڑی کا دروازہ کھول کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتا اپنا سیٹ بیلٹ لگا کر بولا۔ اریش اس سے پوچھنا چاہتی تھی ان پھولوں کے بارے میں مگر چپ رہی اور سیٹ بیلٹ لگا کر سیدھی ہو کر بیٹھ گئی۔
* * *
اماں کب واپس ائیں گی خان جی؟؟ کچن میں کھڑی رمل نے ہونٹوں کو پاؤٹ کی شکل میں ڈھالے ازقان سے پوچھا۔ جب کہ اس کے سوال پر وہ مسکرایا کیونکہ وہ صبح سے یہ دسویں مرتبہ پوچھ رہی تھی ۔ آ جائیں گیں یار جب ان کا دل کرے گا اب اتنے عرصے بعد وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئی ہیں کچھ دن تو رہ کر ائیں گی نا۔
اذقان کے جواب پر اس نے منہ بنایا۔ ہاں یہ بھی ہے پر میں انہیں مس کر رہی ہوں۔ کل سے اپ بھی ڈیرے پر ہوں گے اور میں کالج سے آ کر بہت زیادہ بور ہو جایا کروں گی۔ وہ دبچكی میں چمچ چلاتی بولی۔ اوہو یہ تو بہت بر ی بات ہے میری بیگم تو اداس ہو جائے گی۔
اب کیا کیا جائے اس کی اداسی کا؟؟ اس نے اس کا رخ اپنی جانب کرتے اس کی ناک کو دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے دبا کر پوچھا۔ خان جی اپ کو پتہ ہے مجھے نا اپ کی گردن کی یہ ہڈی بہت پیاری لگتی ہے۔ جب اپ بات کرتے ہیں جب پانی پیتے ہیں جب ہنستے ہیں تب تب یہ ہڈی مجھے اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور میرا دل کرتا ہے میں اسے چھو کر محسوس کروں۔
وہ جو رمل کے جواب کا انتظار کر رہا تھا اس کی اچانک سے کی بات پر کچھ پل کے لیے کچھ بول نہ سکا لیکن میری بیوی اداس تھی اور اگلے ہی پل روميی پھر چہرہ جھکا کر مسکرایا۔ کیا بات ہے ابھی يک ہو گئی۔ خیر تو ہے نہ؟؟اس نے رمل کی کمر کے گرد بازو حائل کرتے اسے اپنے بے حد نزدیک کرتے پوچھا تو اس نے انکھیں گھمائیں۔
میں روميی يک نہیں ہو رہی بس اپ سے سچ کہہ رہی ہوں اور ایک اور سچ یہ ہے کہ مجھے اپ کے یہ وینی ہینڈ بہت پسند ہے بلکہ اپ پورے کے پورے ہی مجھے بہت پسند ہیں۔ وہ پہلے ناراضگی اور پھر پیار سے کہتی اس کی گردن کے گرد بازو ڈال کر اسے دیکھنے لگی۔ جب کہ اس کے اس طرح اظہار پر اذقان کا دل گارڈن گارڈن ہوا تھا۔
اگر تمہارا اتنا ہی دل کرتا ہے میری گردن کی ہڈی کو چھو کر محسوس کرنے کا تو چھو کر محسوس کر لو مگر شرط یہ ہے کہ چھونا ہونٹوں سے پڑے گا۔ اس نے رمل کو تنگ کرنے کے لیے کہا مگر اس کا اگلا عمل ازقان کا سانس روک گیا تھا کیونکہ اس نے واقعی تھوڑا اونچا ہو کر اس کی گردن کی ہڈی پر لب رکھ دیے تھے۔
ایسے جیسے وہ انتظار میں ہی تھی کہ کب ازقان اسے ایسا کرنے کو کہے اور وہ صرف یہاں ہی نہیں رکی تھی بلکہ گردن پر دو تین جگہ اور کس کرنے کے بعد اس نے ازقان کے گالوں پر بھی باری باری بوسہ دیا تھا۔ سچی مچی والا کہہ رہی ہوں اپ بہت پیارے لگتے ہیں مجھے۔ وہ چہرہ پیچھے کرتی اس سے بولی تو وہ ہوش میں ایا۔ بس کر دو رمل مجھے لگتا ہے تم مجھے ہارٹ اٹیک دلانے کا ارادہ کیے بیٹھی ہو۔ ازقان نے گہری سانس لے کر کہا تو وہ ہنس پڑی۔
کیوں جب اپ کو مجھ پر پیار اتا ہے تب اپ بھی ایسے ہی جتاتے ہیں میں نے تو پھر ہاتھ ہلکا رکھا ہے کیونکہ مجھے شرم اتی ہے۔ وہ اس کے سینے سے سر ٹکا کر اہستہ اواز میں بولی تو ازقان مسکرایا۔ تو میری جان مجھے ابھی بھی تم پر پیار ا رہا ہے اور مجھے تمہاری طرح شرم بھی نہیں اتی پھر کیا خیال ہے؟؟ اذقان نے اس کے کان کے پاس ہونٹ کرتے شرارت سے کہا تو رمل نے اس کے سینے پر مکا مارا۔ بے شرم گندے خان۔ اس نے ہلکی اواز میں کہا تھا مگر ازقان کو سن گیا تھا تبھی تو اس نے زندگی سے بھرپور قہقہ لگایا تھا۔
