Chapter 39: قسط 39

اپنے لالا کو دیکھ کر اور اس کے گلے لگتے ہی اردل کو سب یاد آنے لگا۔ میری جان میری اردل تم زندہ تھی۔ وہ اس کے بازو اس کا چہرہ بار بار چھوتا یقین کر رہا تھا کہ اس کی گڑیا اس کے سامنے بلکل ٹھیک اور زندہ ہے۔ لالا میرے پیارے لالا۔ وہ روتے ہوئے کہتی پھر سے اس کے گلے لگی۔ ایک منٹ یہ سب کیا ہے؟؟

اردل بھابھی آپ کی بہن ہے؟؟ رمل سے چپ نہ رہا گیا تو وہ بول پڑی۔ ہاں اردل میری بہن ہے۔ لیکن ایک منٹ تم نے کہا اردل بھابھی؟؟ رمل کو جواب دیتے وہ ایک دم چونکا اور حیرانگی سے پوچھا۔ ہاں اردل بھابھی۔ انہی سے تو میرے لالا کا نکاح ہوا ہے۔ رمل کے جواب پر وہ بے یقینی سے کبھی اردل کو دیکھتا تو کبھی آدیان کو۔ ن۔نہیں ایسا نہیں ہو سکتا کبھی نہیں۔ میں اپنی بہن کی شادی اس کمینے کے ساتھ نہیں ہونے دوں گا۔ وہ آدیان کو دیکھتا بولا تو تب سے حیران کھڑے آدیان کو ہوش آیا۔ کیا مطلب ہے تمہارا؟؟ مانا کہ قسمت سے اردل تمہاری بہن ہی ہے مگر وہ میری بیوی بھی ہے۔نکاح ہو چکا ہے ہمارا اور تم کوئی نہیں ہوتے یہ کہنے والے کہ شادی نہیں ہوگی۔ آدیان بولا جبکہ سب لوگ خاموشی سے تماشا دیکھ رہے تھے اور افسین جس نے پوپ کارن کا باؤل پکڑ رکھا تھا مزے لے لے کر سارا سین انجوائے کر تی ساتھ ساتھ پوپ کارن کھا رہی تھی اور اس کے ساتھ کھڑا زابر بھی اس کی طرح پاپ کارن کھاتا سارا سین سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

نکاح ہوا تو کیا؟؟ طلاق بھی ہو جائے گی۔ چلو اردل گھر چلیں۔ کوئی ضرورت نہیں تمہیں یہاں رہنے کی۔ چلو گھر چلیں ہم۔ ازقان پہلے آ دیان سے بولا پھر اردل سے جبکہ طلاق والی بات پر آدیان نے اسے بے یقینی سے دیکھا۔ میں تمہارا منہ توڑ دوں گا اگر ایسا دوبارہ بولا تو۔ وہ غصے سے بولا۔ مجھے تمہارے منہ نہیں لگنا۔

چلو اردل گھر چلیں۔ وہ اسے اگنور کرتا اردل سے بولا اور اس کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ کر دو قدم اٹھائے ۔ کہاں لے جا رہے ہو؟؟ میری بیوی کو تم ایسے کہیں نہیں لے جا سکتے۔ آدیان نے اردل کا دوسرا ہاتھ پکڑا۔ وہ بیچاری درمیان میں پریشان کھڑی کبھی اپنے لالا کو دیکھتی تو کبھی اپنے شوہر کو۔ واؤ اب اردل بھابھی کس کو چوز کریں گیں؟؟ مجھے لگتا ہے آدیان لالا کو۔

اسے دیکھا۔ ہزار ہزار کی شرط؟؟ اس نے کہا تو افسین نے ڈن کیا۔ اردل تم چل رہی ہو نہ میرے ساتھ؟؟ ازقان نے پوچھا۔ اردل تم نہیں جا رہی ہو نہ؟؟ آدیان نے پوچھا۔وہ کنفیوژ ہو گئی تھی مگر پھر اس نے فیصلہ کر لیا اور اپنا ہاتھ آدیان سے چھڑا لیا۔ میں لالا کے ساتھ جاؤں گی۔

وہ بولی جبکہ جہاں اس کے جواب پر ازقان کے چہرے پر فخر بھری مسکراہٹ آئی وہیں آدیان نے بے یقینی سے اسے دیکھا۔ یس میں جیت گئی۔ اف سین ہلکی آواز میں بولی تو زابر نے منہ بیگاڑا۔ چلو رمل چلیں ۔ ازقان اردل کو لیے آگے بڑھا اور رمل کا ہاتھ پکڑنے لگا مگر آدیان نے آگے بڑھ کر رمل کا ہاتھ پہلے پکڑ لیا۔ وہ نہیں جائے گی۔

اس نے کہا۔ رمل میں نے کہا چلو۔ ازقان نے پھر سے رمل سے کہا اور اس کا د وسرا ہاتھ پکڑا۔ رمل بھی ازقان کے ساتھ جائے گی۔ افسین پھر سے بولی۔ نہیں وہ لالا کو چنے گی۔ زابر یقین سے بولا۔ لگی ہزار کی شرط؟؟ افسین نے کہا تو زابر نے سر ہلایا۔ میں نہیں جاؤں گی۔

آپ کی بہن نے جب آپ کو چنا تو میں بھی اپنے لالا کو چنتی ہوں۔ آپ جانتے ہیں رمل کو اس دنیا میں اپنے لالا آدیان خان سے زیادہ پیارا کوئی نہیں ہے۔ وہ اپنا ہاتھ چھڑا کر بولی تو اس بار آدیان فخر سے مسکرایا اور ازقان نے اسے بے یقینی سے دیکھا۔ یس میں جیت گیا اب جو میں نے تمہیں ہزار دینا تھا وہ تم میرے والے سے کاٹ لینا حساب برابر۔

ایک اور کوشش کی مگر رمل آدیان کے سینے سے لگ کر کھڑی ہو گئی۔ مطلب اسے نہیں جانا۔ ٹھیک ہے پھر رہو یہاں۔ اب میں نہیں کہوں گا نہ تمہیں لینے آؤں گا جب دل کرے تب خود آجانا میرے دل اور میری حویلی کے دروازے تمہارے لیے کھلے ہیں۔ وہ اسے کہتا اردل کو لیے وہاں سے چلا گیا جبکہ سب لوگ اسے جاتا دیکھتے رہ گئے۔

میرے خیال سے مجھے بھی ساتھ جانا چاہیے کیونکہ مجھے میری سہیلی کے ساتھ رہنا ہے۔افسین پاپ کارن زابر کو پکراتی بو لی اور جانے لگی مگر ابرش اور اریش نے اسے پکڑ لیا۔ تم تو رکو تمہیں ہم جانے دیتے ہیں۔ بیٹھو یہاں ٹک کر۔ ابرش اور اریش اسے صوفے پر بیٹھاتی بولیں جبکہ افسین ان کا منہ دیکھ کر رہ گئی۔

رات کا پلین تو سب کا کینسل ہو گیا تھا اسی لیے سب لوگ ہی چپ چاپ اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے تھے۔ لیکن اس سے پہلے سب نے ایک عہد کر لیا تھا کہ وہ اردل کو واپس لائیں گے اور شادی اپنے تہ کردہ وقت اور دن پر ہی کروا کر رہیں گے۔ تم لوگوں نے تو کہا تھا کہ رات ساری تم لوگوں نے باتیں کرنی ہیں سونا نہیں ہے پھر سب لوگ سو کیوں گئے؟؟

ملا زمہ سب کو ناشتے کے لیے بلانے گئی تو وہ منہ ہاتھ دھو کر ڈائنگ ٹیبل پر آئے جبکہ ان کے آتے ہی نوشہ بیگم نے پوچھا جس پر سب لوگوں نے ایک ساتھ آنکھیں گھمائیں۔ اردل اور افسین کہاں ہیں؟؟ وہ دونوں کیوں نہیں آئیں ابھی تک؟؟ اس سے پہلے وہ لوگ کچھ بتاتے مہرین بیگم نے خود ہی اردل کا پوچھ لیا۔ اردل بھابھی کو ان کے بھائی محترم لے گئے۔ جواب زابر کی جانب سے آیا تھا۔