* * *
تم چلو میں سامان لے کر اتا ہوں اندر۔ گھر کے باہر گاڑی رکی تو زیام نے اریش سے کہا جس پر وہ سر ہلاتی گاڑی سے باہر نکل گئی۔ جب کہ زیام بھی باہر نکل کر گاڑی کی ڈگی کی جانب بڑھا۔ اریش داخلی دروازے کا لاک کھول کر اندر چلی گئی جبکہ زیام گاڑی سے کپڑوں کا بیگ نکال رہا تھا۔ اندر آ کر وہ سب سے پہلے کچن میں گئی تھی اور اپنے پینے کے لیے پانی کا گلاس بھرا تھا۔
یہ لو تمہارے کپڑوں کا بیگ اور یہ اماں کے دیے گئے کھانے کے ڈبے۔ زیام نے اندر آ کر کپڑوں کا بیگ لاؤنچ میں رکھ کر ہاتھ میں پکڑے دو ڈبے کچن میں لا کر اس کے سامنے سلف پر رکھتے کہا۔ مگر عریش کی نظریں اس کے دوسرے ہاتھ میں پکڑے اس بکے پر تھی جو اس نے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر دیکھا تھا۔ زیام نے جب اس کی نظروں کو بکے پر دیکھا تو مسکرایا جب کہ اس کی مسکراہٹ میں ایک اداسی تھی۔
یہ میں نے تمہارے لیے لیا تھا جب ہم مووی پر جانے والے تھے مگر میں تمہیں دے نہ سکا اور یہ گاڑی میں ہی پڑا رہ گیا۔ ویسے تو یہ ڈگی میں پڑا تھا مگر اج ڈگی میں سامان رکھتے میں نے اسے پچھلی سیٹ پر رکھ دیا پہلے سوچا کہ اسے پھینک دوں مگر پھر دل نہیں مانا کیونکہ میں نے اسے بہت دل سے لیا تھا تمہارے لیے۔ وہ بکے بارے میں بتاتا کبھی بکے کو دیکھتا تو کبھی اریش کو۔
ے ہی سنجیدہ ہو گیا تھا جبکہ زیام سمجھ رہا تھا کہ شاید وہ تھکی ہوئی ہے۔ مجھے کیوں بتا رہے ہیں میں نے تو نہیں پوچھا نا اپ سے کہ یہ کس کا ہے اور کب لیا کیوں نہیں دیا۔ میری بلا سے اپ اسے چاہے کوڑے میں پھینک دیتے مجھے بھلا اس سے کیا۔
وہ روکھے لہجے میں بولتی اس کی سائیڈ سے ہو کر گزر گئی جبکہ اس کا لہجہ اس کا انداز زیام کو حیران کر گیا تھا۔ کیا ہو گیا ہے تمہیں کیا مجھ سے ناراض ہو؟؟ زیام نے اس کے پیچھے جاتے ہوئے پوچھا جب کہ اریش نے کوئی جواب نہ دیا۔ اریش میں تم سے بات کر رہا ہوں کیا ہو گیا ہے تمہیں وہاں تو تم بالکل ٹھیک تھی اب کیا ہو گیا؟! کیا تم اس مووی والے دن کی ناراضگی اب جتا رہی ہو؟؟
ہونے لگی؟؟ اپ چاہے علشيہ کے پاس زیام نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روکا اور پوچھا- میں کیوں ناراض ہاسپٹل جاتے یا اس کے ساتھ کسی ریسٹورنٹ جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ مجھے عادت ہو گئی ہے اب اپ کے جھوٹے وعدوں اور کھوٹی امیدوں کی۔ مجھے عادت ہو گئی ہے اگنور ہونے کی اس لیے میں بالکل بھی ناراض نہیں ہوں۔
مگر ہاں میں خوش ہوں کہ قسمت مجھے ایک موقع دے رہی ہے اپنے لیے خوشی کا انتخاب کرنے کا اور میں اس بار وہ موقع بالکل نہیں گنواؤں گی۔ وہ اپنا ہاتھ چھڑا کر مضبوط لہجے میں بولتی زیام کو جہاں شرمندہ کر گئی تھی وہاں اس کی اخری بات پر زیام کے چہرے پر حیرانگی بھرے تاثرات ائے۔ کیا مطلب؟؟ موقع نہیں گنواؤں گی۔