بھائی محترم؟؟ اردل کا تو کوئی بھائی نہیں ہے پھر کون لے گیا؟؟ دا جان نے حیران ہو کر پوچھا تبھی وہاں پر افسین اور رمل بھی آئیں تھیں۔ ماں صدقے میری رمل آ ئیً ہے۔ رمل کو دیکھتے ہی مہرین بیگم فورا اس کی جانب بڑھیں اور اسے گلے لگایا۔ کب آئی تم؟؟ اور ازقان نہیں آیا کیا؟؟ اس سے ملتے مہرین بیگم نے پوچھا تو اس نے باقی سب کو دیکھا۔ آیا تھا اس کا شوہر محترم لیکن چلا گیا اور۔۔۔۔۔۔ چلا گیا؟؟ ایسے کیسے چلا گیا؟؟ تم لوگوں نے مجھے کیوں نہیں اٹھایا؟؟ پہلی بار میرا داماد گھر آیا تھا اور وہ خالی پیٹ ہی چلا گیا۔

میں نے اسے کچھ کھلایا بھی نہیں۔ کتنی بری بات ہے نہ بچو تم لوگ کم سے کم ہمیں اٹھاتے تو سہی۔ کیا سوچ رہا ہوگا ازقان ہمارے بارے میں۔ ابھی آدیان بول رہا تھا کہ مہرین بیگم اس کی آدھی بات کاٹ کر بولیں جبکہ ان کے بولنے پر آدیان کا ضبط جواب دے گیا۔ نام مت لیں اس کمینے کا۔ رات کی نید حرام کر کے گیا ہوا ہے۔ اور آپ جو فکر کر رہی ہیں نہ کہ خالی پیٹ چلا گیا تو فکر نہ کریں کیونکہ وہ خالی پیٹ ضرور گیا ہے مگر خالی ہاتھ نہیں۔

آپ کا داماد ازقان خان آپ کی بہو اردل کو اپنے ساتھ لے کر جا چکا ہے کیونکہ ہماری اردل اس کی اردل نکلی مطلب کہ اس کی بہن نکلی۔ آدیان تو پھٹ ہی پڑا تھا جبکہ اس کی بات کسی بڑے کے دماغ میں نہ پڑی تھی۔ کیا بکواس کر رہے ہو تم؟؟ سیدھی طرح بولو کیا کہنا چاہتے ہوں۔ دا جان اسے گھورتے ہوئے بولے۔ دا جان اردل بھابھی خان جی کی بہن نکلی۔ پتا نہیں کیسے مگر وہ ان کی بہن تھی جسے وہ مرا ہوا سمجھ رہے تھے۔

اسی لیے وہ اسے لے کر چلے گئے اور کیونکہ پہلے آدیان کی وجہ سے ان کی بہن ان سے دور ہوئی تھی اور انہوں نے اس سے شادی سے انکار کیا تھا اسی لیے اب وہ کہہ کر گئے ہیں کہ اب وہ اردل کی شادی آدیان سے نہیں کریں گے اور اس کی طلاق لے لیں گے۔ اور کیونکہ وہ اپنی بہن کو لے کر چلے گئے اسی لیے لالا نے مجھے بھی رکھ لیا اور میں بھی ان کے ساتھ نہیں گئی۔

آدیان کی بجائے جواب رمل نے دیا تھا۔ کیا؟؟ اردل ازقان کی بہن ہے؟؟ سب بڑے ایک ساتھ بولے جس پر سب چھوٹوں نے ایک ساتھ ہاں میں سر ہلایا۔ بی جان کچھ کریں نہ میری شادی ہے چار دن بعد اور وہ میرا سالا اپنی بہن کو لے گیا اور شادی کی طرف سے سفید جھنڈی دیکھا گیا ہے۔ لوگوں کو پتا چلا تو میرا کتنا مزاق بنے گا کہ سردار کی بیوی نے اسے چھوڈ کر اپنے بھائی کو چن لیا۔

آپ ہی بتائیں میں اب کیا کروں؟؟ آدیان بی جان کے پاس جا کر ان کے قدموں میں بیٹھتا بولا جبکہ اس کی حالت سب کو مزہ دے رہی تھی سوائے رمل اور مہرین بیگم کے کیونکہ انہیں اس پر ترس آرہا تھا۔ میری جان اگر وہ اپنی بہن اور تمہاری بیوی کو لے گیا تو تم نے کونسا حساب برابر نہیں کیا۔ تم نے بھی تو اپنی بہن اور اس کی بیوی کو اپنے پاس رکھ لیا ہے پھر کیسی شکایت۔