کون سے موقع اور کون سی خوش قسمتی کی بات کر رہی ہو؟؟ کہنا کیا چاہتی ہو تم کھل کر کہو۔ زیام نے پوچھا تو اریش نے ایک لمبا سانس لیتے خود کو اگلی بات کہنے کے لیے تیار کیا۔ چلیں اب اس رشتے کو ختم کرتے ہیں کیونکہ اب اور زیادہ مجھ میں ہمت نہیں برداشت کی۔ مجھے اپ سے طلاق چاہیے زیام۔ اس کی بات زیام کے سر سے اسمان اور پیروں تلے زمین کھینچ گئی تھی۔ زیام کو اپنا سر گھومتا ہوا محسوس ہوا۔ یہ کیا کہہ رہی تھی وہ؟؟ ابھی تو اس نے اپنی فيليگزر کو محسوس کیا تھا ابھی تو اس نے جانا تھا کہ اسے اریش سے محبت ہے اب وہ اس کے سامنے کھڑی اس سے طلاق مانگ رہی تھی۔ اور سب سے بڑا ستم یہ کہ اس نے اج اسے پہلی بار اس کے نام سے پکارا تھا اور وہ بھی تب جب وہ سے طلاق مانگ رہی تھی۔ ط۔۔طلاق ک۔کیوں مانگ رہی ہو؟؟ اس نے کانپتے لہجے میں پوچھا۔ ہم شاید ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے جب تک ہم ساتھ ہیں ہم خوش نہیں ہیں کوئی ایک تکلیف میں ہی ہے اور وہ ایک میں ہوں۔ خاص کر جب تک وہ علشيہ ہمارے درمیان ہے تب تک ہم خوش نہیں ہیں اور اپ کا اس کے بغیر گزارا نہیں ہے۔ اس لیے علیحدگی بہتر ہے سچ کہوں تو میں تھک چکی ہوں اس سب سے مجھے خوش رہنے کی عادت ہے اور میں رونا نہیں چاہتی اس لیے اب بس یہ سب ختم کرتے ہیں بعد میں بھی تو کرنا ہے نا تو ابھی کرتے ہیں۔
آدیان لالا کی شادی کے بعد مجھے فورا طلاق چاہیے۔ وہ اپنی بات پر ڈٹی تھی جب کہ ساتھ ہی اس نے اسے علشيہ کا بھی جتا دیا تھا۔ تم پلیز ایسے مت کہو میں تم سے کہنا چاہتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ اپنی پوری زندگی۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ارمغان نے پروپوز کیا ہے اور میں انہیں ہاں کہنے والی ہوں۔ کیونکہ وہ بالکل پرفيکٹ ہیں انہیں میری پرواہ ہے اور سب سے بڑھ کر انہیں مجھ سے محبت ہے۔ اس لیے میں انہیں ہاں کہنے والی ہوں کیونکہ مجھے خوش رہنے کے لیے اور اپنے لیے بہترین فیصلہ لینے کا حق ہے۔ زیام اسے بتانے والا تھا کہ اسے اس کے ساتھ ساری زندگی گزارنی ہے مگر اریش نے اس کی بات بیچ میں ہی روک کر اپنی بات کہہ دی تھی۔
کیا؟؟ ارمغان نے پروپوز کیا ہے؟؟ اس نے بے چینی سے پوچھا۔ ہاں اس نے پروپوز کیا ہے اور میں انہیں ہاں کہوں گی اس لیے مجھے طلاق چاہیے۔ یہ بات میں اپ سے پہلے کر دیتی مگر ابرش آپی کے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہم وہاں لاہور چلے گئے اور میں پہلے سے پریشان ماحول کو اور برا نہیں بنا سکتی تھی۔ اس لیے وہاں ایسے رہی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ میں نے اپ سے کہہ دیا جو مجھے کہنا تھا اور ہاں اپ بے فکر رہیں میں سارا الزام اپنے سر لے لوں گی۔
اس لیے گھر والے اپ کو کچھ نہیں کہیں گے۔ ویسے اپ کو تو خوش ہونا چاہیے کیونکہ اب اپ بنا کسی رکاوٹ کے علشيہ سے شادی کر سکتے ہیں۔ اریش نے شاید اج قسم کھا رکھی تھی زیام کو ایک سے بڑھ کر ایک جھٹکا دینے کی۔ میری بات سنو اریش۔۔۔۔۔۔۔ پلیز زیام مجھے کوئی بات نہیں کرنی اپ سے میں نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا اب میں سونے جا رہی ہوں پلیز مجھے تنگ نہ کریں۔
زیام کچھ بولتا کہ وہ اسے چپ کرواتی اپنے کمرے میں چلی گئی جبکہ پیچھے وہ اسے جاتا دیکھتا رہ گیا تھا۔ شاید جیسے ابھی وہ اس سے دور ہو کر کمرے میں گئی تھی ویسے ہی اس کی زندگی سے بھی دور جانا چاہتی تھی۔