بی جان آدیان کے سر پر ہاتھ پھیرتی بولیں۔ ہماری بات سن لو تم سب لوگ۔ اگر تم لوگ رات ہی ہمیں اٹھا دیتے تو ہم لوگ تم لوگوں کی مدد کرتے لیکن اب ہم سے امید نہ رکھنا۔ تم لوگ خود جاؤ اور اسے مناؤ تاکہ وہ اردل کا رشتہ دینے کو مان جائے کیونکہ اب جو بھی ہے وہ اردل کا بھائی ہے اور اس کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ کوشش کرو اردل سے مدد مانگو یقیناً وہ اس کی بات نہیں ٹالے گا۔ دا جان کے مخصوص اشارے پر عدنان صاحب ان سب سے بولے جبکہ سب بچے ان کا منہ دیکھ کر رہ گئے تھے۔ لیکن تایا جان ہم لوگ؟؟ زیام نے حیرانگی سے کہا۔ ہاں تم لوگ کیونکہ سارا بکھیڑا تم لوگوں نے خود ڈالا ہے خاص کر تم نے آدیان۔ اس بار احسا ن خان بولے۔ جی چاچو بلکل آدیان لالا نے تو ازقان لالا سے یہ تک کہا تھا کہ میں تمہارا منہ توڑ دوں۔ں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چپ کرواؤ اس شکایتی چوہیا کو۔ وہ آدیان کی شکایت لگا رہا تھا کہ زیام اور بی جان کے قدموں سے اٹھ کر اس کی جانب بھاگے آدیان دونوں نے جلدی سے اسے پکڑ کر اس کے منہ پر ہاتھ رکھا۔ آدیان لالا میرا چیيدرد چینج نہ کریں۔ آپ کو مجھے چوہیا نہیں چوہا کہنا چاہیے تھا۔ آدیان کی بات پر زابر نے فل زور لگا کر زیام کا ہاتھ منہ سے ہٹا کر آدیان سے کہا اور پھر دوبارہ سے زیام کا ہاتھ واپس ہونٹوں پر رکھ کر کھڑا ہو گیا۔

تم لوگوں کے ڈرامے پورے ہو جائیں تو جا کر ازقان سے معافی مانگ کر اسے منا لینا باقی ابھی ناشتہ کرو ۔ دا جان بولے۔ جی پتا ہے ہمیں کہ ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا اسی لیے تو رمل کو پاس رکھ لیا کیونکہ ہمیں پتا ہے ازقان کی جان ہے رمل اور جب تک رمل ہمارے پاس ہے تب تک ہمیں امید ہے کہ ہم ازقان کو منا لیں گے۔ آدیان مسکرا کر کہتا بولا اور پھر سب لوگ اپنی اپنی کرسی سنبھال کر بیٹھ گئے۔ تم کیوں اتنی چپ چپ ہو؟؟

کیا تمہیں بھی تمہارے شوہر کی یاد آرہی ہے؟؟ رمل کو تھوڑا چپ چپ محسوس کرتے ابرش بولی جس پر رمل نے مسکرا کر نہ میں سر ہلایا۔ نہیں آپی بس ویسے ہی سستی ہو رہی ہے۔ وہ مسکرا کر کہتی اپنا ناشتہ شروع کرنے لگی۔ ابھی اس نے ایک نوالہ ہی کھایا تھا کہ اس کا جی متلایا اور وہ منہ پر ہاتھ رکھتی فورآ کچن کی جانب بھاگی۔ اسے کیا ہوا؟؟ اریش حیرانگی سے بولی۔

پتا نہیں کل رات سے ا یسے ہی قہ کر رہی ہے۔ ساری رات اس کی بے چینی بھری گزری تھی۔ افسین جو رات رمل کے ساتھ سوئی تھی اریش سے بولی جبکہ آدیان اور مہرین بیگم جو خود پریشان ہو گئے تھے افسین کی بات پر فوراً رمل کے پیچھے کچن کی جانب گئے مگر تب تک رمل واپس باہر آگئی تھی۔ کیا ہوا ہے کب سے طیعیٹ خراب ہے تمہاری؟؟ آدیان نے فوراً سے رمل کو کندھوں سے پکڑا جبکہ مہرین؟؟ بیگم نے اس سے فکرمندی سے پوچھا۔ کچھ دنوں سے ایسے ہی ہو رہا ہے۔

دو دن سے ٹھیک ہو گیا تھا مگر کل رات سے پھر ایسے ہی طبیعت خراب ہو گئی۔ وہ نڈھال سی آدیان کے سینے سے سر ٹکا کر بولی۔ اس کی بات سن کر بی جان نوشہ بیگم اور مہرین بیگم مسکرائیں۔ مہرین اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر جاؤ مجھے تو کچھ اور ہی لگ رہا ہے۔ بی جان مسکراتے ہوئے بولیں تو مہرین بیگم نے بھی بھی مسکرا رہی ہیں۔

آدیان ناراضگی سے بولا تو وہ ہس پڑیں۔ تمہیں کچھ نہیں پتا۔ تم چلو گاڑی نکالو ہم ابھی ڈاکٹر کے پاس جا رہے ہیں۔ وہ ہسیے ہوئے کہتیں رمل کو اس سے دور کرتیں اپنے سینے سے لگا گئیں جبکہ آدیان نے پہلے انہیں ناسمجھی سے دیکھا اور پھر باہر چلا گیا۔ اس کے پیچھے ہی مہرین بیگم رمل کو لے کر گئیں تھیں۔ اہم اہم کیا تمہیں بھی وہی لگ رہا ہے جو مجھے لگ رہا ہے؟؟

افسین نے اپنی کرسی اریش کے اور پاس کرتے ہلکی آواز میں کہا تو اریش نے بھی اپنی مسکراہٹ چھپاتے ہاں میں سر ہلایا۔ ویسے مجھے بھی وہی لگ رہا ہے جو تم لوگوں کو لگ رہا ہے۔ ابرش جس کے کانوں میں افسین کی آواز پڑ گئی تھی ان کی جانب جھک کر بولی تو دونوں پہلے ڈریں پھر مسکرا دیں جبکہ زابر اور زیام کو تو کچھ سمجھ لگی نہیں تھی اسی لیے وہ خاموشی سے اپنا ناشتہ کر رہے تھے۔

ویسے افسین میں ر ات سے سوچ رہی ہوں کہ اگر اردل بھابھی سب بھول گئی تھیں تو انہیں اپنا نام کیسے یاد رہا؟؟ اریش نے رات سے دماغ میں چلتا سوال افسین سے پوچھا۔ اسے تو نام بھی یاد نہیں تھا وہ تو اس کے گلے میں اس کے نام کا لاکٹ تھا بس اسی سے پتا چلا کہ اس کا نام اردل ہے۔ افسین کے جواب پر اریش نے ہونٹوں کو او کی شکل میں ڈھالے سر ہلایا۔ چپ چاپ کھانا کھاؤ باتیں مت کرو۔ بی جان نے انہیں بولتے دیکھ کہا جس پر وہ دونوں سیدھی ہو کر بیٹھیں اور ناشتہ کرنے لگیں۔

* * *

جیسا ان لوگوں نے سوچا تھا بلکل ویسا ہی تھا۔ ڈاکٹر نے ان کے شک کو یقینی بنا دیا تھا۔ جبکہ رمل کی پربگی يیسی کا سن کر سب لوگ ہی بہت خوش تھے۔ ابرش بھی بہت خوش تھی مگر کہیں دل میں ایک درد کی ٹیس اٹھ رہی تھی۔ رمل خود بہت خوش تھی لیکن وہ اس وقت ازقان کو بہت زیادہ مس کر رہی تھی۔ ازقان کے بارے میں سوچتے کب اس کی آنکھوں سے آنسوں بہنے لگے اسے پتا ہی نہ چلا۔ کیا ہوا رمل میری گڑیا؟؟

رو کیوں رہی ہو؟؟ آدیان نے اس کی آنکھوں میں آنسوں دیکھے تو فکرمندی سے اس کے پاس بیٹھتا بولا اور ہمیشہ کی طرح وہ اپنے لالا سے جھوٹ نہیں بول سکی تھی۔ مجھے خان جی کی یاد آرہی ہے۔ وہ یہ بات کہتے اس کے سینے سے لگ کر رونے لگی۔ لو اس میں رونے والی کونسی بات ہے؟؟ چلو میں اپنی گڑیا کو ابھی ازقان کے پاس لے جاتا ہوں۔ ضروری نہیں کہ وہ میری بیوی لے گیا تو میں اس کی بیو ی کو اس سے دور کروں اور اپنی بہن کو تکلیف دوں۔ چلو اٹھو جوتا پہنو میں ابھی تمہیں حویلی لے جاتا ہوں۔ وہ اسے پیار سے بولا۔

نہیں مجھے ابھی نہیں جانا۔ جب وہ اردل بھابھی کی رخصتی کے لیے مانیں گے تبھی جاؤں گی۔ اس نے انکار کیا۔ لالا آپ کو نہیں پتا یہ بیی کل بھابھی بن رہی ہے اسے ہے کہ جب یہ اپنی حویلی جائے تو اسے شوہر کے علاؤہ کوئی نظر نہ آئے اس کی بہن تو بلکل بھی نہیں۔ اسی لیے اپنے جانے سے پہلے اپنی نند کو وہاں سے نکالنا چاہتی ہے۔ اریش جو پاس ہی کھڑی تھی شرارت سے بولی تو وہ دونوں ہس پڑے۔ چلو ابھی چلتے ہیں۔

اب تو ہم اور زیادہ پاور میں ہیں کیونکہ اب رمل کے ساتھ ساتھ ازقان لالا کی اولاد بھی ہمارے قبضے میں ہے۔ زابر کھڑا ہوتا ایسے بولا جیسے وہ ڈاکو منگل سنگھ ہو اور اس نے رمل کو اغواہ کیا ہو۔ ہاں چلتے ہیں ویسے میرے پاس کچھ اور بھی ہے اسے بلیک میل کرنے کے لیے۔ آدیان یہ کہتے کچھ سوچ کر مسکرایا ۔

* * *

دو مرسڈیز ازقان کی حویلی کے سامنے آکر رکیں اور ان کے اندر سے وہ ساری پلٹون پورے انيییوڈ کے ساتھ آنکھوں پر کالے چشمے لگائے باہر نکلی۔ زیام زابر اور آدیان تینوں نے ایک ساتھ اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے حویلی پر ایک ایک تنقیدی نظر ڈالی اور پھر لڑکیوں سمیت سب نے ایک ساتھ اپنے چشمے انيییوڈ اور سٹائیل کے ساتھ اتارے مگر تبھی گیٹ کے پاس بندھے دو کتے جو ان کو بری غور سے گھور رہے تھے ان پر بھونکے تھے اور ان سب کے انيییوڈ کی ماں بہن ایک کی تھی۔

وہ سارے جو بڑے سٹائیل کے ساتھ کھڑے تھے کتوں کے بھونکنے پر ڈرتے گھبراتے ایک دوسرے کے پیچھے چھپنے لگے۔ ل۔لالا یہ کتے تو ہم پر بھونک رہے ہیں۔ اریش نے آدیان سے ایسے شکایت کی جیسے اسے تو پتا ہی نہیں تھا کہ کتے ان پر بھونک رہے ہیں۔ بس یہ اس کمینے ازقان نے اپنے کتوں کو بھی سیکھا کر باہر بیٹھایا ہے کہ اگر ہم لوگ آئیں تو ہم پر بھونکنا ہے۔

آدیان دانت پیستا بولا۔ میں چپ کرواتی ہوں ان کو مجھ سے مانوس ہیں۔ رمل سب سے کہتی آگے بڑھی اور کتوں کے پاس جا کر اپنے پاؤں سے ان کی کمر سہلانے لگی۔ چپ بلکل چپ میرے مہمان ہیں سب اور مہمانوں کے ساتھ ایسے سلوک نہیں کیا جاتا۔ وہ لاڈ سے ان سے بولی تو وہ چپ کرکے اپنا سر زمین پر رکھ کر لیٹ گئے جبکہ ان کے چپ ہو جانے پر رمل نے فخر سے سب کی جانب دیکھا جس پر سب نے ایک ساتھ اسے ب ھمرارپ کا اشارہ کیا۔

مطلب اس نے اچھا کام کیا جبکہ ان کے ایسے کرنے پر رمل نے کندھے کے اوپر ایسے ہاتھ ہلایا جیسے وہ بالوں کو جھٹک رہی ہو کیونکہ جھٹک تو وہ سکتی نہیں تھی حجاب میں جو تھی۔ چلو میرے جوانوں اب آگے بڑھتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ چاہے جو مرضی ہو جائے میری بیوی اور تم لوگوں کی بھابھی کی رخصتی کے لیے اس کے بھائی کو منا کر رہیں گے۔ آدیان نے ایک آفیسر کی طرح کہتے اپنا ہاتھ آگے کیا جس پر سب نے ہاتھ رکھ کر یس بوس کہا اور پھر سے اپنا کتوں کے بھونکنے پر بھاگ چکا انيییوڈ واپس بلاتے اندر بڑھے۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.